جارج فلائیڈ کی ہلاکت: القاعدہ امریکہ میں جاری بدامنی کا فائدہ اٹھا رہا ہے؟

کالعدم شدت پسند تنظیم القاعدہ سے منسلک لوگ امریکہ میں جاری بد امنی کا مسلسل فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے وہ خود کو مسلم اور غیر مسلم افراد کے سامنے ’مظلوموں کے ساتھی‘ کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ شدت پسند تنظیم کے آن لائن میگزین ’ون اُمہ‘ کے حالیہ ایڈیشن میں جارج فلائیڈ کے آخری لمحات کی ایک خاص تصویر کے ساتھ گرافیٹی کے فنکار بینکسلے کی ایک پینٹنگ استعمال کی گئی

Read more

کورونا وائرس: کیا ایران کو کووِڈ 19 کی دوسری بڑی لہر کا سامنا ہے؟

حالیہ دنوں میں ایران میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کورونا کیسز میں حالیہ اضافے نے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ آیا ایران کو اس وبا کی دوسری بڑی لہر کا سامنا تو نہیں؟ اپریل کے وسط میں ایران نے لاک ڈاؤن کے تحت عائد پابندیوں میں اس وقت نرمی کرنا شروع کی تھی جب کورونا سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد کم ہونا شروع ہوئی تھی۔ کہیں

Read more

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس: ’ماضی کی جمہوری حکومت ججز کی جاسوسی کرنے پر جا چکی ہے‘

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق درحواستوں کی سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے وفاق کے وکیل فروغ نسیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل وقت میں ’ایک بھی نقطے پر دلائل مکمل نہ کر سکے۔‘ جج جسٹس قاضی فائز عیس اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق درحواستوں کی سماعت کرنے والے 10 رکنی

Read more

تیل کا بحران: پاکستان میں ’سستے پیٹرول‘ کی قلت کی وجہ کیا ہے؟

سب کے ذہن پر ایک ہی سوال ہے۔ پیٹرول سستا ہوگیا تو مل کیوں نہیں رہا؟ جمعرات کو پشاور ہائی کورٹ نے پیٹرول کے بحران سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر پیڑولیم عمر ایوب کی موجودگی میں یہ حکم جاری کیا کہ تین دن کے اندر اندر تیل کا بحران ختم کیا جائے اور تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے۔ پاکستان کی حکومت کے مطابق ملک میں تیل کی ایک ’مصنوعی قلت‘ جان بوجھ کر پیدا کی گئی

Read more

دماغ کے آپریشن کے دوران مریضہ زیتون تیار کرتی رہی

دماغ کے آپریشن کے دوران مریضوں کو وائیولن یا گٹار بجانے کے لیے تو کہا گیا ہے لیکن اب تک یہ نہیں ہوا کہ آپریشن تھیٹر میں کسی مریض کو زیتون بھرنے دیے گئے ہوں۔ لیکن ایک 60 سالہ اطالوی خاتون نے دماغ کے آپریشن کے دوران جو ان کے سر کے بائیں طرف پیدا ہونے والے ایک پھوڑے کو نکالنے کے لیے کیا گیا بالکل یہ ہی کام کیا۔ اٹلی کے ہسپتال انکونا رونیتی میں ایک نیورو سرجن نے

Read more

سیاہ فام حقوق کی تحریک کی حمایت: چائے ساز کمپنیوں کا ناقدین کو پیغام، ’ہماری چائے نہ خریدیں‘

PA چائے بنانے والی برطانوی کمپنیاں یارک شائر ٹی اور پی جی ٹپس نے بائیکاٹ کی دھمکیاں ملنے کے باوجود سیاہ فام افراد کے حقوق کی تحریک کی حمایت کی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب برطانیہ کے علاقے یارک شائر سے تعلق رکھنے والے انتہائی دائیں بازو کی ایک ولاگر لورا ٹولر نے تحریک کی حمایت میں آواز نہ اٹھانے پر یارک شائر ٹی کی تعریف کی۔ اسی بارے میں سیاہ فام امریکیوں سے اظہار یکجہتی، پاکستان

Read more

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر: 16 سال سے کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرموں کو جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کا مجوزہ بل قانون ساز اسمبلی میں پیش

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے ایک ایسا بل مجلس قائمہ برائے قانون و انصاف کو مزید کارروائی کے لیے بھیج دیا ہے جس میں بچوں سے زیادتی کا ارتکاب کرنے والے مجرموں کو سخت سے سخت سزائیں دینے کے ساتھ ساتھ جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ مجوزہ حکومتی بل پہلے ہی کشمیر کی ریاستی کابینہ سے منظور ہو چکا ہے اور کابینہ میں اتفاق رائے کے بعد گذشتہ روز

Read more

تھائی لینڈ: سی فوڈ بیچنے والے ریستوران مالکان کو جعلسازی کے جرم میں 1446 سال قید کی سزا

فائل فوٹو تھائی لینڈ کی عدالت نے ایک ریستوران کے مالکان کو جعلسازی کے جرم میں 1446 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ گذشتہ سال لائمگیٹ نامی سی فوڈ (سمندری خوراک) کے ریستوران نے ایک آن لائن سکیم شروع کی تھی جس کے تحت صارفین ایڈوانس رقم ادا کر کے کھانے کی اشیا پر رعایت حاصل کر سکیں گے۔ ٹی وی چینل تھائی پی بی ایس کے مطابق اس سکیم سے 20 ہزار افراد نے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش

Read more

توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

نواز شریف آج کل لندن میں مقیم ہیں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حکومتی توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیوں کی غیر قانونی طریقے سے خریداری کے مقدمے میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ نواز شریف اس وقت لندن میں مقیم ہیں اور عدالت نے وزارتِ خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائے۔ جمعرات

Read more

کیا کورونا وائرس کا بحران کوئلے کا خاتمہ کر دے گا؟

چین کے نئے پنج سالہ منصوبے میں کوئلہ اہم کردار ادا کرے گا برطانیہ نے 10 جون کی نصف شب توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ پورے ملک میں گذشتہ دو ماہ کے دوران بجلی کے حصول کے لیے کوئلہ بالکل استعمال نہیں ہوا۔ ایک دہائی قبل ملکی ضرورت کی 40 فیصد بجلی کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں فراہم کی جاتی تھی۔ جب کورونا وائرس کی وبا روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا

Read more

چینی کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد: اسلام آباد ہائی کورٹ کا مشروط حکم امتناع، چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر مشروط حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس کی آئندہ سماعت تک ملک بھر میں چینی 70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے۔ ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو سمیت تمام متعلقہ اداروں کو آئندہ دس روز کے لیے شوگر کی صنعت سے وابستہ افراد کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس

Read more

چین کا سرکاری میڈیا: ‘انڈیا کو دشمن بنانے کی ہمارے پاس کوئی وجہ نہیں لیکن۔۔۔’

چین کے سرکاری میڈیا نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ انڈیا اور چین کی سرحد پر جاری کشیدگی کو ختم کرنے کی دونوں ممالک خود صلاحیت رکھتے ہیں، اس کے لیے امریکہ کی ثالثی کی ضرورت نہیں۔ اس درمیان چین کے شمال مغرب کے دور دراز علاقوں میں چینی فوجیوں کی جنگی مشقوں کی خبریں میڈیا میں لگاتار شائع ہو رہی ہیں۔ ‘سرحد پر حالات قابو میں’ تازہ کشیدگی کے پہلے ہفتے چین کے وزارت خارجہ نے

Read more

توہین مذہب: سندھ کی شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے پروفیسر توہین مذہب کے الزام میں گرفتار

پاکستان میں صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں پولیس نے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کو توہین مذہب کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پروفیسر ساجد سومرو شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے سندھی شعبے میں بطور معلم فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ قوم پرستانہ اور صوفیانہ خیالات رکھتے ہیں جس کا اظہار وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پوسٹس کے ذریعے گاہے بگاہے کرتے رہتے ہیں۔ پولیس اہلکار اے ایس آئی

Read more

ماضی کی باتیں بھلا چکا، اب زیادہ انکساری اور لچک موجود ہے: یونس خان

یونس خان اور مصباح الحق کی جوڑی اعدادوشمار کے لحاظ سے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی بہترین جوڑی ہے۔ ان دونوں نے 53 اننگز ایک ساتھ کھیلتے ہوئے مجموعی طور 3213 رنز بنائے ہیں جن میں 15 سنچری پارٹنرشپ شامل ہیں پاکستان کرکٹ کے دو سابق مایہ ناز کھلاڑی یونس خان اور مصباح الحق ایک بار پھر اکٹھے ہوئے ہیں لیکن اس بار دونوں کو خود بیٹنگ نہیں کرنی بلکہ ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے اپنے کھلاڑیوں

Read more

جارج فلائیڈ: نسل پرستی کے خلاف احتجاج اور جنوبی ایشیائی نژاد افراد

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ملک بھر کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین غم و غصے کا اظہار کرتے اور نسلی امتیاز کے خلاف نکلتے نظر آ رہے ہیں۔ بدھ کو بھی پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی آخری رسومات کے موقع پر ملک میں نسلی امتیاز کے خاتمے کے لیے مطالبے کیے گئے ہیں۔ جبکہ ان کے بھائی فلینائس فلائیڈ

Read more

نائجیریا میں سیریل ریپ کا معاملہ: 40 ریپ کرنے کے والا شخص آخر کار گرفتار

گرفتاری کی خبر سن کر ایک خاتون نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘اب ہم آنکھیں بند کر کے سو سکتے ہیں۔’ نائجیریا کی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ایک سال کے عرصے میں ایک قصبے میں 40 افراد کو ریپ کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق شمالی قصبہ ڈنگورہ میں ایک ماں نے اس شخص کو اپنے بچوں کے کمرے میں پکڑا۔ جس کے بعد یہ شخص وہاں

Read more

’محمد اقبال کو کسی نے اس کا حق نہیں دیا‘

لاہور ہائی کورٹ نے پھانسی کے انتظار میں 21 سال قید میں گزارنے والے مجرم محمد اقبال کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جب محمد اقبال کو پھانسی کی سزا سنائی گئی اس وقت وہ نابالغ تھے، قانون میں موجود رعایت کے حق دار تھے اور انھیں پھانسی کی سزا نہیں سنائی جاسکتی ہے۔ یہ فیصلہ مجرم محمد اقبال کی جانب سے ان کے وکلا جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی بیرسٹر

Read more

یونس خان آ گئے، وسیم خان چھا گئے

یونس خان ٹیسٹ کی تاریخ میں 13 ویں کھلاڑی ہیں جنھوں نے 10 ہزار رنز سکور کیے ہیں پچھلی ایشز سیریز کے لیے جب آسٹریلوی ٹیم برطانیہ پہنچی تھی تو آسٹریلوی ڈریسنگ روم میں معمول کی نفری کے علاوہ سابق ورلڈ کپ فاتح کپتان سٹیو واہ بھی موجود تھے۔ سٹیو واہ ہی وہ کپتان تھے جن کی قیادت میں آسٹریلیا آخری بار گھر سے باہر ایشز سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔ کوچ جسٹن لینگر نے جس ٹائٹل تلے انھیں

Read more

فلم ’گون ود دا ونڈ‘ میں نسل پرستی، نمائش روک دی گئی

ویون لیھ اور ہیٹی ڈینیئل دونوں اداکاروں کو اس فلم میں اداکاری پر آسکر ایوارڈ دیا گیا امریکہ میں انٹر نیٹ پر فلمیں ‘سٹریم’ یا جاری کرنے والی کمپنی ‘ایچ بی او’ نے شہرہ آفاق فلم ‘گون ود دی ویڈ’ کی سٹریمنگ نسل پرستی کے الزامات کی وجہ سے روک دی ہے۔ ایچ بی او نے کہا ہے کہ 1939 میں بنائی گئی فلم اس دور کے لسانی اور نسلی تعصبات کی عکاسی کرتی ہے جو اس وقت بھی برے

Read more

پاکستان اور انڈیا کے درمیان سوشل میڈیا پر محاذ جنگ

برصغیر کے دو بڑے ممالک انڈیا اور پاکستان ویسے تو اس وقت کورونا کی وبا کی لپیٹ کے ساتھ ساتھ کمزور معیشت کا شکار ہیں مگر انپی دونوں ممالک کی عوام سوشل میڈیا پر کورونا اور معیشت کے علاوہ بھی ایک دوسرے کے سامنے کھڑی نظر آتی ہے۔ ایسا ہی کچھ منگل کی شب سے شروع ہوا جب دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر ایک جنگی محاذ کھول دیا۔ منگل کی شب سوشل

Read more

کوروناوائرس: یہ آخری وبا نہیں ہے

مرس نامی کوروناوائرس اونٹ کے اندر پرورش پا سکتا ہے سائنسدان خبردار کرتے رہے ہیں کہ ہم نے امراض کے جنگلی حیات سے انسانوں میں منتقلی اور پھر ان کے دنیا بھر میں پھیلنے کے لیے ماحول کو سازگار بنا کر رکھا ہے۔ قدرتی ماحول میں انسانی دخل اندازی اس عمل کو مزید تیز کر دیتی ہیں۔ یہ نقطۂ نظر ان ماہرین صحت کا ہے جو وبائی امراض کے پھوٹ پڑنے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہیں۔ اپنی ان

Read more

سویڈن کے سابق وزیر اعظم کے قتل کا معمہ حل

سویڈن کے استغاثہ نے اس شخص کا نام ظاہر کر دیا ہے جو ان کے مطابق سنہ 1986 میں سویڈن کے سابق وزیر اعظم اولوف پالمے کا قاتل ہے۔ اس کے ساتھ ہی برسوں سے جاری یہ اسرار بھی ختم ہوا۔ انھوں نے مشتبہ شخص کی شناخت اسٹیگ اینگسٹروم کے نام سے کی ہے جسے ‘اسکینڈیا مین’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور انھوں نے سنہ 2000 میں خود کشی کر لی تھی۔ نتیجے کے طور پر چیف

Read more

کراچی طیارہ حادثہ:’کسی کے گریبان پر تو ہاتھ ڈالنا ہو گا‘

پاکستان کے وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور حان نے کہا ہے کہ کراچی میں ملک کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ 22 جون کو ایوان میں پیش کی جائے گی اور اگر اس معاملے میں ان کے محکمے کی کوئی غلطی پائی گئی تو سب سے پہلے وہ خود مستعفی ہوں گے۔ غلام سرور خان نے بدھ کو پاکستان کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

Read more

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن نے ایچ آئی وی کے شکار افراد کو کیسے متاثر کیا؟

محکمہ صحت سندھ کے مطابق رتو ڈیرو میں اس وقت ایچ آئی وی پازیٹو کیسز کی تعداد 1225 ہے، جن میں سے 1177 کو علاج فراہم کیا جا رہا ہے میں راتوں رات زبیر کو لاڑکانہ لے گئی کیونکہ اس کی تکلیف دیکھ نہیں پا رہی تھی۔ وہاں اس کا علاج ٹھیک نہیں کیا گیا، ڈاکٹر الٹا مجھ سے لڑ رہے تھے کہ تم کیسے آئی ہو، کیوں آئی ہو؟ میں نے کہا کہ میں خود اکیلی آئی ہوں۔‘ نسرین

Read more

خشک سالی: برطانیہ کے علاقے ویلز میں قدیم رومی دور کے قلعوں اور سڑکوں کا انکشاف

سنہ 2018 کی گرمی کی لہر اور خشک سالی کے بعد ایک فضائی جائزے میں برطانیہ کے علاقے ویلز میں قدیم روم کے زمانے کے قلعے، سڑکوں، فوجی چھاؤنیوں اور دیہات کا انکشاف ہوا ہے۔ اس خشک سالی کے دوران جلی ہوئی فصلوں والے میدانوں کے فضائی جائزے سے تقریباً 200 ایسی جگہوں کا انکشاف ہوا جہاں کھنڈرات کے آثار نظر آئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قدیم رومانوی کھنڈرات کے آثار سے یہ معمہ حل کرنے میں مدد ملے

Read more

کرکٹ اور کورونا وائرس: آئی سی سی کی گیند چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی اور دیگر نئے قوانین

کورونا وائرس کی وبا کے سبب بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر عالمی سطح پر کرکٹ کے نگراں ادارے آئی سی سی نے کچھ نئے قواعد جاری کیے ہیں جن میں گیند چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی نے اس بارے میں ان سفارشات کی منظوری دے دی ہے جو انڈیا کے انیل کمبلے کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی نے یہ سفارشات کورونا وائرس کی

Read more

جارج فلائیڈ: ’نسلی امتیاز ختم کریں‘ کی گونج میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام امریکی کی آخری رسومات

امریکہ میں پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی آخری رسومات کے موقعے پر ملک میں نسلی امتیاز کے خاتمے کے لیے مھالبے کیے گئے ہیں۔ امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ایک گرجا گھر میں ان کی آخری رسومات کے موقع پر مقریرین نے کہا کہ جارج کا ’جرم یہ تھا کہ وہ سیاہ فام پیدا ہوا۔‘ گذشتہ ماہ منی اپلس میں ایک سفید فام پولیس اہلکار نے جارج کو زمین

Read more

ایکس کیو 58 اے ’والکائر‘: جنگی ڈرون اور پائلٹ بردار لڑاکا طیارے کے مقابلے میں جیت کس کی ہوگی؟

امریکی فضائیہ جولائی 2021 میں ہونے والی ایک نمائش میں پائلٹ بردار لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں ایک جدید خود مختار لڑاکا ڈرون پیش کرے گی۔ یہ پراجیکٹ مصنوعی ذہانت کے ذریعے چلنے والے ایسے جنگی جہازوں کی تیاری کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے جنھیں اڑانے کے لیے پائلٹ کی ضرورت نہ رہے۔ امریکی محکمۂ دفاع پیٹاگون کے جوائنٹ آرٹیفیشیل انٹیلیجنس سینٹر کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل جیک شاناہن نے اس تجربے کو انتہائی ‘جرات مندانہ خیال’ قرار دیا

Read more

سوات کی نوجوان شاعرہ نورا احساس: ’والد کو مشورہ دیا گیا کہ اگر میں اُن کی بات نہ مانوں تو مجھے مار دیں‘

سوات کی سترہ برس کی نورا احساس نے گزشتہ ایک سال سے شاعری کی دنیا میں قدم رکھا لیکن جب سے اُنھوں نے شاعری شروع کی ہے اور اُن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، تب سے اُن کے قریبی رشتہ دار اُن سے نہ صرف ناراض ہیں بلکہ اُن کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کیے ہوئے ہیں۔ سوات کی یہ شاعرہ خیبرپختونخوا میں اُن گنی چنی نوجوان شاعراوں میں سے ہیں جن کی شاعری نہ

Read more

لندن کے میئر صادق خان کا غلاموں کے کاروبار سے منسلک مجسمے ہٹانے، سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کے لیے کمیشن کا اعلان

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے میئر نے کہا ہے کہ شہر میں موجود ایسی سڑکوں کے ناموں کو تبدیل کیا جائے اور شہر سے ایسے مجسموں کو ہٹایا جائے جو غلاموں کا کاروبار کرنے والوں سے منسلک ہیں۔ صادق خان نے ہے کہا کہ انہوں نے ایک کمیشن تشکیل دیا ہے جو دارالحکومت کی اہم علامتوں اور مقامات کا جائزہ لے گا تاکہ شہر میں تنوع کو یقینی بنایا جا سکے۔ صادق خان کا یہ بیان اتوار کو برسٹل کے

Read more

براعظم افریقہ میں چین اور امریکہ کے درمیان کشمکش بڑھتی جا رہی ہے

ٹرمپ اور ژئی جی پنگ دونوں آزاد صحافت کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں ایک ایسے وقت جب افریقی ممالک کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار ہو رہے ہیں چین اور امریکہ دونوں ہی افریقہ کے سب سے بڑے حمایتی ہونے کا دعوی کر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان کشمکش کوروناوائرس کے علاوہ اور بھی معاملات پر ہے۔ بی بی سی کے افریقی امور کے نامہ نگار اینڈریو ہارڈنگ کا مراسلہ۔ امریکہ کے وزیر خارجہ

Read more

گھریلو ملازمہ تشدد کیس: روالپنڈی پولیس کا ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع

iStockفائل فوٹو پاکستان کے شہر راولپنڈی کی مقامی عدالت کے جج نے آٹھ سالہ کمسن گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کے بعد اسے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے میاں بیوی کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 12 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم اور ان کی اہلیہ ملزمہ اُم کلثوم نے پالتو پرندے

Read more

مریخ پر پہلا عرب خلائی مشن چند ہفتوں میں پرواز کے لیے تیار

مریخ پر بھیجے جانے والا پہلا عرب خلائی مشن چند ہفتوں میں پرواز کی تیاری کر رہا ہے اور اس مشن کے لیے خلائی جہاز میں ایندھن بھرنے کا کام اگلے ہفتے سے شروع ہو گا۔ خلائی جہاز کو مریخ اور اس کے مدار تک پہنچنے میں 308 ملین میل کا سفر طے کرنے میں سات ماہ کا عرصہ لگے گا، جہاں سے یہ خلائی جہاز مریخ اور اس کی آب و ہوا اور ماحول کے بارے میں اہم معلومات

Read more

ڈیرن سیمی: مجھے ‘اس’ نام سے پکارنے والے کھلاڑی معافی مانگیں

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ایک ویڈیو جاری کر کے ’سن رائزرس حیدر آباد‘ کے ساتھی کھلاڑیوں کے بارے میں کہا ہے کہ وہاں ان کے لیے ایک لفظ استعمال کیا جاتا تھا جس کا انھیں اب معلوم ہوا ہے کہ مطلب اچھا نھیں تھا۔ انھوں نے انڈیا میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے کچھ جواب مانگے ہیں۔ سیمی کا کہنا ہے کہ جب انہیں ‘اس لفظ’ کا مطلب پتا چلا جو ان کے لیے استعمال

Read more

بہاولپور: جھگڑا زمین کا یا مذہب کا؟

بہاولپور کے قریب تحصیل یزمان کے ایک گاؤں چک باون ڈی بی میں ضلعی انتظامیہ نے ہندووں کے بائیس گھر مسمار کردیے ہیں۔ پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہندو جو کہ اقلیت ہونے کی وجہ سے پہلے ہی غیر محفوظ ہیں انھیں یزمان میں ان کے مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ یزمان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہد کھوکر کا کہنا ہے کہ یہ سرگرمی سرکاری زمین

Read more

ریاست کا شہریوں سے گم شدہ معاہدہ

حرف لکھتی ہوں اور مٹا دیتی ہوں۔ ایک ایک لفظ جیسے منوں وزنی ہے لیکن حرف ہی تو شناس ہے اور حرف کو ہی تو ثبات ہے۔ حرف کی گواہی تو القلم اور حرف کا انعام ہی کتاب ہے۔ سو حرف کی قسم کہ سچ مگر تلخ اور کڑوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے چند دنوں سے اکتاہٹ سی ہو گئی ہے۔ جس طرح کے ٹرینڈز سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں یوں لگتا ہے کہ گٹر اُبل پڑے ہوں۔ تعفن سا تعفن ہے کہ دم گھٹتا محسوس ہوتا ہے۔ ایسے میں بلوچستان کی بیٹیوں اور بہنوں کی لاپتہ بھائیوں کے لیے پکار نے دل اور بھی بوجھل کر دیا ہے۔

Read more

چینی کمپنی کا 20 لاکھ کلومیٹر تک چلنی والی کار بیٹری بنانے کا اعلان

الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے والی ایک چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایسی بیٹریاں بنانے کے لیے تیار ہیں جو گاڑی کو 20 لاکھ کلو میٹر تک چلنے کی صلاحیت فراہم کرے گی اور اس بیٹری کی کارآمد مدت کا دورانیہ 16 برس تک ہو گا۔ اس وقت زیادہ تر کاریں بنانے والی کمپنیاں کار بیٹری پر 60 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ میل تک کی وارنٹی دیتے ہیں، جس کا عرصہ تین سے آٹھ برس تک ہوتا ہے۔

Read more

ایکٹیمرا انجکشن سے سنا مکی تک: کوورنا کے علاج میں یہ سب کس حد تک مددگار؟

دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے وہیں اس کی ویکسین کی تیاری کی کوششوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

تاحال اس بیماری کا علاج دریافت نہیں کیا جا سکا ہے لیکن پاکستان میں اس وبا کے آغاز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات کی بھرمار دیکھی گئی جس میں مختلف ادویات، جڑی بوٹیوں یا پھر کھانے پینے میں روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا کو اس بیماری سے صحت یابی میں مددگار یا پھر اس کا علاج ہی قرار دے دیا گیا۔

Read more

کورونا سے بدلتے شادیوں کے منظرنامے: خواب پر تعیش شادی کے لیکن بارات میں گنتی کے چار لوگ

کورونا وائرس کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈیا بھر میں شادی کی تقریبات کو ملتوی کر دیا گیا ہے لیکن کچھ لوگوں نے اپنی پرتعیش اور دھوم دھام والی شادی کی جگہ چھوٹی اور قریبی لوگوں پر مبنی تقریبات کو ترجیح دی ہے۔ تو کیا یہ نیا معمول ہو سکتا ہے؟ دلی سے بی بی سی کی گیتا پانڈے کی رپورٹ پڑھیے۔ نتن اروڑا اور چیتالی پوری کی چھ سال قبل کالج میں ملاقات ہوئی تھی اور

Read more

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا سے تمام رابطے منقطع کرنے کا اعلان

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ تمام مواصلاتی لائنیں ختم کرنے جا رہا ہے۔ ان میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ہاٹ لائن بھی شامل ہے۔ جنوبی کوریا کو ’دشمن‘ قرار دیتے ہوئے شمالی کوریا نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ اس کی جانب سے پہلی کارروائی ہے۔ منگل کے روز شمالی کوریا کے سرحدی شہر کیوسانگ میں قائم رابطے کا دفتر بھی بند رہے گا۔ سنہ 2018 میں بات چیت کے بعد

Read more

یونس خان دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ، مشتاق احمد سپن بولنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دونوں کوچز کی تقرری کرتے ہوئے ان کی انگلینڈ میں غیرمعمولی کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز یونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔ اسی دورے کے لیے سپن بولنگ کوچ کے طور پر سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کی تقرری بھی

Read more

کراچی کا ’ٹک ٹاک پولیس سٹیشن‘ سیل کر دیا گیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے ایک ٹک ٹاک سٹوڈیو سیل کر دیا ہے، جس میں پولیس سٹیشن بنایا گیا تھا۔ کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے سن بیم اپارٹمنٹ میں موجود اس فلیٹ پر جب پولیس پہنچی تو یہ بند تھا اور اہلکار تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ ڈی ایس پی شاہرہ فیصل اقبال شیخ نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ انھیں مقامی لوگوں نے اطلاع دی تھی کہ

Read more

روس: وہ دریا جو سرخ ہو گیا، ماحولیاتی تباہی جو ’دہائیوں تک محسوس کی جائے گی‘

ڈیزل بہنے سے دریا کا رنگ سرخ ہو گیا ہے روس میں آرکٹک سرکل یعنی دائرہ قطب شمالی کے علاقے میں بڑے پیمانے پر تیل کے بہہ جانے سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ماحول کو بے مثال نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مئی کے اواخر میں آرکٹک سرکل میں 20 ہزار ٹن ڈیزل دریا میں بہہ گیا تھا جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔ تیل پھیلنے کی وجہ سے مقامی

Read more

انتقام کی آگ: ذکر پاکستان کی ایک گمشدہ فلم کا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان کی فلمی تاریخ میں ایک ایسی فلم بھی موجود ہے جو باقاعدہ ریلیز ہوئی، دو ہفتے سینما گھروں میں نمائش پر رہی مگر اس کا ذکر نہ کسی فلمی تاریخ میں ملتا ہے اور نہ کسی فلم ڈائریکٹری میں۔ اس فلم کا نام تھا انتقام کی آگ۔ اور یہ فلم 3 دسمبر 1971 کو کوئٹہ کے دو سینما گھروں ریگلی اور ڈیلائٹ میں بیک وقت نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ یہ

Read more

انڈیا چین سرحدی تنازع: لداخ میں زمینی صورتحال کے بارے میں مکین کیا بتاتے ہیں؟

انڈیا اور چین کی فوجوں کے درمیان لداخ میں جس دن بات چیت ہو رہی تھی اسی دن دوسری جانب وہاں کے مقامی لوگ کافی تناؤ کا شکار تھے۔ انھیں اس بات کا خوف ہے کہ اگر فریقوں کے مابین تناؤ بڑھتا ہے تو یہ اس وقت ختم ہو گا جب ان کی چراگاہیں چینی علاقے میں شامل کر لی جائيں گی۔ مبینہ طور پر پانچ مئی کے بعد سے لداخ کے بہت سے علاقوں میں انڈیا اور چین کی

Read more

کینیڈا: پتھریلے پہاڑیوں میں خزانے کی تلاش میں کامیابی

یہ واضح نہیں ہے کہ خزانہ کہاں چھپایا گیا تھی کینیڈا میں پتھریلے پہاڑیوں سے ایک صندوق ملا ہے جو دس لاکھ امریکی ڈالر کی مالیت کے سونے اور جواہرات سے بھرا ہوا تھا۔ نوادرات اکھٹا کرنے والے فروس فن نے تانبے کا یہ صندوق ایک دہائی قبل جنگلوں میں چھپا دیا تھا اور خزانوں کی تلاش میں رہنے والوں کے لیے ایک مہم کا انتظام کر دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے رام پور کے سٹرانگ روم کا خزانہ کہاں

Read more

’ہر سیاہ فام انھیں وینس یا سیرینا ولیمز لگتی ہے‘

عالمی درجہ بندی میں ٹیلر ٹاؤنسینڈ 73 ویں نمبر پر ہتں امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤنسینڈ نے کہا ہے کہ انھیں اکثر کوئی دوسرا سیاہ فام کھلاڑی سمجھا جاتا ہے۔ 24 برس کی امریکی کھلاڑی نے یہ بات تعصب کے خلاف بننے والی ایک آگاہی پھیلانے والی ویڈیو میں کہی۔ ‘ٹینس یوناٹڈ’ کے نام سے بننے والی اس ویڈیو میں انھوں نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائڈ کی موت کے بعد ہونے والے مظاہروں پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ

Read more

سابق امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاؤل نے صدر ٹرمپ کو آئین سے انحراف کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا

امریکہ کے سابق وزیرِ خارجہ کولن پاؤل نے نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کے بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے آئین سے انحراف کیا ہے۔ کولن پاؤل کا تعلق ریپبلیکن پارٹی سے ہے اور وہ امریکی فوج کے سربراہ رہے ہیں۔ وہ بھی اب ان افراد میں شامل ہو گئے ہیں جنھوں نے مظاہروں کے بارے میں صدر ٹرمپ کے رویے کی مذمت کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مظاہروں

Read more

جارج فلائیڈ کی ہلاکت: نیو یارک ٹائمز کے تجزیے شائع کرنے والے ایڈیٹر نے استعفیٰ کیوں دیا؟

نیو یارک ٹائمز کے تجزیے شائع کرنے والے ایڈیٹر نے رپبلکن سینیٹر کے ایک تجزیاتی مضمون کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا ہے جس میں ان شہروں میں فوج بھیجنے کی حمایت کی گئی تھی جہاں نسلی امتیاز کے مخالف مظاہرے پر تشدد ہو گئے تھے۔ سینیٹر ٹام کاٹن کے تجزیاتی مضمون ‘سینڈ ان دا ٹروپس’ کی وجہ سے نیوز روم میں پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد نیو یارک ٹائمز کے تجزیہ شائع کرنے والے ایڈیٹر جیمس بینیٹ نے

Read more

انڈین وزیر دفاع جنھوں نے 20 برس قبل چین کو سب سےبڑادشمن قرار دیا

انڈیا کے سابق وزیر دفاع جارج فرنینڈس صاف گو اور سیدھی بات کہنے کے عادی تھے اور اسی لیے وہ بیشتر اوقات تنازعات سے گھرے رہتے تھے۔ ان سے آپ کسی بھی طرح کے سوال کر سکتے تھے۔ وہ کبھی ’آف دی ریکارڈ‘ بولنا پسند نہیں کرتے تھے۔ ایسے ہی ایک انٹرویو میں جب انھوں نے کہا کہ ’چین ہمارا مد مقابل نہیں بلکہ دشمن نمبر ایک ہے‘ تو پورے ملک میں سنسنی پھیل گئی۔ یہ واقعہ 1998 کا ہے۔

Read more

کورونا وائرس: کیا کووِڈ 19 کا ماحول پر پڑنے والا اچھا اثر دیرپا قائم رہے گا؟

نیویارک میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی وجہ سے فضائی آلودگی میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے دنیا کے تمام براعظموں میں فضائی آلودگی اور مضرِ صحت گیسوں کا اخراج کم ہوا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہیں۔ مگر کیا یہ سب عارضی ہے یا مضر صحت گیسوں کے اخراج میں کمی دیرپا

Read more

کورونا وائرس: افریقہ میں کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات کا پھیلاؤ

جوں جوں براعظم افریقہ کے ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، وائرس سے متعلق سوشل میڈیا اور آن لائن پر غلط معلومات کی تشہیر کی جا رہی ہے۔ کچھ کہانیاں جو حالیہ دنوں میں افریقی ممالک میں شیئر کی گئیں۔ 1) افریقہ کو اپنی دوا بنانے سے روکنے کی سازش میڈاگاسکر کے صدر آندری راجولینا کے حوالے سے ایک بے بنیاد سازشی نظریہ گردش کر رہا ہے۔ صدر راجولینا جڑی بوٹیوں سے بنی

Read more

کورونا وائرس: انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا کے خلاف جنگ کے دو محاذ

شوپیاں اور پلوامہ میں لوگ نئے فوجی ضابطے کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں کورونا وائرس کے خلاف پوری دُنیا میں جنگ جاری ہے لیکن انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں یہ جنگ دو محاذوں پر لڑی جارہی ہے۔ ایک طرف لاک ڈاؤن اور سماجی دُوری کے احکامات کو سختی سے نافذ کیا جارہا ہے لیکن دوسری جانب فوج اور دیگر سرکاری فورسز نے گذشتہ چھ ہفتوں کے دوران درجنوں فوجی آپریشنز میں چار اعلیٰ کمانڈروں سمیت چالیس سے

Read more

سویڈن کے سابق وزیراعظم اولوف پامے کو آخر کس نے قتل کیا؟

اپنے دور اقتدار میں پامے نے لیبر یونینز کے اختیارات کو بڑھایا، ملک میں صحت کے نظام کو توسیع دی اور تعلیم کے شعبے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی آج سے لگ بھگ تیس برس قبل ایک جمعے کی رات سویڈن کے وزیراعظم فلم دیکھنے گئے تھے۔ بےباک اور کھل کر بولنے والے اولوف پالمے اپنے اقتدار کے دوسرے دور میں تھے لیکن وہ پھر بھی ایک عام آدمی کی طرح زندگی گزارنے پر زور دیتے تھے اور اکثر

Read more

یہ شور کیوں برپا ہے؟ یہ نظم کس کی ہے، یہ شعر کس کا ہے؟

محض 48 گھنٹے ہونے کو آئے ہیں کہ سوشل میڈیا پر شور مچا ہوا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کسی گم نام یا کم نام شاعر کی نظم علامہ اقبال سے منسوب کر دی ہے۔ اگرچہ وزیر اعظم اگلی ہی ٹویٹ میں اس غلط بخشی کے لیے معذرت بھی کر چکے ہیں، مگر سوشل میڈیا پر سرگرم دوست انھیں معاف کرنے پر آمادہ نظر نہیں آتے۔ وہ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم اس سے پہلے رابندر ناتھ ٹیگور

Read more

ملٹری سیکرٹری یا پرنسپل سیکرٹری، وزیراعظم کے دفتر میں کون زیادہ طاقتور؟

’وزیراعظم کو بتا دیں کہ ہم ان کے وزیر کی ٹانگیں توڑ دیں گے۔ ان کے ساتھ بھی ایسی ہی بدسلوکی ہوگی جیسی ہمارے افسر کے ساتھ کی گئی۔‘

آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ کی طرف سے یہ پیغام وزیراعظم بینظیر بھٹو کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر عبدالقیوم کو ملا تو وہ سٹپٹا اٹھے۔ پیغام رساں بھی کوئی عام آدمی نہیں بلکہ آرمی چیف کے ساتھ تعینات سینیئر فوجی افسر جاوید افضل تھے۔ یہ پیغام وزیراعظم تک پہنچا یا نہیں اور اس کے بعد کیا ہوا؟ اس کی تفصیل ذرا دیر میں۔

Read more

کورونا وائرس: وٹامن ڈی کا استعمال کتنا ضروری ہے، مضروضے کیا ہیں اور حقائق کیا؟

وٹامن ڈی کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس سے تھکان دور ہوتی ہے، پژمردگی پر قابو پایا جا سکتا ہے اور یہاں تک کہ کینسر کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن چند طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند افراد کو اس قسم کے اضافی وٹامنز سے کوئی فائدہ نہیں پہنچتا ہے۔ اب جب کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کا کہا جا رہا ہے تو ہم

Read more

کورونا وائرس: کووڈ 19 کے علاوہ وہ چار وائرس جن کے لیے اب تک کوئی ویکسین دریافت نہیں ہوئی

ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا کی ویکسین بنانے کے عمل پر کتنی ہی تیز رفتاری سے کام کیوں نہ کیا جائے، اس میں وقت لگ سکتا ہے دنیا بھر کے کروڑوں لوگ کورونا کے وبائی مرض سے نجات پانے کے لیے اس کی ویکسین کے منتظر ہیں۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ویکسین بنانے کے عمل پر کتنی تیز رفتاری سے کام کیوں نہ کیا جائے اس میں وقت لگ سکتا ہے اور اگر بہت خراب صورتحال

Read more

ویٹیکن کی جائیداد کی خریداری میں غبن پر کاروباری شخص گرفتار

پوپ فرانسس نے جائیداد کے سودے کی شفافیت پر سوالات اٹھائے تھے ویٹیکن سٹی کی پولیس نے ایک اطالوی کاروباری شخصیت کو گرفتار کر لیا ہے جنھوں نے ایک متنازع معاہدے کے ذریعے ویٹیکن کو لندن میں مہنگی جائیداد خریدنے میں مدد کی تھی۔ جالویجی ٹورزی پر 20 کروڑ ڈالر کی مالیت کی جائیداد کی خریداری کے دوران غبن، بھتہ خوری، فراڈ اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ جالویجی کو گرفتاری کے بعد ویٹیکن پولیس کی بیرکوں میں رکھا گیا

Read more

جارج فلائیڈ کی ہلاکت: امریکہ سمیت دنیا بھر میں نسلی امتیاز، پولیس تشدد کے خلاف بڑے مظاہرے

امریکہ سمیت دنیا بھر میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف بڑے مظاہرے 12ویں روز بھی جاری ہیں۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہزاروں افراد نے شہر میں اب تک کے سب بڑے مظاہرے میں شرکت کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے وائٹ ہاؤس کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کر رکھا تھا۔ اسی سلسلے میں نیویارک، شکاگو، لاس اینجلس اور سین فرانسسکو سمیت دیگر امریکی ریاستوں میں بھی مظاہرے

Read more

طلبا کے احتجاج پر چیئرمین ایچ ای سی کا ردعمل: ’جنھیں آن لائن پڑھنا پسند نہیں وہ سمیسٹر منجمد کروا دیں‘

پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ہونے والے تعلیمی حرج کا مداوا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلبا نمائندوں کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز کے باعث طلبا مشکلات کے شکار ہیں مگر پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے نگراں ادارے ایچ ای سی اور وزارتِ تعلیم کی جانب سے ان کی بات

Read more

کورونا وائرس: کیا چین کورونا ویکسین کی تیاری کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے؟

امریکہ کے ایک سینیٹر نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مغربی ممالک کی ان کوششوں کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے جن کا مقصد کورونا وائرس کی موثر ویکسین تیار کرنا ہے۔ اس بیان نے امریکہ اور چین کے درمیان کورونا وائرس کے معاملے پر جاری لفظی جنگ کو ایک مرتبہ پھر بھڑکا دیا ہے۔ سینیٹر رِک سکاٹ کا کہنا تھا کہ ’ہماری انٹیلیجینس‘ سے موصول ہونے والے شواہد اس امر کی تائید کرتے ہیں۔ تاہم

Read more

کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں: بل گیٹس کووڈ 19 سے متعلق سازشی نظریات کا مرکز کیسے بنے؟

یہ سنہ 2015 کی بات ہے جب ایک دن اپنی منکسر مـزاجی کے لیے مشہور بِل گیٹس کورونا وائرس کے موضوع پر بات کرنے کے لیے سٹیج پر آئے تاکہ وہ لوگوں کو آنے والے ممکنہ خطرے سے خبردار کر سکیں۔ وہ اس شام ’ٹیڈ ٹاک‘ کے مہمان مقرر تھے۔

اس موقع پر بِل گیٹس نے کہا کہ ’اگر اگلے چند عشروں میں کوئی چیز ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کرتی ہے تو غالب امکان یہی ہے کہ وہ جنگ نہیں بلکہ کوئی نہایت خطرناک وائرس ہو گا۔‘

Read more

فیمینیزم پر صبا قمر کی رائے: ’فیمینیسٹ‘ صبا قمر کے ایک بیان پر اتنے مایوس کیوں ہیں؟

’فیمینیزم‘ ایک ایسی اصطلاح ہے جسے سنتے ہی پاکستان کا ایک مخصوص طبقہ بھڑک اٹھتا ہے اور اس فلسفے کو نہ صرف ملک دشمن بلکہ اسلام کے لیے خطرہ تک قرار دے ڈالتا ہے۔

مگر حقوق نسواں کی کارکن ایمان سلطان کے بقول یہ رویہ صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں، بلکہ ’ایک بااختیار خاتون کے تصور سے دنیا بھر میں لوگ گھبراتے ہیں۔‘

Read more

چینی بحران: وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ ادوار میں چینی پر دی جانے والی 29 ارب کی سبسڈی کی تحقیقات نیب کے سپرد کرنے کی منظوری دے گی

وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف مجموعی طور پر سات بڑی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔ اتوار کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2014 کے بعد دی جانے والی 29 ارب کی سبسڈی کا معاملہ قومی

Read more

کووڈ 19: ہم جنگ کے زمانے کی کوششوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

عام طور پر جنگ کے وقت کے لیے موزوں زبان کو کووڈ 19 کے وبائی امراض کے لیے زندہ کیا جا رہا ہے لیکن کیا ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ماضی کے معرکوں سے کچھ سیکھ سکتے ہیں؟ جنوری 1941 میں ونسٹن چرچل نے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے دارالعوام سے ایک بہت ہی اداس کرنے والا خطاب کیا۔ انھوں نے دوسری جنگ عظیم کے ایک انتہائی تاریک دور میں کہا: ‘ہماری سلطنت اور در حقیت انگریزی بولنے والی

Read more

پلیز عمران خان کی باطنی گہرائی ناپیں

یہ قوم بھی بنی اسرائیل کی طرح ہر بال کی کھال اتارنے، ہر غلطی کا زمہ دار سامنے والے کو قرار دینے اور خداداد و باصلاحیت رہنماؤں کی ناقدری کے مرض میں مبتلا ہے۔ یہ وہ قوم ہے جو اپنی کسی بھی بڑی سے بڑی غلطی کا اعتراف کرنے اور سامنے والے کی معمولی بھول بھی درگزر کرنے پر آمادہ نہیں۔ اسی لیے تمام تر صلاحیتوں کے باوجود در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہے۔ یہ قوم بجائے منتوں مرادوں

Read more

کورونا وائرس: مستقبل میں سفر کیسا ہو گا؟

شمس الدین گذشتہ 40 سالوں سے ٹور گائیڈ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ ان برسوں میں انھوں نے آگرہ میں تقریبا 40 مشہور شخصیات کو تاج محل کی سیر کرائی ہے۔

ان میں سے ایک برطانوی شہزادی ڈیانا بھی ہیں جنھیں انھوں نے تاج محل کی سیر کروائی تھی۔ اب چونکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہمیں کچھ وقت کے لیے کورونا وائرس کے ساتھ ہی جینا پڑے گا ایسے میں شمس الدین کا خیال ہے کہ سیاحت کا کاروبار مکمل طور پر بدل جائے گا۔

Read more

ہاکی کی مشہور جوڑی: منور الزماں اور منظور الحسن کو کوئی ڈاج کیسے دیتا؟

سنہ 1971 میں بارسلونا میں منعقدہ پہلے ہاکی عالمی کپ کا سیمی فائنل میں انڈیا کے خلاف پاکستانی ٹیم کو پلنٹی کارنرملتا ہے لیکن ٹیم کے سب سے تجربہ کار اور اس عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فل بیک تنویر ڈار ان فٹ ہوچکے ہیں۔ کپتان خالد محمود سمیت تمام کھلاڑیوں کی نظریں بیس سالہ نوجوان لیفٹ فل بیک پر ہیں، جسے اب اس پلنٹی کارنر پر ہٹ لگانی ہے۔ اس نوجوان نے اسی ٹورنامنٹ میں

Read more

بیک وقت 25 سکولوں سے ایک کروڑ سے زیادہ تنخواہ لینے والی ٹیچر کا معاملہ

انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے بنیادی تعلیمی شعبے میں مبینہ طور پر جعل سازی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے جس کے تحت انامیکا شکلا نامی ایک ٹیچر (استانی) کو سنیچر کو کاس گنج میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انامیکا شکلا کو محکمہ بنیادی تعلیم نے نوٹس بھیجا تھا لیکن وہ اس نوٹس کا جواب دینے کی بجائے استعفی دینے کے لیے گئیں جہاں انھیں ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹیچر بیسک

Read more

فرض کریں اگر ہیلری کلنٹن امریکہ کی صدر منتخب ہو جاتیں؟

ناول ‘روڈھم’ میں حقیقت کے قریب کی ایک ایسی دنیا کا تصور کیا جاتا ہے جہاں سب کچھ مختلف ہوتا۔ کیرِن جیمز سوال کرتی ہیں کہ کیا تصوراتی دنیا ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے؟

سنہ 2016 میں امریکہ نے قریب قریب ہِیلری کلنٹن کو صدر منتخب کر لیا تھا جب کہ برطانیہ نے قریب قریب بریگزٹ کو مسترد کردیا تھا۔ فرض کریں اگر بعد کے واقعات مختلف رخ اختیار کر لیتے؟

Read more

خرگوش یتیم نہ ہو جائے کہیں

امریکہ میں جارج فلائیڈ کا سانحہ بپا ہونے سے پہلے اور شروع کے دنوں میں جب بات اتنی بگڑی نہ تھی، صدر ٹرمپ اور مائیک پومپیو، کورونا وائرس کی وبا کے سلسلے میں چین کی طرف ڈھکے چھپے اشارے کر رہے تھے۔

چین کے اخبارات میں جوابی وار کیے جا رہے تھے۔ ذہن میں بار بار تارڑ صاحب کا ناولٹ ‘فاختہ’ آ رہا تھا۔ جس میں فینسی ڈریس کی ایک رات، فاختہ اور خرگوش کی عقاب اور ریچھ کے ہاتھوں گت بنتے دیکھ کر ہاتھی کے ٹھٹھے لگانے پر ایک بے بس اژدها بار بار پھنکارتا تھا کہ ایک بار میرے دانت نکلنے دو پھر دیکھنا۔

Read more

ایرانی پولیس کی فائرنگ سے گاڑی میں آتش زدگی: تین افغان پناہ گزین ہلاک، سوشل میڈیا پر غم و غصہ

گذشتہ روز ایران میں ایک گاڑی میں آتش زدگی کے باعث تین افغان پناہ گزینوں کی ہلاکت کے بعد مقامی پولیس شدید تنقید کی زد میں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ واقعے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ گاڑی میں آگ دراصل مقامی پولیس کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں لگی۔ گاڑی میں موجود مزید چار افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک لڑکے کو عینی شاہد کی جانب سے بنائی گئی ایک

Read more

دولت مشترکہ کا پوائنٹ آف لائیٹ ایوارڈ ’بچا ہوا کھانا مستحق افراد تک پہنچانے والی‘ پاکستانی تنظیم رزق کے رضاکاروں کے نام

پاکستان میں غیر معمولی رضاکارانہ خدمات انجام دینے پر دولت مشترکہ کے زیر اہتمام پوائنٹ آف لائیٹ ایوارڈ رضاکارانہ تنظیم رزق کے شریک بانی حذیفہ احمد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید حسان عرفان کو دیا گیا ہے۔ سنیچر کے روز اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں اس ایوارڈ کا اعلان ملکہ برطانیہ نے فون کال کے ذریعے کیا۔ رضاکارانہ طور پر بچا ہوا کھانا مستحق لوگوں تک پہنچانے والی تنظیم کو یہ ایوارڈ خاص طور

Read more

عمران خان کی جانب سے علامہ اقبال سے منسوب نظم پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ: ’اقبال زندہ ہوتے تو راجہ صاحب محمود آباد کی طرح ملک چھوڑ جاتے‘

ابھی چند ماہ قبل ہی کی بات ہے جب وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قناعت پسندانہ زندگی بسر کرنے کا ایک نسخہ شیئر کیا تھا۔ انھوں نے لکھا کہ جس کو مشہور فلسفی ’خلیل جبران‘ کا یہ زریں قول سمجھ آ گیا سمجھیے اس کے ہاتھ قناعت پسند زندگی بسر کرنے کا گُر آ گیا۔ یہ عبارت ٹوئٹر پر لکھ کر عمران خان نے مشہور بنگالی شاعر اور ادیب رابندر ناتھ ٹیگور کا

Read more

انڈیا: ماسک نہ پہننے پر شہری پر ’جارج فلائیڈ طرز‘ کا مبینہ پولیس تشدد

امریکہ کی ریاست مینیسوٹا میں حال ہی میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہلاکت سے قبل 46 سالہ جارج فلائیڈ کی گردن کو ایک پولیس اہلکار نے اپنے گھٹنے سے دبایا ہوا تھا۔ انڈین ریاست راجھستان کے شہر جودھپور سے سامنے آنے والی مبینہ پولیس تشدد کی ایک ویڈیو کا سوشل

Read more

قومی اقلیتی کمیشن کیا ’جبری مذہب‘ کی روک تھام کر پائے گا؟

پاکستان میں جبری طور پر اقلیتی برادری کی لڑکیوں کے مذہب تبدیل کرنے واقعات سامنے آتے رہتے پاکستان کی وفاقی کابینہ نے 5 مئی، 2020 کو وزیرِ اعظم کی صدارت میں قومی اقلیتی کمیشن قائم کیا تھا۔ اس طرح کا ادارہ قائم کرنے کا حکم 2014 میں سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں دیا تھا۔ گو کہ یہ کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کے چھ سال بعد قائم ہوا لیکن شروع ہی سے ایسی آوازیں آنے لگیں کہ حالیہ

Read more

جارج فلائیڈ کی ہلاکت اور ’بلیک لائیوز میٹر‘ کی تحریک: امریکہ میں کیا ہو رہا ہے؟

دو بلاکس تک لمبی پینٹنگ کو راتوں رات وائٹ ہاؤس کے باہر پینٹ کیا گیا امریکہ میں ایک سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں اس وقت امریکہ میں تازہ ترین صورتحال کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی مذمت، ڈی سی کی میئر نے پلازہ کا نام ’بلیک لائیوز میٹر‘ رکھ دیا واشنگٹن ڈی سی کی میئر نے صدر ٹرمپ

Read more

انڈیا میں ‘بائیکاٹ چین’ کی مہم، مگر اس سے چینی سرمایہ کاری کیسے متاثر ہوگی

AFP CONTRIBUTORیہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ دور میں انڈیا کو چین کی زیادہ ضرورت ہے۔ انڈیا اور چین کی سرحد پر جاری کشیدگی کے درمیان بعض انڈین صارفین نے سوشل میڈیا پر چینی سازو سامان اور سافٹ وئير کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی ہے۔ حالانکہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ مہم پروان چڑھنے سے پہلے ہی تھوڑی کمزور پڑ گئی ہے۔ چین پر کورونا وائرس کو پھیلانے کے الزامات تو لگ ہی رہے ہیں حالانکہ اس کا

Read more

جب اسرائیل نے مصری فضائیہ کی دھجیاں اڑا دیں

اس لڑائی کی ابتدا پانچ جون سنہ 1967 کو ہوئی تھی۔ اسرائیلی وقت کے مطابق صبح 7:10 بجے تھے۔ فرانس میں پچاس کی دہائی میں بنائے گئے راکٹوں سے لیس 16 میجسٹری فاؤگا تربیتی طیارے نے ہیٹزور ایئر بیس سے پروان بھری۔

یہ فاوگا طیارے مسٹیئر اور میراج جیٹ طیاروں کے ذریعہ استعمال کی جانے والی فریکوئنسیاں ٹرانسمٹ کر رہے تھے اور یہ تاثر دے رہے تھے کہ وہ میسٹیر اور میراج طیارے کی طرح فضائی گشت کی ڈیوٹی پر ہیں۔ اس کے چار منٹ بعد اصل حملہ آور اوریگن نے ہیٹزور ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔

Read more

ہتھنی کی موت کو ’فرقہ وارانہ رنگ دینے کے لیے مسلمانوں کے ضلع پر الزام لگایا گیا‘

انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں بی جے پی رہنما مینکا گاندھی کے خلاف حاملہ ہاتھی کی موت کے معاملے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر میں کیرالہ کے ضلع ملاپورم کے لوگوں پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ اس مقدمے کے چھ مدعیوں میں سے دو نے بی بی سی کو بتایا کہ ملاپورم کے بارے میں ان کا غلط بیان ضلع

Read more

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس: رضاکار کچھ کر بھی رہے ہیں یا صرف اعلانات ہو رہے ہیں؟

پاکستان میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل اور ذمہ داریوں کے بارے میں ابہام پایا جاتا ہے۔ یہ فورس دو ماہ میں زیادہ متحرک نہیں ہو سکی اور تجزیہ کار اس فورس کو ماضی کی امن کمیٹیوں اور خدمت کمیٹیوں کی ہی ایک نئی شکل سمجھتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا اعلان 31 مارچ کو کیا تھا اور اگلے ہی روز کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے سربراہ عثمان ڈار نے اس فورس کے

Read more

کوکو، مارلی اینڈ می اور ایسی کچھ دوسری فلمیں جو آپ کو رلا دیں گی

Disney/Pixar/Kobal/Shutterstockکوکو میں ایک بچے اور اس کی دادی کے جذباتی لگاؤ کی کہانی ہے اگر آپ کسی جذباتی فلم پر اکثر خاموشی سے یا زور سے رو پڑتے ہیں تو اس مضمون میں بیان کی گئی فلموں کو دیکھنے سے پہلے ٹشوز کا ایک بڑا ڈبہ اپنے پاس ضرور رکھیں۔ جب امریکی فلم نقاد کیون لی نے گذشتہ ہفتے ٹوئٹر پرلوگوں سے پوچھا کہ وہ انھیں بتائیں کہ ‘ کون سی فلم یا ٹی وی شونے انہیں سب سے زیادہ

Read more

جارج فلائیڈ کی ہلاکت: امریکہ میں عام شہریوں کو ہلاک کرنے کے واقعات میں ملوث پولیس افسروں کو کبھی کبھار ہی سزا کیوں ہوتی ہیں؟

پولیس والوں کو سزا سے بچانے کے لیے قانونی تحفظ ہمیشہ سے متنازع موضوع رہا ہے ایک اندزے کے مطاق امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ہر سال 1200 افراد مارے جاتے ہیں لیکن ان میں سے 99 فیصد واقعات میں ملوث پولیس افسروں پر کبھی کوئی فردِ جرم بھی عائد نہیں ہوتی ہے۔ مینیسوٹا میں جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور عوامی دباؤ کی وجہ سے اس مرتبہ اس کے قتل میں ملوث افسران کے

Read more

ہائیڈروآکسی کلوروکوئن: کورونا وائرس کی ممکنہ دوا سے متعلق اہم مطالعہ واپس

دوا کے بارے میں اپنے اعداد و شمار کی آزادانہ جانچ کی اجازت نہیں دی گئی ہائیڈروآکسی کلوروکوئن نامی دوا کے بارے میں ایک اہم تحقیق کو واپس لے لیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں میں ہلاک ہونے کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔ تحقیق کو واپس لینے کی وجہ دوا سے متعلق اعداد و شمار کے بارے میں تحفظات ہیں۔ اس تحقیقی مقالے کے تین مصنفین میں سے ایک نے

Read more

خواتین کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ: دو نئی کرکٹرز ٹیم میں شامل، بسمہ معروف کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

بسمہ معروف کو کپتانی پر برقرار رکھا گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن کے لیے خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سینٹرل کنٹریکٹ میں نو خواتین کرکٹرز تین مختلف کیٹگریز میں شامل ہیں۔ گذشتہ کنٹریکٹ میں یہ تعداد 10 تھی البتہ اس مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ’ایمرجنگ‘ کیٹگری متعارف کروا کر اس میں بھی نو کرکٹرز کو شامل کیا ہے۔ یہ طویل عرصے کے بعد پہلا سینٹرل کنٹریکٹ ہے جس میں ثنا

Read more

کورونا وائرس آگاہی مہم کے لیے پنجاب کے گورنر چوہدری سرور کی جانب سے ٹِک ٹاک سٹارز کی مدد حاصل کرنے پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے چند روز قبل کورونا وائرس سے متعلق آگہی بڑھانے کے لیے پاکستان کے چند کامیاب ٹک ٹاک سٹارز کو گورنر ہاؤس میں مدعو کیا تھا۔ اگرچہ سوشل میڈیا کو اس خبر کی شنید تھوڑی دیر سے ملی مگر جب ملی تو اس پر خوب تبصرے ہوئے۔ چند صارفین نے اس پر تنقید کی جبکہ دیگر نے اس حکومتی اقدام کی تعریف کی۔ گورنر ہاؤس میں مدعو کیے جانے والے ٹک

Read more

رواں برس کا دوسرا چاند گرہن آج پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا

آج رات رواں برس کا دوسرا چاند گرہن پاکستان سمیت براعظم ایشیا، یورپ، آسٹریلیا اور افریقہ میں دیکھا جا سکے گا۔ رواں برس کا پہلا چاند گرہن دس جنوری کو ہوا تھا۔ سوا تین گھنٹے سے زیادہ وقت رہنے والا یہ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا اور اس کا اختتام رات دو بج کر چار منٹ پر ہو گا۔ جمعے کو لگنے والے گرہن کے عروج کا وقت 12

Read more

جارج فلائیڈ ہلاکت: احتجاج اور کرفیو کے دوران پولیس کی بربریت کی مزید ویڈیوز پر دنیا پریشان

جارج فلوئیڈ کی موت پر پورے ملک میں ہنگامے ہوئے ہیں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلآئیڈ کی پولیس کے ہاتھوں موت کے بعد سے جاری ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس کی بربریت کی بہت سی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ نیویارک کی ریاست کے علاقے بفلو میں دو پولیس اہلکاروں کو اس وقت برطرف کر دیا گیا جب انھیں ایک عمر رسیدہ شخص کو زمین پر گراتے ہوئے دیکھا گیا۔ نیویارک شہر میں پولیس کے بھاگتے ہوئے مظاہرین

Read more

سنتھیا رچی کے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر الزامات، یوسف رضا گیلانی کی تردید

پاکستانی سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات سے حال ہی میں دوبارہ خبروں میں آنے والی امریکی شہری سنتھیا رچی کی جانب سے ایک ویڈیو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر ریپ اور تشدد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ سنتھیا نے جمعے کی شام فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ سنہ 2011 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں اس وقت کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے انھیں ریپ کیا جبکہ اس

Read more

صفیہ ہاشمی کی چار ماہ کی بچی کو چلتی ٹرین میں دودھ پہنچانے والے اِندر یادو کی ویڈیو وائرل

Shuraih Niyazi/BBCاندر یادو کی مدد کے لیے صفیہ ہاشمی نے ان کو مسیحا قرار دیا ہے انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ریلوے پروٹیکشن فورس یعنی آر پی ایف کے ایک کانسٹیبل کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ اس کانسٹیبل نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک ایسی معصوم بچی کو دودھ پہنچایا جسے دو دن سے دودھ نصیب نہیں ہوا تھا۔ یہ واقعہ 31 مئی کو اس وقت پیش آیا جب کانسٹیبل اِندر یادو

Read more

جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر ردِعمل: روس، چین، ایران اور ترکی کس طرح امریکہ سے پرانے بدلے چکا رہے ہیں؟

27 مئی کو شروع ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ اب پورے امریکہ تک پھیل چکا ہے امریکہ میں اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ملک گیر سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اس کے باوجود کے کئی شہروں میں کرفیو نافذ ہے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ مظاہرین کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ گلیوں اور چوراہوں پر فوج

Read more

کورونا وائرس ہو یا نہ ہو، انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ’لاک ڈاؤن تو دس ماہ سے جاری ہے‘

Majid Jahangir/BBCمحمد یعقوب کا شکارا پانچ اگست سے ڈل جھیل میں بیکار پڑا ہے اور وہ چھ افراد پر منبی اپنے کنبے کی کفالت کے لیے دوسرے کام کاج کرنے پر مجبور ہیں انڈیا کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت والے آرٹیکل 370 کو پانچ اگست سنہ 2019 کو ختم کیے جانے کے بعد سے سرینگر کی ڈل جھیل میں کھڑی عبدالخالق کی ہاؤس بوٹ میں کوئی سرگرمی نہیں ہوئی۔ 70 سالہ عبدالخالق کہتے ہیں کہ ’پانچ

Read more

‘ٹڈی پکڑو، پیسے لو’: اوکاڑہ میں ٹڈی کے خاتمے کا یہ انوکھا طریقہ حکومت نے کیوں استعمال کیا؟

رواں برس جب ٹڈی دل پاکستان میں داخل ہوئی تو ضلع اوکاڑہ ان علاقوں میں سے ایک تھا جہاں اس نے حملہ کیا۔ پپلی پہاڑ میں جنگل اور اس کے آس پاس کی فصلوں کو اس نے پہلے نشانہ بنایا۔ علی شیر اس روز کھیتوں میں کام کر رہے تھے جب ٹڈی کے حملے کا شور مچا تو گاؤں والے جمع ہو گئے۔ کسی کے ہاتھ برتن لگا تو کسی کے ہاتھ پیتل کا ڈبہ اور وہ ٹڈی کو بھگانے

Read more

شاہد آفریدی: سابق کپتان کے حق میں اچانک سوشل میڈیا مہم، دلچسپ تبصرے

’بوم بوم‘ کے نام سے مشہور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان 2018 میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں کہ وہ گمنامی کے پردوں میں چلے گئے ہوں شاہد آفریدی کو کون نہیں جانتا؟ پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر کئی میچز میں پاکستان کو فتح دلوا چکے ہیں اور ان کے مداح صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔ ‘بوم بوم’ کے نام سے مشہور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان 2018 میں ریٹائرمنٹ لے چکے

Read more

’یورپ کی آخری سزائے موت کا انتظار کرتے میرے بھائی‘

Belsatسٹانسلا اور الیا جنوری میں عدالتی کارروائی کے دوران بہت ممکن ہے کہ اب کسی بھی دن سزائے موت پر عمل کرنے والے واحد یورپی ملک میں دو مجرموں کو یہ سزا دے دی جائے، لیکن ان کے خاندان کو یہ کبھی پتہ نہیں چلے گا کہ انہیں گولی کب ماری گئی اور انہیں کہاں دفن کیا گیا ہے۔ پانچ ماہ قبل ہانا کوسٹسیوا اس وقت عدالت میں تھیں جب ان کے دو بھائیوں سٹانسلا اور الیا کو، جن کی

Read more

شیعہ مراجع کون ہیں اور کی اہمیت اور طاقت کا راز کیا ہے؟

لاہور کے اُردو بازار میں یوں تو بیشتر دوکانیں مدارس اہل سُنت کی کُتب نصاب، تفاسیر، قرآن اور شروحِ حدیث کی خرید و فروخت کا مرکز ہیں مگر چند ایک دکانیں ایسی بھی ہیں جہاں شیعہ فقہ، تاریخ اور تفسیر و حدیث سے متعلق کتب بھی دستیاب ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر وہ اُردو تراجم ہیں جو 1980 کی دہائی کے بعد پاکستان میں قائم ہونے والے شیعہ مدارس اور تحقیقاتی مراکز سے منسلک علما نے کیے ہیں۔ ان

Read more

بھارت کا نام کیسے پڑا، ’آگ‘ اور ’دریا‘ کی کہانی

انڈیا میں ملک کا نام بدلنے پر بحث جاری ہے۔ یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ انڈیا کا نام صرف بھارت کیا جائے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست بھی دی گئی تھی۔ درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ ’انڈیا‘ نام یونانی زبان کے لفظ ’انڈک‘ سے بنا ہے اور اس نام کو آئین سے ہٹایا جائے۔ انھوں نے عدالت سے یہ بھی گذارش کی تھی کہ عدالت حکومت کو حکم دے کہ آئین کی آرٹیکل

Read more

ایران نے امریکی بحریہ کے سابق اہلکار کو 683 دن بعد رہا کر دیا

امریکی بحریہ کے ایک سابق اہلکار ایران میں قید سے رہائی پانے کے بعد گھر واپس لوٹ رہے ہیں۔ مائیکل وائٹ کو گذشتہ برس ان الزامات پر سزا سنائی گئی تھی جن کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔ تاہم انھیں عارضی طور پر مارچ میں طبّی وجوہات کی بنا پر رہا کر کے سوئس سفارت خانے کے حوالے کیا گیا تھا۔ انھیں سنہ 2018 میں ایران کے شہر مشہد میں اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے کیے جانے

Read more

یاسمین لاری: صرف 50 ہزار روپے میں ماحول دوست گھر بنانے والی پاکستانی ماہرِ تعمیرات

یاسمین لاری کہتی ہیں کہ 2005 میں آنے والے زلزلے نے انھیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کیا پاکستان میں کیا صرف 50 ہزار روپے میں مکان بنایا جاسکتا ہے؟ یقیناً آپ پکی اینٹوں، سیمنٹ کی بوریوں اور سریے کا تخمینہ لگا کر جواب نفی میں دیں گے۔ لیکن نامور ماہرِ تعمیرات یاسمین لاری کا دعویٰ ہے کہ دیہی علاقوں میں یہ ماحول دوست مکانات اس سے بھی کم قیمت میں تعمیر ہو سکتے ہیں۔ کراچی کی مرکزی سڑک شارعِ

Read more