کیا بلوچستان ایک ٹریلر اور فلم باقی ہے؟

بلوچستان صوبائی اسمبلی نے نئے قائد ایوان کو منتخب کر لیا ہے، عبدالقدوس بزنجو نے 2018 ع کی طرح اس بار بھی 65 ممبران کے ایوان میں سے 39 ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال سے وہی ہاتھ ہوا جو اس سے پہلے سابق وزیراعلیٰ ثنا اللہ زہری کے ساتھ ہوا تھا۔ ثنا اللہ زہری مسلم لیگ نواز کے منتخب وزیراعلیٰ تھے ان کا دھڑن تختہ کرنے والے

Read more

بڑے ایوانوں پر مادری زبانوں کے دروازے بند کیوں ہیں؟

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے، کچھ دن پہلے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے حزب اختلاف کے ایک ممبر جاوید شاہ جیلانی نے سندھی، پنجابی، پشتو، بلوچی اور سرائیکی زبان کو قومی زبانوں کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا، اسی اجلاس میں سرائیکی وسیب کے ممبر مہر ارشاد نے سرائیکی زبان میں خطاب شروع کیا، تو پریزائیڈنگ افسر امجد خان ولد شیر افگن خان نے ان کو روک کر اردو میں بات کرنے کو کہا، روکنے والی کی اپنی

Read more

کیا ہر جھگڑے پر فردوس عاشق کو شاباش ملتی ہے؟

اداکارہ نرما خان نے پنجاب کی کل مختار، غیر منتخب اور بڑی سفارش پر بھرتی کی گئیں معاون اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے لیے کہا کہ فردوس عاشق اعوان مجھے رشتے کروانے والی آنٹی لگتی ہیں، یہ اداکارہ کی ذاتی رائے ہے، ویسے رشتے کروانے یا دو دلوں کے ملانے والے کاروبار میں کون سی برائی ہے؟ لیکن ہمارا موضوع آنٹی، رشتہ یا کاروبار نہیں، فردوس عاشق کا رویہ، ان کا مزاج، ان کی رسائی، اختیارات اور ان کا

Read more

من ترا حاجی بگویم حکومت کی عجلت بازیاں

ٹٹیری ایک خوبصورت پرندہ ہے، رات کو دیہاتوں میں اس کی آواز سننے کو ملتی ہے، مانا جاتا ہے کہ یہ پرندہ سوتے وقت ٹانگیں آسمان کی طرف کر لیتا ہے، وہ سمجھتا ہے کہ اگر اس نے ٹانگیں سیدھی کیں تو آسمان نیچے گر جائے گا۔ پاکستان میں فوجی آمر یا اس کی سوچ کے سویلین آمر جب بھی اقتدار یا بڑے عہدوں پر آتے ہیں ٹٹیری کی طرح کا سوچتے ہیں، میں آپ کو چند مثالیں دے کر یہ

Read more

پانی کی سیاست اور فواد چوہدری کے فتوے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے حکومت کے ان الزامات کی تردید کردی جس میں بلاول بھٹو یا مراد علی شاہ کو قوم پرست کہا گیا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی کی تقسیم ہو ترقیاتی منصوبوں کی بات، صوبے کی بات اگر وزیراعلیٰ نہیں کرے گا تو کیا وہ جرمنی اور جاپان کی بات کرے گا، پھر اور صوبے کا مقدمہ اگر وزیراعلی نہیں تو کیا ٹرمپ آ کر یہ

Read more

قوم پرستی گالی نہیں، قوموں کی رکھوالی ہے

حکومت کے ہاتھ میں اور تو کچھ نہیں رہا لیکن نعرے بازی، گالم گلوچ، بیان بازی، تقاریر، خطابات، طعنے بازی، پریس ریلیز اور کانفرنسز ہی بچی ہیں، لیکن کئی کام وہ ہوتے ہیں جو کہ آگے بڑھ کر کرنا پڑتے ہیں، جسے عملی کام کہا جاتا ہے اور ہمارے استاد کہا کرتے تھے کہ عملی کام کے لئے بھڑکیں مارنے کی ضرورت نہیں ہوتی، کام نہ کرنا ہو تو بھڑک مار کر وقت نکالا جا سکتا ہے۔ تحریک انصاف حکومت

Read more

فوج کیوں حکومت گرائے گی، وزیراعظم کی اصل پریشانی کیا ہے؟

وزیر اعظم پاکستان نے کچھ دن پہلے پھر سے حزب اختلاف پر الزام داغ دیا کہ اپوزیشن فوج کو میری حکومت گرانے کی دعوت دے رہی ہے، بلکہ وزیراعظم صاحب کا الزام کچھ یوں تھا کہ ”خود کو ڈیموکریٹک موومنٹ کہتے ہیں اور فوج کو کہہ رہے ہیں کہ میری حکومت گرا دو“ ۔

اگر دیکھا جائے تو یہ الزام صرف اپوزیشن پر نہیں، لیکن وزیراعظم حکومتی سربراہ ہونے کے ناتے اپنی فوج پر بھی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگا رہے ہیں، یہ کڑوا سچ اپوزیشن تو آئے دن بیان کرتی رہی ہے، لیکن جب وزیراعظم ایسی بات کردیں تو پھر اس کی اہمیت اور حیثیت بڑھ جاتی ہے۔

Read more

بیک جنبش قلم کیا سندھ میں جوڈیشل مارشل لا لگ چکا

روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ ذوالفقار علی بھٹو نے دے کر یہ بات سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ دیس باسیوں کے بنیادی حقوق ریاست کی ذمہ داری ہے، بھٹو کا نعرہ لگ گیا لیکن عوام آج بھی روٹی، کپڑے اور مکان کے لئے ترس رہی ہے۔ نہ ہمارا ملک ریاست بن سکا نہ ہی عوام کو بنیادی حقوق مل سکے، بنیادی حقوق کے لیے اب بھی شہریوں کو راستوں پر نکلنا پڑتا ہے۔ ایک حکومت دوسری حکومت کے

Read more

ہزارہ شہریوں کا خون اور وزیراعظم کی بے ربط باتیں

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، وزیراعظم اپنی انا اور ضد پوری کرنے کے بعد ہزارہ برادری کو دلاسا اور تسلی دینے کے لیے کوئٹہ پہنچے لیکن باتیں انہوں نے وہاں بھی وہی ہی کیں جو وہ کرنا جانتے ہیں، یعنی دل جلانے یا جگ ہنسائی جیسی باتیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ برادری کے مقتولین کے ورثا سے ملاقات میں ان کو روایتی طریقے جیسی ڈھارس بندھائی، کھوکھلی تسلی دی، لیکن اصل معاملے پر وزیراعظم نہیں آئے۔ اصل مسئلہ

Read more

وفاقیت، صوبائی اکائیاں اور آنکھوں میں چبھتی اٹھارویں ترمیم

آج کل اٹھارویں آئینی ترمیم پر بڑا شور سنائی دے رہا ہے، پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ مجھ پر اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، چلیں ہم آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی بات کا یقین نہیں کرتے، شاہ محمود قریشی سے لے کر فواد چودہری تک تمام حکومتی اکابرین کی وہ سب وضاحتیں بھی سر آنکھوں پر جن میں کہا گیا تھا کہ حکومت اٹھارویں ترمیم

Read more

سندھ کی تعلیم، تاریخ، تباہی اور انگریز کے اسکول

مذہبی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کے فکری، نظریاتی اور جذباتی لیکچرز سے اختلاف ہی سہی لیکن ان کی اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ انگریز سرکار نے شعوری طور پر سندھ کو تعلیمی میدان میں دیوار سے اس طرح لگایا کہ انہوں نے قبضہ کرنے کے بعد پورے خطے میں تعلیمی ادارے کھولے صرف سندھ اکیلا صوبہ تھا جہاں تعلیم کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔

اپنے ایک لیکچر میں ڈاکٹر اسرار احمد نے پنجاب میں انگریز دور کے تعلیمی اداروں کی لسٹ پیش کرتے ہوئے کہتے ہوئے یہ سوال اٹھایا ہے انگریز نے سندھ میں کیوں تعلیمی ادارے نہیں قائم کیے؟ وہ کہتے ہیں کہ بہاولپور سے شروع ہوجائیں، اے سی کالج بہاولپور، ایمرسن کالج ملتان، ایچیسن کالج، مرے کالج سیالکوٹ، تھارمن کالیج، وارڈن کالج راولپنڈی پھر ایڈورڈ کالج پشاور، لیکن سندھ میں انگریز نے کوئی کالج نہیں بنایا، آگے چل کا اس کا سبب بھی کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ انگریز کو معلوم تھا کہ سندھ کے لوگ ان کے وفادار نہیں ہیں، یہ پڑھیں گے تو ہم پر ہی حملہ کریں گے۔

Read more

کس نے کہ دیا کہ شاہ بھٹائی اسٹبلشمنٹ کے بندے تھے؟

کسی زمانے میں فتوے دینا صرف مولوی حضرات کا کام ہوتا تھا، لیکن اب مولویوں کے ہاتھ سے گیم نکل چکی۔ میرے جیسے کئی ان پڑہ تیار ہوچکے ہیں اس کام کے لیے۔ اب فتوے سب کے ہاتھ میں ہے، ایک ہاتھ اور دس فتوے بھی ہیں، ایک سندھی شاعر کے بقول کہ ” شیعہ بھی کافر اور سنی بھی کافر، مساجد سے جب یہ اعلان ہوں گے، تو نسلوں کے کیوں نہیں نقصان ہونگے” یہاں شاعر مساجد کی بات

Read more

اپنے قبرستان کو قبضہ گروپ سے چھڑانے کے لئے بچے کی خودکشی

کھانے کا حق، پینے کا حق، جڑنے کا حق، پڑھنے کا حق، انصاف کا حق، یہ سب بنیادی حقوق ہیں اور ہمارے وطن عزیز کا آئین ان تمام حقوق کی گارنٹی دیتا ہے یہ بات الگ ہے کہ پاکستانی شہری آئے دن بنیادی حقوق نہ ملنے کے خلاف راستوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ تو ہیں بنیاد حق لیکن آپ نے کبھی قبر کا حق سنا ہے کہ مجھے اپنی قبر لوٹا دو مجھے میرا قبرستان دے

Read more

جمہوری قوتوں کے نام ایک پیغام

ملک کے سکیولر، جمھہوری انقلابی سیاستدان اور عوامی تحریک کے بانی سربراہ رسول بخش پلیجو کو ہم سے جدا ہوئے چالیس دن بیت گئے،ہفتہ بتاریخ 14 جولائی منگر خان پلیجو میں ان کے چالیسویں کے تقریب کے موقع پر ایک عوامی جلسہ ہوا اس جلسے میں سینکڑوں کارکنان،خواتین، بچے، ہاری مزدور شریک ہوئے،اس جلسے کے موقع پر ایک اعلامیہ جاری کیا گیا،جو حقیقی معنیٰ میں رسول بخش پلیجو اور سندھ کے ایک بڑے ہاری رھنما شھید فاضل راہو کی عملی

Read more

پلیجو دنیا چھوڑ کر بھی تاریخ رقم کر گئے

رسول بخش پلیجو کی تدفین انقلابی گیتوں کی گونج میں اور جس صنفی امتیاز سے بالاتر انداز میں ہوئی ہے، اس کی مثال گذشتہ ڈیڑہ دو صدیوں میں سندھ، پاکستان، ایشیا کیا دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ خواتین اپنے سیاسی رہنما کا جنازہ کاندہوں پر اٹھائے گیت گاتی، نعرے مارتی، صدمے کو حوصلے اور دکھ کو ولولے میں تبدیل کر کے چل رہی ہوں، رسول بخش پلیجو کی تدفین کے اس انداز کو سندہ میں ایک بہت بڑی تبدیلی کی

Read more

کہے سندھڑی ساری جیے پلیجو۔۔۔۔ الوداع کامریڈ پلیجو

صحافت کے طالب علم جانتے ہیں کہ گریو ڈگر تھیوری کیا ہے۔ جان ایف کینیڈی کے قتل کے بعد اس کی قبر کھودنے والے گورکن سے کیے گئے انٹرویو اور اس کی اشاعت کے بعد یہ تھیوری متعارف ہوئی جس سے مراد کسی بھی نئے اینگل پر اسٹوری بنانا۔ میں بھی اپنے اس کالم کی شروعات سندھ اور پاکستان کی ایک بڑی شخصیت کے مزار سے کرنا چاہتا تھا، لیکن بات صرف مزار تک محدود نہیں، وہ شخصیت اتنی قدآور

Read more

گم شدہ افراد کے لئے سندھ کے بیٹے بیٹیوں کا احتجاج

سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجداری مقدمات سے متعلق ایک بڑا فیصلہ دیا ہے، اس فیصلے کے دو تین نکات اہم ہیں، پہلا یہ ہے کہ ایک مقدمہ میں دو ایف آئی آرز نہیں درج کی جا سکتیں، دوسری اہم بات یہ ہے کہ صرف ایف آئی آر کی بنیاد پر کسی بھی ملزم کی گرفتاری نہیں کی جاسکتی، ایف آئی آر کے بعد تفتیش ہوگی، پولیس کے پاس ناقابل تردید شواہد ہوں گے تو ملزم کو گرفتار کیا سکتا

Read more

انصاف کی متلاشی سندھ کی شہزادیاں

وطن عزیز میں انصاف کتنا سستا، بلاتاخیر اور ہنگامی بنیادوں پر ملتا ہے اس کی کئی مثالیں موجود ہیں، لیکن میں سندہ کے صرف تین واقعات آپ کے سامنے رکھوں گا، گو کہ ان واقعات کو بیتے کئی برس ہو چکے ہیں لیکن یہ واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ انصاف آپ کی دہلیز پر ملنے کا نعرہ یا وعدہ آج کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔  اب اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں کہ سستا انصاف، قانون

Read more

سندھ یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن اور اردو میڈیا کا تعصب

ہم سب پاکستانی ہیں اور چودہ اگست سن سنتالیس کے بعد پاکستان ہماری پہچان بنا ہے، ہماری شناخت کے بنیاد ہم پاکستانی قوم کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، پاکستان بننے کے بعد اردو کو وطن عزیز کی قومی زبان کا درجہ دیا گیا، اس سے پہلے یہ زبان اس خطے کے چاروں صوبوں میں کہیں بھی رائج نہیں تھی، اور اس سے ہمارا کوئی دور دور کا کوئی واسطہ نہیں تھا۔ سندھ کی سرکاری زبان سندھی تھی، پنجاب میں

Read more