انفراسٹرکچر میں جدت: امریکی سینیٹرز کا 10 کھرب ڈالر کا منصوبہ

واشنگٹن ڈی سی — امریکی سینیٹروں نے اتوار کو 10 کھرب ڈالر کے اس منصوبے کی جزیات کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت ملک میں سڑکوں، پلوں، بندرگارہوں، تیز رفتار انٹرنیٹ اور انفراسٹرکچر کے دیگر منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے پارلیمان اس بل کی منظوری دے دی گی۔

Read more

چین: ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے دنیا کی بلند ترین ’بنجی جمپ‘

ولنگ یوان — اپنی روٹین سے تھک کر متعدد افراد چھٹیاں منانے کی غرض سے سیر کو نکل جاتے ہیں لیکن ایڈونچر کے شوقین افراد کچھ ایسا کرنے کی ٹھان لیتے ہیں جو کمزور دل افراد کے لیے دل دہلا دینے والا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Read more

خیبرپختونخوا: انسدادِ پولیو ٹیمز کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہل کار قتل، ایک زخمی

پشاور — خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انسدادِ پولیو مہم میں محکمہ صحت کے اہل کاروں اور رضا کاروں کی حفاظت پر مامور ایک اور پولیس اہل کار کو نامعلوم افراد نے پیر کی صبح گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

Read more

بحیرۂ عرب میں آئل ٹینکر پر ڈرون حملے کا ذمہ دار ایران ہے: امریکہ و برطانیہ کا الزام

امریکہ اور برطانیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ہونے والے ڈرون حملے کا ذمہ دار ایران ہے۔

امریکہ کے ایک اعلیٰ سفارت کار نے کہا ہے کہ شمالی بحیرۂ عرب میں مرسر اسٹریٹ آئل ٹینکر پر حملے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ یہ ایک ایسا بحری جہاز تھا جس کا نظم برطانیہ میں قائم ادارہ ‘زائڈک میری ٹائم’ کے پاس ہے اور اس کی ملکیت ارب پتی اسرائیلی ایال اوفر کے پاس ہے۔

Read more

امریکی باکس آفس پر ایڈوینچر فلم ‘جنگل کروز’ کا راج

امریکہ میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے والے ’ڈیلٹا‘ ویرینٹ کے خطرات کے باجود شائقینِ فلم نے ‘جنگل کروز’ کو دیکھنے کے لیے سنیما گھروں کا رُخ کیا اور فلم امریکی باکس آفس پر سرِ فہرست رہنے میں کامیاب رہی۔

امریکی فلم پروڈکشن اسٹوڈیو والٹ ڈزنی پکچرز کی جانب سے پروڈیوز کی جانے والی ایڈوینچر فلم ‘جنگل کروز’ کو امریکہ میں تیس جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جو سینماؤں میں چھائی ہوئی ہے۔

Read more

گریٹ ریزگنیشن: امریکہ میں ملازمت چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ کیوں؟

کرونا وائرس کی عالمی وبا جہاں صحتِ عامہ کے لیے ایک بڑا چینلج ثابت ہوئی ہے وہیں روز مرہ زندگی میں بھی اس نے بہت کچھ تبدیل کر دیا ہے۔ ان میں سے بعض تبدیلیاں ایسی ہیں جن کا اس سے پہلے تصور بھی شاید ممکن نہیں تھا۔ ایسی ایک نمایاں تبدیلی گھر سے دفتری کام یا ’ورک فرام ہوم‘ بھی ہے۔

کرونا وبا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کی بنا پر جب ‘ورک فرام ہوم’ کا سلسلہ شروع ہوا تو ابتدا میں بیش تر ملازمین کو اس سے مطابقت پیدا کرنے میں کسی نہ کسی دشواری کا سامنا رہا۔ لیکن اب صورتِ حال یہ ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں میں ملازمین کی بڑی تعداد دفاتر واپس آنے پر تیار نہیں۔

Read more

امریکہ: وفاقی پراسیکیوٹرز کے دفاتر پر سائبر حملوں کی تصدیق

واشنگٹن ڈی سی — امریکی محکمۂ انصاف نے تصدیق کی ہے کہ روسی ہیکرز نے گزشتہ برس ‘سولر ونڈز’ نامی جاسوسی مہم کے تحت امریکہ کے بعض اہم وفاقی پراسیکیوٹرز کے دفاتر پر سائبر حملوں کے ذریعے ای میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر لی تھی۔

Read more

کشمیر پریمیئر لیگ، پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ سے نالاں کیوں ہے؟

ویب ڈیسک — پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں رواں ماہ ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سے قبل پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

Read more

بھارتی کشمیر: سیکیورٹی اہل کاروں پر پتھر برسانے والوں کو سرکاری نوکری ملے گی نہ پاسپورٹ

ویب ڈیسک — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف سرگرمیوں اور سیکیورٹی اہل کاروں پر پتھراؤ کرنے والے افراد کی نہ تو پاسپورٹ کلیئرنس ہو گی اور نہ ہی وہ سرکاری نوکری کے اہل ہوں گے۔

Read more

نور مقدم قتل کیس: کب کیا ہوا اور پولیس کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟

تفتیش سے منسلک بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے دوران ایک سے زائد چھریاں استعمال کی گئیں کیونکہ قتل کے بعد گردن الگ کرنے کے لیے ایک چھری کارآمد نہیں تھی جس کے بعد ملزم نے دوسری چھری استعمال کی۔ کمرے میں موجود پستول قبضے میں لیا گیا جس میں گولی پھنسی ہوئی تھی۔

Read more

طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی جاری، قندھار ایئر پورٹ پر راکٹ حملہ

قندھار — افغانستان میں طالبان جنگجوؤں اور حکومتی فورسز کے درمیان مختلف علاقوں میں لڑائی جاری ہے اور طالبان نے اتوار کو مزید شہروں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے تازہ حملے کیے ہیں۔

اتوار کی صبح قندھار ایئر پورٹ پر راکٹ حملے کے بعد ایئر پورٹ سے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

Read more

افغانستان: ہرات میں اقوامِ متحدہ کے دفتر پر حملے میں ایک محافظ ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہرات میں اقوامِ متحدہ کے دفتر پر راکٹس، گرنیڈز اور جدید اسلحے سے حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک افغان پولیس اہل کار ہلاک اور دیگر افسران زخمی ہوئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ واضح طور پر دکھائی دینے والے اقوامِ متحدہ دفتر کے داخلی راستے پر ہوا جو کہ حکومت مخالف حملہ آوروں کی طرف سے کیا گیا۔

Read more

اسلام آباد میں نور مقدم کے قتل سے خواتین پر تشدد کا مسئلہ ایک بار پھر نمایاں

اسلام آباد کے ایک پوش علاقے میں ہونے والا بہیمانہ قتل حالیہ دنوں میں عورتوں پر تشدد کے واقعات میں سے ایک ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی کے اضافے کے ساتھ ساتھ صنفی تشدد بڑھتا جا رہا ہے۔

ملک کے دارالحکومت میں قتل ہونے والی نور مقدم کے آخری گھنٹے دہشت ناک تھے جہاں انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 27 برس کی نور مقدم نے کھڑکی سے چھلانگ بھی لگائی البتہ انہیں واپس گھسیٹا گیا۔ ان پر مزید تشدد کیا گیا اور بالآخر انہیں قتل کر کے ان کا سر قلم کر دیا گیا۔ ان کے ایک بچپن کے دوست پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Read more

طالبان افغان اہلکاروں کو انتقامی کارروائیوں میں نشانہ بنا رہے ہیں: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان سرکاری اہلکاروں، سیکیورٹی فورسز اور بعض اوقات ان کے رشتے داروں کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ البتہ طالبان نے انتقامی کارروائیوں کی تردید کی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ طالبان کی انتقامی کارروائیاں ان کے دعوؤں کے برعکس ہیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ افغان حکومت، امریکہ اور نیٹو فورسز کے لیے کام کرنے والوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

Read more

امریکہ: جسٹس ڈپارٹمنٹ کا محکمۂ خزانہ کو ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کانگریس کو فراہم کرنے کی حکم

امریکہ کے محکمۂ انصاف نے جمعے کو ایک میمو میں محکمۂ خزانہ سے کہا ہے کہ وہ کانگریس کی ذرائع آمدن کی کمیٹی کے سامنے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کا ریکارڈ پیش کرے۔ اس فیصلے سے صدر ٹرمپ کے ریکارڈز سے متعلق لمبی قانونی جنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق محکمۂ انصاف کے قانونی مشیر نے کہا کہ کمیٹی کے چیئرمین نے سابق صدر کے ٹیکس کی معلومات کے حصول کے لیے کافی وجوہات فراہم کی ہیں۔ اس لیے ان کے بقول وفاقی قانون کے تحت محکمۂ خزانہ اس بات کا پابند ہے کہ وہ کمیٹی کو یہ معلومات فراہم کرے۔

Read more

امریکہ نے شمالی کوریا کو غیر قانونی طور پر تیل پہنچانے والا ٹینکر ضبط کر لیا

امریکہ کے محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ امریکہ نے سنگاپور کی ایک کمپنی کے ملکیتی بحری آئل ٹینکر کو ضبط کر لیا ہے۔ یہ آئل ٹینکر شمالی کوریا کو غیر قانونی طور پر تیل کی ترسیل کر رہا تھا۔

نیو یارک کے فیڈرل جج کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکہ نے ‘ایم ٹی کریجیئس’ نامی آئل ٹینکر کو تحویل میں لیا تھا۔ جو کہ اس وقت کمبوڈیا میں موجود ہے۔

Read more

افغان فورسز اور طالبان کی قندھار پر قبضے کی لڑائی، طلبہ تعلیم اور تاجر کاروبار کے لیے پریشان

خالد احمد افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کے رہائشی ہیں۔ وہ بارہویں جماعت کے طالبِ علم ہیں جو ملک کی موجودہ صورتِ حال کے باعث اپنی تعلیم اور مستقبل کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔

افغانستان کے شمال میں متعدد علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان اب جنوب مشرقی علاقوں کا رُخ کر رہے ہیں۔ اس وقت مشرقی صوبے قندھار میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

Read more

بھارت کی دو ریاستوں آسام اور میزورام میں سرحدی تنازع، وزیرِ اعلیٰ آسام کے خلاف مقدمہ درج

بھارت کی شمال مشرق میں دو ریاستوں آسام اور میزورام کے درمیان سرحدی تنازع طول پکڑتا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں دونوں ریاستوں کی پولیس کے درمیان جھڑپ میں آسام کے پانچ پولیس اہل کار ہلاک ہوئے تھے جس پر اب آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کے خلاف قتل اور مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت میزورام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

یہ ایف آئی آر 26 جولائی کو دونوں ریاستوں کی پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے سلسلے میں درج کی گئی ہے جس میں آسام کے پانچ پولیس اہل کار اور ایک عام فرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Read more

کیا طالبان چین کے دباؤ پر ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائی کریں گے؟

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں دہشت گردی کے ایک حالیہ واقعے میں چینی انجینئروں کی ہلاکت میں ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) نامی شدت پسند گروہ کے ملوث ہونے کے خدشات کے بعد چین کی حکومت افغان طالبان پر زور ڈال رہی ہے کہ وہ افغانستان میں ای ٹی آئی ایم کے خلاف کارروائی کریں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے آغاز کے بعد افغانستان میں طالبان کی شمال کے علاقوں میں پیش قدمی میں ای ٹی آئی ایم اور القاعدہ سے وابستہ دیگر تنظیموں نے اہم کردار ادا کیا ہے جن کے خلاف چین کے دباؤ پر کارروائی افغان طالبان کے لیے مشکل ہو گی۔

Read more

فلم ’سٹل واٹر‘ پر امینڈا نوکس خفا کیوں ہیں؟

ویب ڈیسک — امریکی شہری امینڈا نوکس نے ہالی وڈ کی فلم ’سٹل واٹر‘ کے ساتھ ان کا نام جوڑنے پر نکتہ چینی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی کا ان پر بیتے واقعات سے کسی بھی قسم کا تعلق، ان کی کہانی کو ان کی مرضی کے بغیر استعمال کرنے کی کوشش ہے۔

Read more

معید یوسف کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، افغان تنازع بات چیت کا محور

ویب ڈیسک — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے امریکی ہم منصب جیک سلیوان سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر افغان تنازع سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

Read more

ترکی کو بڑی تعداد میں افغان پناہ گزینوں کی آمد کا خدشہ

ویب ڈیسک — افغانستان میں ایک جانب طالبان پیش قدمی کر رہے ہیں۔ ایسے میں ان پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو افغانستان سے ترکی پہنچ رہے ہیں۔ ترکی پہلے ہی لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے اور حکومت کی پناہ گزینوں سے متعلق حکمتِ عملی میں چھان بین کا عمل سخت ہو رہا ہے۔

Read more

افغانستان پر امریکی حکام نے حد سے زیادہ خود اعتمادی اور دروغ گوئی سے کام لیا: سیگار

ویب ڈیسک — امریکہ کی حکومت کے افغانستان میں تعمیرِ نو کے لیے نگران ادارے ‘سیگار’ نے کہا ہے کہ امریکہ کا ملک سے باہر فوجی طاقت استعمال کرنے کا وہی نتیجہ نکلے گا جو افغانستان کے اندر دو دہائیوں پر محیط جنگ کا نکلا ہے۔

ادارے نے ملک کے اعلیٰ ترین حکام کی اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے میں بار بار ناکامی کا بھی حوالہ دیا ہے۔

Read more

پاک افغان ٹریڈ: تاجر افغان حکومت کے علاوہ طالبان کو بھی بھاری ٹیکس دینے پر مجبور

چمن — افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جاری لڑائی کے اثرات افغانستان کی دیگر ممالک کے ساتھ تجارت اور تعلقات پر بھی پڑ رہے ہیں۔ حال ہی میں پاک، افغان سرحد اسپن بولدک پر طالبان کے مبینہ کنٹرول کے بعد تاجر ٹیکسز میں اضافے کی شکایات کر رہے ہیں۔

Read more

بھارت: ’پیگاسس‘ جاسوسی کے معاملے پر 500 سے زائد شخصیات کا چیف جسٹس کے نام خط

نئی دہلی — بھارت میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 500 سے زائد نمایاں شخصیات نے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کے نام ایک کھلے خط میں ان سے مبینہ ’پیگاسس‘ جاسوسی کے معاملے میں مداخلت اور حکومت سے جواب طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔

چیف جسٹس کو خط لکھنے والوں میں​ صحافی، مصنف، انسانی حقوق کے کارکن، وکلا، طلبہ اور فنکار شامل ہیں۔

Read more

تعلیم کے فروغ کے لیے بائیکنگ شروع کرنے والا پرعزم افغان نوجوان

ویب ڈیسک — اس روز فرید نوری امریکہ میں بیٹھ کر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہائی اسکول کے بچوں کو آن لائن پڑھا رہے تھے کہ اس دوران کابل کے ایک اسکول کے نزدیک دہشت گرد حملہ ہوا جس کی زد میں اسکول کی بچیاں بھی آ گئیں۔

Read more

اولمپکس: تیراکی کی ریلے دوڑ میں پہلی بار مرد اور عورت کا ایک ساتھ مقابلہ

ویب ڈیسک — دنیا بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کا ایک ساتھ جمع ہونا اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینا اولمپکس کی پہچان ہے۔ ہر کھلاڑی کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ تمغہ جیتے اور اپنے ملک کا نام روشن کرے۔

Read more

کرونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ 96 ملکوں میں پھیل چکا، آسٹریلیا سے فلپائن تک لاک ڈاؤن اور ہنگامی اقدامات

ویب ڈیسک — کووڈ 19 کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے مہلک اثرات سے بچنے اور ان سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے، آسٹریلیا سے جاپان اور فلپائن تک کے ایشیائی ممالک نے جمعے کے روز اپنے شہریوں کی نقل و حمل محدود کرنے کی غرض سے سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Read more

چین میں سیلاب کی کوریج کرنے والے غیرملکی صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پر امریکہ کی مذمت

ویب ڈیسک — امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو چین میں سیلاب کی کوریج کرنے والے بین الاقوامی رپورٹروں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور دھمکانے کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے۔

ترجمان کا یہ بیان چین کی جانب سے بی بی سی کو ’فیک نیوز‘ نشر کرنے کے الزام لگائے جانے کے محض 24 گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔

Read more

بھارت میں قدرتی یورینئیم کی چوری کے واقعات جوہری تحفظ کے پروٹوکولز کے بارے میں کیا خدشات پیدا کرتے ہیں؟

واشنگٹن ڈی سی — بھارت میں گزشتہ کئی عشروں کے دوران قدرتی یورینئیم کی چوری کے مسلسل واقعات پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ان کا خیال ہے کہ ملک کےجوہری تنصیبات کے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے

یاد رہے کہ رواں برس مئی میں ریاست مہاراشٹرا میں پولیس نے دو افراد سے سات کلوگرام قدرتی یورینئیم برآمد کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس یورینئیم کی غیر قانونی منڈی میں قیمت 21 کروڑ بھارتی روپے کے برابر بتائی جاتی ہے۔

Read more

افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ پہنچ گیا

ویب ڈیسک — جمعے کو تقریباّ دو سو افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی امیگرینٹ ویزے پر امریکہ پہنچ گیا۔ یہ اس پروگرام کا حصّہ ہیں جس کے تحت انہیں امریکی حکومت کی مدد کرنے کے اعتراف کے طور پر امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Read more

ترکی کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات، حکام کو تخریب کاری کا اندیشہ

ترکی کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعلق حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بیک وقت کئی مقامات پر لگنے والی آگ میں آتش گیر مادہ استعمال ہونے کا خدشہ ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ترکی میں بحیرہٴ روم کے ساتھ ساحلی علاقوں اور جنوبی خطے ایجیئن میں بدھ کو لگنے والی آگ سے اب تک چار افراد ہلاک جب کہ 122 زخمی ہوئے ہیں۔

Read more

‘امریکہ سمجھتا ہے پاکستان کا طالبان پر اثر و رسوخ ہے لیکن حقیقت ایسی نہیں’

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان اب بھی افغان طالبان پر مؤثر اثر و رسوخ رکھتا ہے اور امریکہ کو امید ہے کہ اسلام آباد، طالبان کو جنگ بندی اور مذاکرات پر قائل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا تاکہ جنگجو طاقت کے ذریعے اقتدار پر قابض نہ ہو سکیں۔

اینٹنی بلنکن نے اپنے دو روزہ دورۂ بھارت کے موقع پر جمعرات کو مقامی نشریاتی ادارے ‘ٹائمز آف انڈیا’ کو انٹرویو دیا۔ جس کے دوران انہوں نے افغانستان سمیت خطے کے کئی اہم امور پر بات کی۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس: امریکہ کے مجموعی تمغے زیادہ، جاپان گولڈ میڈلز میں سرِ فہرست

جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں جاری اولمپک گیمز میں جہاں دنیا بھر کے بہترین ایتھلیٹ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں مصروف ہیں وہیں میگا ایونٹ میں شامل مختلف ممالک کے درمیان میڈلز کی جنگ بھی عروج پر ہے۔

تیئس جولائی کو شروع ہونے والے مقابلوں میں اب تک سب سے زیادہ میڈلز تو امریکہ نے حاصل کیے ہیں۔ لیکن طلائی تمغوں کی دوڑ میں آگے ہونے کی وجہ سے جاپان پہلے نمبر پر جب کہ امریکہ دوسرے نمبر پر ہے۔

Read more

جوہری مذاکرات میں تعطل پر خامنہ ای کی امریکہ پر تنقید

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ویانا میں ایران کے جوہری پروگرام اور علاقائی اثر و رسوخ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں تعطل کی وجہ امریکہ کی ‘ضد’ کو قرار دیا ہے۔

بدھ کو سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو مغرب کے ساتھ روابط کے معاملات پر آپ کے تجربے سے سیکھنا چاہیے جو یہی رہا ہے کہ مغرب پر اعتماد کارگر ثابت نہیں ہوتا۔

Read more

امریکہ کا فوجی انخلا تکمیل کے قریب، افغان حکومت کو بقا کی جنگ کا سامنا

امریکہ کی جانب سے افغانستان میں کی جانے والی تعمیرِ نو کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے قائم سرکاری ادارے (سیگار) کی ایک رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ افغانستان سے اگست میں امریکی فوج کا انخلا مکمل ہونے کے بعد کابل حکومت کو اپنی بقا کی جنگ کا سامنا ہو گا اور ہو سکتا ہے کہ طالبان اسے زیر کر لیں۔

سیگار کی رپورٹ میں افغانستان کی صورتِ حال کے تاریک پہلو اور زیرِ گردش خدشات کی نشان دہی کی گئی ہے کہ افغان فورسز کسی بھی قسم کی مؤثر مزاحمت کے لیے تیار نہیں ہیں۔

Read more

بھارت: کیا ممتا بنرجی بی جے پی مخالف اپوزیشن اتحاد قائم کر سکیں گی؟

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی صدر ممتا بنرجی گزشتہ پانچ دن سے دارالحکومت دہلی میں ہیں اور حزبِ اختلاف کے رہنماؤں سے ملاقات کر رہی ہیں۔

ممتا بنرجی 2024 کے پارلیمانی انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف اپوزیشن اتحاد قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے خلاف عام انتخابات میں حزبِ اختلاف کا ایک مشترکہ امیدوار سامنے لایا جائے۔

Read more

افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا: چین اور طالبان کیوں قریب آ رہے ہیں؟

افغانستان سے امریکہ کا انخلا شروع ہونے کے بعد سے چین اور طالبان کے تعلقات میں گرم جوشی بڑھتی جا رہی ہے اور بدھ کو طالبان کی اعلیٰ قیادت نے چین کا دورہ کیا ہے۔

چین کے شمالی شہر تیانجن میں وزیر خارجہ وینگ یئ نے طالبان کے سیاسی سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے طالبان پر چین مخالف مشرقی ترکستان اسلامی تحریک (ای ٹی آئی ایم) سمیت تمام دہشت گردوں کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کر نے پر زور دیا۔

Read more

سپریم کورٹ میں جج کے تقرر پر تنازع: پاکستان بار کونسل کو اعتراض کیا ہے؟

پاکستان میں وکلا کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ کے لیے جج کی تعیناتی کے معاملے میں مبینہ طور پر جلد بازی کرنے پر سراپا احتجاج ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کی اعلیٰ عدالت میں تقرری پر غور کے لیے بدھ کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا تھا۔ اس اجلاس سے قبل ہی پاکستان بار کونسل نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسی روز ملک بھر میں یومِ سیاہ کی کال دی۔

Read more

افغان جنگ کے موضوع پر بننے والی ہالی وڈ کی 10 بڑی فلمیں

امریکہ کی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں معروف شخصیات اور واقعات پر فلمیں بنتی آ رہی ہیں اور ماضی میں کئی فلمیں جنگ میں الجھے ملکوں پر بھی بنی ہیں۔

فلموں کے آغاز سے لے کر ساٹھ کی دہائی تک ہالی وڈ کی وار فلمز یا عالمی جنگوں کے گرد گھومتی تھیں یا تو کورین جنگ کے۔ لیکن 1970 اور 1980 کی دہائی میں ‘ویت نام’ کے گرد بے شمار فلمیں اور ٹی وی شوز بنے جس کے بعد ‘افغانستان’ کی باری آئی۔

Read more

امریکی رپورٹ میں پاکستان کی عدلیہ سمیت دیگر اداروں پر نکتہ چینی، دفتر خارجہ نے رپورٹ مسترد کردی

امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عام طور پر شفافیت اور مؤثر پالیسیوں اور قوانین کا فقدان ہے۔ اسی رپورٹ میں پاکستان کے عدالتی نظام اور دیگر معاملات پر نکتہ چینی بھی کی گئی ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے پاکستان کے عدالتی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نظریاتی طور پر پاکستان کا عدالتی نظام ایگزیکٹو کے دائرہ اثر سے نکل کر، آزادانہ طور پر کام کرتا ہے لیکن حقیقت مختلف ہے۔ پاکستان فوج عدالتی نظام پر خاصا اثر و رسوخ رکھتی ہے اس کے نتیجے میں پاکستان کے عدالتی نظام کی اہلیت، منصفانہ اور قابلِ اعتماد ہونے کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں۔

Read more

شہروز کاشف: ‘بیٹے کی خوشی نہ ہوتی تو کبھی اسے پہاڑوں پر نہ بھیجتی’

"ایک دفعہ میں نے شہروز سے کہا تھا کہ بیٹا اگر یہ تمہاری خوشی نہ ہوتی تو میں کبھی اور کسی بھی صورت میں تمھیں پہاڑوں پر نہ بھیجتی۔” یہ کہنا ہے کہ نادیہ کاشف کا جن کے بیٹے شہروز کاشف نے منگل کو صرف 19 برس کی عمر میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-ٹو کو سر کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

دو ماہ قبل شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے سب سے کم عمر پاکستانی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

Read more

افغانستان: طالبان کے ہاتھوں قتل ہونے والا خاشہ زوان، مزاحیہ اداکار یا جاسوس؟

افغانستان میں ایک سابق پولیس اہلکار اور مقامی مزاحیہ اداکار کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے جن کے اہل خانہ قتل کا الزام طالبان پر عائد کر رہے ہیں۔

وائس آف امریکہ کی پشتو سروس کے مطابق قندھار میں فضل محمد نامی شخص کی مسلح افراد کے ساتھ گاڑی میں موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں سامنے آنے والی ویڈیو میں موجود شخص کو ’خاشہ زوان‘ کے نام سے جانا جاتا ہے جن کی مزاحیہ ویڈیوز اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر بھی مشہور ہوتی رہی ہیں۔

Read more

امریکہ: کرونا ویکسی نیشن کے باوجود بعض شہروں میں ان ڈور ماسک پہننے کی تجویز

امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگراں ادارے ‘سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول’ (سی ڈی سی) نے تجویز کیا ہے کہ ملک کے مخصوص حصوں میں جن لوگوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے رکھی ہیں ان کو بھی اس وقت ماسک پہننے کی ضرورت ہے جب وہ بند کمروں میں موجود ہوں۔

ایک اور فیصلہ واپس لیتے ہوئے سی ڈی سی نے اساتذہ، طلبہ اور اسٹاف کے لیے بھی تجویز کیا ہے کہ وہ اسکولوں کے اندر ماسک پہنیں بھلے انہوں نے ویکسین لگوائی ہے یا نہیں۔

Read more

روس ابھی سے ہی وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے: جو بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روس ابھی سے ہی امریکہ میں آئندہ برس ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے۔ لہٰذا ماسکو کے یہ اقدامات ہماری خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے منگل کو ورجینیا میں آفس آف دی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹرز میں انٹیلی افسران اور اہل کاروں سے خطاب کے دوران کیا۔

Read more

ریپ سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: عمران خان

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہے وہ کبھی بھی ایسی نامعقول بات نہیں کریں گے کہ ریپ کا نشانہ بننے والا ہی اس کا ذمے دار ہے۔ خواتین چاہے جو مرضی پہنیں ریپ کا ذمے دار وہی ہے جو یہ گھناؤنا فعل کرتا ہے۔

منگل کی شب امریکی ٹی وی ‘پی بی ایس’ کے پروگرام نیوز آور کی میزبان جوڈی وڈرف کو دیے گئے انٹرویو میں میزبان نے استفسار کیا کہ کیا آپ واقعی یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں خواتین کے بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات کی وجہ خواتین خود ہیں؟ اس پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا تھا ان کے بقول ریپ کا نشانہ بننے والا کبھی بھی ذمے دار نہیں ہوتا ہے۔

Read more

اسلام آباد میں شدید بارش کے بعد سیلاب، بھارتی کشمیر میں ‘کلاؤڈ برسٹ’ سے اموات

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بدھ کی علی الصباح موسلا دھار بارش اور بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد سیلابی صورتِ حال دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کی صبح ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد بعض علاقوں میں اچانک سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتِ حال پیدا ہوئی۔ تاہم حکام نے کہا ہے کہ 95 فی صد متاثرہ علاقوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

Read more

دنیا کے سب سے مہنگے ’فرینچ فرائز‘ کیسے تیار ہوتے ہیں؟

بچے ہوں یا بڑے فرینچ فرائز کا نام سنتے ہی سب کے منہ میں پانی آ جاتا ہے اور لوگ اسے طرح طرح کی کیچپ اور سوسز کے ساتھ کھا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

فرینچ فرائز بظاہر آلو سے تیار کیے جانے والے سادہ چپس ہوتے ہیں لیکن امریکہ کے شہر نیو یارک کا ’سرینڈیپٹی تھری‘ ریستوران صارفین کو دنیا کے سب سے مہنگے فرینچ فرائز کی فروخت کرتا ہے۔

Read more

عثمان مختار کا ساتھی فن کارہ پر ہراسانی کا الزام؛ ‘واقعے سے ذہنی صحت متاثر ہوئی’

پاکستانی اداکار عثمان مختار نے ساتھی خاتون فن کارہ پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود پر دباؤ کی کیفیت محسوس کر رہے ہیں اور جب اس میں اضافہ ہوا تو انہوں نے محبوراً وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کیا ہے۔

​پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عثمان مختار نے منگل کو اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ایک ساتھی فن کارہ انہیں سوشل میڈیا پر ایک برس سے زائد عرصے سے بلیک میل، ہراساں اور تنگ کر رہی ہیں۔

Read more

امریکہ میں کرونا کیسز میں اضافہ: طبی عملے کے لیے ویکسین لازمی قرار دینے کا مطالبہ

امریکہ میں تیزی سے پھیلتے کرونا وائرس کے پیش نظر ملک کے بڑے میڈیکل گروپس نے ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان اداروں کا کہنا ہے کہ وبا کی روک تھام کے لیے اس شعبے میں کام کرنے والے لوگوں کی ویکسی نیشن اب ناگزیر اور اخلاقی طور پر لازم نظر آتی ہے۔

وائس آف امریکہ کی خبر کے مطابق امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن اور امریکن نرسز ایسوسی ایشن سمیت صحتِ عامہ سے تعلق رکھنے والے 55 گروپس نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "ہم تمام ہیلتھ کیئر ورکرز اور طویل دورانیے کی دیکھ بھال کے مراکز کی انتظامیہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی ویکسی نیشن لازمی قرار دیں۔”

Read more

پاک افغان تجارتی سرگرمیاں بحال، ‘طالبان کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس لے رہے ہیں’

پاکستان نے افغانستان سے متصل اہم سرحدی گزرگاہ چمن- اسپن بولدک کے ذریعے دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں بحال کر دی ہیں۔ یہ تجارت افغانستان کی جانب سے اب طالبان کے زیرِ انتظام چلائی جا رہی ہے۔

تاجروں نے سرحدی تجارت کی بندش ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ چمن اسپن بولدک سے تجارت کی اجازت ملنے کے بعد سوموار کو درجنوں ٹرک پاکستان سے افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔

Read more

داعش، عراق اور شام میں اب بھی موجود ہے: انٹیلی جنس رپورٹ

عراق میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش) کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق عراق سے امریکہ کے لڑاکا فوجی مشن ختم کرنے کے اعلان کے باوجود داعش اب بھی عراق میں فعال ہے۔

یہ انٹیلی جنس رپورٹس ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکہ نے رواں برس دسمبر تک عراق میں امریکہ کا فوجی مشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سیکیورٹی کی ذمے داریاں عراق کی فورسز کے سپرد کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی سیریز: ریکاڑ بک میں سبقت رکھنے والی پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف کتنی تیار ہے؟

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کے بعد پاکستان کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ گرین شرٹس میزبان ملک کے خلاف چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے جس کا آغاز بدھ سے ہو گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 جولائی کو کھیلا جانا تھا جس میں اس وقت رد و بدل کیا گیا جب ایک اسٹاف ممبر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آسٹریلیا اور ویسٹ اںڈیز کے اسکواڈز کو قرنطینہ میں بھیجنا پڑا۔

Read more

امریکہ کا عراق میں دسمبر تک اپنا لڑاکا فوجی مشن بند کرنے کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن اور عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے پیر کے روز ایک سمجھوتے پر باضابطہ دستخط کیے جس کے تحت عراق میں امریکی لڑاکا فوجی مشن 2021ء کے آخر تک ختم کر دیا جائے گا، جو 18 سال سے زائد عرصہ قبل عراق میں شروع کیا گیا تھا۔

اس سے قبل صدر بائیڈن نے اگست کے آخر تک افغانستان سے تمام امریکی فوج کے انخلا کا اعلان کر رکھا ہے۔ اور اب افغانستان کے علاوہ عراق سے بھی افواج کے انخلا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان فورسز کو سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے تعینات کیا تھا۔

Read more

پناہ لینے والے افغان فوجیوں کی واپسی، ‘پاکستان اپنا مثبت تاثر قائم نہیں کرسکتا’

پاکستان کے ضلع خیبر پختونخوا میں چترال کے مقام پر پاکستان میں داخل ہونے والے 46 افغان فوجی افسران اور اہلکاروں کو واپس افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اہلکاروں کی حوالگی کے بعد افغان نائب صدر امر اللہ صالح نے پاکستان پر تنقید کی ہے۔

پاکستان فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پاکستانی افسر افغان فوجی افسر سے مصافحہ کرتے ہیں اور انہیں کہتے ہیں کہ آپ کو چائے پلانے اور کھانا کھلانے کے بعد واپس بھجوا دیا جائے گا جس پر افغان فوجی افسر کہتے ہیں کہ ہم پاکستان فوج کے شکر گزار ہیں، ہمارے ساتھ جو پاکستان فوج نے کیا ہم اسے نہیں بھلا سکتے۔

Read more

امریکہ: کرونا وائرس پر ہم غلط سمت میں جا رہے ہیں، ڈاکٹر فاؤچی کا انتباہ

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے میڈیکل ایڈاوائزر اور متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے ملک میں کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم غلط سمت میں جا رہے ہیں۔”

وائس آف امریکہ کے نمائندہ کین بریڈویئر کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فاؤچی نے سی این این کے ‘اسٹیٹ آف دی یونین’ شو میں اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق نئے خطرے کا اظہار کیا۔ بالخصوص ان علاقوں میں جہاں ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگ ویکسین لگوانے میں انکار کر رہے ہیں۔

Read more

تیونس کے صدر نے وزیرِ اعظم کو برطرف، پارلیمنٹ کو معطل کر دیا

تیونس کے صدر نے حکومت کو برطرف اور پارلیمنٹ کو معطل کر دیا ہے جس کے بعد ملک میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں صدر کے اقدام کی حمایت میں شہری سڑکوں پر نکل آئے تاہم مخالفین اسے بغاوت کا نام دے رہے ہیں۔

صدر قیس سعید نے کہا ہے کہ وہ نئے وزیرِ اعظم کی مدد سے اعلیٰ اختیارات سنبھالیں گے۔ اس پیش رفت کو تیونس میں 2011 کے عرب اسپرنگ سے موسوم انقلاب کے بعد جمہوری نظام کے لیے سب سے بڑا چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔

Read more

قندھار سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی، 46 افغان فوجیوں کی پاکستان میں پناہ

"رات کو ہر طرف گولیوں کی گونج سنائی دیتی ہے جن علاقوں پر طالبان قابض ہیں وہاں دن کے وقت جنگی طیارے بمباری کرتے ہیں۔ لوگ خوف زدہ اور اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔”

یہ کہنا ہے بشیر نادم کا جو گزشتہ 18 برس سے افغانستان کے شہر قندھار میں صحافتی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

Read more

پاکستانی کشمیر میں انتخابات: پی ٹی آئی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی، (ن) لیگ کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں حسبِ توقع وفاق میں برسرِ اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے اور وہ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

Read more

افغانستان میں آزاد صحافت کا دائرہ سکڑنے لگا، کئی چینلز پر کنٹرول، متعدد صحافی علاقے چھوڑ گئے

افغانستان میں جیسے جیسے طالبان پش قدمی کر رہے ہیں اور مختلف علاقوں پر کنٹرول حاصل کر رہے ہیں ویسے ہی ملک میں دیگر شعبوں کی طرح میڈیا کی آزادی کا دائرہ بھی سکڑتا جا رہا ہے۔

وائس آف امریکہ کے لیے عائشہ تنظیم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ طالبان جس دن ضلع بلخ میں داخل ہوئے اسی دن مقامی ریڈیو ‘نو بہار’ نے اپنے دفاتر بند کر دیے اور اس سے وابستہ کئی صحافی رو پوش ہو گئے۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس: ‘مشکل حالات میں پانچویں پوزیشن کسی اعزاز سے کم نہیں’

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 21 سالہ ویٹ لفٹر طلحہ طالب گولڈ میڈل تو نہیں جیت سکے لیکن انہوں نے وہ کر دکھایا جس کا کسی کو اندازہ نہیں تھا۔ طلحہ صرف چند کلو کے فرق سے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل نہ جیت سکے اور پانچویں پوزیشن پر رہے۔

اتوار کو ہونے والے ویٹ لفٹنگ کی 67 کلو گرام کیٹیگری کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے طلحہ طالب نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ جس پر گوجرانوالہ کے اندرون شہر کے محلہ بختے والا میں ان کے گھر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

Read more

کیا افغان طالبان کی پیش قدمی پاکستان میں ٹی ٹی پی کی مضبوطی کا باعث بنے گی؟

افغانستان میں طالبان کی حالیہ فتوحات پر پاکستان میں ایک جانب جہاں مذہبی حلقے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں ملک کے اعلیٰ حکام اور سیکیورٹی ماہرین اس خدشے کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ اس سے ملک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسی کالعدم مذہبی شدت پسند تنظیموں کو تقویت مل سکتی ہے۔

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمیوں پر حکومتِ پاکستان ٹی ٹی پی کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر رہی ہے۔ یہ خدشات بھی سامنے آ رہے ہیں کہ 2014 میں شروع کردہ آپریشن ضربِ عضب کے دوران ٹی ٹی پی کے وہ کارندے جو افغانستان چلے گئے تھے وہ اب مہاجرین کی شکل میں واپس پاکستان آسکتے ہیں۔

Read more

افغان سیکیورٹی فورسز کو طالبان کی پیش قدمی روکنا ہو گی: امریکی وزیرِ دفاع

ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ افغان قیادت طالبان کے قبضے سے علاقے واپس لینے کی کوشش کے سلسلے میں آبادی کے بڑے مراکز کے ارد گرد فورسز کو دوبارہ منظم کر رہی ہے جب کہ ملک سے امریکی فوج کا انخلا بدستور جاری ہے۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس: ‘طلحہ طالب، میڈل نہیں جیت سکے مگر پاکستانیوں کے دل جیت لیے’

ویب ڈیسک — جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری اولمپکس کے مقابلوں میں پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی کارکردگی کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور ان کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

Read more

طالبان کی پیش قدمی، افغانستان کے بیشتر علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ

ویب ڈیسک — افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لیے ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کی شب سے رات کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

طالبان جنگجوؤں نے حالیہ عرصے میں ملک کے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد اطلاعات ہیں کہ طالبان جنگجو ملک کے 34 صوبوں کے دارالحکومتوں اور کابل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

Read more

پاکستانی کشمیر میں انتخابات: ‘تینوں بڑی جماعتیں پاکستان کی سیاست یہاں لے آئی ہیں’

مظفر آباد — پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ 53 نشستوں پر مشتمل قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر براہِ راست انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان میں 12 نشستیں پاکستان میں مقیم کشمیری پناہ گزینوں کے لیے مخصوص ہیں جن کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں پولنگ جاری ہے۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس، کیا پاکستان اس مرتبہ کوئی میڈل جیت سکے گا؟

پاکستان 29 برس سے کوئی اولمپک میڈل نہیں جیت سکا۔ کراچی — جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری اولمپک گیمز میں جہاں دنیا بھر کے بہترین ایتھلیٹس گولڈ میڈل کے لیے جدوجہد کرر ہے ہیں وہیں پاکستان کو ایک انوکھا انتظار ہے اور وہ انتظار ہے اولمپکس میں صرف ایک میڈل جیتنے کا۔ پاکستان نے اولمپک گیمز میں آخری مرتبہ میڈل کی شکل 1992 میں دیکھی تھی جب شہباز احمد کی قیادت میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بارسلونا میں کانسی

Read more

ہیٹی کے مقتول صدر کی آخری رسومات پر ہنگامہ آرائی، سیکیورٹی اہلکاروں کا آنسو گیس کا استعمال

ویب ڈیسک — لاطینی امریکہ کے ملک ہیٹی کے رواں ماہ کے آغاز میں گھر کے اندر قتل ہونے والے صدر جووینل موئس کی آخری رسومات جمعے کو ادا کی گئی ہیں۔ اس موقعے پر ہنگامہ آرائی کے باعث سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے برسائے۔

Read more

پاکستان میں کرونا متاثرین کی تعداد 10 لاکھ ہوگئی، کراچی میں ڈیلٹا قسم کے کیسز میں 100 فی صد اضافہ

کراچی — پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور ملک میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جب کہ وبا سے متاثرہ 23 ہزار کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Read more

جو بائیڈن کی افغان صدر کو امریکہ کی امداد جاری رکھنے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک — افغانستان سے امریکہ کی فوج کا انخلا آخری مراحل میں ہے۔ ایسے وقت میں صدر جو بائیڈن نے صدر اشرف غنی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکہ افغانستان کی سفارتی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھے گا۔

Read more

بھارت میں شدید بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 125 افراد ہلاک

ویب ڈیسک — بھارت میں مون سون بارشوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور حادثات میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں امدادی کارکن کوشاں ہیں۔ جب کہ شدید بارش کی وجہ آنے والے سیلاب اور دیگر حادثات میں اب تک 125 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read more

اولمپکس 2021 کا پہلا گولڈ میڈل چین کی خاتون کھلاڑی نے اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک — جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی اولمپکس میں 10 میٹر ایئر رائفل کے حتمی مقابلے میں چین کی یانگ کیان نے روس کی اناستاسیا کو شکست دے کر اولمپکس 2021 کا پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔

Read more

کیا افغانستان کے موجودہ حالات میں پاکستان ازبکستان تجارتی معاہدے پر عمل ممکن ہے؟

کراچی — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہٴ ازبکستان میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حوالے سے متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت پاکستان افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں کو اپنی بندرگاہوں تک رسائی دے گا۔ جب کہ اس کے بدلے پاکستان کے تاجر وسطی ایشیائی ممالک کی منڈیوں کو اپنی مصنوعات برآمد کر سکے گی۔

Read more

عراق امریکی لڑاکا مشن کے خاتمے کے اعلان کے لیے پرامید

ویب ڈیسک — عراق کے ایک اعلی سطحی وفد کے اراکان نے توقع ظاہر کی ہے کہ عراق میں امریکہ کا لڑاکا مشن ختم کرنے کے لیے عراق اور بائیڈن انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا جائے گا۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس میں شریک 100 امریکی ایتھلیٹس نے ویکسین نہیں لگوائی

ویب ڈیسک — ٹو کیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے کچھ گھنٹے قبل امریکی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے میڈیکل چیف نے بتایا کہ اولمپکس کے لئے ٹوکیو پہنچنے والے 613 امریکی کھلاڑیوں میں سے 100 نے کووڈ کی ویکسین نہیں لگوائی۔

Read more

کیا افغانستان کی نگرانی پر واشنگٹن اور ماسکو میں تعاون کا امکان ہے؟

ویب ڈیسک — افغانستان سے امریکی اور نیٹو فورسز کی واپسی اور طالبان کی پے در پے کامیابیوں کی خبروں نے ماسکو میں اپنے وسطی ایشیائی اتحادیوں کی سیکیورٹی کے لیے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔ افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک نے، جن میں تاجکستان بھی شامل ہے، اپنی سرحدوں پر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے تاکہ تشدد اور عدم استحکام ان کی سرحدوں کے اندر داخل نہ ہو جائے۔

Read more

چین کا ردعمل، متعدد امریکی شہریوں کے خلاف پابندیاں عائد

ویب ڈیسک — چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے چین کے ہانگ کانگ میں واقع رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر اور سات نائب ڈائریکٹروں کے خلاف عائد کردہ پابندیوں کے رد عمل میں متعدد امریکی شہریوں کے خلاف پابندیاں عائد کررہا ہے۔

Read more

امریکہ سے موڈرنا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں اتوار تک پاکستان پہنچ جائیں گی

ویب ڈیسک — بائیڈن انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے موڈرنا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان کو فراہم کی جا رہی ہیں اور یہ کھیپ اتوار تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، امریکی خاتون اول جل بائیڈن کی خصوصی شرکت

ویب ڈیسک — کرونا وبا کی وجہ سے ایک سال تک التوا کا شکار رہنے والے ٹوکیو اولمپکس کا جمعے کے روز شاندار افتتاح ہوا، اس موقع پر رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ٹوکیو اولمپکس کا افتتاح جاپان کے بادشاہ ناروہیٹو نے کیا، جبکہ اس میں امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے بھی خصوصی شرکت کی۔

Read more

طالبان خون خرابہ بند کریں، افغان حکومت؛ جنگ بندی کے لیے صدر غنی استعفیٰ دیں، طالبان

ویب ڈیسک — افغانستان کے ایک اعلیٰ عہدے دار وحید عمر نے طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے اس بیان کے ردعمل میں کہ جنگ بندی کے لیے ضروری ہے کہ پہلے صدر اشرف غنی مستعفی ہوں اور پھر باہمی مشاورت سے نئی حکومت قائم کی جائے، کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت پہلے ملک میں خون خرابے کا خاتمہ چاہتی ہے اور اس کے بعد تمام مسائل مذاکرات کی میز پر زیر بحث لائے جا سکتے ہیں۔

Read more

جب طالبان پہلی مرتبہ کابل پہنچے، ایک رپورٹر کی 1996 کی یادداشتیں

ایڈیٹر کا نوٹ: افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے. طالبان جنگجو افغانستان میں موجودگی کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں۔ وائس آف امریکہ کے رپورٹرز افغانستان میں طالبان کے حوالے سے آئیندہ دنوں کے امکانات اور ان کے پچھلے دور حکومت کا احوال بیان کرنے کے لئے اپنی یادداشتوں کو قلم بند کر رہے ہیں۔ زیر نظر تحریر وائس آف امریکہ کی ڈیوا سروس کے سربراہ نفیس ٹکر کی ہے، جسے وائس آف امریکہ اردو کے قارئین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

Read more

چین کی نشہ آور ادویات کی میکسیکو کے راستے امریکہ میں اسمگلنگ روکنے کی کوششیں

ویب ڈیسک — چین کی جانب سے میکسیکو کے راستے مہلک منشیات امریکہ اسمگل کرنے کے مبینہ کاروبار کے تدارک کے سلسلے میں امریکی صدر جوبائیڈن نے بدھ کے روز کہا ہے کہ چین کی ایما پر جاری یہ سرگرمی ناکام بنائی جائے گی۔

Read more

ایران کے کئی شہروں میں پانی کی قلت کے خلاف مظاہروں میں تین افراد ہلاک

ویب ڈیسک — ایران کے خشک سالی سے متاثرہ جنوب مغربی علاقوں میں پانی کی قلت کے خلاف مظاہرے اپنے ساتویں روز میں داخل ہو کر مزید کئی شہروں تک پھیل گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے نتیجے میں اب تک تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read more

چین کے صوبے ہنان میں طوفانی بارشوں کے سبب 51 افراد ہلاک، لاکھوں متاثر

ویب ڈیسک — چین کے وسطی صوبے ہنان میں طوفانی بارش کے سبب کم از کم 51 افراد ہلاک جب کہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

چینی اخبار ’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ کے مطابق 17 جولائی کی صبح آٹھ بجے سے 22 جولائی کی شام چھ بجے کے درمیان ہنان صوبے کے شہر شن شیانگ میں 907 ملی میٹر (35) انچ بارش ہوئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

Read more

اسلام آباد میں سابق سفارت کار کی بیٹی کا قتل، ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش

اسلام آباد — پاکستان کے دارالحکومت میں سابق سفارت کار کی بیٹی کے قتل کے بعد اسلام آباد پولیس کے آئی جی نے ملزم ظاہر جعفر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو سفارش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ مل گئی ہے جس میں مقتولہ کے جسم پر تشدد اور زخموں کے کئی نشانات موجود ہیں۔

Read more

امریکہ میں نو افراد پر چینی ایجنٹ ہونے کے الزام میں فردِ جرم عائد

ویب ڈیسک — امریکہ میں نو افراد پر غیر قانونی طور پر چین کے ایجنٹ ہونے کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

امریکی محکمۂ انصاف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس گروہ پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ میں مقیم کچھ مخصوص افراد کی نگرانی کی۔ انہیں ہراساں کرنے کے لیے ان کے خلاف مہم چلائی، ان کا پیچھا کیا اور انہیں چین واپس لوٹ جانے کے لیے مجبور کیا۔

Read more

متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے مصنوعی بارش

ویب ڈیسک — متحدہ عرب امارات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے مصنوعی بارش کرائی جا رہی ہے۔

خلیجی ملک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے 21 جولائی کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مصنوعی بارش کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

Read more

غیر ملکی فوجیوں کی تربیت جاری رہے گی، ہیٹی کے صدر کے قتل کو اس سے نہیں جوڑا جا سکتا: پینٹاگان

ویب ڈیسک — امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ واشنگٹن غیر ملکی فوجیوں کی تربیت جاری رکھنے پر نظرِ ثانی نہیں کرے گا باوجود اس کے کہ ہیٹی کے صدر کے قتل کے الزام میں جن 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں سے سات نے امریکہ سے تربیت حاصل کر رکھی تھی۔

Read more

اسلام آباد کی بیجنگ سے تعلقات معمول پر لانے کی کوشش، پاکستانی وزیرِ خارجہ چین روانہ

بین الاقوامی امور کی تجزیہ کار ہما بقائی کا کہنا ہے کہ داسو بس واقعے کے بعد اسلام آباد اور بیجنگ کے تعلقات میں بظاہر ایک عارضی تناؤ پیدا ہوا ہے اور ابتدائی طور پر چین کی طرف سے اس واقعے کے بعد سخت بیانات سامنے آئے ہیں۔ (فائل فوٹو)

Read more

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی شکایات میں اضافہ کیوں؟

گوجرانوالہ — پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے بیرونِ ملک مقیم شہری ایک اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ کرونا وائرس کے دوران اقتصادی مسائل سے دو چار پاکستان کے سمندر پار مقیم شہریوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران 29 ارب ڈالر بھیجے جو کہ یہ ریکارڈ ترسیلاتِ زر ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام کا سبب بھی رہے۔

Read more

کیا افغانستان کے موجودہ حالات میں پاکستان ازبکستان تجارتی معاہدے پر عمل ممکن ہے؟

کراچی — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہٴ ازبکستان میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حوالے سے متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت پاکستان افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں کو اپنی بندرگاہوں تک رسائی دے گا۔ جب کہ اس کے بدلے پاکستان کے تاجر وسطی ایشیائی ممالک کی منڈیوں کو اپنی مصنوعات برآمد کر سکے گی۔

Read more

ہانگ کانگ کا بحری جہاز کراچی کے ساحل پر ریت میں پھنس گیا

کراچی — کراچی کے سی ویو ساحل کے قریب پھنسے ہانگ کانگ کے کارگو جہاز کو کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی نہیں نکالا جا سکا۔ حکام کے مطابق کراچی پورٹ پر لنگر انداز جہاز تیز ہواؤں کے باعث ریت میں دھنس گیا تھا جسے نکالنے کے لیے مزید تین سے چار روز لگ سکتے ہیں۔

Read more

پاکستان میں تہواروں کے موقع پر غذائی اشیا کی قیمتیں کیوں بڑھ جاتی ہیں؟

کراچی — پاکستان کے معاشی مرکز اور سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے کورنگی میں رہائش پذیر محمودہ بیگم نے جب چند روز قبل عید کی تیاری کے لیے مارکیٹ کا رخ کیا تو انہیں سبزیاں، پھل اور مسالہ جات پہلے کی نسبت مہنگے ملے۔

Read more

افغان نائب صدر کی جانب سے ‘سقوطِ ڈھاکہ’ کی تصویر ٹوئٹ کرنے پر پاکستان کا سخت ردِعمل

اسلام آباد — پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں حالیہ عرصے میں پائی جانے والی سرد مہری میں مزید شدت آ گئی ہے۔ بدھ کو افغان نائب صدر امر اللہ صالح کی ایک متنازع ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں جانب کے حکام کے درمیان لفظی نوک جھونک جاری ہے۔

Read more

بھارت کی ریاست یو پی کی ’ٹو چائلڈ پالیسی‘؛ ماہرین اس کے خلاف کیوں ہیں؟

نئی دہلی — بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے ایک قانون کا مسودہ پیش کیا ہے جس کے تحت والدین کو زیادہ سے زیادہ دو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

بعض مبصرین اس مجوزہ قانون کے مسودے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے صنفی عدم مساوات پیدا ہو گی اور دیگر کئی مسائل جنم لیں گے۔

Read more

مریم نواز کی کشمیر میں انتخابی مہم، ‘اسٹیبلشمنٹ پر تنقید حکمتِ عملی کے تحت کی جا رہی ہے’

لاہور — پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ان دنوں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ مختلف جلسوں میں وہ عمران خان حکومت کے علاوہ، پاکستان کی طاقت ور اسٹیبلشمنٹ پر بھی تنقید کر رہی ہیں۔

Read more

طالبان افغانستان کے آدھے سے زیادہ ضلعی مراکز پر کنٹرول رکھتے ہیں، پینٹاگون کا اعتراف

ویب ڈیسک — امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے اعتراف کیا ہے کہ طالبان، افغانستان کے آدھے سے زیادہ ضلعی مراکز پر کنٹرول رکھتے ہیں۔ لہٰذا آنے والے مہینے افغان حکومت کی قیادت اور عزم کا امتحان ہوں گے۔

Read more

چینی انجینئرز کی ہلاکت، کیا گلگت بلتستان اور گردو نواح میں شدت پسند دوبارہ منظم ہو رہے ہیں؟

کراچی — رواں ماہ پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان اور پڑوسی ضلع اپر کوہستان میں رونما ہونے والے دو واقعات نے اسٹرٹیجک لحاظ سے پاکستان کے لیے حساس اور سیاحت کے لیے مشہور خطے میں شدت پسند گروہوں کے منظم ہونے کے حوالے سے کئی سوالوں کو جنم دیا ہے۔

سات جولائی کو پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ’مجاہدین گلگت بلتستان و کوہستان‘ نامی غیر معروف تنظیم سے وابستہ کمانڈرحبیب الرحمٰن کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقے میں واپسی کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد خوف و ہراس پیدا ہو گیا تھا۔

Read more

ملالہ یوسفزئی سمیت دنیا کی 31 معروف شخصیات فیس بک کے نئے پراجیکٹ ’ بلیٹن‘ کا حصہ بن گئیں

ویب ڈیسک — سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اب اپنے نئے پروجیکٹ ’ بلیٹن‘ کے لیے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سمیت دنیا کی 31 سرکردہ شخصیات کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا رہا ہے۔ فاکس سپورٹس کے براڈکاسٹر ایرن اینڈریو بھی اس پراجیکٹ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں شامل ہیں۔ یہ پلیٹ فارم انڈیپینڈنٹ رائٹرز اور پاڈکاسٹرز کے لیے ہو گا۔

Read more

’بے نظیر بھٹو کو عارف نظامی کی خبر پر یقین نہ آیا مگر ان کی حکومت چلی گئی‘

ویب ڈیسک — پاکستان کے ممتاز صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی بدھ کو لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

Read more