اسرائیل کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ میں غیر حاضری، فلسطینی اتھارٹی کا بھارت سے گلہ

فلسطین کی نیشنل اتھارٹی نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں اسرائیل سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کے دوران بھارت کی غیر حاضری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے کہا ہے کہ اس سے فلسطینیوں سمیت تمام لوگوں کے انسانی حقوق کے معاملے کو آگے بڑھانے کے اہم کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

Read more

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں دو خواتین کی ہلاکت، ‘غیرت’ کے نام پر قتل یا کوئی اور وجہ؟

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ چند روز قبل دو خواتین کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کرنے میں ملوث بعض ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

​ہفتے کو حویلی کے چوہدری قبیلے کی دو خواتین کی لاشیں گھر کے برآمدے سے ملی تھیں جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

Read more

سعودی عرب میں اب 17 برس کی لڑکیاں بھی ڈرائیونگ کر سکیں گی

سعودی عرب میں محکمۂ ٹریفک نے فیصلہ کیا ہے کہ 17 برس کی لڑکیوں کو بھی اب ڈرائیونگ کرنے کا اجازت نامہ دیا جائے گا۔

سعودی عرب کے انگریزی اخبار ’سعودی گزٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق اب نوجوان لڑکوں کی طرح لڑکیاں بھی ڈرائیونگ کر سکیں گی جس کے لیے ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے باقاعدہ ضوابط ترتیب دے دیے ہیں۔

Read more

توہین مذہب کے الزام میں سزائے موت پانے والے مسیحی جوڑے کو بری کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات پر پھانسی کی سزا پانے والے سات برس سے قید مسیحی جوڑے کی سزا پر عمل درآمد روکتے ہوئے دونوں کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے شفقت ایمینوئل اور شگفتہ کوثر کے خلاف 2013 میں توہینِ مذہب کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بعدازاں مقامی عدالت نے اُنہیں سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا۔

Read more

حامد میر کو آف ایئر کرنے پر ‘رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز’ کی تشویش، معاملے پر صحافی تقسیم کیوں؟

صحافیوں کے حقوق کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ‘جیو نیوز’ سے وابستہ صحافی اور اینکر حامد میر کو حالاتِ حاضرہ کے پروگرام کی میزبانی سے آف ایئر کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کے نتیجے میں وقت کے ساتھ ساتھ ملک میں آمرانہ ماحول پروان چڑھ رہا ہے۔

صحافی حامد میر کو رواں ہفتے ہی پروگرام کی میزبانی سے اس بنا پر ہٹا دیا گیا کہ انہوں نے ایک صحافی پر حملے کے خلاف ہونے والے احتجاج میں مبینہ طور پر ریاستی اداروں پر تنقید کی تھی۔

Read more

پاکستان کی مذہبی اقلیتیں مردم شماری میں آبادی ‘کم ظاہر ہونے’ پر ناخوش

فروری 2017 کی ایک سہ پہر پاکستان کے شہر کراچی میں صدر میں واقع معروف مسیحی تعلیمی ادارے سینٹ پیٹرک اسکول کے آڈیٹوریم میں اُس وقت کے کراچی کے آرک بشپ جوزف کٹس اور بشپ صادق ڈینئل نے 150 سے زائد مسیحی مذہبی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کی ایک بیٹھک منعقد کی تھی جس کا مقصد 19 برس بعد ہونے والی چھٹی مردم شماری کے عمل میں مسیحی برادری کے افراد کی گنتی درست طریقے سے ممکن بنانا تھا۔

اس اجلاس میں شریک مسیحی رہنماؤں کا خیال تھا کہ 1998 کی مردم شماری میں پاکستان کے مسیحیوں کی آبادی کم بتائی گئی تھی۔ 2017 کے اوائل میں شروع ہونے والی مردم شماری کے عمل میں برادری کے افراد کی گنتی کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں مسیحی آبادیوں میں موجود چرچوں کی سطح پر ذمہ داری لگائی گئی۔

Read more

اسرائیل کی سیاست میں ہلچل، اپوزیشن کا نئی حکومت بنانے کا اعلان

اسرائیل میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں نے صدر کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ نئی حکومت تشکیل دینے کے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس نئی پیش رفت کے بعد وزارتِ عظمیٰ کی کرسی پر گزشتہ 12 برس سے براجمان بن یامین نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں ہے۔

اسرائیل میں حکومت سازی گزشتہ دو برسوں سے سیاسی مسئلہ بنی ہوئی ہے جس کے لیے چار مرتبہ انتخابات بھی ہو چکے ہیں۔ کسی بھی جماعت کی انتخابات میں واضح اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے چار انتخابات کے بعد ایک مرتبہ پھر اسرائیل کو پانچویں انتخابات کا چیلنج درپیش تھا۔

Read more

ڈینئل پرل کیس: ملزمان کی سرکاری تحویل میں سہولیات نہ ملنے کی شکایت، سندھ حکومت کو نوٹس جاری

اسلام آباد — سپریم کورٹ آف پاکستان نے امریکی صحافی ڈینئل پرل کیس کے ملزمان کی جانب سے سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں علاج اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایات پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ملزمان کے وکلا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کو اپارٹمنٹ میں طبی و دیگر سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

Read more

کرونا پابندیوں کے باعث پاکستان میں پولیو کیسز میں بھی کمی کا دعویٰ

اسلام آباد — پاکستان میں انسداد پولیو پرگرام کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کرونا پابندیوں کی وجہ سے ملک میں رواں برس پولیو کیسز میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق رواں برس پولیو کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران پولیو وائرس سے 50 بچے متاثر ہوئے تھے۔

Read more

بھارت کی معیشت کرونا وائرس کے باعث شدید متاثر، چار دہائیوں میں کم ترین شرح نمو

نئی دہلی — کرونا وائرس نے بھارت کی معیشت کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ مالی سال 21-2020 میں بھارت کی شرح نمو منفی سات اعشاریہ تین فی صد رہی جو گزشتہ چار دہائیوں کی بدترین شرح ہے۔

سرکاری ادارے نیشنل اسٹیٹسٹکل آفس (این ایس او) نے پیر کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 21-2020 کی چوتھی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران اقتصادی شرح نمو میں ایک اعشاریہ چھ فی صد کا اضافہ ہوا۔ البتہ پورے مالی سال کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں منفی سات اعشاریہ تین فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Read more

بین الافغان امن مذاکرات کی بحالی کا امکان، کابل سے اعلیٰ سطح کا وفد قطر روانہ

افغانستان میں متحارب فریقین کے نمائندے رواں ہفتے قطر میں مذاکرات میں شرکت کریں گے جس میں دیگر اہم معاملات سمیت کشیدگی میں کمی لانے کا معاملہ سرِ فہرست ہو گا۔

پاکستان میں اعلیٰ ترین سرکاری ذرائع نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ یہ مذاکرات جمعرات کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوں گے جس میں طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات کار شریک ہوں گے۔

Read more

چین میں برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کے پہلے کیس کی تصدیق

چین میں پرندوں کو لاحق ہونے والی بیماری ‘برڈ فلو’ کی ایک غیر معمولی قسم ‘H10N3’ سے انسان کے متاثر ہونے کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق، بیجنگ کی نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) نے منگل کو کہا ہے کہ چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں ایک 41 سالہ شخص میں ‘برڈ فلو’ کی غیر معمولی قسم کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل ہو سکتا ہے: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ رواں برس بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل ہو سکتا ہے۔

آئی سی سی نے منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے عرب امارات کو بطور متبادل وینیو زیر غور لایا جا رہا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے یہ بیان ایسے موقع میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران یومیہ ایک لاکھ سے زیادہ کیسز اور تین ہزار سے زیادہ اموات رپورٹ ہو رہی ہیں۔

Read more

پاکستان کے پہلے ‘ملٹری ریئلٹی شو’ میں کیا ہو گا؟

عام طور پر اگر ریئلٹی شو کی بات کی جائے تو ہمارے ذہن میں میوزک یا کوئی گیم شو ہی آتا ہے، لیکن اب پاکستان کی فوج ملٹری ریئلٹی شو پیش کرنے جا رہی ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک کا پہلا ‘ملٹری ریئلٹی شو’ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور نجی ٹی وی چینل ‘ہم ٹی وی’ سے نشر کیا جائے گا۔

Read more

ٹلسا واقعے پر تاریخ خاموش ہے لیکن ہرگز یہ مطلب نہیں کہ یہ واقعہ ہوا ہی نہیں: بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں سیاہ فاموں کے قتل عام کے 100 برس مکمل ہونے کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔

وہ پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے 31 مئی، سن 1921ء کے المناک واقعے کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ 100 برس قبل ایک سفید فام ہجوم نے سیاہ فام افراد پر حملہ کیا تھا اور اس واقعے میں 300 افراد ہلاک جب کہ 10،000 بے گھر ہوئے تھے۔

Read more

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا تقریباً نصف کام مکمل، بگرام ایئربیس کا کیا ہوگا؟

امریکی فوج کے ادارے سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بتایا ہے کہ افغانستان سے 31 مئی تک امریکی فوج کے انخلا کا 30 سے 44 فی صد کام مکمل ہو گیا ہے۔

دوسری طرف افغانستان کے وزیرِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ بین الاقوامی فضائی فورسز انخلا کے بعد بھی اگر ضرورت پڑی، تو افغان سیکیورٹی کی مدد کر سکتی ہیں۔

Read more

یورپی یونین نے 750 ارب یورو کے کرونا بحالی منصوبے کی منظوری دے دی

یورپین کونسل نے اعلان کیا ہے کہ یورپین یونین کے رکن 27 ممالک کے کرونا وائرس سے بحالی کے مالی منصوبے کی منظوری کے بعد اس پر عمل در آمد جون سے شروع ہو سکے گا۔

یورپین کونسل کے چیئرمین اور پرتگال کے وزیرِ اعظم انتونیو کوسٹا نے پیر کو آگاہ کیا کہ یونین اب اس قابل ہے کہ وہ یورپین شہریوں کی سماجی اور معاشی بہتری کے لیے فنڈ مختص کر سکے۔

Read more

سعودی عرب: مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کم کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور نے مساجد کے اسپیکرز کی آواز کم کرنے اور اس کا صرف اذان و اقامت کے لیے استعمال کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

وزیرِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کے شور کی شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی وزارتِ مذہبی امور نے مساجد کے اسپیکرز کے حوالے سے اہم پالیسی نافذ کی تھی جس کے تحت اسپیکرز کی آواز کا اس کی ایک تہائی پر استعمال کیا جائے گا۔ جب کہ اسپیکرز صرف اذان اور نماز سے قبل اقامت کے لیے ہی استعمال ہوں گے۔

Read more

امریکہ میں سیاہ فاموں کے قتلِ عام کے سو برس؛’ ٹلسا میں دیکھتے ہی دیکھتے سب تباہ ہوگیا‘

امریکہ کے صدر جو بائیڈن منگل کو ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں سیاہ فاموں کے قتلِ عام کے 100 برس مکمل ہونے کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سن 1921 میں شہر میں ہونے والے نسل پرستانہ حملوں میں سیاہ فام کمیونٹی کے 300 افراد ہلاک اور 10 ہزار بے گھر ہوئے تھے۔

Read more

پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی: آزادیٔ اظہار کی ضمانت یا مزید قدغنیں؟

پاکستان کی وفاقی حکومت نے پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا، اخبارات، ڈیجیٹل میڈیا اور میڈیا سے منسلک دیگر پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک نئے ادارے ‘پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی’ کے قیام کے لیے بل جمعے کو قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نئی اتھارٹی کے قیام سے میڈیا کی آزادی، غیر جانب داری اور صحافتی اقدار کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ تاہم پاکستان میں صحافتی تنظیموں اور اپوزیشن کی بعض سیاسی جماعتوں نے اس بل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Read more

امریکہ میں میموریل ڈے پر سابق فوجیوں کے قبرستان سے قومی پرچم چوری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے جنوب میں واقع سابق فوجیوں کے قبرستان سے ‘میموریل ڈے’ کے موقع پر ایک بڑے اور متعدد چھوٹے امریکی پرچم چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف ویٹرینز افیئرز نیشنل سیمیٹری ایڈمنسٹریشن کے ترجمان لیس میلنیک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاس اینجلس نیشنل سیمیٹری سے اتوار کی شب یا پیر کی علی الصباح ‘گیریسن فلیگ’ چوری ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

Read more

قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کو تین برس مکمل، کیا قبائلی مطمئن ہیں؟

افغانستان کی سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے تین سال مکمل ہونے کے باوجود اب تک ان علاقوں میں نہ تو ملک میں رائج سول قوانین کی توسیع کا سلسلہ مکمل ہوا اور نہ ہی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تعمیر پر عمل درآمد۔ قبائلی شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ حکومتی وعدوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔

Read more

اسد طور پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرلیں تو معافی مانگنے کو تیار ہوں: حامد میر

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے آف ایئر ہونے والے صحافی حامد میر نے معافی مانگنے کی مشروط پیش کش کی ہے۔

حامد میر نے منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں اشارتاً کہا ہے کہ "اگر وہ صحافی اسد طور پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیں تو میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔”

حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں لفظ ‘وہ’ کا استعمال کیا جس کے بعد ایک مرتبہ پھر بات ہو رہی ہے کہ ان کا اشارہ کس کی جانب ہے۔

Read more

الفا، بیٹا، گاما، کیپا؛ کرونا کی اقسام کو نئے نام مل گئے

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے ویرینٹس (اقسام) کو یونانی حروف تہجی کے ناموں سے پکارا جائے گا تا کہ اس سے ان ملکوں کا نام تحقیر سے محفوظ رہے جہاں یہ ویرینٹ پہلی بار دریافت ہوئے ہیں۔

دنیا میں اب تک کرونا وائرس کی کم از کم چار ایسی اقسام ہیں جو ان ممالک کے ناموں سے پکاری جاتی ہیں جہاں یہ پہلی بار پائے گئے۔

Read more

صحافی حامد میر کو ٹاک شو سے ‘آف ایئر’ کر دیا گیا، ‘پی ایف یو جے’ کی مذمت

اسلام آباد — پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ‘جیو نیوز’ سے وابستہ صحافی اور اینکر حامد میر کو ہفتے میں پانچ روز نشر ہونے والے پروگرام کیپٹل ٹاک کی میزبانی سے آف ایئر کر دیا گیا ہے۔

حامد میر نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے اُنہیں پروگرام کی میزبانی سے روک دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے صرف اتنا کہا گیا کہ آپ اپنے شو کی میزبانی نہیں کریں گے۔

Read more

پی ایس ایل 6 کے شیڈول میں تاخیر، ابو ظہبی کا گرم موسم بھی کھلاڑیوں کے لیے ‘امتحان’

کراچی — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے زیادہ تر کھلاڑی ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے براڈ کاسٹرز بھی ابو ظہبی میں ڈیرے ڈال چکے ہیں۔ لیکن ایونٹ کے انعقاد سے قبل پیش آنے والی مشکلات اب بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہیں اور ان کی روانگی میں حائل ہیں ان کے ویزہ مسائل جو حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔

Read more

‘روتی عورت کا کردار تو ہر کوئی کر لیتا ہے، طاقت ور عورت بننا آسان نہیں’

کراچی — پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ، لکھاری اور ہدایت کارہ امر خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی والدہ کی وجہ سے کوئی کردار نہیں ملا۔
اداکارہ امر خان حال ہی میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ‘قیامت’ میں جلوہ گر ہوئی ہیں جس میں انہوں نے ثمرہ نامی ایک مظلوم لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔

Read more

‘ٹارزن’ کا کردار نبھانے والے اداکار جو لارا کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی اطلاعات

امریکی ٹیلی ویژن سیریز ‘ٹارزن: دی ایپیک ایڈوینچرز’ میں ٹارزن کا کردار ادا کرنے والے اداکار جو لارا کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

​خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اداکار جو لارا جس طیارے میں سوار تھے وہ امریکہ کی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش وِل کے قریب ایک جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

Read more

صدر بائیڈن کا ‘میموریل ڈے’ پر سابق امریکی فوجیوں کو خراجِ عقیدت

امریکہ میں سابق فوجیوں کی یاد میں پیر کو میموریل ڈے منایا جا رہا ہے۔ میموریل ڈے کی مناسبت سے اختتام ہفتہ منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے صدر جوبائیڈن نیو کیسل شہر گئے جہاں انہوں نے ڈلاویئر میموریل برج پر سابق امریکی فوجیوں کے یادگار پارک کا دورہ کیا۔

ملک کے ‘کمانڈر اِن چیف’ کے طور پر اتوار کو منعقدہ میموریل ڈے کی ان کی یہ پہلی تقریب تھی، جس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Read more

بھارت: کسان تحریک کے چھ ماہ مکمل، آگے کی حکمت عملی کیا ہے؟

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت کے منظور کردہ متنازع زرعی قوانین کے خلاف شروع ہونے والی کسانوں کی تحریک کو چھ ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ یہ قوانین، چوں کہ ان کے مفادات کے خلاف ہیں، لہٰذا حکومت انہیں واپس لے اور جب تک ان کا یہ مطالبہ پورا نہیں ہوتا یہ احتجاج جاری رہے گا۔

البتہ، حکومت کا مؤقف ہے کہ زرعی قوانین کسانوں کے مفاد میں ہیں۔ اس لیے وہ انہیں واپس نہیں لے گی۔ تاہم، وہ اس میں ترمیم کرنے کو تیار ہے۔

Read more

آبادی بڑھنے کی شرح میں مسلسل کمی، چین میں تین بچے پیدا کرنے کی اجازت

چین نے حالیہ مردم شماری میں ملکی آبادی میں عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر جوڑوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘شنہوا’ کے مطابق یہ فیصلہ پیر کو صدر شی جن پنگ کی زیرِ صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

Read more

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا اقتدار خطرے میں، اپوزیشن جماعتوں کا حکومت سازی کا اعلان

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے ہاتھ ملا لیا ہے۔

اسرائیل کے سابق وزیرِ دفاع اور یامینا پارٹی کے سربراہ نفتالی بینٹ نے یائر لیپٹ کی یش عتید پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت سازی کا اعلان کیا ہے۔

نفتالی بینٹ نے اتوار کو اتحادی حکومت کی تشکیل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب یا تو پانچویں مرتبہ انتخابات ہوں گے یا اتحادی حکومت بنے گی۔

Read more

افغانستان میں بلوچ علیحدگی پسند رہنماؤں کی ہلاکتوں کے پیچھے کون؟

کراچی — پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے کالعدم علیحدگی پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے اہم کمانڈر کی افغانستان کے شہر قندھار میں ہونے والے ایک حملے میں ہلاکت کے بعد ایک بار پھر یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ افغانستان میں پناہ لینے والے بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کے رہنماؤں اور اراکین کی ہلاکتوں کے پیچھے کون ہے؟

Read more

چیمپئنز لیگ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی کو شکست، چیلسی کے مداحوں کا جشن

ویب ڈیسک — چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں فٹ بال کلب چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
پرتگال کے شہر پورتو میں ہفتے کو کھیلے گئے فٹ بال چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

Read more

افغانستان: شادی کی تقریب میں مارٹر گولے کے حملے سے کم از کم چھ افراد ہلاک

ویب ڈیسک — افغانستان کے شمالی صوبے کاپیسا میں شادی کی ایک تقریب میں گھر پر مارٹر گولہ لگنے سے کم از کم چھ افغان شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ مارٹر حملہ صوبۂ کاپیسا کے ضلع تگب میں ہفتے کی شام اس وقت ہوا جب وہاں ایک شادی کی تقریب جاری تھی۔ اس علاقے میں افغان حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی کی بھی اطلاعات ہیں۔

Read more

واشنگٹن میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی، اسرائیل کی امداد بند کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک — امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہفتے کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی میں مظاہرین نے اسرائیل کے لیے امریکی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لنکن میموریل کے احاطے میں لگ بھگ ایک ہزار سے زائد مظاہرین جمع ہوئے جنہوں نے فلسطین کے پرچم اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔

Read more

افغانستان کا پاکستان سے طالبان کے ٹھکانے اور حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

افغانستان نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی افواج کے افغانستان سے انخلا سے پہلے طالبان کے ٹھکانے بند اور شدت پسند گروہ کی حمایت ختم کرنے سے متعلق عملی اقدامات کرے۔

افغان حکومت کی ترجمان دوا خان مینہ پال کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مطالبات انتہائی واضح ہیں۔ افغانستان سمجھتا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے اور حمایت موجود ہے۔

Read more

یورپین میڈیسنز ایجنسی کی 12 سے 15 سال کے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی منظوری

یورپین میڈیسنز ایجنسی (ای ایم اے) نے امریکہ کی کمپنی ‘فائزر’ اور جرمن کمپنی ‘بائیو این ٹیک’ کی مشترکہ تیار کردہ کرونا ویکسین 12 سے 15 سال کے بچوں کو لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ پہلی کرونا ویکسین ہے جسے یورپ میں رہنے والے بچوں کو لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق یورپ میں گزشتہ برس دسمبر میں 16 سال سے زائد افراد کے لیے فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کرونا ویکسین کی منظوری دی گئی تھی۔

Read more

استنبول میں سیکولر ترکی کی یادگار کے نزدیک مسجد کا افتتاح

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کے مرکزی مقام تقسیم اسکوائر پر قائم سیکولر ترکی کی یادگار کے بالمقابل تعمیر کی گئی مسجد کا افتتاح کر دیا۔

صدر ایردوان نے تقسیم اسکوائر پر اس مسجد کی تعمیر 2017 میں شروع کرائی تھی۔ جب کہ ترک حکام کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ہے بطور میئر ایردوان 1994 میں اس جگہ کی نشان دہی کر رہے ہیں جہاں اب ’تقسیم مسجد‘ تعمیر کی گئی ہے۔

Read more

کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کا ایک اور اہم کمانڈر مفتی خالد افغانستان میں قتل

پاکستان میں کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک اہم جنگجو کمانڈر مفتی خالد کو سرحد پار افغانستان میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مفتی خالد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جن کی لاش پاکستان کے قبائلی اضلاع باجوڑ اور مہمند سے ملحقہ افغان صوبے کنڑ سے ملی ہے۔

Read more

بائیڈن کی بجٹ تجاویز: بیرونِ ملک امداد بڑھے گی، دفاعی اخراجات میں معمولی اضافہ

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کانگریس کو اپنے پہلے بجٹ کی تجاویز ارسال کی ہیں۔ اس بجٹ کا حجم چھ ٹریلین ڈالر کا ہے جس میں بیرون ملک امداد، سفارت کاری، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ جب کہ دفاع میں صرف 1.7 فی صد اضافہ رکھا گیا ہے۔

کانگریس کو جمعے کو ارسال کیا گیا بجٹ امریکہ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ ہے اور سال 2022 کے لیے پیش کیے گئے بجٹ میں اس کا حجم 715 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔ البتہ اس میں محض 1.7 فی صد اضافے کی تجویز کی وجہ سے حزبِ اختلاف کی جماعت ری پبلکن پارٹی نے اس پر فوری طور پر تنقید شروع کر دی ہے۔ ری پبلکن پارٹی کے ارکان اس بجٹ کو ناکافی قرار دے رہے ہیں۔

Read more

’محدود تعداد میں پاکستانی شہریوں کو حج کے لیے بھیجنے کی تیاری کی جا سکتی ہے‘

پاکستان کے وفاقی وزیرِ برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کہتے ہیں کہ رواں سال حج کے حوالے سے سعودی عرب نے تاحال واضح پالیسی کا اعلان نہیں کیا۔ البتہ حکومت محدود تعداد میں عازمین کو حج کے لیے بھیجنے کے انتظامات کی تیاری کر سکتی ہے۔

اسلام آباد میں وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت چوں کہ کم رہ گیا ہے تو سعودی عرب کے لیے رواں سال معمول کے مطابق حج کا انعقاد ممکن نہیں ہو گا۔

Read more

واٹس ایپ نے سوشل میڈیا کے نئے بھارتی قوانین کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

بھارت کی حکومت کی جانب سے نئے قوانین متعارف کروانے کے بعد واٹس ایپ نے حکومت پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ ان نئے قوانین میں واٹس ایپ کے لیے لازم ہو گا کہ وہ حکومت کو واٹس ایپ میں پیغام بھیجنے والے کا کھوج لگانے کے لیے معلومات فراہم کرے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے اس کے صارفین کی نجی معلومات کی حفاظت متاثر ہو گی۔

بھارت نے سوشل میڈیا سے متعلق نئے قواعد بدھ کو نافذ کیے ہیں، جن کے ذریعے سوشل میڈیا کمپنیوں کو، جن کے ملک میں کروڑوں صارفین ہیں، ان کے پلیٹ فارم پر موجود مواد پر مزید جواب دہ بنایا گیا ہے۔

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ کیس، دوسری نظرثانی اپیل پر اعتراضات درست ہیں یا غلط؟

سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرِ ثانی کیس میں ہونے والے فیصلے کے خلاف جمع کرائی گئی نظرِ ثانی کی نئی درخواستوں پر اعتراض لگا کر واپس کر دیا ہے۔

یہ نظرِ ثانی درخواستیں صدر، وزیرِ اعظم اور وزیرِ قانون نے جمع کرائی تھیں۔ جب کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور شہزاد اکبر نے بھی نظرِ ثانی کی علیحدہ درخواستیں سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھیں۔

Read more

ایشیائی ممالک ویکسین کے لیے چین سے رابطے کرنے لگے

بنگلا دیش اور سری لنکا جیسے جنوبی ایشیائی ممالک کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے چین سے رجوع کر رہے ہیں کیونکہ بھارت نے اپنے ملک میں وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ اور ویکسین کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث اس کی برآمد معطل کر دی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے بیجنگ کو اسٹریٹجک اہمیت کے حامل بحرہند کے علاقے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Read more

سمندر میں جلتے جہاز نے سری لنکا کا ساحل آلودہ کر دیا

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے ساحلی علاقے سے جلے ہوئے پلاسٹک کے ٹکڑے صاف کرنے کی مہم جمعے کے روز بھی جاری رہی، جو سمندر میں کھڑے ایک جلتے ہوئے مال بردار بحری جہاز سے ٹوٹ کر بہتے ہوئے ساحل پر پہنچ رہے ہیں۔

ایم وی ایکس۔پریس پرل نامی سنگاپور کے اس جہاز سے کالے دھوئیں کے گہرے بادل بلند ہو رہے ہیں، جسے بچانے کی بین الاقوامی کوششیں جاری ہیں۔ یہ خدشہ ہے کہ کولمبو کی بندرگاہ سے کچھ فاصلے پر کھڑے اس جہاز کے ڈوبنے سے اس میں موجود 278 ٹن تیل پانی کی سطح پر پھیل سکتا ہے، جس سے ساحلی علاقے اور سمندری حیات کے سنگین مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

Read more

شام کے صدارتی انتخاب میں چوتھی مدت کے لئے بشارالاسد کی کامیابی کا اعلان

شام کے انتخابات میں، حکام کے مطابق، صدر بشارالاسد نے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ جس کے بعد وہ سات سال کی چوتھی مدت کے لیے شورش زدہ ملک کی قیادت کریں گے۔ ان انتخابات کو مغربی ممالک اور حزب اختلاف کی جانب سے غیر قانونی اور جعلی بیان کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق شام میں اٹھارہ ملین افراد ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ تاہم دس سال سے شورش کا سامنا کرنے والے

Read more

امریکہ انخلا کے بعد کابل میں ترک فوجی دستوں کی تعیناتی چاہتا ہے: برطانوی اخبار کا دعوی

ایسے میں جب افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے حملوں میں شدت کے سبب ہزاروں افغان خاندانوں کے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں، برطانوی اخبار ’’ دی سن‘‘ نے خبر دی ہے کہ امریکہ افغانستان میں بین الاقوامی فوجی دستوں کو کابل میں اہم تنصیبات پر تعنیات رکھنے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ افغانستان سے امریکہ اور نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد طالبان کو دارالحکومت پر قبضے سے روکا جا سکے۔

اخبار ’ دی سن‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی خواہش ہے کہ ترک بٹالین کابل شہر میں ہوائی اڈے کی حفاظت کرے اور چھ سو میرینز تعینات کیے جائیں جو امریکی سفارتخانے کی حفاظت کریں۔ برطانوی فوجی بھی اس کام میں مدد کر سکتے ہیں۔

Read more

اپوزیشن کی غیر موجودگی میں سینیٹ سے بل منظور، سی پیک اتھارٹی خود مختار ادارہ بن گئی

اسلام آباد — پاکستان کی پارلیمان کے ایوانِ بالا (سینیٹ) میں حزبِ اختلاف کی عدم موجودگی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے قیام کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اس قانون کو پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔ ایوان بالا سے منظوری کے بعد سی پیک اتھارٹی کو باقاعدہ قانونی حیثیت مل گئی ہے۔
اس سے قبل سی پیک اتھارٹی صدارتی آرڈنینس کے ذریعے کام کر رہی تھی جس کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ ہیں۔

Read more

ایران کے صدارتی انتخابات: فیصلہ ووٹر کرتے ہیں یا کوئی اور؟

ایران میں صدر کا الیکشن بظاہر دنیا کے دیگر صدارتی انتخابات کی طرح معلوم ہوتا ہے لیکن اس میں امیدواروں کی حتمی فہرست کے اجرا، ان کی اہلیت اور مختلف اداروں کے اختیارات کی بہت سی تفصیلات اور طریقۂ کار باقی دنیا سے خاصے مختلف ہیں۔ ایران میں 18 جون کو صدارتی انتخاب منعقد ہوگا جس میں سات امیدوار حصہ لیں گے۔ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ‘فارس نیوز’ کے مطابق اُمیدواروں میں موجودہ چیف جسٹس ابراہیم رئیسی،

Read more

اسد طور پر حملہ: ‘ملزمان نے کہا ہے کہ خاموش ہو جاؤ ورنہ گولی مار دوں گا’

ویب ڈیسک — "تين لوگ میرے فليٹ ميں داخل ہوئے۔ مجھے پوری طاقت سے اندر دھکيلا اور ایک شخص نے پستول سر پر رکھ کر اپنا تعارف مبینہ طور پر ملک کی ایک خفیه سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکار کے طور پر کرایا اور کہا، آئی ایم آئی ایس آئی، خاموش ہو جاؤ، ورنہ گولی مار دوں گا۔”

Read more

اسلام آباد فلسطین کے معاملے پر متحرک، اسرائیلی عہدیدار کی پاکستان پر تنقید

اسلام آباد — اسرائیل کی وزارتِ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عملی طور پر شیشے گھر میں رہتا ہے اور اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ کی واحد جمہوریت کو انسانی حقوق کی تبلیغ کر رہا ہے جو ان کے بقول منافقت کی واضح مثال ہے۔

Read more

28 مئی 1998 کا اخباری ضمیمہ اور پانچ ایٹمی دھماکے

مئی کے مہینے میں گرمی کا آغاز ہو جاتا ہے اور اس بار تو پاکستان اور بھارت کے درمیان گرما گرمی بھی موسم کے ساتھ مل کر دہرا اثر دکھا رہی تھی۔ 11 مئی 1998 کو بھارت نے پوکھران میں ‘شکتی’ کے نام سے جو دھماکے کیے تھے ان کی وجہ سے پاکستان میں سیاست کا رخ تبدیل ہو چکا تھا۔

اس وقت کے وزیرِ اعظم نواز شریف پر ملک کے اندر سے ایٹمی دھماکہ جلد سے جلد کرنے کا دباؤ بڑھ رہا تھا اور پاکستان کی اس وقت کی عسکری قیادت جنرل جہانگیر کرامت کی قیادت میں حکومت کو ایٹمی دھماکے کرنے کا اشارہ دے چکی تھی۔

Read more

‘ایٹمی قوت نہ ہوتے تو نائن الیون کے بعد امریکی حملہ افغانستان پر نہیں پاکستان پر ہوتا’

پاکستان اور بھارت نے مئی 1998 میں ایٹمی تجربات کیے لیکن دونوں ملک ان دھماکوں کا سبب الگ الگ بتاتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے یہ کہا جاتا رہا ہے کہ اس نے 11 مئی 1998 کو بھارت کی جانب سے کیے جانے والے جوہری تجربات کے جواب میں 28 مئی کو پانچ دھماکے کیے۔ لیکن بھارت کہتا ہے کہ نیوکلیئر پرولیفریشن ٹریٹی (این پی ٹی) نامی معاہدہ ایٹمی دھماکے کی وجہ بنا تھا۔

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے دوسرے دورِ حکومت میں وزیرِ اطلاعات کے منصب پر فائز رہنے والے مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے بعد مشکل کی وہ گھڑی اور چیلنج پاکستان کے لیے ایک مثبت موقعے کی صورت میں ہاتھ آئی تھی۔

Read more

‘جتنی آپ کی عمر ہے، اتنا ہمارا تجربہ ہے’، خواتین کو کام کی جگہ پر اپنی رائے کی اہمیت منوانے میں مشکلات کیوں؟

اگر آپ ایک ملازمت پیشہ مرد ہیں تو شاید آپ نے اپنی خواتین ساتھی ورکرز کو یہ کہتے سنا ہو کہ انہیں کام کی جگہ پر اپنا آپ منوانے کے لیے اپنے مرد ساتھیوں سے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔ شاید آپ کو یہ بات سن کر اچھا نہ لگا ہو۔ شاید آپ نے سوچا ہو کہ آپ جیسے مہذب، تعلیم یافتہ اور ترقی پسند مرد ساتھی ورکرز کے ساتھ کام کرنے کے باوجود آپ کی خواتین ساتھی کولیگز غیر ضروری طور پر حساسیت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

Read more

سلمان خان نے ‘رادھے’ کا ریویو کرنے والے کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

ویب ڈیسک — بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نے عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ‘رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی’ کا ریویو کرنے والے بھارتی اداکار اور رائٹر کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

Read more

ترانوے فی صد پاکستانیوں کے پاس موبائل فونز، 16 فی صد گھرانے غذائی عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد — پاکستان کے ادارہ شماریات نے پاکستان سوشل اینڈ لیونگ اسٹینڈرڈز میئرمنٹ (پی ایس ایل ایم) سروے برائے سال 20-2019 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق 16 فی صد پاکستانی خاندان غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

Read more

شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب کے ڈکیت گینگ پولیس کے ہاتھ کیوں نہیں آتے؟

کراچی — پاکستان کے صوبۂ سندھ کے ضلع شکارپور کے کچے کے علاقے میں اغوا شدہ افراد کی بازیابی کے لیے پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ہاتھوں تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد شمالی سندھ میں فعال ڈاکوؤں کے راج کے مسئلے پر دوبارہ بحث چھڑ گئی ہے۔

رواں ہفتے پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم ضلع شکارپور میں کچے کے علاقے میں کچھ دن قبل ڈاکوؤں سے کچھ مغویوں کو بازیاب کرانے گئی تھے جہاں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے جدید ہتھیاروں سے پولیس اہلکاروں کی بم پروف بکتر بند گاڑی پرحملہ کر دیا جس سے تین اہلکار ہلاک ہوئے۔

Read more

بھارت میں کرونا سے اموات اور طریقۂ علاج پر بیان، بابا رام دیو اور ڈاکٹروں میں نیا تنازع

نئی دہلی — بھارت کے ڈاکٹروں اور یوگا گرو بابا رام دیو کے درمیان علاج کے طریقۂ کار پر تنازع ہو گیا ہے۔ بابا رام دیو کے بعض بیانات کی وجہ سے ڈاکٹروں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ان کے خلاف ملک سے غداری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب بابا رام دیو نے کہا ہے کہ کسی میں ہمت نہیں ہے جو ان کو گرفتار کر سکے۔

Read more

مدافعتی نظام کا ایک حصہ کرونا کے مختلف ویرینٹ کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتا ہے: تحقیق

دنیا بھر میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے اور اس دوران کرونا کی مختلف اقسام بھی سامنے آ رہی ہیں۔

اسی حوالے سے حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مدافعتی نظام کا ایک حصہ ‘ٹی سیل’ کرونا کی مختلف اقسام کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔

Read more

اسٹیفن ہاکنگ کی وہیل چیئر، کاغذات اور دیگر اشیا میوزیم اور لائبریری کا حصہ بنیں گی

برطانیہ کے معروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی وہیل چیئر، کاغذات اور ذاتی استعمال کی اشیا اب میوزیم اور لائبریری کا حصہ بنیں گی۔

برطانوی حکومت نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اسٹیفن ہاکنگ کی وہیل چیئر سمیت ان کے آفس میں موجود ذاتی استعمال کی اشیا کو لندن کے سائنس میوزیم میں رکھا جائے گا۔

Read more

پاکستان: کرونا ویکسی نیشن مہم میں تیزی، کئی شہری ویکسین لگوانے سے گریزاں کیوں؟

پاکستان کی حکومت نے 19 برس یا اس سے زائد افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز جمعرات سے کیا جا رہا ہے۔ تاہم، ایک سروے کے مطابق، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد تاحال ویکسین لگانے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کی وبا پر مکمل قابو پانے کے لیے تمام آبادی کو ویکسین لگانے پر آمادہ کرنا ناگزیر ہے۔

Read more

نوے دن کے اندر تعین کیا جائے آیا کرونا وائرس کا آغاز چینی لیبارٹری سے ہوا: بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے انٹیلی جنس اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے ماخذ کے بارے میں چھان بین کی کوششیں تیز کریں اور اس ضمن میں 90 روز کے اندر تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں۔

صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ کووڈ 19 وبا کی ابتدا کے اصل حقائق جاننے کی ضرورت ہے، خصوصی طور پر اس امکان سے متعلق حتمی رائے سامنے آنی چاہیے کہ آیا کرونا وائرس کی شروعات حادثاتی طور پر چینی لیباریٹری سے ہوئی؟

Read more

ولاریئل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے کر یورپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

یورپا فٹ بال لیگ کے فائنل میں ولاریئل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کو پنالٹی اسٹروکس پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

پولینڈ کے شہر کڈانسک میں بدھ کو کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں نے دلچسپ کھیل پیش کیا۔

کرونا کے عالمی بحران کے دوران ہونے والا یہ میچ دو سال میں پہلا یورپین فائنل میچ تھا جس میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Read more

کرونا سے صحت یاب بچے کاواساکی سنڈروم سے متاثر ہو سکتے ہیں: ماہرین

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران جہاں 18 برس سے زائد عمر والے افراد میں وبا کی تشخیص ہو رہی ہے وہیں اس مہلک وبا سے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بچوں کی اکثریت میں کرونا کی ظاہری علامات نہیں ہوتیں۔ البتہ بچے اس وائرس کو دیگر افراد میں منتقل کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، اس کی وجہ وائرس کی بدلتی اقسام ہیں جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں آ رہی ہیں اور حال ہی میں برطانیہ سے سامنے آنے والے وائرس کی تشخیص پاکستان میں کی گئی ہے۔

Read more

ٹک ٹاک کی 80 لاکھ قابلِ اعتراض ویڈیوز بلاک کر دی گئیں، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے قابلِ اعتراض مواد پر مبنی 80 لاکھ سے زائد ویڈیوز ہٹا دی گئی ہیں۔

منگل کو ٹک ٹاک پر نامناسب مواد اور اس کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر راشد خان اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینج نے کی۔

Read more

بھارت: واٹس ایپ انتظامیہ حکومت کے خلاف عدالت پہنچ گئی

واٹس ایپ کی انتظامیہ نے نئی دہلی کی ایک عدالت میں بھارت کی حکومت کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں حکومت کو اس اقدام سے روکنے کے لیے کہا گیا ہے جس کے تحت صارفین کی پرائیویسی متاثر ہو سکتی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیا قانون جو لاگو کیا جا رہا ہے وہ بھارت کے آئین کے تحت پرائیویسی کے حق کو متاثر کرتا ہے۔ اس نئے قانون کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ حکومتی اداروں کی درخواست پر کوئی بھی معلومات ’سب سے پہلے شیئر کرنے والے‘ صارف کی نشان دہی کی جائے گی۔

Read more

بچوں کی تحویل کا معاملہ، گواہی نہ سننے پر اینجلینا جولی کی جج پر تنقید

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی نے اپنے اور اداکار بریڈ پٹ کے بچوں کی تحویل کا عارضی حکم نامہ جاری کرنے والے جج پر تنقید کی ہے۔

اداکارہ اینجلینا جولی نے امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کی سیکنڈ ڈسٹرکٹ کورٹ آف اپیل میں دائر درخواست میں کہا کہ جج جان آؤڈر کرک نے ان کے بچوں کی گواہی سننے سے انکار کر دیا ہے۔

Read more

صحافی اسد طور پر ‘نامعلوم افراد’ کا تشدد، کیا اسلام آباد صحافیوں کے لیے غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے؟

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی شب ایک اور صحافی اسد علی طور پر ‘نامعلوم افراد’ کے تشدد کے بعد صحافتی تنظیموں، سیاست دانوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وہیں اسلام آباد جیسے شہر میں پے درپے ایسے واقعات رونما ہونے پر سوالات بھی اُٹھائے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں صحافیوں کے تحفظ کا بل پیش کیا گیا ہے جس کے بعد صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے عناصر کی نشان دہی اور اُنہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے مطالبے میں شدت آ گئی ہے۔

Read more

امریکہ کو فوجی اڈے دینا ہمسایہ ممالک کی تاریخی غلطی ہو گی، طالبان کا انتباہ

طالبان نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی فوج کے ملک سے انخلا کے بعد افغانستان میں پھر کسی کارروائی کے لیے اسے فوجی اڈے نہ دیں۔ طالبان کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمسایہ ممالک کی جانب سے امریکہ کے فوجی آپریشنز میں تعاون کرنا ان کی تاریخی غلطی اور رسوائی کا باعث بنے گی۔ طالبان نے خبردار کیا کہ افغانستان کے عوام اس گھناؤنے اور

Read more

افغانستان سے 25 فی صد انخلا مکمل، مگر بائیڈن انتظامیہ سیکیورٹی خدشات سے کیسے نمٹے گی؟

ویب ڈیسک — امریکی فوج نے افغانستان سے انخلا کے عمل کا 25 فی صد کام مکمل کر لیا ہے جب کہ حزبِ اختلاف ری پبلکن پارٹی اور بعض سابق فوجی عہدیدار بائیڈن انتظامیہ کی افغانستان سے انخلا کی پالیسی پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔

امریکہ اور نیٹو افغانستان سے انخلا کے باوجود کابل کے ساتھ دیرپا شراکت اور امن عمل کے لیے اپنی مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں۔

Read more

پاکستان میں ایک اور صحافی پر نامعلوم افراد کا تشدد، مختلف حلقوں کی جانب سے مذمت

ویب ڈیسک — پاکستان میں ایک اور صحافی اسد طور کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ صحافی پر تشدد کے واقعے کے بعد حکومت، سیاسی جماعتوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

صحافی اور بلاگر اسد طور اسلام آباد کے ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں، جہاں، اطلاعات کے مطابق، منگل کی شب تقریباً 11 بجے تین نامعلوم افراد نے انہیں فلیٹ میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

Read more

امریکہ: فضائی سفر میں اضافہ، غیر ملکی سیاحوں کو بھی داخلے کی اجازت ملنے کا امکان

ویب ڈیسک — امریکہ میں جہاز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے پیشِ نظر ایئر لائنز کمپنیاں موسم گرما میں مقامی فضائی سفر میں اضافے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ حکومتی حلقوں میں بھی اس بات پر بحث ہو رہی ہے آیا مزید غیر ملکی سیاحوں کو ملک میں آنے کی اجازت دی جائے۔

Read more

استنبول کانفرنس میں شرکت کے لیے طالبان نے نئی شرائط رکھ دیں

ویب ڈیسک — افغان طالبان نے اقوامِ متحدہ کے توسط سے ترکی میں منعقد ہونے والی مجوزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے نئی شرائط پیش کر دی ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد افغانستان کی صورتِ حال کو زیرِ غور لانا ہے۔

Read more

شہباز شریف متحرک، کیا حزبِ اختلاف پارلیمان کے باہر متحد ہو سکے گی؟

قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سوموار کو اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو عشائیے پر مدعو کیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سمیت تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

شہباز شریف کی جانب سے حزبِ اختلاف کی جماعتوں کو ایک میز پر اکٹھا کرنے کے اقدام کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو متحد کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Read more

بھارت: مبینہ ‘گمراہ کن معلومات’ پر ٹوئٹر اور مودی حکومت کے درمیان تنازع

بعض حکومتی عہدے داروں کی ٹوئٹس کو ‘گمراہ کن’ قرار دینے پر بھارتی حکام اور امریکہ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی پولیس حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹوئٹر کے دہلی اور گڑگاؤں کے دفاتر کا دورہ کیا ہے اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر کو یہ نوٹس کمپنی کی جانب سے کچھ حکومتی عہدیداروں کے ٹوئٹس کو ‘گمراہ گن معلومات’ (manipulated media) میں ٹیگ کرنے پر جاری تحقیقات کے سلسلے میں دیا گیا ہے۔

Read more

ایران: صدارتی انتخابات کے لیے سات اُمیدواروں کی منظوری

ایران کی گارڈین کونسل (شوریٰ نگہبان) نے آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے سات اُمیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری طور پر مذکورہ اُمیداروں کے نام جاری نہیں کیے گئے۔ تاہم بتایا جا رہا ہے کہ گارڈین کونسل نے ریفارمرز اور اعتدال پسند اُمیدواروں کو ںااہل قرار دے دیا ہے۔

Read more

پاسپورٹ تنازع: کیا واقعی اسرائیل سے متعلق بنگلہ دیش کی پالیسی تبدیل ہوئی؟

بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ای-پاسپورٹ سے اسرائیل کا نام ہٹانے سے بنگلہ دیش کی اسرائیل کے حوالے سے خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی وزارتِ خارجہ کے عہدیدار نے بنگلہ دیش کے ای-پاسپورٹ سے اسرائیل کے سفر پر پابندی کے حوالے سے نام ہٹانے کو خوش آئند قرار دیا تھا۔ البتہ یہ ابہام اس وقت پیدا ہوا جب بنگلہ دیش کے ای-پاسپورٹ پر یہ جملہ درج نہیں تھا کہ اس پاسپورٹ کے ذریعے اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کا سفر کیا جا سکتا ہے۔

Read more

پاکستان اور امریکی حکام کی ملاقاتوں اور رابطوں میں تیزی کیوں آ رہی ہے؟

پاکستان اور امریکی حکام کے مابین حالیہ دنوں میں رابطوں اور ملاقاتوں میں تیزی آئی ہے اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے تناظر میں آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید وسعت کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

بعض ماہرین کے مطابق، افغان امن عمل اور طالبان پر پاکستان کے نام نہاد اثرورسوخ کے پیش نظر، امریکہ اب پاکستان کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔

امریکی حکام یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ افغانستان سے امریکہ کے انخلا کے بعد کسی بھی کارروائی کے لیے پاکستان، امریکہ کو زمینی اور فضائی رسائی دے گا۔

Read more

بلنکن کی اسرائیل کو حمایت کی یقین دہانی، غزہ کی تعمیرِنو کے لیے امداد کا عندیہ

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران فلسطینی ’بڑے‘ نقصان سے گزرے ہیں۔ لہذٰا، امید، احترام اور اعتماد کی بحالی کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

منگل کو یروشلم میں اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے، بلنکن نے کہا کہ ’’جانی نقصان اکثر محض اعداد و شمار سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن ہر نمبر کے پیچھے ایک انسان ہوتا ہے، ایک بیٹی، ایک بیٹا، ایک باپ، ایک ماں، نانا دادا اور ایک بہترین دوست ہوتا ہے۔‘‘

Read more

مدارس کے نئے بورڈز کی تشکیل کیا حکومت کی ‘کامیابی’ ہے؟

پاکستان میں دیوبندی مدارس کی سب سے بڑی تنظیم ‘وفاق المدارس العربیہ’ کی جانب سے دو مدارس کا الحاق ختم کرنے کے فیصلے کو مبصرین حکومت کی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں برس مارچ میں مسالک کی بنیاد پر مدارس کے متعدد نئے بورڈز متعارف کرانے کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ اب بھی جاری ہے۔ اس ضمن میں ابتدائی طور پر پانچ بورڈز تشکیل دیے گئے تھے جس میں رواں ماہ مزید دو کا اضافہ ہوا ہے۔

Read more

ہیری پوٹر کے ‘چشمے’ سمیت فلم اور ٹی وی کی یادگار اشیا کی نیلامی

ہالی وڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم سیریز کے معروف کردار ‘ہیری پوٹر’ کے چشمے سمیت کئی فلموں کی 1200 کے قریب یادگار اشیا نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔

تین روزہ نیلامی کا آغاز امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے ایک پروپ اسٹور میں 29 جون سے ہو گا اور یہ نیلامی یکم جولائی تک جاری رہے گی۔

Read more

امریکہ: جارج فلائیڈ کی برسی کے موقع پر ریلیوں اور تقریبات کا اہتمام

ویب ڈیسک — امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس میں گزشتہ برس پولیس تحویل میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کا ایک برس مکمل ہونے پر مختلف ریلیوں اور تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

Read more

برطانوی وزیرِ اعظم اور ان کی منگیتر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک — برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن اور ان کی منگیتر کیری سائمنڈز کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

دونوں شخصیات نے لگ بھگ سوا سال قبل فروری 2020 میں باقاعدہ طور پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا اور اب شادی کے لیے دعوت نامے بھی ارسال کرنا شروع کر دیے ہیں۔

Read more

پی ایس ایل 6: نئے اور پرانے کھلاڑیوں کی انٹری، کون کس فرنچائز سے کھیلے گا؟

کراچی — ایک طرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ 20 میچز کی تیاریاں عروج پر ہیں تو دوسری طرف فرنچائز مالکان نئے شیڈول کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ ان مشکلات کا تعلق ٹیم کی کارکردگی، یا ابو ظہبی کے گرم موسم سے نہیں بلکہ اسکواڈ کی فارمیشن سے ہے۔

گزشتہ ماہ ہی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے متبادل کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹنگ ہوئی تھی جس میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور محموداللہ، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل سمیت کئی نام ور کھلاڑیوں کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کر لیا تھا۔

Read more

کرونا وبا کے پھیلاؤ سے قبل ووہان لیبارٹری کے عملے کا بیمار ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک — عالمی وبا کرونا وائرس سے متعلق حال ہی میں ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وبا کے پھوٹنے سے قبل چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری کا عملہ اس حد تک بیمار تھا کہ اسے اسپتال کی ضرورت پیش آئی تھی۔

Read more

اسرائیل، حماس جنگ بندی کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ مشرقِ وسطیٰ روانہ

ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن پیر کو اپنے پہلے دورۂ مشرقِ وسطیٰ پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

بلنکن کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حال ہی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 روز تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے۔

Read more

معاشی ترقی کے حکومتی دعوؤں پر ماہرین اور اپوزیشن کو اعتراض کیوں؟

کراچی — پاکستان کی قومی اکاؤنٹس کمیٹی کے 21 مئی کو ہونے والے اجلاس کے بعد بتایا گیا ہے کہ رواں برس یعنی مالی سال 2021-22 کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار 3.94 فی صد رہنے کی توقع ہے۔ ترقی کی اس متوقع شرح کا اندازہ چھ سے نو ماہ کے دوران حاصل ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

Read more

طالبان کی پیش قدمی کی اطلاعات، افغان آرمی چیف شورش زدہ صوبے لغمان پہنچ گئے

طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ طالبان کی پیش قدمی روکنے اور آپریشنز کی قیادت کے لیے افغان آرمی چیف جنرل محمد یاسین ضیا شورش زدہ صوبے لغمان پہنچ گئے ہیں۔

طالبان کی جانب سے جمعے کو لغمان صوبے کے ضلع دولت شاہ پر قبضے کے بعد مزید علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو طالبان نے کئی اہم سیکیورٹی پوسٹوں پر قبضے کیے جس کے بعد وہ لغمان صوبے کے دارالحکومت مھترلام کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔

Read more

وسطی پنجاب میں غیر قانونی طریقوں سے یورپ جانے کا رجحان کیوں؟

"ہمیں ایجنٹوں نے دھوکہ دیا کیوں میرے بیٹے کو کشتی میں بھیجا؟ پہلے تو ایجنٹوں سے پوچھتے رہے کہ لڑکے کا فون کیوں نہیں آ رہا پھر کسی نے بتایا کہ ترکی کے قریب کشتی ڈوب گئی ہے۔ مرنے والوں میں سب سے پہلے میرے بیٹے کی تصویر آئی۔”

یہ الفاظ ہیں پنجاب کے شہر گجرات کی معمر خاتون ریاض بی بی کے جن کا 22 سالہ بیٹا علی شاہ غیر قانونی طور پر یورپ جا رہا تھا کہ یونان کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہو گیا۔

Read more

یروشلم: یہودیوں کو تین ہفتے بعد مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخلے کی اجازت

اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان کئی روز تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد اتوار کو اسرائیلی پولیس کے حصار میں 120 یہودیوں کو مسجدِ اقصیٰ کے احاطے تک آنے کی اجازت دے دی گئی۔

خیال رہے کہ مسجدِ اقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان ہونے ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہی اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہو گئی تھی۔

Read more

چوہدری نثار تین برس بعد رُکنِ پنجاب اسمبلی کا حلف کیوں اُٹھا رہے ہیں؟

پاکستان کے سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تین برس بعد پنجاب اسمبلی کی جیتی ہوئی نشست پر حلف اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ گو کہ سابق وزیرِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ اُن کے مؤقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تاہم اس کے باوجود بعض حلقے موجودہ سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی میں انٹری کو اہم قرار دے رہے ہیں۔

اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ 24 مئی کو پنجاب اسمبلی کی نشست کا حلف اُٹھا رہے ہیں اور اُن کے حلف اُٹھانے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرنا ہے۔

Read more

حیاتیاتی تنوع میں کمی: جانداروں کی 10 لاکھ اقسام معدومی کے خطرے سے دوچار

کرہ ارض پر حیاتیاتی تنوع کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہر روز پھیلتی ہوئی انسانی سرگرمیوں کے باعث دس لاکھ حیاتیاتی اقسام کے ہمیشہ کے لیے مٹ جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق انسانوں نے فطرت کے توازن کے خلاف گویا ایک جنگ جاری کر رکھی ہے جس کی وجہ سے آب و ہوا میں بگاڑ کا سلسلہ جاری ہے اور ماحولیاتی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Read more

‘فائزر’ اور ‘ایسٹرا زینیکا’ ویکسیںز کرونا کی بھارتی قسم کے خلاف بھی مؤثر قرار

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی ‘فائزر’ اور برطانیہ کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کی دو خوراکیں بھارت میں پائی جانے والی کرونا وائرس کی قسم کے خلاف اتنی ہی مؤثر ہیں جتنی کہ وہ برطانیہ میں پائے جانے والے وائرس کے خلاف ثابت ہوئی تھیں۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق فائزر ویکسین بھارت میں پائی جانے والی وائرس کی قسم کے خلاف 88 فی صد مؤثر ہے جب کہ یہ ویکسین برطانیہ میں ‘کینٹ’ نامی قسم کے خلاف 93 فی صد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

Read more

چین کی خلائی گاڑی مریخ کی سطح پر چلنا شروع، 90 دن تک معلومات جمع کرنے کا ہدف

ویب ڈیسک — چین کے ریمورٹ کنٹرول سے چلنے والے خلائی جہاز سے مریخ پر اتاری گئی خلائی گاڑی کو سیارے کی سطح پر پہلی بار ہی میں چلانے میں محققین کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

چین کی سائنسی ایجنسی ’چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن‘ (سی این ایس اے) کے مطابق خلائی گاڑی ‘زہورونگ’ کی سطح پر بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 40 منٹ پر چلنا شروع ہوئی۔

Read more

کرونا ویکسین لگوانے پر ڈیٹنگ سائٹس کی خصوصی مراعات، وائٹ ہاؤس کی حوصلہ افزائی

ویب ڈیسک — امریکہ میں کرونا وبا پر قابو پانے کے لیے کوشاں ٹیم کا کہنا ہے کہ بڑی آن لائن ڈیٹنگ سائٹس لوگوں کی کرونا ویکسین لگوانے سے متعلق حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

Read more

کیا پی ایس ایل کے باقی میچز کراچی میں نہیں ہو سکتے تھے؟

کراچی — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بارے میں گزشتہ دنوں جتنے سوالات نے جنم لیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ہو گا، یا نہیں ہو گا۔ کراچی کو میزبانی ملے گی یا ابوظہبی کو، غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے یا نہیں۔ ان سب سوالات کے جواب کبھی ہاں تو کبھی ناں میں آتے تھے۔

Read more

کراچی کو مرکزی نظام سے بجلی فراہمی میں تعطل، بیشتر علاقے متاثر ہونے پر شہریوں کی کے-الیکٹرک پر تنقید

ویب ڈیسک — پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے متعدد علاقوں میں ہفتے کو دن بارہ بجے کے قریب بجلی کی بندش پر ایک جانب شہریوں نے کے-الیکٹرک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب کمپنی نے بجلی کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کراچی میں ہفتے کو درجہ حرارت 36 ڈگری تھا۔ ایسے میں دن میں شدید گرمی کے اوقات میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کے-الیکٹرک نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Read more

اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کے بعد دونوں کے فتح کے دعوے

ویب ڈیسک — فلسطین کی مزاحمتی تنظیم ‘حماس’ اور اسرائیل نے لڑائی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 11 روز تک جاری رہنے والی جنگ میں فتح کے دعوے کیے ہیں۔
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جمعے کی رات دو بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوا جس کے بعد ہزاروں لوگ غزہ کی سڑکوں پر نکل آئے۔

Read more