شطرنج نے عالمی وبا کے دوران لوگوں کو ذہنی دباؤ سے بچایا

ویب ڈیسک — شطرنج کے کھلاڑیوں کا کھیل میں محو ہو کر دنیا سے بے خبر ہو جانا ایک ضرب المثل کا درجہ رکھتا ہے۔ لیکن شطرنج کے کھیل نے دنیا کے کروڑوں لوگوں کو عالمی وبا کے دوران شدید اعصابی تناؤ کی کیفیت سے بچایا اور لوگوں کی ذہنی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد دی۔

Read more

طالبان ‘سیاسی تصفیے’ کے لیے تیار نظر آتے ہیں، روس

ویب ڈیسک — روس نے منگل کے روز کہا ہے کہ طالبان "سیاسی تصفیے” کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا جاری ہے، اور طالبان جنگجوں نے افغانستان کے مزید علاقوں پر قبضے کے لیے افغان فوج کے خلاف لڑائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

Read more

پاکستان کا دورۂ انگلینڈ: ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست

کراچی — پاکستان ٹیم کا دورۂ انگلینڈ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ ون ڈے سیریز میں غیر معروف انگلش کھلاڑیوں کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی گرین شرٹس کو دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Read more

بڑی عید کے مزیدار پکوان، مگر احتیاط ضروری ہے

فائل فوٹو  کراچی — عید الاضحیٰ پر مزید دار پکوانوں سے کون لطف نہیں اٹھاتا۔ تکے، سیخ کباب، بریانی، کڑاہی گوشت سمیت دیگر انواع و اقسام کے کھانے عید الاضحیٰ کی رونق سمجھے جاتے ہیں۔عید الاضحیٰ پر مسلمان جہاں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں وہیں اگلہ مرحلہ گوشت سے چٹخارے دار کھانے بنانے کا آتا ہے۔ عید کے دنوں میں زیادہ تر افراد اپنی صحت کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور ایسے میں کھانے میں احتیاط کیے بغیر سب

Read more

ترسیلات زر میں اضافے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باوجود روپے کی قدر میں کمی کیوں؟

کراچی — اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جون میں ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر 1.9 ارب ڈالرز رہا۔ جو جی ڈی پی یعنی مجموعی قومی پیداوار کے 0.6 فی صد کے برابر ہے۔

Read more

پاکستان میں ٹک ٹاک ایک بار پھر بند

ویب ڈیسک — پاکستان میں چین کی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے بدھ کو کہا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ شقوں کے تحت ملک میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن اور اس کی ویب سائٹ تک رسائی بند کی جا رہی ہے۔

Read more

ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پاکستان کی پیش رفت کو تسلیم کرتے ہیں، امریکہ

ویب ڈیسک — امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ جون 2018 میں طے پانے والے معاہدے کے تقاضے پوری کرنے کی مسلسل کوششوں کو تسلیم کرتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔

Read more

عید الاضحٰی کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو صدر بائیڈن اور خاتون اول کی مبارک باد

ویب ڈیسک — امریکی صدر جوبائیڈن نے مسلمان برادری کو عید الاضحی کے موقعے پر گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی ہے اور اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ عید کے تہوار کی روایات اور حج کی رسومات اس بات کی یاد دہانی کرواتی ہیں کہ معاشرے کے کم خوش نصیب افراد کی ضروریات کا خیال رکھنا اہم ہے اور دنیا کے تمام ابراہیمی مذاہب کے تانے بانے مشترکہ ہیں۔

Read more

‘ترک صدر نے طالبان کے خلاف کارروائی کی تو وہ ہمارے دلوں سے اتر جائیں گے’

ویب ڈیسک — ترک صدر رجب طیب ایردوان کے طالبان سے متعلق حالیہ بیان کے بعد پاکستان میں ان کے نام سے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں ان کے بیان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

Read more

جنگ اور غربت سے تنگ کئی یمنی مرغیوں کی ‘قربانی’ کرنے پر مجبور

ویب ڈیسک — مسلمانوں کے مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ پر جہاں بکرے، دنبے، گائے یا اونٹ ذبح کیے جاتے ہیں وہیں مسلم دنیا کے ملک یمن کا ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کچھ لوگ عید پر مرغیوں کی ‘قربابی’ کر رہے ہیں۔

Read more

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے تباہی، کم از کم 24 افراد ہلاک

پشاور — پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ مختلف حادثات میں 24 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Read more

کرونا وائرس: بھارت میں وبا سے اموات کی تعداد 10 گنا زیادہ ہونے کا اندیشہ

نئی دہلی — جنوبی ایشیا میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک بھارت میں وبا سے ہونے والے جانی نقصان پر ایک حالیہ جامع تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ کرونا سے بھارت میں ہونے والی اموات کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے 10 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ ان ہلاکتوں کی تعداد کے باعث یہ حالیہ تاریخ کا بدترین انسانی بحران بھی ہو سکتا ہے۔

Read more

‘افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے باوجود حوصلہ افزا ہیں’

اسلام آباد — طالبان اور افغان حکومت کے نمائندہ وفد کے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے باوجود پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک اُمید ظاہر کر رہے ہیں کہ سیاسی تصفیہ ہی افغان تنازع کا حل ہے۔

Read more

اشرف غنی کے قوم سے خطاب سے قبل افغان صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے

ویب ڈیسک — افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم سمت سے آنے والے تین راکٹ صدارتی محل کے قریب آ کر گرے جس کے نتیجے میں وہاں موجود املاک کو نقصان پہنچا۔

Read more

پیغمبرِ اسلام کے متنازع خاکے بنانے والے ڈنمارک کے کارٹونسٹ کا انتقال

پیغمبرِ اسلام کے متنازع خاکے بنانے والے ڈنمارک کے کارٹونسٹ کا انتقال۔ ڈنمارک کے میڈیا کے مطابق کرٹ ویسٹر گارڈ کی موت ان کے یومِ پیدائش کے ٹھیک ایک دن بعد یعنی چودہ جولائی کو ہوئی ہے۔

Read more

تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ بابر اعظم کا ناقابلِ شکست رہنے کا ریکارڈ خطرے میں

کراچی — پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی خواہش مند ہیں۔

Read more

‘محرم کے بغیر حج کرنا معجزہ ہے’

مکہ — سعودی عرب کی حکومت کی اجازت کے بعد رواں برس کئی خواتین نے محرم کے بغیر فریضۂ حج ادا کیا ہے۔

بشریٰ شاہ اُن 60 ہزار افراد میں شامل ہیں جنہیں رواں برس حج کی ادائیگی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

Read more

امریکہ میں فوجی اڈہ افغان جنگ میں مدد کرنے والوں کی میزبانی کے لیے تیار

ویب ڈیسک — امریکہ نے افغان جنگ کے دوران افواج کی مدد کرنے والے افغان باشندوں کو افغانستان سے امریکہ لانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ خصوصی ویزے پر آنے والے افغانستان کے ان شہریوں کو ابتدائی طور پر واشنگٹن کے جنوب میں واقع فوجی اڈے پر ٹھہرایا جائے گا۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس میں کون سے پانچ نئے کھیل شامل کیے گئے ہیں؟

ویب ڈیسک — جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 23 جولائی سے شروع ہونے والی ٹوکیو اولمپک گیمز میں پانچ نئے کھیلوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جن میں سرفنگ، سکیٹ بورڈنگ، کراٹے اور بیس بال شامل ہیں۔

Read more

اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کے فون ہیک کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک — دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے بنائے گئے اسرائیلی سپائی ویئر (سافٹ ویئر) کے ذریعے دنیا کے کئی ممالک میں انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور تاجروں کے اسمارٹ فونز ہیک کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسرائیلی کمپنی نے پیگاسس نامی جاسوسی سافٹ ویئر کے استعمال کا لائسنس دنیا کے کئی ممالک کی حکومتوں کو دے رکھا تھا۔

Read more

بھارت ‘ایف اے ٹی ایف’ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے: پاکستان کا الزام

اسلام آباد — پاکستان نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں اس کا نام برقرار رکھنے کے لیے بھارت کی طرف سے کوششوں کے اعتراف سے ثابت ہو گیا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

Read more

ہنگری: ہم جنس پرستی سے متعلق مواد پر پابندی، ادیب اور کتب فروش سراپا احتجاج

بڈاپسٹ — یورپی ملک ہنگری میں بچوں کی کتابوں کے حوالے سے نئے قانون کے نفاذ کے بعد کتابیں فروخت کرنے کی کئی دکانوں کے باہر ایسے سائن بورڈز آویزاں ہیں جن پر درج ہے کہ ان دکانوں پر ‘غیر روایتی مواد’ فروخت کیا جاتا ہے۔

Read more

کان فلم فیسٹیول کا سب سے معتبر ایوارڈ تاریخ میں دوسری بار خاتون کے نام

ویب ڈیسک — آسکر کے بعد فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے ‘کان فلم فیسٹیول’ کا معتبر ترین ایوارڈ ‘پام ڈی اور’ فرانسیسی خاتون ہدایت کارہ جولیا ڈوکورنو اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

Read more

دوحہ مذاکرات: افغان حکومت اور طالبان کا تنازع کے حل کے لیے آئندہ ہفتے دوبارہ ملنے پر اتفاق

ویب ڈیسک — افغان حکومت اور طالبان کے وفد کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دو روزہ مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے ہیں اور فریقین نے تنازع کے حل کے لیے آئندہ ہفتے دوبارہ ملنے پر اتفاق کیا ہے۔

افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سمیت افغان حکومت کے سینئر نمائندے مذاکرات میں شریک تھے۔

Read more

کیا افغانستان کی فوج طالبان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟

لاہور — "ہم نے لگ بھگ تین لاکھ افغان فوجیوں کو گزشتہ 20 برس کے دوران ہر طرح کی جدید تربیت اور ہتھیاروں سے لیس کیا ہے۔ مجھے اس بات پر زور دینے دیں کہ ہر وہ جدید ہتھیار جو کسی بھی ماڈرن فوج کے پاس ہوتے ہیں لہذٰا افغان فوج با آسانی تقریباً 75 ہزار طالبان جنگجوؤں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔”

یہ الفاظ ہیں امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے جن کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ افغان فورسز اور پولیس کی جس معیار کے تحت تربیت کی گئی ہے طالبان صلاحیت کے لحاظ سے اس کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتے۔

Read more

افغانستان نے پاکستان سے سفارتی عملہ واپس بلا لیا؛ ‘فیصلہ بدقسمتی ہے’

اسلام آباد — افغانستان نے پاکستان میں موجود افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کو سفارتی عملے سمیت واپس بلا لیا ہے۔ پاکستان نے اس فیصلے کو بدقسمتی اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم حکومتِ افغانستان کی طرف سے اس فیصلے پر نظرثانی کی امید رکھتے ہیں۔”

Read more

افغان سفیر کی صاحبزادی کا اسلام آباد سے مبینہ اغوا، ‘مجھے کہا گیا تم کمیونسٹ کی بیٹی ہو’

پاکستان میں افغان سفیر کی صاحبزادی کے مبینہ اغوا اور تشدد کے واقعے کے بعد پولیس نے افغان سفیر کی صاحبزادی سلسلہ علی خیل کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی اسلام آباد کی کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی گئیں اور وہاں سے دامن کوہ تک پہنچیں، سیف سٹی کیمروں کا ریکارڈ موجود ہے اور دو ٹیکسی ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Read more

بھارت: ممبئی میں شدید بارش، لینڈسلائڈنگ اور دیوار گرنے سے 23 افراد ہلاک

بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں مون سون کی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ حکام کے مطاق دیوار گرنے اور لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق بھارت کی نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح چیمبر علاقے کے مضافات میں ایک درخت کے گرنے سے دیوار منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں قریب موجود افراد اس کے نیچے دب گئے۔

Read more

پاکستان میں کون سے عسکریت پسند گروہ چینی مفادات کو نشانہ بناتے ہیں؟

پاکستان کے صوبه خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبے پر کام کرنے والے چینی ورکرز کی ایک بس میں دھماکے کے واقعے کو پاکستانی اور چینی حکومتیں دہشت گردی کا واقعہ قرار دے رہی ہیں۔

البتہ ابھی تک کسی بھی عسکریت پسند گروہ کی جانب سے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔

پاکستانی دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق 14 جولائی کو رونما ہونے والے حملے میں نو چینی شہری اور تین پاکستانی ہلاک ہوئے۔

Read more

افغان تنازع کے پرامن سیاسی حل کے لیے تیار ہیں، سربراہ افغان طالبان

افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے بڑے علاقے پر قبضے اور فتوحات کے باوجود وہ افغان تنازع کے پرامن سیاسی حل کے حامی ہیں۔

مسلمانوں کے مذہبی تہوار عید الاضحیٰ کے موقع پر اتوار کو اپنے پیغام میں طالبان سربراہ کا کہنا تھا طالبان اسلامی حکومت کے قیام اور امن کی جانب بڑھنے والے ہر موقع سے استفادہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Read more

افغان سفیر کی صاحبزادی پر اسلام آباد میں حملہ، سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے افغانستان کے پاکستان میں سفیر کی صاحبزادی پر اسلام آباد میں حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان سفارت خانے نے اطلاع دی کہ سفیر کی صاحبزادی پر گاڑی چلاتے ہوئے حملہ ہوا ہے۔ افغان سفیر اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

Read more

کیا پاکستان میں صحت کا نظام کرونا کے ڈیلٹا ویرینٹ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟

پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے اثرات کے ساتھ ہی وبا کی قسم ’ڈیلٹا‘ کے کیسز کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کراچی کے بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں بھی ڈیلٹا ویرینٹ کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صورتِ حال پر نظر رکھنے والے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق ملک میں رواں ماہ جون کے بعد ایک بار پھر جہاں کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے وہیں ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

Read more

بشار الاسد نے چوتھی بار شام کے صدر کا حلف اٹھا لیا

شام کے صدر بشار الاسد نے رواں سال مئی میں انتخابات میں 95 فی صد ووٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اب انہوں نے شورش زدہ ملک کے صدر کا چوتھی بار حلف اٹھا لیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق بشار الاسد نے آئین اور مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پر حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں 600 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں وزرا، کاروباری شخصیات، ماہرینِ تعلیم اور صحافی شامل تھے۔

Read more

افغان حکومت اور طالبان میں دوحہ میں ایک بار پھر مذاکرات کا آغاز

افغان حکومت کے نمائندوں اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہفتے سے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

دوحہ میں ہونے والے یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں کہ جب افغانستان سے بین الاقوامی افواج کے انخلا کے دوران پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کافی عرصے سے قطر کے دارالحکومت میں جاری رہے ہیں تاہم طالبان کے افغانستان کے متعدد علاقوں پر قبضے کیے جانے کے بعد ان مذاکرات میں پیش رفت کم ہوتی گئی ہے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: فارمیٹ بدلتے ہی پاکستانی ٹیم کی قسمت بھی بدل گئی

انگلینڈ کے پرانے کپتان اور مستقل کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی بھی انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شکست سے نہ بچا سکی۔

ناٹنگھم میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی بلے بازوں سے بیٹنگ بھی ہوئی، بالرز نے وکٹیں بھی حاصل کیں اور فیلڈرز نے بولرز کا بھر پور ساتھ بھی دیا۔

Read more

سی پیک میں اہم ترین کردار ادا کرنے والا گوادر شہر بجلی کی مسلسل فراہمی سے محروم کیوں ہے؟

بلوچستان میں گوادر کی جنت مارکیٹ میں عبدالغفار بلوچ کی چھوٹی سی دکان ہے جو پیشے سے درزی ہیں۔

تین بچوں کے والد عبدالغفار اس قدر مناسب پیسے کما لیتے ہیں کہ ان کا گزر بسر ہو جاتا ہے۔ تاہم بجلی کا معطل ہونا ان کے کام کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور وہ اکثر اپنے گاہکوں کو وقت پر کپڑے تیار کر کے نہیں دے پاتے۔

Read more

کوہستان واقعے کے بعد چینی کمپنی نے داسو ڈیم کی تعمیر روک دی، پاکستانی ملازمین فارغ

داسو ڈیم ہائیڈرو پراجیکٹ پر کام کرنے والے چین کے انجنئیرز کی بس کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے چین کے حکام پاکستان پہنچے ہیں جنہوں نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ دوسری جانب واقعے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو چین جانے کی ہدایت کی ہے۔

واقعے کے بعد داسو ڈیم کی تعمیر پر کام کرنے والی چین کی کمپنی نے منصوبے پر کام روک دیا ہے۔ ساتھ ہی چینی کمپنی نے پاکستان کے ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا ہے۔

Read more

بھارت: طویل عرصے سے گھروں تک محدود افراد کا سیاحتی مقامات کا رخ

بھارت میں کرونا وبا کے باعث ایک طویل عرصے تک گھروں میں محدود شہری بڑی تعداد میں شمالی بھارت کے سب سے مشہور تفریحی مقام شملہ کا رخ کر رہے ہیں۔

بھارت میں وائس آف امریکہ کی نامہ نگار انجنا پسریچہ کی رپورٹ کے مطابق، شملہ کے ہل سٹیشن کے مناظر کچھ ایسے ہیں کہ جیسے کرونا وبا کا خطرہ مکمل طور پر ٹل چکا ہو۔ کہیں لوگ گھڑ سواری کرتے نظر آرہے ہیں، تو کچھ ہمالیہ کی فلک بوس چوٹیوں کے نظاروں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ سیاحوں کے رش کی وجہ سے اس خوبصورت ہل اسٹیشن کے کیفے اور ریستوران بھی اب مستقل مصروف ہیں۔

Read more

فالج کے مریضوں کو بولنے میں مدد دینے والا آلہ ایجاد ہو گیا

فالج کا حملہ یا دماغی چوٹ انتہائی خطرناک ہوتی ہے۔ جان بچ بھی جائے تو اکثر صورتوں میں چلنے پھرنے اور بعض واقعات میں مریض جسم کو حرکت دینے، کروٹ بدلنے اور حتیٰ کہ بولنے تک سے معذور ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے یہ جاننا بہت دشوار ہوتا ہے کہ مریض کیا سوچ رہا ہے اور کیا کہنا چاہتا ہے۔

اب سائنس دانوں اور طبی ماہرین نے اس مشکل کا ایک حل ڈھونڈ نکالا ہے اور وہ ایک ایسا آلہ ایجاد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو دماغ میں اٹھنے والی لہریں پڑھ کر انہیں کمپیوٹر کی سکرین پر اس انداز میں پیش کر دیتا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ بولنے سے معذور فالج زدہ شخص کیا کہنا چاہتا ہے۔

Read more

کرونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات کو پھیلنے سے روکا جائے، امریکی سرجن جنرل

امریکہ کے سرجن جنرل ویوک مورتھی کی جانب سے جمعرات کو صحت عامہ کے لئے جاری کی گئی ایک ایڈوائزری میں عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کووڈ- 19 کی ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پر کنٹرول میں مدد کریں، جو ان کے بقول، امریکی ویکسی نیشن پروگرام کی سست روی کا باعث بن رہی ہیں۔

امریکہ میں حکومت کی مہم کے باوجود کئی ریاستوں میں کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کا عمل سست روی کا شکار ہے اور وہاں ویکسین لگوانے کی شرح 50 فی صد سے بھی کم ہے۔

Read more

امریکہ میں ایوینجیلیکل نئی نسل اپنے والدین کے مقابلے میں کتنی قدامت پسند ہے؟

امریکہ میں رہنے والے ایوینجیلیکل عیسائیوں کی نئی نسل خود کو اب بھی قدامت پسند ہی تصور کرتی ہے، لیکن ان کی سوچ اورخیالات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ اپنے والدین اور بزرگوں کے مقابلے میں آزاد خیال ہیں۔

نوجوان نسل، ہم جنس شادیوں، ماحولیاتی تبدیلیوں اور امیگرنٹس جیسے معاملات پر اپنے والدین سے مختلف رائے رکھتی ہے۔

Read more

افغانستان میں جھڑپوں کے دوران ایوارڈ یافتہ بھارتی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی ہلاک

افغانستان میں حکام نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ صحافی، دانش صدیقی ملک کے جنوبی صوبہ قندھار میں حکومتی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

وہ افغان افواج اور طالبان کے درمیان ملک کے سپن بولدک ضلع میں جاری لڑائی کی کوریج کرنے کے لیے افغان فورسز کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

Read more

ایرانی ہیکرز کے امریکی اور برطانوی تنصیبات اور ماہرین کے خلاف حملے

سائبر سیکیورٹی کی فرم ‘پروف پوائنٹ’ کی ایک تحقیق کے مطابق ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ہیکرز کے ایک گروپ نے ایک خفیہ مہم شروع کی ہے جس کے تحت امریکہ اور برطانیہ کے اعلی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور دیگر ماہرین کو ہدف بنایا جا رہا ہے تاکہ حساس معلومات چوری کی جا سکیں۔

منگل کے روز جاری ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں سیکیورٹی فرم کا کہنا ہے کہ یہ گروپ ‘ٹی اے 453’ اور ‘چارمنگ کٹن’ کے نام سے جانا جاتا ہے اور کم از کم جنوری کے مہینے سے یونیورسٹی آف لندن کے سکول آف اورئینٹل اینڈ ایفریقن سٹڈیز میں برطانوی سکالرز کا روپ دھارے ہوئے تھا۔

Read more

بھارتی کشمیر میں عید پر جانوروں کی قربانی کی اجازت دینے یا نہ دینے کا معاملہ ہے کیا؟

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے ایک اعلیٰ سرکاری افسر کی طرف سے دو انتظامی عہدیداروں اور پولیس حکام کو لکھے گئے ایک خط نے اس مسلم اکثریتی ریاست میں ایک نیا سیاسی ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

جموں و کشمیر، جہاں 5 اگست 2019ء کے بعد براہِ راست بھارت کا انتظامی کنٹرول ہے، محکمہ حیوانات اور ماہی گیری کے ڈائرکٹر پلاننگ جی ایل شرما نے 15 جولائی کو جموں اور وادی کشمیر خطوں کے ڈویژنل کمشنروں یا انتظامی عہدیداروں اور پولیس سربراہوں کو ایک خط لکھ کر تاکید کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عید الاضحیٰ کے موقعے پر گائے، بچھڑوں، اونٹ اور دوسرے جانوروں کو غیر قانونی طور پر ذبح نہ کیا جائے۔

Read more

سیلابی ریلوں نے یورپ میں تباہی مچا دی، ہلاکتیں 120 ہو گئیں، سینکڑوں لاپتا

ویب ڈیسک — یورپ میں آنے والے تباہ کن سیلابوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 120 ہو گئی ہے۔انسانی زندگیوں کا زیادہ تر نقصان مغربی جرمنی اور بیلجیئم کے علاقوں میں ہوا ہے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جہاں لاپتا ہونے والوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے ، جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Read more

پاکستان کا مجوزہ ’افغان امن کانفرنس‘ مؤخر کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک — پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے افغانستان میں قیامِ امن کے حوالے سے مجوزہ تین روزہ ’افغان امن کانفرنس‘ انعقاد سے ایک روز قبل مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان امن کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں ہفتہ 17 جولائی سے پیر 19 جولائی تک ہونا تھا۔ البتہ اب یہ کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے اور اس کا انعقاد عید الاضحیٰ کے بعد ہو گا۔

Read more

خیبر پختونخوا: ضلع کرم سے اغوا ہونے والے پانچ مزدور 20 روز بعد بازیاب

پشاور — خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے کرم سے گزشتہ ماہ نجی موبائل کمپنی کے اغوا ہونے والے مزید پانچ ملازمین کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر ایک کارروائی میں جون کے آخر میں نجی موبائل ٹیلیفون کمپنی کے اغوا ہونے والے پانچ مزدوروں کو بازیاب کرایا ہے۔ یہ پانچ مزدور بھی ان 16 مغویوں میں شامل تھے جن کو گزشتہ ماہ 26 جون کو وسطی کرم سے اغوا کیا گیا تھا۔

Read more

ہیٹی کے صدر کے قتل کے الزام میں گرفتار بعض افراد نے امریکہ سے فوجی تربیت لی: پینٹاگون

ویب ڈیسک — امریکہ کے محکمۂ دفاع پینٹاگون کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ کو ایک ای میل پیغام میں تصدیق کی ہے کہ ہیٹی کے صدر جوونیل موئس کی ہلاکت کے الزام میں گرفتار ملزمان میں سے بعض امریکہ کی فوجی اور تربیتی پروگراموں میں حصہ لے چکے ہیں۔

Read more

’طالبان کو افغانستان میں فتح نظر آ رہی ہے تو وہ پاکستان کی کیوں سنیں گے؟‘

ویب ڈیسک — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان کو جب افغانستان میں اپنی فتح کی امید نظر آ رہی ہے تو وہ پاکستان کی کیوں سنیں گے؟

ازبکستان میں ‘وسطی اور جنوبی ایشیائی خطے میں رابطہ’ کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کی پاکستان پر تنقید کے جواب میں سوال اٹھایا کہ جب افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے تو طالبان کیوں سمجھوتے پر راضی ہوں گے؟

Read more

‘ڈے ٹائم ایمی ایوارڈز’ کے لیے ںامزد پاکستانی دستاویزی فلم کی کہانی کیا ہے؟

پاکستان کی مختصر فلموں کو جس طرح دنیا بھر میں پذیرائی ملتی ہے اسی طرح عالمی سطح پر دستاویزی فلمیں بھی پاکستان کا نام نمایاں کر رہی ہیں۔

حال ہی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی فلم ساز صفیہ عثمانی کی پروڈیوز کردہ دستاویزی فلم سیریز ‘فنڈا مینٹل۔ جینڈر جسٹس۔ نو ایکسیپشنز’ ڈے ٹائم ایمی ایوارڈز میں ایک نہیں بلکہ دو کیٹیگریز میں نامزد ہوئی ہے۔

Read more

جرمنی و بیلجیم میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 60 سے زائد افراد ہلاک

یورپی ملک جرمنی اور بیلجیم میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات و واقعات میں 60 سے زیادہ افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ملکوں میں ہلاک ہونے والوں میں نو افراد کا تعلق معذور افراد کے لیے بنائے گئے فلاحی مرکز سے تھا جب کہ امدادی کاموں میں مصروف دو فائر فائٹرز بھی سیلاب کی نذر ہوئے ہیں۔

Read more

‘اچھے دوستوں میں عدم اتفاق بھی ہو سکتا ہے’ جرمن چانسلر سے ملاقات کے بعد صدر بائیڈن کا بیان

امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد روس جرمنی گیس پائپ لائن منصوبے پر پائے جانے والے اختلافات کے بارے میں سوالوں کے ایک ساتھ جواب دیے۔ اس موقع پر صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ’ اچھے دوستوں کے درمیان عدم اتفاق بھی ہو سکتا ہے۔’

جرمن چانسلر اینگلا مرکل اپنے 16 سالہ دورِ اقتدار میں اختتامی دورے پر امریکہ پہنچی ہیں۔ رواں برس 26 ستمبر کو جرمنی میں ہونے والے انتخابات میں مرکل ایک اور مدت کے لیے امیدوار نہیں ہوں گی۔

Read more

کیا وائٹ واش کے بعد پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف سنبھل پائے گی؟

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جمعے سے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہو رہا ہے۔ انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن اور ان کی مستقل ٹیم کے ارکان کی واپسی مہمان ٹیم کے لیے ایک نیا امتحان ہو گی۔

انگلینڈ کے نو کھلاڑی منفی کرونا ٹیسٹ کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں جو پاکستان کے خلاف سیریز کا حصہ بن سکتے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں تین صفر سے چت کرنے والی ٹیم کے کچھ کھلاڑی بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

Read more

حج انتظامات مکمل، جمعے سے مسجد الحرام میں نماز کے اجازت ناموں کا اجرا بند

سعودی عرب نے رواں برس حج کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور اس سلسلے میں وزارتِ حج و عمرہ نے جمعے سے مسجد الحرام میں نمازیوں کو اجازت نامے جاری کرنا بند کر دیے ہیں۔

حج کے ارکان کا آغاز 17 جولائی کی رات سے ہو گا اور رواں برس سعودی عرب کے 60 ہزار مقامی شہری حج کا فریضہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

Read more

افغان نائب صدر کا پاکستان پر طالبان کی فضائی مدد کا الزام، اسلام آباد نے دعویٰ مسترد کر دیا

افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) پر طالبان کی فضائی مدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے تاہم پاکستان نے اس الزام کی تردید کر دی ہے۔

امر اللہ صالح نے سوشل میڈیا پر بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان ایئر فورس نے افغان فضائیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر طالبان کو سرحدی گزرگاہ اسپن بولدک سے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی تو اس کا ردِ عمل آئے گا۔

Read more

کمپنیاں بعض صورتوں میں مسلم خواتین کے اسکارف پہننے پر پابندی لگا سکتی ہیں: یورپی عدالت

ویب ڈیسک — یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت نے قرار دیا ہے کہ کاروباری ادارے بعض صورتوں میں مسلمان ملازمین کے سر پر اسکارف پہننے پر پابندی عائد کر سکتے ہیں۔

یونین کی اعلیٰ ترین عدالت میں جرمنی کی دو مسلم خواتین ایک مقدمہ لے کر آئی تھیں کہ ان کو ان کے اداروں نے اسکارف پہننے کی وجہ سے معطل کر دیا ہے۔

Read more

ممنون حسین: ‘پاکستان کے وہ صدر جو ٹشو پیپر کا بھی حساب رکھتے تھے’

کراچی — جنوری 2020 میں ایڈیٹر نے جب مجھے پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین کے انٹرویو کے لیے کہا تو میں وقتی طور پر کچھ پریشان ہوا کہ ان سے وقت کیسے لیا جائے۔ کیوں کہ تجربہ یہ رہا ہے کہ مختلف حاضر اور سابقہ حکومتی شخصیات سے ملاقات اور انہیں انٹرویو کے لیے راضی کرنا اکثر مشکل ہوتا ہے۔

Read more

بھارتی سپریم کورٹ کی بغاوت کے قانون پر تنقید، حکومت کو نوٹس جاری

نئی دہلی — بھارت کی سپریم کورٹ نے ملک سے غداری کے قانون پر تنقید کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر کے استفسار کیا ہے کہ کیا آزادی کے 75 برس بعد بھی اس قانون کی ضرورت ہے؟

Read more

سعودی عرب میں عید الاضحی کے موقعے پر 85 پاکستانی قیدیوں کی سزا معاف

اسلام آباد — سعودی عرب نے عید الاضحیٰ کے موقعے پر 85 پاکستانی قیدیوں کی سزا کی معافی کا فیصلہ کیا ہے جنہیں وطن واپس لانے کے لیے پاکستان کی حکومت خصوصی طیارہ ریاض بھیجے گی۔

Read more

’پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے‘

اسلام آباد — پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ اسلام آباد افغانستان میں سیاسی تصفیے کی توقع رکھتا ہے جس کے نیتجے میں امن قائم ہو۔ تاکہ افغانستان کے راستے سے پاکستان اور ازبکستان کی ایک دوسرے سے منسلک ہونے کے راہ ہموار ہو سکے۔

Read more

داسو واقعے میں دہشت گردی خارج از امکان نہیں، دھماکہ خیز مواد کے شواہد ملے ہیں: وزیرِ اطلاعات

اسلام آباد — پاکستان کے وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ داسو واقعہ میں بارود کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔ دہشت گردی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Read more

طالبان کے بڑھتے قدم، ایک رپورٹر کی 1994 کی یادداشتیں

واشنگٹن ڈی سی — پشتو میں مذہبی مدارس کے طلبہ کے لیے طالبان کی اصطلاح استعمال ہوتی تھی جنھیں تاریخی طور پر افغانستان، پاکستان اور وسطی ایشیا میں پھیلے سیاست سے گریز کرنے والے عبادت گزار اور دنیا ترک کرنے والے طبقے کےطور پر جانا جاتا تھا۔

Read more

پاکستان کی افغانستان پر مجوزہ کانفرنس؛ مقاصد کیا ہیں؟

اسلام آباد — افغانستان میں قیامِ امن اور استحکام کے لیے پاکستان نے ایک کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی کو ٹیلی فون کرکے اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ افغانستان میں استحکام کے لیے ہونے والی مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت اعلیٰ افغان قیادت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Read more

انگلینڈ میں موجود بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت

ویب ڈیسک — انگلینڈ میں موجود بھارتی کرکٹ اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد اسے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

بھارت کا 23 رکنی اسکواڈ برطانیہ میں موجود ہے جہاں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا آغاز چار اگست سے ہو گا۔

Read more

میگھن مارکل کا خواتین سے متعلق اینی میٹڈ سیریز بنانے کا اعلان

لاس اینجلس — برطانیہ کے شاہی خاندان کو خیرباد کہنے والے شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’نیٹ فلکس‘ کے لیے خواتین سے متعلق اینی میٹڈ سیریز بنائیں گی۔

Read more

امریکہ: انتہا پسند نظریات رکھنے والے فوجیوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے: رپورٹ

ویب ڈیسک — امریکہ میں موجودہ اور سابق فوجیوں سے متعلق ایک نئی جائزہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انتہا پسندانہ نظریات رکھنے والے فوجیوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ حالیہ واقعات کا ایک سلسلہ ہے جس میں کیپیٹل ہل پر حملہ بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس طرح کے واقعات نے انتہا پسند عناصر کو منظم ہونے میں مدد فراہم کی ہے۔

Read more

فوج کی ناکام بغاوت کو پانچ برس مکمل، ترکی میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

انقرہ — ترک فوج کے ایک دھڑے کے صدر رجب طیب ایردوان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کو پانچ برس بیت گئے ہیں۔ ترک صدر نے اپنے حامیوں کو دارالحکومت انقرہ میں اس دن کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے جمع ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ترکی میں جمعرات کو عام تعطیل ہے جس کا مقصد فوجی بغاوت کو ناکام کرنے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

Read more

افغان حکام کا پاکستان سے متصل سرحدی علاقہ طالبان کے قبضے سے چھڑانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک — افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پاکستان سے متصل سرحد کو طالبان کے قبضے سے چھڑا لیا ہے لیکن طالبان نے افغان حکام کے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

Read more

کوہستان: مسافر بس ‘حادثے’ کا شکار، 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد ہلاک

پشاور — خیبرپختونخوا کے شمالی پہاڑی علاقے اپر کوہستان میں گلگت جانے والی ایک مسافر بس میں دھماکے کے نتیجے میں نو چینی انجینئروں اور فرنٹیئر کور کے دو اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک اور لگ بھگ 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کے حوالے سے پاکستانی ذرائع ابلاغ میں مختلف رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے ہوا تاہم پاکستانی حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

Read more

امریکی فوج کا انخلا اور طالبان کی پیش قدمی، بھارت کی افغان پالیسی اب کیا ہو گی؟

اسلام آباد — افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتِ حال اور طالبان کی پیش قدمی کے باعث بھارت کی ممکنہ افغان پالیسی پر بھی بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ قندھار میں بھارتی قونصل خانے سے عملہ واپس بلانے اور طالبان کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی خبروں کے بعد ماہرین خطے میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

Read more

طالبان کا پاکستان سے ملحقہ سرحد اسپن بولدک پر کنٹرول کا دعویٰ، افغان حکام کی تردید

ویب ڈیسک — افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہوں نے بدھ کو پاکستان کی سرحد کے قریب اسپن بولدک کے علاقے کا بھی کنٹرول سنبھال کر پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کر لیا ہے۔

Read more

ملک کی تاریخ کے ریکارڈ ترسیلاتِ زر، کیا یہ اضافہ برقرار رہ پائے گا؟

کراچی — پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر ریکارڈ 29 ارب ڈالرز کی سطح کو عبور کر گئے جو ملک کی تاریخ میں ایک سال کے دوران بیرون ملک مقیم افراد کی جانب سے بھیجے جانے والی سب سے بڑی مجموعی رقم ہے۔

Read more

متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل میں سفارت خانہ کھول لیا

تل ابیب — متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھول لیا ہے۔

حکام نے بدھ کو تصدیق کی کہ یو اے ای نے تل ابیب میں نئے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں سفارت خانہ کھولا ہے۔ یہ اقدام اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد کیے جانے والے اقدامات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

سابق صدر کی گرفتاری، جنوبی افریقہ میں بلووں اور لوٹ مار کے واقعات میں 72 افراد ہلاک

ویب ڈیسک — جنوبی افریقہ میں سابق صدر جیکب زوما کے جیل جانے پر شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس کے مطابق بلووں اور لوٹ مار کے واقعات میں 72 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Read more

بھارتی کشمیر میں جھڑپ میں تین مشتبہ عسکریت پسند ہلاک، پلوامہ میں کرفیو نافذ

سرینگر — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے جنوبی شہر پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران تین مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے کشیدگی کے پیشِ نظر بُدھ کی صبح کرفیو نافذ کر دیا جب کہ علاقے میں موبائل انٹرنیٹ کی سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

Read more

کان کے فلمی میلے میں اداکارہ کے زیورات چوری: بڑی وارداتیں کرنے والا ‘پنک پینتھرز گینگ’ کون ہے؟

ویب ڈیسک — فرانس کے پُر فضا مقام کان میں سجنے والے فلمی میلے کو عالمی شہرت حاصل ہے اور اس میں دنیا بھر سے فلم نگری کی ممتاز شخصیات جمع ہوتی ہیں۔ لیکن اس میلے کا نام زیورات کی چوری کی بڑی وارداتوں کے ساتھ بھی جڑ گیا ہے۔

Read more

پنجاب بورڈ کی بغیر اجازت شائع کتب کے خلاف کارروائی، ملالہ کی تصویر والی 200 کتابیں ضبط

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ​ نے غیر ملکی پبلشر کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی تصویر والی کتابیں ضبط کر لی ہیں۔ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق کتاب بغیر اجازت کے چھاپی گئی ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی پبلشر کے مطابق وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

آکسفرڈ یونیورسٹی پریس نے جماعت ہفتم کی معاشرتی علوم کی کتاب چھاپی تھی جس کا اسٹاک قبضے میں لیا گیا ہے۔ کتاب کے ایک صفحے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965 کی جنگ میں شرکت کرنے والے فوجی افسر میجر عزیز بھٹی کی تصویر کے ساتھ ملالہ یوسف زئی کی تصویر چھاپی گئی تھی۔

Read more

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں گیل کی جارحانہ بیٹںگ؛ آسٹریلیا کو سیریز میں شکست

جارحانہ بلے باز کرس گیل کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس طرح میزبان ٹیم نے نہ صرف میچ میں کامیابی حاصل کی بلکہ پانچ میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔

ویسٹ انڈیز کے ‘ڈیرن سیمی نیشنل اسٹیڈیم’ میں پیر کو کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

Read more

دبئی: دنیا کے سب سے گہرے سوئمنگ پول میں ڈوبے شہر کا نظارہ کریں

دبئی میں آسمان کی اونچائیوں کو چھونے والی بلند و بالا عمارتوں کے بعد اب ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے سمندر کی گہرائیوں جیسا دنیا کا سب سے ‘گہرا سوئمنگ پول’ تیار کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق دبئی میں گزشتہ ہفتے دنیا کے سب سے گہرے سوئمنگ پول ‘ڈیپ ڈائیو دبئی’ کا افتتاح کیا گیا ہے۔

Read more

کیوبا کی حکومت مظاہرین پر تشدد سے باز رہے؛ صدر بائیڈن کا انتباہ

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کیوبا میں حکومت مخالف احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کیوبا کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

امریکہ میں گن کنٹرول کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے موقع پر پیر کو وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ "کیوبا کے عوام جابرانہ حکومت سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ہم نے کیوبا میں اس نوعیت کے مظاہرے طویل عرصے بعد یا غالباً کبھی نہیں دیکھے۔”

Read more

عراق: کرونا اسپتال میں آتش زدگی سے کم از کم 44 افراد ہلاک، متعلقہ افسران کی گرفتاری کا حکم

عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں کرونا وائرس کے علاج کے لیے بنائے گئے ایک اسپتال میں پیر کو لگنے والی آگ سے 44 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے متعلقہ ذمہ دار حکام کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

عراق کے صحت اور پولیس حکام نے اسپتال میں آتش زدگی کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر آکسیجن ٹینک کے دھماکے کے باعث لگی ہے۔

Read more

بھارتی کشمیر: داعش کے لیے مقامی نوجوان بھرتی کرنے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ

بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کر ایک درجن افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد بھارتی کشمیر کے نوجوانوں کو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش) میں شامل کرانے کی سازش میں ملوث ہیں۔

Read more

سندھ: درجنوں ہندوؤں کا قبولِ اسلام، زبردستی تبدیلیٔ مذہب یا کوئی اور وجہ؟

پاکستان کے سوشل میڈیا پر سندھ کے ضلع بدین کے شہر ماتلی کے ایک گوٹھ میں ہندو برادری کے 60 افراد کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کرنے کی ویڈیو زیرِ گردش ہیں جس کے بعد یہ بحث جاری ہے کہ آیا ان لوگوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا یا ان کے ساتھ زبردستی کی گئی۔

بھارتی میڈیا پر بھی اس خبر کو بھرپور کوریج دیتے ہوئے اسے زبردستی تبدیلیٔ مذہب قرار دیا جا رہا ہے جب کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور بعض سیاسی رہنماؤں نے بھی اس معاملے پر سوالات اُٹھائے ہیں۔

Read more

یورپی یونین کا چین کے ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ کے مقابلے میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبے پر اتفاق

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے پیر کو انفراسٹرکچر کا ایک بڑا منصوبہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ چین کے ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ کی طرز کا منصوبہ ہوگا جو یورپ کو دنیا سے جوڑے گا۔ یورپی یونین اپنے اس منصوبے پر 2022 سے کام شروع کرنے کی خواہاں ہے۔

پیر کو بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جرمن وزیرِ خارجہ ہائیکو ماس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہم دیکھ رہے ہیں کہ چین دنیا بھر میں اپنا سیاسی اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے معاشی اور اقتصادی ذرائع استعمال کر رہا ہے۔”

Read more

اگر ویکسینز اینٹی باڈیز نہیں بناتیں تو کرونا سے محفوظ کیسے رکھتی ہیں؟

پاکستان میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے شہری اس تجسس میں مبتلا ہیں کہ آیا ویکسین لگوانے کے نتیجے میں ان کے جسم کے اندر مطلوبہ اینٹی باڈیز بنی ہیں یا نہیں۔ جن سے بظاہر کرونا وبا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

اس ذہنی کشمکش کو حل کرنے کے لیے یہ ویکسین شدہ افراد لیبارٹریز سے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرا رہے ہیں اور ان رپورٹس میں تشخیص کی جانے والی اینٹی باڈیز کے ذریعے لگنے والی ویکسین کی افادیت کا تعین کر رہے ہیں۔

Read more

‘ایرانی ماڈل’ یا کوئی اور طریقہ، پاکستان افغان مہاجرین کی ممکنہ لہر سے کیسے نمٹے گا؟

کراچی — امریکہ اور اتحادی افواج کا انخلا شروع ہونے کے بعد افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتِ حال کے نتیجے میں پاکستان افغان مہاجرین کے ممکنہ دباؤ پر قابو پانے کے لیے ‘ایرانی ماڈل’ سمیت مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

Read more

امریکہ کو طالبان کی پیش قدمی پر تشویش، القاعدہ و داعش کے ابھرنے کا بھی خدشہ

ویب ڈیسک — امریکہ نے افغانستان کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت افغان فورسز کے آگے بڑھ کر اپنے ملک کا دفاع کرنے کا ہے۔

Read more

طالبان کی غزنی شہر پر قبضے کی کوشش، مقامی فورسز سے جھڑپیں

کابل — طالبان کے جنگجوؤں نے افغانستان کے وسطی شہر غزنی کا گھیراؤ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق جنگجو مقامی شہریوں کے گھروں میں داخل ہو گئے ہیں اور شہر میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔

Read more

بھارت: مسلم خواتین کی آن لائن ’نیلامی‘ پر انسانی حقوق کے کارکنوں کی مذمت، کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی — انسانی حقوق کے کارکنوں، خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم رضاکاروں اور صحافیوں نے بھارت میں مسلمان خواتین کی تصاویر اور اُن سے متعلق معلومات بغیر اجازت انٹرنیٹ پر ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

بھارت کی آبادی چین سے بھی زیادہ ہونے کا امکان، دوریاستوں میں ’دو بچے‘ پالیسی زیرِ غور

ویب ڈیسک — اقوامِ متحدہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ​ 2027تک بھارت کی آبادی چین سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔

اس وقت بھارت کی آبادی ایک ارب 30 کروڑ ہے اور آبادی کے اعتبار سے یہ چین کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے۔ چین کی آبادی ایک ارب 40 کروڑ سے زائد ہے اور ایک اندازے کے مطابق چین میں دنیا کی مجموعی آبادی کا 18 فی صد سے زائد حصہ آباد ہے۔

Read more

بیک وقت کرونا کے دو ویرینٹس میں مبتلا خاتون کی ہلاکت، ماہرین کا ٹیسٹنگ میں اضافے کا مطالبہ

ویب ڈیسک — کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے جہاں دنیا بھر میں ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے وہیں وائرس کے تیزی سے پھیلنے والے ویرینٹس نے صورتِ حال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔

Read more

پاکستان میں کرونا کیسز میں پھر اضافہ، عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ

اسلام آباد — پاکستان کی حکومت نے کرونا کی تیزی سے پھیلنے والی قسم ‘ڈیلٹا’ کے کیس سامنے آنے کے بعد عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پیر کو اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک میں کرونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم ڈیلٹا وائرس کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

Read more

امریکہ میں گرمی کی شدید لہر، جنگلات میں لگی آگے بجھانے کے دوران دو فائر فائٹرز ہلاک

امریکہ کے مغربی علاقوں ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جب کہ مختلف ریاستوں میں شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی ہے۔ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران ریاست اری زونا میں دو فائر فائٹرز طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست اری زونا میں ہفتے کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب طیارے میں سوار آگ بجھانے کے محکمے کا عملہ مغربی خطے میں ‘وکی اپ’ نامی علاقے کا فضائی جائزہ لے رہا تھا۔

Read more

کرک مندر توڑ پھوڑ کیس، ‘وعدے’ پورے نہ ہونے پر ہندو برادری کا اظہارِ تشویش

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں مندر سے ملحقہ آرام گاہ کی تعمیر میں تاخیر اور گزشتہ برس مندر کو نذرِ آتش کرنے والے ملزمان کے خلاف درج مقدمہ مبینہ طور پر واپس لینے کے فیصلے پر ہندو برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقہ ٹیری میں ہندوؤں کے پیشوا پرم ہنس کی سمادھی اور ملحقہ مندر کو نذرِ آتش کرنے کے الزام میں 350 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Read more

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی بدترین شکست کا ذمے دار کون؟

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں دو، صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے جس کے بعد انگلینڈ کے کئی نامور کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں ایک ناتجربہ کار انگلش ٹیم سے شکست پر پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے۔

تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز میں شکست کے بعد نہ صرف گرین شرٹس کے ہاتھ سے 47 برس بعد گوروں کے دیس میں سیریز جیتنے کا موقع چلا گیا بلکہ وہ ایک ایسی ٹیم سے ہار گئی جس کا کپتان بھی نیا تھا اور کھلاڑی بھی ناتجربہ کار تھے۔

Read more

بھارتی کشمیر: دارالحکومت منتقل کرنے کی روایت ‘دربار موؤ’ کیا اب ختم ہو رہی ہے؟

جموں و کشمیر بھارت کے زیرِ انتظام وہ واحد علاقہ ہے جس کا دارالحکومت موسم بدلتے کے ساتھ بدل جاتا ہے۔ سری نگر اس کا گرمائی اور جموں سرمائی صدر مقام ہے۔ یہ روایت یا مشق لگ بھگ ڈیڑھ سو برس پرانی ہے جسے ‘دربار موؤ’ کہا جاتا ہے۔

البتہ اب اس 149 برس پرانے ‘دربار موؤ’ کا یہ انوکھا عمل تقریباً ختم ہونا نظر آرہا ہے۔ لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے اعلان کر رکھا ہے کہ کرونا وبا اور اخراجات سے بچنے کے لیے دارالحکومت کی ششماہی منتقلی کے عمل میں بتدیج کمی لائی جا رہی ہے۔

Read more

طالبان کی پیش قدمی، بھارت نے قندھار قونصل خانے سے عملہ واپس بلا لیا

افغانستان کے شہر قندھار کے اطراف طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جاری لڑائی کے باعث بھارت نے قندھار میں موجود اپنے قونصل خانے سے بھارتی عملہ وطن واپس بلا لیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ قونصل خانے میں تعینات تمام اسٹاف کو وقتی طور پر بھارت واپس بلا لیا گیا ہے۔

Read more

امریکی صدر جو بائیڈن کی روس سے ہونے والے ’رینسم ویئر‘ حملوں پر پیوٹن سے گفتگو

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن ٹیلی فون پر حالیہ دنوں میں امریکہ میں مختلف کاروباروں پر ہونے والے ’رینسم ویئر‘ حملوں سے متعلق بات چیت کی ہے۔

صدر جو بائیڈن کا جمعے کو ہونے والی گفتگو کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے پیوٹن سے کہا ہے کہ امریکہ اس بات کی توقع کرتا ہے کہ جب روس کے اندر سے ’رینسم ویئر‘ آپریشن ہو گا، چاہے اسے ریاست کی پشت پناہی حاصل نہ بھی ہو تو معلومات فراہم کرنے پر یہ حملہ کرنے والوں کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔

Read more

بھارت میں شہری بین المذاہب شادیوں کے خلاف کیوں ہیں؟

بھارت میں کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق 84 فی صد بھارت کے شہری سمجھتے ہیں کہ تمام مذاہب کا احترام کیا جانا چاہیے۔

بین الاقوامی ادارے ’پیو ریسرچ سینٹر‘ کے حال ہی میں جاری کی جانے والی سروے رپورٹ کے مطابق بھارت کے بڑے چھ مذاہب ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، بودھ اور جین کے پیروکاروں کا خیال ہے کہ انہیں اور دوسروں کو بھی اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی حاصل ہے۔

Read more