شیخوپورہ میں قبر کی کھدائی کے دوران خزانہ دریافت
گاؤں بٹھل کے قبرستان میں مقامی رہائشی کی قبر کی کھدائی کے دوران انتہائی نایاب سکوں سے بھری ہنڈیہ برآمد ہوئی ہے جن پر کلمہ طیبہ ، اللہ اکبر ، اللہ جل جلالہ ہو سمیت دیگر کلمات درج ہیں ، سکوں پر 135 1ہجری بھی واضح لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق یہ سکے 3 سو سال سے زائد عرصہ پرانے ہیں جوکہ اس دور میں ایک انمول خزانے سے کم نہیں ہیں ۔ برآمد ہونے والی ہنڈیا جو کانسی کے انمول سکوں سے بھری ہوئی تھی زمین سے ملنے والے ان سکوں کو مقامی نمبردار نے وقتی طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
قبر کی کھدائی کے دوران ملنے والی سکوں سے بھر ی ہوئی ہنڈیا ملنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے علاقہ بھر کے عوام ان انمول سکوں کو دیکھنے کے لئے گاؤں بٹھل میں جمع ہو گئے جبکہ سرکاری ایجنسیوں نے بھی سکوں کی اطلاع ملنے پر گاؤں بٹھل کا رخ کرنا شروع کر لیا ہے۔
Latest posts by ویب ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).