چندریان 2: ’فواد چوہدری تو ایسے لڈیاں ڈال رہے ہیں جیسے جہلم اور ڈسکہ کے نوجوان چاند پر چہل قدمی کر رہے ہیں‘


فواد

انڈیا اور پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کی جنگ صرف کرکٹ اور مسئلہ کشمیر تک ہی محدود نہیں رہی۔ دونوں پڑوسیوں میں آئے دن کسی نہ کسی بات پر سوشل میڈیا پیلٹ فارمز پر مقابلے بازی جاری رہتی ہے اور اب تو چاند ستارے تک ان کی نوک جھوک سے محفوظ نہیں۔

جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب انڈیا کے خلائی مشن ’چندریان 2‘ کا چاند پر لینڈنگ سے چند لمحے قبل زمین سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

انڈیا کے علاوہ دنیا بھر سے کروڑوں افراد خلائی جہاز ’وکرم‘ کے چاند پر اترنے کے منظر کی لائیو نشریات دیکھ رہے تھے۔

اس اشتیاق کا یہ عالم تھا کہ سنیچر کے روز بھی پاکستانی ٹوئٹر پر صفِ اول کے پانچ ٹرینڈز ’انڈین خلائی مشن سے متعلق‘ ہیں۔

https://twitter.com/Saritav335/status/1170071753135140865?s=20

یہ بھی پڑھیے

انڈیا کا مشن چاند: چندرایان-2 کی رونمائی

انڈیا کا چندریان 2 چاند کے سفر پر روانہ ہو گیا

چاند پر اترنے سے قبل چندریان 2 کا زمین سے رابطہ منقطع

انڈین خلائی مشن کی رابطہ منقطع ہونے کی خبر پر جہاں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین خوشی کا اظہار کرتے اور انڈیا کا تمسخر اڑاتے دکھائی دئیے، وہیں ایسے پاکستانی صارفین بھی ہیں جنھیں اس خبر سے افسوس ہوا۔

چند وفاقی وزرا بھی انڈیا کا تمسخر اڑانے والوں میں پیش پیش تھے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، فواد چوہدری نے انڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’ ڈئیر انڈیا۔۔۔ جو کام آتا نہیں پنگا نہیں لیتے نا۔‘

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1170073327324545024?s=20

اپنی ٹویٹس پر جب انھیں انڈین صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تو اس پر ان کا کہنا تھا ’انڈیا والے مجھے ایسے دھمکا رہے ہیں جیسے ان کے خلائی مشن کو میں نے ناکام کیا ہے۔ بھائی ہم نے کہا تھا 900 کروڑ لگاؤ ؟ اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو۔‘

ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا ’مودی جی سیٹیلائٹ کمیونیکیشن پر ایسے بھاشن دے رہے ہیں جیسے وہ سیاستدان نہیں بلکہ خلائی سائنسدان ہوں۔ غریب عوام کے 900 سو کروڑ روپے ضائع کرنے دینے پر لوک سبھا کو ان سے پوچھ گچھ کرنی چاہیے۔‘

https://twitter.com/Osman303/status/1170083976364605440?s=20

لیکن دوسری طرف چند ایسے پاکستانی بھی ہیں جنھیں اس خبر پر خاصی افسردگی ہوئی۔

https://twitter.com/schaheid/status/1170223303686000640?s=20

عادل نـجم بھی ان افراد میں شامل ہیں جنھیں چندرائن 2 کے رابطہ منقطع ہونے کی خبر پر افسوس ہوا ہے۔

https://twitter.com/AdilNajam/status/1170208128392146944?s=20

عادل نے انڈین سائنسدانوں کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے سائنس کے لیے ایک نقصان قرار دیا۔

انڈیا کا تمسخر اڑانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے صحافی غریدہ فاروقی کہتی ہیں ’ترقی یافتہ قومیں سائنس ، ٹیکنالوجی ، جدت پسندی کے میدان میں کوششوں کا مذاق نہیں اڑاتیں۔

https://twitter.com/GFarooqi/status/1170230218805698560?s=20

جبران ناصر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی ٹویٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ایسے ہی ہے جیسے ایک مقامی یونیورسٹی میں ڈگری چھوڑ دینے والا طالبعلم ہاورڈ یونیورسٹی چھوڑنے والوں سے مقابلہ بازی کرے۔

https://twitter.com/MJibranNasir/status/1170083111213903872?s=20

جبران مزید کہتے ہیں ’ہم تو چاند پر جانے والوں کی ریس میں شامل تک نہیں۔ بہتر یہی ہوگا کہ ہم اپنے خلائی پروگرام کو بہتر بنانے اور اسے وسعت دینے پر تو جہ دیں۔‘

https://twitter.com/Le_Sabre54/status/1170081809968828419?s=20

دانیال کہتے ہیں ’ستاروں پر کمند ڈالتے کچھ کمی ہو جائے تو اس میں شرم کیسی۔‘

چند پاکستانی سوشل میڈیا صارفین وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی ٹویٹس پر تنقید کرتے بھی نظر آئے۔

https://twitter.com/nadirdaman/status/1170232531196796928?s=20

نادر دامان کہتے ہیں ’فواد چوہدری تو ایسے لڈیاں ڈال رہے ہیں جیسے جہلم اور ڈسکہ کے نوجوان پہلے سے چاند پر چہل قدمی کر رہے ہیں۔‘

https://twitter.com/ShirazHassan/status/1170224113727823873?s=20

صحافی شیراز حسن کہتے ہیں ’جو کئی سالوں تک بی آر ٹی (پشاور میٹرو) نہ بنا سکے وہ انڈیا کے خلائی مشن کی ناکامی کا جشن منا رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32665 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp