ہولی ووڈ میں جگمگانے والے پاکستانی ستارے


میشا شفیع

میشا پا کستان کی مشہور ایکٹریس، ماڈل اور سنگر ہے۔ آپ کی والدہ صبا حمید پا کستان کی سب سے باعزت اداکارہ ہیں۔ میشا نے اپنے فلم کیرئر کا آغاز فلم دی ریلک ٹنٹ فنڈا منٹلسٹ سے 2012 میں شروع کیا تھاجس میں اس کا سپورٹنگ رول تھا۔ ہولی ووڈ کی یہ فلم پا کستان میں فلمائی گئی تھی اس لئے یو ں کہہ لیں کہ ہولی ووڈ پاکستان آگیا۔

عاطف اسلم

پیدائش مارچ 1983۔ عاطف اسلم بالی ووڈ میں سب سے مشہور اور من پسند سنگر ہیں جس نے بہت سارے ہٹ نغمے گاکرلوگوں کے دل جیتے ہیں۔ اس کو بریک تھرو ہولی ووڈمیں بننے والی فلم Man Push Cart سے ملا تھا جس میں اس کے تین گیت اس کی ج البم جل پری سے لئے گئے تھے یعنی عادت، احساس، اور یقین۔ 2010 میں اس کے دو گیت Spanish Beauty فلم کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ The Reluctant Fundamentalist۔ کے لئے اس نے دو نغمے ”بول کے لب آزاد ہیں، موری عرض سنو“ گائے تھے۔

عدنان صدیقی

عدنان نے 2007 میں بننے والی فلم A Mighty Heart میں سپورٹنگ ایکٹر کا رول ادا کیا تھا۔ اس فلم میں انیجلینا جولی، عرفان خاں کے ساتھ ایک اور پا کستانی ایکٹرعلی خاں نے اہم رول ادا کیا تھا۔ یہ فلم پاکستان میں فلمائی گئی تھی۔ اینجلینا جولی کئی بار پا کستان آ چکی ہے۔

اقبال تھیبا Iqbal Theba

اقبال نے متعدد فلموں میں کام کیا ہے جیسے Transformers، Playing For Keeps، Blind Dating لیکن اس کا سب سے اہم رول ٹی وی شو Glee میں تھا۔ اس شو میں اس نے پرنسپل کا رول بڑے خوب صورت اور ماہرانہ انداز میں ادا کیا تھا۔ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے اقبال کنٹر سکشن بزنس سے وابستہ تھا مگر جب اس کو احساس ہؤا کہ اس کی دنیا فلمی دنیا سے ملحق ہے تو اس نے ڈرامہ میں تعلیم حاصل کی۔

دلشاد وڈ ساریا Dilshad Vadsaria

پیدائش کراچی 1985۔ دلشاد امریکن پا کستانی اداکارہ ہے جس کی شہرت کو دو فلموں کے بعد چار چاند لگ گئے تھے یعنی 30 Minutes or less & Greek۔ پہلی فلم میں اس نے سپورٹنگ اداکار کا رول ادا کیا تھا جس میں جیسی آئزن برگ کی وہ گرل فرینڈ تھی۔ دلشاد ان معدودے چند امریکی پا کستانی ستاروں میں سے ہے جو اس وقت ہولی ووڈ میں اپنی چکا چوند روشنی سے آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے۔ دلشاد چھ سال کی عمر میں امریکہ آئی تھی۔ شکاگو اور فلاڈلفیا میں قیام کے بعد اس نے یو نیورسٹی آف ڈلاوئیر سے ڈگری حاصل کی تھی۔

علی خاں

معروف پا کستانی اداکار علی خاں نے ہولی ووڈ کے علاوہ لالی ووڈ اور بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں ادا کاری کی ہے۔ شاہ رخ خاں کی فلمDon 2 میں اس نے سپورٹنگ رول اداکیا تھا۔ اس کے علاوہ اس کی دو فلمیں A Mighty Heart & Traitor کو بھی شائیقین نے سراہا تھا۔

کمیل نانی جانی

پیدائش کراچی 1978۔ نانی جانی سٹینڈ اپ کا میڈین کے طور پر ہولی ووڈ میں عرصہ دراز سے کام کر رہا ہے۔ لیکن 2017 میں اس کی رومانس فلم The Big Sick میں کام کے بعد اداکاری کے جوہرسامنے آئے اور اس کی شہرت آسمان کو چھونے لگی۔ یہ فلم آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہوئی تھی۔ اس فلم کی کہانی اس نے خود اپنی وائف ایمیلی گورڈن کے اشتراک سے تحریر کی تھی۔ نانی جانی ہولی ووڈ میں ایک معروف نام ہے۔ 2018 میں ٹائم میگزین نے اس کو 100 Most Influential People میں شامل کیا تھا۔ نانی جانی نے سینٹرل کامیڈی کے شو کو بھی کو ہو سٹ کیا تھا۔ اس کی آنیوالی فلم کا نام Men in Black ہے۔

رضوان احمد

رضوان احمد پیدائش 1982۔ برطانوی ایکٹر، ریپر اور ایکٹ وسٹ ہے جس کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اس نے بعض ایک ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں جیسے Night Crawler، Rogue One، Four Lions، The Reluctant Fundamentalist میں شاندار اداکاری کے جو ہر دکھائے تھے۔ 2017 میں بننے والی فلم TheNight of میں اس کے رول کے لئے اس کو گولڈن گلوب ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اس کو سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ، اور تین برٹش انڈی پینڈنٹ فلم ایوارڈز کے لئے نامز د کیا جا چکا ہے۔ بطور ایکٹو سٹ اس نے مینما ر (برما ) کے روہنگیا مسلمانوں اور شام کے بچوں کے لئے بہت رفاحی کام کیے ہیں۔ اس کے لئے برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز میں بھی آواز بلند کی تھی۔ 2017 میں ٹائم میگزین نے اس کو 100 Most Influential People میں شامل کیا تھا۔

Laraib Atta

لاریب عطا

لاریب عطا، بنت عطاء اللہ خاں عیسیٰ خیلوی کا تعلق میانوالی سے ہے۔ لاریب ویوزل ایفکٹس VFXآرٹسٹ ہے جس نے ہالی ووڈ کی متعدد فلموں کے لئے وی ایف ایکس تیار کیے ہیں جیسے The Chronicles of Narnia، Prince of Persia، Godzilla and X۔ Men: Days of Future Past۔ ہولی ووڈ میں اس کو بریک تھرو 2006 میں ملا تھا جس وقت اس کی عمر صرف انیس سال تھی۔ ہالی ووڈ میں وہ پہلی اور سب سے چھوٹی عمر کی آرٹسٹ ہے۔ لاریب نے ٹیلی ویژن پر چلنے اشتہارات کے لئے بھی کام کیا ہے جیسے اس چین میں اولمپکس، نائیک فٹ بال ورلڈ کپ، رولنگ سٹون، اور ڈزنی۔

میر ظفر علی

میر ظفر علی ہا لی ووڈ میں گرافک ڈیزائنر ہے۔ ہالی ووڈ میں چمکنے والے تمام ستاروں میں سے وہ پہلا ہے جس کو آسکر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔ میر ظفر اور اس کی ٹیم کو 2007 میں آسکر کا انعام The Golden Compass کی وجہ سے دیا گیا تھا۔ 2012 میں وہ اس ٹیم کا ممبر تھا جس کو آسکر ایوارڈ فلم The Life of Pi میں VFX بنانے کے لئے دیا گیا تھا۔ 2014 میں فلم Frozen میں VFX بنانے والی ٹیم کو جو اکیڈیمی ایوارڈ ملا تھا وہ اس کا بھی ممبر تھا۔ اس نے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری نیشنل یو نیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمر جنگ سائنسز، پاکستان سے حاصل کی تھی۔

احمدرضوی

لاہور سے تعلق رکھنے والا احمد ہا لی ووڈ میں ایکٹر اور پروڈیوسر ہے۔ اس کی قابل ذکر فلمیں Man Push Cart، Chop Shop، American Loser and Indebtedہیں۔ ”مین پش کارٹ“ میں شہرہ آفاق پا کستانی گلوکار عاطف اسلم کے تین ٹریک شامل کیے گئے تھے۔ 2001 میں جب نائن الیون کے عظیم سانحے کے بعد اس کے ریستوران کو خاکستر کر دیا گیا تو اس نے کونسل آف پاکستان کی بنیاد اپنے والد محترم کی مدد سے رکھی تھی۔ کونسل ہزاروں پا کستانیوں کو بیسک کمپیوٹر سکلز کی تعلیم دی چکی ہے نیز امریکہ میں پا کستانیوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرتی ہے۔ احمد رضوی کا کہنا ہے کہ اس کے محبوب گلوکار نصرت فتح علی خاں دراصل مائیکل جیکسن آف دی ایسٹ تھے۔

صائمہ چوہدری

صائمہ کی ولادت 1980 میں سٹاٹن آئی لینڈ (نیویارک) میں ہوئی۔ اس کے والد کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ والدہ کیرالہ ہندوستان سے ہیں۔ صائمہ ہالی ووڈ میں اداکارہ ہے جو اپنی اداکاری کا جادو ٹیلی ویژن شوزLaw & Order and Racheal Ray Showمیں دکھا چکی ہے۔ اس کے علاوہ بطور ہوسٹ، رپورٹر، ماڈل، نیوز رائٹر، پروڈیوسر اور ایکٹریس کے طور پر کام کر چکی ہے۔ نیو جرسی میں ہائی اسکول کے دور میں اس کو New Jersey ’s Perfect Teen کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ 2002 میں اس نے مس نیوجرسی کے Pageant میں حصہ لیا اور پھر 2003 میں اس نے Miss Central Coast کامقابلہ جیتا تھا۔

جلال الدین

جلال الدین UCLAکا وہ طالب علم ہے جس نے سب سے پہلے ہولی ووڈ میں کام کا آغاز کیا تھا۔ اس نے Maya the Magnificent کا سکرپٹ لکھا تھا۔

ماہ نور بلوچ

ماہ نور پچھلے بیس سال سے بطور اداکارہ اور ڈائریکٹر کے فلم اور ڈراما میں جلوہ گر ہورہی ہے مگر ابھی تک نوجوان اور خوبصورتی کا دلکش و دلفروزمجسمہ لگتی ہے۔ ماہ نور نے ساتھی پا کستانی اداکار فاران طاہر کے ساتھ فلم Torn میں اداکاری کے جوہر دکھا ئے تھے۔

عیاد اختر

ہالی ووڈ میں ایک اور بڑا نام عیاد اختر کا ہے۔ عیاد سکرین رائٹر، ایکٹر اور ناولسٹ ہے۔ اس کے ڈرامہ Disgracedکو 2013 میں پو لٹزر پرائز فار ڈرامہ دیا گیا تھا۔ اس کی اداکاری کے جوہر دو فلموں The War Within ( 2005 ) and Too Big to Fail ( 2011 ) ۔ میں دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کی ولادت سٹاٹن آئی لینڈ (نیویارک) میں 1970 میں ہوئی تھی۔ اس کے تحریرہ کردہ ڈرامے ”امیریکن درویش“ کو ملواکی (وسکانسن ) میں دکھایا جائے گا۔ ہائی اسکول ملواکی سے کرنے کے بعد براؤن یو نیورسٹی سے بی اے کیا اور پھر کو لمبیا یو نیورسٹی سے ماسٹر آف فائن آرٹس کی ڈگری حاصل کی تھی۔

کامران پا شا

کامران پا شا ہا لی ووڈ میں رائٹر، ڈائر یکٹر اور پروڈیوسر ہے۔ اس کی فلموں Bionic Woman، Sleeper Cell and Kings۔ کی وجہ سے اس کو ہالی ووڈ میں کامیاب ترین مسلمان اداکار جانا جاتا ہے۔

اجمل ظہیر احمد

اجمل ہالی ووڈ میں Exxodus picturesکاشریک بانی اور چیف ایگز یٹو افسر ہے۔ جتنے پا کستانی امریکن ہالی ووڈ میں اپنے فن اور آرٹ کی وجہ سے جگمگا رہے ہیں ان میں اجمل واحد شخص ہے جو پروڈکشن کمپنی سی ای او ہے۔ اس کے علاوہ تین فلموں Alliance، It ’s a Mismatch and Jinn۔ کے کہانی لکھی تھی۔

یوسف بشیر قریشی

یوسف ہالی ووڈ میں فیشن ڈیزائنر اور آرٹسٹ ہے جو امریکہ اعلیٰ تعلیم کے سلسلے میں آیا تھا۔ اس کے ڈئزائن کیے ہوئے لباس اینجلینا جولی اور ڈینزل واشنگنٹن کے علاوہ دیگر معروف شخصیات پہن چکی ہیں۔ اس نے متعدد پا کستانی اداکاروں کے لباس بھی ڈیزائن کیے ہیں۔ فلموں کے پو سٹرز بھی بنائے ہیں۔

عثمان علی

عثمان امریکن افریقن اداکار ہے جس کے والدین عرصہ دراز تک افریقہ میں مقیم رہے۔ وہ امریکہ اٹھارہ سال کی عمر میں آیا تھا۔ اس نے تین فلموں A Series of Unfortunate Events، Just Like a Woman and Lifeline میں قابل فخر کام کیا ہے۔

عمران عباس

عمران پا کستانی ایکٹر اور ماڈل ہے جس نے مارچ 2018 میں ایک ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے لئے معاہدہ کیا ہے جس میں وہ شامی جاسوس کا کردار ادا کریگا۔ پا کستان میں اس کی شہرت ٹی وی ڈراموں الوداع، میرا نام یوسف ہے، میرا نصیب، خدا اور محبت کی وجہ سے ہے۔

ساجد حسن

ساجد پاکستانی اداکار جس نے فلموں اور ٹی وی سیریلز میں گزشتہ کئی سالوں سے اپنے فن کے جلوے دکھائے ہیں۔ ہالی ووڈ فلم A Mighty Heart میں اس نے زبیر کے طور پر اپنے فن کا لوہا منوایا تھا۔

فاران ہارون طاہر

فاران کی پیدائش کیلی فورنیا میں ہوئی تھی۔ ابتدائی پرورش اور تعلیم پا کستان میں پائی تھی۔ سترہ برس کی عمر میں یعنی 1980 میں اعلیٰ تعلیم کے لئے دوبارہ امریکہ لوٹ گئے تھے۔ ہارورڈ یو نیورسٹی میں تھیٹر کے شعبے میں سند حاصل کی۔ وہ اب تک 70 کے قریب تھیٹر کے ڈراموں اپنا ہنر پیش کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 180 ڈرامہ سیریز کام کر چکے ہیں۔

ہولی ووڈ، ٹیلی ویژن، اور تھیٹر میں گزشتہ پچیس سال سے اپنے فن کا جادو جگا رہے ہیں۔ ان کے والد محترم نعیم طاہر بذات خود نامور اداکار، مصنف اور پا کستان آرٹس کونسل کے چئیرمین ہیں۔ اس کی والدہ یاسمین طاہر ریڈیو پاکستان کی ممتاز صدا کار رہ چکی ہیں۔ اس نے ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں Iron Man، Star Trek، Ashes، Elysium، Torn، Escape میں قابل ستائش رول ادا کر کے اپنی لیاقت کا لوہا منوا یا ہے۔ اس کی عالمی شناخت کی ایک وجہ امیرکن ڈرامہ سیریز American Crimeمیں اس کا اہم رول ہے۔

اس نے بنیادی طور پر کلاسیکی تھیٹر میں تربیت حاصل کی تھی۔ ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ جب انہوں نے ہالی ووڈ میں کام شروع کیا تو۔ : ”میرے اتنے پیسے نہیں تھے کہ گھر خرید سکتا، کار میں سوتا تھا اور کھانا تو اتنا بھی میسر نہیں تھا کہ پیٹ بھر سکتا۔ کئی بار فاقہ کرتا تو کئی بار صرف کھانے کی جگہہ دو ابلے ہوئے انڈے کھاتا تھا۔ میں قسم کھا کر کہہ رہا ہوں کہ میں نے ایسے حالات سے اپنے کیرئیر کی ابتدا کی تھی۔ در حقیقت مجھے آگے بڑھانے میں میری ناکامیوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ میری ناکامیاں مجھے آگے لے جاتی ہیں۔ میرے ایک ٹیچر کہا کرتے تھے اگر تم پیچھے کی طرف گرتے ہو تو تم دفاع کر رہے ہو، لیکن اگر تم آگے کی طرف گر رہے ہو تو تم تجسس کو تلاش رہے ہو“۔ ہمارے نزدیک فاران طاہر ہولی ووڈ کے دلیپ کمار ہیں۔

نصرت فتح علی خاں

نصرت فتح علی خاں کے تعارف سے مغربی دنیا قوالی میوزک سے متعارف ہوئی تھی۔ ان کی آواز میں بھگوان بولتا تھا۔ بولی ووڈ کے بڑے بڑے موسیقار Eddie Vedder، Peter Gabriel and Michael Brooke نہ صرف آپ کے پرستار اور مداح بلکہ ان کے ساتھ مل کر میوزک بھی کمپوز کیا تھا۔ آپ نے تین فلموں Dead Man Walking، Bone Collector، and Last Temptation of Christکے لئے موسیقی ترتیب دی تھی۔ آپ کے بھتیجے راحت فتح علی خاں نے 2014 نوبیل انعام کی تقریب کے موقع پر پرفارم کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).