انتظامیہ کا پیر سے باچا خان یونیورسٹی کھولنے کا اعلان
باچا خان یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جامعہ کو حملے کے 26 روز بعد پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق باچا خان یونیورسٹی کے حوالے سے سکیورٹی ریویوکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ڈی پی اواورمختلف ڈیپارٹمنٹ ہیڈزنے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس سے قبل سکیورٹی ریویو کمیٹی کے ارکان نے یونیورسٹی کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ترجمان باچا خان یونیورسٹی سعید خان خلیل کے مطابق پیرسے باچا جان یونیورسٹی کو تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا جائےگا جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کھلنے کے بعد سکیورٹی گارڈزاور سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں جب کہ پولیس کی جانب سے بھی باچا خان یونیورسٹی کو این او سی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک پروفیسر اور 13 طلبا سمیت 20 افراد شہید اور50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔
- دیپالپور میں احمدی عبادت گاہ پر پولیس کا حملہ - 13/09/2024
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا - 27/04/2024
- سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز - 26/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).