قرآن مجید کا چونکہ اصل موضوع تکمیل انسانیت ہے سو اس وجہ سے قرآن مجید میں انسانیت کے ساتھ بہترین اخلاق و برتاؤ کرنے کا حکم جابجا موجود ہے۔ مذاہب کے علاوہ عالمی چارٹر آف ورلڈ میں بھی انسانیت کے ساتھ عمدہ طرزعمل رکھنے پر زور ہے اور اس متعلق بنیادی انسانی حقوق پر سینکڑوں قوانین بنائے گئے ہیں۔ انسانی معاشروں میں خواجہ سراء یعنی مرد و عورت کے بیچ تیسری ساخت کی ایک معصوم مخلوق بھی موجود ہے۔ جنہیں ان کی جسمانی ساخت کی وجہ سے مرد اور عورت دونوں طبقوں میں نہ صرف کمزور سمجھا جاتا ہے، بلکہ انہیں انسانیت سے بھی کم درجے میں گنا جاتا ہے، حالانکہ پوری جسمانی ساخت، ڈھانچے کی ترتیب اور حواس کے ساتھ وہ مکمل انسان ہیں۔ خواجہ سراوں کو مختلف تضحیک آمیز القاب اور توہین آمیز ناموں سے منسوب کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں بالخصوص تیسری جنس کی اہمیت سے غالباً سب لوگ انکاری ہیں۔ یہاں جس طرح اُن پر ظلم و ستم ہورہا ہے شاید ہی کسی عام شہری پر ہو
Read more