افسوس ”جاہل سندھیوں“ نے لاٹ صاحب کو بیمار کر ڈالا

سندھ کے لاٹ صاحب عمران اسماعیل نے 27 اپریل کو اپنے ٹویٹر پر اعلان کیا تھا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ آج ٹی وی کے مطابق انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ کے لوگ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ میرے دورے کے دوران وہ میرے بہت قریب آ گئے جس کی وجہ سے مجھے کرونا لگ گیا۔ (آج ٹی وی پر 28 اپریل کو ساڑھے آٹھ بجے چلنے والے ٹکرز کے مطابق

Read more

شاہ لطیف بھٹائی کی موکھی اورمتارے رند

موکھی مے فروش اور رند متاروں کا قصہ سندھ کی لوک داستانوں کی جان ہے۔ سندھ کے بہت ہی اوائلی اور بڑے شعرا، شاہ کریم، شاہ عنایت اور شاہ لطیف بھٹائی نے اس داستان کو نہ صرف اپنی شاعری کا موضوع بنایا بلکہ اس قصے کو بڑے دلچسپ انداز مین بیان بھی کیا۔ یہاں تک کہ موکھی اور متارے سندھی شاعری اور ادب میں ساقی اور رند کی علامت کے استعارے بن کے ابھرے جو کہ آج ہمارے دور میں

Read more

انسانیت مر گئی، عشق ابھی زندہ ہے!

پچھلی رات عابدہ پروین کو رو برو سن رہی تھی اور اپنے گرد بیٹھے ہر عمر کے لوگوں کو دیکھ رہی تھی جو بڑی محویت کے ساتھ عابدہ پروین کو سن رہے تھے اور سر دھن رہے تھے، چاہے وہ اردو کلام گا رہی ہو، سندھی ہو یا پنجابی۔ بس عشق کا جادو تھا جو عابدہ پروین کے ذریعے حاضرین محفل کی جانب منتقل ہو رہا تھا۔ پھر اس نے ہمیشہ کی طرح اپنا پسندیدہ اور ایک سادہ لفظوں والا

Read more