این اے 122 میں دھاندلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
این اے 122 لاہور میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار ، تحریک انصاف کے علیم خان نے ن لیگ کے سردار ایاز صادق کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ اس سے پہلے الیکشن ٹربیونل کے جج قمر رشید نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار علیم خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سردار ایازصادق این اے 122 میں دھاندلی سے کامیاب ہوئے ہیں اور پولنگ سے قبل این اے 122 کے حلقے میں دوسرے حلقوں سے 30 ہزا ر سے زائد ووٹ منتقل کیے گئے ہیں جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ جبکہ سردار ایازصادق کی جانب سے علیم خان کے وکیل کے تمام الزامات مسترد کردئیے گئے تھے ، سردار ایاز صادق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ محض الزامات کی بنیاد پر نتائج کالعدم قرار نہیں دئیے جا سکتے لہذا درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا جائے۔ تاہم آج الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 لاہور میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).