پرینکا چوپڑا زندہ باد: پرینکا پر زبان ایسی پھسلی کہ کانگریس پارٹی ہی ٹرول ہو گئی


انڈیا میں سوشل میڈیا پر صبح جب بالی وڈ اداکارہ ‘پرینکا چوپڑا’ کا ٹرینڈ دیکھا تو یہ خیال آیا کہ یکم دسمبر کو ان کی شادی کی سالگرہ کے حوالے سے بات ہو رہی ہوگی۔

لیکن جب مسلسل کئی ٹویٹس پر نظر گئی تو مقبولیت اور حماقت دونوں کا بیک وقت احساس ہوا۔

دراصل گذشتہ روز انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں کانگریس پارٹی کی ایک ریلی میں ‘پرینکا چوپڑا زندہ باد’ کے نعرے لگائے گئے۔ نعرہ لگانے والے کو اس بات کا احساس ہوا ہو یا نہ ہوا ہو پاس کھڑے لوگوں کا احساس ضرور ہو گیا کہ زبان پھسل گئی۔

ہندی زبان میں جو ٹرینڈ ہے اس میں تو 99 فیصد میں کانگریس کو ٹرول کیا جا رہا ہے جبکہ انگریزی زبان میں جو پرینکا چوپڑا کا ٹرینڈ ہے اس میں ٹرول کے ساتھ واقعی پرینکا چوپڑا کی شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

انڈیا کی نیوز ایجنسی اے این آئی کی اس سلسلے میں جو ویڈیو کلپ وائرل ہوئی ہے اس میں کانگریس کے ایک جوشیلے رہنما سوریندر کمار پہلے ‘سونیا گاندھی زندہ باد’ کا نعرہ لگاتے ہیں، پھر ‘کانگریس پارٹی زندہ باد’، پھر ‘راہل گاندھی زندہ باد’ اور پھر ‘پرینکا چوپڑا زندہ باد’ کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اقوامِ متحدہ: ’خیر سگالی سفیر ذاتی خیالات رکھ سکتے ہیں‘

پرینکا چوپڑا کا اسرائیلی اداکارہ سے سخت مقابلہ

اقوام متحدہ کی سفیر جنگ کی حمایتی؟

کیا یہ پرینکا گاندھی کا سال ہوگا؟

نعرہ لگانے والے کے پاس کھڑے کانگریس رہنما سبھاش چوپڑا کو فوراً اس کا احساس ہوا اور انھوں نے نعرہ لگانے والے رہنما کے کان میں کچھ کہا جس کے بعد نعرہ لگانے والا شخص معذرت کر کے پھر نعرہ لگاتا ہے ‘پرینکا گاندھی زندہ باد۔’

آکاش آریہ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ‘اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ کانگریسیوں کے دماغ میں پرینکا گاندھی سے زیادہ پرینکا چوپڑا ہیں۔’

https://twitter.com/Kalamkar_Harsh/status/1201132087639560193

ہرش کلامکر نامی ایک صارف نے لکھا: ‘نئی دہلی کی ایک انتخابی ریلی میں پرینکا چوپڑا زندہ باد کے نعرے لگے۔ انڈیا کو کامیڈینز کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے لیے کانگریس موجود ہے۔’

https://twitter.com/Alter_Ego45/status/1201124891103121408

جبکہ ایک دوسرے صارف نے مذکورہ اطلاعات کے ساتھ لکھا: ‘کانگریس پارٹی کامیڈی سرکس چلاتی ہے اور ان کی انتخابی ریلی عظیم انڈین لافٹر شو ہیں۔’

https://twitter.com/awasthis/status/1201310721562333186

ایک معروف اینکر سومیت اوستھی نے لکھا: ‘یہ ویڈیو تو غضب ہے، کیسی مضحکہ خیز غلطیاں ہو جاتی ہیں۔’ اور اس کے ساتھ انھوں نے بہت ساری ایموجیز بھی لگائیں جس میں منھ پر زپ لگانے والی بھی شامل ہے۔

ایک شخص نے لکھا کہ ’کاش ان کے منھ سے پرینکا چوپڑا کی جگہ پرینکا چترویدی ہی نکل آتا۔‘

خیال رہے کہ پرینکا چترویدی پہلے کانگریس کی ترجمان ہوا کرتی تھیں لیکن رواں سال کے اوائل میں وہ مہاراشٹر کی اہم پارٹی شیو سینا میں شامل ہو گئیں۔

https://twitter.com/voiceofheart14/status/1201120948067258368

وائس آف ہارٹ نامی صارف حسین نے لکھا: ‘یہ افسوسناک ہے لیکن یہ ویڈیو صحیح ہے۔ شکریہ کانگریس۔ ایسے کچھ اور ویڈیوز کی گزارش ہے۔’

https://twitter.com/shankar6763/status/1201114995267760131

شنکر بھاردواج نامی صارف نے لکھا کہ پرینکا گاندھی کی ریلی میں پرینکا چوپڑہ کے نعرے لگا دیے۔ ‘شکر ہے کہ راہل گاندھی اس ریلی میں شرکت کے لیے نہیں گئے یا مدعو نہیں کیے گئے ورنہ وہ لوگ یقینا راہل بجاج زندہ باد کے نعرے لگاتے۔’

خیال رہے کہ گذشتہ روز معرف صنعت کار راہل بجاج بھی ٹرینڈ کر رہے تھے اور وہ اس لیے ٹرینڈ کر رہے تھے کہ انھوں نے انڈیا کے وزیر داخلہ اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے سامنے بہت ساری باتوں کے ساتھ یہ بھی کہا کہ ملک میں ایک ڈر کا ماحول پیدا ہوا ہے اور لوگ حکومت کی تنقید کرنے سے ڈرتے ہیں جس کے جواب میں امیت شاہ نے کہا کہ آپ کی بات کے بعد یہ نہیں کہا جا سکتا کہ لوگ بات کہنے سے ڈرتے ہیں۔

https://twitter.com/mukundarjun/status/1201137229696917507

اے وی راج پروہت نامی ایک صارف نے پرینکا چوپڑہ کی دو تصاویر نم آنکھیں پونچھتی ہوئی شیئر کیں اور لکھا کہ پرینکا چوپڑہ زندہ باد کے نعرے والا ویڈیو دیکھنے کے بعد پرینکا چوپڑہ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32723 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp