آسٹریلیا کے خلاف شاید کیریر کا آخری میچ ہو: شاہد آفریدی


\"afridi\"

۔پاکستان ٹی  20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے منگل کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ  ہارنے کے بعد منقدہ تقریب میں کہا ہے کہ شاید آسٹریلیا کے خلاف میچ میرے کیریر کا آخری میچ ہو

شاہد آفریدی نیوزی لینڈ سے میچ ہارنے کے بعد کافی مایوس نظر آئے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم مسلسل اپنی غلطیاں دہرا رہے ہیں۔ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو لگتا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میں اپنا آخری میچ کھیلوں گا۔

منگل کے روز ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 22 سکور کے مارجن سے شکست دے دی۔

پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ ٹی 20 میں اپنے اب تک کے کھیلے تین گروپ میچز میں دو اہم میچ ہر چکی ہے تا ہم گروپ میں اب بھی پاکستان کی پوزیشن دوسرے نمبر پر ہے۔

اگر پاکستان آسڑیلیا کو اپنے آخری گروپ میچ میں بڑے مارجن سے ہرا دیتا ہے تو اس بات کے کافی امکان ہیں کہ پاکستان سیمی فائنل میں کوالیفائی کر سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments