پاکستانی صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت، اہلیہ کی تصدیق


پاکستانی صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت کی تصدیق ان کی اہلیہ نے پیر کی صبح کی ہے۔ جویریہ صدیق نے ٹوئٹر پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آج میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا ہے۔ جویریہ صدیق نے کہا ہے کہ ’پولیس نے انھیں بتایا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں مار دیا گیا ہے۔‘

جویریہ نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ ارشد شریف کی کینیا کی مقامی ہسپتال میں لی جانے والی آخری تصویر کو شیئر نہ کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر ارشد شریف کی موت کی خبر نشر ہوئی تو پھر اس کے بعد پاکستان کے مقامی میڈیا نے بھی ذرائع سے ارشد شریف کی موت کی خبر نشر کی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ان کے چینل سے وابستہ صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ایک حادثے میں موت واقع ہوئی ہے۔

جہاں اے آر وائی میں کام کرنے والے ان کے ساتھیوں نے اس موت پر سوشل میڈیا پر دکھ کا اظہار کیا وہیں چینل کے چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال نے بھی تعزیتی ٹویٹ کیا اور کہا کہ انھیں اس خبر پر یقین نہیں ہو رہا ہے اور اس پر کہنے کو کوئی الفاظ نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ ارشد شریف کے بیرون ملک چلے جانے کے چند دن بعد اے آر وائی نے یہ واضح کیا تھا کہ ارشد شریف اب اے آر وائی سے وابستہ نہیں رہے۔

مختلف صحافیوں کی طرف سے ارشد شریف کی کینیا میں موت کے واقعے سے متعلق تعزیتی ٹویٹ کیے گئے۔

تاہم ابھی تک پاکستانی حکومت اور کینیا کی طرف سے بھی سرکاری سطح پر اس واقعے سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں کہ پولیس ابھی کس قسم کی تحقیقات کر رہی ہے اور یہ واقعہ کہاں اور کیسے پیش آیا؟

ارشد شریف کو 23 مارچ کو حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32621 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments