سیکولرو! اچھا تو تمہاری بہن کو ڈیٹ کرنے کی اجازت ہے؟

اچھا تو تم ہمیں کافر کرنا چاہتے ہو! تم چاہتے ہو کہ ہم اسلام چھوڑ کر سیکولر اور لبرل ہو جائیں۔ ہم مسجد کی بجائے کلب یا شراب خانے جایا کریں، ہماری عورتیں تھوڑے تھوڑے کپڑے پہنے پھریں اور ہم بے غیرت ہو جائیں۔ تم آخر کیوں ہم سب کی آخرت خراب کرنے پر تلے ہوئے ہو۔ اور ہاں میں یہ بھی آپ کو بتا دوں کہ تمہیں کامیابی نہیں ہونے والی، انشاللہ۔ تم ہمارے پاکستان کو کافرستان نہیں بنا

Read more

می ٹو مہم: جماعت اسلامی اور بی جے پی ایک پیج پر

اور دو ان عورتوں کے ہاتھ میں اختیار، اب پھر بھگتو۔ جماعت اسلامی والے پچھلے ستر برس سے چلا چلا کر ہمیں سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ عورتوں کے ساتھ زبردستی کیے جانے والے جنسی جرائم، چاہے وہ جنسی ہراسانی ہو، زبردستی کی شادی ہو یا پھر ریپ، ان میں عورتوں کا اپنا ہاتھ بھی ہوتا ہے۔ اس لیے اس پر زیادہ بات نہ کرو اور انہیں شرم و حیا اور کلچر کے پردے کے نیچے ہی چھپا رہنے دو۔

ٹھیک بات ہے۔ یہ باتیں سرعام مت کرو۔ ہاں مرد نجی محفلوں میں ایک دوسرے کو اپنی اپنی فتوحات گنوا کر جو مزا اور فخر حاصل کرنا چاہتے اور کرتے ہیں وہ بات اور ہے۔ لیکن پھر بھی جو کچھ ہو رہا ہے اسے چھپا رہنے دو۔ عورتوں کا تو اس سلسلے میں بات کرنا بے حیائی کی انتہا ہے۔ اسی لیے جماعت اسلامی اس بات کی حوصلہ شکنی کرتی رہی اور ہمیں بھی یہی درس دیتی رہی۔ ان کی منطق کئی حوالوں سے درست تھی۔

Read more

گینگ ریپ کا شکار ہونے والی انتھک عابدہ تھک کیسے گئی

ان چار ملزموں نے جب عابدہ کو دن دھاڑے اغوا کیا اور پھر راولپنڈی شہر میں ہی کسی جگہ اس کا گینگ ریپ کیا تو اس وقت انہوں نے اپنے اس کارنامے کی کچھ ویڈیوز اور فوٹوز بھی بنائے تھے۔ ان کا مقصد شاید یہ ہو گا کہ آئندہ اس لڑکی کا ریپ کرنے کی ضرورت نہ پڑے اور صرف اسے اس کے فوٹوز دکھا کر ہی کام چلا لیا جائے۔ ان فوٹوز میں صرف عابدہ ہی نہیں بلکہ وہ خود بھی موجود تھے۔ وہ عابدہ کے مقابلے میں بہت طاقتور تھے اور صاف ظاہر ہے کہ ملزمان کو اپنی طاقت پر بے پناہ گھمنڈ تھا اسی لیے وہ بلا جھجھک اپنے اتنے گھناؤنے جرم کا ثبوت فوٹوز کی شکل میں ریکارڈ کرتے رہے۔ انہیں اپنی طاقت کا گھمنڈ تو تھا لیکن دوسری جانب ایک غریب اور مظلوم لڑکی کے ڈٹ جانے کی طاقت کا اندازہ نہیں تھا۔

عابدہ نے مقدمہ درج کروا دیا اور بتایا کہ ملزمان نے فوٹوز بھی بنائے ہیں۔ پولیس نے کمال ہوشیاری سے ملزمان سے وہ فوٹوز برآمد کر لیے۔ کہتے ہیں کہ وہ فوٹوز ایک اعلی پولیس افسر نے دیکھے تو اس کا دل پسیج گیا۔ اس نے اپنے آپ سے عہد کیا کہ ان ظالموں کو ان کے جرم کی سزا ضرور دلواؤں گا۔ وہ فوٹوز بھی مقدمے کی فائل کا حصہ بنے۔ بھلا ہو اس پولیس افسر کا جسے کوئی رشوت یا سفارش زیر نہ کر سکی اور کیس اپنی صحیح شکل میں عدالت تک پہنچ گیا۔ عابدہ کی خوش قسمتی جاری رہی۔ کیس ایسے نیک سیشن جج صاحب کے پاس لگا جو اپنی تنخواہ میں گزارا کرنے میں مشہور تھے۔ ان سے انصاف کی امید تھی۔ کوئی دو سال مقدمہ چلا۔

Read more

میرے میاں کو دنیا کی ہر چیز کا لالچ ہے

میرے میاں بہت ہی لالچی واقع ہوئے ہیں۔ انہیں دنیا کی ہر چیز کا لالچ ہے۔ حالانکہ ان کے پاس اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے اور سب کچھ ہی حلال کا ہے لیکن پھر بھی وہ کبھی مطمئن ہونے والے نہیں ہیں۔ دوسرا پرابلم یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو دنیا کا سب سے زیادہ عقلم مند، سب سے زیادہ خوبصورت اور سب سے زیادہ انوکھا آدمی سمجھتے ہیں۔ انہیں وہی بیماری ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ

Read more

ایک کروڑ پاکستانی بچوں کے قد اور دماغ چھوٹے ہیں؟

پاکستان بری خبروں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے اور ہم "کمفرٹیبلی نمب” (comfortably numb) ہو چکے ہیں اور بری سے بری خبر بھی ہمیں کچھ زیادہ متاثر نہیں کرتی۔ لیکن یہ خبر کہ پانچ سال سے کم عمر کے ہمارے ایک کروڑ بچے اور بچیاں قد میں چھوٹے اور جسمانی اور ذہنی طور پر کمزور ہیں، بہت ہی غیر معمولی ہے اور اس خبر نے بھی اگر ہمیں متحرک نہ کیا تو مستقبل کے اندھیرے ہمارے اندازے سے کہیں زیادہ

Read more

میاں والی سے لے کر بیوی والا تک نیا پاکستان

میاں والی اور بیوی والا میں فرق ہی کیا ہے۔ ہم نے تو اداروں کو ٹھیک کرنا ہے اور اس کا آغاز پھر کہیں نہ کہیں سے تو کرنا ہی تھا۔ اس لیے ریلوے کو ٹھیک کرنے کا آغاز میانوالی سے کیا ہے اور پنجاب پولیس کو ٹھیک کرنے کی شروعات بیوی والا سے ہوئی تھی۔ دیکھو میرے نوجوانو اگر تم میانوالی یا بیوی والا کے رہنے والے نہیں ہو تو بھی فکر نہ کرو۔ نئے پاکستان کا آغاز ہو

Read more

ہماری معیشت کے خلاف احمدیوں کی سازش کا بھانڈا پھوٹ گیا

ساری دنیا پاکستان کی معاشی ترقی، حاجیوں کی تعداد، گوگل پر ہماری سرچ کے ٹاپک اور خادم حسین رضوی صاحب کے نڈر نعروں سے ڈرتی اور جلتی ہے۔ ہمارا کامل ایمان ہے اور دشمنوں کو اندر اندر ہی معلوم ہے کہ انہی چار چیزوں کے سہارے ہم نے دنیا پر غلبہ پا لینا ہے۔ دنیا کو یقین ہے کہ یہ ہونا تو ہے ہی، کب ہونا ہے اس بات پر دو رائے ہو سکتی ہیں۔ ایک رائے یہ کہتی ہے

Read more

صحیح عقیدہ ہی سرکاری محکموں کی اعلی کارکردگی کا ضامن ہے

ساری دنیا جانتی ہے کہ ہم پاکستانی ایک آسودہ اور پر سکون زندگی گزار رہے ہیں۔ خوشحالی کا دور دورہ ہے۔ ہر طرف دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ تمام ادارے اپنا اپنا کام بھرپور محنت اور ایمانداری سے کر رہے ہیں۔ تمام اداروں میں کام کرنے والے با اختیار افسران خاص طور پر تعریف کے مستحق ہیں کیونکہ یہ ساری خوشحالی، امن اور سکون ان صحیح العقیدہ افسران کی محنت، ذہانت اور ایمانداری کی بدولت ہے۔ اگر

Read more

بدلنا قسمت گاؤں کی

ہمارے دیہی علاقوں کی ترقی کی وکالت کرتی ہوئی جاوید احمد ملک کی یہ کتاب (Transforming Villages – how grassroots democracy can end rural poverty at a rapid pace) نہایت بروقت ہے۔ پی ٹی آئی نے حکومت کا آغاز کیا ہی ہے اور وہ ملک میں ایک مثبت تبدیلی لانے کا نہایت مشکل کام کرنے کا وعدہ کر کے آئے ہیں۔ یہ کتاب انہیں ایک نسخہ بتاتی ہے کہ وہ پاکستان کے دیہی علاقہ جات کی قسمت کیسے سنوار سکتے

Read more

خبردار جو میرے سابقہ ”انہوں“ کو کچھ کہا

شوہر تو شوہر ہی ہوتا ہے اور ہونا بھی چاہیے۔ یہ سابقہ، موجودہ یا آئندہ کی بحث سے نکلیں، سبھی عزت اور احترام کا مجازی درجہ رکھتے ہیں۔ اور پھر میرے آدھا درجن بچوں کے باپ کا نئے پاکستان میں اتنا بھی حق نہیں کہ ذرہ سا قانون کو مولڈ کر کے اپنی مرضی کے مطابق کر لیں۔ اور پھر میرے ”سابقہ ان“ کی تو ہر چیز روحانی طور پر طے ہوتی ہے۔ وہ خود تو کوئی فیصلہ نہیں کرتے

Read more

نیا پاکستان اور فیملی پلاننگ کی پریشانی

بہت دوستوں کو اپنے نئے وزیراعظم کی اس صلاحیت پر شک ہے۔ اپنی جگہ وہ بھی ٹھیک ہی سوچتے ہیں کہ وزیر اعظم میں اگر یہ صلاحیت ہوتی تو پرائم ٹائم ٹی وی ٹاک شوز میں انہیں وہ مشکل لمحات نہ برداشت کرنے پڑتے جب وہ سوال کرنے والے کو شدید غصے میں یہ کہہ کر ہنسا دیتے تھے کہ ”ایسے تو پھر لاکھوں افریقی بچوں کی شکل تم سے بھی ملتی ہے“۔ ممشو بہرحال اس بات سے اتفاق نہیں

Read more

پی ایم ایل این کے انجام سے سبق سیکھنا ضروری ہے

ہماری کمپنی میں دلچسپی لینے اور انٹرویو کے لیے تشریف لانے کا بہت شکریہ۔ آپ کا پروفائل پہلی نظر میں ہی ہمیں بہت اچھا لگا کیونکہ ہم سخت مایوسی کی حالت میں ہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ آپ ہماری کمپنی کے لیے وہ سب حاصل کر لیں گے جو ایک کمپنی کو چاہیے ہوتا ہے۔ یعنی کمپنی کی ہر پراڈکٹ شاندار اور بے عیب ہو گی۔ کسٹمر کا کمپنی پر بے پناہ بھروسہ ہو گا۔ ملازمین اور ان کی فیملیز

Read more

یوم آزادی: فخر کریں اور شرم بھی

ایک دوست نے واٹس ایپ پر یوم آزادی کی پیشگی مبارک باد دی اور ساتھ ہی ایک فوٹو بھی بھیجا۔ اس فوٹو میں کوڑا چننے والا کوئی بارہ سال کا ایک بچہ اپنی بائی سائیکل چلاتا ہوا جا رہا ہے۔ اس کی سائیکل کے کیریئر پر دونوں طرف لٹکا ہوا بچے کے قد سے بھی بڑا کوڑا کرکٹ والا بورا (بیگ) بچے کی زندگی کے حالات کا اعلان کر رہا تھا۔ سائیکل کے ہینڈل پر ایک بڑے سائز کا سبز

Read more

عملیات اور جنات کی مدد سے بہترین کابینہ کا انتخاب

میں تو ہمیشہ سے جنات اور روحانی طریقے سے فیصلے کرنے کا قائل تھا۔ 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی کہانی سناتا ہوں۔ ٹیم بنانے کے لیے میرے پاس مکمل اختیار تھا۔ یعنی میں صرف کپتان ہی نہیں بلکہ کرکٹ ٹیم کا وزیر اعظم بھی تھا۔ ٹیم میں شامل کرنے کے لیے کچھ نئے لوگوں کے نام سامنے آئے۔ اب یہ ایک مشکل فیصلہ ہوتا ہے۔ اس لیے میں نے روحانیت اور جنات سے مدد لی اور انضمام کو ٹیم

Read more

نیب نے ملک کو سیاسی فساد سے بچا لیا

زرداری صاحب نے شہباز شریف صاحب کو فون کیا۔ انہوں نے بڑے میاں صاحب کی خیریت دریافت کی۔ بڑے میاں صاحب اور مریم بیٹی کو جیل ہو جانے پر دوبارہ سے اظہار افسوس اور ہمدردی کیا۔ اور دعا دی کہ اللہ انہیں رانا مقبول کے غصے سے بچائے۔ زرداری صاحب کو شاید اپنا جیل کا زمانہ یاد آ گیا تھا اس وقت نواز شریف صاحب وزیر اعظم ہوتے تھے اور رانا مقبول ان کے پسندیدہ پولیس افسر تھے جو آئی

Read more

چلو یہ تو ثابت ہوا کہ ایک نیا پاکستان درکار ہے

چلو یہ تو ثابت ہوا کہ ایک نیا پاکستان درکار ہے۔ عمران خان نے یہ نعرہ لگایا اور عمران کے ووٹر نے جو اس وقت ملک کی ایک بھاری اکثریت ہیں انہوں نے عمران کے اس نعرے کو ووٹ دے کر ثابت کر دیا کہ وہ بھی ایک نیا پاکستان چاہتے ہیں۔ ووٹر کے ساتھ ساتھ وہ لوگ یا ادارے جن پر عمران کی حمایت کا الزام ہے، گو کہ وہ اس الزام سے انکار کرتے ہیں، وہ بھی ایک

Read more

جلسے میں تھپڑ: خان صاحب سمجھے کوئی عام آدمی ہے

میں پریشان نہیں ہوں کیونکہ خان صاحب سے مشٹیک ہو گیا ہے۔ وہ سمجھے کہ کوئی عام آدمی ان کے ساتھ برابری کر رہا ہے، میرا مطلب ہے ان کے برابر سیڑھیاں پھلانگ رہا ہے۔ کیونکہ تھپڑ تو عام آدمی کو ہی مارا جا سکتا ہے۔ عام آدمی۔ جی عام آدمی کو ہی تھپڑ لگایا جاتا ہے اور ہمارے معاشرے میں یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے۔ جی کنٹینر کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اپنے لیڈر کا تھپڑ کھانے والے امیدوار

Read more

میں نوجوان پاکستانی مسلمان مرد ہوں

میں ایک نوجوان پاکستانی مسلمان مرد ہوں۔ مجھے سب معلوم ہے۔ میں سچ پر ہوں اور صرف میرا مذہب سچا ہے۔ اس کی گواہی دوسرے مذاہب کی آسمانی کتابوں میں بھی موجود تھی مگر انہوں نے بد نیتی سے اپنی کتابوں میں بھی تبدیلیاں کر لی ہیں۔ صرف میرے مذہب کی تبلیغ کی اجازت ہر ملک میں ہے اور ہونی بھی چاہیئے کیونکہ یہ ہمیں پتا ہے کہ صرف ہم حق پر ہیں۔ باقی مذاہب کو اگر اسلامی ممالک میں

Read more

عمران خان، سجدے، بوسے، شادیاں اور خواتین

  عمران خان میڈیا کے لیے "ھاٹ سٹف” ہیں۔ اس لیے ان کے متعلق جائز، ناجائز یا اس کے درمیان، کچھ بھی چلے گا۔ سیاست میں آنا یا سوشل میڈیا کا وجود تو ایک بہانہ ہے، اس سے پہلے بھی یہی حال تھا۔ عمران اپنی ذاتی زندگی کو پبلک سے الگ رکھنا چاہتا تھا لیکن میڈیا نے کبھی ایسا ہونے نہیں دیا۔ عمران کی خبر بکتی جو ہے۔ پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر تین ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ ایک میں عمران خان

Read more

نواز شریف پہلے اپنا جرم مانیں اور سیدھی بات کریں

مجھے علم ہے میرے خلاف کیا سازش ہو رہی ہے اور کون کر رہا ہے؟ جناب کون کر رہا ہے آپ کے خلاف یہ سازش، ایک ہی دفعہ بتا کیوں نہیں دیتے؟ سب کو پتا ہے سازش کون کر رہا ہے۔ آپ سارے پڑھے لکھے اور منجھے ہوئے صحافی ہو، آپ کو بھی پتا ہے کہ کون کر رہا ہے یہ سازشیں۔ کون ووٹ کو عزت نہیں دے رہا۔ جناب ہمیں علم ہو یا نہ ہو اس سے تو کوئی

Read more

کھیتی باڑی یونیورسٹی کے سربراہ پروفیسر زراعت اقدس

میں کھیتی باڑی یونیورسٹی کا سربراہ جناب پروفیسر زراعت اقدس ہوں۔ میں بہت اہم آدمی ہوں۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ ہماری معیشت، خوراک اور ٹیکس چوری کا انحصار زراعت پر ہے۔ زراعت ترقی کرے گی تو ملک ترقی کرے گا اور زراعت ترقی نہیں کرے گی تو ٹیکس چوری کے علاوہ سب کچھ ہی بیٹھ جائے گا۔ شعبہ زراعت کی اہمیت کھیتی باڑی یونیورسٹی کو مقدس بناتی ہے اور میں کھیتی باڑی یونیورسٹی کا سربراہ ہوں اس لیے سارے

Read more

جج صاحب فون پر کینڈی کرش کھیل رہا تھا

مجھے کچھ زیادہ علم تو نہیں تھا لیکن پھر بھی میں دیکھ رہا تھا کہ ہمارے ادارے کی کارکردگی پچھلے کچھ عرصے یعنی کوئی ستر سال سے اچھی نہیں جا رہی ہے۔ مقدمات بہت لمبی مدت چلتے ہیں اس لیے زیر التوا مقدمات کی تعداد لاکھوں میں چلی گئی ہے اور ان میں ہر اگلے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے مشہور مقدمات کی تعداد بھی کافی ہو گئی ہے جو دادا نے درج کروائے تھے لیکن ان کے

Read more

بس ہوسٹس کے قتل پر غیرت مند بریگیڈ کے تبصرے

پہلی جنگ عظیم کا واقعہ ہے۔ چکوال کے کسی گاؤں کے ایک شخص نے جو کہ انگریز کی فوج میں سپاہی تھا کوئی بڑا کارنامہ انجام دیا تو اس کے باس نے خوش ہو کر اسے انعام سے نوازنا چاہا۔ انگریز افسر نے کہا اے بہادر سپاہی بولو کیا انعام چاہتے ہو۔ تو سپاہی نے جھجھکتے ہوئے کہا کہ اگر ایک گوری (خاتون) دے دیں تو گاؤں میں اپنی بلے بلے ہو جائے گی۔ انعام کے طور پر خاتون مانگنا

Read more

بس ہوسٹس: ایک اور غلط عورت اپنے انجام کو پہنچا دی گئی

یہ مضمون لکھنا ہے بہت مشکل کیونکہ میں بہت غصے میں ہوں اور غصہ بنتا بھی ہے۔ آپ بھی سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھیں گے تو یقینا غصہ محسوس کریں گے۔ آپ بھی یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ان عورتوں نے کیا تماشا بنا رکھا ہے۔ آئے روز کوئی نہ کوئی عورت اپنا اصلی مقام بھول جانے کی وجہ سے کسی شریف آدمی کو غصہ دلاتی اور اس کی زندگی خراب کرتی ہے۔ حالانکہ ہم نے

Read more

قائداعظم، بھٹو اور عمران کے الیکٹ ایبلز

پاکستان کی مختصر سی تاریخ چیخ چیخ کر کہتی ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ اچھا نہیں ہوا۔ انگریز دور کے غلام جاگیرداروں نے آخری لمحے مسلم لیگ کی کشتی پر چھلانگ لگائی تو انہوں نے عوام کی قسمت کو ڈبو دیا۔ جاگیرداروں کو حکمرانی کے ساتھ جڑے رہنا آتا تھا اس لئے وہ تو کامیاب ہو گئے۔ لیکن عام آدمی پہلے قدم پر ہی ناکام ہو گیا۔ قائداعظم کی مسلم لیگ میں آ کر جاگیرداروں کو مسلمانوں کی لیڈری

Read more

جے ڈاٹ کی ہیڈ لیس (Headless) عورتیں

جے ڈاٹ جیت گیا۔ ان کے ایڈورٹائزنگ ہورڈنگز نے ہم جیسے شریف لوگوں کے دل موہ لیے ہیں۔ ان ہورڈنگز کے اوپر آپ کو آئیڈیل عورت نظر آتی ہے۔ صحیح معنوں میں وہ عورت جو کہ ہمارے جیسے غیرت مند اور جنسی طاقت کے گھمنڈ سے مالامال مردوں کے معاشرے کا نشان ہے۔ یعنی گردن سے پاؤں تک تو بہت ہی پرکشش ہو لیکن اس کا سر (دماغ) نہ ہو۔ یہی ایک آئیڈیل عورت کا نمونہ ہو سکتا ہے۔ جے

Read more

اسمبلیوں میں مرد اور خواتین ممبران کی تعداد برابر کیسے ہو

پاکستان میں مرد حضرات کا راج ہے۔ اسمبلیوں کے اندر بھی ویسی ہی صورت حال ہے جیسی کہ باہر۔ اسمبلیوں کے اندر کی صورت حال کو بہتر بنانے یعنی خواتین کی تعداد اور ان کا اختیار بڑھانے کے لیے کئی نیم دلانہ سی کوششیں کی گئی ہیں۔ ان کے لیے ہر اسمبلی میں کوٹہ مقرر کیا گیا۔ یہ نہ ہونے سے بہتر تو تھا لیکن ظاہر ہے بہت موثر نہیں تھا۔ خواتین ممبران کو یہ شکایت رہتی کہ انہیں کوٹہ

Read more

ڈیرہ غازی خان میں بہو نے اقدار کا جنازہ نکال دیا

برا ہو اس موبائل فون کا، اس کے اندر لگے ہوئے کیمرے نے تو اچھے بھلے عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھال کر رکھ دی ہیں۔ عزت دار گھروں کے وہ راز کھل کر سامنے آ گئے جو کہ نہیں آنے چاہیے تھے۔ یہ راز تھے تو پہلے بھی کھلے ہی لیکن ان کا ذکر کم ہی ہوتا تھا۔ اور سب سے بڑہ کر یہ کہ اندھے قانون کی آنکھوں پر بھی دھول ہی رہتی تھی۔ مثلا گھر کی عورتوں

Read more

پاکستانی یونیورسٹیوں میں فزکس پر پابندی کا مطالبہ

فزکس ایک بیہودہ مضمون ہے۔ اس کا انسانیت کو کوئی فائدہ نہیں ہے اور ہم اس کی تعلیم پر مکمل پابندی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ مضمون یہودیوں نے بنایا ہی مسلمانوں کی بدنامی کے لئے تھا۔ ہم اپنے اس مطالبے کی حمایت میں ایک واقعہ پیش کرتے ہیں جس کو جھٹلانا کسی ذی شعور انسان کے بس میں نہیں ہو گا۔ یہ کوئی چار دہائیاں پرانی بات ہے۔ پاکستان کے اس وقت کے وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب خان

Read more

بھاگو یہاں سے، تاحیات نا اہل کہیں کا

کیا نام ہے تمھارا؟ جی نونہال سرمہ۔ یہ کیا نام ہوا؟ جی بس سلائی کی وجہ سے۔ سلائی کڑھائی؟ نہیں سر جی میرے نام میں ”سین“ کے اوپر ”زبر“ ہے اس لیے یہ سلائی ہے۔ زیادہ باتیں نہ بناؤ، اتنا بھی تمہیں پتا نہیں کہ ”زبر“ ”سین“ کے ساتھ مناسب نہیں ہوتی وہ تو صرف ”ان سین“ کے لیے بنی ہے۔ اور ہاں ”سلائی“ جو ”ڈانگ“ جیسی ہوتی ہے۔ نہیں سر جی وہ تو چھوٹی سی ہوتی ہے، آنکھ میں

Read more

بر صغیر کا گورباچوف

ایک یونین آف سوویت سوشلسٹ ریپبلکس (یو ایس ایس آر) ہوتی تھی۔ اس کا دم بھرنے والے ساری دنیا میں پھیلے ہوئے تھے۔ ”لیفٹ کی پالیٹکس“ بھی ایک پروفیشن تھا۔ لیفٹ کی سیاست کرنے والے سب لوگ یہ یقین رکھتے تھے کہ سوویت یونین اور سارے کیمونسٹ بلاک کے ممالک جنت نظیر تھے۔ عوام کو زندگی کی تمام سہولیات میسر تھیں اور کسی کو کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں تھی۔ امریکہ اور اس کے حواری ہر وقت کیمونسٹوں کے

Read more

میشا، علی ظفر اور جنسی ہراسانی

میشا شفیع اور علی ظفر دونوں کا تعلق شو بز سے ہے۔ میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزامات لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں عجیب عجیب باتیں سننے کو آ رہی ہیں۔ اس معاملے کے بارے میں سوشل میڈیا پر کچھ ایسے تبصرے کیے جا رہے ہیں: علی ظفر نے انڈین فلموں میں بھی کام کیا ہے اور بھارتی اداکاراؤں کے ساتھ دل گرما دینے والے سین کیے ہیں۔ پاکستان میں

Read more

مجھے جان کی امان، عزت اور آزادی چاہیے

میں اعلان کرتا ہوں کہ مجھے زندگی کی ضمانت، عزت نفس کی حفاظت اور آزادی چاہیے۔ اور کس کس کو چاہیے ہے؟ یقیناً ہر شخص کو۔ یہ جو تم لوگوں نے بے یقینی، نا امیدی اور خوف کی وجہ سے نیچے دیکھنا شروع کر دیا ہے میں اس کیفیت سے واقف ہوں۔ میں بھی اسی صورت حال میں مبتلا رہا ہوں۔ لیکن اس کے علاوہ چارہ نہ تھا کہ میں اس سے نکل آتا۔ اب میں اس کیفیت سے نکل

Read more

تو کیا ناچنے گانے والیوں کے قتل پر بھی سزا ہو گی؟

صوبہ سندھ کا ایک دور افتادہ علاقہ ہے۔ کسی شریف گھر کے سپوت کی شادی کی تقریب ہے۔ شادی کے مرد شرکا کا دل بہلانے کے لیے گانا بجانے کی تقریب جاری ہے۔ گانے والی لڑکی خوب صورت ہے۔ گانا تو ٹھیک ہی گاتی ہے لیکن تھوڑا کنجوسی سے کام لے رہی ہے۔ ایک ہی جگہ بیٹھ کر گانا گا رہی ہے۔ اس حسن اور جوانی کا بہتر فائدہ اٹھانا چاہیے اور وہ ایسے ممکن ہو گا کہ خوبصورت لڑکی

Read more