رقص میں ہے سارا جہاں

میرے ایک دوست جو پاکستان نیوی میں ہیں۔ مجھے ان کے پاس منوڑہ کراچی جانے کا اتفاق ہوا تو بات رقص پر چل نکلی وہ کہنے لگے سمندر بھی رقص کرتا ہے۔ میں نے پوچھا وہ کیسے؟ تو انہوں کہا آئیں آج آپ کو دکھاتے ہیں۔ اس روز چاند کی چودہویں رات تھی۔ وہ مجھے لے کر لائٹ ہاؤس کے قریب بیٹھ گئے جہاں چاندنی کی روشنی میں چھوٹی چھوٹی لہریں نظر آ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا دیکھیں جوں

Read more

سنو اذان تو سمجھو حسینؑ زندہ ہے

ہمارے والد بزرگوار ایک بہت بڑے عاشق رسول و اہل بیت تھے وہ اس کا اظہار بھی کرتے تھے اور اسے اپنے لیے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز بھی قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ میرے بعد میرے کسی عہدے، مرتبہ، اعزازت پر فخر نہ کرنا صرف اس بات پر فخر کرنا کہ تمہارے باپ کے دل میں پوری زندگی عشق رسول و اہل بیت موجزن رہا جو عشق رسول و اہل بیت میں دنیا سے جائے وہ

Read more

سوچ کی برابری

کہتے ہیں کہ سوچنا ایک ایسا عمل ہے جس میں ہمیں بیرونی طور پہ کسی انسان کی نہیں بلکہ اپنے آپ کی توجہ درکار ہوتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ پہلے خود کو سمجھیں اور جاننے کی کوشش کریں پھر فیصلہ کریں۔ انسان سمیت ہر جاندار کی سوچ الگ الگ ہوتی جو اس کی فطرت، صلاحیت، جسامت، طاقت اور وسائل سے تعلق رکھتی ہے۔ شیر کی سوچ شکار کرنے کی ہوتی ہے اور گوشت کھانا چاہتا ہے لیکن ہاتھی

Read more

ڈائن کا گھر

”ڈائن دا گھر وی اتھائیں تے بالاں دی کھیڈ وی اتھائیں“ ہمارے سرائیکی وسیب میں بولے جانے والی مشہور کہاوت ہے جس کا مطلب ہے کہ جہاں بچے کھیلتے ہیں وہیں ڈائن کا گھر ہے یعنی ظلم کا ایوان بھی وہیں ہے اور معصوم بچوں کے کھیلنے کی جگہ بھی وہی ہے۔ ظلم اور معصومیت کب ساتھ رہ سکتے ہیں؟ یہ کہاوت آج کے جدید ترین عالمی ظلم پر صادق آتی ہے۔ کہاں ایک دیہی کہاوت اور کہاں ایک جدید،

Read more

گلابی کاپی کے اوراق

اسکول جانا شروع ہوئے تو قاعدہ، تختی، قلم، دوات، سیاہی اور پھر پنسل، پنسل تراش، سلیٹ اور پھر اس پر لکھنے کو چاک اور سلیٹی جیسی نئی اور دلچسپ چیزوں سے واسطہ پڑا تو بڑا عجیب لگتا تھا۔ پہلے پہلے تو زمین کی مٹی یا ریت پر لکھ کر ہاتھ سے مٹا دیتے تھے اور روزانہ تختی کو گاچی لگا کر اسے صاف کرنا پھر لکھنا اور پھر صاف کرنا سلیٹ پر سفید سلیٹی یا چاک سے لکھنا اور اپنے

Read more

شکست کا دکھ اور دھمکیاں

گزشتہ کئی دنوں سے شکست خوردہ اور بوکھلاہٹ کا شکار نریندر مودی اپنی تقاریر میں ایسی ایسی دھمکیاں اور دعوے کر رہا ہے جنہیں سن کر پہلے تو افسوس اور غصہ بہت آتا تھا لیکن اب اس کی ذہنی حالت، بے بسی، دیوانگی اور بے چارگی پر ترس بھی آنے لگا ہے۔ چند گھنٹوں میں آسمان سے زمین پر گرنے کا دکھ سینے سے لگائے خود کو اور اپنی عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے کی کوشش میں یہ جنونی ایسی

Read more

نیتوں کے رشتے اور خاموش دیواریں

ہمارے ہاں جب کوئی شادی یا غمی کا موقع ہوتا تو سب سے پہلے ابا جی کہتے کہ چاند خان کو اطلاع دو۔ چاند خان بھی ہمیشہ تقریب کا روح رواں بن جاتا تھا۔ بوڑھے چاند خان کے سفید بالوں کے باوجود ہمارا رشتہ بھائی کا بنتا تھا۔ اس لیے کہ بھائی چاند خان ابا جی کو چچا کہتے تھے۔ وہ گھر میں خواتین بچوں اور نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول اور ہردل عزیز سمجھے جاتے تھے۔ جب بھی

Read more

اب بیری کے درختوں پر پتھر کیوں نہیں آتے؟

مشہور کہاوت ہے کہ جس گھر میں بیری ہو وہاں پتھر تو ضرور آتے ہیں۔ یہ فقرہ عموماً تو ہر اس گھر کے لیے بولا جاتا ہے جس گھر میں کوئی بھی پھل دار درخت لگا ہو کیونکہ بچے درخت پر لگے پھل کبھی برداشت نہیں کرتے تھے اور پتھر مار کر توڑنا چاہتے تھے۔ خصوصاً یہ اس وقت بھی بولتے ہیں جب لڑکی کی شادی کے لیے پیام جگہ جگہ سے آئیں۔ ایک زمانہ تھا جب گھر کچے ہوتے

Read more

مومن فقط احکام الہی کا ہے پابند۔

ہمارے ابا جی نے دوسری جنگ عظیم سے لے کر آزادی کشمیر اور دفاع پاکستان 1965 ء پھر مشرقی پاکستان تک کی تمام جنگوں میں ناصرف حصہ لیا بلکہ بے شمار جنگی اعزازت بھی حاصل کیے۔ ان کی بہادری کے اعتراف میں انہیں پاکستان آرمی میں کمیشن دیا گیا وہ فرسٹ اوٹی ایس منگلا کے ذریعے کمیشن حاصل کرنے والے پہلے افسر تھے۔ انہیں آزاد کشمیر رجمنٹ کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ جیسور کے محاذ پر زخمی ہو

Read more

ضرب مردانہ دید

ہم چپ تھے کہ برباد نہ ہو جائے گلشن کا سکوں ناداں یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ ہم میں قوت للکار نہیں ہے ایک جانب پاکستانیوں کی بے خوفی، جذبہ جہاد، شہادت کی تمنا، دفاع وطن، بقا اسلام کا دینی جذبہ، اپنی عبادت گاہوں اور مظلوم و معصوم شہیدوں کے بدلے کا عزم چہروں پر دکھائی دیتا ہے۔ جہاں شہادت ایک مقدس انجام اور حیات جاوید کی نوید ہوتی ہے جو نسل در نسل ماں کی لوریاں بن بن کر

Read more

ڈیجیٹل کانا پھوسی

ایک دن ایتھنز کے بازار میں سقراط کا ایک جاننے والا ان کے پاس آیا اور بولا سقراط! میں تمہیں تمہارے ایک دوست کے بارے میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ سقراط نے اسے روکا اور کہا رک جاؤ! پہلے میں تمہاری بات کو تین سوالوں کے فلٹرز کے امتحان سے گزارنا چاہتا ہوں۔ پہلا فلٹر سچائی ہوتی ہے کہ کیا تم جو کچھ مجھے بتانے جا رہے ہو، وہ بالکل سچ ہے؟ اس شخص نے کچھ دیر سوچا اور کہا

Read more

رزق تو سانجھا ہوتا ہے۔

کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ استاد دامن کا ایک چاہنے والا اُن کے لیے دیسی گھی میں پکے دو پراٹھے لے کر آیا۔ استاد دامن نے پراٹھے ایک طرف رکھے اور اُٹھ کر ایک بڑا سا پیالہ لیا جس میں چینی ڈالی۔ ایک پراٹھے کو توڑا اور پیالے میں ڈھیر ساری چوری بنا لی۔ پھر اُٹھے اور کمرے کے چاروں کونوں میں وہ چوری زمین پر ڈال دی اور واپس بیٹھ کر مہمان کو کہا کہ لو اب یہ ایک

Read more

کار واش اسٹیشن پر پابندی کا قانون

گزشتہ سال میرا کالم ”پانی بچاؤ! زندگی بچاؤ! ملک بچاؤ!“ شائع ہوا تو بے شمار قارئین نے نہ صرف پسند کیا بلکہ کئی ٹی وی چینلز اور مختلف فورمز پر اس کی بازگشت سنائی دی تھیں۔ اس کالم میں میری ایک اہم تجویز کار واش پر ضائع ہونے والے پانی کے بارے میں تھی جسے بہت سراہا گیا۔ آج کل جب سوشل میڈیا اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر پانی کی قلت اور چولستان کی نئی نہروں کی تعمیر کی

Read more

تیکھے اور طنزیہ رویے

بہاولپور کو ہمیشہ ایک پرامن اور مہذب شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ اپنی باہمی ملنسار طبیعت کی باعث ایک اچھی اور الگ شناخت رکھتے ہیں۔ اس لیے شہر میں جھگڑے اور لڑائی نسبتاً بہت کم ہوتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود گزشتہ روز جھانگی والا روڈ بہاولپور پر ایک موٹر سائیکل سے ایک کار کی اچانک ٹکر ہو گئی۔ جب سے ہیوی اور پبلک ٹرانسپورٹ یہاں سے گزرنا شروع ہوئی ہے اور اس روڈ پر

Read more

”ا وبنٹو ا وبنٹو“ میں اس لیے ہوں کہ ہم سب ہیں!

کہتے ہیں کہ ایک قدیم افریقی قبائل کے بچوں کو ایک پیشکش کی گئی کہ انعام کے طور پر درخت کے تنے کے قریب ایک پھلوں کی ٹوکری رکھ دی گئی اور کہا گیا کہ درخت تک پہنچنے وا لا پہلا بچہ پھلوں کی یہ ٹوکری جیت لے جائے گا جب انہیں اسٹارٹ کا سگنل دیا گیا تو وہ ایک ساتھ مل کر درخت کی جانب چلتے رہے جب تک وہ درخت تک نہ پہنچے کوئی کسی سے آگے نہ

Read more

تیکھے اور طنزیہ رویے

بہاولپور کو ہمیشہ ایک پرامن اور مہذب شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ اپنی باہمی ملنسار طبیعت کی باعث ایک اچھی اور الگ شناخت رکھتے ہیں۔ اس لیے شہر میں جھگڑے اور لڑائی نسبتاً بہت کم ہوتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود گزشتہ روز جھانگی والا روڈ بہاولپور پر ایک موٹر سائیکل سے ایک کار کی اچانک ٹکر ہو گئی۔ جب سے ہیوی اور پبلک ٹرانسپورٹ یہاں سے گزرنا شروع ہوئی ہے اور اس روڈ پر

Read more

چنن پیر کا میلہ امن کا میلہ

حضرت چنن پیر ؒ چولستان اور روہی کے بے تاج بادشاہ ہیں میرا تعلق ریاست بہاولپور کے دارالحکومت صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب سے ہے جو چولستان اور روہی کا گیٹ وے ہے۔ بچپن میں ہمارے علاقہ کی سب سے بڑی تفریح اور تہوار چنن پیر کا میلہ تھا۔ چنن پیر کے زائرین دور دراز سے مسلسل سات جمعرات وہاں جاتے ہوئے پہلا قیام یہاں پر کرتے اور پیدل، سائیکلوں، اونٹوں، اونٹ گاڑیوں اور گھوڑے تانگوں کا یہ بڑا

Read more

یو ٹرن: آگے جانے کے لیے پیچھے ہٹنا ہی پڑتا ہے؟

یو ٹرن کا لفظ سنتے ہی ہمارا دھیان موٹر وے اور سڑکوں کے موڑوں اور اشاروں کی جانب گھوم جاتا ہے کیونکہ یو ٹرن دراصل گاڑی چلانے کے دوران سڑک پر پیچھے واپس گھوم کر سفر کے رخ کو متضاد سمت میں جانے کو کہتے ہیں۔ ٹریفک میں یہ اصطلاح اکثر استعمال ہوتی ہے۔ موٹر وے اور سڑکوں پر یو ٹرن کے بورڈ اور اشارے آویزاں ہوتے ہیں۔ یعنی اپنے راستے کو بدل کر واپس گھوم جانا بھی یو ٹرن

Read more

تعلیم کے بدلتے ہوئے نئے زاویئے

  آج کے دور میں تعلیم ایک ایسے نئے موڑ پر کھڑی ہے، جہاں روایتی اور فاصلاتی تعلیمی نظام اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج نے ایک نیا اور منفرد تعلیمی منظرنامہ تخلیق کر دیا ہے۔ کہتے ہیں کہ جہاں ایک طرف تو کتاب کی اہمیت کم ہوتی چلی جا رہی ہے تو دوسری جانب کرونا وبا کے دوران آن لائن تعلیم کے فروغ نے ہماری سوچوں کو تبدیل کر کے دنیا بھر میں ہمارے تعلیمی نظام کو مکمل طور پر

Read more

ٹیکنالوجی کی شکست

لاس اینجلس میں لگی آگ نے تباہی مچا دی ہر طرف آگ ہی آگ دکھائی دیتی ہے۔ جی ہاں! ہمارے شہر کراچی جتنا بڑا اور کم از کم پانچ سو مربع میل پھیلا بڑا امریکی شہر لاس اینجلس جل رہا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کا حامل ملک اس آگ کو بجھانے میں تقریباً ناکام نظر آتا ہے۔ گو امریکا میں زیادہ رقبے کا مطلب زیادہ آبادی نہیں ہے پورا امریکہ درختوں کے جنگل کی مانند ہوتا

Read more

صحرا چولستان کی خوبصورت سردیاں

سردی اور برف باری کے نظارے دیکھنے پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاح جوق در جوق پاکستان کے پہاڑی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔ وہ سیاحت کے ساتھ ساتھ سفر کا ایڈونچر بھی انجوائے کرتے ہیں۔ کیونکہ شدید برف باری کے دوران یہاں کی سڑکیں اور راستے اکثر بند ہو جاتے ہیں۔ یہاں کے بلند و بالا سرسبز پہاڑوں کی چوٹیاں سفید برف کا لبادہ اوڑھ لیتی ہیں۔ گو سیاحت تفریحی، فرحت بخشانہ، صحت افزائی، اطمینان بخشی یا

Read more

شرح سود میں کمی کے اثرات

ایک اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پانچویں بار مسلسل ری کم کر دیا ہے، 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد شرح سود 13 فیصد ہو گئی۔ یاد رہے کہ یہ کمی پانچویں بار کی جا رہی ہے۔ اس کمی کے ساتھ ہی اس سال ماہ جون سے اب تک شرح سود مین مجموعی طور پر نو فیصد کمی کی جا چکی ہے۔ معاشی ماہرین، تاجر اور سیاسی رہنماؤں نے اسٹیٹ بنک کے اس پیر

Read more

ٹھوکر کامیابی کا پہلا سبق ہوتی ہے

  ٹھوکر کسی پتھر سے اگر کھائی ہے میں نے منزل کا نشاں بھی اسی پتھر سے ملا ہے کہتے ہیں کہ ٹھوکر وہ نعمت ہوتی ہے جو ہمیں دیکھ بھال کر چلنے کا سبق دیتی ہے۔ ایک تو راستے کی رکاوٹوں اور مشکلات کا پتا چل جاتا ہے اور سب سے بڑھ کر ایسی صورت میں سنبھالنے والے اور چھوڑنے والے ہاتھوں کی پہچان بھی ہو جاتی ہے۔ زندگی میں ٹھوکریں سب کو کہیں نہ کہیں ضرور لگتی ہیں

Read more

وہ ایک رسم تھی یا پیار کا بہانہ تھا؟

ہمارا گھر ڈیرہ نواب صاحب میں جس جگہ واقع ہے کسی زمانے میں اس کے اردگرد کوئی آبادی نہ تھی سامنے عید گاہ گراؤنڈ اور گھر پیچھے آرمی کی ورکشاپ اور چاروں اطراف سرسبز کھیت لہلاتے تھے۔ سردی میں ان کھیتوں میں اکثر سرسوں کاشت کی جاتی تھی۔ سرسوں کی بھینی بھینی خوشبو والے زرد کھیتوں کی بہار ان پر رقصاں شہد کی مکھیاں اور خوبصورت تتلیاں عجب سماں باندھ دیتی تھیں۔ ان کھیتوں کے درمیان سے بلوچوں کی بستی

Read more

چھوٹی کہانی بڑا سبق

کچھ عرصہ قبل ایک پہاڑی طوطا کہیں سے اڑ کر ہمارے گھر آ گیا۔ انسانوں سے مانوس لگتا تھا بچوں نے پکڑ لیا اور ایک خوبصورت پنجرے میں ڈال دیا۔ چند ہی دنوں میں یہ گھر کا فرد بن گیا۔ اور اپنی بولی کے ساتھ ساتھ کچھ انسانی بولیاں بھی بولنے لگا۔ گھر آنے والے کا استقبال اور جانے والے کو خداحافظ کہنے لگا۔ دروازے پر بیل ہوتی ہے تو چیخ کر اطلاع دیتا ہے کھانے اور چائے کی وقت

Read more

پرواز رکھ بلند کہ بن جائے تو عقاب

میرا کالم ”گدھ ہاؤس“ شائع ہوا تو اس پر بے شمار تبصرہ کیا گیا بیشتر لوگوں نے اسے بہت پسند کیا اور مجھے بہت سے قاری حضرات نے اپنی رائے دی اور کچھ نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ایک دوست نے کہا ہے کہ ”آپ نے تو گدھ کو ہیرو بنا دیا ہے۔“ میں نے جواب دیا کہ بھائی میرا مقصد تو گدھ کی افادیت اور ضرورت کا احساس دلانا تھا اس کی تعریف مقصود نہ تھی۔ اسی طرح

Read more

کفایت شعاری کا عالمی دن

اکتیس اکتوبر کو دنیا بھر میں کفایت شعاری کا عالمی دن (ورلڈ سیونگز ڈے ) منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد آمدنی سے زیادہ اخراجات پر قابو پانا اور انفرادی اور اجتماعی بچت کو فروغ دینا ہوتا ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس دن کو منانے کا آغاز بہت پہلے 1924 ء میں ورلڈ سوسائٹی آف سیونگ بینکس کی جانب سے ہوا تھا۔ تاکہ لوگوں میں کفایت شعاری اور پیسے جمع کرنے کا شعور

Read more

دادا، دادی اور نانا نانی کا عالمی دن

رشتوں کی اپنی ایک عجیب کائنات ہوتی ہے۔ ہر رشتہ اپنی اپنی جگہ اہم اور معتبر ہوتا ہے اور ہر رشتے کی محبت کا اپنا ہی ایک پیمانہ ہوتا ہے۔ دنیا میں آج تک ان قدرتی رشتوں کی محبت اور پیار کو ماپنے کا کوئی پیمانہ نہیں بن سکا۔ یہ رشتے قدرت کے تخلیق کردہ ہوتے ہیں اور ان کی محبت بھی قدرت کی جانب سے ودیعت کی جاتی ہے۔ ان ہی رشتوں میں ہمارے بزرگوں سے قائم بچوں کی

Read more

ایسا کیوں ہے؟

میرا کالم ”ایک نظر ادھر بھی“ جو آج کل شادیوں میں مشکلات سے متعلق معاشرتی مسئلے پر لکھا گیا تھا۔ اس کالم کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور اس پر بے شمار لوگوں کی رائے اور کمنٹس بھی موصول ہوئے ہیں۔ میرے کالمز کی ایک مستقل قاریہ نے مجھے لکھا کہ ”آپ نے بہت اچھا لکھا ہے لیکن محسوس یہ ہوتا ہے کہ آپ نے اپنے کالم میں آج کل بچیوں اور ان کے والدین کو پیش آنے والی

Read more

دھوبی کا بجلی کا میٹر اور کرائے پر کپڑے چلانے کا کاروبار

ایک زمانہ تھا کہ ہم ایک دوسرے کے کپڑے پہن لیا کرتے تھے۔ ہم سب کزن جسامت میں یکساں ہوا کرتے تھے۔ جب میں اپنی خالہ یا چچا کے گھر چھٹیاں گزارنے جاتا تو صرف ایک آدھا جوڑا ہی ساتھ لے جاتا ورنہ وہاں جا کر کسی بھی تقریب میں ضرورت پڑنے پر ہم کزن آپس میں ایک دوسرے کے کپڑے پہننا کوئی برائی نہ سمجھتے تھے۔ یونہی جوتے اور چپل ایک دوسرے کے پہن لیتے تھے۔ یہی نہیں اس

Read more

شاباش استاد رمضان ملک پاکستانی

بیرون ملک پاکستانی ہمارے ملک کا وہ سرمایہ ہیں جن کے باعث نا صرف ملک کی معیشت پھلتی پھولتی ہے بلکہ ان کی محنت، ہمت اور ہنر مندی کی بدولت ہر شعبہ زندگی میں پاکستان کی عزت اور اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ پاکستان کی کل آبادی میں سے تقریباً نوے لاکھ پاکستانی دنیا کے ایک سو پندرہ ممالک میں مقیم ہیں۔ جن میں سے اکثریت مشرق و سطیٰ میں ہے۔ ان میں سے بڑی تعداد سعودی عرب اور متحدہ

Read more

”اکڑی ہوئی کھاٹ“ اور روٹھتے اور سوکھتے رشتے

آج کل تو لوگ کمروں میں ایرکنڈیشنر میں بڑے بڑے بیڈوں پر سوتے ہیں۔ بجلی نہ ہو تو جنریٹر اور یوپی ایس سے پنکھے چلتے رہتے ہیں۔ لیکن ہمارا بچپن بھی عجیب ہوا کرتا تھا۔ سخت گرمیوں میں باہر صحن میں سونا اور وہ بھی بغیر پنکھے کے بڑا مشکل ہوتا تھا۔ بہت گرمی لگتی تو ہاتھ کے پنکھے جھلنا پڑتے۔ ہماری ماں بیچاری تو شاید رات رات بھر چھوٹے بچوں کو گرمی سے بچانے کے لیے ہاتھ سے پنکھا

Read more

چڑیاں کیوں غائب ہو رہی ہیں؟

پہلی کے قاعدے میں جب ”چ“ سے چڑیا پڑھتے تھے تو تصویر دیکھ کر سمجھنے میں بڑی آسانی ہوتی تھی کیونکہ ہر جانب چڑیوں کا شور، چہچہاہٹ اور ان کی اُڑان نظر آتی تھی پھر چڑیا اور چڑے کی بے شمار کہانیاں اور نظمیں بھی نصاب کا حصہ تھیں۔ ہماری مائیں اپنے بچوں کو زیادہ تر چڑیوں کی کہانیاں اور نظمیں ہی سناتی تھیں، چڑیا کی اس کے بچے سے مثالی محبت کی داستان بچے کی توجہ اپنی جانب مبذول

Read more

وہ بادشاہ نہیں بادشاہ گر ہے!

رنگ و عکس کا جادو گر ”پابلو پکاسو“ شہر ملاگا سپین میں ایک آ رٹ کے اسٓتاد کے گھر پیدا ہونے والا ایک بہت مشہور مصور تھا۔ جسے دور جدید کا سب سے بڑا مصور، جو تجریدی مصوری کا موجد کہا جاتا ہے جو بچپن سے ہی مختلف فن پارے بناتے ہوئے جوان ہوا۔ اور اس ہی کی بنائی ہوئی فاختہ عرصہ تک امن پسندی کی علامت رہی اور کلاسیکی اسلوب میں حقیقت نگاری اور تجریدی مصوری میں اپنا نام

Read more

تیسرا آدمی

میرے ایک مرحوم دوست محمد سعید چشتی کو بچپن میں اردو اور پنجابی فلمیں دیکھنے کا بڑا شوق ہوا کرتا تھا یہ غالباً ستر کی دہائی کی بات ہے کہ ہم چار دوست اپنے جیب خرچ سے کچھ نہ کچھ بچا کر سینما دیکھنے ہر ہفتے شہر سے دور سینما ضرور جاتے تھے۔ ہمارے پاس صرف ایک سائیکل تھی اور تین کلومیٹر تک جانے اور واپس آنے میں وہی واحد سواری ہوا کرتی تھی۔ ہم چاروں اس ایک سائیکل پر

Read more

راشن ڈپو سے یوٹیلٹی سٹور تک

  گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بہت سے لوگوں کو موجودہ حکومت کا یہ پہلا اقدام ہے جو اچھا لگا ہے کیونکہ یہ سٹور کسی بھی لحاظ سے غریبوں کی کوئی مدد نہیں کر پا رہے تھے۔ حکومتی سبسڈی اور پیکجز کے باوجود عام آدمی تک کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا تھا۔ اشیاء کے معیار اور مقدار کے مسائل بڑھتے چلے جا رہے تھے۔ دوسری جانب ان کی

Read more

چھپی صلاحیتیں

کہتے ہیں کہ کہانیاں ہمیں سبق سکھانے کے لیے بیان کی جاتی ہیں اس لیے انہیں پھیلانا چاہیے۔ ایسی ہی ایک کہانی چند روز قبل نظر سے گزری کہ ایک چینی بڑھیا کے گھر میں پانی کے لئے دو مٹکے تھے جنہیں وہ روزانہ ایک لکڑی پر باندھ کر اپنے کندھے پر رکھتی اور نہر سے پانی بھر کر گھر لاتی۔ ان دو مٹکوں میں سے ایک تو ٹھیک تھا مگر دوسرا کچھ ٹوٹا ہوا ہر بار ایسا ہوتا کہ

Read more

چنبیلی کے پھول

یہ ساٹھ کی دہائی کا واقعہ ہے مجھے ٹائیفائیڈ ہو گیا۔ چھ یا سات سال کی عمر تھی ویسے تو اس سے قبل میں دو مرتبہ اس موذی بیماری کا شکار ہو چکا تھا مگر اس مرتبہ شدت کچھ زیادہ ہی تھی۔ لگاتار بخار کی باعث غنودگی اور بے ہوشی کا عالم رہتا تھا۔ ہماری امی جان بے شمار ادویات، جھاڑ پھونک، دعا، تعویز گنڈے، ٹونے ٹوٹکے سب آزما چکی تھیں۔ مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی یہاں

Read more

باسی روٹی اور میٹھے ٹکڑوں کا کلچر

میرے والد صاحب صبح ناشتے میں ہمیشہ رات کی بچی ہوئی باسی روٹی اور پودینے یا سبز دھنیے کی چٹنی استعمال کرتے تھے۔ یا رات کا بچا ہوا سالن کھاتے تھے اور ہماری والدہ ہمیں ناشتے میں رات کی باسی روٹی گھی میں تل کر چائے کے ساتھ دیتیں جو اس قدر مزیدار ہوتی کہ آج تک اس کا ذائقہ نہیں بھولتا۔ چھوٹے بچوں کو ان کی چوری بنا کر دی جاتی تھی۔ اس کی وجہ غربت یا معاشی کمزوری

Read more

عادتوں کی غلامی

یہ ستر کی دہائی کی بات ہے جب ہم میٹرک کی تیاری میں مصروف تھے۔ ہمارے استاد شاہ محمد مرحوم دن رات پڑھائی کراتے امتحان کی تیاری کی باعث ہمیں فٹ بال تک کھیلنے کی اجازت نہ تھی۔ لیکن ہم بھی بھلا کہاں رکنے والے تھے۔ چند دوستوں کے ہمراہ ایک رات کو آخری شو میں فلم دیکھنے پرنس سینما چلے گئے۔ استاد منیر ہمراہ تھے وقفے (ہاف ٹائم ) کے دوران باہر نکلے تو انہوں نے ایک ایک سگریٹ

Read more

کیا بیٹیاں پرایا دھن ہوتی ہیں؟

میری بیٹی نے ایف ایس سی پاس کیا تو خواہش ظاہر کی کہ وہ میڈیکل میں داخلہ لینا چاہتی ہے اور وہ بھی سیلف فنانس کے تحت کیونکہ میرٹ پر داخلہ مشکل تھا۔ اس وقت میرے مالی حالات بہت کمزور تھے۔ تنخواہ صرف بیس ہزار روپے اور پردیس میں سات بچوں کے ساتھ رزق حلال میں گزارا کر نا بے حد مشکل تھا۔ ایسے میں اس وقت ڈھائی لاکھ سالانہ کی فیس ادا کرنا جوے شیر لانے کے مترادف تھا۔

Read more

”لنگڑے“ آم کو خوش آمدید

ریاست بہاولپور کی شدید گرمی جہاں بے شمار انسانی مشکلات کا باعث بنتی ہے اور لوگ گرمی سے بلبلانے لگتے ہیں۔ ایسے میں جب گرمیوں کے موسم کے بارے میں سوچ کر ہی الجھن اور گھبراہٹ سی ہونے لگتی ہے وہیں اس شدید گرمی میں یہاں کے لوگوں کے لیے ایک خوشگوار خبر یہاں کے خوش ذائقہ آموں کی آمد ہوتی ہے جس کا یہاں کے لوگ پورے سال شدت اور بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ یہاں کے آموں

Read more

تصویر کا دوسرا رخ ضرور دیکھیے

کہتے ہیں کہ ہر تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں۔ دیکھنے والوں کو بعض اوقات صرف یہ ایک رخ ہی نظر آتا ہے جس سے وہ اپنی رائے قائم کر لیتا ہے۔ جبکہ اس کے برعکس تصویر کا دوسرا رخ جو پہلے منظر سے بہت مختلف ہوتا ہے دیکھے بغیر کسی کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم کرنا بے حد مشکل کام ہے۔ تمام انسانوں کے دیکھنے اور سمجھنے کا اپنا اپنا انداز اور اپنی اپنی سوچ ہوتی ہے۔

Read more

برین ڈرین: ایک المیہ

اپنی زندگی کی قیمت پر اپنا مستقبل سنوارنے کا خواب لیے آئے دن بے شمار پاکستانی نوجوان تارکین وطن کشتیاں ڈوبنے یا پھر کنٹینرز میں دم گھٹ کر مر جاتے ہیں یہ لوگ وہ ہیں جو یہاں بے روزگاری اور معاشی عدم توازن کا شکار ہوتے ہیں اور تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود اپنے ملک میں بے قدری اور محرومی کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں اور قانونی طریقے سے بیرون ملک نہیں جا پاتے یہی محرومی ہے جو انہیں

Read more

سائے کی تلاش

برصغیر پاک و ہند میں شیر شاہ سوری واحد حکمران تھا جس نے اپنی سلطنت کی بنیاد عدل و انصاف پر رکھی۔ کیونکہ وہ جانتا تھا کہ عدل کے بغیر حکمرانی حاصل تو کی جا سکتی ہے مگر قائم نہیں رکھی جا سکتی۔ وہ شاید ان چند حکمرانوں میں شامل تھا جنہیں بے پناہ عوامی مقبولیت حاصل ہوئی اور جس نے خزانے بھرنے کی بجائے عوام کے لیے سہولتیں فراہم کیں۔ اس سلسلے میں اس کی تاریخی اصلاحات اور عوام

Read more

لوریاں اور موبائل فون: ہماری ماؤں کے لیے ایک لمحہ فکریہ

دنیا اور برصغیر میں ننھے بچوں کو لوریاں سنانے کی روایت بہت پرانی ہے۔ جو بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشو و نما اور والدین خصوصی ماں کی محبت و شفقت کے اظہار کا ذریعہ کہلاتی ہیں۔ اور ننھے بچوں کے لیے سکون اور اطمینان کا باعث بنتی ہیں۔ اس لیے ”لوری“ کو ایک ماں اور اس کی ممتا کا وہ پاک محبت کا نغمہ اور گیت قرار دیا جاتا ہے۔ جو دنیا میں آنے کے بعد بچے، والدین اور

Read more

دو چھوٹی سی باتیں دو بڑے سے حل

پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے مجھے چونکا دیا جو ایک حجام کی دکان کی تھی اور جہاں حجامت کے منتظر کئی لوگ کتاب پڑھ رہے تھے اور ساتھ ہی شیلف میں ہمہ قسم کتب نظر آ رہی تھیں۔ تفصیل دیکھی تو پتہ چلا کہ ہندوستان کے تامل ناڈو میں ایک حجام نے کسٹمرز کے لیے ٹیلی ویژن رکھنے کی بجائے ایک مفت لائبریری قائم کی ہے۔ جو شخص وہاں انتظار کے دوران کتاب پڑھے گا اُسے 30

Read more

رشتے بوجھ نہیں ہوتے!

آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور دن بدن اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے سوشل میڈیا پر بے شمار ایسی تصاویر آئیں اور آ رہی ہیں جنہوں نے پوری دنیا کو اپنی جانب متوجہ کر لیا اور یہ تصاویر اپنے اندر ایک پوری کہانی سمائے ُہوتی ہیں اور لوگوں کے دلوں اور ذہنوں کو بے حد متاثر کرتی ہیں۔ ایک تصویر جس کا عنوان ”گدھ اور ننھی بچی“ تھا اس نے پوری دنیا کو

Read more

کیمرے کی آنکھ

”کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے“ یہ جملہ اب اکثر مقامات پر لکھا نظر آتا ہے۔ جو کسی بھی انسان کو خبردار کر رہا ہوتا ہے کہ آپ کی حرکات و سکنات کوئی اور بھی دیکھ رہا ہے۔ میری پوری زندگی بینک ملازمت میں گزری ہم بہت کوشش کرتے تھے لیکن ہمارے سٹاف اور خصوصاً کیشیر کی شکایات بہت ہوتی تھیں لیکن جب سے یہ کیمرے کی سہولت آئی ہے یہ شکایت ختم ہو چکی ہے کیونکہ کیمرے

Read more

ریٹائرمنٹ، افسروں کے رویے اور عزت

کہتے ہیں موت اور ریٹائرمنٹ سے کسی کو چھٹکارا نہیں ہے۔ یہ دونوں اٹل ہیں اور یہ دونوں یقینی بھی ہیں اور ایک انجانے خوف سے دوچار بھی رکھتی ہیں۔ دوسری جانب میرے ایک دوست کہتے ہیں ریٹائرمنٹ دراصل اپنی منزل مراد پا لینے کا نام ہوتا ہے اور منزل پر پہنچنے کے لیے بنیادی شرط سفر کی ہوتی ہے۔ گو طویل سفر کا اچھا اختتام یا منزل اور مقصد کا حصول سفر کی تھکاوٹ ختم کر دیتا ہے۔ لیکن

Read more

سوچ کے مختلف زاویے

ایک انگریز استانی بچوں کو پڑھا رہی تھی کہ ایک تفریحی بحری جہاز سمندر میں حادثے کا شکار ہو گیا، جہاز پر ایک میاں بیوی کا جوڑا بھی سوار تھا، لائف بوٹ کی طرف جانے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اس میں صرف ایک شخص کی گنجائش باقی ہے۔ اس وقت اس شخص نے عورت کو اپنے پیچھے دھکیل دیا اور خود لائف بوٹ پر چھلانگ لگا دی۔ خاتون نے ڈوبتے ہوئے جہاز پر کھڑے ہو کر اپنے شوہر

Read more

وائٹ گولڈ (کپاس) اور ہماری معیشت

گندم کی مناسب قیمت نہ ملنے سے مایوس کسان اب اپنی امیدوں کو کپاس سے جوڑ رہا ہے۔ حکومتی ادارے بھی کپاس کی کاشت اور اس کی حفاظت کی مہم زور شور سے چلا رہے ہیں۔ کپاس جسے وائٹ گولڈ یعنی ( سفید سونا ) بھی کہا جاتا ہے اور اس کی فصل کو کیش کراپ (یعنی نقد آور فصل ) کہا جاتا ہے اس کے ریشے سے ایک جانب ہمیں پہننے کے لیے کپڑا اور دھاگہ حاصل ہوتا ہے

Read more

منو بھائی: نایاب ہو تم

میری پسندیدہ ادبی شخصیت ”منو بھائی“ کو ہم سے بچھڑے کئی سال بیت گئے لگتا ہے گویا صدیاں بیت گئی ہیں۔ انہیں خراج تحسین پیش کرنا میرے لیے ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے کیونکہ باوجود کوشش کے وہ لفظ ملنا ناممکن ہو جاتے ہیں جو ان کی تعریف میں لکھے یا بیان کیے جا سکیں۔ بس اتنا کہوں گا کہ منو بھائی ایک عظیم شخصیت تھے وہ بہت زبردست دانشور، شاعر ڈرامہ نگار اور ایک عظیم مصنف تھے۔ جنہوں نے

Read more

آج کا بچہ کل کا باپ

کہتے ہیں کہ پچھلی صدی کی سب سے بہترین اور بڑی ایجاد موبائل فون اور انٹرنیٹ ہے۔ کسی بھی ایجاد کو اس کا استعمال ہی اچھا یا برا بناتا ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ نے جہاں رابطوں کو آسان کیا ہے اور فاصلوں کو سمیٹا ہے۔ وہیں اس کے بے جا استعمال نے بہت سی مشکلات اور اخلاقی و نفسیاتی الجھنوں کو بھی جنم دیا ہے۔ بات تب مزید خطرناک ہو جاتی ہے جب چھوٹے چھوٹے بچوں کو بہلانے کے لیے

Read more

ممتا کا دکھ

بے شک ماں اس دنیا میں اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ اس باغ قدرت میں سب سے خوبصورت پھول ہے جس کی عظمت بیان کرنا سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے ماں شفقت، خلوص، بے لوث محبت، ممتا، ایثار و قربانی کا پیکر ہوتی ہے۔ اور کائنات کے سب سے اچھے، سچے اور خوبصورت ترین رشتے کا نام ہے۔ جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا ہمارے کردار ہماری ماں کی تربیت سے تعمیر ہوتے

Read more

خواتین کی ایجادات

خواتین سائنسدانوں نے اس وقت دنیا کو حیران کر دیا۔ جب سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہونے والی تقریب میں کیمیا کے شعبہ میں 2020 ء کے نوبل انعام کا اعلان مشترکہ طور دو خواتین سائنس دانوں کو دیا گیا۔ امن کا نوبل انعام برائے کیمیا حاصل کرنے والی خواتین سائنسدانوں میں فرانس کی ایمانوئل شارپینٹیئر اور امریکا کی جینیفر ڈوڈنا شامل ہیں۔ دونوں خواتین سے قبل صرف پانچ خواتین ایسی تھیں جنہیں کیمسٹری کا نوبل انعام دیا گیا

Read more

ریلوے کا خسارہ

چند دن قبل سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو کر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ جس میں چین کے صدر اور روس کے صدر پیوٹن ایک ایسی چینی ٹرین میں سفر کے دوران ناشتہ کر رہے ہیں۔ جو ساڑھے تین سو کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔ لیکن ان کی چائے اور سامنے رکھا ہوا پانی ذرا سا بھی ہلتا محسوس نہیں ہوتا اور ایسے ساکت نظر آ رہا ہے جیسے ٹرین چل

Read more

مجمع باز مداری اور بھولے بھالے عوام

یہ ساٹھ کی دہائی کی بات ہے ہمارے شہر کوٹ ادو میں یہ نوجوان شخص مجمع لگایا کرتا تھا اسے حاجی فرزند سانپوں والا بھی کہتے تھے۔ شہر کے نزدیک ریلوے لائن کراس کر کے پھٹے والے پل کے قریب اس کی زرعی زمین کا ٹکڑا بھی تھا۔ جو آج بھی فرزندے کا کنواں مشہور ہے۔ حاجی فرزند سانپوں کا شوقین تھا اور ان کے ذریعے ہی اپنی روزی روٹی چلاتا تھا۔ ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں سے ادویات بنا کر

Read more

رزق میں خیانت

کہتے ہیں ہر کاروبار و تجارت، ملازمت، اور کوئی بھی کام اگر دیانت داری سے کیا جائے تو یہ عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ آپ کے وہ رویے ہوتے ہیں جو آپ کو رزق کے ساتھ ساتھ نیکی اور بھلائی کمانے کا موقعہ فراہم کرتے ہیں۔ پچھلے دنوں موٹر وے پر سفر کرنے کا اتفاق ہوا کئی مقامات پر عوامی سہولت کے لیے قیام گاہیں بنی ہوئی ہیں۔ جہاں تھکاوٹ کی وجہ سے سب کو کچھ دیر ٹھہرنا لازمی

Read more

خاموشی کا درد اور ٹوٹتی آوازیں

مستقل بولتا ہی رہتا ہوں کتنا خاموش ہوں میں اندر سے کہتے ہیں کہ زندگی خاموشی کو بھی خاموش کہاں رہنے دیتی ہے۔ درد کو کو بھی وقت بن کر کہاں گزر جانے دیتی ہے۔ یہ عجیب طرح سے چپ توڑتی ہے۔ عجیب طرح سے ٹیس بن بن کر ابھر اٹھتی ہے۔ یہ خاموشی کا درد بڑا خطرناک ہوتا ہے اور شاید کسی بڑے المیے کا پیش خیمہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ پھر درد اگر روز کی بات بن جائے

Read more

پانی بچاؤ! زندگی بچاؤ! ملک بچاؤ!

اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ بے شمار نعمتوں میں سے ایک بڑی اور اہم نعمت پانی ہے۔ انسان کے بے شمار معاملات پانی سے ہی حل ہوتے ہیں۔ انسان کو قدم قدم پر پانی کی ضرورت پڑتی ہے۔ پانی کے بغیر انسان کے لیے زندہ رہنا ممکن نہیں ہے۔ ہمارے ملک کو اللہ نے اس نعمت سے خوب نوازا ہے اور پانی کی وافر مقدار آج بھی موجود ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ اس نعمت کی قدر کریں۔ اس کی

Read more

کیا آپ اپنے خاندان کے لیے بہت قیمتی ہیں؟

چاند رات کی خوشیاں مناتے ہوئے بیری والا چوک گوجرانوالہ میں ایک عید اسٹال کے لیے جگہ کلیر کرواتے ہوئے ایک جھگڑے میں باپ بیٹا قتل ہو گئے۔ خبر کے مطابق اندرون شہر مشہور تجارتی مرکز میں عید اسٹال لگانے کے تنازعہ پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل اور ایک بیٹا گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ یہ ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب سب عید کی خوشیاں سجانے اور چاند رات منانے میں مصروف تھے۔ آپس میں

Read more

آخر جلدی کیا ہے؟

کہتے ہیں کہ ایک انگریز پاکستان کی سیر کرنے آیا۔ وہ ایک پاکستانی گائیڈ کے ہمراہ لاہور کی سیر کر رہا تھا۔ اس دوران جہاں ایک ریلوے پھاٹک بند تھا۔ انگریز نے گاڑی کھڑی کی اور ٹھہر گیا لیکن کیا دیکھتا ہے کہ ایک سائیکل سوار شخص کندھے پر سائیکل اٹھائے ریلوے پھاٹک کراس کر رہا ہے۔ انگریز نے گائیڈ سے پوچھا یہ شخص کیا کر رہا ہے؟ تو اس کے پاکستانی گائیڈ نے انگریز کو بتایا دراصل پاکستانی قوم

Read more

اپنے لیے وقت نکالیے

میری تعیناتی رحیم یار خان مین برانچ ہوئی تو یہ کسی چیلنج سے کم نہ تھی جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی برانچ صادق بازار میں واقع تھی۔ جہاں شاہ عالمی لاہور کی طرح رش کا یہ عالم تھا کہ گاڑی تو دور کی بات ہے۔ پیدل پہنچنا بھی مشکل تھا۔ برانچ بزنس میں اضافہ بغیر پارکنگ بڑا مشکل کام ہوتا ہے لیکن میرا پورا بینکنگ کیریر اس طرح کے چیلنجز سے بھرا پڑا تھا۔ اسی لیے مجھے ”بینکنگ ٹائیگر“

Read more

اپنی غلطیوں کا اعتراف مگر کیوں؟

کہتے ہیں کہ انسان بھی کتابوں کی طرح ہوتے ہیں اچھے، برے، اعلیٰ، ادنیٰ بڑھیا اور گھٹیا مگر یہ کتابوں سے زیادہ مشکل ہوتے ہیں کیونکہ ان کے اکثر مضامین وہ نہیں ہوتے جو یہ اپنے بارے میں بتاتے، بیان کرتے یا پھر لکھتے ہیں کبھی بوسیدہ سی حالت میں دلکش و سنہری عبارات لیے تو کبھی خوبصورت سرورق میں بدصورت متن چھپائے ہوتے ہیں سچی بات تو یہ ہے کہ انسان سے زیادہ دلچسپ کتاب کوئی نہیں ہوتی جو

Read more

احساس کے انداز ہاتھی یا امرود

لال بجھکڑ قصے کہانیوں کی ہماری تاریخ کا ایک مقبول ترین کردار رہا ہے لال بجھکڑ کے قصے کہانیاں اور واقعات بڑوں اور بچوں میں ہمیشہ دلچسپی سے سنے اور پڑھے جاتے ہیں ویسے تو لال بجھکڑ ایک فرضی کردار ہے جو بے وقوفوں کی ہر بات کا خلاف عقل جواب دے کر اپنے آپ کے عاقل، یگانہ اور فرزانہ کہا کرتا تھا اور بھولے بھالے سیدھے سادے لوگ ہر ایک مشکل بات کو اسی سے پوچھنے جاتے تھے لیکن

Read more