افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں اہم طالبان کمانڈر سمیت 5ہلاک
افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈورن حملے میں اہم طالبان کمانڈر قاری ہدایت اللہ 5 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی کا کہنا ہے کہ امریکی جاسوس طیاروں نے افغانستان کے شمالی صوبے ننگرہارکے ضلع اچھن میں طالبان کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں طالبان کمانڈر قاری ہدایت اللہ 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
دوسری جانب طالبان کی جانب سے تاحال قاری ہدایت اللہ کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).