سچن ملہوترا ایک معروف بھارتی آسٹرولوجسٹ ہیں۔ 18 اگست 2018 ء میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری کو انہوں نے اپنے علم کی کسوٹی پر پرکھا اور نتائج کی روشنی میں اپنی آراء حسب معمول ایک اورمضمون میں مرتب کی ہیں۔ سچن کا کہنا ہے کہ ملکی وسائل کی کمیابی کی بناء پر اپنائی گئی سادگی اور بدعنوانی کے مرتکب سابقہ حکمرانوں کے خلاف عمران خان کے اقدامات ان کی پیشن گوئیوں کے عین مطابق ہیں۔ سچن کا خیال ہے کہ آنے والے سالوں میں وزیراعظم عمران خان تاریخ کے سب سے کامیاب، قابلِ احترام اور دوراندیش پاکستانی رہنما ثابت ہوں گے۔
اس دوران وہ اپنے انتظامی، معاشی اور احتسابی اقدامات کو پورے پانچ سال پر پھیلانے میں بھی کامیاب رہیں گے۔ اپنے عرصہ اقتدار میں ان کو ملک کی طاقتور اسٹیبلشمنٹ کی غیر مشروط حمایت حاصل رہے گی۔ سچن کے تجزیے کے عین مطابق وہ تمام سیاسی پارٹیاں کہ جن کے خلاف عمران خان انتخابات میں دھاندلی کے نام پر احتجاج کرتے رہے، اگرچہ وہ سب کی سب اب ان کے خلاف صف آراء ہیں، تاہم سال 2021 ء کے بعد بلاول بھٹو ہی عمران خان کے سامنے موثر مزاحمت کرنے والے واحد رہنما کے طور پر رہ جائیں گے۔
Read more