’’گورنر ہائوس سندھ میں ادب فیسٹول کا مور ناچا‘‘

سندھ کے گورنر ہائوس کے سبزہ زاروں اور چمن زاروں میں کچھ ادیب گمشدہ بھیڑوں کی مانند پھرتے تھے اور انہیں اپنی شکل کی کوئی بھیڑ نظر نہ آتی تھی اور سندھ کے گورنر ہائوس میں ’’ادب فیسٹول پاکستان کراچی‘‘ کا امتیازی نشان یعنی مور ناچتا پھرتا تھا اور اسے کل دنیا دیکھتی تھی۔ اور یہ مور بھی ناچتا پھرتا تھا اور شناسا چہروں والے ادیبوں کو تلاش کرتا پھرتا تھا اور وہ دکھائی ہی نہ دیتے تھے۔ یہ ادب

Read more

اب اسد عمر کی مہارت کیا ہوگی

چسکہ فروشی کے لئے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی وڈیوز کے ذریعے عمران خان صاحب کو ان کے وہ بیانات یا د دلائے جارہے ہیں جن میں وہ پاکستان کی معاشی مشکلات کے ازالہ کے لئے IMFسے رجوع کرنے کے بجائے خودکشی کو ترجیح دینے کا دعویٰ کیا کرتے تھے۔ اتوار کے روز ان کی اس ادارے کی سربراہ سے بالآخر ملاقات ہوگئی۔ اس ملاقات کے بعد امید بندھی ہے کہ اسد عمر کی تمام تر مزاحمت کے باوجود پاکستان

Read more

شکنجہ جو کسا جانے والا ہے

وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ وہی ہونے جا رہا ہے جو ہوتا آیا ہے۔ آئی ایم ایف نے واضح کر دیا ہے کہ قرضہ لینا ہے تو روپے کی قدر مزید گھٹائو۔ بجلی مہنگی کرو۔ گیس کے نرخ بڑھائو! کسی کو نہیں معلوم کہ آئی ایم ایف ترقی پذیر ملکوں کے لئے بدترین ساہوکارہ ہے۔ یہ اندرونی معاملات میں کھلم کُھلا مداخلت کرتا ہے۔ ہاتھ پائوں باندھ دیتا ہے۔ اس کا پسندیدہ کلہاڑا جو یہ قرض خواہ ملک پر

Read more

مقبول بٹ اور افضل گورو کیلئے دوہرا معیار کیوں

6فروری1984ء کی خنک آلود دوپہر جب دہلی سے انڈین ایئر لائنز کا طیارہ ریاست جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں ایئرپورٹ پہنچا، تو سانولے رنگ کا ایک پست قد شخص تیزی کے ساتھ سیڑھیاں طے کرتے ہوئے نیچے اترا۔ دیگر مسافر تو ایئرپورٹ بلڈنگ کی طرف روانہ ہوئے، یہ شخص ایک بریف کیس تھامے سیڑھی کے ساتھ ہی پارک کی گئی ایک ایمبسڈر کار میں بیٹھ گیا، جو فوراً ہی حرکت میں آگئی۔ اس کی منزل سیکرٹریرٹ سے متصل

Read more

کاش فواد چودھری اس پہلو کا ادراک کر پائیں

آج کے بہت دھانسو وزیر اطلاعات جناب فواد چودھری صاحب کو ان کے تایا چودھری الطاف حسین مرحوم کے ساتھ بہت ہی گہرے ذاتی تعلق کی وجہ سے کئی برسوں تک میں نے اپنے خاندان کا فرد ہی سمجھا۔ وقت مگر ایک سا نہیں رہتا۔ اور بسا اوقات اس کی وجہ سے ’’تو ،تونہ رہا۔ میں، میں نہ رہا‘‘ ہوجاتا ہے اور زندگی کا اعتبار اُٹھ جاتا ہے۔ ذاتی معاملات سے قطع نظر جب بحیثیت صحافی وزیراطلاعات کا ایک حالیہ

Read more

اب محمد بن سلمان بھی پاکستان آرہے ہیں

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی رواں ہفتے پاکستان آمدکو غیر معمولی اہمیت کا دورہ سمجھاجارہا ہے۔وہ سعودی عرب میں اس وقت سب سے طاقت ور اورتیزی سے فیصلے کرنے اور ان پر عمل درآمدکرانے والی شخصیت کی شناخت رکھتے ہیں۔پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور اسٹرٹیجک تعلقات کی وہ تجدید کرنے آرہے ہیں۔ گزشتہ دس بارہ برسوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں سرد مہری آچکی تھی۔ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد

Read more

’’پنجاب کی آخری شہزادی‘ بمباں سدر لینڈ کی ویران قبر‘‘

فرق شاہی و بندگی برخاست چوں قضائے نوشتہ آید پیش گر کسے خاک مردہ باز کند نہ شناسد تونگر از درویش پنجاب کی آخری شہزادی‘ شہزادی بمباں سدر لینڈ۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی پڑپوتی۔ مہاراجہ دلیپ سنگھ کی پوتی کی قبر پر اس روز بھی کوئی پھول کوئی گلدستہ نہ تھا جس روز پورے قبرستان میں غریب ترین اور گمنام ترین شخص کی قبر پر پھول بکھرے ہوئے تھے۔ مندرجہ بالا رباعی گویا شہزادی کی اس حالت زار کی گواہی

Read more

خدا کا نام لیجیے وزیراعظم صاحب!

نہیں! جناب وزیراعظم! نہیں! آپ وہی کچھ کر رہے ہیں جو پہلوں نے کیا اور کچھ نتیجہ نہ نکلا۔ وہی پامال راستے‘ وہی گھسے پٹے نسخے‘ وہی افرادی پاٹ پوری جو ہر حکمران کے سامنے میز کے اردگرد بیٹھی نظر آئی۔ میں جانتا ہوں جماعت کا حشر کیا ہوگا ویٹی کن میں جا کر حرم مکی کی توسیع پر تبادلہ خیال۔ مودی سے ملت اسلامیہ کے لیے مشورے‘ بلیوں کے ذمے دودھ کی سلطنت کا انتظام‘ واہ‘ واہ‘ ارادے وزیراعظم

Read more

اپوزیشن کی اپوزیشن

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے احتجاجی سیاست میں بڑا نام پیدا کیا ہے۔ انہوں نے دو عشروں کے لگ بھگ اس کی پریکٹس کی اور بالآخر اپنے حریف اول نواز شریف کی تینوں وکٹیں اڑانے میں کامیاب ہو گئے۔ ایک کرکٹر کے طور پر تو دنیا ان کا اعتراف کرتی ہے۔ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے ان کی فتوحات میں بھی کوئی کلام نہیں۔ ان کی کرکٹ کہانی تجربے اور سسپنس سے

Read more

اب از خود نوٹس فرشتے ہی لیں گے

علیم خان کی گرفتاری’’توازن‘‘ برقرار رکھنے کے لیے ایک رسمی کارروائی ہے یا واقعی غیر جانب دارانہ احتساب کی طرف ایک بڑا قدم ہے؟ قومی اسمبلی کے سپیکر وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں یا دنیائے انصاف کی تاریخ میں ایک بلند مقام کے لیے کوشاں ہیں؟ تحریک انصاف کے جو وابستگان ٹکٹوں سے محروم ہوئے یا ٹکٹ لے کر ظفریاب نہ ہو سکے انہیں اب ادارے سونپے جا رہے ہیں۔ یہ خبر درست ہے یا محض افواہ ہے؟

Read more

ہم اپنے حکمرانوں کے لئے کن کتابوں کا انتخاب کریں؟

پیرس میں ایک چھوٹی دکان کتابوں کی… یہ درصل ایک کتاب کا نام ہے جو میں نے چند سال پہلے پڑھی تھی۔ ایک مقبول جرمن ناول کا انگریزی ترجمہ۔ اپنی گفتگو میں اس کا ذکر کئی بار کرچکا ہوں۔ وہ اس لئے کہ اس ناول کا مرکزی کردار خود کو ایک ایسا معالج مانتا ہے کہ جو کتابوں سے ذہنی اور جذباتی طور پر پریشان اور ناآسودہ افراد کا علاج کرسکتا ہو اس نے پیرس کے دریائے سین پر لنگر

Read more

علیم خان کی گرفتاری۔ ’’انتظارکرو اور دیکھو،،

نیب کے ہاتھوں علیم خان کی گرفتاری کی خبر بینڈ باجہ سمیت ’’بریکنگ نیوز‘‘ بن کر ٹی وی پر چلی تو میرا دل ’’عثمان بزدار، تینوں ربّ دیاں رکھاں‘‘ پکار اُٹھا۔ موصوف کا روحانی ’’کلّہ‘‘ یقیناً بہت مضبوط ہے۔ جب بھی پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے انہیں ہٹائے جانے کی اطلاع باخبر ومستند مانے اخبار نویسوں کی وساطت سے پھیلنا شروع ہوتی ہے تو کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو ان کی ذات سے توجہ ہٹا دیتا ہے۔ بدھ کے

Read more

بھٹو کے نفسیاتی اور سیاسی تضادات

ایک ماں نے 5؍جنوری 1925ء کو اپنا ایک بیٹا پیدا کیا۔ گھرانہ تھا شاہنواز بھٹو کا، جس گھر میں پہلی بیوی اور اس کے دو بیٹوں کا حکم چلتا تھا۔ ماں لکھی بائی عرف خورشید کو محسوس ہوتا تھا کہ جس محبت سے خان آف قلات کے محل میں جاکر شاہنواز بھٹو نے دیوانگی کے عالم میں 16سال کی لڑکی سے شادی کی تھی۔ خاندان میں کسی کو بھی ایک آنکھ نہ بھائی۔ انہی رنجشوں کے درمیان وہ بچہ جب

Read more

’’امریکی جانیں اور طالبان‘‘

جانے ہم کیوں بھول چکے ہیں کہ ٹرمپ سے کہیں زیادہ اوبامہ کو بھی امریکی افواج افغانستان سے نکالنے کی بہت جلدی تھی۔ اس ہدف کو اپنے آٹھ سالہ دورِاقتدار کے باوجود حاصل نہ کرپایا۔ بالآخر یہ پیغام دیتا ہوا وائٹ ہائوس سے رخصت ہوگیا کہ ’’آنے والی کئی دہائیوں تک‘‘ ہمارا خطہ مستقل بدامنی کا نشانہ بنارہے گا۔ اوبامہ کے مقابلے میں ٹرمپ اتاولی طبیعت کا حامل ہے۔ پل میں تولہ پل میں ماشہ۔ اقتدار سنبھالتے ہی پاکستان کو

Read more

واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیا جواب

دو فروری کے کالم میں اس کالم نگار نے لکھا تھا: ’’عجم کے ساتھ جنگ آزمائی سے پہلے امیرالمومنین عمر فاروقؓ حسرت سے کہا کرتے تھے کہ کاش آگ کا پہاڑ ہمارے اور ان کے درمیان ہوتا۔ وہ ادھر رہتے اور ہم اس طرف۔ تو کیا امیرالمومنینؓ عجم کی قوت سے خائف تھے نہیں! وہ جنگ کی ہولناکیوں سے اپنے عوام کو ہر ممکن حد تک بچانا چاہتے تھے۔‘‘ اس پر کمنٹ کیا گیا کہ ’’موصوف کا یہ تجزیہ حضرت

Read more

ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں

کسی بھی صحافی کا حقیقی اثاثہ اور روح کو شانت رکھنے والا حتمی سہارا وہ لوگ ہوتے ہیں جن سے کبھی سرسری ملاقات بھی نہیں ہوئی ہوتی۔ صرف صحافتی کام ہی تعارف اور تعلق کا با عث ہوتا ہے۔ میں خود کو حقیقی معنوں میں بہت خوش نصیب شمار کرتا ہوں کہ چاہنے والوں کی ایک خاطر خواہ تعداد مجھے بھی اپنے صحافیانہ کام کی بدولت نصیب ہوئی ہے۔ نفرت کرنے والوں کی تعد اد ان کے مقابلے میں نظرانداز

Read more

جب بھارتی وزیر دفاع جارج فرنانڈس نے انٹیلی جنس رپورٹ صحافی کو تھما دی

  جارج فرنانڈس کی سرکاری رہائش گاہ گیٹ کے بغیر تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی بنگلہ کے مقابل نرسمہا رائو حکومت میں وزیر داخلہ ایس بی چوان کی کوٹھی تھی۔ جب بھی وہ باہر نکلتے تھے تو پولیس راھگیروں کو کھدیڑ کر گلی کوچوں میں گھسنے پر مجبور کرتی تھی اور بقیہ تمام مکانوں کے گیٹ بند کرواتی تھی۔ جس سے خفا ہو کر انہوں نے اپنے بنگلہ کا گیٹ ہی اکھاڑ کر پھینک دیا۔ کچن میں چائے

Read more

’’لاہور کا قدیم ترین گورا قبرستان…1841ئ‘‘

عام طور پر قبرستان کو ہمارے ہاں شہر خموشاں کہا جاتا ہے لیکن شہر تو کبھی خاموش نہیں ہوتے کہ جہاں لوگ آباد ہوں گے وہاں ان کی باتوں کا شورتو ہو گا‘ آوازیں تو ہوں گی۔ چنانچہ جیسے شہر بولتے ہیں ایسے قبرستان بھی بولتے ہیں اگرچہ سرگوشیوں میں اور یہ سرگوشیاں خاص طور پر انہیں سنائی دیتی ہیں جن کے پیارے وہاں دفن ہوتے ہیں۔ کیا ہم اپنے عزیزوں کی ڈھیریوں کو چھوتے ہی دل ہی دل میں

Read more

مہنگائی پر وزراء کی سفاکانہ بے حسی

تحریک انصاف کے چند ا ہم لوگوں سے گزشتہ ہفتے اتفاقاً ہوئی چند ملاقاتوں کے بعد میں یہ سوچنے کو مجبور ہوا ہوں کہ موجودہ حکومت یہ طے کربیٹھی ہے کہ میڈیا اس کے خلاف ہوگیا ہے۔ اپنی آسانی کے لئے یہ بات بھی فرض کرلی گئی ہے کہ گزشتہ حکومت کی جا نب سے دیے ا شتہا رات کے واجبات کی ادائیگی سے ا نکار یا تاخیرنے معا ملہ بگاڑدیا ہے۔ اس تا خیر نے کئی ا داروں کو ڈاؤن سائزنگ پر مجبور کیا۔ حکومت بھی کچھ لچک دکھا نے کو آما دہ نظر نہیں آرہی ہے۔

ان سب عوا مل کے بعد کسی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حکومت کی شہرت کو زک پہنچا نے کے امکانات معدوم ہونا چا ہئیں تھے۔ حکومت مگر مطمئن نظر نہیں آرہی۔ وزیر اعظم کے چند بہت ہی پُرخلوص اور وفادار افر اد اب یہ کوشش کررہے ہیں کہ ان کے قائد کی چند مشہور ا ور لوگوں کی ر ائے بنانے کا ہنر رکھنے وا لوں سے ون آن ون ملاقاتوں کا بندوبست ہو۔ شاید ان ملاقاتوں کے نتیجے میں شاعر کی بتائی ”دلوں کی ا لجھنیں“ کم کر نے کی ر اہ نکلے۔

Read more

دیسی کیا ہے اور بدیسی کیا ہے؟

بھارت میں نیا سیاپا شروع ہوا ہے کہ بھارتی نیشنلزم کے بخار میں ہر شے کو بھارتی قرار دو۔ مرچ سے لے کر آلو تک، سموسے سے لے کر راجھستانی پگڑی تک ہر شے کی اصل بھارت کو قرار دو۔ مودی صاحب نے لڑکپن میں چائے کیا بیچی، اب چائے نوشی کو بھی بھارت کی ثقافتی بنیاد قرار دیا جارہا ہے۔ بھارت ہی کے معروف ثقافتی مورخ سہیل ہاشمی نے اس کا مدلل جواب دیا ہے۔ خوراک سے لے کر لباس تک، طرز تعمیر سے لے کر سجاوٹ اور ڈیکوریشن تک، ایک ایک شے کی اصل بتادی۔

آلو ہی کو لے لیجیے۔ سموسے کا یہ جزو لاینفک ہے۔ آلو کے کباب، آلو کی ٹکیاں، روزمرہ خوراک کا حصہ ہیں مگر ہندوستان میں آج سے چار سو سال پہلے آلو کا نام و نشان نہیں تھا۔ تاریخ، ادب، ثقافت، کسی کتاب میں آلو کا ذکر نہیں۔ سہیل ہاشمی کی تحقیق یہ ہے کہ آلو کا اصل وطن جنوبی امریکہ ہے۔ پرتگالی اسے جنوبی ہند میں لائے۔ اسی لیے ممبئی میں آج بھی اسے ٹباٹا کہتے ہیں جو پوٹیٹو کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔ یوں آلو تو بھارت کی ثقافت سے نکل گیا۔

Read more

منفرد سیاستدان، جارج فرنینڈس اور کشمیر

سال 1990 ء کشمیر کے لئے ایک قیامت تھا۔ 19 جنوری کی رات جب جگموہن ملہوترہ نے گورنر ی کا چارج سنبھالا، سرینگر کے وسط میں گاوٗکدل علاقہ پر ایک قیامت ٹوٹ پڑی۔ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے نام پر 50 افراد کو گولیوں سے بھون ڈالا گیا۔ جنوری کے مہینے میں ہی وادی کے طول و عرض میں ایک اندازہ کے مطابق 300 کے قریب افراد ہلاک کر دیے گئے تھے۔ اسی سال مئی میں میر واعظ مولوی محمد فاروق کے جنازہ کے جلوس پر فائرنگ سے 60 افراد ہلاک ہوگئے۔

دہلی میں گو کہ ان دنوں کشمیر طلبہ کی تعداد نہایت قلیل تھی، مگر سبھی ایک غیر یقینی صورت حال سے دوچار تھے۔ کشمیر سے آئے دن قتل عام کی خبریں متواتر موصول ہو رہی تھیں۔ ٹیلیفون و ڈاک کا نظام درہم برہم تھا۔ پولیس کی نگرانی سے نظر بچاتے ہوئے چند طلبہ روز کسی نہ کسی سفارتی مشن یا میڈیا کے اداروں کا دروازہ کھٹکھٹا کر کشمیر میں ہورہے قتل عام پر ان کی توجہ مبذول کروانے کی کوشش کرتے رہتے تھے۔ بھارت میں سوشلسٹوں کا ایک طبقہ ہمیشہ سے ہی کشمیر کے لئے ایک نرم گوشہ رکھتا تھا۔

Read more

علی غزنوی آف شاہِ ہجویر

تو کیا یہ درست ہے کہ جس شہر میں بدی جڑیں پکڑ جائے اور لوگ راہ راست سے بھٹک جائیں اسی نسبت سے اس شہر کے ولی اللہ کا مزار عالیشان اور وسیع ہوتا جاتا ہے؟ یعنی یہ احساسِ جُرم ہے جس کی وجہ سے آج کے لوگ اپنے شہروں میں واقع اللہ سے قربت رکھنے والے لوگوں کے مرقدوں کی وسعت کے لئے دل کھول کر چندہ دیتے ہیں۔ داتا صاحب کی مانند میں تب چھٹی جماعت میں پڑھتا

Read more

ماسیاں، بیگمات اور وارداتیں

 ”یہ عورت ’گھر کا کام کاج کرنے کے لئے‘ تم نے کہاں سے ڈھونڈی ہے؟ “ ”یہ گلی میں سے گزر رہی تھی مجھ سے اس نے کہا کہ کام چاہیے۔  آپ نے کہا ہوا تھا کہ ماسی درکار ہے ’میں اسی کو لے آئی ہوں۔  کچھ عرصہ بعد‘ شہروں میں بڑے ہونے والے بچے یہی سمجھیں گے کہ“ ماسی ”گھر کی نوکرانی کو کہتے ہیں۔  اُس وقت شاید انہیں کوئی بتانے والا ہی نہ ہو کہ ماسی ’پنجابی میں

Read more

ساہیوال: دنیا میں ایسے آنکھوں میں دھول بھی نہیں جھونکتے

بچوں کی پتھرائی ہوئی آنکھیں اور ان کے کپڑوں پہ اپنے ہی ماں باپ کے خون کے چھینٹے ہمارے معاشرے کی وہ بھیانک تصویر ہے جس سے ہم لاکھ منہ موڑیں لیکن یہ تلخ حقیقت ہمارے لاشعور سے کبھی مندمل نہیں ہوگی۔ سینکڑوں زرخیز ذہنوں کو جنم دینے والے میرے آبائی شہر ساہیوال کے نام نے شہرت بھی پائی تو ایسی کہ ہماری اجتماعی جہالت کو بیچ چوراہے میں ننگا کردیا۔ ہماری تہذیب پہ وہ طمانچہ مارا کہ جس کو جتنا بھی سہلائیں درد ختم ہونے والا نہیں۔ ہمارے ضمیر پہ وہ بوجھ ڈال دیا جسے تاحیات اب سہنا ہوگا۔

جو مذہب ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دے۔ اس کے ماننے والے تیرہ سالہ معصوم اریبہ اور اس کے والدین کو اس سفاکی سے پلک جھپکنے کی دیر میں چیونٹی کی طرح مسل دیں تو بچ جانے والے بچوں عمیر۔ منیبہ اور ہادیہ کوہم کیسے جان کی حرمت کا درس دے پائیں گے۔ گورنر پنجاب چوہدی سرورنے بجا فرمایا کہ ایسے واقعات دنیا بھر میں رونما ہوتے ہیں لیکن کاش وہ قوم کو یہ بھاشن دینے سے پہلے ایسے واقعات کے رونما ہونے کے بعد ان مہذب معاشروں کے رد عمل سے بھی آگاہ کر دیتے جہاں ان جیسا کوئی حکومتی عہدیدار ایسی دیدہ دلیری سے متاثرین کے زخموں پہ نمک نہیں چھڑکتا۔

Read more

کیا افغان بچوں کے ہاتھ میں بندوق ہی رہے گی؟

جی! بالکل درست فرمایا! ”طالبان فقط ایک مذہبی اور سیاسی گروہ نہیں ’پشتونوں کی قومی تحریک ہے۔ “ ہم جیسے ”ہماتڑ“ عشروں سے چیخ رہے ہیں کہ یہ پختون‘ غیر پختون کا مسئلہ ہے۔ خدا کا شکر ہے ؎ گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں یہاں اب مرے راز داں اور بھی ہیں احمد شاہ ابدالی نادر شاہ کا ملازم تھا۔ جرنیل بنا۔ نادر شاہ کے بعد اس نے 1747 ء میں افغان قبیلوں کو متحد کیا اور ”افغانستان“ کی بنیاد رکھی۔ یہ بنیادی طور پر پختون نیشن سٹیٹ تھی یعنی پشتون قومی ریاست!

سوویت یونین نے حملہ کیا تو 1979 ء میں دو سو بتیس سال بعد پختون غلبہ اختتام کو پہنچا۔ یہاں ایک سوال اٹھتاہے کہ اتنے طویل عرصہ تک ازبک ’تاجک‘ ترکمان اور ہزارہ اقلیتیں کیوں خاموش رہیں؟ ایک وجہ تو یہ تھی کہ حکومت پختونوں کی تھی مگر غلبہ فارسی ( دری) زبان کا تھا۔ کابل مجموعی طور پر فارسی سپیکنگ شہر رہا۔ غیر پختونوں کو اجنبیت کا احساس نہیں تھا۔ پھر سیاسی شعور بھی نہ تھا۔ تاہم ایسا بھی نہیں کہ سب اچھا تھا۔

Read more

افغانستان: خطے میں امریکہ کا پارٹنر بھارت ہے یا پاکستان؟

ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور خارجہ پالیسی کے کار پردازوں کو یہ امید تھی کہ دوحہ میں طالبان اور امریکہ کو میز پر لاکر واشنگٹن اوراسلام آباد میں ہنی مون کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا لیکن یہ توقعات نقش بر آب ثابت ہوئیں۔ برادر شاہ محمود شاہ قریشی پہلی مرتبہ وزیر خارجہ نہیں بنے، وہ پیپلزپارٹی کے زرداری دور میں بھی کچھ عرصے تک اسی عہدے پر فائز تھے، اگرچہ ریمنڈ ڈیوس کا کیس مس ہینڈل کرنے کے بعد یہ قلمدان محترمہ حنا ربانی کھر کے حوالے کردیا گیا لیکن جب ان جیسا گھاک آدمی یہ کہہ کہ اب امریکہ اور افغانستان کے تعلقات میں نئی جہت شروع ہو گئی ہے اور سٹرٹیجک تعلقات بحال ہو گئے ہیں تو خاصی حیرانگی ہوتی ہے۔

میں نے اپنے گزشتہ کالم میں ہی اس رویہ پر نکتہ چینی کی کیونکہ میری رائے یہ تھی کہ پاکستان سے ڈومورکے مطالبے کا لامتناہی سلسلہ جاری رہے گا۔ امریکہ کے نیشنل انٹیلی جنس ادارے کے ڈائریکٹر ڈینئل کوٹس کی سال 2019 ء کی رپورٹ میں جنوبی ایشیا کو درپیش خطرات کے بارے میں خاصی چونکا دینے والی باتیں کہی گئی ہیں۔ چونکہ یہ امریکہ کا نقطہ نگاہ پراناہے اس لئے پاکستان کے لیے قطعاً حیران کن نہیں ہونا چاہیے لیکن اسلام آباد اور راولپنڈی کی طالبان اور امریکہ کو ملانے اور اس کے نتیجے میں اصولی اتفاق ہونے کے باوجود اس کی اہمیت خاصی بڑھ چکی ہے۔

Read more

عثمان بزدار کی سادگی اور ”حرکت تیز تر“ ماڈل

عثمان بزدار کو مبارک ہو۔ اپنے کپتان کی خواہش کے مطابق وہ ”وسیم اکرم پلس“ تو نہیں بن پائے مگر تحریک انصاف کے شدید ترین ناقد بھی ان سے ہمدردی محسوس کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اُڑاتی کلپس کی بھرمار سے اُکتاگئے ہیں۔ بزدار صاحب سے ہمدردی جتانے والے اب یاد دلانا شروع ہوگئے ہیں کہ موصوف کا تعلق جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ ترین علاقے سے ہے۔ اٹک سے رحیم یار خان تک پھیلے پاکستان کے آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے کے حکمران بن جانے کے بعد ان میں غرور نہیں آیا۔

اپنی سادگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ یہ سادگی کہیں سے بھی پرکاری نظر نہیں آتی۔ ”ممی ڈیڈی برگرز“ مگر شہری تعصب میں مبتلا ہوئے اس ”پینڈو“ کو طنز ومزاح کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔ اپنی بات بڑھانے سے قبل اعتراف کرتا ہوں کہ ذاتی طورپر میں بھی بزدار صاحب کی تضحیک مناسب نہیں سمجھتا۔ میری فکر تو یہ ہے کہ ان کی سادگی پر فوکس کرتے ہوئے ہم پنجاب کی سیاست کے حوالے سے کئی اہم ترین پہلو اور سوالات نظر انداز کیے ہوئے ہیں۔

Read more

’’داتا گنج بخش اور سِکھ سردار کی منت‘‘

میں داتا گنج بخش کے مزار کے برابر والی گلی میں لنگر تقسیم کر رہا ہوں۔ میرے سامنے چنے کے پلائو کی تین دیگیں دھری ہیں۔ آگے بڑھے ہوئے ہاتھ ہیں۔ جھولیاں اور شاپر ہیں اور میں انہیں بھرتا جا رہا ہوں۔ یہ 25دسمبر کے بڑے دن کی ایک دھندلی سویر ہے۔ چاول تقسیم کرتے میرا ہاتھ دکھنے لگتا ہے لیکن میں رک نہیں سکتا۔ سوال کرتی‘ بھیک مانگتی‘ غربت زدہ آنکھیں ہیں جو مجھے اس آس میں تک رہی

Read more

پھر طالبان جانیں اور ان کے مخالفین

کئی دوستوں نے ای میلز اور ٹویٹس کے ذریعے شکوہ کیاہے کہ میں نے طالبان اورامریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے بارے میں کچھ نہیں لکھا۔ نظر بظاہر قطر میں حال ہی میں ہوئے ایک رائونڈ کے دوران جو چھ دنوں تک جاری رہا’’بریک تھرو‘‘ ہوگیا ہے۔امریکہ نے وعدہ کیاہے کہ وہ 2020ء کے وسط تک اپنی افواج افغانستان سے واپس بلالے گا۔ طالبان نے یقین دلایا ہے کہ وہ افغان سرزمین کو القاعدہ جیسی تنظیموں کے لئے استعمال نہیں

Read more

قدرت اللہ شہاب سے شاہ فیصل تک

کشمیر کے آخری تاجدار یوسف شاہ چک کو جب مغل حکمرانوں نے پانچ صدی قبل قید اور بعد میں بسواک (بہار) جلاوطن کیا، محکوم و مجبور کشمیری قوم تب سے ہی کسی ایسی ہستی کی تلاش میں ہے، جو انکو بیدردی ایًام سے نجات دلاسکے۔ کشمیر کی آخری ملکہ حبہ خاتون (زون) کی دلدوز شاعری، جس میں دہلی کے حکمرانوں کی بد عہدی اور اپنے محبوب (یوسف شاہ) کی مصیبتوں کی داستان درج ہے، کشمیری لوک ریت کا ایک جزو

Read more

خالی گھونسلہ سنڈروم

جان جوکھوں کی مہم ہے! مجھ معمر شخص کے لیے جان جوکھوں کی مہم!! آٹھ سالہ لڑکا غچہ دے کر اڑتے ہوئے غالیچے پر سوار ہوگیا۔ میرے دیکھتے ہی دیکھتے غالیچہ، جس پر چھت تھی اور آگے کل لگی تھی اوپر اٹھا اڑنے لگا، پھر دور ہوتا ہوتا ایک نقطے کی صورت اختیار کر گیا۔ ابھی میں جیب میں رومال ٹٹول رہا تھا، ادھر وہ نگاہوں سے اوجھل ہوگیا۔ کڑک کی آواز تو نہیں آئی مگر کچھ ہوا ضرور ہوگا۔

Read more

پاکستان اصل کی طرف لوٹ رہاہے

گزشتہ چند ہفتوں میں حکومت پاکستان نے متعدد ایسے فیصلے کیے جو پاکستان کی لیڈرشپ اور اس کے اداروں کی خوداعتمادی کے مظہر ہیں۔ سیاحت کے لیے ایئرپورٹ پر پہنچ کر ویزہ حاصل کرنا یا پھر آن لائن ویزہ جاری کرنے جیسے اقدامات کا اعلان غیر معمولی قوت فیصلہ اور اعتماد کی علامت ہے۔ سیاح تو دور کی بات پاکستانیوں کے بیرون ملک دوستوں اور شراکت داروں کے لیے کل تک ویزہ لینا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا۔ امکان

Read more

’’جھلّی چلی گئی۔ رُوحی بانو‘‘

’’کتاب عُمر کا ایک باب ختم ہوا شباب ختم ہوا اک عذاب ختم ہوا‘‘ روحی بانو کے بھی سب عذاب ختم ہوئے۔ سب آزمائشیں ‘ سب امتحان‘ سب نارسائیاں سب دُکھ درد ختم ہوئے۔ کسی کے بس میں نہیں ہوتا کہ وہ کہاں کس ماحول میں پیدا ہو جائے۔ اس کے بس میں یہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ اپنے ماحول سے فرار ہو جائے۔ اپنا پس منظر پوشیدہ کر کے ’’مہذب‘‘ معاشرے میں شامل ہو جائے۔ روحی بانو بیک

Read more

ایتھنز کے آسٹرے سیزم کی جگہ نیا قانون

کہتے ہیں کہ تقریباً پانچ سو برس قبل مسیح میں یونان کے شہر ایتھنز میں ”آسٹرے سیزم“ کا ایک رواج موجود تھا جس کے تحت شہر والے اپنے رہنما یا اہم فرد کی کسی عہدے پر مسلسل موجودگی سے تنگ آجاتے تو آسٹرے سیزم کے ذریعے اُسے دس برس کے لئے جلاوطن کر دیتے۔ اس کا طریقہ کار کچھ یوں تھا کہ سال کے دسویں مہینے کے چھٹے دن آسٹرے سیزم کرنے کا اعلان کیا جاتا۔ تمام شہری ٹوٹے ہوئے

Read more

نئی حکومت اور کرنے کے کام

مسئلہ بجٹ یا مِنی بجٹ کا نہیں! مسئلہ بنیادی پالیسیوں کا ہے،مسئلہ کامن سینس کا ہے! حکومتیں ملک کو اس طرح کیوں نہیں چلاتیں جس طرح کوئی بزنس مین اپنا کاروبار چلاتا ہے؟وہ بہترین افرادی قوت بھرتی کرتا ہے۔ پیشہ ورانہ صلاحیت رکھنے والے ٹاپ کلاس لوگوں کو منیجر لگاتا ہے۔ ایچ آر کا کام سونپتا ہے اور اکائونٹس اور فنانس کی ذمہ داری دیتا ہے۔ مشاہدہ بتاتا ہے کہ باربرا ٹک مین کا نظریہ درست تھا۔ باربرا ٹک مین

Read more

ق لیگ پی ٹی آئی اختلافات کی چسکہ بھری کہانیاں

آج کے گورنر پنجاب چودھری سرور صاحب کسی زمانے میں برطانوی پارلیمان کے رکن رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تکریم کے بارے میں ان سے زیادہ فکر مند کون ہوسکتا ہے۔دنیا بھر کی پارلیمانوں کی ’’ماں‘‘ کہلاتے فورم کے متحرک رکن ہوتے ہوئے انسانی حقوق کے بارے میں وہ ہمیشہ تشویش میں مبتلا رہے۔ اپنے صوبے میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ہوئی واردات کے بعد مگر انہوں نے یاد دلایا کہ ایسے واقعات دُنیا کے کئی ممالک میں ہوجاتے

Read more

عام انتخابات کا بگل او ر پھیکا پڑتا مودی کا جادو

حال ہی میں بھارت میں حکمران ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جب پانچ صوبائی انتخابات میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، تو کسی نے تبصرہ کیا کہ حالیہ عرصہ میں پہلی بار کشمیر کی برف پوش چوٹیوں سے جنوبی صوبہ تامل ناڈو کے انتہائی کنارے کنہیا کماری تک کا سفر اب بی جے پی کے اقتدار والے صوبوں کو چھوئے بغیر کیا جاسکتا ہے۔ ان صوبوں با لخصوص مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ اور راجستھان

Read more

خواب جھوٹے خواب تیرے خواب میرے خواب بھی

برطانیہ کے وزیراعظم نے لندن پولیس کے سربراہ سے درخواست کی۔ ’’میں ہائوس آف کامنز سے نکلتا ہوں تو ٹریفک کے ہنگامے کی وجہ سے اپنی سرکاری قیام گاہ ٹین ڈائوننگ سٹریٹ پہنچنے میں تاخیر ہو جاتی ہے۔ وہاں غیر ملکی مہمانوں کو وقت دیا ہوتا ہے۔ ان میں سربراہان مملکت بھی ہوتے ہیں۔ کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ دس پندرہ منٹ کے لیے ٹریفک کو متبادل راستے پر منتقل کردیا جائے۔‘‘ ’’نہیں! حضور‘ ایسا نہیں ہوسکتا۔‘‘ پولیس کے سربراہ

Read more

لائسنس ٹو کِل!

میری نسل کے لوگوں نے جو صحافت سیکھی ہے اس میں ذاتی جذبات کو قابو میں رکھنا لازمی تصور کیا جاتا ہے۔ ویسے بھی آپ کی دی خبر یا لکھا ہواکالم چھپنے سے پہلے چند لوگوں کی نگاہ سے گزرتا تھا۔ وہ سخت گیر منصف کی طرح ہم ایسے رپورٹروں کے بیان کردہ حقائق کا جائزہ لیتے۔ ’’مبینہ‘‘ کی سہولت ہوتے ہوئے بھی ان سطروں کو کاٹ دیا جاتا جن کے استعمال سے کسی شخص کی بے جواز بدنامی کا

Read more

منٹو ، کھوٹا سکہ جو اشرفی ہوگیا

لاہورکے وہ لوگ جنہوں نے 18جنوری 1955 کی اداس دوپہرکو ایک جنازہ دیکھا جس میں شرکت کرنے والے معدودے چند لوگ تھے اور جس بلڈنگ سے وہ جنازہ اٹھا تھا، وہاں سے رونے والی عورتوں کی آنے والی آوازیں بھی مدھم تھیں، دیکھنے والوں میں سے چند نے لپک کر جنازے کوکندھا دیا، چند قدم چلے اور پھر اپنی اپنی دکانوں میں واپس چلے گئے، سرگوشیوں میں کہا گیا ’’ یہ اس شرابی کا جنازہ ہے جو روز رات کو

Read more

سپریم کورٹ کا فیصلہ اور گلگت بلتستان

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے بارے میں پائی جانے والی بحث کو سترہ جنوری کو اپنے تاریخی فیصلے کے ذریعے ہمیشہ کے لیے دفن کردیا۔ تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے لکھا: 1۔گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کی موجودہ حیثیت میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ 2۔گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کی آئینی حیثیت استصواب رائے سے طے کی جائے گی۔ 3۔ا ستصواب رائے کے انعقاد تک حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو حقوق دینے کی پابند ہے۔

Read more

چند مغالطے

مندرجہ ذیل واقعات مجھے وٹس ایپ اور فیس بک پر پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ بل گیٹس کبھی پاکستان نہیں آئے مگر یہ واقعہ ان سے منسوب کیا جاتا ہے اسی طرح خلیل جبران نے جب pity the nation نظم لکھی ہوگی اسے بالکل بھی یقین نہیں ہوگا کسی دن اس کی تخلیق کے ساتھ یہ برتاؤ کیا جائے گا۔ ٹھیک اسی طرح جیسے روسی صدر پیوٹن کے نام سے جانے کون اپنے ”افکار“ عام کر رہا ہے۔ یہ سوشل میڈیا

Read more

آوارگی میں ہم نے کتابوں کی سیر کی

لائبریری کے سوا ایک اور مقام ایسا ہے کہ آپ میری آنکھوں پر پٹی باندھ کر مجھے لے جائیے اور میں کچھ دیر کے بعد آپ کو بتا دوں گا کہ آپ مجھے کہاں لے آئے ہیں۔ انارکلی ’مال روڈ اور پاک ٹی ہاؤس کے باہر فٹ پاتھوں پر پرانی کتابوں کا جو جہان ہر اتوار سجتا ہے اپنی زوال پذیر مہک اپنے ساتھ لاتا ہے۔ ایک زمانہ میں میری اتوار کی سویریں اس جہان میں گزرتی تھیں۔ یہ جو فٹ پاتھوں پر بکھرا پرانی کتابوں کا جہان ہوتا ہے اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ ایک سیکولر دنیا ہے۔

ایک غیر وابستہ کائنات ہے۔ یہاں آپ کو دنیاکے ہر موضوع‘ ہر مذہب اور ہر ثقافت کے بارے میں کتابیں مل جائیں گی۔ یہاں تک کہ اگر آپ پورنو گرافی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ذرا سی سرگوشی درکار ہے۔ میرے لکشمی مینشن والے فلیٹ کے عین سامنے ہال روڈ کے فٹ پاتھ پر مقبول خان مقبول برس ہا برس تک فٹ پاتھ پر پرانی کتابوں کے انبار لگائے کاروبار کرتا رہا، یہاں تک کہ بالآخر خود بھی شاعر ہو گیا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاعری اس کے زوال کا باعث بن گئی۔

Read more

سوپور کا قتل عام۔ انصاف کا منتظر

ستم ظریفی یہ ہے کہ پرکاش سنگھ اس وقت بھارت میں پولیس میں اصلاحات اور فورسز میں انسانی حقوق کے تئیں بیدار ی لانے کے بڑے نقیب ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن بھی دائر کی ہوئی ہے اور مختلف اخبارات میں پولیس ریفارمز پر لکھتے رہتے ہیں۔ کئی روز بعد دلّی سے مرکزی وزرا مکھن لال فوطیدار، غلام نبی آزاد کانگریس کی ریاستی شاخ کے صدر مرحوم غلام رسول کارکی معیت میں وارد ہوئے اور ہر ممکن امداد فراہم کرنے کاوعدہ کیا۔

لیکن سوپور کے باشندوں نے حکومتی امداد قبول نہیں کی، بلکہ عوامی سطح جو ریلیف جمع کیا گیا تھا، وہی متاثرین میں تقسیم ہوا۔ انشورنس کمپنیوں نے بھی منہ موڑ لیا جس کے بعد اس وقت کے مرکزی وزیر خزانہ اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی مداخلت کے بعد انشورنس کمپنیوں نے معاوضہ واگزار کرنے کا یقین دلایا تاہم یہ وعدہ بھی ایفا نہ ہو سکا۔ مقامی تجارتی انجمن نے عدالت سے رجوع کر کے انشورنس کمپنیوں سے معاوضہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی مگر چند ہی دکاندارخوش نصیب نکلے۔

Read more

چارٹر آف ڈیموکریسی اور چارٹر آف گڈ گورننس؟

”ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا۔ وگرنہ شہر میں غالبؔ کی آبرو کیا ہے“۔ غالبؔ نے یہ شعر استاد ذوق کی ”نذر“ کیا تھا مگر یہ ہمارے گاؤں کے بابے پر بھی اس حوالے سے درست بیٹھتا ہے کہ ”بھرم کھل جائے ظالم تیرے قامت کی درازی کا۔ اگر اس طرۂ پر پیچ و خم کا پیچ و خم نکلے“۔ درویش نے بچپن میں اپنے گاؤں کا مشاہدہ کیا ہے کہ جس نے اپنی پیدائشی جہالت چھپانا ہوتی تھی وہ کچھ مذہبی اطوار و مقدس الفاظ کا سہارا لیتا تھا اور جس نے شرفاء سے چھیڑ چھاڑ یا بدزبانی و بدکلامی کرنا ہوتی تھی وہ گاؤں کے نمبردار یا چوہدری کی کاسہ لیسی کرتے ہوئے ان کی کٹھ پتلی بن جاتا تھا۔

Read more

’’ازخود‘‘ مسیحا اور منگو کوچوان

کافی اشتیاق سے میرے کئی دوست جیبوں میں پتھر جمع کرتے ہوئے 17جنوری 2018کا انتظار کررہے تھے۔ اس دن جو ’’تبدیلی‘‘ رونما ہوئی ہے مجھے اس کی وضاحت کی ضرورت نہیں۔اس ’’تبدیلی‘‘ کے بعد مگر ذرا سکون وقرار کی توقع باندھی جارہی ہے۔ میرا حال مگر اس ضمن میں سعادت حسن منٹو کے شہرئہ آفاق افسانے ’’نیا قانون‘‘ کے مرکزی کردار منگو کوچوان جیسا ہے۔ اپنے تانگے کی سواریوں کی باتوں کو بہت غور سے سنتے ہوئے اس کے دل

Read more

ہر ڈیل کی ایک صبح ہوتی ہے

یہ اُن دنوں کی بات ہے جب لڑکیاں زیادہ خوداعتماد نہیں ہوتی تھیں۔ اُس وقت اگر کوئی لڑکی بیاہ کر شہر چلی جاتی اور اُس کے سسرال والے ذرا بڑے اور بہتر گھرانے کے مالک ہوتے تو وہ لڑکی کئی دنوں تک شادی کے بھاری بھرکم روایتی لباسوں، نئے نئے چہروں اور ہرطرف سے گھورتی آنکھوں کے باعث بدحواس پھرتی۔ وہ کبھی میز سے ٹکراتی، کبھی اُس سے کوئی برتن ٹوٹ جاتا اور کبھی ہنڈیا جلا دیتی۔ اس منظرنامے میں

Read more

یہ تو بس رونق لگانے کی تیاری

1977ء کی انتخابی مہم کے دوران ایئرمارشل اصغر خان مرحوم نو سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحاد کے اہم ترین رہ نمائوں میں سے ایک تھے۔ اپنی تقاریر میں وہ ذوالفقار علی بھٹو کو ’’کوہالہ کے پل‘‘ پر پھانسی پر لٹکانے کا وعدہ کرتے رہے۔ انتخابی نتائج آجانے کے بعد پاکستان قومی اتحاد کو مگر اقتدار نہیں ملا۔انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کے الزامات لگے۔ اس کے نتیجے میں ایک تحریک چلی۔بھٹو حکومت اس پر قابو پانے میں ناکام رہی۔

Read more

عمران خان عمر فاروق ؓ نہیں تو کیا لی بھی نہیں بن سکتے؟

یہ 1996ء تھا جدید سنگا پور کے معمار لی کوان پیو تین دہائیوں تک وزیر اعظم رہنے کے بعد محض سینئر وزیر کے طور پر کابینہ میں شامل تھے گوہ چوک ٹانگ وزیر اعظم تھے۔ لی کا بیٹا ڈپٹی وزیر اعظم تھا۔ لی اور ان کے فرزند ڈپٹی وزیر اعظم پر الزام لگا کہ انہوں نے جائیداد خریدی اور اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے رعایت (ڈسکائونٹ) حاصل کیا۔ لی کا ردّ عمل اس الزام پر کیا تھا؟ لی

Read more

ایمپریس مارکیٹ ناراض ہے

بچپن کی وہ یادیں بہت دور چلی گئی ہیں جب کراچی کی گڈوانی اور ایڈوانی اسٹریٹ کے مد مقابل بنے ہوئے فٹ پاتھ اور مضبوط دیوار کے ساتھ ساتھ جھونپڑیوں کی ایک قطار چلی گئی تھی۔ ہوا سے ٹاٹ کے پھڑپھڑاتے ہوئے پردے جو ان جھونپڑیوں میں رہنے والوں کی زندگیوں کو کچھ چھپانے، کچھ دکھانے کی کوشش کرتے ۔ یہ جھونپڑیاں وائی ڈبلیو سی اے اور ماما پارسی گرلز اسکول کی پشت پر تھیں ۔ وہ چند برس وہاں رہیں

Read more

پی ٹی آئی حکومت کی ’’وکھری راہ‘‘

صبح اُٹھ کر اخبار کے لئے لکھے کالم پوسٹ کرنے کے لئے انٹرنیٹ کھولا تو وزیر اعظم عمران خان صاحب کی جانب سے آئے ایک ٹویٹ پر نظر پڑگئی۔ اس ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے یاد دلایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد کرنے کے لئے عوام کے دئیے ٹیکسوں سے بے تحاشہ رقوم خرچ کرنا پڑتی ہیں۔اپوزیشن مگر ان اجلاسوں میں حصہ نہیں لیتی۔ وہاں سے واک آئوٹ کرجاتی ہے۔وزیر اعظم نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اپوزیشن کے

Read more

’’کتاب کی خوشبو…مورا کامی اور حنیف کے نئے ناول‘‘

یہ کتاب کی شائع شدہ حرف کی خوشبو ہے جس نے سب سے پہلے میرے بدن کی مساموں میں سرایت کیا۔ میں ابھی موسموں‘ بدنوں اور منظروں کی مہک سے آشنا نہ ہوا تھا جب کتاب کی مہک نے مجھے اپنا اسیر کیا۔ میرے والد صاحب نے زراعت کے بارے میں باقاعدہ درجنوں تحقیقی کتب تصنیف کیں اور تقریباً تیس برس تک’’کاشتکار جدید‘‘ کے نام سے فن زراعت کے بارے میں ایک پرچہ ترتیب دیتے رہے۔ وہ ہمیشہ چارپائی پر

Read more

آئیے ولی خان سے ملتے ہیں

مادر ملت فاطمہ جناح کا کہنا ہے کہ اگر ولی خان میرے جلسے کی صدارت نہیں کریں گے تو میں اس جلسے میں شرکت نہیں کروں گی۔ جب سردار شوکت حیات نے یہ پیغام ولی خان تک پہنچایا تو خان صاحب نے اپنے موقف سے رجوع کر لیا۔ خان صاحب دراصل متحدہ محاذ کےکسی رہنما کوصدارت سونپنا چاہتے تھے، تاہم قائد اعظم کی ہمشیرہ کا اصرار تھا کہ صدارت ولی خان ہی کریں گے۔ 1964 کےصدارتی انتخابات کے سلسلے میں محترمہ

Read more

عمران خاں کے چاہنے والے بھی ان سے مایوس کیوں ہیں

نام کیا لینے۔ ریگولر اور سوشل میڈیا کی بھرمار کی وجہ سے لوگ خوب جانتے ہیں کہ کوئی صحافی درحقیقت کیا سوچتاہے۔ ویسے بھی جدید دور کی صحافت میں کتابوں میں بیان ہوئی ’’غیر جانب داری‘‘ برقراررکھنا ممکن نہیں رہا۔ اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے معاشرے میں ’’حقائق کا تجزیہ‘‘کسی ایک فریق کی حمایت یا مخالفت کا تاثر دئیے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ میرے چند بہت ہی معتبر صحافی دوست ہیں۔ مجھے یا آپ کو ان کی سوچ سے

Read more

سوپور کا قتل عام۔انصاف کا منتظر

یوں تو کشمیر میں ماہ جنوری ہر سال کئی خونچکاں یادوں کے ساتھ وارد ہوتا ہے، جس میں گائو کدل، مگھرمل باغ، ہندوارہ اور برسہلا (ڈوڈہ) میں ہوئے قتل عام شامل ہیں، مگر 6 جنوری1993ء کا دن تجارتی مرکز سوپور کیلئے ایک ایسی قیامت تھی، جو بھلائے بھی نہیں بھلائی جاسکتی۔ دسمبر 1992ء کو ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ دارلحکومت دہلی کے کئی علاقے بھی

Read more

جمعرات کو قُل ہیں

اٹھو کہ اطلاع آ گئی ہے۔ یہ رنگین زرق برق لباس اتارو۔ سیاہ ماتمی کپڑے پہنو۔ بال بکھیر لو۔ پٹکا کمر سے باندھ لو۔ نوحہ گر کو بلائو۔ بین کرے اور ایسا بین کہ دل دہل جائیں۔ سننے والے چیخ اٹھیں۔ پرندے گر کر مر جائیں۔ جنگلوں میں جانور بھاگتے پھریں۔ چلو جنازہ گاہ کی طرف! وقت کم ہے۔ قدم تیز تیز اٹھائو۔ ایسا نہ ہو کہ تدفین ہو جائے۔ ہم مرنے والی کا چہرہ دیکھنے سے محروم رہ جائیں۔

Read more

دنیا تو ہمارے سامنے ہے

پاکستان سے باہر جانے ا ور دنیا گھومنے کا موقع تو ملتا رہا ہے،لیکن ذہنی اور جذباتی طور پر پاکستان کو چند دنوں کے لئے بھی فراموش کردینے کی کوشش میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔ یہ میں اپنی بات کررہا ہوں کیونکہ میں ایک صحافی ہوں اس لئے شاید میری مجبوری ہے کہ میں موازنہ کرنے اور تبصرہ کرنے کا اپنا کھیل کھیلتا رہوں۔ ایک زمانہ تھا جب بیرونی سفر بیشتر صحافتی نوعیت کے ہی ہوتے تھے۔ اب البتہ یہ

Read more

IMF کی معاونت کے بغیر بھی رہ سکتے ہیں مگر…

اکتوبر1996کا غالباََ تیسرا ہفتہ تھا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی دوسری حکومت کا تیسرا سال تھا۔اس حکومت کے بار ے میں ’’سب اچھا‘‘ کا ماحول چل رہا تھا۔ ان دنوں کے آئین کے آرٹیکل58-2(B)کے تحت قومی اسمبلی کو توڑنے کا اختیار رکھنے والے صدر محترمہ کے ’’فاروق بھائی‘‘ تھے اور آرمی کے سربراہ جنرل جہانگیر کرامت تھے جنہیں ہر حوالے سے ’’غیر سیاسی‘‘ کہا جاتا تھا۔نوازشریف کی سربراہی میں قائم متحدہ اپوزیشن بھی ’’تحریک نجات‘‘ وغیرہ سے ناکام ہوکر ’’ٹھنڈی‘‘

Read more

پاکستان کی مٹھی میں کیا ہے: جمہوری غبارہ یا مشرق وسطیٰ کی قیادت

برطانوی جریدے اکنامسٹ نے دنیا میں جمہوریت کی صورت حال کے بارے میں 2018 کی جو رپورٹ مرتب کی ہے اس میں پاکستان میں جمہوریت کو زوال پذیر بتایا گیا ہے ۔ 167 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 112 واں نمبر ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یوں تو دنیا میں جمہوریت پر اعتماد میں کمی کے باوجود لوگوں کے جوش و خروش میں اضافہ ہؤا ہے اور انہوں نے جمہوری عمل میں ووٹ دینے کے علاوہ اپنے حقوق کے

Read more

اسلام آباد میں مساج سنٹر کھولیے۔۔۔؟

نجم حسین سید پنجابی زبان و ادب کے نامور ادیب ہیں۔ ان کی تصانیف دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں داخل نصاب ہیں۔ یہ فقیر منش انسان سول سروس کے اعلیٰ عہدوں پرفائز تھا تو ویگن اور بس پر سفر کرتا تھا۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پنجابی کو نجم حسین سید ہی نے سنوارا اور نکھارا۔ شہرت، پی آر اور سرکاری اعزازات سے بے نیاز سید صاحب ایک ڈرامے میں عجیب منظر پیش کرتے ہیں۔ ایک غریب، بے کس عورت تھانے

Read more

ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی کب تک؟

فرد ہو یا قوم زندگی کی خوبصورتی و رعنائی یہ ہے کہ وہ اپنے آج کے لیے جیے اس سے جو اعتماد آتا ہے وہ ترقی یا سربلندی کا زینہ بنتا ہے لیکن اگر کوئی انسان یہ سمجھے کہ میرا آج تو بہت خراب ہے جو گزرے ہوئے برے کل سے جڑا ہوا ہے لیکن میں آنے والے کل کو اچھا بنانا چاہتا ہوں اگرچہ سوچ یہ بھی برُی نہیں ہے مگر نتائج کے لحاظ سے اس کی آو ¿ٹ

Read more

خطے کا بدلتا منظر نامہ

افغانستان کے صدر اشرف غنی کے خصوصی نمایندے عمر داؤدزئی نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ پاکستان افغانستان میں بحالی امن کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستانی رویہ تبدیل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ افغانستان کے امن اور مذاکرات کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں اس طرح پاکستان کے ساتھ مختلف امورپر بات کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ قبل ازیں افغان

Read more

کہیں سے ’’پیلی جیکٹوں‘‘ والے نمودار نہ ہو جائیں

تحریک انصاف کے چند وفاقی اور صوبائی وزراء نے اپنے سیاسی مخالفین کو خوب لتاڑنے کے بعد اب صحافیوں کو راہِ راست پرلانے کے لئے جو زبان اختیار کررکھی ہے، میں اس کے بارے میں ہرگز حیران و پریشان نہیں ہوں۔ امریکی صدر ٹرمپ کا رویہ بھی ایسا ہی ہے۔ وہ اپنے میڈیا کو مسلسلFake News پھیلانے کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ’’عوام دشمن‘‘ قرار دیتا ہے۔اس کے چاہنے والوں کو لیکن اب بھی یقین ہے کہ وہ واشنگٹن پر کئی

Read more

سوال ہی سوال ہیں۔ جواب ندارد

سچ تو یہ ہے کہ سیاست ہماری اس وقت شدید جمود کا شکار ہے اور یہ حقیقت اتنی حیران کن بھی نہیں۔2014ء کے دھرنے کی بدولت ہمارے ہاں تاج اچھالنے اور تخت گرانے کا ہنگامہ شروع ہوا۔ اس کے بعد پانامہ ہوگیا۔ ان سب ہنگاموں کی بدولت حقیقی نقصان سیاسی عمل اور جماعتوں کو ہوا جس کا اعتراف ہمارے صف اوّل کے رہ نما کرنے سے گھبرارہے ہیں۔ وہ جسے Initiative یا پیش قدمی کہا جاتا ہے ان کے ہاتھ

Read more

تاریخ کا مکروہ ترین سماجی انقلاب

دنیا کا بدترین معاشرتی انقلاب 1990ء کے بعد شروع ہوا۔ اب یہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے، تاریخ کا یہ بدترین، یہ مکروہ ترین، یہ غلیظ ترین، انقلاب کہاں سے پھوٹا؟ افریقہ کے جنگلوں سے؟ نیپال سے جہاں ایک بیوی کے کئی شوہر ہوتے ہیں؟ ایمیزن کے کناروں سے؟ مردم خور وحشیوں سے؟ نہیں! یہ مملکت خداداد پاکستان سے شروع ہوا۔ اس ملک سے جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا۔ جہاں پوری اسلامی

Read more

تعلیمی ادارے کیسے بچوں کی صحت تباہ کر رہے ہیں

رات ملتان میں مادر علمی جامعہ ذکریا میں گزری، مجھے علی الصبح بہاولپور روانہ ہونا تھا۔ تقریباً سواسات بجے کا وقت تھا جب میں تیار ہو کر باہر نکلا۔ گاڑی سڑک پر آئی تو شدید دھند کی وجہ سے چند فٹ کے فاصلے پر بھی کچھ دکھائی نہ دیتا تھا۔ طلوع آفتا ب کا وقت تھا لیکن دھند کی وجہ سے سورج کا نظر آنا ممکن نہ تھا۔ گاڑی چند میٹر آگے یونیورسٹی ہاسٹلز اور ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مرکزی سڑک پر پہنچی تو طلبا و طالبات کو گھروں سے یونیورسٹی لانے والی روٹ کی بسیں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سامنے طلبا و طالبات کو ان کی منزل پر اتار رہی تھیں۔

شدید دھند کے عالم میں بچے بچیاں سردی سے ٹھٹھرتے، جمے ہوئے ہاتھوں کو آپس میں رگڑکر سردی کی شدت کو کم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے تھے۔ گاڑی بسوں کے قریب سے گزری تو ڈرائیور نے احتیاطا رفتار انتہائی کم کر دی۔ طلبا و طالبات کے پاس سے گزرتے ہوئے میں نے دیکھا کہ خشک سردی اور شدید دھند میں بسوں سے اترتے طلبا و طالبات کے چہروں کی رنگت زرد ہورہی تھی۔ سخت حیرت ہوئی کہ ایسے شدید موسم میں اتنی صبح سویرے کلاسز شروع کرنے کی مجبوری کیا ہے۔ تھوڑی سی معلومات کے بعد عقدہ کھلا کہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں کلاسز صبح آٹھ بجے سے شروع ہوجاتی ہیں۔ پنجاب کی تمام جامعات، کالجز اور سکولوں میں بھی صورتحال کم و بیش یہی ہے۔

Read more

فرموداتِ عمران اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت – ناقابل اشاعت کالم

عمران خان نے جس نئے پاکستان کا خواب دیکھا اور پھر طویل سیاسی جدوجہد کے بعد اس کی بنیاد رکھی، اس کا بنیادی فلسفہ ہی یہی تھا کہ سیاست اور کاروبار ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ بانی نیا پاکستان قوم کوغیر مبہم انداز میں لاتعداد مرتبہ یہ بتاچکے ہیں کہ اقتدار کے ذریعے ذاتی کاروبار کو فروغ دینا کرپشن کی بدترین شکل ہے اس لئے کاروباری شخصیات کے سیاست میں آنے پر پابندی ہونی چاہیے۔ (ملاحظہ فرمائیں 16 نومبر 2015 ء کو میانوالی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں کی گئی تقریر) جب انہوں نے یہ بات کی تب بھی ناقدین نے یہ طنز آمیز سوال اٹھایا کہ اعظم سواتی، جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما کیا نمازیوں کے لئے ٹوپیاں بنا کر گھر کا چولہا جلاتے ہیں؟

Read more

سندھ حکومت تحریک ا نصاف کا ’’سومنات‘‘

جعلی بینک اکائونٹس کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے حکم سے قائم ہوئی JIT کے حوالے سے ہمارے ہاں کئی مہینوں سے جو ’’داستانِ امیر حمزہ‘‘ چل رہی ہے،اس میں پیر کے روز ایک نیا موڑ آیا ہے۔ معزز بنچ کی جانب سے آئے چند ریمارکس کی وجہ سے نظر بظاہر بلاول بھٹو زرداری کو اس ضمن میں ’’کلین چٹ‘‘ مل گئی ہے۔ ان کے چاہنے والے خوش ہوگئے۔ میرا تھکا ہارا ذہن مگر خبطی ہوچکا ہے۔ جانے کیوں

Read more

یہ عمارتِ کہنہ ٹوٹ بھی تو سکتی ہے

ہم میں سے کسی کے لیے بھی یہ کوئی نئی خبر نہیں کہ ملک سے باہر چلے جانے والے بعض خاندان اپنی روایات کو بچانے کے لیے اپنی بیٹیوں کی شادیاں پاکستان میں ہی کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ہر حد وانتہا سے گزر جاتے ہیں ۔ ان میں سے بیشتر واقعات انگلستان میں جا کر آباد ہونے والے ان خاندانوں سے متعلق ہیں جن میں سے زیادہ تر دیہی پس منظر رکھتے ہیں ۔تمام افرادِ خانہ مل

Read more

صدر ٹرمپ، افغانستان اور بھارت

افغانستان میں بھارت کے رول اور اسکی ترقیاتی امداد پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے طنزیہ ریمارکس سے ایک ہفتہ قبل ہی بھارتی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ افسربتا رہے تھے کہ توقعات کے برعکس وزیر اعظم نریندر مودی اور ٹرمپ کی یارباشی میں جو گرمیاں اور شوخیاں ایک سال قبل نظر آرہی تھیں ، وہ مفقود ہوگئی ہیں۔ جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوتا ہے کہ خارجہ تعلقات لیڈروں کی ذاتی یا نظریاتی ہم آہنگی سے زیادہ

Read more

تم ایک دن کے لیے اپنا دل ہمیں دے دو

کچھ تو خوشگوار خبریں ہیں اور کچھ یاس پھیلانے والی۔ دونوں کا آپس میں مقابلہ ہے اور بقول ظفر اقبال ؎ در امید سے ہو کر نکلنے لگتا ہوں تو یاس روزن زنداں سے آنکھ مارتی ہے یاس صرف آنکھ نہیں مارتی، غنڈوں کی طرح زبردستی بھی کرتی ہے۔ تاہم اب کے امید کا پلڑا بھاری ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی جو دارالحکومت کی قدیم ترین یونیورسٹی ہے، ایک عرصہ سے انصاف مانگ رہی تھی۔ یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں سابق

Read more

ملک حاکمین: وفاداری بشرط استواری کی مثال

کئی برس وطن سے دور رہنے کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو اپریل 1986 میں وطن لوٹیں تو میں ان دنوں اسلام آباد سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے ’’دی مسلم‘‘ کا ایک مشقتی رپورٹر تھا۔ معقول TA/DAکے بغیر میں محترمہ کی لاہور آمد کے بعد سے پنجاب کے ہر شہر اور قصبے میں جانے والے ان کے قافلے کی ہمراہی کو تیار ہوگیا۔ میری ذمہ داری 10اپریل سے 3 مئی تک پھیلی ہوئی تھی۔ 3 مئی کو محترمہ نے

Read more

کیا تلّون صرف شہنشاہ ہمایوں میں تھا؟

اگر کبھی آذر بائی جان جانے کا تفاق ہو تو گنجہ ضرورجائیے۔ مغربی آذر بائی جان کا یہ شہر عجیب قسمت لے کر آیا۔ دنیا کے دو مشہور شاعروں نے یہاں جنم لیا۔ اس شہر کا نام روسی عہد میں دو بار بدلا گیا۔ استعمار کا دور ختم ہوا تو اصل نام گنجہ واپس آ گیا۔ گنجہ نے دنیا کو جو دو عالمی شعرا دیے ان میں ایک مہستی گنجوی تھی جو ایک دبنگ روشن خیال خاتون تھی۔ یوں سمجھئے

Read more

چھیالیس سال کا لمحہ

نماز عصر ادا کی جا چکی تھی، جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کراچی سے آئے تھے، شاہ خالد کے معالج ڈاکٹر غلام اکبر خان نیازی بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ، منفرد دانشور احمد جاوید، الخدمت کے سربراہ عبدالشکور، برادران حفیظ اللہ نیازی اور وحید چودھری، ڈاکٹر فرید پراچہ، ڈاکٹر حسین احمد پراچہ، مولانا مودودی کے بڑے اور چھوٹے صاحبزادے سید عمر فاروق اور خالد فاروق، میاں طفیل محمد کے فرزند ارجمند احسن اور جماعت اسلامی کے کئی

Read more

نہ بھائی!ہماری تو قدرت نہیں

سینے میں درد ہوا۔ مولانا محترم کو اسپتال لے جایا گیا۔ اینجو گرافی ہوئی۔ پھر اینجو پلاسٹی ہوئی۔ شریانوں میں سٹنٹ ڈالا گیا۔ الحمدللہ! علاج کارگر رہا۔ شفا اُس ذاتِ پاک نے دی جس کے قبضۂ قدرت میں صحت ہے۔ مگر اس شفا کے لیے وسیلہ کون بنے؟ وہ ماہر امراضِ قلب! جس نے پانچ برس لگا کر ایم بی بی ایس کیا۔ پھر مزید پانچ چھے برس لگا کر دل کے امراض میں تخصص کیا۔ کئی تربیتی مراحل سے

Read more

آصف زرداری سے ٹرین چھوٹ چکی

صرف چار ماہ قبل اگست 2018ء کی بات ہے۔ ملک میں صدارتی انتخاب کے لیے جوڑ توڑ عروج پہ تھا، ترپ کا پتا پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ سب پہ بھاری کے نعرے پہ خوش ہونے والے آصف علی زرداری کے ہاتھ میں تھا جو سینیٹ الیکشن میں جوڑ توڑ کے ذریعے مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے کے بعد اتنے پر اعتماد ہو چکے تھے کہ اپنے دیرینہ دوست مولانا فضل الرحمٰن کی بات سننے کے بھی روادار نہ تھے۔

Read more

ٹرمپ کی’’ خوش کلامی‘‘ کے اندر چھپی سفاکی

نیا سال شروع ہوتے ہی امریکی صدر اپنی کابینہ سمیت کیمروں کے سامنے بیٹھ گیا۔ کسی ’’پرچی‘‘ سے رجوع کئے بغیر اپنے دل میں جمع ہوئی کئی باتوں کو برملا بیان کرتا رہا۔ میں اس کی گفتگو کو ابھی تک تین سے زیادہ بار دیکھ چکا ہوں۔ اس پر مشتمل Transcript کو بھی دوبار پڑھا ہے۔ اس کی گفتگو کے تفصیلی تجزیہ کی خاطر مگر چند باتوں کو ازسرنو دھیان سے سننا پڑے گا۔ ایک عام پاکستانی ہوتے ہوئے میرا

Read more

ٹرمپ عمران خان ملاقات زیادہ دور کی بات نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ہمارے وزیراعظم عمران خا ن کی طرح رجائیت پسند ، دبنگ اور یوٹرن کی ماہر شخصیت ہیں۔گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ میں پاکستان کی نئی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔ یہ ملاقات اب زیادہ دور کی بات نہیں۔ اسی سانس میں ٹرمپ نے امریکا کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا دفاع کرتے ہوئے اسے درست اقدام قراردیا۔انہوں

Read more

3019ء

پچھلے ایک ہزار برس میں جو کچھ ہوا حیران کن تھا۔ مگر اب کے ہزار برس پورے ہوئے تو جو نہ ہو سکا وہ زیادہ حیران کن تھا۔ ہزار برس کے عرصہ کو اہل فرنگ ملی نیم (Millennium) کہتے ہیں۔ کچھ سفید فام اسے ’’کلوائیرز‘‘ (Killoyears) کا نام بھی دیتے ہیں۔ سو سال گزریں تو ایک صدی بنتی ہے۔سو صدیاں بیت جائیں تو ایک ملی نیم پورا ہوتا ہے۔ احمد ندیم قاسمی نے کہا تھا ؎ پل پل میں تاریخ

Read more

’’بنگلہ دیش ماڈل،، کے اطلاق کی خواہش

تحریک انصاف کے اتاولے پن کی وجہ سے ہم گزشتہ کئی دن سندھ پر ’’تبدیلی‘‘ کی ممکنہ یلغار کا تماشہ دیکھنے میں مصروف رہے۔ دریں اثناء یاد ہی نہیں رہا کہ جنوبی ایشیاء میں بنگلہ دیش نام کا بھی ایک ملک ہے۔ یہ 1947سے 1971 تک مشرقی پاکستان کہلاتا تھا۔ مشرقی پاکستان کی تاریخ کئی حوالوں سے قیام پاکستان کی بنیاد بھی تھی۔ برطانوی استعمار نے فقط اپنی انتظامی ضروریات کے لئے بنگال نامی صوبے کو جو کبھی آج کے

Read more

’’طوطا کہانی اور اندھی حویلی کے اسرار‘‘

ہم سب چھجو بھگت کا چوبارا ‘ ایبک کا مزار اور لاہور کا قدیم ترین پُرتگالی کلیسا دیکھنے کے بعد جہاں کبھی ’’مکتبہ جدید ‘‘ ہوا کرتا تھا اور میں بچپن میں حنیف رامے صاحب سے کتابیں خریدنے آیا کرتا تھا اور اس کے آگے جو فٹ پاتھ تھا‘ وہاں ساغر صدیقی کا ڈیرہ ہوا کرتا تھا‘ . میں اور یوسف کامران اکثر ساغر کے ساتھ فٹ پاتھ پر بیٹھ کر گپیں لگایا کرتے تھے‘ اس فٹ پاتھ کے پار

Read more

ایاز خانہ بدوشوں کے ساتھ

آج مریخ کے سفر کی باتیں ہو رہی ہیں اورکچھ زمانہ پہلے ہم کارواں بنا کر سفر کرتے تھے۔ ہمارے مشہور سیاح وہ ابن بطوطہ ہوں یا مارکو پولو سب ہی اپنے اونٹوں اورگھوڑوں پر اپنا سامان لادے سیکڑوں میل کا سفر کرتے تھے ۔ خانہ بدوش کہلاتے تھے، دوسرے لفظوں میں یہ کہہ لیجیے کہ گھرکا سامان شانوں پر اٹھائے نگری نگری پھرتے تھے ۔ حیدرآباد کی دو دوستوں امر سندھو اورعرفانہ ملاح کو خیال آیا کہ وہ کیوں

Read more

فارورڈ بلاک جانچنے کا آسان طریقہ

بچپن سے’’ٹھنڈا کرکے کھائو‘‘ والی بات سنتے چلے آرہے ہیں۔اس حقیقت کا بھی ذاتی طورپر کئی بار ادراک ہوا کہ کھانا وہی لذیذ ہوتا ہے جسے ٹھنڈی آنچ پر مناسب وقت لے کر پکایا جائے۔ تحریک انصاف کے لوگ مگر اتاولے ہیں۔ہر وقت جھپٹ کر پلٹنا اور پلٹ کر جھپٹنے کے جنون میں مبتلا۔ ایک حوالے سے ان کی آنیاں جانیاں موجودہ حکومت کو کئی سنگین معاملات سے توجہ ہٹانے میں مدد دیتی ہیں۔مثال کے طورپر اس وقت میری دانست

Read more

داعش اور بھارت۔سازش یا حقیقت

حال ہی میں بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی یعنی این آئی اے نے دہلی اور اترپردیش میں تقریباً16مقامات پر چھاپہ ماری کرکے 10افراد کو حراست میں لیا۔ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش یا آئی ایس آئی ایس کے نئے ماڈل حرکت الحرب الاسلام کے بینر تلے یہ افراد 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی کے پولیس ہیڈکوارٹر اور ہندو انتہا پسندو ں کی مربی تنظیم آر ایس ایس کے دفتر پر حملے

Read more

کُکڑا دَھمی دیا

ایک زمانہ گزر چکا ہے۔ ہم ایک اور زمانے میں اتر چکے! ایک اور زمانہ جو مختلف ہے۔ سنّاٹا ہے۔ گہرا سنّاٹا۔ رات لمبی ہے اور کالی! کہیں کہیں کوئی تارا نرم مدہم لَو دے رہا ہے۔ چاند کب کا رخصت ہو چکا ہے۔ دور سے آواز آتی ہے اندھیرے کھیتوں کے اوپر آہستہ آہستہ پر پھیلاتی۔ کُکڑا دھمی دیا کُویلے دِتی اَیی بانگ ماہیا ٹور بیٹھی تے میکوں پچھوں لگا ارمان اے پَو پھٹے کے مُرغ! تونے ناوقت اذان

Read more

’’سندھ سے آئی چیخوں‘‘ سے لطف نہ اٹھائیں

جان کی امان پاتے ہوئے دست بستہ عرض کروں گا کہ احتساب کیجئے۔ ٹھوک بجاکر کیجئے۔ ’’سندھ سے آئی چیخوں‘‘ کا مگر فاتحانہ انداز میں ذکر نہ کریں۔ ’’سندھ سے آئی چیخوں‘‘ کا اس انداز میں ذکر ہو تو تاثر وہاں کی حکمران جماعت کے احتساب تک محدود نہیں رہتا۔ خرم شیر زمان جیسے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے مسلسل لگائی بڑھکوں کی بدولت اس صوبے کو بلکہ فتح کرنے کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے۔ سندھ کو

Read more

کوہالہ ہائیڈل پاور منصوبہ بھی نہ شروع ہو سکا

دار الحکومت مظفر آباد میں گذشتہ چند ماہ سے شہری کوہالہ ہائیڈل پاور منصوبے کے موجودہ ڈِزائن کو تبدیل کرانے کے لیے احتجاجی مہم چلا رہے ہیں۔ ڈھائی بلین امریکی ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز، دسمبر 2018ء تک شروع ہونا تھا جو عوامی احتجاج کے باعث تعطل کا شکار ہے۔ یاد رہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری کے تحت براہ راست سرمایہ کاری کا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

Read more

’’اسپتال روڈ کے فوٹو گرافر اور قطب الدین ایبک کا مزار‘‘

ہم میو ہسپتال سے باہر آ کر اسپتال روڈ پر چلتے ایبک روڈ کی جانب رواں ہو گئے جہاں ہم نے قطب الدین ایبک سے ملنا تھا‘ ہو سکتا ہے وہ چوگان کھیلتا ابھی تک گھوڑے سے نہ گرا ہو۔ ایک روایت ہے کہ اس نے کسی خاتون سے بد سلوکی کی تھی اور یہ اس کی بد دعا تھی جس کے نتیجے میں وہ پولو کھیلتا گھوڑے سے گر کر مر گیا۔ مجھے اس روایت کو تسلیم کرنے میں

Read more

وہ لڑکی لال قلندر تھی

27 دسمبر آئی اور گزر گئی۔ یہ ہماری ایک شعلہ بیاں اور شعلہ بہ جاں سیاسی رہنما کی شہادت کا دن تھا۔ ہم نے ان کے قتل پر آہ و بکا کی اور ان لوگوں کو جی بھر کر برا بھلا کہا جو ان کے قتل کے ذمے دار تھے۔ سندھ میں صوبائی سطح پر چھٹی ہوئی اور ان کی یاد میں بھرپور جلسے جلوس بھی ہوئے لیکن ہم میں سے اکثر نے یہ نہیں سوچا کہ وہ جو ایک

Read more

نیند کیوں رات بھر نہیں آتی

پھر یوں ہوا کہ آنکھوں سے نیند اچانک روٹھ گئی۔ بے خوابی کی حالت مسلسل رہنے لگی۔ ساری ساری رات چھت کو تکنا اور کڑیوں کو گننا معمول ہو گیا۔ اسی دوران فشارِ خون بھی بڑھ گیا۔ ہاتھوں میں رعشہ آنے لگا۔ قدم لرزنے لگے۔ سانسیں بے ترتیب ہونے لگیں۔ دل کی دھڑکنوں میں توازن ختم ہونے لگا۔ تبخیر معدہ کی شکایت بھی پیدا ہونے لگی۔ اچانک دل میں وسوسے سر اٹھانے لگتے۔ اگر کبھی آنکھ لگ جاتی تو کھٹکے

Read more

تحریکِ انصاف کی حکومت اپنے پائوں پر کلہاڑی کیسے مار رہی ہے؟

جہلم شہر کی آبادی پونے دو لاکھ ہے‘ چکوال کی تقریباً دو لاکھ۔ اتنی ہی میر پور کی ہو گی۔ دینہ کی ساٹھ ہزار ہے۔ گوجر خان کی بھی ڈیڑھ لاکھ سے کیا کم ہو گی۔تحصیل کلر سیداں کی آبادی سوا دو لاکھ ہے۔ پھر کہوٹہ شہر اور تحصیل ہے۔ سوہاوہ ہے۔ مندرہ اور روات ہیں۔ یہ وہ قصبے ہیں جن کے نام ہمیں معلوم ہیں۔ ان سے مفصل وہ سینکڑوں قریے ہیں جو جہلم‘ چکوال ‘ گوجر خان ‘

Read more

لوٹ کھسوٹ کی کہانیاں اور دشوار ہوتے معمولات زندگی

میری ناقص رائے میں بات اب نواز شریف اور آصف علی زرداری کو سیاست سے ’’مائنس‘‘ کرنے تک محدود نہیں رہی۔نواز شریف کے ضمن میں یہ عمل تو جولائی 2017ء میں ہوچکا ہے۔ پانامہ دستاویزات کے انکشاف کے بعد چلے طویل عدالتی عمل کے بعد وہ سپریم کورٹ کے ہاتھوں تاحیات نااہل ہوگئے۔ جیل کی سزائیں انہیں نااہلی کے بعد سنائی گئی ہیں۔ ان سزائوں کے خلاف اپیلوں کے لئے مختلف عدالتی مراحل سے گزرنا ہوگا۔ فرض کیا کہ دو

Read more

اور پھر میاں نوازشریف جیل چلے گئے

میاں محمد نوازشریف کے جیل چلے جانے کا دکھ نون لیگ والوں کی طرح مجھے بھی بہت ہے۔ وہ اس ملک کے تین بار وزیراعظم رہے۔اسی کی دہائی سے ایک ہنگامہ شب وروز برپا رہا اورمحمد نواز شریف کا ڈنکا لگ بھگ چالیس برس تک بجتارہا۔ اب قیدی نمبر 4470 کو دیکھ کر دل خوف سے لرز اٹھتاہے۔ ان کا مقدمہ حتمی طور پر کیا رخ اختیار کرے گا ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔عدالت سے ریلیف ملنے کا امکان

Read more

اٹلی میں اردو شاعری کا تذکرہ

جب لوگوں نے سنا کہ میں دسمبر میں یورپ جارہی ہوں تو سب نے یک زبان کہا ’’بائولی ہوئی ہو، لوگ گرمیوں میں وہاں جاتے ہیں۔ تمہارے سر میں پھوڑا نکلا ہے۔ ‘‘ میں نے ہنس کے کہا کیا کروں اٹلی کے یونیورسٹی اساتذہ نے مل کر میری نظموں کا اطالوی زبان میں ترجمہ کیا۔ اس کو شائع کیا اور اس کے باقاعدہ افتتاح اور سات یونیورسٹریز میں پڑھنے اور مکالمہ کرنے کے لئے مجھے بلایا جارہا ہے۔ اس سےپچھلے

Read more

علی رضا عابدی کا قتل، امید مٹانے کی کوشش

رات کے کھانے سے فراغت پاکررضائی میں لپٹا کتاب پڑھ رہا تھا کہ فون کی گھنٹی بجی۔ کسی نامعلوم فرد کی جانب سے Whatsapp کے ذریعے ایک خبربھجی گئی تھی۔ دیکھا تو اعتبار نہیں آیا۔ ٹویٹر سے رجوع کیا۔ تصدیق ہوگئی کہ سید علی رضا عابدی کو کراچی میں ان کے گھر کے باہر گولیوں سے ہلاک کردیا گیا ہے۔ قاتل ممکنہ طورپر ایک موٹرسائیکل پر آئے تھے۔اپنے ہدف کا شکار کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ یہ

Read more

قائد اعظم ثانی سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے

جتنی مخالفت محمد علی جناح کی ہوئی‘ کیا اُس زمانے میں کسی کی اس سے بڑھ کر بھی ہوئی؟ جن ہندوئوں نے کہا تھا کہ ہندوستان صرف اُن کی لاشوں پر تقسیم ہو سکے گا‘ اُن ہندوئوں کو آخر کیا چاہیے تھا اگر محمد علی جناح کے خلاف مالی بددیانتی کا کوئی ثبوت مل جاتا؟ ان کی تو لاٹری نکل آتی! برصغیر کے مسلمانوں کو وہ آسانی کے ساتھ قائل کر لیتے کہ یہ شخص دولت کا رسیا ہے اور

Read more

آج مرغی اور کبوتروں کی افزائش جیسے موضوعات کی ضرورت ہے

آپ کا وقت بچانے کے لئے آغاز ہی میں بتائے دیتا ہوں کہ میں اس کالم میں نواز شریف کو پیرکے روز سنائی سزا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہارکرنے نہیں جارہا۔ بہت عرصہ قبل یہ دریافت کیا تھا کہ ہم بطور قوم اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوچکے ہیں۔ اس تقسیم کی شدت کا علم ہونے کے باعث مجھے خبر ہے کہ میں غیر جانبدارانہ صحافت کے تمام اصولوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سیاسی تقسیم سے بالاترقانونی ماہرین سے رجوع کرنے کے بعد اگر اس نتیجے پر پہنچوں کہ سابق وزیر اعظم کو بالآخراپنے کیے کی سزا مل گئی تو موصوف کی محبت میں مبتلا لوگ اعتبار نہیں کریں گے۔ میری رائے کو رد کردیا جائے گا۔ کئی لوگ اس ضمن میں ہوئے صحافتی لیگ ورک کو دیکھ نہیں پائیں گے۔ میری کاوش کو بلکہ حکمران وقت کی توجہ اور شفقت حاصل کرنے کی مشق ٹھہرایا جائے گا۔

میری رائے اس کے برعکس ہو تو اسے نواز شریف کے مخالفین تسلیم نہیں کریں گے۔ ”لفافہ صحافت“ کے طعنے دیے جائیں گے۔ فلسفے کا طالب علم ہوتے ہوئے ”معروضی حقیقت“ جاننے کے مختلف النوع تصورات کو رٹا لگاکریادرکھنا ضروری تھا۔ وہ یاد تو اب بھی ہیں لیکن عملی زندگی میں کام نہیں آرہے۔ کم از کم سیاسی حوالوں سے ”حقیقت“ وہی ہے جو آپ ذاتی طورپر سمجھتے ہیں اور صحافیوں سے فقط اس کا اثبات چاہتے ہیں۔

Read more

کینسر پاکستان میں پھیلتا جا رہا ہے

اندرون لاہور سے تعلق رکھنے والا 38 سالہ سہیل لطیف منہ کے کینسر میں مبتلا ہے۔ اس کی آدھی زبان دائیں جانب سے مکمل سیاہ ہے ‘جو ایک ناسور نما پھوڑے کی مانند منہ کھولتے ہی واضح دکھائی دیتی ہے۔ ہاتھ میں میڈیکل ہسٹری اور بیسیوں معائنہ جاتی رپورٹیں تھامے سہیل لطیف اس قدر تکلیف میں تھا کہ ڈاکٹر کو جواب دینے کے لئے اس کی ہمشیرہ کو آگے بڑھنا پڑا۔ چار بیٹیوں کا باپ چھے بہنوں کا اکلوتا بھائی

Read more

بابری مسجد بنام لاہور کی شہید گنج مسجد۔کون ہے کتنا لبرل اور سیکولر

ایک امریکی تھنک ٹینک بروکنگز انسٹیٹیوشن کے ایک حالیہ تجزیہ کے مطابق اگلے سال مئی 2019ء کے عام انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 543رکنی لوک سبھا میں 179نشستوں پر سمٹ جائیگی۔ یعنی اگر موجودہ عوامی رجحان برقرار رہتا ہے ، تو 2014ء کے مقابلے اسکی 107سیٹیں کم ہوجائیں گی۔ شاید وزیرا عظم کو بھی اس کا ادراک ہوچکا ہے، اسلئے وہ عندیہ دے رہے ہیں کہ 2019ء

Read more

کوئی نئی گیم لگ رہی ہے ؟

پیر کی صبح اُٹھا تو گھر میں بجلی نہیں تھی۔ کوئی تکنیکی مسئلہ بتایا گیا جسے درست ہونے میں وقت درکار تھا۔ بجائے غصے سے بوکھلانے کے مطمئن رہا کہ گیس کی فراہمی جاری ہے۔ شعلے کی حدت اگرچہ خاطر خواہ نہیں تھی۔ اطمینان یہ سوچ کر بھی محسوس ہوا کہ اگر بجلی موجود ہوتی تو معمول کے مطابق یہ کالم لکھنے سے اپنے دن کا آغاز کرنے کے بجائے ٹی وی کھول لیتا اور اس فیصلے سے متعلق Coverage

Read more