ٹوکیو اولمپکس میں شریک 100 امریکی ایتھلیٹس نے ویکسین نہیں لگوائی


Tokyo 2020 Olympics – The Tokyo 2020 Olympics Opening Ceremony – Olympic Stadium, Tokyo, Japan – July 23, 2021. Performers form the Olympic rings during the opening ceremony REUTERS/Fabrizio Bensch
ویب ڈیسک — ٹو کیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے کچھ گھنٹے قبل امریکی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے میڈیکل چیف نے بتایا کہ اولمپکس کے لئے ٹوکیو پہنچنے والے 613 امریکی کھلاڑیوں میں سے 100 نے کووڈ کی ویکسین نہیں لگوائی۔

امریکی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے میڈیکل ڈائریکٹر جوناتھن فینوف نے بتایا کہ امریکی ایتھلیٹس کی جانب سے سفر سے پہلے صحت سے متعلق پُر کئے جانے والے فارمز دیکھ کر پتا چلا کہ 83 فی صد امریکی ایتھلیٹس نے ویکسین لگوارکھی ہے۔

فینوف نے کہا، “83 فیصد ایک بڑی تعداد ہے اور ہم اس سے کافی خوش ہیں۔”

امریکہ میں امراض کی روک تھام کے ادارے سی ڈی سی کے مطابق، قومی سطح پر اب تک 56.3 فی صد امریکیوں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے اندازے کے مطابق، کھیلوں کے اولمپکس کے مقابلوں کے لئے تیار کئے گئے ‘اولمپک ویلیج’ میں رہنے والے تقریبا 85 فیصد افراد نے ویکسین لگوا رکھی ہے۔ یہ اعدادو شمار اولمپکس میں شرکت کرنے والے تمام ملکوں کی اولمپک کمیٹیوں کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پر مرتب کئے گئے ہیں، تاہم ان کی غیر جانبدار ذرائع سے تصدیق نہیں کی گئی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، امریکی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی (یو ایس او پی سی) کی رپورٹ زیادہ ٹھوس ہے، کیونکہ یہ سوالناموں پر مبنی ہے، جن کے جواب امریکی ایتھلیٹس کو ٹوکیو جانے سے پہلے دینے کو کہا گیا تھا۔

فینوف نے کہا کہ اولمپک کمیٹی کھلاڑیوں کے ساتھ اس بنیاد پر کوئی فرق نہیں برت رہی کہ انھوں نے ویکسین لگوائی ہے یا نہیں۔

ابھی تک، دو امریکی ایتھلیٹ۔۔۔ بیچ والی بال کے کھلاڑی ٹیلر کرب اور جمناسٹکس ٹیم کے متبادل کھلاڑی کارا ایکر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے جاپان کے تمام ایتھلیٹس میں سے 13 میں کرونا کے مثبت کیس رپورٹ کیے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ آج کی سب سے بڑی خبر یہ تھی کہ ویکسینیشن سے متعلق کمیٹی نے جمعے کو ایک گھنٹے تک امریکی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی (یو ایس او پی سی) کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

یو ایس او پی سی اس وقت تمغوں کی جیت کی جستجو کے بجائے کھلاڑیوں کی صحت اور فلاح و بہبود پر توجہ دے رہی ہے۔

1996 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد سے امریکی ٹیم ہر گرمائی اولمپکس میں میڈلز جیتنے کی دوڑ میں سرفہرست رہی ہے۔

امریکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں آئیندہ سترہ دنوں کے مقابلوں میں کسی بھی بدلتی صورتحال کے لئے تیار رہنے کے ساتھ اچھی کارکردگی بھی دکھانی ہوگی۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments