مصطفٰے کوتلو


مصطفٰے کوتلو ترکیہ کے جدید ادب کے معروف کہانی نویس اور مصنف ہیں۔ وہ اپنی مختصر کہانیوں، داستانوں اور سادہ طرز اسلوب کی وجہ سے پسند کیے جاتے ہیں۔

مصطفٰے کوتلو 6 مارچ 1945 کو ترکیہ کے شہر ارزنجان میں پیدا ہوئے۔ 12 سال کی عمر میں ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ لہٰذا ان کی اور ان کے بہن بھائیوں کی پرورش ان کی والدہ اور دادی نے کی۔

انہوں نے ارزنجان ہی سے ہائی اسکول اور گریجویشن تک تعلیم حاصل کی۔ ترک زبان و ادب ان کا شعبہ تھا۔ انہوں نے استنبول کے مختلف اسکولوں میں ترک ادب پڑھایا۔

1974 میں ملازمت سے سبکدوش ہو گئے اور ”درگاہ پبلی کیشنز“ کے نام سے اشاعتی ادارہ قائم کیا۔ انہوں نے انسائیکلوپیڈیا آف ترک لینگوئج اینڈ لٹریچر کے پبلشنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

انہوں نے مختلف میگزین کے چیف ایڈیٹر کے طور پر خدمات بھی سر انجام دیں۔ مارچ 1990 میں وہ ”درگاہ میگزین“ کے چیف ایڈیٹر بن گئے۔

1995 میں انہوں نے ”ینی شفق“ اخبار میں ثقافت اور کھیلوں کے حوالے سے مضامین لکھے۔ انہوں نے چینل 7 پر ثقافتی پروگرام بھی کیے ۔

مصطفٰے کوتلو کی مندرجہ ذیل کتب شائع ہو چکی ہیں اور علمی اور ادبی حلقوں سے داد تحسین وصول کر چکی ہیں ؛

نیک مرتے نہیں
سلام ہو
بے ہودہ عمر
طاہر سمیع کی نجی زندگی
زندگی خوبصورت ہے
خوشی کی تلاش میں
یوم حساب
بہاؤ کے خلاف
خطہ اناطولیہ
غربت ہمارے اندر ہے
سیلاب چلا جاتا ہے ریت رہ جاتی ہے
طوفان سے پہلے
طویل داستان
دروازہ کھولنا
توپ کپی سے
شیف
نور
کھیت کے پرندوں کی آواز
بیک ٹائٹل
حزن اور اتفاق
راز
بے چین گھٹنا
دل کی آواز کے ساتھ
خط شہر
خاک ستارہ
وغیرہ وغیرہ
2016 میں انہیں ادبی خدمات کی وجہ سے صدارتی ایوارڈ برائے ادب و ثقافت سے نوازا گیا۔
مصطفٰے کوتلو اب بھی حیات ہیں اور ادبی خدمات میں مصروف ہیں۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

اسلم بھٹی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

اسلم بھٹی

اسلم بھٹی ایک کہنہ مشق صحافی اور مصنف ہیں۔ آپ کا سفر نامہ ’’دیار ِمحبت میں‘‘ چھپ چکا ہے۔ اس کے علاوہ کالم، مضامین، خاکے اور فیچر تواتر سے قومی اخبارات اور میگزین اور جرائد میں چھپتے رہتے ہیں۔ آپ بہت سی تنظیموں کے متحرک رکن اور فلاحی اور سماجی کاموں میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔

aslam-bhatti has 43 posts and counting.See all posts by aslam-bhatti

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments