سمندر، جزیرے اور جدائیاں

پچاس کی دہائی میں سمندر کے ذریعے پاکستان سے برطانیہ جانے کا سفر شروع ہو گیا تھا بلکہ اس سے بھی قبل برصغیر پاک و ہند کے افراد بحری جہازوں میں ملازم ہو کر برطانیہ پہنچتے۔ ان میں سے کچھ واپس لوٹ آتے اور کچھ وہیں آباد ہو جاتے تھے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد برطانیہ کو اپنے ملک کی تعمیر نو کے لیے سستی افرادی قوت کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس نے اپنی نو آبادیوں سے رابطہ کیا۔

Read more

عمر رسیدہ شہریوں کے لیے میرپور شہر ایک جنگل

No country for old man مشہور امریکی ناول نگار کارمیک مکارتھی کے 2005 میں چھپنے والے ناول کا نام ہے جس پر 2007 میں ہالی ووڈ میں فلم بھی بنی۔ اس فلم کو سال کی بہترین فلم سمیت چار آسکر ایوارڈ ملے۔ ”بوڑھے مردوں کے لیے کسی ملک میں جگہ نہیں“ یہ ایک سوال ہے کہ کیا دنیا میں واقعی اچھائی اور برائی کے درمیان توازن موجود ہے۔ ناول کے مرکزی کرداروں میں پولیس افسر ایڈٹام بیل ملک میں اخلاق

Read more

راجہ انور بطور ادیب اور مصنف

راجہ انور کو میں نے اپنے کالج کے زمانے میں ان کی بھرپور جوانی میں دیکھا تھا۔ 70 کی دَہائی کے وسط کی بات ہے۔ ہم تین دوست بینک روڈ راولپنڈی صدر میں گھوم رہے تھے۔ ہمارا ایک دوست زور سے چلایا۔ ”وہ دیکھو! راجہ انور!“ دراز قد، لمبے اور گھنے سیاہ بال، سیاہ ریش، سفید شلوار قمیض میں ملبوس سرخ و سفید رنگ کے راجہ انور دو تین ساتھیوں سمیت اُسی طرف چلے آرہے تھے، جہاں ہم کھڑے تھے۔

Read more

سینٹ پیٹرزبرگ کی سموک راتیں

یہ ستمبر 2013 ء کی بات ہے۔ ماسکو کی تاریخی اور پیدل سر کرنے والوں کی جنت ارباط سٹریٹ کی سیر کے دوران ہماری ایک بہت ہی خوبصورت پاکستانی جوڑے سے ملاقات ہوئی۔ وہ اسی دن سینٹ پیٹرز برگ سے ماسکو پہنچے تھے۔ باتوں باتوں میں انھوں نے سینٹ پیٹرزبرگ شہر کی خوبصورتی کی اتنی زیادہ تعریف کی کہ ہم تین دوست اگلے دن سینٹ پیٹرز برگ جانے کے لیے تیار ہو گئے۔ شام کو کھانے کی میز پر جب

Read more

ہمارا فرسودہ خاندانی نظام بدلنے کی ضرورت

ہم اپنی انشورنس کمپنی کی ششماہی بزنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کراچی کے میریٹ ہوٹل میں مقیم تھے۔ میں جو صبح کی فلائیٹ سے کراچی پہنچا تھا، دن بھر کی میٹنگ اور سفر کی تھکاوٹ کی وجہ سے ایک پرانے دوست کی دعوت پر اُس کے گھر جانے کی بجائے ڈنر کے لیے ہوٹل کے ریستوران میں ہی بیٹھ گیا تھا۔ میں نے کھانے کا آرڈر دیا۔ کھانے کا آرڈر دیے ابھی تھوڑی دیر گزری تھی کہ سینٹرل پنجاب

Read more

گٹیالیاں پتن اور کرشن چندر کا رومانس

کرشن چندر اردو افسانہ اور ناول نگاری میں ایک بہت بڑا نام ہے۔ اُن کے والد پونچھ کے راجہ کے ذاتی معالج تھے۔ کرشن چندر کا بچپن پونچھ میں گزرا۔ بچپن میں اپنے والد کے ساتھ اور بعد میں اکیلے متعدد بار اُنھوں نے پونچھ سے لاہور اور دہلی تک کا سفر کیا۔ یہ سفر پونچھ سے میرپور اور پھر گٹیالیاں پتن سے کشتی کے ذریعے دریا پار کر کے جہلم سے بذریعہ ریل گاڑی لاہور اور دہلی تک کیا

Read more

ادب احترام اور وفا کا دوسرا نام: چودھری علی محمد

چودھری بھولا خان دریا جہلم کے بائیں کنارے پر آباد گاؤں کے بڑے زمیندار تھے۔ کھیتی باڑی سے گزر اوقات ہو رہی تھی۔ 1924 ء کے موسم سرما میں اُن کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ پہلوٹھی کے بیٹے کی پیدائش پر چودھری بھولا خان اور ان کی بیوی حفیظاں بی بی بہت خوش تھے۔ بیٹے کی پیدائش پر چودھری بھولا خان نے اپنے پیر خانہ میں حاضری دی اور بڑے پیر صاحب سے بیٹے کی طویل عمری کی دعا کے

Read more

راجہ انور کی ماضی کی یادوں کا حمام

راجہ انور کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ ہم انھیں اپنے زمانہِ طالب علمی سے جانتے ہیں اور انہی دنوں میں راولپنڈی میں ایک دفعہ ان سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ بہت عرصہ بعد دوسری ملاقات برمنگھم میں اُن کے کالموں کی کتاب ”بازگشت“ کی تقریب رونمائی میں ہوئی۔ 2022 ءمیں برطانیہ میں قیام کے دوران ایک دن سدرہ بیٹی نے ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں چلنے کی دعوت دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی سہیلی انیتا

Read more

آسماں در آسماں : بر صغیر کے ہجرت کرنے والے فنکاروں کی داستان

چند ماہ پہلے بھارت کے جاوید صدیقی کی برصغیر پاک و ہند کے فنکاروں کے خاکوں پر مشتمل کتاب ”میرے محترم“ پڑھنے کا موقع ملا۔ خوش قسمتی سے عزیزم گگن شاہد کے توسط سے جاوید صدیقی سے فون پر بات چیت بھی ہوئی۔ ان کی کتاب میں فن اداکاری، مصوری اور ادب سے تعلق رکھنے والوں کے خاکے شامل ہیں۔ آج ڈاکٹر شاہد صدیقی کی برصغیر کے ہجرت کرنے والے فنکاروں پر لکھے گئے خاکوں پر مشتمل کتاب ”آسماں در

Read more

چند دن قدیم تاریخی روایات کی سرزمین ملتان میں (4)

بہاؤ الدین زکریا کے مزار کے احاطہ کے باہر قاسم باغ میں بنی چھوٹی سی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کر کے میں باہر نکلا۔ بہت سے خواتین و حضرات اپنے بچوں کو لے کر قاسم باغ کی سیر کو آئے ہوئے تھے۔ بہاؤ الدین زکریا ؒ اور حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے مزارات کی حالت دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ پنجاب حکومت اور محکمہ اوقاف ان تاریخی اہمیت کی حامل ان جگہوں پر کتنی توجہ دے

Read more

چند دن تاریخی روایات کی سرزمین ملتان میں ( 3 )

میں شاہ رکن عالم ؒکے مقبرہ کی عمارت سے باہر نکلا تو ملتان کی گرمی نے ایک بار پھر استقبال کیا۔ گوگل نے مجھے بتایا تھا کہ حضرت بہا الدین زکریا ؒکا مزار شاہ رکن عالم کے مقبرہ سے مشرق کی جانب پانچ منٹ کی مسافت پر ہے۔ میں مقبرہ کی عمارت سے باہر نکل کر مشرق کی جانب سڑک پر چلنے لگا۔ دھوپ کی تمازت کی وجہ سے مجھے پسینہ آنے لگا تھا۔ سڑک پر سو گز چلنے کے

Read more

چند دن تاریخی روایات کی سرزمین ملتان میں ( 2 )

یکم نومبر کو جمعہ کا دن تھا۔ شادی والا گھر تھا، سہ پہر کو بارات کی آمد تھی۔ ناشتے کے بعد گھر میں سب اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف ہو گئے۔ میں حضرت شیخ بہاؤالدین زکریا ؒ اور حضرت شاہ رکن عالم ؒکے مزار پر حاضری دینا چاہتا تھا۔ اپنے دوستوں میں سے کسی کو بھی مزارات پر جانے کا نہیں بتایا تھا۔ بارات کے آنے میں بہت سا وقت باقی تھا جس کا میں فائدہ اٹھانا چاہ رہا تھا۔

Read more

چند دن تاریخی روایات کی سرزمین ملتان میں ( 1 )

مجھے نگر نگر گھومنے کا شوق بچپن سے ہی تھا۔ اسی شوق کی تکمیل میں اب تک میں پاکستان کی سب ہی بڑے شہر دیکھ چکا ہوں لیکن ملتان جانے کا اتفاق نہیں ہوا۔ اس سرزمین کو دیکھنے کی تڑپ بہت عرصے سے میرے دل میں تھی۔ گزشتہ سال برطانیہ سے آئی ہوئی بیٹی کے ساتھ ملتان سے اس کی ہم جماعت سے ملنے کا پروگرام طے ہو گیا تھا لیکن سموگ اور دھند کی وجہ سے موٹر وے بند

Read more

نا اُمیدی ہے بری چیز مگر

  یہ اُن دنوں کی بات ہے جب میری تعیناتی بینک کی شہر سے دور ایک دیہات کی برانچ میں تھی۔ بینک کے کاروبار کے لیے یہ بڑا زرخیز علاقہ تھا کیونکہ اس علاقہ کے بیشتر دیہات کے سیکڑوں خاندان برطانیہ میں آباد تھے۔ ہر گاؤں میں درجنوں کمروں پر مشتمل ایک سے بڑھ کر ایک بڑی کوٹھی بنی ہوئی تھی۔ 70 / 80 کی دہائی میں برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی بڑی تعداد اپنے بچوں کی شادیاں پاکستان

Read more

برطانیہ میں واروک کا تاریخی کیسل – قسط نمبر 2۔

واروک انگلینڈکی وارک شائر کاؤنٹی کا شہر ہے جو دریائے ایون کے کنارے پر واقع ہے۔ اسی قصبے میں 1068 عیسوی میں مٹی اور لکڑی سے وارک قلعہ تعمیر کیا گیا۔ 12 ویں صدی کے دوران فوجی نقطہ نظر سے پتھروں اور لکڑی سے اس قلعے کی از سر نو دوبارہ تعمیر کی گئی۔ پندرہویں اور سولہویں صدی میں برطانیہ کی سو سالہ خانہ جنگی کے دوران قلعے کے سامنے والے حصہ کو فوجی فن تعمیر کو سامنے رکھ کر

Read more

’میں عجیب ہوں‘: ایک منفرد آپ بیتی

محمد عجیب سے میری پہلی بالمشافہ ملاقات چند سال پہلے برطانیہ کے علاقہ یارکشائر میں منعقدہ ایک تقریب میں ہوئی تھی۔ اتنے بڑے سیاسی عہدے پر براجمان رہنے کے باوجود وہ مجھے انتہائی سادہ سے انسان لگے۔ تقریب میں ان کی مدلل اور پُرمغز گفتگو سن کر اُن کی شخصیت کے کچھ پرت وا ہوئے۔ کچھ عرصہ بعد جب میں نے اُن پر لکھے جانے والی کتاب ”Muhammad Ajeeb۔ Rising above the ordinariness“ کا اردو میں ترجمہ کرنے کا بیڑا

Read more

ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کا سفرنامہ ”زبانِ یار مَن تُرکی“

بک کارنر جہلم ہمارے شہر سے نزدیک ترین کتابوں کا ایک بہت بڑا سٹور اور اس سے بھی بڑا اور منفرد اشاعتی ادارہ ہے۔ کتابوں کی تقریب رونمائی میں شرکت کے علاوہ بھی اکثر وہاں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ چند دن پہلے ماہر لسانیات اور درجنوں کتابوں کے مصنف پروفیسر غازی علم الدین اور اپنے دوست ممتاز شاعر ذوالفقار علی اسد کی معیت میں بک کارنر جانے کا اتفاق ہوا۔ اسی دن ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کا سفرنامہ ”زبانِ

Read more

جاوید اختر چودھری کے افسانوں کا مجموعہ: لوحِ طلسم

”لوح ِطلسم“ جاوید اختر چودھری کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔ انھوں نے اپنے افسانوی مجموعوں ”اک فرصت ِگناہ“ ، ”حرفِ دعا“ اور ”ٹھوکا“ کو یکجا کر کے کلیات کی شکل میں شائع کیا ہے۔ لوح ِطلسم کے پہلے حصہ میں ”اک فرصتِ گناہ“ کے 9 افسانے ہیں اور دوسرے حصہ میں ”حرف ِدعا“ کے 8 افسانے شامل ہیں۔ تیسرا حصہ ان کے 2012 ء میں شائع ہونے والے افسانوی مجموعے ”ٹھوکا“ کے 19 افسانوں پر مشتمل ہیں۔ 318 صفحات پر

Read more

مکالمے کو فروغ دیں، جذباتی فیصلے نہ کریں

ساٹھ کی دہائی میں ہمارے گاؤں کے ایک نوجوان نے اپنی برادری کے ایک بندے کو قتل کر دیا تھا جس کی بنا پر اسے عمر قید کی سزا ہو گئی۔ اس کا باپ گاؤں کا ایک بڑا اور خوشحال زمیندار تھا جس کے بیلوں کی جوڑی پورے علاقہ میں مشہور ہوا کرتی تھی۔ نوجوان مختلف جیلوں میں عمر قید کی سزا کاٹتا رہا۔ اس دوران اس کے والدین اسے ملنے جیل جایا کرتے تھے۔ قیدی سے ملاقات ایک بڑا

Read more

لندن میں کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ

  5اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے بھارت کے آئین کی شق 370 اور 35۔ A کو منسوخ کر کے ان شقوں کے تحت ریاست جموں وکشمیر کو دی گئی خود مختار ریاست کی حیثیت ختم کر کے ریاست جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کر کے اسے بھارت کا حصہ بنا لیا تھا۔ ریاست جموں و کشمیر کی خود مختار اور متنازعہ حیثیت کو ختم کر کے بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی اُس قرارداد کی براہ راست

Read more

گورنمنٹ کالج میرپور کے سابق طلباء کے گروپ ”بزم یاراں“ کی برمنگھم میں تقریب

گورنمنٹ کالج میرپور آزاد کشمیر کا اولین اور معیاری تعلیمی ادارہ ہے جس میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم ساری دنیا میں بستے ہیں۔ کالج کے کچھ ہم خیال سابق طلباء کا ایک گروپ واٹس ایپ پر بنا ہوا ہے۔ بزم یاراں کے نام سے واٹس ایپ گروپ کو قائم ہوئے ابھی تین سال ہی گزرے ہیں۔ اس واٹس ایپ گروپ میں سیاسی اور مذہبی منافرت مواد پر مبنی پوسٹ نہ کرنے پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔

Read more

دوسا کی چینو سے پیار کی کہانی

پچھلے چند دن سے فاختاؤں کا ایک جوڑا ہمارے لان میں اکثر نظر آنے لگا ہے۔ لان سے گھاس کاٹتے ہوئے مجھے سیب کے درخت میں ان دونوں کا نیا بنایا ہوا گھونسلا نظر آیا۔ فاختاؤں کا یہ جوڑا اب اکثر لان میں ایک دوسرے سے چہلیں کرتا نظر آ تا ہے۔ یہ موسم ان کا انڈے دینے اور ان سے بچے نکالنے کا ہے۔ برطانیہ کا موسم گرما جولائی میں بھی کافی سرد ہے۔ بارشیں زیادہ ہونے کی وجہ

Read more

برطانیہ۔ وارک کا تاریخی قلعہ (1)

جہاں چار یار مل جائیں وہیں رات ہو گلزار فلم شرابی کے لیے یہ گانا کشور کمار نے گایا تھا جو فلم میں اداکار امیتابھ بچن پر فلمایا گیا تھا۔ یہ تو فلم کی بات تھی لیکن جب ہم کالج کے زمانے کے چار ساتھی برمنگھم میں ایک عرصہ بعد اکٹھے ہوئے تو کالج کے دور کی باتیں اور شرارتیں یاد کر کے رات واقعی گلزار ہو گئی۔ اگلے دن گھر میں بیٹھنے کی بجائے کہیں باہر نکلنے کا پروگرام

Read more

نسرین انجم بھٹی: پنجابی شاعری میں جدیدیت اور مزاحمت كا استعارہ (1)

27 جنوری 2016 ء کو انگریزی اخبار ڈان کے ادبی ایڈیشن ”امیج“ میں ایک خبر شائع ہوئی۔ ”پنجابی کی ممتاز شاعرہ، امن کی متلاشی، سیاسی کارکن، ریڈیو براڈ کاسٹر نسرین انجم بھٹی کراچی کے ہسپتال میں کینسر کے خلاف زندگی کی جنگ ہار گئیں۔“ اردو کے کسی اخبار میں اس خبر کو جگہ نہ ملی۔ ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ ہم زندہ لوگوں کی قدر نہیں کرتے لیکن ان کی وفات پر اُن کی تعریفوں کے پل باندھ

Read more

برطانیہ کے پوئیس محل میں مور کی سرگوشیاں

کالج کے چار پرانے ساتھی برطانیہ کے شہر برمنگھم میں اکٹھے ہوئے تو ویلز میں واقع پوئیس محل دیکھنے کا پروگرام بن گیا۔ دو گھنٹے کا سفر طے کر کے ہم بارہ بجے محل پہنچ گئے۔ ٹکٹ خرید کر ہم محل کے اندر پہنچے کہ نیشنل ٹرسٹ نے برطانیہ میں سب محلوں کو اندر سے دیکھنے پر ٹکٹ لگایا ہوا ہے۔ پوئیس محل کیا ہے یہ تو نوادرات کا ایک خزانہ ہے جہاں برطانوی راج میں ساری دنیا سے لُوٹ

Read more

خشک پتوں کی محبت

اُن دنوں میری تعیناتی نہر اپر جہلم کے کنارے آباد ایک قصبہ میں تھی۔ گھنے درختوں میں گھِرا یہ چھوٹا سا خوبصورت قصبہ تھا۔ نہر کے بائیں کنارے سڑک کے ساتھ ایک چھوٹا سا بازار تھا جس کے ایک طرف ہمارے بینک کی برانچ واقع تھی۔ قصبے کے زیادہ تر افراد برطانیہ میں آباد تھے۔ بھلے وقتوں میں بینک منیجر کو معاشرے میں بڑی اہمیت حاصل تھی۔ بینک منیجر سے دوستی فخر کی بات ہوا کرتی تھی۔ لوگ اپنے گھروں

Read more

بنی: علاقہ کھڑی کامثالی گاؤں

میرپور شہر سے جنوب کی طرف نو کلومیٹر کے فاصلے پر تاریخی اہمیت کا علاقہ کھڑی واقع ہے۔ اسی علاقہ میں میرپور شہر سے پچیس کلو میٹر دور نہر اپر جہلم کے بائیں کنارے سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ”بنی“ گاؤں آباد ہے۔ نہر اپر جہلم کو بنے ہوئے تو ابھی ایک سو دس سال ہوئے ہیں لیکن بنی نام کا یہ گاؤں اس سے دو صدیاں پہلے آباد ہوا تھا۔ ایک روایت کے مطابق 1145 ہجری بمطابق 1730

Read more

پاکستانی صحافت: ذمہ داریاں اور چیلنج

سادہ سی تعریف میں صحافت مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے خبروں کو جمع کرنے اور مرتب کر کے پیش کرنے کے فن اور سائنس کا نام ہے۔ علم ایک طاقت ہے اور ہم کسی بھی منظر نامے میں زندہ رہنے کے لیے تازہ ترین معلومات کے مستقل حصول پر انحصار کرتے ہیں۔ خبریں ہمیں اپنے ارد گرد کی دنیا کے حالات و واقعات سے آگاہ کرتی ہیں۔ اور ان معاملات کی طرف ہماری توجہ دلاتی ہیں جن کے بارے میں

Read more

بیٹیوں کو ایسے دوزخ سے بچائیں

چند برس پہلے کی بات ہے میں پی آئی اے کی فلائٹ سے برطانیہ کے شہر برمنگھم سے اسلام آباد آ رہا تھا۔ اُس وقت تک پی آئی اے پاکستان کی باکمال سروس کی حامل ائرلائن تھی۔ وطن واپسی کے لیے پاکستانی تارکین ِوطن کی پہلی ترجیح پی آئی اے ہوتی تھی۔ انھیں دو سہولتیں میسر تھیں۔ یورپ اور برطانیہ سے براہ راست اسلام آباد تک پرواز میں وقت کم لگتا تھا۔ دوسرے وہ دوبارہ پڑتال اور بچوں کے ساتھ

Read more

برطانیہ کے ایک منفرد ٹیکسی ڈرائیور

پاکستان میں ٹیکسی ڈرائیوروں کے عمومی رویوں پر سب مسافر شاکی رہتے ہیں۔ ویسے پاکستان میں اب پرانی روایتی ٹیکسیاں خال خال ہی نظر آتی ہیں کیونکہ اب اوبر اور کریم جیسی کمپنیوں نے ٹیکسی کا کاروبار سنبھال لیا ہے۔ موجودہ دَہائی میں بہت سے بیرون ممالک کا سفر کرنے کا اتفاق ہوا۔ یورپ مشرق وسطی اور مشرق بعید کے ممالک کی سیر کرنے کے دوران ٹیکسیوں پر بہت سے سفر کیے۔ سبھی ممالک میں ٹیکسی ڈرائیور کے رویے ایک

Read more

شاید میں کبھی واپس نہ آ سکوں

اسلام آباد ائرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں وہ میرے سامنے والی کرسی پر بیٹھے تھے۔ بزرگوار کی عمر ستر برس سے زیادہ ہی ہو گی، ان کی آنکھیں بند تھیں، بند آنکھوں سے آنسو قطرہ قطرہ بہہ کر ان کی سفید ریش کو بھگو رہے تھے۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد ان کے منہ سے بے اختیار سسکی نکل جاتی تھی۔ ہم میاں بیوی اپنے نواسے کے ہمراہ لاؤنج میں بیٹھے قطر ائر ویز کی دوحہ جانے والی فلائٹ کی

Read more

نینا عادل کے ناول مقدس گناہ پر ایک نظر

اردو ادب میں ناول نگاری کی تاریخ اتنی پرانی نہیں ہے۔ 1869 ء میں لکھے گئے مولوی نذیر احمد کے ناول ”مراۃ العروس“ کو اردو کا پہلا مستند ناول خیال کی جاتا ہے لیکن کچھ محققین کی نظر میں مولوی کریم الدین کے ناول ”خط تقدیر“ کو اردو میں لکھا جانے والا پہلا ناول سمجھا جاتا ہے جو 1862 ء میں لکھا گیا تھا۔ بعض نقادوں کی نظر میں یہ دونوں حقیقی ناول نہیں بلکہ تمثیلی کہانیاں ہیں، ان کے

Read more

دائم اقبال دائم لائبریری میں بزم یاراں کی پذیرائی

”بزم یاراں“ سابق طلباء گورنمنٹ کالج میرپور۔ یہ گورنمنٹ کالج میرپور کے سابق طلباء کا ایک ایسا گروپ ہے جسے تشکیل دینے کا مقصد کالج کے بچھڑے اور پوری دنیا میں بکھرے دوستوں کو زندگی میں ایک دفعہ پھر اکٹھا کر کے روابط بحال کرنا اور دوستی یاری، محبت و خیر سگالی کی وہی یادیں پھر سے تازہ کرنا ہے۔ واٹس اپ پر چلنے والی اس بزم میں آزاد کشمیر، برطانیہ اور امریکہ میں مقیم سابق طالب علم میرپور کالج

Read more

کیا عورت کو حقیقی آزادی حاصل ہے؟

خواتین کی آزادی سے مراد خواتین کی سماجی، ثقافتی یا سیاسی اصولوں کی پابندی کے بغیر فیصلے کرنے اور اقدامات کرنے کی صلاحیت ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق صنفی مساوات ایک بنیادی انسانی حق ہے اور ایک پر امن و خوشحال اور پائیدار دنیا کے لیے ضروری بنیاد ہے۔ خواتین اور لڑکیاں دنیا کی نصف آبادی کی نمائندگی کرتی ہیں اور اس کی نصف صلاحیت بھی ہیں۔ عورت کے نقطہ نگاہ کو سمجھنا اور اسے قبول کرنا، تعلیم،

Read more

ڈھلتی رات کے سناٹے میں

بینکاروں کے بارے میں عام تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ بڑے خشک مزاج اور ہندسوں سے کھیلنے والے ہوتے ہیں۔ ان کو شاید پتہ نہیں ہے کہ افسانہ نگاری، ناول نگاری اور شاعری کے علاوہ کالم نگاری میں مشتاق یوسفی اور جمیل الدین عالی جیسی دوسری بہت سی شخصیات کا تعلق بینکنگ کے شعبہ سے تھا۔ اس فہرست میں ایک بڑا نام علی عباس زیدی کا بھی ہے جن کی یاد میں آج کی محفل سجی ہے۔ میرا خیال

Read more

صوبیدار تاج ولی کا عمرہ اور شہید فیاض محمد

صوبیدار تاج ولی بڑی سنجیدہ اور بردبار شخصیت کے مالک ہیں۔ 2006 ء کے حج کے دوران مکہ مکرمہ میں جرول تاثیر محلہ کی ایک بلڈنگ کے ایک کمرے میں ہم اکٹھے رہائش پذیر تھے۔ وہ بہت زیادہ عبادت گزار اور ذکر اذکار کرنے والے فرد تھے جب کہ میں ایک معتدل سا بندہ تھا۔ وہ مجھے بھی اپنے رنگ میں رنگنا چاہتے تھے، ناکامی پر کچھ دن وہ مجھ سے کچِھے کچِھے رہے، لیکن میری نرم خو طبیعت دیکھ

Read more

ایک انسان دوست بس کنڈکٹر کی کہانی

میں 1975 ء میں ایف ایس سی کے دوسرے سال کا طالب علم تھا۔ اس سال عید کے دوسرے دن میں بڑی بہن سے ملنے لاہور چلا گیا جو بوجوہ عید پر ہمارے پاس نہ آ سکی تھیں۔ عسرت کے دن تھے۔ وہاں سے واپسی پر بس کا کرایہ ادا کر نے کے بعد میری جیب میں فقط پانچ روپے بقایا بچے تھے۔ لاہور سے جہلم پہنچتے پہنچتے شام ہو گئی۔ گاؤں جانے والی آخری بس جا چکی تھی مجبوراً

Read more

ایک منفرد اور بے مثال لائبریری

علم آگاہی یا واقفیت کی ایک شکل ہے۔ اسے حقائق سے آگاہی یا عملی مہارت کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔ علم کا مطلب اشیاء یا حالات سے واقفیت بھی ہو سکتا ہے۔ حقائق کا علم جسے تجویزی علم بھی کہا جاتا ہے، کے بارے میں اکثر فلسفیوں کے درمیان وسیع اتفاق ہے کہ تجویزی علم حقیقی عقیدے کی ایک شکل ہے۔ علم کئی طریقوں سے پیدا کیا جا سکتا ہے۔ تجرباتی علم کا سب سے اہم ذریعہ ادراک ہے

Read more

نصف صدی کا قصہ

پچاس سال ہوتے ہیں، جہلم کے ایک شوریدہ سر نے ایک ادارے کی بنیاد رکھی ور پھر اپنے خون اور پسینے سے سینچ کر اس ادارے کو ایک تناور درخت بنا دیا۔ کتابوں سے عشق کرنے والے شاہد حمید کی شبانہ روز محنت اور مہارت نے 1973 میں قائم ہونے والے بک کارنر جہلم کو ملک کا ایک شاندار اور قابل ذکر اشاعتی ادارے بنا دیا، جہاں سے اپنی کتاب چھپوانا ادیب اپنے لئے فخر کا باعث سمجھتے ہیں۔ ابھی

Read more

جموں و کشمیر میں آزادی کی تحریکیں

آج کے پر آشوب دور میں کتاب لکھنا، اسے چھپوانا اور پھر اسے تقسیم کرنا بڑے دل گردے کا کام ہے۔ کتاب کی تیاری اور چھپائی کے سارے اخراجات مصنف کو ادا کرنے پڑتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں زیادہ تر افراد کتاب خریدنا نہیں چاہتے۔ ہاں! اگر مفت میں ہاتھ آ جائے تو پڑھنے کی بجائے الماری میں سجا دیتے ہیں، جو کچھ عرصہ بعد ردی کی نذر ہو کر فٹ پاتھ پر بکنے کے لئے آجاتی ہے۔ بڑی اچھی

Read more

کرشن چندر کی یادوں کے چنار

میرے جیسے نو آموز کے لیے کرشن چندر جیسے شہرہ آفاق ادیب کے لیے کچھ لکھنا سورج کو چراغ دکھانے والی بات ہے لیکن میری نظر میں کرشن چندر اردو ادب کا سب سے بڑا افسانہ اور ناول نگار ہے۔ ان کے افسانے اور ناول جب جب پڑھیں ایک نئی لذت اور چاشنی ملتی ہے۔ ان کا ہماری ریاست جموں وکشمیر سے گہرا تعلق رہا ہے۔ ان کے والد شنکر چوپڑا مہاراجہ پونچھ کے طبی معالج رہ چکے ہیں۔ کرشن

Read more

زید اللہ فہیم کا شعری مجموعہ "چراغ پلکوں پر”۔

میں ایک ادب کا ایک ادنی سا طالب علم ہوں۔ شاعری پڑھنے سے دلچسپی ہے لیکن اس کے اسرار و رموز سے واقف نہیں ہوں۔ اپنی ساری زندگی بینکنگ کے خشک اعداد و شمار میں گزری ہے اس لئے شاعری کا اسلوب، اس کی اصناف اور دیگر باریکیوں کے بارے میں کم جانتا ہوں۔ میں کوئی اتنا بڑا لکھنے والا بھی نہیں ہوں، یہ چند سطریں بڑے دھیمے لہجے میں بڑی شستہ باتیں کرنے والے مرزا صاحب کی محبت میں

Read more

یعقوب نظامی کا سفرنامہ ”دیکھ میرا کشمیر“

یعقوب نظامی سے میرا غائبانہ تعارف برطانیہ میں مقیم میرے دوست عبدالحفیظ نے کرایا تھا لیکن تین چار دفعہ برطانیہ بلکہ ان کے شہر بریڈ فورڈ جانے کے باوجود ان سے بالمشافہ ملاقات نہ ہو سکی۔ 2015 ء میں ایک مربی نے ان کا سفرنامہ ”پیغمبروں کی سرزمین“ پڑھنے کو دیا۔ سفر نامہ پڑھ کر میں نے انھیں اس سفرنامے کے بارے میں ایک خط لکھا تو خوشگوار حیرت ہوئی جب تین دن بعد ایمیل میں ان کا مفصل جواب

Read more

منگلا ڈیم۔ ( قسط۔ 2 )

مشہور امریکن رسالے ٹائم میں یکم دسمبر 1967 ء کو منگلا ڈیم پر ایک مضمون چھپا جس میں لکھا تھا۔ ”کبھی منگلا مہاراجوں کا فوجی گڑھ تھا جہاں اب دو ارب ڈالر کی لاگت سے دنیا کے سب سے بڑے آب پاشی کے منصوبے کی تکمیل ہو رہی ہے، جس سے 3 کروڑ ایکڑ اراضی سیراب ہو گی اور سندھ طاس میں بسنے والے 5 کروڑ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ فرانسسکو کی گائے ایف اٹکنسن کمپنی کی سربراہی میں

Read more

منگلا ڈیم (قسط۔ 1 )

دریا جہلم اب بھی نئے میرپور شہر کے مغرب میں بہہ رہا ہے۔ قدیم تاریخی میرپور شہر 1967 ء میں منگلا ڈیم بننے پر منگلا جھیل میں دریا جہلم کے پانی میں غرق ہو گیا تھا۔ میرپور سے چند کلومیٹر کی دوری پر دریا جہلم کے بائیں کنارے واقع منگلا ایک تاریخی اہمیت کا مقام ہے۔ مورخین لکھتے ہیں کہ یونانی بادشاہ الیگزینڈر 326 قبل مسیح میں منگلا کے مقام سے دریا جہلم عبور کر کے مہاراجہ پورس کی فوجوں

Read more

فرخ یار کا عشق نامہ شاہ حسین

بک کارنر جہلم پر اکثر ادبی محفلیں سجتی رہتی ہیں۔ حسب روایت پچھلے ہفتے گگن شاہد کی طرف سے فرخ یار کی کتاب ”عشق نامہ شاہ حسین“ کی تقریب رونمائی کا دعوت نامہ اردو ادب کی شہرہ آفاق شخصیات جناب افتخار عارف اور محترمہ کشور ناہید کے علاوہ ممتاز شاعر اور کالم نگار محمد اظہار الحق و صاحبزادہ سلطان ناصر کی تقریب میں شمولیت کی نوید کے ساتھ ملا۔ ادب پڑھنے اور اساتذہ سے ملنے کا شوق عمر کے ساتھ

Read more

گزرے دن: ڈاکٹر حسن منظر کی ڈائری کے اوراق

ہمارے بہت سے ادیب اور شاعر دوستوں کا تعلق طب کے شعبہ سے ہے۔ جتنی اعلی اور انتہائی مہارت وہ اپنے میڈیکل کے شعبہ میں رکھتے ہیں اس سے اچھے وہ ادیب ہیں اور بہت اچھی شاعری بھی کرتے ہیں۔ ان کے خیالات کا کینوس بہت وسیع اور ان کی سوچ بڑی منفرد اور ان کا ذوق انتہائی اعلی ہوتا ہے۔ برطانیہ سے واپسی پر جب عزیزم گگن شاہد نے ”گزرے دن“ بک کارنر جہلم پر میرے حوالہ کی تھی

Read more

شاہین کے ریزہ ریزہ خواب

دروازے پر دستک ہوئی۔ شاہین اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی، اس کی ماں اور بڑی بہن حلیمہ کے ساتھ گاؤں میں کسی کے گھر کام کرنے گئی ہوئی تھی۔ چھوٹے بھائی نے گھر کا دروازہ کھولا اور آ کر بتایا کہ کوئی سفید بالوں والا بندہ ہے جو امی کا پوچھ رہا ہے۔ شاہین بھائی کو ساتھ لے کر دروازے پر گئی اور کواڑ کھول کر باہر دیکھا۔ گلی میں سفید بالوں والے ایک صاحب کھڑے

Read more

پاک و ہند اور دنیا کے نوادرات سے مالامال برطانیہ کے محل اور میوزیم

پوئیس کیسل (Powis Castle) برطانیہ کی ریاست ویلز میں واقع ہے۔ برمنگھم کے جنوب مغرب میں واقع یہ محل برمنگھم سے ڈیڑھ گھنٹہ کی مسافت پر ہے۔ پرسوں ہم نے اپنے بھانجے سید محمد عارف کی وساطت سے اس محل اور میوزیم کی سیر کی۔ محل اور اس سے ملحقہ قائم برطانیہ کے لارڈ کلائیو لائڈ کے خاندان سے منسوب میوزیم میں ان کے خاندان سے وابستہ نوادرات اور قیمتی اشیا رکھی گئی ہیں۔ میوزیم میں رکھا ہوا بنگال کے

Read more

بیڈن روڈ کی بیلا

برطانیہ میں برمنگھم کے ہرٹ لینڈ ہسپتال کے بستر پر بیٹھا آج میں اپنی زندگی کی بیلنس شیٹ متوازن کرنے لگا ہوں تو پتہ نہیں ذہن کے کون کون سے کونوں کھدروں سے بے شمار یادیں اور چھوٹی چھوٹی باتیں نکل آئی ہیں۔ رات کی ڈیوٹی پر معمور افریقن نرس اکثر مجھ سے ہنسی مذاق کرتی رہتی ہے۔ آج شام مجھے پوچھ رہی تھی ”سر! آپ نے اپنے ہسپتال میں داخلے کا کسی کو بتایا نہیں، ایک ہفتہ سے آپ

Read more

لندن میں ماہ پارہ صفدر کی کتاب میرا زمانہ میری کہانی کی تقریب رونمائی

میرا زمانہ میری کہانی پی ٹی وی اور بی بی سی کی نیوز ریڈر ماہ پارہ صفدر کی خود نوشت ہے، جو چند ماہ پہلے بک کارنر جہلم سے شائع ہوئی ہے۔ اس کی تقریب رونمائی ”دھنک لندن“ کے زیر اہتمام 22 مئی بروز اتوار کو لندن کے نواحی علاقہ مورڈن کے ہائی سٹریٹ میں واقع خوبصورت سام ہال میں منعقد ہوئی۔ دھنک لندن کا ایک معروف ادارہ ہے جس کی روح رواں چیف ایڈیٹر روزنامہ دھنک، سیاسی و سماجی

Read more

برمنگھم میں پنجابی، پوٹھوہاری اور پہاڑی زبان و ادب کا میلہ

چند دن پہلے برطانیہ کی ادبی تنظیم ”جاگ“ کے بینر تلے برمنگھم میں ہونے والے پنجابی اور پہاڑی زبان و ادب کے میلے میں شرکت کا موقع ملا۔ اس میلے کا اہتمام ادبی تنظیم جاگ نے 13 مئی 2023 ء کو ساؤتھ اینڈ سٹی کالج سوہو روڈ کیمپس اور ہینڈز ورتھ لائبریری برمنگھم میں کیا تھا۔ سوہو روڈ سکھ اکثریتی آبادی کا علاقہ ہے۔ میلے میں شرکت کے لیے بیس پاؤنڈ کا ٹکٹ ہونے کے باوجود علم و ادب اور

Read more

انگریزی کی کلاسک ناول نگار برونٹے سسٹرز کے گاؤں میں ایک خوبصورت دوپہر

معاشرہ اور اس کا ماحول ہماری شخصیت پر گہرے اثر کرتب کرتا ہے۔ دوستوں کی محفلوں میں ان کی دلچسپیوں کی بات ہوتی ہے۔ اسی طرح جب آپ کسی ادیب سے ملیں گے تو پھر اس محفل میں ادب اور کتابوں کی باتیں ہوں گی۔ یعقوب نظامی برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں مقیم ادیب اور مترجم ہیں، بہت سی کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان سے روشناسی ان کے مرحوم بھائی اور ہمارے دوست درویش منش وکیل ایوب صابر کے

Read more

حنا جمشید کا ناول ”ہری یوپیا“ معدوم تمدنی تہذیب کی باز آفرینی

” ہری یوپیا“ ممتاز محقق، افسانہ نگار اور کالم نگار حنا جمشید کا نیا ناول ہے، جو قدیم تہذیب و تمدن کے تاریخی شہر ہڑپہ کے پس منظر میں لکھا گیا ہے۔ تنقیدی مباحث، تاریخ اور ادب کے حوالہ سے ان کی تصانیف ”عالمگیریت، ثقافت اور ادب“ ، ”کلام غالب کی دو مستند شرحیں“ اور حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ان کی کتاب ”کلیلہ و دمنہ“ کے علاوہ حنا جمشید کے تحقیقی مقالات اور افسانے مختلف رسائل

Read more

یاسر جواد کی کتاب کہانی: ایک منفرد آپ بیتی

دوسرے لوگوں کے بارے میں جاننا مجھے بچپن سے ہی اچھا لگتا تھا۔ گھر آنے والے اکثر افراد سے ملنے پر میں ان کی زندگی کے بارے جاننے کے لیے سوال جواب کرتا رہتا تھا۔ میری اس عادت نے بچپن میں ہی مجھے کتابوں سے روشناس کرا دیا۔ کسی بھی فرد کی سوانح عمری یا خود نوشت پڑھ کر آپ کو اس کی شخصیت کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے اس لیے میری کتابوں سے دوستی کی ایک

Read more

مونا لیزا۔ ایک تصور یا حقیقت

اسلام آباد میں فرانس کی ایمبیسی میں امیگریشن افسر نے مجھے پوچھا ”تم فرانس کیوں جانا چاہتے ہو“ فوری میں نے جواب دیا۔ ”مونا لیزا کو دیکھنے“ ۔ میرا فوری جواب سن کر وہ حیرانی سے میرا منہ دیکھنے لگی۔ پھر پوچھا۔ کہ تم جانتے ہو مونا لیزا کون ہے۔ میں نے مونا لیزا کے بارے میں جو کچھ پڑھا ہوا تھا اسے بیان کر دیا۔ پھر اس نے پوچھا اور کیا دیکھو گے تو میں نے جواب دیا ”آئفل

Read more

پاکستانی نژاد برطانوی بچوں میں کتابیں پڑھنے میں عدم دلچسپی

میری عمر پانچ یا چھ سال کی تھی، ہم میرپور شہر سے دور ایک دیہات میں رہتے تھے۔ اس وقت ہمارے گھر میں اردو کا ایک اخبار ”روزنامہ کوہستان“ ڈاک کے ذریعے آتا تھا۔ بڑی بہنوں، جنہوں نے گاؤں میں لڑکیوں کا سکول نہ ہونے کی وجہ سے لڑکوں کے سکول میں پرائمری تک تعلیم حاصل کی تھی، کے لیے اردو رسالے ”حور“ اور ”زیب النساء“ بھی ڈاک سے آتے تھے۔ گھر میں دو الماریوں میں والد محترم کی کتابیں پڑی ہوتی تھیں۔ بہنوں کو رسالے اور ابا جی کو کتابیں اور اخبار پڑھتے دیکھ کر میں نے بھی کتابوں کی ورق گردانی شروع کر دی تھی۔

70 کی دہائی کے شروع میں جب میں نے ابا جی سے اپنے لیے کوئی رسالہ لانے کی فرمائش کی تو انھوں نے مجھے سیارہ ڈائجسٹ لا کر دیا۔ تب غالباً میں ساتویں جماعت میں پڑھتا تھا۔ گھر میں کتابوں کی موجودگی اور پڑھنے کے رجحان نے مجھ میں بھی کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا کر دیا اور پھر گریجویشن مکمل ہونے تک میں نے سیکڑوں رومانی، جاسوسی اور تاریخی ناولوں کے علاوہ دوسری بہت سی کتابیں پڑھ ڈالیں۔ ایک وقت میں انگریزی ادب پڑھنے کا شوق چرایا تو تقریباً سب ہی مشہور مصنفین کے ناول پڑھ ڈالے۔ اب بھی میری ذاتی لائبریری میں دو ہزار سے زیادہ کتابیں موجود ہیں۔ زندگی میں کپڑوں کے بعد سب سے زیادہ پیسے میں نے کتابوں کی خریداری، فلمیں دیکھنے اور میوزک اکٹھا کرنے میں لگائے ہیں۔

Read more

منگلا قلعہ: میرپور کا ایک قدیم تاریخی ورثہ

اس وقت منگلا اپنے قدیم تاریخی قلعے، 100 مربع میل پر محیط خوبصورت جھیل، ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن اور منگلا جھیل سے دریا جہلم کے تازہ پانیوں سے حاصل ہونے والی تازہ مچھلی خاص طور پر مہا شیر کے لئے مشہور ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں دریا ء جہلم کی قدرتی حد پنجاب اور کشمیر کو تقسیم کرتی ہے۔ اس مقام سے 326 قبل مسیح میں یونانی بادشاہ الیگزینڈر نے دریائے جہلم عبور کیا اور منگلا سے دس میل

Read more

پچوانہ کی جنت۔ ایک خوبصورت سفر کا آغاز

کچھ عرصہ قبل ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کے دوران امتیاز حسین ایڈوکیٹ سے ملاقات ہوئی جو میرپور بار کے صدر کی حیثیت سے تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ان کی گفتگو انتہائی سلجھی ہوئی اور تاریخی و علمی حوالوں سے بھرپور تھی۔ مزید تعارف پر پتہ چلا کہ ان کا تعلق پچوانہ ڈڈیال سے ہے۔ چند ماہ پہلے اس گاؤں کو مثالی معاشرہ بنانے اور آزاد کشمیر پولیس کے سربراہ کے پچوانہ کے دورہ کی خبریں اخبار

Read more

میری زندگی کے ساتھی، میرے ہم سفر

پتہ نہیں کیوں آج ان کی یاد بڑی شدت سے آ رہی ہے۔ ان کے ساتھ گزرے ہوئے زمانے کی یادیں رہ رہ کر کچوکے لگا رہی ہیں۔ آج ان کی آٹھویں برسی ہے لیکن لگتا ہے ان کو جدا ہوئے صدیاں بیت گئی ہیں۔ آج صبح ہی سے میرا دل بہت پریشان تھا، مجھے اداسی کا شدید دورہ پڑا تھا۔ بیٹی کتنی دیر میرا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر چپ چاپ میرے پاس بیٹھی رہی۔ چھوٹی نواسی بھی

Read more

آزاد کشمیر کا تاریخی ورثہ۔ گوردوارہ کیرتن گڑھ (علی بیگ)

تقسیم ہندسے قبل جموں وکشمیر ایک آزاد ریاست تھی، جس پر مہاراجہ ہری سنگھ کی حکومت تھی۔ ریاست جموں و کشمیر کی آبادی زیادہ تر مسلمان باشندوں پر مشتمل تھی، جب کہ صوبہ جموں میں زیادہ تر سکھ اور ہندو آباد تھے۔ مسلمان آبادی کی اکثریت ہونے کے باوجود ریاست میں ڈوگرہ خاندان کی حکومت تھی جن کے سربراہ مہاراجہ گلاب سنگھ نے مبینہ طور پر برطانوی راج سے یہ ریاست پچھتر لاکھ نانک شاہی روپوں میں خریدی تھی۔ میرپور

Read more

ماہ پارہ صفدر کا زمانہ اور ان کی کہانی

بچپن سے ریڈیو سننے کے شوق نے ہمیں لفظوں کی درست ادائیگی، بڑے اچھے انداز اور نستعلیق لہجے میں اردو اور پنجابی زبان سننے کا عادی بنا دیا تھا۔ گھر میں ریڈیو پر والد محترم خبریں سنتے تھے جس دوران سارے گھر میں سناٹا چھا جاتا تھا۔ بی بی سی پر سیربین اور خبریں سن کر جب وہ فارغ ہوتے تو ریڈیو سننے کی ہماری باری آتی۔ پی ٹی وی کا ایک ہی چینل ہوتا تھا اور شام آٹھ بجے

Read more

جسٹس عبد المجید ملک۔ چیف جسٹس (ر) آزاد جموں وکشمیر

نوے سال کی عمر میں بھی ہینڈ سم سمارٹ، خوش لباس، خوش گفتار، چہرے پر مسکراہٹ و شفقت لئے مدلل اور پر مغز گفتگو کرنے والی شخصیت تھی آزاد جموں وکشمیر عدالت عالیہ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس جناب عبد المجید ملک صاحب کی۔ مسئلہ کشمیر پر ان کو ایک اتھارٹی سمجھا جاتا تھا، جس پر وہ بڑی بیباک گفتگو کیا کرتے تھے۔ میری ملک صاحب سے نیاز مندی کے تعلق کو تھوڑا عرصہ ہی گزرا تھا کہ اپنی ایک تنظیم

Read more

گاؤں کی گلیاں

کل صبح گاؤں جاتے ہوئے مجھے جدید پنجابی کے مشہور شاعر جناب شریف کنجاہی کی نظم تیرا پنڈ کے یہ بند بہت یاد آرہے تھے اج اس پنڈ دے کولوں میں لنگھ چلیا جتھوں کدے ہلنے نوں دل نہیں سی کردا جتھے مینوں نِت پیا رہندہ کوئی کم سی کم کسی سی سچی گل اے جتھے تیرا دم سی تیرے نال پنڈ حج والی تھاں سی انہوں نے تو اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے چاہنے

Read more

محمد عجیب، پاکستانی نژاد پہلے مسلمان برطانوی لارڈ میئر

محمد عجیب برطانیہ میں 1985 ء میں منتخب ہونے والے پہلے ایشیائی مسلمان لارڈ میئر ہیں۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے ایک گاؤں چھترو سے ہے۔ وہ گریجویشن کر کے پچاس کی دہائی کے آخر میں برطانیہ پہنچے۔ بڑی محنت سے اپنا ایک مقام بنایا۔ برطانیہ میں لیبر پارٹی میں شمولیت اختیار کر کے سیاست کا آغاز کیا اور 1979 میں پہلی دفعہ کونسلر منتخب ہوئے۔ 1985 میں برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کے پہلے پاکستانی

Read more

پوٹھوہار۔ خطہ دل ربا!

جنوری 2020 ء کی بات ہے شاہد صدیقی کا لکھا ہوا باقی صدیقی پر مضمون اخبار میں پڑھا تو ان کو مضمون کی پسندیدگی پر برقی ڈاک (ایمیل) کے ذریعے اپنے احساسات لکھ بھیجے۔ اگلے دن ان کا شکریہ کا جواب آ گیا۔ پھر انہی دنوں ان کی اپنی والدہ محترمہ کے بارے میں یادیں جب اخبار میں چھپیں تو بے اختیار مجھے اپنی بے جی یاد آ گئیں اور بے جی سے ان کی یاد پر نہ رونے کا

Read more

برطانیہ میں کشمیری نژاد پاکستانی تارکین وطن اور ان کی مادری زبان

ڈاکٹر کرامت اقبال گزشتہ چالیس سال سے نسلی مساوات اور تعلیم پر کام کر رہے ہیں۔ وہ مقامی حکومتی سکولوں کے مشیر ہونے کے علاوہ محکمہ تعلیم سمیت مختلف سرکاری محکموں کے مشیر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ وہ پسماندہ طبقے کے نوجوانوں کی تعلیم کو بہت بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ ان کے ایک تحقیقی مقالے کو سفید فام مزدور طبقے کے بچوں کی تعلیم بہتر بنانے کے لئے بہت اہمیت دی گئی اور اس سے مدد

Read more

برمنگھم کی ایک طوائف کی کہانی: ماں کو بھی پاکستانی نے دھوکہ دیا اور بیٹی کو بھی

برطانیہ میں سردیوں میں چار بجے ہی اندھیرا چھا جاتا ہے۔ چار پانچ سال پہلے کی بات ہے، دسمبر کی ایک سرد شام میں برمنگھم کے سمال ہیتھ ایریا میں اپنے ایک دوست کے ہاں دعوت پر مدعو تھا۔ آٹھ بجے کھانا کھا کر دوست کے گھر چھوڑ آنے کے اصرار کے باوجود میں نے بس پر واپس جانا پسند کیا۔ بس سٹاپ اس کے گھر سے دو گلیاں چھوڑ کر تھا۔ اگلی گلی کی نکڑ پر مجھے لمبے اور

Read more

برمنگھم میں راجہ انور کی کتاب ”بازگشت“ کی تقریب رونمائی

راجہ انور کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ممتاز ترقی پسند دانشور، بہترین کالم نگار اور بہت ساری کتابوں کے مصنف ہونے کے علاوہ وہ ایک انقلابی اور نظریاتی سیاسی کارکن رہے ہیں۔ ان کے کالموں پر مشتمل ان کی نئی کتاب ”بازگشت“ کی تقریب رونمائی 6 اگست 2022 ء کو المہدی انسٹیٹیوٹ برمنگھم میں دوپہر ایک بجے منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام برمنگھم شہر کی مشہور علمی، ادبی اور ثقافتی تنظیم فانوس نے کیا تھا۔ عباس ملک اس

Read more

سب رنگ کہانیاں (5) ۔ حسن رضا گوندل کے سچے عشق کی فسوں کاریاں

جمعہ کو جہلم سے گگن شاہد کی طرف سے پیغام ملا کہ اتوار کو ”سب رنگ کہانیاں“ کے سلسلے کی پانچویں کتاب کی بک کارنر پر تقریب رونمائی ہے آپ بھی تشریف لائیں۔ ایسی تقریبات میں شرکت میں باعث افتخار اس لئے سمجھتا ہوں کہ وہاں ادب شناس لوگوں سے ملاقات کے علاوہ نئی نئی کتابوں سے شناسائی بھی ہوتی ہے۔ تقریب میں شرکت کے لئے پہلے سے طے شدہ اپنے کچھ پروگرام تبدیل بھی کرنا پڑے۔ اتوار کو میں

Read more

ولیم شیکسپیئر کے شہر میں ایک خوبصورت دن

ادب شناس اور کتابوں سے دوستی رکھنے والوں سے تعلق ہونے کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ جب بھی ان سے ملیں تو کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ دوسرا آپ بہت سی دوسری خرافات سے بچ جاتے ہیں۔ برطانیہ کے شہر ڈربی میں رہنے ولے اپنے کشمیری بھائی ادب و علم دوست اور کتابوں کے شیدائی قیصر ریاض سے تعلق کچھ عرصہ قبل ادب کے حوالے سے بنا جو جلد ہی دوستی میں ڈھل گیا۔ چند دن قبل راقم

Read more

اپنوں کی نسل پرستی کا شکار برطانوی مسلمان بچے

میرا نام داؤد ہے۔ میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقہ والتھم سٹو میں رہتا ہوں۔ میری ماں ایک پاکستانی نژاد برطانوی خاتون ہیں جبکہ میرا باپ نائجیرین مسلمان ہے۔ میرا والد نائجیریا سے تعلیم حاصل کرنے اپنے چچا کے پاس برطانیہ آیا تھا۔ میری ماں اور باپ دونوں یونیورسٹی میں ہم جماعت تھے۔ یہیں ان کی دوستی ہوئی جو کچھ عرصہ بعد شادی کے بندھن میں بدل گئی۔ مجھ سے بڑی میری ایک بہن ہے۔ میں نے جب

Read more

پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان طلبا کے تعلیمی مسائل

صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہر ریاست کی اولین ذمہ داری شمار کی جاتی ہے۔ برطانیہ ایک ایسی فلاحی ریاست ہے جو اپنے عوام کی صحت اور تعلیم پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہے۔ برطانیہ کا تعلیمی نظام دنیا کے اچھے اور اعلی نظام تعلیم میں سے ایک ہے۔ ریاست برطانیہ اپنے ہر بچے کو تعلیم کی مفت سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں اس وقت پندرہ لاکھ کے قریب پاکستانی نژاد بستے

Read more

زہرہ کے خواب ادھورے رہ گئے

سات آٹھ سال پہلے کی بات ہے۔ میں صبح جب اپنے دفتر پہنچا تو میری سیکرٹری کے پاس دفتر کی دو تین لڑکیاں بیٹھی تھیں۔ مجھے آتا دیکھ کر وہ اٹھ کر اپنی سیٹ پر چلی گئیں۔ میں نے سیکریٹری سے پوچھا خیریت صبح صبح کیوں ساری اکٹھی ہوئی ہیں۔ سر وہ زہرہ کا کل انتقال ہو گیا ہے اس نے افسردہ لہجے میں کہا۔ کون زہرہ میں نے پوچھا۔ سر وہ ہمارے پاس بینک انشورنس میں کام کرتی تھی۔

Read more

پس آئینہ عکس آب ہوں میں

بھمبر آزاد کشمیر کا ضلعی صدر مقام ہے۔ کبھی بھمبر پنجاب کی ایک اہم ریاست ہوتی تھی جو چار سو سال تک قائم رہی۔ اس ریاست میں بسنے والے لوگ بہت ہی جفاکش اور محنتی تھے۔ موجودہ دور میں بھی یہاں کے لوگ بہت محنتی، بہادر اور تعلیم یافتہ ہیں اور بہت سے اہم سول اور فوجی عہدوں پر فائز ہیں۔ انہی میں ایک ڈاکٹر محبوب کاشمیری بھی ہیں۔ ان سے میری پہلی ملاقات ایک دعوت میں ہوئی تھی جب

Read more

دائم اقبال دائم ایک درویش پنجابی شاعر (2)

مولانا مولا بخش کشتہ اپنی کتاب ً پنجابی شاعراں دا تذکرہ ً میں لکھتے ہیں جب دائم کو ابھی تھوڑی بہت سمجھ بوجھ آئی ہی تھی تو اس نے پڑھائی کی طرف دھیان دینا شروع کر دیا۔ ابھی اس نے اساتذہ سے تھوڑا بہت سبق ہی پڑھا تھا کہ عشق مجازی نے اسے اپنی پٹی پر لگا لیا۔ میاں احمد یار گجراتی کی طرح وہ بھی کسی کے نینوں کی شکار ہو گیا اور پڑھائی چھوڑ دی ( شاہد اپنے

Read more

دائم اقبال دائم ایک درویش پنجابی شاعر (1)

دائم اقبال دائم ایک مستند پنجابی شاعر، قصہ گو، ادیب اور عملی زندگی میں ایک درویش صفت انسان تھے۔ بہت سے لوگ ان کے حلقہ ارادت میں شامل تھے اور ان سے روحانی عقیدت رکھتے تھے۔ وہ ایک عوامی آدمی تھے جن کے سخن میں اس کی جھلک نظر بھی آتی تھی۔ وہ ایک حساس دل رکھنے والے انسان تھے۔ جس طرح ان کی شاعری کا ایک مخصوص رنگ تھا اس طرح ان کی زندگی کے بھی کچھ مخصوص رنگ

Read more

گورنمنٹ کالج میرپور کا مجلہ سروش۔ 2016 / 17

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور میں کسی کام کے سلسلے میں پرنسپل صاحب چوہدری نذر حسین سے ملنے کا اتفاق ہوا۔ کام تو معمولی نوعیت کا تھا، فوراً ہو گیا۔ مزید کمال مہربانی اور محبت سے انہوں نے سروش کا نیا شمارہ 2016 / 17 عنایت فرمایا اور اس پر تبصرہ لکھنے کی ہدایت بھی کی۔ سروش اپنی مادر علمی گورنمنٹ کالج میرپور، اب پوسٹ گریجویٹ کالج کا ادبی مجلہ ہے جو ہمیشہ اپنی آب و تاب سے شائع ہوتا

Read more

چار آدمی

چند ماہ قبل بک کارنر جہلم کے شو روم پر کتابیں دیکھتے ہوئے ایک کتاب کے سرورق پر ”مولو مصلی“ کا نام پڑھ کر میں چونک سا گیا کیونکہ اس نام کی گونج چند سال پہلے قومی اسمبلی میں سنائی دی تھی جب کسی بڑے چوہدری کے گھر پولیس نے چھاپا مارا تھا۔ لیکن مولو مصلی نام کی اس کتاب میں ڈاکٹر امجد ثاقب نے اخوت کے حوالہ سے عام طبقے کے لوگوں کی کہانیاں بیان کی تھیں۔ گگن شاہد

Read more

ہاشم شاہ ایک درویش صفت پنجابی شاعر (2)۔

تحقیق و تحریر۔ سید شبیر احمد آپ کی پنجابی شاعری زیادہ تر عشقیہ شاعری پر مبنی ہے۔ آپ کے سب ہی قصوں میں عشق، محبت اور پیار کا جنون ملتا ہے۔ عشق کی تعریف کرتے ہوئے آپ کہتے ہیں جو اس کا مریض ہوا ہے وہ پھر کبھی بھی تندرست نہیں ہو سکتا۔ بھلا عشق گیا جس ویہڑے، اوہدی سبھ جڑ مول گواوے جیوں باغبان سٹے کٹ بوٹا، اتے بھی سر وار لگاوے قسمت نال ہووے مڑ ہریا، نہیں مول

Read more

حزیں قادری: پاکستان فلمی صنعت کے ایک بلندپایہ پنجابی شاعر اور مصنف

یوں تو گوجرانوالہ پہلوانوں کا شہر ہے، لیکن اس خطہ میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی بہت سی نابغہ روزگار شخصیات بھی ہو گزری ہیں، جن کو اردو اورپنجابی ادب میں بہت اعلی مقام حاصل ہوا۔ اٹھارہویں صدی کے مشہور پنجابی شاعر قادر یار کے علاوہ ماضی قریب کے احمد بشیر۔ میراجی۔ امرتا پریتم۔ ن، م، راشد۔ الطاف گوہر کا تعلق بھی یہیں سے تھا۔ ہندوستان کے مشہور موسیقار روشن اور روزنامہ ریاست کے ایڈیٹر دیوان سنگھ مفتون کا

Read more

ہاشم شاہ ایک درویش صفت پنجابی شاعر (1)

سید محمد ہاشم شاہ جسے عام طور پر ہاشم شاہ ( 1735۔ 1843 ) کے نام سے جانا جاتا ہے، ضلع امرتسر کی تحصیل اجنالہ کے سب سے بڑے گاؤں جگدیو کلاں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پنجابی، فارسی، ہندی اور اردو میں لکھا۔ ان کی پنجابی شاعری میں قصہ ( سسی پنوں۔ سوہنی مہینوال۔ ہیر رانجھا اور شیریں فرہاد) ، ڈیوڑھی، سی حرفیاں، مناجات، دیودھن، منجھے اسرار (سی حرفیاں ) اور بارہ ماہ شامل ہیں۔ ہاشم شاہ نے حکمت،

Read more

لندن عجائب گھر میں ایک سنہرا دن

اسے میرا شوق کہہ لیں یا میری خوش قسمتی کہ مجھے دنیا کے تین سب سے بڑے اور قدیم عجائب گھر دیکھنے کا موقع ملا۔ دو ہزار آٹھ میں پیرس کی سیر کے دوران میں نے صرف مونا لیزا دیکھنے کے لئے ً لوور میوزیم ً میں ایک دن گزارہ اور یہاں موجود نوادرات کا بڑے قریب سے نظارہ کیا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا عجائب گھر مانا جاتا ہے ۔ دو ہزار پندرہ میں اپنے بینک کی طرف

Read more

جوگی جہلمی۔ ایک درویش صفت پنجابی شاعر (2)۔

جوگی کی زندگی کی طرح اس کی زبان میں بھی تکلف ہے۔ وہ بڑی بڑی باتیں بڑی سادگی سے کہہ جاتا ہے۔ جوگی اپنے محبوب سے شکایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تم صبح شام غیروں سے ملتے ہو لیکن مجھ سے بات نہیں کرتے۔ ہمیں جدائی کی آگ میں اور زیادہ نہ جلاؤ۔ اسی خوبصورت خیال کو انہوں نے اپنی اس رباعی میں پیش کیا ہے۔ نال غیراں صبح شام پھر نیں میرے نال کیوں نہیں کردا گل سجناں

Read more

جوگی جہلمی۔ ایک درویش صفت پنجابی شاعر (1 )

جہلم پاکستان کا ایک ایسا شہر ہے جس کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے۔ ہندوستان پر بیرونی حملہ آوروں کی گزرگاہ ہونے کی وجہ سے اس شہر پر فارسی، یونانی، ہندو، بدھ، مسلم، سکھ اور برطانوی تہذیب کے گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس علاقے کی صدیوں پرانی تاریخ مہا بھارت کے نیم افسانوی دور سے ملتی ہے جس کا ثبوت کٹاس راج کے قدیم مندروں کی شکل میں آج بھی موجود ہے۔ یونانی بادشاہ الیگزینڈر اور راجہ پورس

Read more

میرپور سے برطانیہ تک کا سفر

غربت تھی لیکن غیرت تھی اور جوان خون کافی گرم تھا۔ مالک کی غلط بات برداشت نہ ہوئی تو میں نے آگے سے جواب دے دیا۔ جواب سن کر مالک نے مجھے تھپڑ مار دیا۔ بیکری کے مالک کے رشتہ دار ملازم نے کوئی چیز چرائی جس کی شکایت میں نے مالک سے کی تو الٹا مالک نے مجھے تھپڑ مار دیا کہ تم جھوٹ بولتے ہو۔ میں سرخ گال کے ساتھ باہر نکل کر سوچنے لگا کہ میری صحیح

Read more

برطانیہ میں تھانیداری نہیں چلتی

ہماری گاڑی برمنگھم ائر پورٹ کی طرف رواں دواں تھی۔ میرا دور پار کا ایک رشتہ دار امتیاز شاہ مجھے ائرپورٹ پر چھوڑنے جا رہا تھا۔ سڑک پر آتی جاتی گاڑیوں کو دیکھ کر میں سوچ رہا تھا پتہ نہیں کون سی ائر لائن کی فلائٹ ملے گی، کب ملے گی۔ پاکستان میں ائرپورٹ سے گاؤں کیسے پہنچوں گا۔ پاکستان جا کر گاؤں میں تنہا کیسے رہوں گا۔ دوستوں رشتہ داروں کو کیا جواب دوں گا کہ میں اکیلا کیوں

Read more

تاریخ میرپور کے چند گمشدہ اوراق

میرپور شہر ایک قدیم تاریخی شہر تھا جو پچپن سال پہلے دریا جہلم پر بننے والے منگلا ڈیم کے پانیوں میں ڈوب گیا۔ ڈیم بننے کے بعد میرپور شہر اور اس کے نزدیکی دیہات کے علاوہ اندرہل کے سیکڑوں گاؤں بھی ڈیم میں غرق آب ہوئے۔ یہاں بسنے والے ہزاروں خاندان اجڑ گئے۔ اجڑنے والے شہر پھر دوبارہ کہاں اپنی اصلی حالت میں آباد ہوتے ہیں یہی حال میرپور شہر کا بھی ہوا۔ شہر اور قریبی دیہات میں بسنے والے

Read more

محرم رشتوں میں جنسی تعلقات

دسمبر 2021 کے انگریزی روزنامہ ڈان میں چھپی ایک خبر کے مطابق کوٹ رادھا کشن پولیس سٹیشن نے ایک شخص کو اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ضلع قصور کے جھلر بھاگیانوالی کے علاقہ کی ایک لڑکی نے تھانہ میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ اسے اس کے والد نے حویلی میں لے جا کر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنی درخواست میں متاثرہ لڑکی نے لکھا ہے کہ اس کا باپ

Read more

اب ان سے ملنے قبرستان جانا پڑتا ہے

آج صبح برمنگھم کے نزدیک ایک چھوٹے سے قصبے کے قبرستان میں مدفون اپنے ماموں جان کی قبر پر فاتحہ کے لئے حاضری دی۔ قبرستان کی حالت دیکھ کر دل بہت خوش ہوا۔ خوبصورتی سے تراشیدہ گھاس کے قطعوں کے درمیان واقع قبرستان کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ درمیان میں سڑک ہے جس کے ایک طرف عیسائی لوگوں کی قبریں ہیں اور دوسری طرف مسلمانوں کی قبور ہیں۔ دونوں اطراف کی قبریں کچی ہیں، ایک قطار میں

Read more

سیدوارث شاہ۔ پنجابی سخن کا وارث (4)

ڈاکٹرموہن سنگھ دیوانہ نے قصہ ً ہیر ً مصنفہ سید ارث شاہ جنڈیالوی، مطبوعہ لاہور بک شاپ امرتسر میں وارث شاہ کے بارے میں لکھتے ہیں کہ وہ ایک عالم تھے اس لئے کہ انہوں نے درسی کتابیں پڑھ رکھیں تھیں، طب کی کتابیں ان کی نظر سے گزری تھیں، تھوڑا بہت جوگ کے بارے میں بھی جانتے تھے۔ انہوں نے اپنے وقت کے مذہبی اور سیاسی واقعات کا بہت قریب سے مشاہدہ کیا تھا۔ گانے کا انہیں شوق تھا،

Read more

سید وارث شاہ۔ پنجابی سخن کا وارث (3)

وارث شاہ سے پہلے کئی شاعروں نے قصہ ہیر رانجھا منظوم کیا۔ ہر ایک کے لکھے ہوئے قصہ میں کوئی نہ کوئی خوبی ہوتی تھی لیکن وارث شاہ کے قصہ میں جو کمالات اور خوبیاں ہیں وہ اور کسی قصہ میں نہیں ہیں۔ پنجابی شاعری میں وارث شاہ پہلے شاعر ہیں جنہوں نے مقولہ شاعر کا رواج قصے میں ڈالا یعنی جو بات انہوں نے قصہ کے کسی کردار سے نہیں کہلوانا چاہی وہ مقولہ شاعر کے تحت کہہ دی

Read more

برمنگھم میں موسیقی کی ایک مدھر شام صابر مرزا کے نام

صابر مرزا سے پہلی ملاقات کافی عرصہ پہلے میری ڈڈیال پوسٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ اس وقت ہم انھیں ایک کامیاب برطانوی کاروباری آدمی کے طور پر جانتے تھے۔ کچھ عرصہ قبل ان کے مرحوم بھائی کے گھر دعوت پر انہوں نے گانوں کی ایک سی ڈی عنایت کی جو ان کے گائے ہوئے گیتوں پر مشتمل تھی۔ اس میں سی ڈی میں شامل صوفی غلام مصطفی تبسم کا گیت ًمیرے شوق دا نہیں اعتبار تینوں ً انہوں نے بڑی

Read more

سید وارث شاہ۔ پنجابی سخن کا وارث (2)

وارث شاہ نے غریبوں اور عوام کی معاشی استحصال اور انفرادی تذلیل کا تذکرہ جہاں اپنے کلام میں اپنے انداز میں کیا ہے وہیں اسلامی شرع کے منافی اپنے خاوند اور اہل خانہ کو بے عزت کرنے والی خواتین اور اوباش مردوں کو بھی نشانہ تنقید بنایا ہے۔ اپنے کلام میں لالچی کھتریوں اور ظالم چوہدریوں کے کالے کرتوت کھول کر پیش کیے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کی صبح کا ایسا نقشہ کھینچا کہ پنجاب کا کلچر اور رہن سہن

Read more

سید وارث شاہ۔ پنجابی سخن کا وارث ( 1 )

وارث شاہ کو پنجابی زبان، پنجابی شاعری، پنجابی ثقافت اور تہذیب و تمدن کا وارث کہا جاتا ہے۔ وہ قصبہ جنڈیالہ ضلع شیخوپورہ متحدہ ہندوستان (موجودہ پاکستان ) میں 1722 ء میں پیدا ہوئے۔ ان کے یوم پیدائش پر مختلف دانشوروں اور محققین کی مختلف آرائیں ہیں لیکن کوئی واضح ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ان کے کلام میں موجود مختلف اشعار کی روشنی میں ان کا سن پیدائش 1722 ء ہی مانا جاتا ہے۔ آپ کے والد محترم

Read more

تنہائی: عمر رسیدہ افراد کا ایک بڑا مسئلہ

جوزف سے میری ملاقات ایک پارک میں ہوئی تھی جہاں میں روز سیر کرنے جاتا تھا۔ یہ ملاقات پہلے واقفیت میں بدلی اور پھر آہستہ آہستہ ہم سیر کے ساتھی بن گئے۔ میں برطانیہ میں برمنگھم کے نواح میں واقع ایک چھوٹے سے قصبے میں اپنی بیٹی کے پاس مقیم تھا۔ بیٹی اور داماد بچوں کو سکول چھوڑ کر اپنے اپنے کام پر چلے جاتے اور میں گھر میں تنہا رہ جاتا۔ گھر کے نزدیک ہی ایک بہت بڑا پارک

Read more

امرتا پریتم۔ ایک یاد (3)

ادبی رسالے سویرا کا شمارہ جس کا نمبر بارہ تھا، غالباً ً پچاس کی دہائی کے پہلے سالوں میں احمد راہی کی ادارت میں شائع ہوا تھا۔ احمد راہی کے امرتا پریتم پر لکھے ہوئے مختصر تعارف کے ساتھ آنکھوں پر لکھی امرتا جی کی یہ تین چھوٹی چھوٹی خوبصورت نظمیں بھی سویرا کے اسی شمارے میں چھپی تھیں۔ (1) کہندی ساں تیری نین ندی۔ میں کر سکاں کی پار ڈول گئی میرے من دی نیہا۔ میرے چھٹک گئے پتوار

Read more

امرتا پریتم۔ ایک یاد (قسط۔ 2)

امرتا پریتم 1947ء میں ہندوستان ہجرت کرنے کے کچھ دیر بعد ایک دن دھیرادون سے دہلی ٹرین پر سفر کر رہی تھیں۔ اس سفر میں انہوں نے لاہور سے اپنی ہجرت اور ہندوستان کی تقسیم کے دوران عورتوں پر تشدد اور ان کی بے حرمتی کو بہت زیادہ محسوس کیا اور اپنے رنج و غم کا اظہار نظم کی صورت میں کاغذ کے ایک ٹکڑے پر کیا۔ یہ نظم بعد میں بہت مشہور ہوئی جس نے انہیں امر کر دیا

Read more

امرتا پریتم۔ ایک یاد (1)

امرتا پریتم ایک ہندوستانی ناول نگار اور شاعرہ تھیں جنہوں نے ہندی اور پنجابی میں لکھا۔ وہ پنجابی زبان کی پہلی ممتاز ناول نگار، مضمون نویس اور بیسویں صدی کی پنجابی زبان کی سرکردہ شاعرہ تھیں جنہیں پاک بھارت سرحد کے دونوں جانب یکساں طور پسندیدگی سے پڑھا اور سنا جاتا ہے۔ چھے دہائیوں سے زیادہ اپنے ادبی دور میں انہوں نے شاعری، افسانے، سوانح عمری، مضامین، پنجابی لوک گیتوں کے مجموعے اور ایک خود نوشت سمیت سو سے زیادہ

Read more

فوجی پردیسی رانجھناں

فوجی پردیسی رانجھنا دل لگدا نہیں میرا اووہو اوبڑیاں برساتاں بالما ں بجلی لس لس چمکے اوو ہو کدوں آناں چھٹی بالماں میل ہونا تیرا میرا اووہو فوٹو سینے لائی رکھدی بیری دل گھبرائے اوو ہو سکھیاں دے نوکر آئے چھٹی دو مہینے رانجھنا اووہو جموں کے نزدیکی گاؤں میں شادی کے دوران مہندی کی رات یہ ڈوگری گیت ایک دوشیزہ گا رہی تھی ۔اس لڑکی کے چہرے کے تاثرات سے پتہ چل رہا تھا کہ اس کا محبوب یا

Read more