پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2020 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے۔
ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کا اعلان پی سی بی کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم سے جمعہ کو کیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق ایوارڈز کا فیصلہ آزاد جیوری نے کیا۔ ایوارڈ کی غرض سے کھلاڑیوں کو 12 مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا, جن میں وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر، سال کا سب سے قابل قدر کرکٹر، ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر، مین ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر، مین ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر، ویمن کرکٹر آف دی ایئر اور ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کی کیٹیگریز شامل تھیں۔
Read more