آبی دہشت گردی: جہاں پانی نہیں ہوتا وہاں مسکن نہیں ہوتے

اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ بے شمار نعمتوں میں سے ایک بڑی اور اہم نعمت پانی ہے۔ پانی ہی کے ذریعے ہر چیز کو زندگی بخشی گئی۔ وجعلنا من الماء کل شیء ”ہم نے ہر چیز کو پانی سے زندگی دی“ پانی کے بغیر انسان کے لیے زندہ رہنا ممکن نہیں۔ پانی ہی زندگی کے نمو اور تسلسل کی علامت ہے۔ دریا بہتے ہوں تو کناروں پر انسانی بستیاں آباد ہونے لگتی ہیں دریا کا پانی خشک ہونے لگے تو

Read more

غریب سیاح : ملبوں میں دب گئے کبھی پانی میں بہہ گئے

خیبر پختونخوا میں سوات جیسی خوبصورت اور دلفریب وادی بھی موجود ہے۔ جس کو خوبصورتی اور رعنائی کی وجہ سے اسے ایشیاء کا سوئٹزر لینڈ بھی کہا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے سیاحوں کی یہ جنت جہنم میں تبدیل ہو گئی ہے۔ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں پر اقوامِ عالم نے ہنگامی پالیسیاں بنا لی ہیں۔ جدید ترین سیٹلائٹ سسٹمز اور ایمرجنسی الرٹس سے عوام کو گھنٹوں پہلے خبردار کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ ہمارے ہاں نہ

Read more

ڈاکٹر خان اور ہماری محسن کشی

ڈاکٹر عبد القدیر کی وفات 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی۔ 4 روزہ پاک بھارت جنگ اور 28 مئی 2025 ء کو ان کی قبر پر پھول نچھاور کرنے والوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ حاصل کرنے والوں نے ”یوم تکبیر“ پر ڈاکٹر عبد القدیر خان کو نظر انداز کیا ماضی میں ان سے اس، کامیاب ایٹمی پروگرام کا کریڈٹ بھی لینے کی کوشش کی گئی جس کی بنیاد پر آج ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ پاکستان

Read more

اسرائیل امریکہ جارحیت ؛ کیسے کیسے پیکروں کی شان زیبائی گئی

آج کی سائبر اور سپر سانک جنگوں کے حالات جس طرح تیز رفتاری سے بدلتے ہیں ’اسی طرح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بدلتے مزاج کے بارے میں کوئی پیشگوئی کرنا آسان نہیں۔ دایاں دکھا کے بایاں مارنا‘ ٹرمپ کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ جنگ بندی سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دعوؤں کی نفی اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں ہر ملک کی خود مختاری کے تحفظ کی یقین دہانیوں کو اپنے پاؤں تلے روندتے ہوئے ایران کی

Read more

ٹرمپ عاصم ملاقات پر شکوک و شبہات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 18 جون 2025 کو وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں لنچ کئی لحاظ سے تاریخی ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی صدر نے پاکستانی آرمی چیف کو باقاعدہ سرکاری دعوت پر مدعو کیا۔ اس سے قبل پاکستان کے متعدد سربراہانِ مملکت اور سربراہانِ حکومت اور آرمی چیفس امریکہ کے دورے پر جاتے رہے لیکن جو پذیرائی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملی

Read more

“ایران میں رجیم چینج آپریشن: خود ”اندھیرے“ میں ہیں دُنیا کو دِکھاتے ہیں ”چراغ

نیتن یاہو اور امریکہ ایران میں، ”رجیم چینج“ (منتخب حکومت کی تبدیلی) کے لیے ایک عرصے سے امریکہ اور اسرائیل نے سر دھڑ کی بازی لگا رکھی ہے۔ قسم، قسم کی سازشیں، خفیہ حملے اور ہر ممکن پابندیوں کے علاوہ ایرانیوں کی ذہن سازی کے لیے ڈالروں کی برسات۔ لیکن اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایران کے اپوزیشن گروپس بھی موجودہ رجیم کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن ایرانی عوام اس مقصد

Read more

جنگ میں ایران کی تنہائی

گزشتہ دو سالوں میں مشرقِ وسطیٰ میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں۔ یہ تلخ حقیقت ہے کہ اسرائیل کی غزہ کی نسل کشی اور ایران پر چڑھائی مغربی اور امریکی حامی ملکوں کی تائید و معاونت سے دیکھ کر انسانیت پرستی کے سب مغربی مشرقی فلسفے دم توڑ چکے ہیں۔ موجودہ ریاستی نظام میں صرف طاقت کا سکہ چلتا ہے۔ اگر آپ کے پاس طاقت اور دولت کی فراوانی ہے تو پھر اس کے مطابق اپنے قومی مفادات

Read more

بجٹ اور حقائق :عدد کون اتنے شمارے ترے

  ”بجٹ“ کا خوف ہر سال کروڑوں پاکستانیوں کی جان جکڑے رکھتا ہے اس کی آمد ہو گئی ہے۔ اس وقت کروڑوں پاکستانی مہنگائی اور بجلی بلوں سے ادھ موئے ہو رہے ہیں۔ اناپ شناپ ٹیکس ان کی مالی حالت اور پتلی کر رہے ہیں۔ انور مسعود نے بجٹ کی حقیقت انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کی ہے۔ بجٹ میں نے دیکھے ہیں سارے ترے انوکھے انوکھے خسارے ترے اللے تللے ادھارے ترے بھلا کون قرضے اتارے ترے گرانی کی

Read more

ویٹو گردی: ہے کہاں روزِ مکافات اے خدائے دیر گیر

  ویٹو کسی قانون ساز ادارے کے قانون یا تجویز کو نامنظور کرنے کے آئینی حق، حق استرداد اور حق تنسیخ کو کہا جاتا ہے۔ چھوٹی قوموں پر اگر ”ویٹو“ کا لٹھ چلتا رہا صرف یو۔ این۔ او میں غنڈہ گردیاں رہ جائیں گی ویٹو پاور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کا ایک خصوصی اختیار ہے جس سے وہ اقوام متحدہ کا کوئی بھی بل، قانون اور قرارداد رد کر سکتے ہیں۔ ان ارکان میں چین،

Read more

انڈیا کی سفارت کاری :سبھی کردار کھلتے ہیں کہانی ختم ہونے پر

بھارتی پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد چار ممالک کے دورے پر تجربہ کار سفارت کار ششی تھرور کی قیادت میں واشنگٹن پہنچا جو کیرالہ سے کانگریس کے لوک سبھا کے رکن ہیں۔ راہول گاندھی ان کی ”خودپسندی“ سے نالاں رہتے ہیں۔ ششی، نریندر مودی کی دعوت پر بھارتی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ امریکہ کے مشہور فلیچر سکول آف ڈپلومیسی سے ڈگری کے بعد وہ کئی برس اقوام متحدہ میں ملازم رہے۔ ایک بار تو اقوام

Read more

اہل غزہ: سامنا ہم تمہارا کریں کس طرح

فلسطینیوں کا مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے کہ ہم پر ایٹم بم پھینک دو، تاکہ ہمیں اس اذیت ناک زندگی سے نجات ملے، غزہ میں موت بہت بڑی نعمت ہے۔ قبر والوں کی قسمت پر ناز کیا جاتا ہے کہ وہ جنت کے میوے کھا رہے ہوں گے اور ہم ایک نوالے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ کاش ہم بھی شہید ہوچکے ہوتے۔ غزہ کے گلی کوچوں میں موت کا عفریت رقص کناں ہے۔ غزہ میں زندہ وہ

Read more

یوم تکبیر: بڑے زوروں سے منوایا گیا ہُوں

ممتاز شاعر اور قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری مرحوم کا یہ مصرع ”بڑے زوروں سے منوایا گیا ہُوں“ ان نازک حالات کی تصویر کشی کرتا دکھائی دیا جو پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو عالم اسلام کی پہلی جوہری قوت بننے میں پیش آئیں۔ اسے رکاوٹوں اور عالمی طاقتوں کے دباؤ اور مشکلات کے کئی دریا عبور کرنے پڑے۔ یوم تکبیر اپنے نام کی طرح قومی توقیر اور ہمارے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے۔ زندہ قومیں اپنے

Read more

فیلڈ مارشل عاصم منیر: حق بہ حق دار رسید

دنیا کی عسکری تاریخ میں کچھ عہدے ایسے ہوتے ہیں جو صرف طاقت، قابلیت اور قیادت کی اعلیٰ ترین علامت نہیں ہوتے، بلکہ ان کے ساتھ تاریخ، عزت اور عظمت جُڑی ہوتی ہے۔ ان میں سے ایک اہم ترین فوجی عہدہ ”فیلڈ مارشل“ کا ہے۔ ”فیلڈ مارشل“ ایک اعلیٰ ترین فوجی رینک ہے جو کسی ملک کی فوج میں غیرمعمولی خدمات، عسکری قیادت اور قومی دفاع میں بے مثال کردار ادا کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ یہ تاحیات اعزاز

Read more

نیا پاکستان: ایسی چنگاری بھی یارب اپنے خاکستر میں تھی

جنوبی ایشیا کی صف بندی الٹ گئی۔ اب ایک نیا جنوبی ایشیا اور ایک نیا پاکستان ہے۔ چند گھنٹوں میں اللہ نے ایسا کرم کیا کہ ساری عمر اس کا شکر ادا کرتے گزر جائے تو کم ہے، ”فبای الاءربکما تکزبان“ تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔ پاکستان کی افواج نے جس طرح دشمن پر وار کیا، اس نے جنگوں کے مروجہ نصاب بدل ڈالے۔ وار کورسز میں اب پاکستان کا جوابی نصاب بھی پڑھایا

Read more

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ

امریکہ اور سعودی عرب نے 15 مئی 2025 کو اربوں ڈالر کے ایک تاریخی اقتصادی اور فوجی امدادی پیکج پر دستخط کیے۔ 600 ارب ڈالر سے زیادہ کے اس معاہدے میں دفاع، توانائی، انفراسٹرکچر اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ امریکہ نے اسے ’تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ‘ قرار دیا ہے۔ معاہدہ پانچ اہم نکات پر مشتمل ہے۔ •سعودی عرب کی فضائی اور خلائی صلاحیتوں کی مضبوطی۔ •میزائل دفاعی نظام• میری ٹائم اور کوسٹل سکیورٹی۔

Read more

گریٹر انڈیا: نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں

کھیت اپنے جلیں کہ اوروں کے زیست فاقوں سے تلملاتی ہے ٹینک آگے بڑھیں کہ پیچھے ہٹیں کوکھ دھرتی کی بانجھ ہوتی ہے فتح کا جشن ہو کہ ہار کا سوگ زندگی میّتوں پہ روتی ہے جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے جنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی آگ اور خون آج بخشے گی بھوک اور احتیاج کل دے گی اس لیے اے شریف انسانو! جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے آپ اور ہم سبھی کے آنگن میں

Read more

اے وطن تونے پکارا تو لہو کھول اٹھا

برتری کے ثبوت کی خاطر خوں بہانا ہی کیا ضروری ہے گھر کی تاریکیاں مٹانے کو گھر جلانا ہی کیا ضروری ہے (ساحر لدھیانوی) امریکہ، اسرائیل اور انڈیا کا گٹھ جوڑ ایک کھلی حقیقت ہے، نظریاتی طور پر تینوں مسلمانوں کو اپنا مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں۔ یہودی اپنی نسلی برتری پر یقین رکھتے ہیں، مودی ہندو نسل پرستی کا پرچارک ہے اور ٹرمپ کی مسلم دشمنی صدارتی انتخاب کے بعد ہمارے سامنے ہے۔ امریکہ، انڈیا اور اسرائیلی مثلث (تکون )

Read more

علوی کی ”گل“ افشانی: تمہیں کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے

  عمران خان کی تعریف میں مذہبی الفاظ اور اصطلاحات کا استعمال کثرت سے ہو رہا ہے۔ وہ خود بھی اس زعم میں مبتلا ہیں یا انہیں یہ باور کرایا گیا ہے کہ وہ کسی ”الٰہی مشن“ پر ہیں۔ ان کے فالورز بھی یہی سمجھتے ہیں۔ اس لیے ان کی تعریف میں مبالغہ آرائی کے ذریعے ان کا شمار خدا کی برگزیدہ ہستیوں میں کرتے ہیں۔ سیاست میں مبالغہ ہوتا ہے مگر جو کچھ عمران خان کے بارے میں سننے

Read more

بیک فائر: لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا

مؤمن خان مؤمن نے کہا تھا کہ: الجھا ہے پاؤں یار کا زلف دراز میں لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا مودی ہیجان کے ذریعے اقوام عالم کو گمراہ کرنے پاکستان کو ڈرانے کے خواہاں تھے۔ حالات نے انہیں بیک فائر پر مجبور کر دیا۔ اب وہ ”جائے رفتن نہ پائے ماندن“ کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ الزامات کی آگ اب ان کا پیچھا کر رہی ہے اور وہ اس کے شعلوں سے بھاگ رہے ہیں ان کے

Read more

سفید ہاتھی: خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں

سفید ہاتھی وہ شخص یا چیز جس کے غیر ضروری اخراجات ناقابل برداشت حد تک زیادہ یا قابل اعتراض ہوں۔ پرانے وقتوں میں بادشاہ کی طرف سے کسی درباری کو سزا دینا مقصود ہوتا تو اسے تحفتاً ہاتھی بخش دیتے۔ اب یہ درباری کا فرض تھا کہ وہ اس ہاتھی کو اسی طرح خوش و خرم موٹا تازہ رکھے جس طرح اسے شاہی باڑے میں رکھا جاتا تھا۔ یا پھر اس کی خدمت میں کوتاہی کا مرتکب ہو اور بادشاہ

Read more

مودی ایڈونچر: ستم پر ستم جو مچایا ہے تو نے

پہلگام میں، 22 اپریل کو 26 سیاحوں کا قتل اور درجن بھر زخمی ہوئے۔ سانحہ پہلگام منطقی نتیجہ ہے جعفر ایکسپریس پر حملے کا۔ شیخ مجیب الرحمان، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی کے قاتل کون تھے، حسینہ واجد کا تختہ الٹنے والے، بھارت میں جاری علیحدگی کی تحریکیں، بھارت کے لئے سوہان روح ہیں۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف مذموم حرکات پہلے بھی کیں، کلبھوشن یادیو جیسے ہرکاروں، بی ایل اے جیسے کرداروں یا ٹی ٹی پی جیسے فتنے متعارف کروائے۔

Read more

پروفیسر خورشید: ہم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے

پروفیسر خورشید احمد 23 مارچ 1932 ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ آپ نے قانون اور اس کے مبادیات میں گریجویشن کی۔ علاوہ ازیں اکنامکس اور اسلامیات میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی، جبکہ ایجوکیشن میں یونیورسٹی نے انہیں اعزازی ڈگری عطا کی۔ پروفیسر صاحب نے برطانیہ کی لیسٹر یونیورسٹی سے اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی کی۔ پروفیسر خورشید احمد 1949 ء میں اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن بنے۔ 1953 ء میں انہیں ناظم اعلیٰ منتخب کیا گیا۔

Read more

وقف قانون میں تبدیلی

مارٹن نیمولر اپنی ایک نظم میں کہتا ہے کہ وہ سوشلسٹوں کے پیچھے آئے اور میں خاموش رہا کیونکہ میں سوشلسٹ نہیں تھا پھر وہ ٹریڈ یونین کارکنوں کے پیچھے آئے اور میں خاموش رہا کیونکہ میں ٹریڈ یونین کا کارکن نہیں تھا پھر وہ یہودیوں کے پیچھے آئے اور میں خاموش رہا کیونکہ میں یہودی نہیں تھا پھر وہ میرے پیچھے آئے اور بولنے والا کوئی نہ بچا تھا۔ ہندوستان کے مسلمان اس کی عملی تفسیر ہیں، البتہ وہ

Read more

خود شکنی: تعمیر وطن ”میں“ سے نہیں ”ہم“ سے ہوئی

کسی دانا نے کہا تھا کہ میں نے وقت ضائع کیا، اور اب وقت مجھے ضائع کر رہا ہے۔ اس کی عملی مثال عمران خان ہیں جو اب بھی خود فریبی میں مبتلا ہیں۔ اپنے آپ کو دھوکا دینا اور غلط فہمی میں مبتلا کرنے کا عمل خود فریبی کہلاتا ہے۔ خود فریبی کے خوابوں میں ہم رہے ورنہ اپنی اوقات میں رہتے تو، قلندر ہوتے بسا اوقات یہ سمجھا جاتا ہے کہ حریف کو پچھاڑنا ہی اصل فتح ہے،

Read more

ٹرمپ کا ٹیرف بم: انجام گلستاں کیا ہو گا؟

امریکی صدر ٹرمپ اقتدار سنبھالتے ہی انتہائی برق رفتاری سے اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ کیپیٹل ہِل حملے میں ملوث افراد کو معافی دے چکے۔ بیرونی امداد محدود اور امیگریشن پر کریک ڈاؤن کر چکے ہیں۔ ٹرمپ ناقابلِ پیش گوئی تو ہمیشہ سے ہیں، اس بار انہوں نے یہ بھی ثابت کیا کہ وہ عواقب و نتائج کی پر و ابھی نہیں کرتے۔ ان کی جانب سے 100 کے قریب ممالک کی درآمدات پر اضافی ٹیرف کا فیصلہ ”معاشی

Read more

رمضان: کل اور آج

رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے جو اس بات کا اعلان ہے کہ ایک مہمان کی صورت میں آنے والا متبرک مہینہ رخصت ہو رہا ہے۔ رمضان میں ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا یہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ ”اردو ضرب المثل ہے آیا رمضان بھاگا شیطان“ ”نیکی آنے پر بدی چلی جاتی ہے اور نیکی کے سامنے بدی نہیں ٹھہرتی۔“ رمضان المبارک میں شیاطین قید کر دیے جاتے ہیں ”یہ وہ سبق

Read more

حافظ حسین احمد: کیسی کیسی صورتیں خاک میں پنہاں ہو گئیں

الفاظ کا سحر، منطق کی تلوار، برجستہ گوئی کا دریا، سیاست کے ایوان کا دھڑکتا دل حافظ حسین احمد محض ایک سیاستدان نہیں، بلکہ جرات و استقامت کی چلتی پھرتی تصویر تھے۔ دلیل ایسی کہ مخالف گنگ ہو جائے، جملہ ایسا کہ صحافیوں کو شہ سرخی تراشنے کی حاجت نہ رہے، خبر خود بخود بن جائے، اور جواب ایسا کہ ہر گوشے میں بازگشت چھوڑ جائے وہ نہ صرف جمعیت علمائے اسلام کا معتبر چہرہ تھے بلکہ ایک قومی سیاسی

Read more

صدمہ جاریہ: لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے

”خفیہ اداروں کا اصل کام، سرحدوں کا تحفظ اور دہشت گردی سے بچاؤ ہے۔ اگر وہ پولیٹیکل انجینئرنگ اور تحریک انصاف کو توڑنے میں ہی لگے رہیں گے تو سرحدوں کا تحفظ کون کرے گا؟ میری اپنے بچوں سے بات نہیں کرائی جاتی۔ جیل مینوئل کے مطابق اپنی بیوی سے نہیں ملایا جا رہا۔“ عمران خان کے بیان کا یہ اقتباس گواہی دینے کے لیے کافی ہے کہ جس ہیرے کو نہایت ہُنرمندی سے تراشا گیا اور 25 جولائی 2018

Read more

موجودہ مغربی جمہوریت: مگر پیسہ برابر بولتا ہے

سر ونسٹن چرچل جو دوسری جنگ عظیم کے دوران اور اس کے بعد برطانوی وزیر اعظم رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت بدترین نظام حکومت ہے، لیکن ان نظاموں سے بہتر ہے جو اب تک آزمائے جا چکے ہیں۔ سرمایہ داریت اور جمہوریت اب لازم و ملزوم ہیں۔ ان میں تمیز کرنا مشکل ہے۔ اگرچہ مثالیں امریکہ اور برطانیہ کے عوامی راج کی دی جاتی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا امریکہ میں واقعی حق حکمرانی عوام کو

Read more

قاتلوں سے پیار: یوں بھی جشن طرب منائے گئے

اس وقت جب جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے سے، بے گناہ شہید مسافروں اور جوانوں کے غم سے سینے فگار تھے ’ان جاں گسل لمحات کی تکلیف کوئی ان مسافروں سے پوچھے جو عورتوں بچوں سمیت گولیوں کی بوچھاڑ میں قیامت خیز لمحات سے گزرے۔ دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے کچھ ذہنی عیاش نام نہاد منفی سوچ رکھنے والے طبقات اور جماعتیں‘ اس سانحہ میں دہشت گردوں کی زبان بولتے نظر آئے۔ انہیں

Read more

روز افزوں دہشت گردی: کئی چہرے چمکتے بجھ گئے ہیں

پاکستان کا ایک بڑا چیلنج بڑھتی ہوئی دہشت گردی ہے جس کا کئی دہائیوں سے ہمیں سامنا ہے۔ دہشت گردی کا تعلق ہماری داخلی سیاست اور علاقائی اور عالمی سطح سے جڑے معاملات دونوں سے ہے۔ اب افغانستان سے بھی دہشت گرد در اندازی کر رہے ہیں۔ افغانستان وہ کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے جو پاکستان چاہتا ہے۔ عالمی دہشت گردی انڈیکس 2025 میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی

Read more

میک یا بریک: خود کردہ را علاج نیست

1990 ء میں سوویت روس سے علیحدگی کے بعد یوکرین کے پاس روس کے ایک تہائی جوہری ہتھیار تھے۔ دسمبر 1994 ء میں امریکہ ’برطانیہ‘ فرانس ’چین اور روس کی تحفظ کی یقین دہانیوں پر بڈاپسٹ کے ایک اعلامیے میں یوکرین نے جوہری ہتھیار تلف کرنے کا اعلان کیا اور پھر ان جگہوں کو میوزیم بنا دیا گیا۔ ہاتھ پاؤں خود کاٹ ڈالنے کی غلطی اب یوکرین کو بھگتنا پڑ رہی ہے اسی لیے کہتے ہیں کہ ”خود کردہ را

Read more

دہشت گردی کا عفریت:ہر ایک سمت موت ہی رقصاں ہے دوستو!

ہزار دام سے نکلا ہوں ایک جنبش میں جسے غرور ہو آئے کرے شکار مجھے مصطفی خان شیفتہ کا یہ شعر ایسے بے نفسوں کی طرف توجہ مبذول کراتا ہے کہ بے غرض لوگ کیسے اہل غرض کو شرمندہ کر دیتے ہیں ایسی مثالیں تاریخ میں خال خال ہی نظر آتی ہیں۔ مولانا عبدالحق اکوڑہ خٹک سے جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر 1970 ء کے انتخابات میں اجمل خٹک کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ 1973

Read more

گلوبل وارمنگ: رونق بزم جہاں کل ہو نہ ہو

اس وقت پوری دنیا گلوبل وارمنگ کی لپیٹ میں ہے۔ اوج پر ہے اب گلوبل وارمنگ رونق بزم جہاں کل ہو نہ ہو گلوبل وارمنگ سے مراد زمین کی سطح کے اوسط درجہ حرارت میں طویل مدتی اضافہ ہے۔ بنیادی طور پر یہ درجہ حرارت زیادہ مقدار میں پیدا ہونے والے گرین ہاؤس گیسوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ گرین ہاؤس گیسیں جیسے کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO 2 ) ، میتھین (CH 4 ) اور نائٹرس آکسائیڈ (N 2 O)

Read more

مولانا ابوالکلام آزاد: بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

متوسّط قامت، اکہرا بدن، گورا رنگ، کتابی چہرہ، سفید چھوٹی داڑھی، شاہیں نظر، متحرّک اور روشن آنکھیں، آواز بلند و پُر جلال، مزاج میں تمکنت و وقار، خلقتاً خلوت پسند و گوشہ نشیں، طبیعت باغ و بہار، زہد و استغنا اور صبرِ جمیل کا مجسّمہ، خوش رو و خوش پوشاک، مشرقی شرفا کا لباس زیبِ تن کیے ہوئے، سر پے اونچی کالی ٹوپی، غیرت و خودداری، زبان و بیان کے دھنی، متحدہ ہندوستان میں ان سے بڑا کوئی گفتگو طراز

Read more

بگڑے امیر زادوں کے ”کارنامے“ ۔ بستی بستی مقتل بابا

امیر زادوں سے دلی کے مل نہ تا مقدور کہ ہم فقیر ہوئے ہیں انہیں کی دولت سے میر تقی میر نے کسی زمانے میں کہا تھا کہ دلّی کے امیر زادوں کی صحبت سے دور رہو کیونکہ ان ہی کی دولت کی وجہ سے غریب ہیں یعنی دلّی کے امیر مادیت پرست ہیں اور دولت جمع کرنے کا کوئی حربہ نہیں چھوڑتے اس لئے انہوں نے ہماری دولت ہم سے لوٹ کر ہمیں غریب بنا دیا ہے۔ یہ دلی

Read more

عاپ“ کی ڈرامائی شکست :کریدو نہ پھر زخم پوچھو نہ کچھ بھی”

دہلی بھارت کی اُن ریاستوں میں سے ایک ہے جس کی آبادی میں مڈل کلاس 65 سے 70 فیصد ہے۔ کم آمدنی والے یہ لوگ عام آدمی پارٹی کے ووٹرز ہیں۔ اس مرتبہ بھی انہوں نے عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیے۔ حالیہ الیکشن میں عام آدمی پارٹی اسمبلی کی 70 میں سے صرف 22 نشستیں حاصل کر سکی حالانکہ 2020 ء کے انتخابات میں اسے 62 نشستوں پر کامیابی ملی تھی۔ بی جے پی کے مقابل نصف

Read more

قیدی کے خطوط:یہی جواب ہے، اس کا کوئی جواب نہیں

غالب کی پہچان شاعری ہے لیکن ان کے خطوط انھیں سمجھنے کے لیے ان کی شاعری کی ہی طرح اہم ہیں۔ ان خطوط میں خوشی، بے بسی، التجا ہے، پریشانیوں کا ذکر ہے۔ گھر کی دیواروں کی دراڑیں ہیں، قحط ہیں، سیلاب ہیں، وبائیں ہیں، بخار ہیں، رات کی تاریکیوں میں نقب لگا کر تختے، دروازے اور چوکھٹیں نکال کر لے جانے والے چور ہیں، اس چوری سے پریشان غریب غربا ہیں، مئی جون کی گرم ہوائیں ہیں، شاعری اور

Read more

خطوط کی افسوں گری: کل تک جو ٹھیک تھا کیسے ہوا وہ اب غلط

افسوں گری جادو گری، طلسم بندی، شعبدہ بازی کو کہتے ہیں۔ بعض ججز کی افسوں گری کے باعث دنیا میں پاکستانی عدلیہ 142 ممالک میں 130 ویں اور خطے کے 6 ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ یہ ججز کی وہ کارکردگی ہے جب 26 ویں ترمیم کا نام و نشان تک نہ تھا یعنی عدلیہ مکمل آزادی کے وقت بھی دنیا میں آخری نمبروں پر تھی۔ انصاف، کے لئے ہر روز لاکھوں افراد کورٹ کچہریوں میں رُلتے ہیں۔ ٔ زندگیاں

Read more

دیوار اور نوشتہ دیوار: الٹی ہو گئیں سب تدبیریں

نوشتہ دیوار کا مفہوم ہے، خدا کی طرف سے تنبیہ، جلی تحریر یا علامات خصوصاً وہ جو آئندہ کے لیے خبردار کریں، مستقبل کے حالات کا واضح اشارہ، سامنے کی بات۔ نوشتہ دیوار کا محاورہ اس وقت بولا جاتا ہے جب تباہی سامنے کھڑی ہو لیکن اندھا ہونے یا آنکھوں پر پٹی بندھے ہونے کی وجہ سے نظر نہ آ رہی ہو۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے برسر اقتدار آئے ہیں، مسلسل غیرمعمولی اعلانات اور اقدامات کر رہے

Read more

اپنا آئین اپنی مرضی: سامنے آئینہ رکھ لیا کیجئے

عمر ایوب نے شکوہ کیا ہے کہ پاکستان میں آئین پر عمل نہیں ہو رہا۔ تحریک انصاف کے لیے آئین 10 اپریل 2022 کے بعد معرض وجود میں آیا۔ اس سے قبل صحافت پابند سلاسل، سوشل میڈیا اور میڈیا پر قابو پانے کے سو سو ٹوٹکے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، قانون کی عملداری جبکہ لاپتہ افراد ریاست کے باغی اور ہزارہ لاشیں بلیک میلر قرار پائیں۔ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت میں اشتراک کے سُنہرے دن، ہائبرڈ دور کی چاندنی راتیں

Read more

پیکا ایکٹ: گھر کو گھر بنانے میں نئی ترکیب لازم ہے

”پیکا“ ، دی پریوینشن آف الیکٹرنک کرائمز، 2025 میں ترامیم دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بعد قانون بن کر نافذ ہو گیا۔ ایکٹ میں غیرقانونی مواد کی 16 اقسام کی فہرست ہے۔ گستاخانہ مواد، تشدد، فرقہ ورانہ منافرت کو ہوا دینا۔ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی یا دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہو گا۔ غیرقانونی مواد میں جعلی یا جھوٹی رپورٹس، آئینی اداروں اور ان کے

Read more

ٹرمپ کا غزہ فارمولا: تدبیر کند بندہ تقدیر زند خندہ

دنیا میں کبھی کوئی دوسری جنگ، ایسی نہیں لڑی گئی جس میں 20 فیصد آبادی محض ڈیڑھ سال میں فنا کر دی گئی ہو۔ غزہ میں کھنڈرات کا ایک مہیب سلسلہ شمال سے جنوب تک پھیلتا چلا گیا ہے۔ ٹرمپ نے جنگ بندی کرائی ہی اس لئے کہ غزہ اور اس کے بعد مغربی کنارہ فلسطینیوں سے پاک کرایا جا سکے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مصر اور اردن اہل غزہ کو پناہ دیں تاکہ مشرق و سطیٰ میں امن

Read more

ٹرمپ کارڈ: ہم جہاں پہنچے کامیاب آئے

شطرنج اور تاش دو کھیل ہیں تاش کے 52 پتے ہوتے ہیں اور شطرنج کے 64 خانے۔ سیاست تاش اور شطرنج کا ملاپ ہے۔ تاش کے کھیل برج میں ایک پتا ’جو پھینکنے والے کھلاڑی کو جیت دلا دیتا ہے‘ ٹرمپ کارڈ کہلاتا ہے۔ ٹرمپ ’ہر بھیس میں ”ٹرمپ“ ہی ہیں۔ تاش کے کھلاڑی جانتے ہیں کہ جس کھلاڑی کے پاس ٹرمپ کارڈ ہو۔ ایک موقعے پر آ کر‘ بادشاہ کو مات دے دیتا ہے۔ ٹرمپ کارڈ کی تمام خوبیاں

Read more

190 ملین پونڈز فیصلہ

ہزاروں سال پہلے بھی حکمرانی کا معیار یہ تھا کہ مالی اور اخلاقی طور پر حکمران کو ایمان دار اور رعایا سے بہتر انسان ہونا چاہیے۔ یہی وجہ ہے جب رومن جنرل سیزر کی بیوی پر ایک مقدمہ بنا تو اس کے ٹرائل کا یہ مشہور جملہ آج بھی دہرایا جاتا ہے کہ ”سیزر کی اہلیہ کو شک سے بالا ہونا چاہیے“ ( بادشاہ سے جڑے لوگوں کے بارے میں تھوڑی سی بدگمانی بھی نہیں ہونی چاہیے۔ ) حکمران کو

Read more

ٹرمپ کی آمد: میں اپنی بات خود اپنی زباں میں کہتا ہوں

تلوار کی کاٹ مشہور ہے اگر دو دھاری ہو تو کیا کہنے، تلوار انسان کی کمزور جسمانی قوت کو بڑھا کر مخفی توانائی کو حرکی توانائی میں بدلتی ہے۔ تلوار کی تیزی وار کارگر بناتی ہے۔ تلوار خربوزے پر گرے یا خربوزہ تلوار پر نقصان خربوزے کا ہی ہوتا ہے یعنی کمزور طاقتور کے آگے بے بس ہی رہتا ہے۔ یہی عالم زبان کا ہے، زبان تلوار نہیں لیکن اس سے زیادہ تیز ہے۔ الفاظ کا وار تلوار سے زیادہ

Read more

مہنگی ترین آگ: حذر اے چیرہ دستاں! سخت ہیں فطرت کی تعزیریں

جنگل کی آگ وہ قدرتی آفت ہے جس کے نقصانات کم کیے جا سکتے ہیں مگر اسے مکمل طور پر روکا نہیں جا سکتا۔ اس کا سبب بڑھتا ہوا درجہ حرارت ہے۔ خشک نباتات تیزی سے آگ پکڑتیں اور نمی سے خالی تیز ہوائیں اسے پھیلنے کے بھرپور مواقع فراہم کرتی ہیں۔ لاس اینجلس، آگ کی تباہ کن قدرتی آفت میں گھرا ہوا ہے، جو اس وقت 160 مربع کلومیٹر تک پھیل چکی ہے۔ جس میں سے 40 کلو میٹر

Read more

غزنوی اور خواجہ :اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

غزنوی میزائل (حتف تھری) کی تیاری 1993 ء میں شروع ہوئی۔ ابدالی (حتف ٹو) اور غوری (حتف فور) پر بھی کام شروع ہوا۔ ان میزائلوں کے ناموں کی منظوری وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے دی۔ غزنوی اور غوری وہ افغان جنگجو تھے جنہوں نے اپنے عہد کے کئی ہندو راجاؤں کو شکست دی۔ پاکستانی میزائلوں کو ان سے منسوب کرنے کا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ ہمارا میزائل پروگرام صرف بھارتی عزائم کے سدباب کے لئے ہے۔ غزنوی سے

Read more

امریکا اور پاکستان: دور کے ڈھول سہانے

دور کے ڈھول سہانے ہیں صدیوں کے افسانے ہیں :دور کے ڈھول سہانے ”اردو محاورہ بھی ہے جس کا مطلب دور سے چیزیں یا حالات زیادہ پرکشش یا بہتر لگتے ہیں، لیکن قریب جا کر حقیقت مختلف ہو سکتی ہے۔ امریکہ کے بارے میں ہمارے ہاں ایسی باتیں کی جاتی ہیں جس سے لگتا ہے سب کچھ امریکہ میں ہے، اس کی اقدار دنیا کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں جبکہ ہمارے پاس کچھ نہیں“ گرین کارڈ ”مل

Read more

اڑان پاکستان: ذہنوں سے مگر خوف کے سائے نہیں جاتے

معاشی بحالی کے کئی چیلنجز سے دوچار پاکستان کی وفاقی حکومت نے ’اُڑان پاکستان‘ کے نام سے ایک منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں اقتصادی شرح نمو اور برآمدات کے ساتھ سماجی شعبوں کے لیے بلند اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے 30 دسمبر 2024 کو اس کا افتتاح ایسے موقع پر کیا جب حکومت ملکی معیشت میں استحکام اور مہنگائی میں کمی کے دعوے کر رہی ہے اور آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر

Read more

2024 کے عالمی اثرات:جیون کا اک اور سنہرا سال گیا

کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیا جیون کا اک اور سنہرا سال گیا کفیل آزر امروہوی کے بقول: زندگی کے پیڑ سے ایک پتا اور گر کر ڈھیر میں گم ہو گیا ہے ڈھیر ان پتوں کا جو پہلے گرے تھے ہنس رہا ہے زندگی کا پیڑ خوش ہے جیسے اس کا بوجھ ہلکا ہو گیا ہے 2024 اپنے اختتام پر ایسے واقعات کا عینی شاہد بن گیا، جن کے اثرات و مضمرات دیر تک رہیں گے۔ اس

Read more

فوجی ٹرائلز اور دہرا معیار

پاکستان میں ملٹری ٹرائل موجودہ دور میں ہی نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی جو 9 مئی کے ٹرائل پر نوحہ کناں ہے اس کے دور میں 29 سویلین کے پاکستان آرمی ( 1952 ) اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ( 1923 ) کے تحت فوجی ٹرائل ہوئے۔ 3 کو سزائے موت اور باقی 26 کو 5 سے 20 برس تک کی سزائیں دی گئیں، سزائے موت پانے والوں میں سید عادل حسین شاہ، محمد حسین اور احمد نواز شامل تھے، 23

Read more

عمران کی رہائی:ہنوز دلّی دور است؟

ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرنیل نے عمران خان کی رہائی کے لئے ٹویٹ اور ری ٹویٹ کیا اور اس پر انصافی احباب جس طرح سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اس پر مرزا غالب کا یہ شعر صادق آتا ہے۔ بنا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے ایک طرف تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں تو دوسری جانب رچرڈ گرنیل کی مہم ہے۔ مذاکرات

Read more

مذاکرات کہانی: کوئی ایسا نہیں آ کر جو منا لے مجھ کو

پی ٹی آئی نے اپریل 2022 ء میں اقتدار سے محرومی کے بعد جتنی بھی جدوجہد کی اس کا مقصد شہباز شریف کی حکومت کو بائی پاس کرنا اور بالا بالا معاملات طے کرنا تھا مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ اس لیے بعض پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں نے خان کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔ ان میں بیرسٹر گوہر علی خان اور محمود خان اچکزئی شامل ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے ”غیر مشروط اور جامع“

Read more

ڈوبتا مستقبل: سارا گھر لے گیا گھر چھوڑ کے جانے والا

ازل سے بے سمت جستجو کا سفر ہے درپیش پانیوں کو کسے خبر کس کو ڈھونڈتا ہے میری طرح رائیگاں سمندر اچھے مستقبل کی خواہش کسے نہیں ہوتی لیکن یہ خواہش جان لیوا ہو جائے تو سب کچھ ڈوب جاتا ہے۔ یونانی جزیرہ کریٹ کے جنوب میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی کشتیاں الٹنے کا جان لیوا واقعہ ہمارے سامنے ہے۔ ہمارے نوجوان مایوسی اور نا امیدی کے شکار ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے لیے جائز طریقے

Read more

سقوط ڈھاکہ: جب دیس بٹا دو ٹکڑوں میں

” نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں“ 16 دسمبر 1971 ء کو پاکستان دولخت ہُوا جس نے پاکستانیوں کے دل لخت لخت کر دیے۔ مسجدوں کا شہر ڈھاکہ ہمارا نہ رہا۔ نا اہلی، کج روی اور عوام سے نا انصافی برتنے کے باعث سقوطِ ڈھاکہ، کا منظر ساری دُنیا نے دیکھا۔ متحدہ پاکستان کا دولخت ہو جانا، تاریخِ پاکستان کا ایک ایسا خوں چکاں سانحہ ہے، جو ہمیشہ لہو کے آنسو رُلاتا رہے گا۔ اس

Read more

فیض حمید کا کورٹ مارشل

  از مکافات عمل غافل مشو گندم از گندم بروید جو زجو​ فارسی کا یہ شعر جس کا مختصر مفہوم ہے کہ مکافات عمل سے انسان کو غافل نہیں ہونا چاہیے وہ جو بوئے گا وہی کاٹے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید بھی مکافات عمل کی زد میں ہیں انہیں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے لیے باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ ان پر اہم اور قابل ذکر الزامات سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ

Read more

شام کی آزادی: اس انقلاب کی شاید خبر نہ تھی ان کو

جگر کے خون سے ہم نے ہی اس کو سینچا تھا چمن میں ہو گئے بے اختیار ہم ہی کیوں اہلِ شام کی 80 فیصد آبادی 10 فیصد کے حامل اسد خاندان کی حکمرانی میں دہائیوں سے ظلم و ستم، جنگ و جدل اور آزمائشوں کے کٹھن مراحل سے گزرتی رہی۔ بے اختیاری کے عالم میں خاندان اجڑے، مال و متاع لٹا، اور بستیاں مٹی میں ملا دی گئیں، لیکن انہوں نے ان حالات میں بھی صبر و استقامت کی

Read more

مقبول سیاست کا چلن: سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں

روایتی سیاست دانوں سے تنگ عوام ان کی جگہ اچھے سیاست دانوں کو موقع دینے کی بجائے متبادل کے طور پر شہرت یافتہ مزاحیہ اداکاروں، کھلاڑیوں یا ٹی وی، اور فلمی شخصیات کا انتخاب کرتے ہیں۔ یہ انتخاب اُردو محاورے ”اپنے پاؤں پَر کُلہاڑی مارنے“ کے مترادف اور ”سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں“ والا معاملہ ہے۔ اس سے ملک، اداروں اور معیشت و معاشرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔ مقبول لیڈرز خواب دکھاتے ہیں کہ:

Read more

تحریک انصاف پر پابندی

اسلام آباد میں حالیہ احتجاج کے بعد تحریک انصاف پر پابندی کے سوال نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کے بعد شدت اختیار کر لی اور سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا ہے۔ وزیر اعظم نے سول اور عسکری قیادت سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے او بدامنی روکنے کی حکمت عملی بنائیں۔ ایسے احتجاج ملکی امن، سیاسی و معاشی استحکام، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے خطرہ ہیں۔ مظاہروں کے نتیجے

Read more

کھلاڑی کی ناکامی: نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں

تاریخ میں کبھی چاند بی بی، جھانسی کی رانی اور رضیہ سلطانہ کا تذکرہ پڑھا تھا۔ بشریٰ بی بی اسلام آباد آئیں اور خطاب کیے اس میں کچھ بہادری کی جھلک نظر آئی تو یہ بہادر خواتین یاد آئیں، ابھی اسی ادھیڑ بن میں تھے کہ وہ ایسے انداز میں شیدائیوں کو چھوڑ کر غائب ہوئیں کہ اسد اللہ خان غالب کا بیان کردہ منظر نامہ یاد آنے لگا عمران خان بھی اس منظر کو دیکھ نہ پاتے۔ رَو میں

Read more

سیاست میں بونوں کا راج

صیّاد تو اِمکانِ سفر کاٹ رہا ہے اندر سے بھی کوئی مِرے پر کاٹ رہا ہے اے چادرِ منصب! تِرا شوقِ گلِ تازہ شاعر کا تِرے دستِ ہنر کاٹ رہا ہے جس دن سے شمار اپنا پناہ گیروں میں ٹھہرا اُس دن سے تو لگتا ہے کہ گھر کاٹ رہا ہے کس شخص کا دل میں نے دکھایا تھا، کہ اب تک وہ میری دعاؤں کا اَثر کاٹ رہا ہے قاتل کو کوئی قتل کے آداب سکھائے دستار کے ہوتے

Read more

فائنل کال: تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ

عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ اور دھرنے کی کال دی ہے۔ اس فائنل کال میں کیا نیا ہو گا ’اس بارے میں کوئی حتمی پیشگوئی خاصی دشوار ہے۔ ایک وقت تھا جب جوش ملیح آبادی کے معاشقوں کا غلغلہ تھا۔ آج کل عمران خان کی احتجاجی کالوں کا چرچا ہے جوش کی طرح خان ہی ان کا جواز بتا سکتے ہیں۔ یار آشنا اور دل ربا نہ ہو تو تنہائی ڈسنے لگتی ہے اور

Read more

سموگ کا روگ: اگر فطرت سزا دینے پہ آئی ہے تو اب بھگتو

سموگ کو روگ بنانے میں ہمارا اپنا کردار ہے۔ ہر گزرنے والی سردیوں میں اس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ درختوں کی کٹائی ایک طویل عرصے سے مسلسل جاری ہے۔ ہمارے شمالی علاقوں میں چِیڑ اور بیار کے درختوں کے گھنے جنگلات کا رفتہ رفتہ صفایا ہو رہا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹمبر مارکیٹیں چیڑ (یا چِیربیار) کی لکڑی سے بھری ہوئی ہیں۔ دوسرے مما لک میں ایک درخت کاٹا جائے تو اس کی جگہ پانچ

Read more

سموگ اور ہم لوگ: دم گھٹا جاتا ہے اب لاہور میں

لاہور دْنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہونے کے اعزاز کا حامل ہے، پہلے کہا جاتا تھا کہ جنھے لاہور نہیں تکیا او جمیا ای نہیں۔ ماضی قریب میں پت جھڑ سے موسم کی تبدیلی کا اشارہ ملتا، پرندوں کی ہجرت موسم کے بدلنے کا پتہ دیتی۔ ہوائیں اچانک سرد ہو جاتیں اور شام کے سائے لمبے ہو جاتے تھے۔ ناصر کاظمی نے کہا تھا کہ: شہرِ لاہور تیری رونقیں دائم آباد تیری گلیوں کی ہَوا کھینچ کے لائی

Read more

ٹرمپ کی جیت: ہار کر بیٹھ گئے جال بچھانے والے

  ویسے تو 2024 ءکے امریکی انتخاب کے متعلق یہ باور کرایا جا رہا تھا کہ ”نیک ٹو نیک“ مقابلہ ہو گا۔ امریکی پول سروے کے ادارے یہ تاثر دے رہے تھے کہ لگتا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہو گی اور کملا ہیرس پہلی خاتون امریکی صدر بن کر تاریخ رقم کریں گی بہت سے مواقع پر دونوں امیدواروں کی مقبولیت کے عوامی اعداد و شمار میں ایک آدھ فیصد کا فرق دکھایا جاتا رہا مگر جب رزلٹ

Read more

اقبال اور فلسطین: ہے خاکِ فلسطیں پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے نصف صدی قبل قیام اسرائیل کی کوششوں پر عالم اسلام اسی طرح مضطرب تھا۔ اقبال کا کہنا تھا۔ ہے خاکِ فلسطیں پہ یہودی کا اگر حق ہسپانیہ پر حق نہیں کیوں اہلِ عرب کا؟ اقبال فلسطینی مسلمانوں سے گہری ہمدردی رکھتے تھے۔ ان کا عقیدہ تھا کہ اسلام نسل و رنگ، علاقوں اور سرحدوں سے ماورا ہے۔ اقبال کا انتقال 1938 ء میں ہوا اور اسرائیل 1948 ء

Read more

آزادی، ٹرمپ کے سنگ: نئی صبح پر نظر ہے مگر آہ یہ بھی ڈر ہے

امریکی صدارتی انتخابات پر پاکستان کے روایتی اور سوشل میڈیا نے کماحقہ توجہ نہیں دی۔ ’حقیقی آزادی‘ اور ’ہم کوئی غلام ہیں‘ کا سوال اٹھانے والے امریکی پارلیمان کے نمائندوں سے اپنے قائد کی حمایت میں قراردادیں منظور کروا رہے ہیں۔ حال ہی میں 62 اراکین نے صدر بائیڈن سے ایک خط میں مطالبہ کیا، کہ وہ تحریک انصاف کے بانی کی ’خیریت‘ یقینی بنائیں۔ ان کے خلاف ’بے بنیاد الزامات‘ کا جائزہ لیں اور حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالیں۔

Read more

خان پراجیکٹ: شوق گل بوسی میں کانٹوں پر زباں رکھ دی

پاکستان میں ہر دور میں بطورِ پروجیکٹ کنگز پارٹی اور لیڈرشپ سامنے آتی رہی۔ تحریک انصاف بھی ایسا ہی ایک پروجیکٹ تھا جس کے ذریعے نواز شریف اور زرداری سے جان چھڑانا مقصود تھا۔ تحریک انصاف 15 سال تک کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ عمران کو اقتدار کے لیے سیاست دان کے بجائے مسیحا بنا کر پیش کیا گیا اور سیاسی مخالفین کو کرپٹ، نا اہل اور پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ثابت کیا گیا۔ اس پراجیکٹ کا مقصد

Read more

قاضی فائز عیسیٰ: جانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا

قیام پاکستان کے بعد ابتدائی سالوں میں، عدلیہ نے قانونی روایات نبھائیں تاہم سیاسی عدم استحکام میں عدلیہ کا کردار سیاسی اتھل پتھل اور ایسی قانونی تشریحات سے عبارت ہوا جو پس پردہ دباؤ اور باہمی تال میل سے کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ تمیز الدین ( 1954 ء) کیس اہم موڑ تھا جب عدلیہ نے، مقتدرہ کے دباؤ پر پہلی آئین ساز اسمبلی کی برخاستگی درست قرار دی۔ ”نظریہ ضرورت“ فوجی بغاوتوں کی قانونی حیثیت اور سول حکومتوں پر

Read more

نئے چیف جسٹس کی تقرری: حق بحق دار رسید

کہتے ہیں ”تدبیر کند بندہ تقدیر زند خندہ“ انسان تدبیر کر رہا ہوتا ہے اور تقدیر ہنس رہی ہوتی ہے۔ سو موجودہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی تقرری ”حق بحق دار رسید“ کے مصداق ہے۔ اس کا پس منظر یہ ہے کہ ثاقب نثار نے بطور چیف جسٹس 2 سال میں ہائی کورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتیوں میں بدنیتی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے پلان کے تحت جونئیر جسٹس منیب اختر کی جسٹس یحیی آفریدی

Read more

آئینی ترمیم اور عدلیہ: کل ان کا زمانہ تھا آج اپنا زمانہ ہے

1973 ء کا آئین تمام تر مشکلات کے باوجود ترتیب دیا گیا اور اسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ آئین اور قانون بنانا پارلیمنٹ کا اختیار ہے اس پر عمل درآمد کرانے کی ذمے دار عدلیہ ہے۔ سیاستدان اور مقتدرین اگر آئین سے ماورا کوئی قدم اُٹھائیں تو عدالتیں انھیں ایسا کرنے سے روک سکتی ہیں۔ عدلیہ کا کام آئین کی حفاظت اور اس کی پاسداری ہے لیکن ہم نے ماضی میں ایسی بہت سے مثالیں دیکھی ہیں جس

Read more

جھوٹ کا چلن: کہ خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں

2016 ءکے اختتام پر آکسفورڈ ڈکشنری میں شامل ہونے والے اس لفظ ”پوسٹ ٹروتھ“  کو ”ورڈ آف دی ائر“ قرار دیا گیا۔ ایک افسانہ تراشنا اور پھر اسے واقعہ بنا کر پیش کرنا ’پوسٹ ٹروتھ‘ کہلاتا ہے یعنی حقائق اور دلائل پس پشت ڈال کر وقتی ہیجان میں جذبات کی بنیاد پر فیصلے کرنا یعنی سچ ابھی جوتے ہی پہن رہا ہو اور جھوٹ آدھی دنیا کا چکر لگا کر واپس آ جائے۔ پروین شاکر کا یہ شعر میں سچ

Read more

ایس سی او کانفرنس: اے آمدنت باعث آبادی ما

15، 16 اکتوبر 2024 کو ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ”شنگھائی تعاون تنظیم“ ( SCO) کی 25 ویں دو روزہ سربراہی کانفرنس ہو رہی ہے۔ تقریباً تین عشروں بعد پاکستان میں عالمی نوعیت کا ایک بڑا ایونٹ ہے جو پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں KSE۔ 100 انڈیکس میں ڈالر کے لحاظ سے 27 فیصد اضافہ معاشی ترقی ملکی کرنسی کی استحکام، کم افراط زر

Read more

اہل غزہ کی قربانی:پتھروں کو دے رہے ہیں آئینے کھل کر جواب

7 اکتوبر 2024 کو غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کو ایک سال ہو گیا۔ اس دوران اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے نسل کشی کا مرتکب بھی قرار دیا۔ اسرائیل کا بچوں، خواتین اور غیر جنگجو افراد کو نشانہ بنانے کا کھلا اعلان عالمی سطح پر ایک ایسی تشویشناک تبدیلی کا عکاس ہے، جہاں ”طاقت ہی سب کچھ“ کا نظریہ پروان چڑھ رہا ہے۔ درج ذیل اعداد و شمار اس کے گواہ ہیں۔ • اب تک 51,615 افراد، جن

Read more

خان کی خود پسندی:جلتا ہے چراغ آج مرے نقش قدم سے

خود پسندی میں انسان خود کو دوسروں سے بڑا اور افضل سمجھتا ہے، اس سے تکبر اور انانیت جنم لیتی ہے جو خود پسند کو اس کے عیوب بھلا دیتی ہے۔ خود پسند اپنی کامیابیوں کی ہر خاص و عام کو جھوٹی سچی کہانیاں سناتا ہے۔ برطانوی کنسلٹنٹ ڈاکٹر ٹینیسن لی کی تحقیق کے مطابق خود پسندی کی پرکھ ان نکات سے ہوتی ہے۔ *اپنی اہم ہونے کا انتہائی احساس۔*کامیاب اور طاقتور ہونے کا وہم۔*خود کو انوکھا اور منفرد خیال

Read more

توہین، الزام اور قتل: شہر کا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے

سندھ کے شہر عمر کوٹ میں توہین مذہب کے مقدمے کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر شاہنواز کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ شاہنواز کے رشتے داروں کے مطابق وہ ڈپریشن اور ہائپر ٹینشن کے مریض تھے اور ان کا علاج آغا خان ہسپتال میں جاری تھا۔ اس اندوہناک واقعے پر شدید رد عمل سے حکومت کو مجبوراً ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میر پور خاص کو معطل کرنا پڑا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد سوشل

Read more

گریٹر اسرائیل: ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات

مشرقِ و سطیٰ میں لگی آگ پھیلتی جا رہی ہے۔ غزہ کی نسل کشی کے بعد اب اسرائیل کا نشانہ لبنان ہے۔ شہادتیں ایک ہزار سے متجاوز ہیں۔ ہر طرف ملبے کے ڈھیروں میں لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں تلاش کر کے دفن کا بندوبست کرتے کرتے تھک چکے ہیں۔ مسلم حکمران اور بے حس دنیا، اس بربادی کا تماشا دیکھ رہی ہے۔ بربادی کی اس داستان کا آغاز پہلی عالمی جنگ کے بعد ہونے والے معاہدوں اور مشرقِ و

Read more

ہم قاضی فائز عیسیٰ کے اہل نہیں

”قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے چیف جسٹس رہنے کے اہل کہاں، انھیں فی الفور استعفا دے دینا چاہیے۔ ‏جو اپنی عزت نہ سنبھال سکیں وہ قانون کی عزت کیا سنبھالیں گے۔ چیف جسٹس دس دس گاڑیوں کے پروٹوکول میں پھرتے تھے یہ تن تنہا ڈونٹ کھانے چل پڑتے ہیں۔ اور پھر ذات کا انتقام تک نہیں لیتے معاف کر دیتے ہیں۔ دفتر پیدل جاتے، پروٹوکول کے بغیر گھومتے، اپنے اختیارات بڑھانے کے بجائے چھوڑ دیتے، رشوت لے کر فیصلے نہیں

Read more

نئی جنگ :بات چل نکلی ہے اب دیکھیں کہاں تک پہنچے

حال ہی میں اسرائیل نے حزب اللہ پر سائبر پلس حملے کیے ، لبنان میں پیجرز، واکی ٹاکی، اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپ، ریڈیو ڈیوائسز اور سولر پینلز میں نصب بارودی مواد کے ذریعے دھماکوں میں 32 افراد شہید اور 3250 زخمی ہو گئے، سینکڑوں کی حالت تشویشناک ہے، بیک وقت بیروت، جنوبی اور مشرقی لبنان سمیت مختلف شہروں میں دھماکوں سے مختلف مقامات پر آگ لگ گئی، ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے، سب سے زیادہ دھماکے دارالحکومت بیروت میں ہوئے

Read more

26 ویں آئینی ترمیم: بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا

پارلیمان میں ’آئینی پیکج‘ دھوم دھام سے پیش کیے جانے کا غلغلہ اور نمبرز پورے ہونے کے دعوے کیے جا رہے تھے مگر وہ پیکج تاحال اسمبلی میں نہیں آیا۔ مسودے کو دلہن کی طرح سات پردوں میں چھپانے والے حکمرانوں کو اب منہ چھپانے کی جگہ ڈھونڈنی مشکل ہو رہی ہے۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں درکار دو تہائی اکثریت ”ہر چند کہیں ہے کہ نہیں“ والا معاملہ بن گئی گویا: بڑا شور

Read more

قاضی عبد الرشید: کوئی کہاں سے تمہارا جواب لائے گا

آغا شورش کاشمیری کے نام سے کون واقف نہیں۔ انہوں نے آمریت کے خلاف جس بہادری سے جنگ لڑی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ یقیناً اس راہ میں آنے والی مشکلات کا جس پامردی سے سامنا کیا اس کی نظیر پاکستان کی تاریخ میں مشکل سے ملے گی۔ ان کا ایک شعر ان کی جد و جہد کا لب لباب بیان کر رہا ہے : ہمارے بعد کہاں یہ وفا کے ہنگامے کوئی کہاں سے ہمارا جواب لائے گا۔ قاضی

Read more

اختر مینگل کا استعفا۔ کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا

جسدِ قومی کو لاحق مرض بھی معلوم ہے، تشخیص بھی بارہا کی جا چکی اور علاج بھی ناممکن نہیں، مگر ”مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی“ بلوچستان لہو لہو ہے ایسے ماحول میں اختر مینگل کا استعفا کسی دھماکے سے کم نہیں۔ اختر مینگل سردار عطاء اللہ مینگل کے صاحب زادے ہیں جنہوں نے سردار ہونے کے باوجود جون 1972 ء میں بلوچستان اسمبلی میں سرداری نظام کے خاتمے کی قرار داد پیش کی وہ اس وقت قائد ایوان

Read more

بلوچستان اور امن۔ جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو

بلوچ عوام کی اکثریت غریب اور شرحِ خواندگی میں سب سے پیچھے ہے۔ ان کے مسائل کا کسی سطح پر بھی سنجیدگی سے جائزہ نہیں لیا جاتا۔ بلوچستان کے مسائل کا ہمیشہ ادھورا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ جب تک زمینی حقائق اور سماجی احوال پر دسترس نہ ہو اس وقت تک مسائل کی حقیقی نوعیت سے آگہی ہو سکتی ہے اور نہ ہی علاج ممکن ہے۔ عام بلوچ آج بھی قبائلی نظام کے اندر زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ اپنے

Read more

بلوچستان۔ اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

بلوچستان میں عسکریت کی ایک لمبی تاریخ ہے یہ پہلی جنگ عظیم سے شروع ہوتی ہے جب 1916 ء میں بریگیڈیئر ڈائر نے بلوچستان میں آپریشن کیا تھا دوسری عسکریت 1948 ء، تیسری 1958 ء، چوتھی 1962 ء، پانچویں 1973 ء، اور چھٹی 2006 ء میں شروع ہوئی۔ بلوچستان کی آگ! کی بنیاد ہمارے مقتدرین کی اپنی غلطیاں ہیں۔ ہمارے بہت سے دانشور لاعلم ہیں کہ قیام پاکستان کے وقت بلوچستان اس میں شامل نہیں تھا۔ مکران، خاران، لسبیلہ اور

Read more

اندوہناک دہشت گردی:یہ سر زمین پاک ہے یا ارض کربلا ہے یہ

بلوچستان میں 25 اگست کی شب شروع ہونے والے حملوں میں 10 فوجی اہلکاروں سمیت چار درجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ’معصوم شہریوں کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔ وطن عزیز اس وقت سیاسی عدم استحکام، معاشی ابتری اور قدرتی آزمائشوں کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ بیرون ملک اور اندرون ملک کوچز اور گاڑیوں کے اندوہناک حادثات کے صدمات کے اثرات جاری تھے کہ دہشت

Read more

آغا شورش: وہ جن کے ذکر سے رگوں میں دوڑتی ہیں بجلیاں

آغا شورش کاشمیری بلا شبہ وہ نابغہ روزگار شخصیت ہیں جب تک وہ زندہ رہے انہوں نے ظلم کے خلاف بغاوت کا علم تھامے رکھا۔ انگریز کا عہد ہو یا اس کے بعد انگریز کے کاسہ لیسوں کا دور انہوں نے جو عقوبتیں برداشت کیں ان کا تذکرہ پڑھتے ہوئے انسان کا پتہ پانی ہوجاتا ہے۔ شورش ان لوگوں میں سے ہیں کہ : ”جن کے ذکر سے رگوں میں دوڑتی ہیں بجلیاں“ ۔ ”موت سے واپسی“ انہی کی 240

Read more

سوشل میڈیا جنگ

حکومت نیشنل سکیورٹی کے پیرامیٹرز کے تحت پاکستان آنے والی انٹرنیٹ کی ٹریفک کے راستے میں ایک حفاظتی حصار بنا رہی ہے۔ ہر قسم کی ٹریفک یہاں سے فلٹر ہو کے آگے جائے گی۔ یہ ایک طرح کا سائبر سکیورٹی نیٹ ورک ہے جسے فائر وال کا نام دیا جاتا ہے۔ ”فائر وال اصل میں ایک ایسا سافٹ ویئر یا ہارڈویئر ہوتا ہے جو کسی بھی نیٹ ورک پر آنے والی اور اس سے باہر جانے والی ٹریفک کو فراہم

Read more

فیض حمید کی گرفتاری: کبھی تو آغاز باب ہو گا

کہتے ہیں کہ وقت کا پہیہ گھومتے دیر نہیں لگتی کل کے محرم مجرموں کی صف میں پہنچ جاتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا یہ بیان اس کی تازہ مثال ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں فوج نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتہ لگانے کے لیے ایک تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی جس کے

Read more

بنگلہ دیش میں تبدیلی

ماہر معاشیات پروفیسر محمد یونس، 1940 میں جنوبی بندر گاہی شہر چٹاگانگ کے قریب ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ 1961 میں ڈھاکہ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ 1965 میں معاشیات میں پی ایچ ڈی کے لیے فلبرائٹ اسکالرشپ پر ریاست ہائے متحدہ کی وینڈربلٹ یونیورسٹی میں داخلہ لیا، انہوں نے 1969 میں تعلیم مکمل کی۔ وہ مڈل ٹینیسی اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ میں اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے۔ 1972 میں، یونس ایک آزاد بنگلہ دیش واپس آئے، اور ملک کے نئے پلاننگ کمیشن

Read more

ایک غلطی لے ڈوبی

14 جولائی کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ایک رپورٹر نے نوکریوں کے کوٹے کے خلاف طلباء کے احتجاج کے بارے میں پوچھا جو ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے جاری تھا۔ اس کے جواب میں انہوں نے یہ ریمارکس دیے، ”اگر آزادی پسندوں کے پوتے پوتیوں کو نہ ملے۔ فوائد، کون حاصل کرے گا؟ رجاکاروں کے پوتے؟ ’حسینہ نے تحریک چلانے والوں کو کہا یہ سب“ رجاکار ”ہیں بنگلہ دیش

Read more

بنگلہ دیش کے ہنگامے

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصہ پر محیط کیریئر میں سیاسی حریفوں کی جانب سے بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا مگر حالیہ احتجاج نے ان کی حکومت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ حالیہ مظاہروں میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ مظاہرین نے ڈھاکہ میں سرکاری ٹی وی کی عمارت کو نذرِ آتش کرتے ہوئے عمارت کے کئی حصوں کو تہس نہس کر دیا۔ تباہ حال سرکاری

Read more

پیغام صلح: کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی نے اپنے ایک مضمون ’In Neutral Gear۔ ”میں لکھا ہے کہ جب سیاستدان کوئی بات کہتے ہیں تو مختلف حالات میں اس کا مفہوم بدل جاتا ہے۔ مثلاً جب سیاست دان کہیں کہ فوج سیاست سے دور رہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اقتدار میں ہیں اور ہماری حکومت کو صرف آپ سے خطرہ ہے لہٰذا آپ اپنے کام سے کام رکھیں۔ اسی طرح جب یہ کہا جاتا ہے کہ

Read more

آئی پی پیز معاہدے

اردو کی مشہور کہاوت ”مرے کو ماریں شاہ مدار“ اس وقت بولی جاتی ہے جب مصیبت پر مصیبت آتی چلی جائے یا جب کوئی شخص درد و تکلیف میں مبتلا دوا، دارو کا متلاشی ہو اور اس پر نیا، ظلم ڈھایا جائے، تو لوگ کہتے ہیں کہ ”مرے کو ماریں شاہ مدار“ مگر اس کے معانی اور متعلقات سے کم لوگ واقف ہیں۔ مشہور ہے کہ قصبہ مکن پور ضلع کانپور (یوپی) کے بزرگ حضرت بدیع الزمان زندہ شاہ مدارؒ

Read more

بائیڈن کی دست برداری

جو بائیڈن صدارتی الیکشن میں امیدواری کے منصب سے دستبردار ہو گئے ہیں امریکی تاریخ میں پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے۔ اب یہ 55 سال کے بعد ہوا ہے کہ کسی صدر نے دوبارہ الیکشن میں حصہ نہ لیا ہو۔ امریکی صدارتی الیکشن کے لیے ڈیموکریٹس کے امیدوار اور موجودہ صدر جو بائیڈن ساتھیوں کے دباؤ اور تنقید کے پیش نظر صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہوئے۔ آخری بار 1968 میں امریکی صدر لنڈن جانسن نے محض ایک

Read more

ٹرمپ اور خان کی سیاست : پردہ اٹھنے کی منتظر ہے نگاہ

13 جولائی 2024 کو سابق امریکی صدر ٹرمپ یقینی موت سے بچے۔ گولی کان چھید کر نکل گئی، یہ حملہ پنسلوینیا میں ہوا جہاں ٹرمپ انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ ایک دن پہلے تک ٹرمپ کی مقبولیت میں 6 سے 7 فیصد تک کمی ہو چکی تھی اور وہ الیکشن ہارتے نظر آرہے تھے۔ عشق معاشقے کا سکینڈل سامنے آنے پران کی مقبولیت گر گئی تھی لیکن اس قاتلانہ حملے سے ان کی عوامی پسندیدگی میں اضافہ ہوا۔

Read more

مخصوص نشستیں: خو گر حمد کا گلہ

سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے اکثریتی فیصلہ میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا۔ اس فیصلے سے جو بنیادی سوال پیدا ہوا وہ یہ ہے کہ ایک جماعت (سنی اتحاد کونسل) جس نے جماعتی حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا اس کی مخصوص نشستوں کے متعلق درخواست قابل سماعت کس قانون کے تحت قرار پائی۔ فل بنچ کا

Read more

ٹیکس گردی: ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے

ٹیکس دینا ہر شہری کا فرض ہے۔ ملکی مالی معاملات اس کے بغیر چلانا ممکن نہیں۔ پاکستان میں صرف ٹیکس گردی ہے دنیا میں ٹیکس لے کر حکومتیں اپنے شہریوں کو سہولیات دیتی ہیں۔ لیکن یہاں کسی ایک سہولت کا نام ڈھونڈنے سے نہیں ملتا۔ پاکستانیوں میں تحمل اور برداشت باقی ہی نہیں بچا، خوشی کے موقع پر بھی ناخوش اور اضمحلال کا شکار خودکشیاں اور ذہنی امراض میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، اس کے اسباب میں، ماحولیاتی

Read more

بیرونی مداخلت: غیرت ہے بڑی چیز جہانِ تگ و دو میں

تاریخ عالم گواہ ہے کہ ہمیشہ طاقت ور ممالک اپنی معاشی اور سیاسی قوت کو اپنے مفادات اور پسماندہ ممالک کے استحصال کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ عالمی مالیاتی اداروں پر قابض، سپر پاورز اپنے زیر تسلط غیر ترقی یافتہ ممالک میں مرضی کی معاشی پالیسیوں کا نفاذ کرواتی اور کمزور حکومتوں کی حمایت کرتی ہیں۔ ان کی مالی امداد مخصوص سٹریٹجک مقاصد سے منسلک ہوتی ہے جس سے عملاً پسماندہ ممالک کی خود مختاری ختم ہو جاتی ہے۔ غیر

Read more

برطانوی انتخابات:جو دلوں کو فتح کر لے وہی فاتح زمانہ

برطانیہ کے قومی انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل تھے۔ روس یوکرین جنگ، غزہ میں انسانی نسل کُشی، برطانیہ کی معاشی ابتری، صحتِ عامہ اور روزگار کے بحران نے برطانیہ کے قومی انتخابات کو اہم ترین بنا دیا تھا۔ برطانوی عوام حکومتی پالیسیوں میں تبدیلی اور بہتری کے خواہاں تھے۔ اگرچہ چند معاملات جیسے روس یوکرین جنگ، غزہ اور معیشت پر دونوں بڑی پارٹیوں کی کم و بیش یکساں پالیسی ہے۔ کنزرویٹو پارٹی نے گزشتہ تین سال میں معیشت کی ابتری

Read more