فلاح عامہ کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے ترقی کے دشمن ہیں:شہباز شریف

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میٹروریل کا منصوبہ عام آدمی کو جدید، باوقاراورعالمی معیارکی سفری سہولتیں فراہم کرے گا جب کہ فلاح عامہ کے منصوبوں پرتنقید کرنے والے ترقی کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سو ل سیکرٹریٹ لاہور میں اعلیٰ سرکاری حکام کا اجلاس ہوا جس کی سربراہی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بذریعہ وڈیو لنک کیا۔ اجلاس کے دوران اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے حاصل کی جانے والی

Read more

آرمی چیف ہوشاب پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہوشاپ پہنچ گئے، آرمی چیف چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت جنوبی بلوچستان میں بننے والی شاہراہ کا جائزہ لیں گے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف ہوشاپ میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بننے والی شاہراہ کا جائزہ لیں گے۔ اس شاہراہ پر پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کے انجینئرز کام کررہے ہیں۔ اس شاہراہ کا معیاری تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

Read more

پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر پولیس کی شیلنگ: 2 جاں بحق

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر پولیس اور رینجرز کے لاٹھی چارج اور شیلنگ سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ پی آئی اے کے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے آج سے ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معطل کرنے کے اعلان کے بعد حکومت نے قومی ادارے میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ملک بھر کے ایئر پورٹس نے قومی ایئر لائن کا

Read more

افغانستان میں فضائی کارروائی کے دوران داعش کا ریڈیو اسٹیشن تباہ

امریکی اور افغان حکام نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں فضائی کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کا ریڈیو اسٹیشن تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے. خبر رساں ادارے \’اے پی پی\’ کے مطابق امریکی فوج کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان کی سرحد کے قریب فضائی کارروائی کے دوران داعش کا ریڈیو \’خلافت کی آواز\’ (Voice of the Caliphate) تباہ کردیا گیا. دوسری جانب سرکاری بیان میں افغانستان میں

Read more

توہین کے قوانین پر نظرثانی ہو گی تبدیلی نہیں: مولانا شیرانی

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ ’توہین‘ کے قوانین پر نظرثانی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس میں کوئی تبدیلی یا ترمیم کی جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں بننے والے تمام قوانین پر نظرثانی کرے، لیکن اگر

Read more

عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے جی آئی ٹی تشکیل دی جائے : رینجرز

رینجرز نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی درخواست محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار اور سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لئے رینجرز نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عزیر بلوچ سے مزید تحقیقات کےلئے مشترکہ ٹیم بنائی جائے گی جس کی سربراہی ایس

Read more

منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین کل لندن پولیس کے سامنے پیش ہوں گے

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں کل لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے سلسلے میں کل ساوتھ لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے جہاں ایم کیو ایم لندن و کراچی کے کئی اہم رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے جب کہ کیس کے سلسلے میں ان سے کئی اہم سوال کیے جائیں گے۔ واضح

Read more

پی آئی اے ملازمین کی نوکریوں کو کوئی خطرہ نہیں: پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی آئی اے چلتی رہے گی تو ملازمین کی نوکریاں بھی چلتی رہیں گی، اگر کوئی ہڑتال کا سوچ رہا ہے تو اپنے ذہن سے نکال دے۔ پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں حکومت ملی تو پی آئی اے کے پاس 18 جہاز تھے، آج 40 جہاز ہیں، پی آئی اے کے ملازمین کی نوکریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے،پاکستان میں یہ کلچر نہیں بننے دیں گے کہ آپ

Read more

این اے 122 کا نتیجہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کا انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دینے کے لئے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کی جانب سے انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست کا فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو

Read more

متحدہ کے رہنما واسع جلیل سے رینجرز کی پوچھ گچھ

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما واسع جلیل کو رینجرز نے پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے شہر کے مختلف واقعات کے حوالے سے سوالات کیے جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو انہیں دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔

Read more

پٹھان کوٹ واقعہ: بھارت نے ٹیلی فون کالز کا ریکارڈ فراہم کر دیا

پاکستان نے سانحہ پٹھانکوٹ پر بھارت سے مزید شواہد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، مطلوبہ معلومات کا حتمی تعین مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ سانحہ پٹھانکوٹ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اہم اجلاس محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے سربراہ رائے طاہر کی صدارت میں ہوا جس میں پٹھانکوٹ واقعہ سے متعلق بھارتی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ شواہد کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب

Read more

وزیرداخلہ ذمہ داری نہیں نبھا سکتے تو استعفیٰ دے دیں: نثار کھوڑو

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید کے جواب میں صوبائی وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے وفاقی وزیر سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ہر اہم موقع پر بیمار ہو جاتے ہیں وہ اپنی بیماری کا سرٹیفکیٹ دکھائیں، وہ دعویٰ ہی کیوں کیا جاتا ہے جسے پورا نہیں کیا جاسکتا، اے پی ایس پشاور کے ایک سال بعد ہی

Read more

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ،2 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں پولیس موبائل ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیٹلائٹ ٹاون کے قریب منیر مینگل روڈ پر پیش آیا، جہاں پولیس کی موبائل ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ اس واقعہ میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

Read more

بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایم کیو ایم کی ہائیکورٹ میں درخواست

ایم کیو ایم نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست وسیم اختر، خواجہ اظہار اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کوچیلنج کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیم آئین کے آرٹیکل 266 کی خلاف ورزی ہے۔ آئین کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے خفیہ رائے شماری ہونی

Read more

خیبرپختون خوا میں دہشت گردی میں کمی آئی ہے: عمران

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک سال میں خیبرپختونخوا میں 87 فیصد دہشت گردی کم ہوئی ہے جب کہ باچا خان یونیورسٹی کے گارڈز نے زبردست مقابلہ کیا تاہم صوبے میں 64 ہزار تعلیمی ادارے ہیں سب کو سکیورٹی فراہم کرنا مشکل ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک قرضوں پرچل رہا ہے، موجودہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا جب کہ ڈیزل کی

Read more

نیب کی صوبوں میں کارروائیاں محدود کرنے کا بل سینٹ سے منظور

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین جاوید عباسی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی صوبوں میں کارروائیوں کو محدود کرنے کا بل منظور کر لیا گیا۔قائمہ کمیٹی نے بل پر فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے کیا،5ارکان نے بل کی حمایت اور 4نے مخالفت کی۔بل پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے پیش کیا تھا۔

Read more

اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف مظاہرہ

لاہور میں ملتان روڈ سمن آباد موڑ کے رہائشیوں نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور آہنی باڑھ پر ڈنڈے برسا ئے۔پولیس حکام 3 گھنٹے کی کوشش کے بعد مظاہرین کو منتشر کردیا۔ موڑ سمن آباد کے رہائشیوں نے اور نج ٹرین منصوبے کے لئے گھر اورعمارتیں گرانے پر شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کیلئے لگائی گئی لوہے کی باڑ ھ پر ڈنڈے برسائے اور انہیں توڑ پھوڑ کر ہٹا دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا

Read more

آئل ٹینکر سے 2 ٹن چرس برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے چمکنی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک آئل ٹینکرز میں چھپائی گئی 2 ٹن سے زائد چرس برآمد کرلی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاور میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ اطلاعات پر چمکنی میں سرچ آپریش کیا، اے این ایف نے کارروائی کے دوران ایک آئل ٹینکرزسے بھاری مقدارمیں چرس برآمد کرلی جب کہ ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر

Read more

اسلامی تعاون تنظیم خطے میں امن کے لیے کوشاں ہے : ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ نظام کی خرابی کے باعث داعش جیسے عناصر کو پھیلنے کا موقع ملا، مشرق وسطیٰ ممالک میں کشیدگی کے نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں۔ سلامتی کونسل کے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف خطے میں امن چاہتے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مصالحتی کوششیں کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ایشیا میں

Read more

نئے گیس کنکشنز پر پابندی کے خاتمے کا امکان

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو بتایا گیا ہے کہ نئی سکیموں پر عائد گیس کنکشن کی پابندی کو عنقریب اٹھایا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے ایک سمری کونسل آف کامن انٹرسٹ (سی سی آئی) کو بھیجی جاچکی ہے۔ پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سینیٹر میر اسرار اللہ خان زہری کررہے تھے، جنھوں نے سیکریٹری پیٹرولیم کی غیر حاضر کے باوجود اجلاس کے آغاز میں اراکین کو طے شدہ ایجنڈے پر بحث جاری رکھنے کے

Read more

خیبر پختون خوا کے عوام کو بجلی میں ان کا حق نہیں ملتا: جہا ں داد

پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جہانداد خان نے کہا ہے کہ اگر خیبر پختون خوا کو بجلی میں ان کا حق نہیں ملتا تو وہ سی این جی کیس کی طرح اس مسئلے کو بھی عدالت میں لے کر جائیں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جہانداد خان نے کہا کہ بجلی خیبر پختون خوا میں پیدا کی جاتی ہے مگر خیبر پختون خوا میں ہی اس وقت سب سے

Read more

این اے 122 میں دھاندلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

این اے 122 لاہور میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار ، تحریک انصاف کے علیم خان نے ن لیگ کے سردار ایاز صادق کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ اس سے پہلے الیکشن ٹربیونل کے جج قمر رشید نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار علیم خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سردار ایازصادق این اے 122 میں دھاندلی سے کامیاب ہوئے ہیں اور پولنگ سے قبل این اے 122 کے حلقے میں

Read more

میئر کو اختیار دینے سے متعلق بل مسترد ہونے پر متحدہ کا ایوان سے واک آﺅٹ

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران میئرکو اختیار دینے سے متعلق بل مسترد ہونے پر متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جب کہ ہنگامہ آرائی کے بعد اراکین احتجاجاً ایوان سے واک آو¿ٹ کرگئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈپٹی سپیکرشہلا رضا کی زیرصدارت اجلاس کے دوران کراچی میں میئر کو اختیارات دینے سے متعلق بل مسترد ہونے پر ایم کیو ایم اراکین نے احتجاج شروع کردیا اور پلے کارڈز اٹھائے اراکین

Read more

متحدہ کے فروغ نسیم پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے انتخابات میں وائس چیئرمین منتخب ہوکر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ بیرسٹر فروغ نسیم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینئر وکیل حامد خان گروپ سے حصہ لے رہے تھے، اور ان کی کامیابی سے گروپ کو تقریباً 8 سال بعد بار کی سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بڑا موقع ہاتھ آئے گا۔ واضح رہے

Read more

سنگین غداری کیس میں شوکت عزیز شامل تفتیش ہونے پر آمادہ

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سنگین غداری کیس میں شامل تفتیش ہونے پر راضی ہو گئے تاہم انھوں نے سکیورٹی وجوہ کی بنا پر پاکستان آ کر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا، شوکت عزیز نے ایف آئی اے کو7 فروری کو متحدہ عرب امارات میں آ کر بیان ریکارڈ کرانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے سنگین غداری کیس میں شامل تفتیش ہونے کی تحریری طور پر

Read more

شدید سردی کے باعث پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند

گزشتہ چند دنوں سے صوبے بھر میں جاری سردی کی شدید لہر کے بعد پنجاب بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے مطابق سکول بند کرنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح مشاورت میں صوبے میں جاری شدید سردی کی لہر کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق گزشتہ چار پانچ دنوں سے سکولوں میں حاضری انتہائی کم رہی۔ رات گئے چھٹیوں کا اعلان کرنے

Read more

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کل دفاتر بند کرنے کا اعلان

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے کل سے پی آئی اے ہیڈ آفس اور پاکستان بھر کے بکنگ آفس اور دفاتر دو فروری تک بند رکھیں جائیں گے۔ اگر اس دوران بھی مطالبات پورے نہ ہوئے تو دو فروری کی صبح سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بھی معطل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن، ریلوے، اسٹیل ملز، آئل ٹینکر

Read more

آرمی چیف نے قومی مفاد کو عزیز سمجھا ، ان کے وقار میں اضافہ ہوا: شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کے فیصلے سے ان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا۔ شاہ محمود قریشی کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اپنی ذات سے قومی مفاد کو عزیز سمجھا، مقررہ مدت میں دیانت داری سے کام

Read more

سول وعسکری قیادت میں ہم آہنگی سے سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی: چوہدری نثار

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی لیڈر قومی مفاد کو نظر انداز کرکے اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں جب کہ کچھ عناصر دوستی کا لبادہ اوڑھ کر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے آنکھیں بند کیے رکھیں تاہم موجودہ حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکمت

Read more

کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

کوٹری پولیس نے نوری آباد سے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردکو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی طارق ولایت کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری پولیس نے نوری آباد میں ایک زیر تعمیرسی این جی اسٹیشن پر چھاپہ مارکر شمالی وزیرستان کا مقامی کمانڈر گرفتار کرکے بھاری مقداد میں اسلحہ بارود برآمد کرلیا۔ملزم شمالی وزیرستان اور کراچی میں فوج، رینجرز ایف سی

Read more

مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری: لال مسجد انتظامیہ نے حکمت عملی بنا لی

لال مسجد انتظامیہ نے مولانا عبدالعزیز کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ گرفتاری کی صورت میں شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد انتظامیہ نے لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کی تردید کر دی ہے۔ خبر رساں ادارے کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز ان دنوں دوہری مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ زیر دفعہ

Read more

لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2016 ہائی کورٹ میں چیلنج

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2016 کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے لاہور ہائی کورٹ میں مبین قاضی ایڈووکیٹ کے توسط سے ایک ہی نوعیت کی دو الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں، جن میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لئے خفیہ رائے

Read more

دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں 64 افراد گرفتار

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک کے مختلف حصوں سے دہشت گردوں کی مبینہ مالی معاونت کے الزام میں 64 افراد کو گرفتار کیا. پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے \’اے پی پی\’ کے مطابق پنجاب میں اس طرح کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 57 افراد ملوث پائے گئے، صوبے میں اب تک 51 افراد کو دہشت گردوں کی مبینہ مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے. وزارت

Read more