وزیراعظم کرونا میں مبتلا: دعائیں اور سفاکانہ ردّعمل بھی

مجھے تو اب یقیں ہوچلا ہے کہ ہمارے سینوں میں دھڑکتے دل نہیں بلکہ نفرت وغصے کے لاوے اُبل رہے ہیں۔لوگوں کے روبرو انہیں بیان کرنے سے مگر دل گھبراتا تھا۔ سوشل میڈیا نے بالآخر یہ سہولت فراہم کردی کہ تنہائی کی محفوظ پناہ گاہ میں بیٹھے جارحانہ زبان کے استعمال کے ذریعے مخالفوں کی بھد اُڑانا شروع ہوجائیں۔ تعصب کے غضب سے لدی کوئی پوسٹ جب ٹویٹر یا فیس بک پر رونما ہوتی ہے تو اسے دھڑا دھڑ Likes

Read more

پی ڈی ایم کی ’’بربادیوں‘‘ کے مشورے

صحافت میں ’’رپورٹر‘‘ نام کی ایک شے ہوا کرتی تھی۔ بہت محنت ومشقت سے یہ کارندہ کوئی ’’خبر‘‘ ڈھونڈتا تو اسے اخبارات میں شائع کرنے سے قبل سو بار سوچا جاتا تھا۔ ’’کہیںایسا نہ ہوجائے کہیں ویسا نہ ہوجائے‘‘ والی فکر لاحق ہوجاتی۔ 2002میں تاہم ہمیں 24گھنٹے باخبر رکھنے کے دعوے دار ٹی وی چینل نمودار ہوگئے۔ بتدریج انہیں ’’ذرائع‘‘ میسر ہوگئے۔ گھر بیٹھے Whatsappکے ذریعے ’’خبر‘‘ فراہم کردی جاتی۔ ’’رپورٹر‘‘ اسے من وعن اپنے چینل کو بھجوادیتا۔ چیختے چنگھاڑتے

Read more

’’PDMتباہ دے‘‘

ٹی وی میں دیکھتا نہیں۔’’تازہ ترین‘‘سے باخبر رہنے کے لئے موبائل فون سے رجوع مگر ضروری ہے۔ منگل کی شام اس عادت کی بدولت تھوڑی دیر کو گماں یہ ہوا کہ پی ڈی ایم نامی اتحاد میں جمع ہوئی جماعتوں کے اہم ترین قائدین کے مابین اسلام آباد میں اندرونِ خانہ ’’مشاورت‘‘ نہیں ہورہی۔ کرکٹ کا T-20جیسا کوئی میچ بلکہ جاری ہے۔ ’’سب پہ بھاری‘‘ نے بلّا سنبھال رکھا ہے۔ لندن میں مقیم نواز شریف کی جانب سے آئے لوز

Read more

سوشل میڈیا پر اُبھرتے نفرت کے جذبات

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل صاحب سے ملاقات کا موقعہ ہی نہیں ملا۔ اپنی متحرک شخصیت کی وجہ سے تاہم ٹی وی سکرینوں پر چھائے رہتے ہیں۔ اندازِ گفتگوانتہائی جارحانہ ہے ۔اکثر ’’تمہیں کہو کہ یہ…‘‘ والا مصرعہ یاد دلادیتا ہے۔یہ سب کہنے کے باوجود اعتراف کرنے کو مجبور ہوں کہ پیر کے دن لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس نے مجھے مزید گھبرادیا ہے۔ ’’مزید‘‘ کا لفظ میں نے اس

Read more

ایک بار پھر امریکی ڈومور

چند روز قبل چھپے ایک کالم میںیہ بیان کرنے کی کوشش کی تھی کہ سپرطاقتوں کی دونمبریاں بھی ’’سپرکلاس‘‘ ہوتی ہیں۔ اپنی عمر کی دو دہائیاں خارجہ امور کی بابت رپورٹنگ کی نذر کرتے ہوئے میں نے اس حقیقت کو بارہا بروئے کار دیکھا ہے۔میرے چند بہت ہی پڑھے لکھے دوست مگر وہ کالم پڑھنے کے بعد ناراض ہوگئے۔اصرار کرتے رہے کہ حال ہی میں منتخب ہوئی جوبائیڈن انتظامیہ ٹرمپ سے قطعی مختلف خیالات کی حامل ہے۔وہ امریکہ کو ایک

Read more

سینٹ الیکشن: ریاستی قوت کا ٹریلر

چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے قبل ہمارے روایتی اور سوشل میڈیا میں سنجرانی یا گیلانی والا سوال اٹھاتے ہوئے جو شور برپا تھا میں نے اس سے خود کو لاتعلق رکھا۔محض ایک فقرے کے ذریعے عرض بھی کردی تھی کہ میں اس بحث میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔عمران خان صاحب کی جگہ ان دنوں کوئی اور شخص بھی وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھا ہوتا تو قومی اسمبلی میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں

Read more

’’تخت لہور ‘‘ شوباز اور بزدار

فقدان راحت سے گھبرائے افراد کامیاب لوگوں کے بارے میں حسد سے کڑھتے رہتے ہیں۔ میری اپنی زندگی بھی بے شمارناکام حسرتوں کی زد میں رہی ہے۔ میری مرحومہ ماں کی تربیت نے مگر صبر و قناعت کو طبیعت کا کلیدی حصہ بنادیا۔اپنے شعبے میں مشہور وخوش حال ساتھیوں کو دل سے سراہتا ہوں۔ ہمیشہ مصر رہا کہ ان میں یقینا کوئی خاص بات ہوگی جس نے انہیں صحافت جیسے مشکل دھندے میں بلند ترین مقام تک پہنچایا۔ نہایت خلوص

Read more

ہاتھوں کی لگائی گرہیں اب دانتوں سے کھولیں

کسی بھی زبان کے جو محاورے ہوتے ہیں وہ اسے بولنے والے معاشرے کی اجتماعی بصیرت کا بھرپور اظہار ہوتے ہیں۔اسی باعث میں تواتر کے ساتھ اس کالم میں پنجابی کے چند محاوروں کا تواتر سے حوالہ دیتا رہتا ہوں۔میرے پسندیدہ ترین محاوروں میں سے ایک کمال سادگی اور برجستگی سے خبردار کرتا ہے کہ ہاتھوں سے لگائی گرہوں کو بسااوقات دانتوں کے استعمال سے کھولنے کی ضرورت ہوتی ہے۔منگل کے دن یہ محاورہ ایک بار پھر میرے ذہن میں

Read more

اب چیئرمین سینٹ کے لئے دوڑ

نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ جیسے اخبارات پرنٹ صحافت کے زوال کے دنوں میں بھی کثیر تعداد میں شائع ہوتے ہیں۔ریاستی اور کاروباری حوالوں سے مقتدر اور مؤثر حلقوں میں انہیں غور سے پڑھا جاتا ہے۔ایسے اخبارات کے لئے مضامین یا کالم لکھنے والے جب کسی دوسرے اخبار میں چھپے مضمون یا کالم کا حوالہ دیتے ہیں تو اس اخبار اور زیر بحث مضمون یا کالم کے مصنف کا نام بھی لکھا جاتا ہے۔ ہماری صحافت میں اس روایت کو

Read more

خطے میں ہلچل مچا دینے والا خط

میری دانست میں فی الوقت سب سے بڑی ’’خبر‘‘ امریکی وزیر خارجہ کا وہ خط ہے جو اس نے افغان صدر اشرف غنی کو لکھا ہے۔اس خط کو غور سے پڑھیں تو بآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آنے والے کئی ہفتوں تک مذکورہ خط کی وجہ سے فقط افغانستان ہی میں نہیں پاکستان سمیت ہمارے خطے میں بہت ہلچل مچی رہے گی۔ ابھی تک امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ہمیں اس گماں میں مبتلا رکھا تھا کہ افغانستان

Read more

’’کٹ‘‘ لگانے کا ماحول اور اندھی نفرت و عقیدت

میں لاہور کے ایک ایسے محلے میں پیدا ہوکر بڑا ہوا ہوں جو دوخاندانوں کے مابین پرانی دشمنی کی وجہ سے بہت بدنام تھا۔ میرے سکول اور کالج میں بنائے دوستوں کو اس محلے میں جانے سے خوف آتا تھا۔عمومی تاثر یہ تھا کہ وہاں پر روز گروہوں میں بٹے ’’بدمعاشوں‘‘ کے درمیان سربازار جھگڑے ہوتے ہیں۔ سوڈے کی بوتلوں کو ایک دوسرے پر پھینکنے سے ہوئے حملوں کا آغاز بسااوقات چاقوزنی کے ذریعے ہوئے قتل کا باعث ہوتا ہے۔

Read more

گیلانی: فخر امام ٹو ہو جائے گا

گزرے اتوار کی دوپہر تک مجھے کامل یقین تھا کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینٹ کی خالی ہوئی نشست پر ڈاکٹر حفیظ شیخ کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اس دن کی شام سے مگر پنجابی محاورے والی ”ٹلیاں“ کھڑکنا شروع ہو گئیں۔ پیغام یہ ملا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہوئے معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے شیخ صاحب کو ایوان بالامیں بھیجنا عمران حکومت ہی کی نہیں ریاست پاکستان کی ”مجبوری“ بھی ہے۔ اشاروں کنایوں میں اس کا ذکر بھی کر دیا۔ منگل کی دوپہر لیکن ایک انتہائی ”باخبر“ دوست سے ملاقات ہو گئی۔ وہ مصررہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے عمران حکومت سے وابستہ 16 کے قریب اراکین اسمبلی ”کسی نہ کسی صورت“ حفیظ شیخ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بدھ کی شام وہ درست ثابت ہو گئے۔

Read more

سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر

بدھ تین مارچ 2021کی صبح اُٹھا ہوں۔ قومی اسمبلی کے ایوان میں اسلام آباد کے لئے مختص سینٹ کی دو نشستوں کے لئے پولنگ شروع ہوچکی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ میں اپنے ذہن میں آئے کسی بھی موضوع پر عجلت میں ایک ’’ڈنگ ٹپائو‘‘ کالم لکھتا اور اسے دفتر بھجواکر پارلیمان کا رُخ کرتا۔حقیقت مگر یہ ہے کہ کالم لکھنے کو بھی جی نہیں چاہ رہا۔ کاہلی میرا عمومی رویہ ہے۔رپورٹنگ کے حوالے سے تاہم کبھی سستی

Read more

آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

پاکستان کے تحریری آئین پر سرسری نگاہ بھی ڈالیں توہماری قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھا ہر شخص ’’صادق اور امین‘‘ ہے۔ہماری سیاسی تاریخ میں البتہ ایک شخص -نواز شریف-سپریم کورٹ کو اس ضمن میں قائل نہ کرپایا۔ جرائم پیشہ مافیا کا سرغنہ قرار پاتے ہوئے وزارت عظمیٰ سے فارغ ہوا۔ یہ ’’سعادت‘‘ جہانگیر خان ترین کو بھی نصیب ہوئی۔ ان دو اصحاب کے علاوہ منتخب ایوانوں میں بیٹھے تمام افراد نظر بظاہر ’’صادق اور امین‘‘ ہی شمار ہوتے ہیں۔

Read more

سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

سینٹ کی اس ماہ خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخاب سے عین 48 گھنٹے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے بالآخر اس رائے کا اظہار کردیا کہ مذکورہ انتخاب کھلی یعنی Open پولنگ کے ذریعے منعقد نہیں کروائے جا سکتے۔ ہمارے تحریری آئین کا آرٹیکل 226صراحتاََ خفیہ ووٹنگ کا تقاضہ کرتا ہے۔ اس میں ترمیم کئے بغیر آپ کوئی ایسی راہ دریافت نہیں کرسکتے جو واضح انداز میں بتاسکے کہ کونسے رکن قومی یا صوبائی اسمبلی نے سینٹ کے

Read more

پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

یوٹیوب پر جائو تو پاکستان کے ’’سینئر‘‘ صحافیوں کا ایک ہجوم نظر آتا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر ’’اندر کی خبر‘‘ دیتے ہوئے حیران کردیتا ہے۔ ان میں سے کسی ایک کو بھی تاہم علم نہ ہوپایا کہ جنوبی ایشیاء کے دو ازلی دشمنوں-پاکستان اور بھارت-کے مابین مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔اس کی بدولت گزشتہ ہفتے بالآخر یہ خبر آئی کہ دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشن کے درمیان ایک تحریری معاہدہ ہوگیا ہے۔ کشمیر میں کھینچی لائن آف

Read more

سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

ایک زمانہ تھا۔سینما ہوتے تھے۔ان میں فلموں کی نمائش ہوتی۔ زندگی کی مشکلوں میں گھرے عوام کی کثیر تعداد انہیں دیکھ کر جی بہلانے کی کوشش کرتی۔چند فلمیں اتنی مقبول ہوجاتیں کہ 25 اور 50 ہفتوں تک مسلسل نمائش کے بعد ان کی سلور یا گولڈن جوبلی بہت اہتمام سے منائی جاتی۔ فلم دیکھنے کے لئے اگرچہ ’’بارہ آنے‘‘ کی ٹکٹ بھی مل جاتی۔اس کے لئے مختص نشستوں کی تعداد مگر بہت ہی کم ہوتی۔ محلوں اور تھڑوں میں روز

Read more

عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘

ہمارے ہاں یو ٹیوب کے ذ ریعے ان دنوں سینئر صحافیوں کا ایک بہت بڑا گروہ ’’اندر کی خبریں‘‘ دیتے ہوئے سیاسی معاملات پر ہماری رہ نمائی فرمارہا ہے۔عملی رپورٹنگ سے ریٹائر ہونے کی وجہ سے میں بھی اکثر ان سے رجوع کرنے کو مجبور ہوجاتا ہوں۔پرانے تعلقات کی وجہ سے تاہم کبھی کبھارصحافیوں اور سیاست دانوں کی محفلوں میں شریک ہونا پڑتا ہے۔ اپنی صحافت کے ابتدائی ایام سے واقعات کو ’’برسرزمین‘‘ دیکھنے کی بیماری لاحق ہوگئی تھی۔ اس

Read more

پرویز رشید سینٹ سے باہر

پرویز رشید کے ساتھ میرا ذاتی تعلق بہت پرانا ہے۔کہانی 1969سے شروع ہوتی ہے جب ہم دونوں طلباء سیاست کے ذریعے اس ملک میں ویسا ’’انقلاب‘‘ لانا چاہ رہے تھے جو مائوزے تنگ نے لانگ مارچ کے ذریعے چین میں برپا کیا تھا۔بالآخر خواب دیکھنے کے دن تمام ہوئے۔تعلیم سے فراغت کے بعد ہم دونوں رزق کمانے کی مشقت میں مبتلا ہوگئے۔’’نظریات‘‘ کی گرفت کمزور پڑنا شروع ہوگئی۔میں کل وقتی صحافت کی نذر ہوگیا۔پرویز رشید نے تاہم سیاست سے تعلق

Read more

’’عمر بھر کون حسیں، کون جواں رہتا ہے‘‘

کئی برسوں سے امریکہ میں گوشہ نشین ہوئے احمد مشتاق صاحب نے بے تحاشہ ایسے مصرعے لکھے ہیں جو سادہ اور برجستہ ہوتے ہوئے بھی غالبؔ کی ’’پرکاری‘‘ کا حیران کن اظہار ہیں۔اُردو ادب کے انتہائی محنتی محقق ونقاد شمس الرحمن فاروقی مرحوم نے ناول لکھنا چاہا تو اس کا عنوان ان ہی کے ایک مصرعہ:’’کئی چاند تھے سرِآسماں‘‘ سے مستعار لیا ۔ یہ ناول اپنی جگہ دل موہ لیتا ہے۔میرے مہربان آغا ناصر مرحوم کی لیکن شدید خواہش رہی

Read more

ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند

گزرے جمعہ کی شام وزیر آباد اور ڈسکہ میں ہوئے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی وزیر اعظم ہائوس کو ’’اطلاع‘‘ پہنچادی گئی کہ وسطی پنجاب کے ان شہروں میں صوبائی اور قومی اسمبلی کی خالی ہوئی دونوں نشستوں پر تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار جیت جائیں گے۔ مذکورہ اطلاع کا باریک بینی سے جائزہ لیا جانا چاہیے تھا۔ جولائی 2018 کے انتخابات کے دوران ہزاروں مشکلات کے باوجود یہ نشستیں نواز شریف کے نام

Read more

’’وقت کی یہ مجبوری ہے ، حفیظ شیخ ضروری ہے‘‘

یہ کالم چھپنے تک اُمید ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان یہ طے کردے گی کہ مارچ 2021میں سینٹ کی خالی ہونے والی 48 نشستوں پر صاف و شفاف انتخاب کس انداز میں کروایا جائے۔ حبیب جالبؔ کے بقول ’’جہل کا نچوڑ‘‘ پاکستان کے 22کروڑ عوام کو ’’قیمے والے نان‘‘ کھلا کر قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں در آئے ’’چور اور لٹیرے‘‘ ممکنہ فیصلے کی بدولت اپنے ووٹ بیچ نہیں پائیں گے۔صرف ان امیدواروں کی حمایت میں ٹھپے لگائیں گے

Read more

سپریم کورٹ سے رہنما اقدامات کی امید

قیام پاکستان کے چند مہینوں بعد ہی بحیثیت قوم ہمیں اصل فکر یہ لاحق ہوگئی کہ فقط سیاسی جدوجہد کی بدولت قائم ہوئے ملک کو ’’بدعنوان‘‘ سیاست دانوں سے کیسے بچانا ہے۔لطیفہ یہ بھی ہوا کہ مسلمانوں کے لئے جداگانہ وطن کا مطالبہ لاہور کے مینارِ پاکستان تلے ’’قرارداد پاکستان‘‘ کی منظوری کے بعد سندھ کی منتخب اسمبلی نے باقاعدہ انداز میں پیش کیا تھا۔14اگست 1947کے روز ایوب کھوڑو مذکورہ اسمبلی کے قائد ایوان تھے۔بحیثیت وزیر اعلیٰ انہیں ’’مرد آہن‘‘

Read more

نوٹ دکھا کر ’’موڈ‘‘ بنانے کی کوشش

آج سے چند ہفتے قبل لندن میں مقیم ایک پاکستانی نژاد ’’سینئر صحافی‘‘ کی بدولت کاوے موسوی نام کا شخص منظر عام پر آیا تو میں گھبرا گیا۔اپنے بچپن میں سنی وہ کہانیاں یاد آنا شروع ہوگئیں جو ’’طوطیا من موتیا‘‘ کو ’’اُس گلی‘‘ میں نہ جانے کا مشورہ دیتی ہیں۔میں دہائی مچانا شروع ہوگیا کہ یہ بندہ نوسرباز ہے۔اسے بخوبی علم ہے کہ پاکستان کے سادہ لوح عوام کو یقین دلادیا گیا ہے کہ سیاست دانوں کا روپ دھارے

Read more

حفیظ شیخ سینٹ کے رکن منتخب ہوگئے تو؟

سینٹ کی مارچ 2021 میں خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخاب کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ انتخاب کا ’’عمل‘‘ لکھتے ہوئے خیال آیا کہ وطنِ عزیز کی سیاست کو ’’صاف ستھرا‘‘ بنانے کی فکر میں گھلتے ہمارے ’’ذہن ساز‘‘ مذکورہ عمل کو حقارت سے ’’سیزن‘‘ پکارتے ہیں۔ ایمان داری کے دودھ سے دُھلے لکھاریوں اور اینکرپرسن کی دانست میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھا ہر رکن اس ’’سیزن‘‘ کے دوران اپنے ووٹ کی قیمت مانگتا ہے۔ مناسب رقم

Read more

یوسف رضا گیلانی بمقابلہ حفیظ شیخ

شاعر نے صحیح کہا تھا۔ ’’دل دریا‘‘ سمندروں سے بھی گہرے ہوتے ہیں۔سوشل میڈیا کی علت نے مگر ہمیں عقل کل بنادیا ہے۔حقائق کا کھوج لگانے کی بجائے گھر بیٹھے ہی کوئی مفروضہ گھڑ لیتے ہیں۔لطیفہ یہ بھی ہے کہ اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے معاشرے میں ہماری ایجاد کردہ کہانیوں کے بے پناہ خریدار بھی مل جاتے ہیں۔ آج سے کچھ دن قبل اس کالم میں یہ عندیہ دیا تھا کہ ’’حیف ہے اس قو م پہ‘‘والی دہائی

Read more

’’ووٹوں کی منڈی‘‘ ۔ جے آئی ٹی کی متقاضی

رواں ہفتے کے پہلے دن یعنی پیر کے روز چھپے کالم میں یہ بیان کرنے کی کوشش کی تھی کہ آئین نامی کتاب میں جو بھی لکھا ہو عمران خان صاحب بضد ہیں کہ مارچ 2021میں سینٹ کی خالی ہوئی 48 نشستوں پر انتخاب خفیہ رائے شماری کے بجائے کھلے بندوں ہوں۔ ہم سب کو واضح طورپر نظر آئے کہ قومی یا صوبائی اسمبلیوں کے کونسے رکن نے کس امیدوار کی حمایت میں ووٹ ڈالا تھا۔ عمران صاحب کی ضد

Read more

وکلاء کے کھوکھے اور ہنگامہ آرائی

ڈنگ ٹپائوکالم لکھنے کا مواد پیر کی دوپہر اسلام آباد کے وکلاء نے فراہم کردیاتھا۔ میرے گھرسے تھوڑی ہی دور اسلام آباد کا F-8 مرکز ہے وہاں ضلعی انتظامیہ اور نچلی عدالتوں کے دفاتر بھی ہیں۔ ان سے رجوع کرنے والے سائلین سے رابطہ کیلئے وکلاء نے ’’کھوکھے‘‘ بنارکھے ہیں ۔ہراعتبا ر سے وہ ’’تجاوزات‘‘ہی شمار ہوتے ہیں۔ ہمارے سیکٹر کے کئی گھرانے ان سے نالاں رہتے ہیں۔ ہمسایوں سے ملاقات ہو تو اکثر مجھے’’صحافتی ذمہ داریاں ‘‘یاد دلاتے ہوئے

Read more

مودی فسطائیت مکار گودی میڈیا اور پرامن کسان تحریک

لکھنا مجھے کسی اور موضوع پر تھا۔پیر کی صبح چھپے کالم کو لیکن سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہا تھا تو علم ہوا کہ بھارتی وزیر اعظم اپنی پارلیمان کے ایوان بالا سے خطاب کر رہا ہے۔تھوڑی دیر سننے کو مجبور ہوگیا۔نریندر مودی کی تقریر واضح طورپر یہ پیغام دے رہی تھی کہ وہ کافی ڈھیٹ اور تجربہ کار سیاست دان ہونے کے باوجود اپنے ملک کے Imageکے بارے میں پریشان ہوگیا ہے۔ بھارتی کسانوں کی جانب سے چلائی احتجاجی تحریک

Read more

سینٹ الیکشن: آرڈیننس کی حقیقت

کوئی پسند کرے یا نہیں حکومت مگر یہ ثابت کرنے کو ڈٹ چکی ہے کہ وطنِ عزیز کا سیاسی بندوبست عمران خان صاحب کی خواہشات کے عین مطابق ہی چلے گا۔ آئینی شقیں اور رسوم وقیود اس تناظر میں محض ریت کی بنائی دیواریں ہیں۔پارلیمان کے ذریعے قانون سازی بھی لازمی نہیں۔صدر کے دستخطوں سے جاری ہوئے آرڈیننس سے کام چلایا جاسکتا ہے۔عمران حکومت کے سیاسی مخالفین کی نگاہ سے دیکھیں تو ’’لاڈلے کی من مانیاں‘‘ مادرانہ شفقت سے برداشت

Read more

سینٹ الیکشن: یوسف رضا گیلانی کی ”انٹری“

گیم مزے دار ہے۔ جیت بالآخر کسی کی بھی ہو اپنے تئیں کافی رونق لگادے گی۔ عمومی تاثر یہ پھیلے گا کہ ہماری سیاست کے ”مہاشاطر“ مشہور ہوئے ”سب پہ بھاری“ نے لگائی ہے۔ ٹھوس اطلاعات کی بنیاد پر اگرچہ یہ لکھنے کو مجبور ہوں کہ اس گیم کا آئیڈیا پیپلز پارٹی ہی کے نسبتاً نیویں نیویں ”رہنے والے ایک رہ نما نے سوچا ہے جو“ سینئر سیاستدان ”بھی شمار نہیں ہوتے۔ بلاول بھٹو زرداری کو ان کا آئیڈیا پسند آیا۔ اپنے والد کی گماں ہوتا ہے کہ بالآخر تائید بھی حاصل کرلی۔

Read more

سینٹ انتخاب: حقیقت اور دعوے

عمران خان صاحب کو تشہیر کے جدید ترین ذرائع کی بدولت ’’برانڈ عمران(Brand Imran)‘‘ بنانے کا سلسلہ تو ان دنوں ہی شروع ہوگیا تھا جب وہ اپنی والدہ کی یاد میں کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کا ہسپتال تعمیر کرنے کے لئے چندہ جمع کرنے کی مہم میں مصروف ہوئے تھے۔1996میں تحریک انصاف بنائی تو کئی برسوں تک سیاسی پیغام پھیلانے میں البتہ کامیاب نہ ہوئے۔مشرف دور میں تاہم ’’آزاد‘‘ ٹی وی چینل متعارف ہوگئے۔ خان صاحب نے پوری

Read more

برما میں فوج پھر اقتدار پر قابض

برما کی فوج نے پانچ سال کے ’’جمہوری‘‘ وقفے کے بعد ایک بار پھر اقتدار پر مکمل قبضہ کرلیا ہے۔ ’’مکمل‘‘ لکھنا اس لئے ضروری تھا کہ 2015ء میں بھی اقتدار عوام کی منتخب کردہ قیادت کو منتقل نہیں ہوا تھا۔ جمہوری جدوجہد اور انسانی حقوق کے تحفظ کی طویل جدوجہد کی وجہ سے نوبل پرائز کی حق دار ٹھہرائی آنگ سان سوچی کو فقط ’’سینئر کونسلر‘‘ کا عہدہ دے کر ’’وزیر اعظم نما‘‘ بنانے کی کوشش ہوئی تھی۔ اس

Read more

پرویز خٹک کی ’’برجستگی‘‘

ہمارے ہاں سیاست اب پھکڑپن اور یاوہ گوئی تک محدود ہوچکی ہے۔اس تناظر میں سوچیں تو اتوار کا دن تحریک انصاف کے وزیروں اور ترجمانوں کی جانب سے اپنے مخالفین کی بھد اُڑانے میں گزرجانا چاہیے تھا۔ اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتوں نے گزشتہ برس کے ستمبر میں خود کو PDMنامی اتحاد میں یکجا کیا تھا۔ نواز شریف نے اس کے افتتاحی اجلاس سے دھواں دھار خطاب کیا۔ جوش خطابت میں چند ایسے لوگوں سے پنجابی محاورے والے ’’سیدھے‘‘ ہوگئے

Read more

عمر شیخ: امریکہ پاکستان نیا تنازعہ

گزشتہ جمعہ کے روز ہمارے اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ عام حالات میں یہ گفتگو اپنے تئیں کوئی اہمیت کی حامل نہ ہوتی۔امریکی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز اپنی تعیناتی کی پارلیمان سے توثیق کے بعد دفتر سنبھالا تھا۔ چارج سنبھالتے ہی روایتی انداز میں ان ممالک کے ہم منصبوںسے ٹیلی فون پر ہیلو ہائے ہوتی ہے جنہیں امریکی اپنی ترجیحات کے حوالے سے اہم گردانتے ہیں۔پاکستان کا اس حوالے سے خاص

Read more

براڈ شیٹ معاملہ: رات گئی بات گئی

لندن میں مقیم ایک ایرانی نوسرباز کی سنائی داستانوں سے حیران ہوئے ہم سادہ لوگ یہ طے کربیٹھے تھے کہ ایک اعلیٰ سطحی کمیشن بنے گا۔ اس کے روبرو فقط یک نکاتی ایجنڈا رکھا جائے گا۔معلوم صرف یہ کرنا تھا کہ جنرل مشرف کے بنائے قومی احتساب بیورو کو ’’قوم کی لوٹی ہوئی دولت‘‘ کا سراغ لگانے کے لئے ’’براڈشیٹ‘‘ نامی کمپنی ہی سے رجوع کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔ اس کمپنی نے ہم سے معاہدہ کرنے سے قبل

Read more

بالادست پارلیمان: شوشے اور دکھاوے

تحریک انصاف کا دعویٰ تھا کہ وہ ’’مفت خوری‘‘ کی روایت وعادت کا خاتمہ کرے گی۔عمران خان صاحب کرپشن کے خلاف جہد مسلسل میں مصروف ہیں۔ان دنوں ان کی قوت واختیار کا حقیقی سرچشمہ 342 اراکین پر مشتمل قومی اسمبلی ہے۔اس کے قائد ایوان منتخب ہونے کی وجہ سے وہ اگست 2018میں وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔اس ایوان کا اجلاس مگر تین ماہ سے بلایا ہی نہیں گیا تھا۔ ہمارے آئین میں صراحتاََ لکھ دیا گیا ہے

Read more

پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟

دو روز قبل عالمی میڈیا کو یاد آیا کہ مصر میں ’’عرب بہار‘‘ کی بدولت جو ’’انقلاب‘‘ آیا تھا اسے دس برس گزر گئے۔اس ’’انقلاب‘‘ کی بہار ’’قاہرہ کے ’’التحریر سکوائر‘‘ میں نمودار ہوئی تھی۔دائیں اور بائیں،لبرل اور قدامت پرست کی تفریق بھلاکر لاکھوں افراد وہاں دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔بالآخر کئی دہائیوں سے فرعون وقت کی طرح اقتدار میں بیٹھے حسنی مبارک کو مستعفی ہونا پڑا۔اس کے بعد مصر کی تاریخ میں پہلی بار صاف اور شفاف انتخابات ہوئے۔

Read more

تحریک عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل

غالبؔ نے کئی دہائیاں قبل دریافت کر لیا تھا کہ دل کی بات لبوں پر لانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ”سلاطین وقت“ کے ”فرشتے“ ہوتے ہیں۔ وہ غلاموں کے دلوں میں ابلتی خواہشات کو ”دام شنیدن“ بچھاتے ہوئے ہر صورت جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی ”باغیانہ“ باتوں کو رپورٹ کرتی جو ”تحریر“ ہوتی ہے اسے لکھتے وقت ”ہمارا“ کوئی آدمی وضاحتیں دینے کو موجود نہیں ہوتا۔ بہتر یہی ہے کہ ”عالم تقریر“ میں اپنا ”مدعا“ چھپانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

پی ڈی ایم میں شامل ہوئی ہر اپوزیشن جماعت کو بخوبی علم ہے کہ عمران حکومت کو گھر بھیجنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ تحریک انصاف کو ہمارے پڑھے لکھے اور ”صاف ستھری“ سیاست کے گرویدہ افراد کی بہت بڑی تعداد قوم کو سیدھی راہ دکھانے کو تعینات ریاست کے کئی ستونوں کے ساتھ باہم مل کر برسوں کی محنت کے طفیل برسراقتدار لائی ہے۔ اسے اقتدار سے محروم کرنے کے لئے جو توانائی اور تڑپ درکار ہے فی الوقت بھرپور انداز میں میسر نہیں۔

Read more

براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

وطنِ عزیز میں ’’جمہوری‘‘ اصولوں اور قدروں کا واقعتا احترام ہوتا تو سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی صاحب کو اسی دن اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانے کا اعلان کردینا چاہیے تھا جب ان کے خلاف آج سے کئی ماہ قبل تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تھی۔ 104اراکین پر مشتمل ایوانِ بالا میں موجود اپوزیشن کے ساٹھ سے زیادہ اراکین نے اس تحریک پر دستخط ثبت کئے۔ بعدازاں مذکورہ تحریک ایوان میں باقاعدہ پیش ہوئی تو یہی تعداد اس کی تائید

Read more

بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار پیش گوئیاں

ربّ کا سو بار شکر۔ 20جنوری 2021کا دن خیروعافیت سے گزر گیا۔ دُنیا بھر کے نجومی یکسوہوکر انتہائی اعتماد سے دعویٰ کررہے تھے کہ اس دن برج ثور میں مریخ اور یورینس کا ملاپ کسی ’’انہونی‘‘ کا سبب ہوگا جس کے اثرات سے نبردآزماہونے میں آئندہ بیس برس لگ جائیں گے۔ اس ضمن میں نائن الیون اور دسمبر 1979میں روسی افواج کی افغانستان پر چڑھائی کے حوالے بھی دئے گئے۔ مریخ اور یورینس کا ملاپ یا اتصال واقعتا کوئی ’’انہونی‘‘

Read more

براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

سچ بہت ہی سادہ اور بنیادی ہوا کرتا ہے۔اس حقیقت کو نگاہ میں رکھیں تو اہم ترین بات یہ ہے کہ ٹیکس چھپانے یا بچانے کے لئے ’’آف شور‘‘ رجسٹرڈ ہوئی ایک کمپنی نے حکومت ِ پاکستان کے خزانے کو ’’قوم کی لوٹی ہوئی دولت‘‘ کا ایک پیسہ دلوائے بغیر ہی اپنی ’’خدمات‘‘ کے عوض پانچ ارب روپے کی خطیر رقم بطور ’’تاوان‘‘ وصول کرلی ہے۔سانپ نکل گیا تو ہم اب لکیر کو پیٹے چلے جارہے ہیں۔سراغ لگانے کی کوشش

Read more

ستارے : 20 جنوری اور مابعد

میری ماں اللہ بخشے ’’بڑا بول‘‘ بولنے سے گریز کی تلقین کیا کرتی تھیں۔ ان کی نصیحت کو نظر انداز کرتے ہوئے نہایت رعونت سے ’’ضعیف العتقادی‘‘ کا مذاق اُڑاتا رہا۔ عمر کے آخری حصے میں داخل ہونے کے بعد مگر نجومیوں کے بیان کردہ خدشات کو سنجیدگی سے لینا شروع ہوگیا ہوں۔یوٹیوب پر ان کی پیش گوئیوں کو اگرچہ وقت گزارنے کے لئے شغلاََ دیکھنا شروع کیا تھا۔ جنوری 2021 کے آغاز میں نجومیوں نے خبردارکیا تھا کہ ابلاغ

Read more

ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ

اپریل 2016میں پانامہ دستاویزات کے نام پر جو ’’حقائق‘‘ آشکار ہوئے ان میں 400کے لگ بھگ پاکستانیوں کے نام موجود تھے۔نظر بظاہر وہ حکومت سے اپنی حقیقی آمدنی چھپاتے رہے۔ ٹیکس چوری کے ذریعے جمع رقوم کو انہوں نے بیرون ملک منتقل کیا۔ ان رقوم سے ’’آف شور ‘‘ کمپنیاں کھولیں اور ان کے ذریعے منافع کماتے مزید دھندوں میں مصروف ہوگئے۔ان دستاویزات میں نواز شریف کا براہِ راست نام نہیں لیا گیا تھا۔ان کے خاندان کی ملکیت شمار ہوتے

Read more

دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب

قبانی کی مذکورہ نظم یقیناً شاعری کے لئے مختص مبالغے سے بھرپور تھی۔ اس نے مگر مجھ جیسے پاکستانیوں کے ذہنوں پر مسلط کئی خیالات یاد دلادئے۔ مثال کے طور پر یہ تصور کہ ہمارا ہر سیاست دان ”چور اور لٹیرا“ ہے۔ اقتدار مل جائے تو خلق خدا کی خدمت کے بجائے اپنے اختیار کو ”حرام کی کمائی“ جمع کرنے پر مرکوز کردیتا ہے۔ مختلف ذرائع سے اس کمائی کو غیر ملک بھجوادیتا ہے۔ وہاں قیمتی جائیدادیں خرید کر شاہی انداز میں رہنا شروع کردیتا ہے۔ اسی باعث 1950 سے ہم مستقل کسی ایسے ”دیدہ ور“ کی تلاش میں رہے جو ان ”چوروں اور لٹیروں“ کا ”بے رحم احتساب“ کرے۔ قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائے۔

اسی ”فریضے“ کو نبھانے کے لئے اکتوبر 1999 میں جنرل مشرف نے اقتدار پر قبضے کے بعد ”قومی احتساب بیورو“ بنایا۔ ”چوروں اور لٹیروں“ کی ایک فہرست مرتب کی۔ ان میں سے چند لوگوں کو گرفتار کر کے جنگی قیدیوں کی مانند اٹک قلعے کے تہہ خانوں میں پھینک دیا۔ فقط ایک برس گزرنے کے بعد مگر نواز شریف کو سعودی عرب سے آئے ایک طیارے میں بٹھاکر پورے خاندان سمیت ”سرورپیلس“ بھیج دیا گیا۔ دیگر افراد کی اکثریت کے ساتھ بھی بعد ازاں ”مک مکا“ ہو گیا۔ ان میں سے چند جنرل مشرف کی سرپرستی میں 2002 سے 2008 تک چلائی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے طاقت ور وزیر بھی رہے۔

Read more

براڈ شیٹ، جھوٹ اور لالچ 

لاہور کی گلیوں میں اس حوالے سے جو زبان استعمال کی جاتی ہے اسے فیملی کے لئے تیار ہوئے اخبار میں دہرایا نہیں جا سکتا۔ جو محاورہ ہے اس کے دو کردار ہیں۔ لالچی اور جھوٹا۔ اور دعویٰ ہے کہ لالچی ہمیشہ جھوٹے کے ہاتھوں ذلیل و رسوا ہوتا ہے۔ ان دنوں ہمارے روایتی اور سوشل میڈیا میں جس غیرملکی کمپنی کے چرچے ہیں اس کا سربراہ یا CEOایرانی نژاد ہے۔  ایران سے ہم نے محبوب کو محبوب پکارنے کے

Read more

ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

تحریک انصاف سے ندیم افضل چن صاحب کی جدائی آج سے کئی ماہ قبل دیوار پر لکھی جاچکی تھی۔ بدھ کی شام بالآخر وہ بروئے کار آگئی۔ نظر بظاہر انگریزی محاورے والے تابوت کی آخری کیل وزیر اعظم صاحب کا کوئٹہ میں دہشت گرد بربریت کا نشانہ بنے ہزارہ کان کنوں کی بابت اختیارہوا رویہ تھا۔ چن صاحب کئی مہینوں سے اگرچہ خود کو عمران خان صاحب کے دربار میں اجنبی اور تنہا محسوس کررہے تھے۔ ندیم افضل چن ٹھوس

Read more

فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

جمہوری نظام اور مہذب روایات کے بارے میں فکرمند افراد کی بے پناہ اکثریت شاداں اور مطمئن ہے کہ فیس بک اور ٹویٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کو اپنے پلیٹ فارموں پرBan کردیا ہے ۔گزشتہ بدھ کے روز واشنگٹن میں جو ہنگامے ہوئے وہ مذکورہ فیصلے کا سبب ہیں۔ٹھوس شہادتوں کی بنیاد پرواضح انداز میں عیاں ہورہاہے کہ نومبر2020ء کے صدارتی انتخاب میں اپنی شکست کو ٹرمپ نے خوش دلی سے قبول نہیں کیا۔ دھاندلی کی دہائی مچانا شروع کردی

Read more

دھڑے اور ڈیرے کی سیاست کا امین ، حاجی مصطفی کھوکھر

اتوار کی صبح نسبتاََ دیر سے اُٹھ کر یہ کالم مکمل کرنے کی فکر میں اُلجھا ہوا تھا کہ رانا جواد کا فون آگیا۔وہ ’’جیو‘‘ ٹیلی وژن کے ڈائریکٹر نیوز ہیں۔گھر کے فرد کی مانند ہیں۔کوئی ’’تازہ ترین‘‘ خبر آجائے تو مجھے آگاہ کرنا لازمی شمار کرتے ہیں۔دُکھی آواز کے ساتھ  انہوں نے اطلاع دی کہ ’’سینیٹر(مصطفیٰ کھوکھر) کے ساتھ ٹریجڈی ہوگئی ہے۔‘‘ مزید تفصیلات جاننے کا مجھ میں حوصلہ نہیں تھا۔مصطفیٰ ہمارا مشترکہ دوست ہے۔اس کے والد حاجی نواز

Read more

’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

صابری برادران کو شہرت کی بلندیوں پر چڑھانے والی -’’تاجدارِ حرم‘‘- قوالی میں الاپ کے طورپر ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘ والا مصرعہ بھی ہے۔اسے جب بھی سنا اپنے دل سے نکلی ہوئی دُعا کی صورت محسوس کیا۔نجانے کیوں محسوس ہورہا ہے کہ عمر کے آخری حصے میں یہ قبول ہوگئی ہے۔ ہفتے کی رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب سابق صدر امریکہ- اوبامہ- کی تازہ ترین خودنوشت کے کئی صفحات پڑھنے کے بعد سونے کی تیاری

Read more

ٹرمپ کی جنونی BASE کے ہاتھوں اتھل پتھل ہوتا امریکی نظام

سمجھ نہیں آرہی کہ میں اسے ’’سانحہ‘‘ پکاروں یا ’’لطیفہ‘‘۔ سچ مگر یہ ہے کہ ہندو انتہا پسندی کے جنونی پرچارک نریندر مودی اور ’’خلافتِ عثمانیہ‘‘ کی عظمت بحال کرنے کو بے چین ترکی کے ’’سلطان اردوان‘‘ نے تقریباََ ایک جیسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے 6 جنوری کے روز واشنگٹن میں ہوئے واقعات کے بارے میں ’’تشویش‘‘کا اظہار کیا ہے۔وہاں جو مظاہرے ہوئے وہ ان دونوں کو ’’جمہوری روایات‘‘ کے لئے خطرہ نظر آئے۔دونوں نے امریکی عوام کو ’’آئین اور

Read more

سندھ طاس معاہدے کے ’’ضامن‘‘ کی بے اعتنائی

بھارتی غلامی میں جکڑے کشمیریوں کی بابت اپوزیشن جماعتوں کے غم وغصے کی ’’حقیقت کو عیاں کرنے‘‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب نے منگل کی سہ پہر سینٹ میں ایک طولانی خطاب فرمایا۔ کمال ہوشیاری سے یاد دلاتے رہے کہ مسئلہ کشمیر عمران حکومت کے دوران نمودار نہیں ہوا۔ یہ 73برسوں تک پھیلا ہوا قصہ ہے۔تین سے زیادہ مرتبہ حکومتوں میں رہتے ہوئے بھی پیپلز پارٹی اور نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ اسے حل نہیں کر

Read more

ایسی اپوزیشن سے کسی کو کیا پریشانی!

عمران حکومت سے نالاں ہوئے چند سیاسی مبصرین ان دنوں بہت پریشان ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کا بنایا PDM نامی اتحاد ان کی دانست میں عوام کو متحرک کرنے کے بجائے باہمی نفاق میں مبتلا ہوچکا ہے۔اسلام آباد پر لانگ مارچ کی تاریخ طے نہیں ہوپارہی۔دریں اثناء ضمنی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے حکومتی مخالفین ’’سسٹم‘‘ کو بچانے کے نام پر موجودہ حکومت کو مزید توانائی اور استحکام فراہم کرتے نظر آئیں گے۔پریشان ہوئے مبصرین کو اصل فکر یہ بھی لاحق ہے

Read more

اسلام آباد سیف سٹی یا شکاگو

سابق امریکی صدر اوبامہ نے The Promised Landکے عنوان سے جو نئی کتاب لکھی ہے اسے پڑھنے کا بہت اشتیاق تھا۔ کریڈٹ کارڈ لیکن مجھے میسر نہیں۔آن لائن آرڈر کی ویسے بھی سکت نہیں تھی۔دس سے زیادہ دوستوں نے یہ کتاب چھپتے ہی اگرچہ انٹرنیٹ کے ذریعے مجھے اس کا PDF ورژن بھیج دیا تھا۔ پرانی وضع کا قاری ہوتے ہوئے اس سے استفادہ نہ کرپایا۔ مجھے یقین تھا کہ مجھ جیسے لوگوں کی سہولت کے لئے پاکستان میں جلد

Read more

نیا سال نجومیوں کی نظر میں

مستقل قارئین کی میری توقع سے کہیں زیادہ بڑی تعداد نے خوش گوارحیرت کا اظہار کیا کہ میں نے ’’ستاروں کی چال‘‘ کے بارے میں بھی لکھنا شروع کردیا ہے۔ میری ’’تحقیق‘‘ کی بدولت وہ یہ جان کرمزید خوش ہوئے کہ آٹھ سو برس کے طویل ترین وقفے کے بعد انسانوں کا مقدر بگاڑنے اور سنوارنے والے دو طاقتور سیارے ‘ زحل اور مریخ‘ 22دسمبر2020 سے دلو نامی برج میں جمع ہوگئے ہیں۔اس برج میں ان کا اتصال عندیہ دیتا

Read more

عمران حکومت کیلئے اچھی خبروں کا موسم

1988کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کو اپنی دونوں حکومتوں کے دوران شدید گلہ رہا کہ میڈیاان کی جماعت اور اندازِ حکمرانی کے بارے میں ’’منفی‘‘ خبریں پھیلاتا ہے۔ ’’لفافہ صحافی‘‘ کی اصطلاع ان ہی دنوں ایجاد ہوئی تھی۔ پنجاب سے آئے پی پی پی کے سرکردہ رہ نمائوں نے اپنی لیڈر کو قائل کردیا کہ صحافیوں میں لفافے اور پلاٹ بانٹتے ہوئے لاہور کے صنعت کار سے سیاستدان ہوئے نواز شریف نے سارے میڈیا کو ’’خرید‘‘ لیا ہے۔

Read more

امریکہ میں تبدیلی : مودی تیار مگر عمران حکومت…؟

سیاسی امور کی بابت رپورٹنگ کے متحرک برسوں کے دوران بے تحاشہ واقعات کا مشاہدہ کیا۔ ان میں سے ’’اچھے مال‘‘ کو اپنے ذہن میں غالبؔ کی طرح ’’الگ باندھ‘‘ رکھا ہے۔سوچا تھا کہ رزق کمانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر قلم گھسیٹنے سے فرصت ملی تو ایک کتاب لکھوں گا۔ اپنی لکھی کتاب کو ان واقعات کے بیان کے ذریعے ’’مقبول‘‘ بنانے کی کوشش کروں گا۔وقت گزرنے کے ساتھ مگر یقین ہوتا جارہا ہے کہ میر ے ’’تلوں‘‘

Read more

لاڑکانہ جلسہ اور آڈیو ٹیپ

بوڑھی گھوڑی کو لال لگام پہنادو تومضحکہ خیز دِکھنا شروع ہوجاتی ہے۔اسی باعث ’’صحافت‘‘ کی اس روش سے ہر صورت دور رہنے کاارادہ باندھے ہوئے ہوں جو ہمارے دھندے کو ’’جدید تر‘‘ اور دورِ حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق بنانے کی دعوے دار ہے۔فرض یہ بھی کرلیا گیا ہے کہ روایتی صحافت نے رپورٹروں کو سیٹھوں کا ’’غلام‘‘ اور لفافوں کا محتاج بنادیا ہے۔وہ ’’حقائق‘‘ بیان کرنے کے قابل نہیں رہے۔ یوٹیوب سے لہٰذا رجو ع کرو۔ وہاں اپنا

Read more

ُبنیادی مسئلہ مناسب تیاری نہیں، ترجیحات ہے

اپنے ایک مہربان دوست کی بدولت انگریزی کی ایک اصطلاح کا علم ہوا ہے۔ اسے KPI پکارا جاتا ہے۔ یہ Key Performance Indicatorsکا مخفف ہے۔ ’’کلیدی ترقیاتی اشارے‘‘ غالباََ اس کا اُردو متبادل ہوسکتا ہے۔ بہرحال میرے دوست نے جو ہمہ وقت خبر کے متلاشی رہتے ہیں بنیادی اطلاع یہ دی کہ عمران حکومت کے خیرخواہ بہت سنجیدگی سے اصرار کررہے ہیں کہ PDMکے جلسوں کو ’’ناکام‘‘ ثابت کرنے میں وقت ضائع کرنے کے بجائے گورننس کے اہم معاملات پر

Read more

مولانا پر ’’پکّا‘‘ ہاتھ ڈالنے کے منصوبے

PDM کے لاہور والے جلسے کی ’’ناکامی‘‘کے بعد عمران حکومت پر اعتماد ہے کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے بجائے سینٹ کی مارچ 2021میں خالی ہونے والی 52نشستوں پر ہوئے انتخاب میں اپنی عددی قوت سے زیادہ حصہ لینے پر توجہ دیں گی۔ اس ضمن میں ان کی ’’مصروفیت‘‘ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کا باعث ہوگی۔ موسم بہار کے آغاز میں یہ مارچ ہو بھی گیا تو

Read more

آئندہ کا سیاسی زائچہ خوش کن… مگر

مولانا فضل الرحمن سے ’’باغی‘‘ ہوئے بلوچستان کے مولانا شیرانی اس ضمن میں اکیلے نہیں۔ لاہور کا PDM والا جلسہ ’’ناکام‘‘ ہوجانے کے بعد میں نے عمران خان صاحب کے کئی مخالفین کو بھی ’’آف دی ریکارڈ‘‘ یہ اعتراف کرتے سنا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو موجودہ حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت مکمل کرلے گی بلکہ 2023میں ہوئے انتخابات کے بعد پانچ سالہ اقتدار کی دوسری ٹرم یا باری لینے کے قابل بھی بن جائے گی۔ ایسے

Read more

روایتی صحافت کے تقاضے

پیر کی صبح اخبارات کے صفحہ اوّل پر ایک ’’خبر‘‘ چھپی ہے۔ اس کے ذریعے اطلاع یہ ملی کہ پنجاب حکومت کی مشیر اطلاعات جناب فردوس عاشق اعوا ن صاحبہ نے مریم نواز شریف کے ساتھ باکسنگ کا ’’چیلنج‘‘ قبول کرلیا ہے۔ سرخی دیکھتے ہی چونک گیا۔آٹھ کالموں میں نمایاں طورپر چھپی خبروں کو نظرانداز کرتے ہوئے مذکورہ ’’خبر‘‘ کی تفصیلات پڑھنے کو مجبور ہوگیا۔ مجھے گماں ہوا کہ شاید صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز صاحبہ نے مشیر

Read more

جی کے بہلاوے کو ستاروں کی چالوں پر توجہ

نجومیوں کی زبانی سنا ہے کہ مشتری نام کا سیارہ برج دلو میں داخل ہوچکا ہے۔ اس سیارے کا حجم آسمان میں گردش کرنے والے دیگر سیاروں سے کم از کم چار گنازیادہ بتایا جاتا ہے۔دعویٰ یہ بھی ہے کہ مشتری لامحدود توانائی سے بھرپور ہے۔ جس برج میں قیام پذیر ہو اس کی خصوصیات کو انگیخت دیتے ہوئے دو آتشہ بنادیتا ہے۔ آئندہ کئی مہینوں تک مشتری جس برج یعنی دلو میں قیام پذیر ہوگا اسے ’’عوام کا حاکم‘‘

Read more

سیاست کا طویل المدتی کھیل

رپورٹر سے ’’کالم نگار‘‘ ہوئے مجھ جیسے قلم گھسیٹ صحافیوں سے تقاضہ ہوتا ہے کہ فقط سیاسی موضوعات پر لکھا جائے۔ ہفتے کے پانچ دن صبح اُٹھتے ہی مگر یہ خیال ستانا شروع ہوجاتا ہے کہ ’’حرکت تیز تر ہے‘‘ نظر آتی لیکن دائروں میں گھومتی ہماری سیاست کوئی نیا پہلو اجاگر کرنے میں قطعاََ ناکام ہے۔ ’’تخت یا تختہ‘‘ والا ماحول بنائے رکھتی ہے اور ہم صحافی اسے ہیجان خیز بنانے کی علت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ Ratings اور

Read more

سینیٹ انتخاب کے لئے حکومت کی ’’کامیاب‘‘ حکمتِ عملی

چسکہ فروشی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ ہمارے میڈیا نے مگر مقبولیت یا Ratings کی ہوس میں اسے مریضانہ علت کی طرح اپنالیا ہے۔ہمارے رویے کی وجہ سے لوگ ہمیں ’’بکائو‘‘ یا عوامی مسائل سے لاتعلق تصور کریں تو ان سے شکوے کی گنجائش نظر نہیں آتی۔ اخبارات اور ٹی وی سکرینوں پر ’’نیوزاینڈ کرنٹ افیئرز‘‘ دکھانے والے دھندے کو Mass Media کہا جاتا ہے۔ یہ نام واضح طورپر یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم صحافیوں کا بنیادی فریضہ

Read more

جلسہ لاہور: حکومتی ترجمان اب آگے کا سوچیں

اپوزیشن جماعتوں کے لاہور والے جلسے کو محض تماشائی کے طورپر دیکھنے کے لئے میرے اس شہر میں دو روزہ قیام کے دوران ایک ’’لطیفہ‘‘ بھی ہوا۔میرا جی اگرچہ اس سے گھبرا گیا۔ مذکورہ جلسے کی رپورٹنگ کے لئے ایک عالمی نشریاتی ادارے کے نمائندہ دوست لاہورجمخانہ میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ مال روڈ سے ظفر علی خان روڈ کی جانب مڑتے ہی وہاں داخل ہونے کا دروازہ لگا ہے۔ اتوار کی دوپہر انہیں کمپنی دینے وہاں چلا گیا۔ تین بجے

Read more

لاہور جلسہ میں کتنے بندے تھے ؟

اندھی نفرت وعقیدت کے موسم میں ’’صحافت‘‘ نام تھا جس کا ‘‘ عرصہ ہوا ہمارے ہاں سے ہی نہیں دُنیا بھر کے میڈیا کے ’’گھر سے‘‘ جاچکی ہے۔ 2016 کا انتخاب جیتنے کے بعد ٹرمپ نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا تو ایک ٹویٹ لکھ کر بڑھک لگادی کہ اس کی حلف برداری کا ’’جشن‘‘ منانے امریکی عوام کی ایک ریکارڈ ساز تعداد وائٹ ہائوس کے باہر جمع ہوگئی تھی۔اس کے مخالف ٹی وی اداروں نے بے تحاشہ

Read more

پی ڈی ایم کا جلسۂ لاہور

جلسے،جلوسوں اور سیاسی تحاریک کی بابت میرا رویہ اب ’’دیکھے ہیں بہت ہم نے…‘‘ والا ہوچکا ہے۔گزشتہ دو برسوں سے ’’گوشے میں قفس کے‘‘ والے آرام کی لت میں بھی مبتلا ہوچکا ہوں۔کرونا کی وجہ سے نازل ہوئی سماجی دوری نے بلکہ اسے عادت بنا ڈالا۔چند بہت ہی پیارے دوست مگر مجھے تنہائی کے سپرد کرنے کو ہرگز آمادہ نہیں۔حیلوں بہانوں سے اگرچہ انہیں ٹالنے میں کامیاب رہتاہوں۔ہفتے کی صبح البتہ ’’’بچنا‘‘ مشکل ہوگیا۔ایک صحافی دوست کے لئے PDMکا لاہور

Read more

سوشل میڈیا کے ’’نیٹ فلیکس‘‘ کا دور

اجتماعی طورپر نہایت ڈھٹائی سے ہم ایک مہذب اور دین دار معاشرہ ہونے کا ڈھونگ رچاتے ہیں۔ہماری روزمرہّ زندگی کے حقائق اور رویے اگرچہ ہماری ’’اصلیت‘‘ کو مسلسل عیاں کرتے رہتے ہیں۔خود کو دھوکا دینے ہی میں تاہم عافیت محسوس ہوتی ہے۔حقائق کو تسلیم کرلینا زندگی کو اذیت ناک بناسکتاہے۔ ذہنی کوفت اور اذیت سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے مثال کے طورپر گزشتہ دو روز سے اپنا ٹویٹر اکائونٹ دیکھنے سے گریز کو ترجیح دے رہا ہوں۔اسے کھولیں

Read more

21  دسمبر کے لئے ایوانکا کی گرمجوشی اور میری تحقیق

سیاست کے بارے میں مسلسل لکھنے سے جی اُکتا چکا ہے۔ پاکستان کے آزاد اور بے باک میڈیا کی سکرینوں پر چھائے ذہن سازوں کی مہربانی سے دریافت یہ بھی ہو رہا ہے کہ ہمارے سیاست دانوں کی اکثریت ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ پر مشتمل ہے۔ اپنی ’’آل اور مال بچانے‘‘ کے لئے وہ جولائی 2018 کے صاف شفاف انتخاب کے ذریعے قائم ہوئی عمران حکومت کو منفی ہتھکنڈے اختیار کرتے ہوئے وقت سے پہلے گھر بھیجنا چاہ رہے ہیں۔ ہمارے

Read more

بھٹو کی پھانسی اور نواز شریف کی نااہلی

عمران خان صاحب 2008 سے حکومت میں ’’باریاں‘‘ لینے والے ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ کے خلاف غم وغصے کا اظہار کرتے ہیں تو ’’بے جواز‘‘سنائی نہیں دیتے۔کرکٹ کی وجہ سے حاصل ہوئی بے پناہ شہرت کو انہوں نے بہت لگن سے لاہور میں کینسر کے علاج کے لئے ایک جدید ترین ہسپتال کی تعمیر کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔وہ ہسپتال تعمیر ہوگیا تو سیاست دانوں کی بے حسی اور کرپشن سے اُکتائے پڑھے لکھے شہری متوسط

Read more

جلسے جلسیاں:عوامی جوش و بے اعتنائی

پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں پہ در پہ جلسوں کے انعقاد سے یہاں ’’ووٹ کی طاقت‘‘ سے قائم ہوئی کسی حکومت کو گھر نہیں بھیجا جاسکتا۔حاضرین کی تعداد کے اعتبار سے تاریخ ساز جلسوں سے مسلسل خطاب محترمہ بے نظیر بھٹو اپریل 1986میں طویل جلاوطنی کے بعد وطن لوٹ کر فرماتی رہی ہیں۔جونیجو حکومت اس کے باوجود مئی 1988 تک قائم رہی۔ دو برس گزرجانے کے بعد وہ بلکہ اتنی توانا ہوگئی کہ اس کے حقیقی ’’خالق‘‘ جنرل ضیاء

Read more

شدید سردی کا مقابلہ مگر کیسے؟

کاش بلھے شاہ ترکی میں پیدا ہواہوتا۔طیب اردوان جیسے دیدہ ور حکمران کے عہد زریں میں اس کی زندگی اور سوچ کو مؤثر انداز میں متعارف کروانے کے لئے کوئی ڈرامائی سلسلہ تیار ہوجاتا۔ اس سیریل کی مقبولیت کی خبر ہمارے ہاں پہنچتی تو پاکستان کے چوروں اور لٹیروں کو NROنہ دینے پر بضد وزیر اعظم اسے اُردو میں ڈب کرنے کا حکم صادر فرماتے۔ہم بدنصیبوں کو اپنے ملک کے آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے یعنی پنجاب کے قلب میں واقعہ شہر قصور میں دفن ہوئے اس صوفی شاعر سے بالآخر اس کی بدولت تھوڑی آشنائی نصیب ہوجاتی۔

Read more

میر ظفر اللہ جمالی سے وابستہ یادیں

فیصلہ کررکھا تھا کہ اب کوئی تعزیتی کالم نہیں لکھنا۔اسی باعث اپنے ایک بہت ہی محترم سینئر جناب عبدالقادر حسن کی رحلت کی خبر آئی تو بڑی کاوش سے اسے برداشت کرلیا۔ میں انہیں ’’اُستادِ محترم‘‘ پکارتا تھا اور ان کے سہل ممتنع والے ہنر پر کمال کی بابت برسرِ عام حسد کا اظہار کرتا۔کئی ممالک کے سفر کے دوران میں ان کی ’’ذمہ داری‘‘ ہوجاتا۔ان کا فراخ دل مجھے مجبور کرتا کہ مہنگے ترین ریستورانوں میں بیٹھا جائے۔ مصررہتے

Read more

ملتان کے جلسے پر شاہ محمود قریشی کا اضطراب

’’نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز‘‘ پر لمحہ بہ لمحہ نگاہ رکھنے کے نام پر جو ٹی وی نیٹ ورکس قائم ہوئے ہیں انہوں نے سیاسی عمل کو ون ڈے کرکٹ کی طرح فقط چوبیس گھنٹوں تک محدود کردیا ہے۔ ’’یک روزہ مقابلہ‘‘کے حوالے سے ’’ہاریا جیت‘‘ کا فیصلہ بھی اب سوشل میڈیا پر چھائے سیاسی جماعتوںکے اُجرتی Trollsکے واہی تباہی بھرے پیغامات کے ذریعے سنانے کی کوشش ہوتی ہے۔ ہیجان کے اس عالم میں ہماری اکثریت کو سیاست سے متعلق انتہائی

Read more

جلسۂ ِ ملتان اور آصفہ بھٹو

’’کتنے لوگ تھے؟‘‘ والا سوال اٹھانا وقت کا زیاں ہوگا۔’’مکدی گل‘‘ یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد-پی ڈی ایم- پیر کے روز ملتان میں اپنا جلسہ منعقد کرنے میں کامیاب رہا۔چار سے زیادہ دنوں تک پھیلی پولیس اور انتظامیہ کی پھرتیاں اسے روکنے میں مضحکہ خیز حد تک ناکام رہیں۔واضح طورپر غیر ضروری نظر آتی ان پھرتیوں نے تجسس اور تنائو کا جو ماحول پیدا کیا اس نے مجھ ایسے ’’ٹی وی بیزار‘‘شخص کو بھی مجبور کردیا کہ بستر

Read more

ملتان کی سیاست اور پی ڈی ایم کا جلسہ

پیر کی صبح اُٹھ کر یہ کالم لکھ رہا ہوں۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) میں جمع ہوئی جماعتوں نے اس دن ’’ہر صورت ‘‘ ملتان میں جلسہ منعقد کرنے کا ارادہ باندھ رکھا ہے۔عمران حکومت نے اگرچہ دو روز قبل ہی ریاستی قوت کے استعمال کے ذریعے اسے روکنے کی تیاری شروع کردی۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کا گھرانہ ریاستی جبر کا خصوصی نشانہ نظر آیا۔گیلانی خاندان پر ہوا یہ فوکس تاہم اسے مقامی سیاست میں بھرپور احیاء

Read more

ایران میں سنگین ہوتی صورتحال اور ہماری غفلت

سازشی کہانیوں پر میں نے کبھی اعتبار نہیں کیا۔ عموماََ ان کا مذاق ہی اُڑایا۔اگرچہ حال ہی میں انسان اور اس کے حوالے سے معاشرتی اور ثقافتی ارتقاء کے بارے میں ایک مشہور کتاب لکھنے والے Yuval Noah Harariنے نیویارک ٹائمز کے لئے ایک تفصیلی مضمون لکھتے ہوئے سازشی کہانیوں کی نمو اور فروغ کی ٹھوس وجوہات انتہائی مؤثر انداز میں بیان کی ہیں۔ اندھی محبت اور نفرت کے شدید تنائو میں ہوئے حالیہ صدارتی انتخاب کے بعد کئی سنجیدہ

Read more

انور عزیز چودھری کی وفات…اور غیر محفوظ موٹروے

مئی 2019 سے میرا اپنے گھر سے باہر نکلنے کو بھی جی نہیں چاہتا۔ کسی اور شہر کا سفر کرنے سے کمر کی تکلیف کے خوف کی بنا پر گھبرائے رہتا ہوں۔چودھری انور عزیز صاحب کی وفات کی خبر سن کر مگر شکرگڑھ جائے بغیر دل کو تسلی نہیں مل سکتی تھی۔ میری بیوی کو بھی ان کی قبر پر حاضری دئیے بغیر چین نصیب نہیں ہونا تھا۔ چودھری صاحب کی 90 ویں اور آخری سالگرہ ہم نے اسلام آباد

Read more

حالاتِ حاضرہ اور رفتگاں کی یادیں

شکرگڑھ سے تھکا ماندہ اور بہت اداس لوٹا تو ایڈمرل فصیح بخاری کے انتقال کی خبر آگئی۔ چودھری انور عزیز اور اشفاق سلیم مرزا صاحب کے برعکس ان کے ساتھ دوستی کے بجائے محض شناسائی کا رشتہ تھا۔میرے صحافتی کیرئیر کا ایک اہم ترین Exclusive مگر انہوں نے فراہم کیا تھا۔جو خبر انہوں نے دی اسے لکھنے کو احمقانہ دلیری درکار تھی۔ معاملہ اس وجہ سے بھی مزید پیچیدہ ہوگیا کہ جس اخبار کے لئے ان دنوں کام کرتا تھا

Read more

’’وفا داری بشرط استواری‘‘کی مجسم علامت۔ اشفاق سلیم مرزا

چودھری انور عزیز صاحب کی تعزیت کے لئے شکر گڑھ کا سفر درپیش تھا کہ اشفاق سلیم مرزا صاحب کی رحلت کی خبر آگئی۔ عرصہ ہوا ان سے سرسری ملاقات بھی نہیں ہوئی تھی۔زندگی کے مختلف دائروں تک محدود ہوکر ایک دوسرے سے ہم جدا ہوچکے تھے۔اپنی زندگی کے کئی برس مگر ہم نے خاندانی اکائی کی صورت گزارے ہیں۔ان کی وفات نے بہت کچھ یاد دلادیا۔ انتہائی پریشان کن حقیقت مگر یہ بھی ہے کہ طبعاََ ابھی تک موت

Read more

’’بغاوت‘‘ کا سرغنہ ٹھہرے چودھری انور عزیز

اپنے والد،والدہ،سسر اور ساس کی موت کو میں نے بہت حوصلے سے برداشت کرلیاتھا۔چودھری انور عزیز صاحب کے انتقال کی خبر نے مگر ’’یوں کس طرح کٹے گا کڑی دھوپ کا سفر؟‘‘ والا سوال کھڑا کردیا ہے۔ان سے جڑی یادوں کو ایک کالم میں سمونہیں سکتا۔ اختصارنویسی کے تمام تقاضوں کو پوری طرح نبھاتے ہوئے بھی کئی سو صفحات پر مشتمل کتاب لکھنا ہوگی۔ اپنے اسلوب کے حوالے سے منفرد شمار ہوتے صحافی جناب عباس اطہر صاحب کی وساطت سے

Read more

علامہ خادم حسین رضوی ایک طاقتور کرشماتی شخصیت

وہ دوست جن کی پُرخلوص شفقت اور محبت کی بدولت اب تک زندگی سے کامل کنارہ کشی اختیار کرنے کو مجبور نہیں ہوا، ان کی تعداد ہاتھ کی اُنگلیوں کے برابر رہ گئی ہے۔جمعہ کے دن سے مگر مجھے یہ خوف لاحق ہونا شروع ہوگیا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی صاحب کے بارے میں میری بے لچک رائے انہیں مجھ سے ناراض نہ کردے۔ حیران کن حقیقت یہ بھی ہے کہ علامہ صاحب کی زندگی میں ان کے اندازِ

Read more

’’غریب کی جورو ‘‘ بنے قومی اسمبلی اور سینٹ

سنگین ترین معاملات کی بابت بھی ہمارا اجتماعی رویہ ’’مٹی پائو‘‘ والا ہے۔ کبوتر سے منسوب بلی کو دیکھ کر آنکھ بند کرکے خود کو محفوظ تصور کرنے والی جبلت۔ شتر مرغ کی طرح خطرات کو نظرانداز کرنے کے لئے ریت میں سر چھپانا۔ یوں کرتے ہوئے ہم پنجابی محاورے میں بتائی اس حقیقت کو فراموش کردیتے ہیں کہ ہاتھوں سے لگائی گرہوں کو بالآخر دانتوں سے کھولنے والی مشقت اٹھانا پڑتی ہے۔ رواں ہفتے کے آغاز میں ’’مسلم اُمہ

Read more

اسامہ اپریشن کے بعد ’’مستند ہے اوبامہ کا فرمایا ہوا‘‘

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد کے اہم ترین پالیسی ساز اداروں میں ایک بار پھر یہ سوال زیر غور رہا کہ وطن عزیز کے صحافیوں کو ’’قومی بیانیہ‘‘ فروغ دینے کے قابل کیسے بنایا جائے۔ اس ضمن میں ایک کورس کا اہتمام ہوا۔ چند بریفنگ بھی ہوئیں جہاں ریاستی قوت کے حوالے سے ’’مقتدر‘‘ افراد نے کھلی ڈلی باتوں سے شرکاء کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ عملی صحافت سے عرصہ ہوا ریٹائر ہوچکا ہوں۔گوشہ

Read more

’’غداروں ‘‘ کی شکست پر جشن منانے کا موسم

جان کی امان پاتے ہوئے حکمرانوں سے دست بستہ فریاد یہ کرنی ہے کہ موبائل فون کی بند ش امن وامان کو ہرگز یقینی نہیں بناتی۔ سینہ پھلا کر خود کو آزاد،ایماندار، بے باک اور حب الوطنی کے حتمی نگہبان ٹھہراتے اینکر خواتین وحضرات ذرا سی ندامت محسوس کئے بغیر اگر ہر حوالے سے اہم ترین ’’خبر‘‘ کو زیر بحث نہ بھی لائیں تب بھی ’’اُمت مسلمہ کی واحد ایٹمی قوت‘‘ کا دارالحکومت دو روز تک احتجاجی ہجوم کا یرغمال

Read more

’’جیہڑا جتّے، اوہدے نال‘‘ کی برقرار عادت

یہ کالم لکھنے کے لئے پیر کی صبح 10:52پر قلم اٹھایا ہے۔ میرے موبائل کی سکرین پر No Serviceآرہا ہے۔اتوار کا سارا دن بھی اس ’’سروس‘‘ سے محروم رہا۔ موبائل فون کے ذریعے گھر سے رابطہ برقرار رکھنے والے اطمینان کی عدم دستیابی کے سبب باہر نکلنے سے خوف آتا رہا۔ دورِ حاضر میں روزمرہّ زندگی کے لئے ’’بنیادی‘‘ ہوئی اس سہولت سے محرومی کی جووجہ ہے اسے ’’فسادِ خلق‘‘ کو ’’بھڑکانے‘‘ کے الزام سے بچنے کے لئے زیر بحث

Read more

ارشد وحید چودھری راہی ٔ ملک عدم

ارشد وحید چودھری کی جواں سالی میں موت نے بوکھلا دیا ہے۔وگرنہ ہفتے کی سہ پہر سے ذہن میں دو موضوعات طے ہوچکے تھے۔ مطمئن تھا کہ اتوار کی صبح اُٹھنے کے بعد ان میں سے کسی ایک کو زیر بحث لاتے ہوئے روانی میں کالم لکھ ڈالوں گا۔ عمر کے حوالے سے ارشد مجھ سے کئی برس جونیئر تھا۔ ہم دونوں نے کبھی کسی صحافتی ادارے میں ایک ساتھ کام بھی نہیں کیا۔ گزشتہ برس کے آغاز میں لیکن

Read more

اپوزیشن اب ’’سو پیاز اور سو جوتوں‘‘ کے لئے تیار نہیں

انگریزی میں ایک ترکیب استعمال ہوتی ہے:Clever by Half۔لاہور کی گلیوں میں پلا بڑھا مجھ جیسا کم علم شخص جب اُردو میں اسے بیان کرنا چاہتا ہے تو برجستہ جو لفظ ذہن میں آتا ہے اسے گھروں میں پڑھے اخبار کے لئے لکھا نہیں جاسکتا۔ آگے بڑھنے کے لئے غالباََ ’’ضرورت سے زیادہ چالاکی‘‘ کا استعمال کافی ہوگا۔ آج کے کالم میں ویسے بھی آپ کی خدمت میں بنیادی طورپر عرض یہ گزارنا ہے کہ تحریک انصاف کے چند بہت

Read more

سازشی کہانیوں کی پذیرائی

کج بحثی میں اُلجھنے سے کیا حاصل؟ کبھی کبھار گلاس کو آدھا بھرا دیکھ کر بھی دل کو اطمینان دِلانا پڑتا ہے اورکراچی واقعہ کے بار ے میں آئی ایس پی آر کی رپورٹ آجانے کے بعد منگل کی شام پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے یہی پیغام دیا ہے۔غور طلب حقیقت بنیادی طورپر اس کے باوجود یہ رہی کہ جس واقعہ کی بابت رپورٹ جاری ہوئی اسے پاکستان کے آئینی طورپر ’’چیف ایگزیکٹو‘‘ ٹھہرائے وزیر اعظم عمران

Read more

نیا روڈ میپ: دل کا بہلاوا

ملکی سیاست کے اسرار و رموز تک رسائی کے لئے 25 سے زیادہ برس دن رات ایک کیے تھے۔ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی بدولت بالآخر دریافت کیا کہ ہمارے ہاں جس شے کو ”صحافت“ کہا جاتا ہے درحقیقت ”چور اور لٹیرے“ سیاست دانوں کے دیے ”لفافوں“ کی محتاج ہے۔ ”سچ“ ’تو وہ ہے جو عمران خان صاحب بیان کرتے ہیں۔ اگست 2018 میں لیکن وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہونے کے بعد وہ اہم ذمہ داریاں نبھانے میں مصروف ہو گئے۔ ہماری رہ نمائی اب ان کے ترجمانوں کی فوج ظفر موج فرماتی ہے۔ ”لفافہ صحافت“ کے پھیلائے ”جھوٹ“ کے مقابلے میں ”حقائق“ کی تلاش میں یوٹیوب سے رجوع کرنا بھی ضروری ہے۔ میں بہت لگن سے اس ایپ کے ذریعے بتائی ”خبروں“ کے ذریعے ملکی سیاست کے اتار چڑھاؤ کو گرفت میں لانے کی کوشش کرتا ہوں۔

Read more

ٹرمپ شکست کے آفٹر شاکس

یہ حقیقت سمجھنے میں ہمیں وقت لگے گا کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کی شکست محض ایک اہم سیاسی واقعہ ہی نہیں تاریخی اعتبار سے ایک طاقت ور ’’زلزلہ‘‘ بھی ہے۔ اس کے ’’آفٹرشاکس‘‘ آنے والے دنوں میں دُنیا کے کئی ممالک میں نمودار ہوتے رہیں گے۔ ہمارے ہمسائے میں مثال کے طورپر بھارت کے تیسرے بڑے صوبے بہار کی اسمبلی کے لئے چنائو کے تمام مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔اب نتائج کا انتظار ہے۔ممکنہ نتائج کا باریک بینی

Read more

جوبائیڈن سے امیدیں

ہمارے ہاں سوال اب یہ اٹھایا جائے گا کہ جوبائیڈن کے دورِ اقتدار میں پاک -امریکہ تعلقات کا کیا عالم رہے گا۔ عملی صحافت سے عرصہ ہوا ریٹائر ہوچکا ہوں۔خود کو مذکورہ سوال کا تسلی بخش جواب فراہم کرنے کے لہٰذا قابل نہیں سمجھتا۔ جوبائیڈن کی پاکستان کے بارے میں ممکنہ طورپر اختیار کردہ پالیسی کے بارے میں سوچتے ہوئے مگر یاد رکھنا ضروری ہے کہ ہمارے ہاں 2008-9کے برسوں میں ’’کیری-لوگربل‘‘ کا بہت چرچارہا تھا۔مذکورہ بل کاپسِ منظر بھی

Read more

بائیڈن کے لئے نظر آنے والی مشکلات

امریکی صدارتی انتخاب نے خوف،بے چینی اور تنائو کی جو شدت دکھائی ہے وہ دُنیا بھر کے صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو اپنی سوچ اور رویے میں بنیادی تبدیلیاں لانے کا باعث ہونا چاہیے۔ بہت خلوص سے انہیں یہ اعتراف کرنا ہوگا کہ اپنے تئیں ’’معروضی حقائق‘‘ کو ’’دریافت‘‘ یا بیان کرتے ہوئے وہ خودپرستانہ رعونت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ فرض کرلیتے ہیں کہ ’’تھوڑی عقل‘‘ رکھنے والا ہر شخص ان ہی کی طرح ’’معقول‘‘سوچ کاحامل ہے۔معاشرے کے محض

Read more

امریکہ میں نظر آتا خوفناک بحران

فلوریڈا جیت لینے کے باوجود ٹرمپ پریشان دِکھ رہا تھا۔ حالانکہ ابھی تک ہوئے رائے عامہ کے سروے مسلسل دعویٰ کررہے تھے کہ 538 اراکین پر مشتمل الیکٹورل کالج میں 29 ووٹوں کی حامل یہ امریکی ریاست بائیڈن کی حامی ہوئی نظر آرہی ہے۔فلوریڈا میں بائیڈن کی شکست ٹرمپ مخالفین کے لئے حیران کن ہی نہیں بلکہ ان کی امیدوں پر پانی ڈالنے کا باعث بھی ہونا چاہیے تھی۔ یہ کالم لکھنے سے چند ہی لمحے قبل لیکن ڈیموکریٹ پارٹی

Read more

امریکہ میں خانہ جنگی جیسے بحران کا امکان؟

1986ء میں ایشیاء ،افریقہ اور لاطینی امریکہ سے ایک طویل عمل کے ذریعے چنے چند صحافیوں کے ہمراہ امریکہ میں چھ ماہ گزارے تھے۔ امریکی اخبارات کے مدیروں کی تنظیم نے ہمارے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔مشہور زمانہ فلیچر سکول آف لاء اینڈ ڈپلومیسی کی نگہبانی میں تیار ہوئے اس پروگرام کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ دُنیا امریکہ کے بارے میں کیا جانتی اور محسوس کرتی ہے اور امریکی دیگر ممالک کے بارے میں کتنے باخبر ہیں۔

Read more

اے این پی اور پیپلز پارٹی کے لئے ’’دہائی مچانے‘‘ کا موقع

اتوار کی سہ پہر طویل وقفے کے بعد میں نے اسلام آباد کے نواح میں واقع ایک دیہات میں چند گھنٹے صرف کئے۔ خودروجھاڑیاں اور درخت رونق سے محروم نظر آئے۔ فرض کرلیا کہ سردی کی آمد سے گھبراگئے ہیں۔تھوڑی دیر بعد مگر احساس ہوا کہ فصلوں اور سبزیوں کی کاشت کے لئے جو رقبے مکانات تعمیر ہونے سے بچ گئے ہیں کسانوں کی توجہ سے محروم ہیں۔زمین خشک مٹی کی تہہ میں چھپ گئی ہے۔ کاشت کاری کے لئے

Read more

نیلا چاند اور ممکنہ المیے

پس ثابت ہوا کہ اردو ہی نہیں دنیا کی ہر زبان بقول داغ دہلوی ”آتے آتے“ آیا کرتی ہے۔ انگریزی سے سطحی واقفیت کی وجہ سے میں نے ہمیشہ یہ باور کیا کہ ”Once in a Blue Moon“ والا جو محاورہ ہے وہ اچانک نصیب ہوئی اس خوشی کو بیان کرتا ہے جو مصیبتوں کا مارا کوئی شخص تصور میں بھی نہیں لاسکتا۔ چند دن قبل مگردریافت یہ ہونا شروع ہوا ہے کہ ”بلیو مون یا نیلا چاند“ کبھی کبھار نمودار ضرور ہوتا ہے مگر ہمیشہ ”خیر“ کی خبر نہیں لیتا۔ اس کی نمائش بسا اوقات اذیت دہ انہونیوں کا باعث بھی ہوتی ہے۔

Read more

سیاست اور کرکٹ میں فرق

انتہائی مستند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان صاحب اپنے وزراء سے ان دنوں سخت ناراض ہیں۔انہیں گلہ ہے کہ وہ اپوزیشن کا مؤثر انداز میں مقابلہ نہیں کرتے۔ٹی وی سکرینوں پر بجھے بجھے نظر آتے ہیں۔سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی حزب مخالف کو منہ توڑ جواب نہیں دیتے۔ وزیر اعظم کے مبینہ غصے کی وجوہات میں نے ایک صحافی کے تجسس کے ساتھ سمجھنے کی کوشش کی ہے۔میری ’’تحقیق‘‘ بالآخر ایک بار پھر مجھے

Read more

گندم کی ’’امدادی‘‘ قیمت

چوہدری پرویز الٰہی نے درست کہا ہے۔ عمران حکومت کی جانب سے گندم کی ’’امدادی‘‘ قیمت میں دو سو روپے فی من کا اضافہ ’’مذاق‘‘ ہی محسوس ہورہا ہے۔ذاتی طورپر اگرچہ میں اسے ’’مذاق‘‘ کے بجائے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف تصور کروں گا۔ مذکورہ قیمت کو طے کرنے سے قبل حکومت ہرگز یہ کوشش کرتی نظر نہیں آئی جس کی بدولت اِن دِنوں بازار میں گندم کی فی من قیمت کا پتہ لگایا جاتا۔اس قیمت کاجائزہ لیتے ہوئے

Read more