جیوے پنجاب، جیوے پنجابی

بسنت پنجاب کے میدانوں اور کوہستانوں میں منایا جانے والا ایسا تہوار تھا جسے ہم نے تیز دھار والی دھاتی ڈور سے کاٹ کر سماج کے بدن سے الگ کیا۔ پنجاب صدیوں سے اناج کا گھر ہے اور یہاں کے باسی زمین کا سینہ چیر کر اپنے حصے کا رزق پاتے رہے۔ پنجاب کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ اس رزق میں دوسروں کو بھی ساجھے دار بناتا ہے۔ پانچ دریاؤں کی سرزمین پر بہار اترتی ہے تو

Read more

بڑی ملاقاتوں کی اندرونی کہانیاں اور نامعلوم ٹانگ

سال گزشت کا آخری عشرہ بڑی سیاسی ملاقاتوں سے بھرپور رہا۔ آخری عشرے کے پہلے دن وزیراعظم عمران خان  نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی۔ دوسری طرف اسی دن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہمسایہ ملک چین کے سفیر سے ملے۔ اگلے دن وزیراعظم  نے ایک تقریب میں اپنی بے چینی کا اظہار ان لفظوں میں کیا کہ ملکی مسائل کے سبب انہیں اکثر راتوں کو نیند نہیں آتی۔ انہوں نے فرمایا کہ

Read more

خدا حافظ ابو جی

ابو جی چل بسے!

کلیجہ منہ کو آیا ہے یہ چار لفظ لکھتے۔ کہنے کو یہ عام سے چار لفظ ہیں لیکن ٹھیس اگر اپنے دل پر لگی ہو تو یہ لفظ نہیں بلکہ دو دھاری کھردرا خنجر ہے جو وقت کے جبر نے دل میں گھونپ دیا ہو۔ ہم لوگ کسی عزیز رشتہ دار یا دوست کے خاندان میں مرگ پر جائیں تو اسے گلے لگا کر میکانکی انداز میں کہتے ہیں ”حکم ربی“ ۔ لیکن یہی دو لفظ اگر کسی اپنے پیارے کی پھوہڑی (تعزیتی مجلس ) میں کوئی آپ سے کہے تو جسم و جاں پر کیا گزرتی ہے یہ وہی جانتا ہے جس پر گزر چکی۔

Read more

توہین مذہب کے الزامات اور ریاست

لیجیے صاحب! طے یہ ہوا کہ اب ہمارے ایمان اور عقیدے کا فیصلہ نیم خواندہ ملا کے مکتب میں تربیت یافتہ عاشق کریں گے۔ در حقیقت یہ عاشق تاریخ انسانی کے بدترین جاہل اور وحشی درندے ہیں۔ اسلام کی تعریف، اسلام کے بنیادی خال و خد، اس کا بنیادی ماخذ یا مقصد اگر کوئی پوچھ لے تو شاید اس سوال کو ہی یہ سمجھ نہ پائیں جواب تو بہت بعد کی بات ہے۔ افسوس صد افسوس، جس مقدس ہستی کے

Read more

توہین مذہب کے الزامات اور ریاست

لیجیے صاحب! طے یہ ہوا کہ اب ہمارے ایمان اور عقیدے کا فیصلہ نیم خواندہ ملا کے مکتب میں تربیت یافتہ عاشق کریں گے۔ اسلام کی تعریف، اسلام کے بنیادی خال و خد، اس کا بنیادی ماخذ یا مقصد اگر کوئی پوچھ لے تو شاید اس سوال کو ہی یہ سمجھ نہ پائیں جواب تو بہت بعد کی بات ہے۔ افسوس صد افسوس، جس مقدس ہستی کے عشق کے نام پر وحشت کا یہ کھیل رچایا جا رہا ہے اس ہستی نے سنی سنائی بات پر یقین کرنا ہی ایمان کے منافی قرار دیا ہے۔ جہل کا مہیب جبڑا مگر اسی ہستی کے نام پر انسانی جانیں نگل رہا ہے۔ اس بات کا ادراک مگر اہل علم کے اذہان ہی کر سکتے ہیں۔ یہ احساس اذیت سے کہیں بڑھ کر ہے کہ اہل علم کی صفوں میں جبہ و دستار پوش بہروپیوں کی بڑی تعداد گھس آئی ہے۔

Read more

پینتیس برس پہلے کا لائلپور

بچپن سے لڑکپن کا فاصلہ ایک ایسا قید خانہ ہے جس سے نکلنا شاذ ہی کسی کو پسند ہو۔ جوانی مستانی کا اپنا مزہ ہے لیکن بچپن کی بے فکری ایسے ہی ہے جیسے جنت، نہ کسی کو خوف ہوتا ہے نہ غم۔ ہاں یہ اصو ل ان حرماں نصیبوں کے لئے نہیں جن بیچاروں کی زندگی جھونپڑی سے شروع ہوتی ہے اور امیروں کے دستر خوان کے بچے ہوئے ٹکڑوں سے اپنا رزق تلاش کرتے ختم ہو جاتی ہے۔

Read more

بچوں سے جنسی زیادتی: محرکات اور تدارک

دنیا کی شاید ہی کوئی قوم ہوگی جس نے اپنی عزیز ترین متاع کو یوں بھیڑیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہوجیسے ہم نے۔ وجہ کیا ہے؟ اکثر و بیشتر دولت کی ہوس اورسٹیٹس کو برقرار رکھنے کی دوڑ۔ اور یہ بھیڑئے ہیں کون؟ خود اسی قوم کے افراد۔ یعنی اپنے ہی بچوں کو بھنبھوڑنے والے ہم خود ہیں۔ خاکسار کی مراد پاکستان کے طول و عرض میں پیدا ہونے والے بچے ہیں۔ کوئی اخبار لیجیے، روزانہ اس

Read more

مائی باپ! فریاد کرنے دیجئے

دیکھئے مائی باپ! ہم تو فریادی ہیں، آپ کے محل کے باہر نصب عدل کے گھنٹے پر ضرب لگانے کے مجرم۔ ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ فریاد کا نحیف آوازہ ہو یا عدل کے گھنٹے پر لگنے والی ضرب کا شورآپ کے آرام میں خلل تو پڑتا ہے۔ آپ ہی بتائیں یہ بھی نہ کریں تو کیا کریں؟ ہمارے ہاتھ میں ہتھوڑا نہیں، بھالا نہیں، تلوار یا نیزہ بھی نہیں۔ جدید اسلحے کا سوال ہی کیا؟ ہمیں تو بچوں

Read more

عیاد کشمیری اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی

سیاست پر لکھنے سے کبھی کبھار دل اُوبھ جاتا ہے لیکن کیا کیجئے کہ اس کے بغیر چارہ بھی نہیں۔ زندگی کے کسی بھی شعبہ سے آپ کا تعلق ہو کہیں نہ کہیں آپ کو سیاست سے واسطہ ضرور پڑ جاتا ہے۔ وطن عزیز میں تو ویسے بھی چائے کے ڈھابے سے لے کر پارلیمنٹ کے ایوان تک ہر کوئی اپنے تئیں سیاست کا ماہر ہے۔ اسی غیر سنجید ہ طرز فکر کے زیر اثر ہم نے سیاسی اختلاف کو

Read more

جسٹس ارشاد حسن کا دعویٰ پارسائی

ہم نے بھی کیا نصیب پایا ہے۔ اقوام عالم میں رواج ہے کہ کسی بھی شعبے کا نامورفردعہد رفتہ کی داستان تحریر کرتا ہے اور نئی نسل ان کے تجربات سے مستفید ہوتی ہے۔ مملکت خداداد میں مگر گنگا الٹی بہتی ہے۔ از خود فیلڈ مارشل اور قوم کی رہنمائی پر مامور ایوب خان اقتدار کے نصف النہار پر تھا تو قوم کو اپنی عظمت سے آگاہ کرنے کے لئے ”ماسٹرز“ کو فرینڈز لکھتا رہا۔ بین الاقوامی تعلقات یا سیاسیات

Read more

جاہل قوم، کورونا اور حکمران

وے پراں ونج، تین تے وکیل ہوونا چائی دا ہا، جیڈے توں سوال کریندا ایں (پرے ہٹ، جتنے تو سوال کرتا ہے تجھے تو وکیل ہونا چاہئے تھا)۔ پھُپھی جب میرے سوالوں سے اکتا جاتیں تو خالص دیہاتی لہجے میں بھِنا کر جواب دیتیں۔ پھوپھو فاطمہ دراصل ابو کی حقیقی پھوپھو تھیں۔ سرگودھا کے گاؤں بھابڑہ کے مغربی حصے کے اکثر بچوں کو قرآن کی تعلیم انہوں نے ہی دی۔ یہ ابو کے بچپن کی بات ہے، ابو کی دیکھا

Read more

عیسیٰ کے حواری اور آئین اکبری

عہد قدیم میں عیسیٰ نور بصارت سے محروم انسانوں کوخدا کے دیے علم کے سبب چشم بینا عطا کرتے تھے۔ لمحہ موجود کے آئین اکبری میں رقم ہے کہ منصب قضا پر فائز عیسیٰ اپنے عیال کے ناکردہ گناہوں کا مجرم ہے۔ امید پر دنیا قائم ہے لیکن مملکت خداد اد کی تاریخ دیکھی جائے تو یہ امید دم توڑ دیتی ہے کہ آج عیسیٰ کو اپنے ہی حواریوں کی حمایت میسرہو گی۔ وطن عزیز کو یہ اعزاز حاصل ہے

Read more

منصب سازی میں کے زعم میں مبتلا بھکاری قوم

دل درد سے معمور ہے۔ رات کے پچھلے پہر طالب علم کاذہن جب یہ الفاظ اگل رہا ہے تو انتشار فکری کے باوجود اس بات پر مرکوز ہے کہ دنیا بھر کے وسائل سے نواز دی گئی یہ قوم عقل سے کام کیوں نہیں لیتی؟ کہتے ہیں خالق جب کسی سے کوئی چیز چھیننا چاہے تو عقل چھین لیتا ہے۔ بے نیازخالق کا آئین اٹل ہے۔ کوئی ترمیم اس میں ممکن نہیں کہ الیوم اکملت لکم کا فل سٹاپ لگا دیا گیاہے۔ خالق کے اس آئین کا بنیادی اصول یہ ہے کہ علم اور جدوجہد کرنے والا فرد ہو یا قوم اس کی محنت کبھی ضائع نہیں کرتا۔

Read more

پنجاب دی ونڈ

وبا کے دن اتنے طویل ہوئے کہ ہر خاص و عام دوسرے معاملات و موضوعات بھول گیا۔ بہت سے دوستوں کو فرصت میسر ہے لیکن ایک مزدور صحافی کو فرست میسر ہی کب آتی ہے۔ صوبہ پنجاب کی تقسیم اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام پر کچھ معروضات سپرد قلم کرنا تھیں لیکن کرونا باعث تاخیر ہوا۔ چودہ مارچ دوہزار بیس کو دیسی کیلنڈر کے مطابق چیتر کی پہلی تاریخ تھی۔ تاریخ میں پہلی بار جب پاکستان سمیت دنیا کے

Read more

وبا کے اندھیرے میں روشنی کی کرن

سائنس اپنی بے پناہ ترقی کے باوجود ابھی تک یہ معمہ سلجھانے سے قاصر ہے کہ انسانی ذہن میں خیال کہاں سے وارد ہوتا ہے۔ صوفیا مگر خیال کا مآخذ غیب بتاتے ہیں۔ ایک لمحے کا غیب آنے والے لمحے میں آشکار ہوجاتا ہے اور اس سے اگلے لمحے میں ماضی بن جاتا ہے۔ ماضی، حال اور مستقبل کی تقسیم ہم دنیا داروں نے وقت سمجھنے کے لئے کی ہے۔ صوفیا کے ہاں سب کچھ ماضی ہے۔ فلم بن چکی

Read more

کرونا وائرس، ہماری تیاری اور اداکار مُلا

شہرہ آفاق فلسفی ارسطو کا یہ ماننا ہے کہ ریاست انسانوں کی بقا اور حکومت بہترین زندگی کی ضمانت ہے۔ دنیا بھر کے دوسرے ملکوں کی طرح وطن عزیز بھی اس وقت کرونا کی بدترین وبا کو بھگت رہا ہے۔ بلاشبہ یہ ایک قدرتی آفت ہے لیکن اپنے شہریوں کو ایسی آفات سے نکالنا ریاست اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ گزشتہ کالم میں بھی اس طرف توجہ دلائی تھی کہ موجودہ جدید ریاست کے دور میں چین اس

Read more

کرونا وائرس، مذہبی رہنماؤں اور حکمرانوں کا ردعمل

وطن عزیز میں کرونا وائرس کی آفت نازل ہوئے کافی دن گزر چکے۔ گھر ہو بازار، دفتریا فیکٹری، گلی محلے کی دکانوں اور تھڑوں تک گفتگو کا مرکز یہی وبا ہے۔ خاکسار نے مگر اس موضوع پر قلم گھسیٹنا گوارا نہ کیا۔ وجوہات دو ہیں۔ واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر وہ افرادبھی کرونا کا خصوصی طبیب بنے بیٹھے ہیں جنہیں اس وائرس کی ہیت ترکیبی تک نہیں معلوم۔ دوسرا یہ کہ وطن عزیز کا نظم و نسق چلانے کے

Read more

میرا جسم میری مرضی

عزیزانِ ملت! مبارکباد قبول کیجئے۔ مملکت خداد اد پاکستان میں بسنے والوں کے لئے اس سے بڑی خوش کن خبر کیا ہوگی کہ ہم قدسیوں کے تمام مسائل حل ہوچکے ہیں۔ وطن عزیز میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو فوری طور پر بغیر کسی لیت و لعل کے محکمہ صحت کے ریکارڈ میں درج کر لیا جاتا ہے تاکہ بچے کی پرورش کے دوران اس کی صحت کو درپیش کسی بھی ممکنہ خطرے سے نبٹا جا سکے۔ ہسپتال میں

Read more

سوشل میڈیا اور سماجی ذمہ داریاں

کیا سہانا وقت تھا نہ انٹرنیٹ کی وبا پھیلی تھی نہ سوشل میڈیا عام تھا۔ خبروں کا سب سے بڑا ماخذ اخبارات تھے یا پھر ریڈیو اور ٹیلی ویژن۔ ریڈیو ٹیلی ویژن بھی بریکنگ نیوز کے جھنجھٹ سے آزاد تھے۔ ہماری نسل نے بچپن میں یہ دور بھی دیکھا۔ اب دیکھتے ہیں کہ اخبارات کے ساتھ ساتھ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کا دائرہ کار بھی سکڑ رہا ہے۔ انٹر نیٹ پر چلنے والی موبائل ڈیوائسز ٹی وی کی روایت کو

Read more

بنگالیوں کی ترقی اور پاکستان کا معاشی منظر نامہ

بنگلہ دیش! جسے ہم آج تک بنگلہ دیش کہنے کی بجائے مشرقی پاکستان کہنے میں زیادہ سہولت محسوس کرتے ہیں دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی پہلی معیشت ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعوے دار بھارت سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن۔ بنگلہ دیش نے دوہزار دس سے اب تک اپنے اسی لاکھ شہریوں کو غربت کے جہنم سے نکال کر معاشی طور پر روزی روٹی کے حصول کے لئے

Read more

مذہب قاتل ہے یا مقتول؟

برادر خورد جمشید اقبال صاحب فرماتے ہیں ”حراری کہتا ہے لبرل ہیومن ازم اور سوشلسٹ ہیومن ازم دونوں کی بنیادیں مسیحی اصولوں پر قائم ہیں جبکہ نازی ازم کی نہیں جبکہ رسل فرماتے تھے نازی ازم کی بنیاد بھی ابراہیمی مذاہب کے بنیادی رویے پر ہے۔ کیونکہ یہ مذاہب جب خود کو درست کہتے ہیں تو انہیں دوسروں کو گمراہ کہنا پڑتا ہے۔ خود کو ارفع اور اعلی سمجھتے ہیں تو دوسروں کو گھٹیا سمجھنا پڑتا ہے۔ اسی طرح نازیوں

Read more

ووٹ کی عزت کا بیانیہ اب عوام کی امانت بن چکا

پاکستان کی پارلیمنٹ آرمی ایکٹ میں ترمیم کر چکی ہے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع اب نوشتہ دیوار ہے۔ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے اس ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے آرمی ایکٹ کی حمایت کے دودھ میں ترمیم کی جو مینگنیاں ڈالی تھیں ان کی بدولت وہ یار لوگوں کی تنقید سے کسی حد تک محفوظ رہی اور تنقید کے سارے نشترہنوز مسلم لیگ ن اور خاص

Read more

بڑی کرسی، ساس بہو کی لڑائی اور فقیر کا مشورہ

ناشتہ کر چکا تو اکبر نے نارنجی رنگ کے گرم دودھ سے بھرے مگ میں شکر اور کافی گھول کر میرے سامنے رکھ دیا۔ ہیٹر کی بدولت کمرے کا ماحول خوشگوار تھا لیکن باہر دھند کی سفید چادر نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاتھا۔ میں نے کافی کا گھونٹ حلق سے اتارا تو اکبر نے ٹھیٹھ سرائیکی لہجے میں پوچھا” سرجی !جونیورسٹی اچ میٹنگ تاں تھیندی پئی اے، ساکوں پکا کریسن یا کے ناں “ ( سرجی

Read more

قانون کے رکھوالے، دستورِپاکستان اور حیا کی ڈگری

دنیا میں شاید ہی کوئی ایسی قوم ہو جو اس قدر جوش و خروش کے ساتھ اپنے قتل کا ساماں خود کر رہی ہو لیکن ہمیں اس کاوش پر فخر ہے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کا قاعدہ نمبر 28 کہتا ہے کہ Medical units exclusively assigned to medical purposes must be respected and protected in all circumstances. They lose their protection if they are being used, outside their humanitarian function, to commit acts harmful to the enemy. یعنی طبی مقاصد

Read more

لال لال لہر اگیا

قوم کو مبارک ہو! لاہور سمیت ملک کے بڑے بڑے شہروں میں لال لال لہرا گیا، قوم کے جوانوں نے نعرے بھی خوب لگائے، تقریریں بھی ہوئیں اور ”طلبا یکجہتی مارچ“ کا نتیجہ کیا نکلا؟ اک اور تنازعہ، ایک اورلڑائی، ایک اورایف آئی آر، ایک اور درخواست ضمانت۔ خاکسار یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ ”طلبا یکجہتی مارچ“ میں طلبا کے مسائل سے متعلق امور پر تقاریر کی بجائے مخصوص اداروں کوباربار نشانہ بنا کر تضحیک آمیز انداز میں ان

Read more

نواز شریف کی صحت اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ

میاں نواز شریف کو اسلام آباد ہائی کورٹ اپنے علاج کے لئے آٹھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کر چکی ہے اور اگر انہیں علاج کے لئے مزید وقت کی ضرورت ہو تو اس کے لئے عدالت نے طے کردیا ہے کہ وہ پنجاب حکومت سے رابطہ کریں اس لئے کہ وہ ایک قیدی کی حیثیت سے پنجاب کی جیل کوٹ لکھپت میں قید اور پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما اور معروف وکیل بابر اعوان

Read more

نواز شریف صاحب، کچھ عقل کریں

سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق مبہم اطلاعات دم توڑ چکی ہیں۔ انہیں لاحق بیماری کی تشخیص کر لی گئی ہے لیکن آئی ٹی پی  نامی یہ بیماری اپنی نوعیت میں خاصی سنگین ہے اور اس کا علاج بھی کافی پیچیدہ۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ بیماری انسانی جسم کی قوت مدافعت کو براہ راست متاثر کرتی ہے۔کہا یہ جارہا ہے کہ میاں نواز شریف کے خون میںپلیٹ لیٹس کی تعداد دوہزار تک رہ گئی تھی

Read more

نفرت کے بیج بونا بس کردیجئے

خوبصورت معصوم بچے دھلے چہرے، سنورے بال، اجلے لباس اور امید بھری آنکھیں لئے باری باری سکرین پر نمودار ہوتے ہیں اور اپنے اپنے ڈائیلاگ بولتے ہیں۔ انڈین آرمی کو ہم گلیاں صاف کرنے پر لگا دیں گے اور میں ابو سے کہوں گی کہ گووا کے ساحل پر ایک بڑا سا گھر لے لیں۔ مجھے ہندی زبان لکھنی نہیں آتی، اب صرف اردو چلے گی ہاں۔ کتنا مزہ آئے گا جب ہم دلی گیٹ پر گائے کے کباب کھائیں

Read more

سڑکوں پر آزادی مارچ یا پارلیمنٹ میں جمہوری اپوزیشن

کہتے ہیں سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا لیکن بعض عزت مآب ہستیوں کی بدولت ہم نے سیکھا ہے کہ بعض سیاستدانوں کے سینے بھی شاید دلوں سے محروم ہیں۔ اسی پر بس نہیں مملکت خداد میں بعض نابغے ایسے بھی ہیں جن کو دیکھ کرگماں ہوتا ہے کہ کاسہ سر میں دماغ نام کی کوئی شے بھی جانے موجود ہے یا نہیں۔ مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کر چکے ہیں اور جو ں جوں

Read more

کشمیر کی آزادی، مولانا کا دھرنا اور موجودہ حکومت

لیجیے! قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری صاحب ایک سال بعد اس عہدہ جلیلہ کے لئے نا اہل قرار پائے ہیں جس پر وہ پچیس اکتوبر دوہزار اٹھارہ کے انتخاب کے نتیجے میں فائز ہوئے تھے۔ قانون کی کتاب میں لکھے گئے الفاظ کے مطابق تو الیکشن ٹریبونل کو یہ فیصلہ بہت پہلے کر نا تھا لیکن چلئے ہمارے ملک میں کوئی عدالت ایک سال میں بھی فیصلہ کرے تو ہم اسے غنیمت سمجھتے ہیں۔ دوسری طرف جمعیت علماء

Read more

صلاح الدین کی بیک گراؤنڈ اور تشدد کی اندرونی کہانی

صلاح الدین ولد محمد افضل ایک عادی چور تھا یہ بات اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی۔ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہمارے ملک میں پولیس ایک شتر بے مہار ادارہ ہے جو اپنے اختیارات اور طاقت کے غلط استعمال کے باعث اس قدر بدنام ہو چکا ہے کہ شہریوں میں پولیس کا تصور اب ایک محافظ کا نہیں بلکہ اس کے بالکل برعکس ایک ظالم اور جابر ادارے کا بن چکاہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی اختیارات اور طاقت اگر کسی کو شہری کو اس کا جائز حق دلانے کے لئے استعمال کرنا پڑیں تو پولیس اہلکار انفرادی اور اجتماعی طور پر اس سے گریز کرتے ہیں۔

Read more

کشمیر! جنوبی ایشیا کا فلیش پوائنٹ

مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست سے ظلم و ستم کا جونیاکھیل شروع ہوا ہے وہ ہنوز جاری ہے۔ کرفیو، آنسو گیس، فائرنگ، شیلنگ، پیلٹ گن، بلاجوازگرفتاریاں، بے پناہ تشدد، قابض فوج کی طرف سے شہریوں کو غائب کر دینا، دنیا جہان کا کون سا ایساقہر ہے جو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں پر ڈھایا نہیں گیا لیکن آزادی کی طلب ایک ایسا نشہ ہے جسے ظلم اور جبر کی کوئی اذیت ختم نہیں کر سکی۔ نہیں معلوم کشمیریوں پر جاری

Read more

منصف کا عدل اور مے ڈے کال

منصف کے معیار عدل کی ہانڈی بیچ چوراہے پھوٹ چکی اور حالت یہ ہے کہ ہانڈی سے برآمد ہونے والے توشے کی بدبو سے ہر کوئی دور بھاگ رہا ہے سوائے ان راتب خوروں کے جن کی حس شامہ مر گئی۔ گزشتہ کالموں پر نظر دوڑاؤں تو لاشعوری طور پر سیاسی موضوعات سے بچتا چلا آیا ہوں۔ کچھ ہفتوں سے تو لکھا ہی کچھ نہیں۔ برادر بزرگ وجاہت مسعود پوچھتے ہیں ”انقباض قلمی کی وجہ بتاؤ“۔ کہاآپ کو تو بھڑوں

Read more

حکومت کی ڈولی اب کہاروں کے حوالے ہے

شادی ہو چکی، ڈولی اٹھ چکی لیکن دلہا کو اب سمجھ آنا شروع ہوئی ہے کہ ڈولی کا رخ اس کے گھر کی بجائے کہیں اور موڑ دیا گیا ہے۔ ظاہر ہے دلہن کے مستقبل کا فیصلہ تو اب کہار ہی کریں گے۔ باراتی بیچارے اس معاملے میں کیا کر سکتے ہیں کہ ان کا کام تو کھانا کھانے کے بعد ختم ہو چکا۔ پاکستان میں سوشل میڈیا کی کوئی ویب سائٹ کھولیں آپ کو نیکٹا میں ہونے والی ایک

Read more

قصہ چہار درویش اور تھری اِیڈیٹس

کار، کوٹھی، بنگلہ اور بنک بیلنس انسان کا اثاثہ ہوتے ہوں گے لیکن پرخلوص دوست انسان کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں۔ مدینتہ الاولیا ملتان میرا محبوب شہر ہے۔ یہ شہر میری جنم بھومی تو نہیں لیکن اس نے مجھے بہت کچھ عطا کیا ہے۔ صحافت کا آغاز میں نے یہیں سے کیا، استادوں کے استاد اصغر زیدی اور محسن نواز خان کی انگلی پکڑ کر چلنا سیکھا، شعور و آگہی کا جہاں اسی شہر میں مجھ پر القا ہونا شروع

Read more

ریپ سے بچائیے: بچیوں کو زندہ دفن کیجئے

پندرہ مئی دوہزار انیس کی شب دارالحکومت کے باسی اپنے آرام دہ بستروں میں اے سی کی ٹھنڈی ہوا میں خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے۔ کچھ دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ منال کے پر فضا مقام پر سحری بوفے کا لطف لے رہے تھے۔ کوئی بیس کلومیٹر کے فاصلے پر راولپنڈی کی فوڈ سٹریٹس میں کھوے سے کھوا چھلتا تھا کہ روزے میں بھوک کی لذت سے پہلے سری پائے اور نہاری کے ساتھ گرما گرم نان

Read more

کیاکم سن بچوں کی شادیاں خلاف اسلام ہیں ؟

’’تم ہندو ہو ، تمہیں یہ بل پیش ہی نہیں کرنا چاہئے تھا‘‘۔ یہ مشورہ نہیں پاکستان میں بسنے والے غیر مسلم ارکان پارلیمنٹ اور دستور پاکستان کے منہ پر زور کا طمانچہ ہے ۔ ہندوبرادری کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے ایک ٹی وی پروگرام میں یہ شکوہ کیا کہ کم سن بچوں کی شادیوں پر پابندی کابل پیش کرنے پر اس کی مخالفت کوئی انہونی بات نہیں لیکن جب یہ الفاظ ان ہی کی سیاسی جماعت کے وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے انہیں کہے تو انہیں افسوس ہوا ۔

Read more

سفاک مرد، مظلوم عورتیں اور آپا نور الہدی شاہ کا مشورہ

سنگدل ٹھٹھا اڑاتے ہیں اور نرم دلوں سے سہا نہیں جاتا۔ کبھی اگر تحریر لکھنے میں تاخیر ہو تو برادرم وجاہت مسعود بڑے دھیمے لہجے میں کہتے ہیں، خواجہ صاحب کوئی تحریرنہیں آئی؟ لکھوں کیا؟سوچتا ہوں شاید بے حس ہوجانا ہی حل ہے ورنہ دماغ پھٹ جانے کا احتمال ہے۔ جیسنڈرا آرڈرن کو صوفی اور ظلمت کو ضیا کہنے سے انکار کی، ’مجرم‘ شفیق آپا نورالہدی شاہ کا مشورہ ہے ایسے حالات میں لکھتے رہنا چاہئے، احتیاط سے، بچ بچا

Read more

ابھے نندن ورتھمان، پریانکا چوپڑا اوراخلاقی فتح

سات اکتوبر دوہزار سولہ، انہیں صفحات پر خاکسار نے اپنے کالم ”پاک بھارت جنگ ناگزیر ہے“ میں عرض کیا تھا کہ ”آخری بار پاکستان اور بھارت کے درمیان جو نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے تھے وہ وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹواور بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کے درمیان ہوئے تھے۔ نصف صدی ہونے کو آئی ہے لیکن وزیراعظم میاں نواز شریف اوربھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے دورمیں ایک مختصر وقفے کے علاوہ دونوں ملکوں کے تعلقات کبھی خوشگوارماحول کی

Read more

رضوان رضی: آزادی صحافت اور قومی مفاد

سولہ جنوری کو انہیں صفحات پر شائع ہونے والے اپنے کالم میں گزارش کی تھی کہ ”صحافی یا تجزیہ نگار اگر اپنی ثقہ معلومات کی بنا پر یہ یقین رکھتا ہو کہ کوئی حکومتی عہدیدار یا اہلکار کسی غلطی یا بدعنوانی کا مرتکب ہو رہا ہے تو وہ اس کی نشاندہی کرنے کا پورا حق رکھتا ہے بلکہ یہ اس کی ذمہ داری ہے۔ تاہم کسی بھی صحافی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی بھی فرد، خواہ وہ

Read more

مساجد! رحمت کی فیکٹریاں یا تفرقہ بازی کے گڑھ

یہ تین فروری دو ہزار انیس کی دوپہر تھی جب لندن پولیس کو شہر کے علاقے ویمبلے کے اسلامی مرکز کی مسجد میں طلب کیا گیا۔ مسجد کی انتظامی کمیٹی نے پیش امام کو صرف اس لئے برطرف کردیا تھا کہ وہ بریلوی مسلک سے تعلق رکھتے تھے اورپھر اس بات پر فساد اتنا بڑھا کہ پولیس طلب کرنا پڑی۔ بات اتنی سادہ نہیں، معاملے کا پس منظر سمجھنے کے لئے آپ کو برطانیہ میں مساجد کی تعمیراور ان کے انتظام کا نظام سمجھنا ہوگا۔

برطانیہ میں مسجد کی تعمیر کے لئے مقامی قانون کے تحت ایک فلاحی تنظیم رجسٹرڈ کروانی پڑتی ہے جو تعمیر کیے گئے اسلامی مرکز یا مسجد کا انتظام سنبھالتی ہے۔ تنظیم کے عہدیداران ٹرسٹی کہلاتے ہیں اور یہی مسجد یا مرکز کے انتظام کے ذمہ دار ہوتے ہیں جبکہ باقاعدہ مسجد میں آنے والوں کو مصلے کی نسبت سے ”مصلی“ یعنی نمازی یا اسلامی مرکز کا رکن کہا جاتا ہے۔ برطانیہ چونکہ ایک خوشحال ملک ہے تو یہاں رہنے والے مسلمان مساجد پربھی اپنی حیثیت کے مطابق دل کھول کر خرچ کرتے ہیں۔

Read more

کم از کم جانتے بوجھتے تو زہر مت کھائیں

یہ گوگل بھی کمال کی چیز ہے۔ ایک لفظ ٹائپ کریں تو ہزار نہیں لاکھوں کروڑوں اطلاعات کا دروازہ آپ پر کھول دیتا ہے۔ ایسے ہی گوگل پر گھومتے گھامتے حکیم محمد سعید کی تصویر پر نظر پڑگئی۔ حکیم سعید کیا کمال آدمی تھے جو اپنی تحریروں اور گفتگو میں اکثر قوم کو بسیار خوری سے گریز کا مشورہ دیتے۔ اپنے تجربات اور تحقیق کی روشنی میں وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے تھے کہ انسان کو دن میں 3 بار نہیں بلکہ 24 گھنٹے میں صرف 2 بار کھانا تناول کرنا چاہیے۔

قوم لیکن ہماری دھن کی ایسی پکی ہے کہ حکیم صاحب کی بات پر کان تک نہیں دھرا۔ پیٹ بھر کر نہیں ٹھونس ٹھونس کر ہم کھاتے ہیں اور پھر حکیموں کی پھکیاں اور ڈاکٹروں کی رنگ برنگی مہنگی دوائیاں کھا کر ہم خود کو امیر اور بڑا آدمی سمجھتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے خاکسار کو رات گئے شدید پیچس کی شکایت لاحق ہوئی۔ دن چڑھے نقاہت اس قدر بڑھ گئی کہ پانی کا گلاس ہاتھ میں لینا ممکن نہ رہا۔ جیسے تیسے کرکے ڈاکٹر کے پاس پہنچا اور پھر ان کے نسخے کے مطابق ایک بڑے اسٹور سے ہزار آٹھ سو روپے کی دوائیں لے کر گھر پہنچا۔

Read more

سانحہ ساہیوال! سیاسی مقاصد کے لئے استعمال مت کیجئے

غصے میں انسان کو فیصلہ نہیں کرنا چاہیے اور شادمانی کے لمحات میں وعدہ لیکن ہماری قوم ان دونوں کاموں میں طاق ہے۔ ایک گروہ وہ ہے جس نے ہتھیلی پر سرسوں جمانے کا پیمان کیا تھا لیکن ابھی تک یہ ادراک نہیں کر پایا کہ ہوائی قلعے مسمار ہو چکے۔ مد مقابل دوسرا گروہ ہے جو اپنی ذمہ داری سے تو عہدہ برآ ہو چکا لیکن نہیں جانتا کہ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے۔ مطالبہ یہ ہے

Read more

ہمارے ہاں کی ’صحافت‘ کا حال مت پوچھو

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر میسور کے ایک یوگی ہیں ’سادھ گرو جگی واسو دیو‘۔ دنیا بھر میں یوگا سکھاتے ہیں اور ان کی بنائی گئی ’ایشا فاؤنڈیشن‘ تعلیم، صحت اور دیگر سماجی کاموں میں بھی پیش پیش ہوتی ہے۔ سادھ گرو کی صحت، مذہب اور روحانیت پر لکھی گئی کتابوں کو نیویارک ٹائمز نے بیسٹ سیلر بکس کا اعزاز عطا کیا ہے۔ بھارتی حکومت نے روحانیت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کو پدما بھوشن ایوارڈ

Read more

تعلیمی ادارے کیسے بچوں کی صحت تباہ کر رہے ہیں

رات ملتان میں مادر علمی جامعہ ذکریا میں گزری، مجھے علی الصبح بہاولپور روانہ ہونا تھا۔ تقریباً سواسات بجے کا وقت تھا جب میں تیار ہو کر باہر نکلا۔ گاڑی سڑک پر آئی تو شدید دھند کی وجہ سے چند فٹ کے فاصلے پر بھی کچھ دکھائی نہ دیتا تھا۔ طلوع آفتا ب کا وقت تھا لیکن دھند کی وجہ سے سورج کا نظر آنا ممکن نہ تھا۔ گاڑی چند میٹر آگے یونیورسٹی ہاسٹلز اور ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مرکزی سڑک پر پہنچی تو طلبا و طالبات کو گھروں سے یونیورسٹی لانے والی روٹ کی بسیں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سامنے طلبا و طالبات کو ان کی منزل پر اتار رہی تھیں۔

شدید دھند کے عالم میں بچے بچیاں سردی سے ٹھٹھرتے، جمے ہوئے ہاتھوں کو آپس میں رگڑکر سردی کی شدت کو کم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے تھے۔ گاڑی بسوں کے قریب سے گزری تو ڈرائیور نے احتیاطا رفتار انتہائی کم کر دی۔ طلبا و طالبات کے پاس سے گزرتے ہوئے میں نے دیکھا کہ خشک سردی اور شدید دھند میں بسوں سے اترتے طلبا و طالبات کے چہروں کی رنگت زرد ہورہی تھی۔ سخت حیرت ہوئی کہ ایسے شدید موسم میں اتنی صبح سویرے کلاسز شروع کرنے کی مجبوری کیا ہے۔ تھوڑی سی معلومات کے بعد عقدہ کھلا کہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں کلاسز صبح آٹھ بجے سے شروع ہوجاتی ہیں۔ پنجاب کی تمام جامعات، کالجز اور سکولوں میں بھی صورتحال کم و بیش یہی ہے۔

Read more

سو دن، کرتار پورہ اور سشمادیدی کا ندیدہ پن

سو دن کہ جن کا وعدہ تھا ہم دیکھ چکے ، ہم دیکھ چکے۔ وزیراعظم عمران خان نے تنقیدی حلقوں سے یہ گزارش کی تھی کہ حکومت کو سو دن کا وقت دیا جائے اور سو دن کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے رائے قائم کی جائے ،لیجئے !سو دن پورے ہوئے ۔ تبدیلی کا نظام آگیا ،کرپشن کا خاتمہ ،نیا بلدیاتی نظام لائیں گے :وزیراعظم عمران خان کا بیان پاکستان کی مالی مشکلات کم کریں گے ، چین نے پاکستان

Read more

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ دو دن

بارتھی میں وزیراعلیٰ کے آبائی گھر کے پاس ہی جلسے کا انتظام تھا جہاں عوام کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ کے لئے بھی فرشی نشست کا اہتمام تھا۔ وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر نظر آیا تو مقامی افراد نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی بلوچی تلواروں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ کا وہ گھر جس کے بارے میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہاں بجلی تک نہیں اس کے سامنے لگے کھمبے پر نصب نیا ٹرانسفارمر ”میرے گاؤں میں بجلی آئی ہے“ کا اعلان کر رہا تھا۔ سردار عثمان بزدار نے ثابت کیا کہ وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد سو دن کے اندر اندر بارتھی اور گردونواح میں تو تبدیلی آچکی تھی۔ سردار عثمان بزدار نے جلسے سے پہلے تقریبا ستر کلومیٹر سڑک کے دو منصوبوں، بارتھی کے رورل ہیلتھ سنٹر کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بنانے اور ڈیر ہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں ریسکیو 1122 سروس کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

Read more

سید محمد عظیم المعروف قلندر بابا اولیاؒ کی صوفیانہ شاعری

باری تعالیٰ نے آدم و حو ّا کو پیدا کیا۔پھر نسل آدم پھیلانے کے لئے زمین پر بھیج دیا۔ اس ربّ ذوالجلال کی مرضی اور منشاء کے مطابق آدمی کی تخلیق کا سلسلہ برابر جاری ہے۔ جیسے جیسے آبادیاں اور گروہ بڑھتے گئے، آدمی کی ضرورتوں میں اضافہ ہوتا رہا۔ دن، مہینے اور سال گزرتے گزرتے صدیاں اور قرن بننے لگے۔ لوگوں کی ہدایت کے لئے نبیوں پر صحیفے آنے لگے۔ جب یہ قبیلے اور قافلے زیادہ پھیل گئے تو

Read more

عاطف میاں، ایڈوائزری کونسل اور احمدیت

وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کے سدھار کے لئے بنائی گئی مشاورتی کونسل سے احمدی برادری کے عاطف میاں کا نام نکال چکے، ردعمل میں دو اور معاشی ماہرین بھی کونسل سے استعفیٰ دے چکے ہیں لیکن اس معاملے کی بازگشت ابھی تک ملکی سیاست کے منظر نامے پر چھائی ہوئی ہے۔ خاکسار کی رائے میں اس معاملے کے دو پہلو ہیں ایک مذہبی اور دوسرا سیاسی۔ یہ دونوں ہی ایک دوسرے سے اس طرح جڑے ہوئے ہیں کہ ایک

Read more

بابائے قوم کے نام ملتان سے ایک مکتوب

اے میرے قائد ،آپ پر خدا کی سلامتی ہواورخدا جنت میں آپ کا مرتبہ بلند کرے،آج کچھ درد میرے دل میں سوا ہوتا ہے ۔ کہتے ہیں انسان جب دکھی ہوتا ہے تو اس کی طرف دوڑتا ہے جسے اس سے پیار ہو۔ پاکستان نام کی ریاست کے باشندوں سے آپ سے زیادہ پیار کون کرے گا؟ گو میں اس قابل تو نہیں کہ آپ سے کچھ عرض کر سکوں لیکن کہوں تو اور کس سے کہوں ؟ سو میری

Read more

مولوی خادم کی تحریک لبیک نے انتخابی نتائج کیسے بدلے؟

انتخابات ہوچکے، نتائج سامنے آچکے،چند ہی دن کی بات ہے جب عمران خان وزیراعظم پاکستان کے منصب جلیلہ پر فائز ہوں گے۔ میرا موقف آج بھی وہی ہے جو گزشتہ پانچ برس میں رہا کہ خامیوں اور بہتری کی گنجائش کے باوجود اس نظام کو چلنے دیا جائے، اس میں رخنہ اندازی نہ کی جائے۔ الیکشن سے متعلق ظاہر کئے گئے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی تو عمران خان کروا چکے ہیں اور دانش مندی اسی میں ہے

Read more

عمران خان اور پرویز خٹک کا ناقابل برداشت لب و لہجہ

معاف کیجئے گا کہنے کو تو بہت کچھ ہے لیکن میں سانحہ یکہ توت اور سانحہ مستونگ پر کچھ نہیں لکھنا چاہتا، اس لئے کہ لگی لپٹی رکھنا عادت نہیں اور سچ بولنے سے میری تو ناں ہی سمجھیں ۔ ایک آدھ بوٹا جو لگا ہے لگا رہنے دیں محکمہ زراعت نے نوٹس لے لیا تو میرے جیسا غریب جیتے جی مارا جائے گا۔ اس بات کا لیکن حد درجہ افسوس ہے کہ ایک سواڑتالیس انسان مارے گئے اور دوسو

Read more

خالق کی چاہت

زندگی بھر میں یہی سنتا رہا کہ داڑھی رکھو, سنت ہے۔ میں نے کبھی کسی کو یہ کہتے نہیں سنا کہ وعدہ کرو تونبھاؤ، سنت ہے۔کسی سے بدسلوکی نہ کرو، سنت ہے۔ خلق خدا کی خدمت کرو، سنت ہے۔ مولوی کی تبلیغ سے ممتاز مفتی چکرا گیا تو ہم کس باغ کی مولی ہیں۔ جس ہستی کا نام لے کر سنتوں کو عام کرنے کا ٹھیکہ چلایا جاتا ہے اس ہستی کے ذہن تک پہنچنے کی تو کوئی کوشش ہی

Read more

سیاسی کارکنوں کا احتجاج، اِشاریہ مثبت یا منفی ؟

دوہزار اٹھارہ کے انتخابات اب صرف چھ ہفتوں کی دوری پر ہیں اور گہما گہمی اس قدر زیادہ ہے کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار سیاسی جماعتوں کے کارکن انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف کھلے عام احتجاج کر رہے ہیں۔ خاکسار بہت عرصہ پہلے انہی صفحات پر یہ عرض کر چکا ہے کہ انتخابات کا التوا اب کوئی چاہے بھی تو اس کے بس کی بات نہیں۔ حالانکہ اس وقت میری اس رائے کو دیوانے کی بڑ سمجھاگیا تھا۔

Read more

ماں جائی

  قریب پندرہ بیس منٹ امی سے بات ہوتی رہی۔ عادت ہے کہ جب بھی گھر سے باہر ہوں تو صبح آنکھ کھلتے ہی امی کو فون کرتا ہوں اور رات سونے سے پہلے بھی۔ ماں کے پاس اولا د کے لئے دعا سے زیادہ قیمتی اور کیا ہوتا ہے؟ اسی لئے میں دن کا آغاز ماں کی دعاؤں سے کرتا اور رات بستر پر جانے سے پہلے کچھ اور دعائیں سمیٹ لیتا ہوں۔ میں ملتان میں تھا اور رات

Read more

میاں نواز شریف کی غداری

بین الاقوامی سیاست کا ایک طالب علم ہونے کے ناطے میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ میاں نواز شریف نے موجودہ حالات میں ممبئی حملوں سے متعلق بیان دے کر پاکستانی قوم کی کون سی خدمت کی ہے ۔سوشل میڈیا پر عوام کی اکثریت میاں نواز شریف کو مطعون کرتے ہوئے انہیں غدار قرار دے کر ان پر غداری کے الزام میںمقدمہ چلانے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ مجھ جیسے ایک ناچیز قلم کار کی کیا اوقات

Read more