سعودی شہزادی فیشن میگزین کے سرورق پر


فیشن میگزین کے سرورق پر سعودی شہزادی کی کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے تصویر

فیشن کے معروف میگزین ووگ نے اپنے عربی ایڈیشن کے جون کے شمارے کو خواتین کے نام کرتے ہو ئے ، سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے اور جنسی ہراساں کرنے کے قانون کی منظوری کے حوالے سے سرِورق پر سعودی شہزادی کی کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہو ئے تصویر شائع کی ہے ۔ اس ایڈیشن کی سب سے اہم کور اسٹار ایچ آ ر ایچ حیفا بنت عبداللہ ال سعود ہیں ، جو ایک فنکارہ ہیں۔ سروق میں سعودی شہزادی 1980 کے ماڈل کی ایک پرانی سرخ رنگ کی مرسڈیز 450 SL کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ہیں ، جو دنیا کو یہ تاثر دے رہی ہیں کہ وہ کار چلانے والوں کے دستے کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).