الیکشن میں غیر ملکی مداخلت کے شواہد نہیں ملے: امریکی حکام

سیکیورٹی حکام کے بقول امریکہ کے مخالف کسی بھی ملک کی جانب سے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی نشان دہی نہیں ہوئی جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ امریکی عوام کے ووٹ سے ہی اگلا صدر منتخب ہو گا۔

امریکہ کی سائبر سیکیورٹی اینڈ انفرا اسٹرکچر ایجنسی (سی آئی ایس اے) کے سربراہ کرسٹوفر کریبز نے بدھ کی شب جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہمارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کسی غیر ملکی دشمن نے امریکیوں کو ووٹ ڈالنے یا ووٹوں کی گنتی میں اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔”

Read more

پاکستان امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں، ایران کا پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان

پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں جس بھی امیدوار کی جیت ہو گی اسلام آباد اس کے ساتھ کام کرنے کا منتطر ہے۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ کا یہ بیان امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے موقع پر سامنے آیا ہے جب پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ کا صدر علوی کو خط، سابق چیف جسٹس پر الزامات

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی عیسیٰ فائز کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے صدر مملکت عارف علوی کے نام ایک خط میں الزام عائد کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو منی ٹریل اور جائیدادیں خریدنے کے لیے فنڈز کے ذرائع کے بارے میں پوچھنے پر مجبور کیا گیا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس عظمت سعید نے اپنی ریٹائرمنٹ سے چھ دن قبل جسٹس قاضی عیسیٰ فائز کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی۔ کیوں کہ انہیں توقع تھی کہ ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل ریفرنس کی سماعت مکمل ہو جائے گی۔

Read more

جاوید اختر کا کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ

بھارتی فلمی صنعت سے وابستہ مصنف اور شاعر جاوید اختر نے ممبئی میں اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

جاوید اختر نے مغربی ممبئی کے علاقے اندھیری میں میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کنگنا راناوت نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر میڈیا کو دیے گئے بیانات اور تبصروں میں بے بنیاد تبصرے کیے جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔

Read more

ڈیمو کریٹک پارٹی کا انتخابی نشان گدھا اور ری پبلکنز کا ہاتھی کیوں؟

امریکہ کی دو اہم سیاسی پارٹیاں یعنی ڈیموکرٹیک پارٹی اور ری پبلکن پارٹی گدھا اور ہاتھی کے علامتی نشانات سے منسوب ہیں۔ یہ دونوں پارٹیاں انتخابات اور دیگر موقعوں پر خود کو ان نشانات کے ذریعے متعارف کراتی ہیں۔

سوال یہ ہے کہ ایک ایسی دنیا میں جہاں شیر، چیتے اور شاہین اور عقاب وغیرہ کو طاقت اور دلیری کی علامت سمجھا جاتا ہے وہاں گدھے جیسے مسکین اور ہاتھی جیسے موٹی کھال رکھنے والے جانوروں کو دنیا کے سب سے طاقت ور ملک کی دو سب سے بڑی پارٹیوں نے اپنی شناخت اور پہچان کے لیے کیوں چنا؟

Read more

پاکستان میں اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی مزید بڑھنے کا اندیشہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح گزشتہ کئی ماہ سے 10 فی صد سے کم ہونے کے باوجود اشیا خور و نوش کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

اشیا خور و نوش کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی مزید بڑھنے کا اندیشہ برقرار ہے اور اکتوبر میں سالانہ بنیاد پر غذائی اشیا کی قیمتوں میں 16.53 فی صد اضافہ جب کہ ماہانہ بنیادوں پر 3.9 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Read more

بھارت: معروف صحافی ارنب گوسوامی گرفتار

بھارتی نیوز چینل ‘ری پبلک ٹی وی’ کے ایڈیٹر انچیف ارنب گوسوامی کو بدھ کی صبح ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں مبینہ طور پر ایک شخص کو خود کشی پر اکسانے کے ایک پرانے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق انہیں ایک 53 سالہ انٹیریئر ڈیزائنر کو مبینہ طور پر خود کشی کے لیے اُکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مذکورہ آرکیٹکٹ اور ان کی والدہ نے 2018 میں ری پبلک ٹی وی کی جانب سے مبینہ طور پر معاوضے کی عدم ادائیگی پر خود کشی کی تھی۔

Read more

روہت شرما فٹ ہیں یا ان فٹ، معاملہ مزید الجھ گیا

بھارت کے کرکٹر روہت شرما فٹ ہیں یا ان فٹ، یہ معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔ ایک جانب انہیں کرکٹ بورڈ نے دورۂ آسٹریلیا کے لیے ان فٹ قرار دے کر باہر کر دیا تھا۔ تو دوسری جانب روہت شرما نے انڈین پریمیئر لیگ کا میچ کھیل کر خود کو فٹ ثابت کیا ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ کا ووٹوں کی گنتی روکنے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں اپنی فتح کا قبل از وقت اعلان کرتے ہوئے کئی ریاستوں میں تاحال جاری ووٹوں کی گنتی روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

امریکی سینیٹ کے انتخابات: کون جیتا، کون ہارا؟

امریکی کانگریس کے ایوانِ بالا سینیٹ کے 35 اراکین کے انتخاب کے لیے بھی ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے اُمیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

ریاست ایریزونا اور کولوراڈو میں ڈیمو کریٹک اُمیدوار، ری پبلکن سینیٹرز کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

ریاست ایریزونا سے ڈیمو کریٹک پارٹی کے مارک کیلی نے ری پبلکن سینیٹر مارتھا میک سیلی کو شکست دی ہے۔ مارتھا جان مکین کے انتقال کے بعد اس نشست پر سینیٹر بنی تھیں۔

Read more

امریکی انتخابات میں کامیاب اُمیدوار ‘عبوری عرصے’ میں کیا کرے گا؟

امریکہ میں صدارتی انتخاب جیتنے والا اُمیدوار تین ماہ کے دوران سرکاری عہدوں پر تعیناتیوں، کابینہ کی تشکیل سمیت 20 جنوری کو حلف برداری کی تقریب تک کئی اہم اُمور سر انجام دیتا ہے۔

نومبر کے پہلے ہفتے میں پولنگ کے دن سے لے کر 20 جنوری کو حلف برداری تک کے عرصے کو ‘ٹرانزیشن پیریڈ’ یا عبوری دور کہا جاتا ہے۔

Read more

امریکی انتخابات: حریف سے کم ووٹ لینے کے باوجود صدر منتخب ہونے والے امیدوار

امریکہ کی تاریخ میں پانچ بار ایسا ہوا ہے کہ کوئی صدارتی امیدوار انتخابات میں عوام کے اکثریتی ووٹ لینے میں تو کامیاب نہیں ہوا لیکن منصبِ صدارت تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صدر کا انتخاب براہِ راست ووٹنگ سے نہیں ہوتا بلکہ 50 ریاستوں میں ووٹرز ڈیلیگیٹس یعنی مندوبین کا انتخاب کرتے ہیں۔ جس صدارتی امیدوار کے مندوبین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے وہ وائٹ ہاؤس کا مکین بن جاتا ہے۔
امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صدر کا انتخاب براہ راست ووٹنگ سے نہیں ہوتا بلکہ 50 ریاستوں میں ووٹرز ڈیلیگیٹس یعنی مندوبین کا انتخاب کرتے ہیں۔ جس صدارتی امیدوار کے مندوبین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے وہ وائٹ ہاؤس کا مکین بن جاتا ہے۔

Read more

امریکہ: کانگریس اور 11 ریاستی گورنرز کے انتخاب کے لیے بھی پولنگ

امریکہ میں منگل کو صدر اور نائب صدر کے انتخاب کے علاوہ ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 اور 100 رکنی سینیٹ کی 35 نشستوں پر بھی انتخاب ہو رہا ہے جب کہ 11 ریاستوں میں نئے گورنرز کا بھی انتخاب کیا جا رہا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس تک چاہے جو بھی اُمیدوار جائے، لیکن کانگریس کے انتخابات کے نتائج بھی ملکی سیاست پر اثر انداز ہوں گے۔

Read more

صدارتی انتخاب سے حلف برداری تک: کب کیا ہوگا؟

امریکہ میں صدارتی انتخابات میں اُمیدوار کی کامیابی کے اعلان کے بعد بھی اقتدار کی منتقلی کا عمل لگ بھگ ڈھائی ماہ میں مکمل ہوتا ہے۔ نومبر کے پہلے پیر کے بعد آنے والے منگل کو ہونے والی پولنگ سے لے کر نئے صدر کی 20 جنوری کو حلف برداری تک کے اس عرصے کو ‘عبوری دور’ کہا جاتا ہے۔

Read more

امریکہ کے انتخابات میں 270 کا ہندسہ اہم کیوں؟

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں 270 کے ہندسے کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ یہ ہندسہ خوش بختی کی علامت ہو یا نہ ہو، لیکن اس تعداد کے برابر یا اس سے زیادہ مندوبین یعنی ڈیلیگیٹس کے انتخاب پر کوئی امیدوار وائٹ ہاؤس تک پہنچ سکتا ہے۔

امریکہ کی صدارت کا فیصلہ پاپولر ووٹ یعنی براہِ راست عوام کے ووٹ سے نہیں ہوتا۔ صدر کے چناؤ کا فیصلہ ایک ایسے نظام کے ذریعے ہوتا ہے جس کے دو مراحل ہیں۔

Read more

ارلی ووٹنگ کے ذریعے ساڑھے نو کروڑ امریکی ووٹ کا حق استعمال کر چکے

امریکہ کے تین نومبر کے صدارتی انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی ایک بڑی تعداد ارلی ووٹنگ کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کر چکی ہے۔

یونیورسٹی آف فلوریڈا کے امریکی الیکشن کے ایک پراجیکٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ پیر کے روز تک ساڑھے نو کروڑ امریکی اپنے ووٹ کا حق استعمال کر چکے تھے، جو دورِ جدید میں انتخابات سے قبل ڈالے جانے والے ووٹوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

Read more

آسٹریا: ویانا میں دہشت گردوں کا حملہ، تین شہری اور ایک حملہ آور ہلاک

یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پیر کی شب چھ مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک اور کم از کم 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

ویانا پولیس چیف نے منگل کو نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک خاتون اور دو مرد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read more

مسلم لیگ (ن) کا اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ اور وزیر داخلہ کی وارننگ، آگے کیا ہو گا؟

لاہور — موسمِ خزاں کی آمد کے باوجود پاکستان میں سیاسی درجۂ حرارت اب بھی زیادہ ہے۔ ایک جانب جہاں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے تو وہیں مسلم لیگ (ن) کے اسیٹبلشمنٹ مخالف بیانیے اور حکومتی وزیر کی وارننگ کے بعد سیاسی ماحول میں تلخی بڑھتی جا رہی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ کے پاکستانی سیاست میں کردار کے بارے میں جو باتیں پہلے بند کمروں اور سرگوشیوں میں ہوتی تھیں۔ اب وہ سیاسی اجتماعات اور چوراہوں میں ہونے لگی ہیں۔ اِس تمام صورتِ حال پر وائس آف امریکہ نے پاکستان کے چند معروف تجزیہ کاروں سے بات کی ہے۔

Read more

کامیابی کی صورت میں ٹرمپ یا بائیڈن کی پاکستان پالیسی کیا ہو گی؟

اسلام آباد —  دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے عوام، سیاسی اور حکومتی حلقے بھی امریکی صدارتی انتخاب کے حتمی نتائج کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

پاکستان کی سیاسی قیادت سمجھتی ہے کہ اگرچہ اس صدارتی انتخاب کے نتیجے میں امریکہ کے نئے سیاسی دور میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بڑی تبدیلی تو واقع نہیں ہو گی لیکن اس کے دنیا اور بالخصوص ایشیائی خطے میں دورس اثرات مرتب ہوں گے۔

Read more

ہر سال پانچ نئی بیماریوں میں سے ایک وبائی شکل اختیار کر سکتی ہے: ماہرین

ویب ڈیسک — ماہرین کا کہنا ہے کہ دُنیا بھر میں ہر سال پانچ نئی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں سے ایک کرونا وبا کی طرح وبائی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

دُنیا کی مختلف حکومتوں کے تعاون سے سائنس اور وبائی امراض کے ماحول پر اثرات کے حوالے سے چند روز قبل ایک ورچوئل ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

Read more

ترکی زلزلہ: 81 ہلاکتیں، تین روز بعد ملبے سے دو بچیاں زندہ نکال لی گئیں

ترکی کے تیسرے بڑے شہر ازمیر میں جمعے کو آنے والے شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے اور لوگوں کو ریسکیو کرنے کا کام چوتھے روز بھی جاری ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے پیر کو دو بچیوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا جو دو روز سے زائد عرصے تک ملبے میں دبے رہنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں۔

Read more

کابل یونیورسٹی میں فائرنگ، سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ

افغانستان کی کابل یونیورسٹی میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جہاں سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

​کابل یونیورسٹی میں فائرنگ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں طلبہ کو ادھر اُدھر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Read more

وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون؟ امریکی عوام منگل کو فیصلہ سنائیں گے

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ تین نومبر کو ہو گی جس کے لیے صدارتی اُمیدواروں کی انتخابی مہم بھی آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن صدارتی انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی ریاستوں میں ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے میں کوشاں ہیں۔

Read more

یمن میں خواتین کے لیے خواتین کا کیفے

مشرق وسطیٰ کے ملک یمن میں ‘خواتین کے لیے خواتین کا کیفے’ کھل گیا ہے۔ جی ہاں یہ کیفے صرف خواتین کے لیے ہے جہاں مردوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک کی طرح یمن میں بھی خواتین کاروبار نہیں کرتیں۔ مردوں کی اجارہ داری والے معاشرے میں خواتین کے کام کرنے کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔

Read more

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہینم گیبراسس نے کہا ہے کہ اُن سے ملنے والے ایک شخص کے کرونا مثبت آنے کی وجہ سے وہ خود کو قرنطینہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اُن میں کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

Read more

ستر لاکھ کے عوض ‘الہٰ دین کا چراغ’ خریدنے والا بھارتی ڈاکٹر لٹ گیا

بھارت میں پولیس نے ایک انوکھا مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر ایک ڈاکٹر کو جن نکلنے کے دعوے پر 70 لاکھ کے عوض ‘الہ دین’ کا چراغ فروخت کیا تھا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے سادہ لوح ڈاکٹر نے پولیس کو درج کرائی گئی درخواست میں کہا کہ ملزمان نے جادوئی طاقت رکھنے والا الہٰ دین کا چراغ فروخت کیا اور اسے رگڑنے سے مبینہ طور پر ‘جن’ بھی نظر آیا۔ لیکن گھر لانے پر اسے رگڑا تو کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔

Read more

سب سے زیادہ ون ڈے میچز میں امپائرنگ کا ریکارڈ علیم ڈار کے نام

پاکستانی امپائر علیم ڈار نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے کر جنوبی افریقہ کے امپائر روڈی کرٹزن کا 209 میچوں میں امپائرنگ کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تینوں طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ 387 بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کا اعزاز بھی علیم ڈار کے پاس ہے جب کہ گزشتہ سال دسمبر میں اُنہوں نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

Read more

‘جیمز بانڈ’ کا کردار نبھانے والے شان کونری کا انتقال، مداحوں کا خراجِ تحسین

ہالی وڈ فلموں میں جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے شان کونری 90 سال کی عمر میں ہفتے کو انتقال کر گئے۔

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے شان کونری نے سب سے پہلے ہالی وڈ کی فلموں میں جیمز بانڈ کا کردار نبھا کر شہرت حاصل کی اور چار دہائیوں تک سلور اسکرین پر راج کرتے رہے۔

Read more

بھارتی کشمیر: حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف ڈاکٹر سیف کو ہلاک کرنے کا دعوی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے علیحدگی پسند تنظیم ‘حزب المجاہدین’ کے آپریشنل چیف ڈاکٹر سیف اللہ کو سری نگر کے مضافات میں اتوار کو ہونے والی ایک جھڑپ میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

جموں و کشمیر کے پولیس کے سربراہ وجے کمار نے صحافیوں سے گفتگو میں دعوی کیا کہ سیف اللہ کی ہلاکت، علیحدگی پسند عسکریت پسندوں کے خلاف جاری سیکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

Read more

‘مسلمانوں کے جذبات کا احترام ہے لیکن تشدد برداشت نہیں کریں گے’

فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے کہا ہے کہ پیغمبرِ اسلام کے خاکوں پر مسلمانوں کے غم و غصے کا ادراک ہے لیکن اس معاملے پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ہفتے کو عرب نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ کو دیے گئے انٹرویو میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ اُن کا ملک تشدد کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا، بلکہ خاکوں کی اشاعت اور اظہار رائے کی آزادی کا دفاع کیا جائے گا۔

Read more

امریکی انتخابات: عوامی جائزوں کے مطابق ٹرمپ جیتیں گے یا بائیڈن؟

زیادہ تر امریکی ریاستیں اپنا وزن ایک سیاسی جماعت کے پلڑے میں ڈالتی ہیں۔ لیکن تقریباً ایک درجن کے قریب سوئنگ اسٹیٹس الیکشن کے نتیجے پر فیصلہ کن انداز میں اثرانداز ہوتی ہیں کیوں کہ یہ ریاستیں دونوں پارٹیوں میں سے کسی کے نام بھی ہو سکتی ہیں۔

سوئنگ ریاستوں میں بائیڈن کو چار پوائنٹس کے ساتھ معمولی برتری حاصل ہے۔

Read more

چین کا پہلا خلائی مشن آئندہ برس مئی میں مریخ پر اترے گا

ویب ڈیسک — چین کی خلائی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ چین کا پہلا خود مختار خلائی مشن آئندہ برس مئی میں مریخ پر پہنچے گا۔

چین کی تیان وین۔ون نامی خلائی گاڑی لونگ مارچ۔فائیو نامی راکٹ کے ذریعے رواں سال جولائی میں جزیرہ ہینان سے مریخ کی جانب روانہ کی گئی تھی۔

چین نے مریخ کی تسخیر کے لیے اپنا پہلا خود مختار خلائی مشن رواں سال جولائی میں روانہ کیا تھا۔ جو کروڑوں کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے مئی 2021 تک مریخ کے مدار میں پہنچے گا۔

Read more

فرانس: چاقو حملے کے بعد مزید تین افراد زیرِ حراست

ویب ڈیسک —  فرانس کے شہر نیس میں نوٹرڈیم باسلیکا چرچ میں چاقو کے حملے سے تین افراد ہلاک کرنے والے شخص کی مدد کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دو ہفتوں کے دوران فرانس میں یہ دوسرے حملہ تھا جس میں ایک خاتون کا سر قلم کیا گیا اور دو دیگر افراد کو چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا تھا۔

ہفتے کو حکام نے بیان میں ایک اور شخص کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی۔ جمعے کو اس تیسرے شخص کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ایک گرفتاری جمعرات کو کی گئی تھی۔

Read more

مسجد الحرام کے دروازے سے تیز رفتار کار کی ٹکر

ویب ڈیسک — سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ میں مسجد الحرام کے داخلی دروازے سے ایک شخص نے تیز رفتار گاڑی ٹکرا دی۔ سیکیورٹی حکام نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی شب رات ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق سعودی شہری سیکیورٹی بیریئر کو توڑتا ہوا تیز رفتار گاڑی آگے بڑھاتا چلا گیا اور مسجد کے جنوبی دروازے سے گاڑی ٹکرا دی۔

Read more

پلوامہ حملے پر پاکستانی وزیر کے اعتراف سے بھارت میں لوگ بے نقاب ہو گئے: مودی

نئی دہلی — بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے سلسلے میں پاکستان کے ایک وزیر کے اعتراف سے بھارت میں وہ لوگ بے نقاب ہو گئے جو جوانوں کی ہلاکت پر سوال اٹھا رہے تھے۔

ہفتے کو گجرات میں ایک تقریب سے خطاب میں نریندر مودی نے حزبِ اختلاف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جوانوں کی ہلاکت پر سیاست کر رہے تھے۔ حزبِ اختلاف کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے سیاسی مفاد کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

Read more

صدارتی الیکشن: ٹرمپ اور جوبائیڈن ووٹرز کو راغب کرنے میں مصروف

ویب ڈیسک — امریکی صدارتی انتخابات میں مزید دو دن باقی ہیں۔ ایسے میں رپبلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں کے دونوں صدارتی امیدوار امریکہ کی ان ریاستوں پر توجہ دے رہے ہیں جہاں ان کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔

جمعے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاستوں مشی گن، منی سوٹا اور وسکانسن میں انتخابی مہم جاری رکھی۔ جب کہ سابق نائب صدر جو بائیڈن نے منی سوٹا، وسکانسن اور آئیوا میں اپنی انتخابی مہم چلائی۔

Read more

ترکی اور یونان میں زلزلے سے 27 افراد ہلاک، امدادی سرگرمیاں جاری

ویب ڈیسک —  ترکی کے ساحلی علاقوں اور یونان کے جزیرے ساموس پر جمعے کو آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ترکی کے مغربی شہر ازمیر کے ساحلی علاقے میں آنے والے زلزلے سے 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ یونان کے جزیرے ساموس میں دیوار گرنے سے لڑکا اور لڑکی کی موت ہوئی ہے۔

Read more

ایک امریکی ریاست میں ووٹرز کی معلومات تک ایرانی ہیکرز کی رسائی کی تصدیق

ویب ڈیسک — امریکہ میں تین نومبر کو صدارتی انتخابات سے چند دن پہلے امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ووٹرز کو بذریعہ ای میلز خوفزدہ کرنے کے لیے ایران نے معلومات امریکی ریاست کے ووٹرز رجسٹریشن ڈیٹا بیس سے حاصل کی ہیں۔

ای میلز کے مواد میں ووٹرز کو دھمکی دی گئی تھی کہ وہ انتخابات والے دن صدر ٹرمپ کو ووٹ دیں ورنہ نتائج کے لیے تیار رہیں۔

جمعے کو رات گئے امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور سائبر سیکیورٹی اینڈ انفرا اسٹرکچر ایجنسی (سی آئی ایس اے) نے امریکی انتخابات کی سیکیورٹی سے متعلق خبردار کیا ہے کہ ایرانی ہیکرز کی طرف سے متعدد امریکی ریاستوں کی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ جن میں الیکشن سے متعلق ویب سائٹس بھی شامل تھیں۔

Read more

’امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ نے سزا معافی کے لیے رحم کی اپیل دائر کر دی‘

اسلام آباد — پاکستان کی سینیٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنی سزا معافی کے لیے رحم کی درخواست پر دستخط کر دیے ہیں۔

پارلیمانی امور کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رحم کی اپیل دائر کرنے پر تحفظات تھے لیکن اب انہوں نے اس پر دستخط کر دیے ہیں۔

Read more

صدر ٹرمپ اور جو بائیدن کی خارجہ پالیسی میں کیا فرق ہے؟

ویب ڈیسک — امریکہ میں دونوں صدارتی امیدواروں ریپبلکن جماعت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مد مقابل ڈیموکریٹ جماعت کےسابق نائب صدر جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی میں چند بنیادی فرق ہیں۔

دنیا سے کیسا میل ملاپ رکھنا ہے، اس بارے میں دونوں امیدواروں کی سوچ مختلف ہے۔ بنیادی فرق یہ ہے، کہ صدر ٹرمپ کا نظریہ ہے سب سے پہلے امریکہ۔ دوسری جانب جو بائیڈن کی سوچ بین الاقوامی شراکت داروں کو ساتھ ملا کر چلنے کی ہے۔

Read more

مسلم لیگ ن کی مشکلات اور چیلنجز، راستہ کیسے نکلے گا؟

اسلام آباد —  پاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سخت بیانیہ اور ایاز صادق کے ابھی نندن بیان کے بعد ڈی جی آئی اس پی آر کے بیان کے سےمسلم لیگ(ن) مزید مشکلات کا شکار نظر آ رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت خود بند گلی میں ہے، اگر یہی بیانیہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں پارٹی میں توڑ پھوڑ کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔

اسٹیبشلمنٹ اور حکومت سے مذاکرات کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف کسی قسم کی لچک فی الحال موجود نہیں جس کی وجہ سے بات چیت کے دروازے نہیں کھل رہے، لیکن ایسا کرنا حکومت اور مسلم لیگ (ن) دونوں کے لیے فائدہ مند ہو گا۔

Read more

کشمیر کے اراضی قوانین میں ترمیم، کیا بھارتی حکومت آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتی ہے؟

سرینگر —  نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے علاقے کے اراضی قوانین میں حال ہی میں کی گئی ترامیم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت کی وزارتِ داخلہ نے پیر کو جموں و کشمیر کے اراضی قوانین میں بڑے پیمانے پر ردّوبدل کی ہے اور تمام بھارتی شہریوں کو علاقے میں اراضی خریدنے اور دیگر غیر منقولہ جائیداد کا مالک بننے کا اہل بنا دیا ہے۔

Read more

خواتین کا وزیرِ اعظم کو خط، 22 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز ارسال

لاہور — پاکستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق وزیرِ اعظم عمران خان کو بھیجے گئے ایک خط پر مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک میں ایسے بہت سے قوانین بنا دیے گئے ہیں جن سے خواتین کو انصاف مل سکے۔ لیکن ان پر مکمل طور پر عمل نہیں ہوتا۔

‘ویمن فرام پاکستان’ نامی پلیٹ فارم سے وزیرِ اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں خواتین سے ناانصافی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ خط میں انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ‘ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان’ (ایچ آر سی پی) بھی معاون ہے۔

Read more

جیون کھیہ: بنگلہ دیش میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے تیرتا ہوا اسپتال

ویب ڈیسک —  بنگلہ دیش میں تیرتا ہوا اسپتال سیلاب سے تباہ حال لوگوں کے لیے امید کی کرن بن گیا ہے۔ یہ اسپتال ایک فلاحی ادارے نے قائم کیا ہے۔ علاج کی غرض سے یہاں آنے والے افراد تو دلچسپی سے اسے دیکھتے ہی ہیں, عام لوگوں کے لیے بھی اسے دیکھنا ایک دلچسپ مشغلہ بن گیا ہے۔

بنگلہ دیش آب و ہوا کی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ہر سال سیلاب سے ملک کے بڑے حصے میں تباہی ہوتی ہے۔

Read more

نیوزی لینڈ کی اکثریت ناقابلِ علاج مریضوں کو خودکشی کا حق دینے کی حامی

ویب ڈیسک —  نیوزی لینڈ کے عوام کی اکثریت نے یوتھنیزیا کو قانونی قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا ہے جب کہ تفریح کی غرض سے بھنگ پینے کو قانونی قرار دینے کی مخالفت کی ہے۔

نیوزی لینڈ میں 17 اکتوبر کو دو متنازع مسائل پر عوامی رائے کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے الیکٹورل کمیشن نے جمعے ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت نے یوتھنیزیا (ڈاکٹروں کی جانب سے ناقابلِ علاج مرض میں قریب المرگ افراد کی طبی عملے کی مدد سے خودکشی) کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

Read more

ہالی وڈ اسٹار اسکارلیٹ جوہانسن نے تیسری شادی کرلی

ویب ڈیسک — ہالی وڈ اسٹار اسکارلیٹ جوہانسن نے مزاحیہ اداکار کولن جوسٹ سے شادی کر لی ہے۔ یہ اُن کی تیسری شادی ہے۔

شادی کی تقریب گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہوئی تھی مگر اس کا اعلان جمعرات کو کیا گیا۔ پینتیس سالہ اداکارہ نے ہفتے کی شب ‘سٹرڈے نائٹ لائیو’ کے 38 سالہ مصنف اور اداکار کولن جوسٹ سے شادی کی جب کہ دونوں گزشتہ سال مئی سے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور دونوں کی اکثر ملاقاتیں ہوتی رہی تھیں۔

Read more

امریکہ: ڈاک سے بھیجے گئے مسترد ووٹوں کی کثیر تعداد غیر یقینی صورت حال پیدا کر سکتی ہے

ویب ڈیسک — امریکہ میں ہر صدارتی الیکشن میں ڈاک کے ذریعے ارسال کیے گئے ووٹوں میں سے لاکھوں بیلٹس کو کئی وجوہات کی بنا پر رد کر دیا جاتا ہے۔ ان وجوہات میں بیلٹوں کا مقررہ وقت کے بعد موصول ہونا اور ڈاک کے لفافے کے باہر مناسب دستخط کا نہ ہونا شامل ہیں۔

لیکن اس سال کرونا وائرس کے باعث نصف سے زیادہ امریکی ووٹر اپنا بیلٹ ڈاک کے ذریعے بھیج رہے ہیں یا پھر وہ الیکشن کے دن سے پہلے ووٹ ڈالنے کی سہولت استعمال کر کے مخصوص جگہوں پر جا کر ووٹ ڈال رہے ہیں۔

Read more

کیا مسلم حکمران ‘اسلاموفوبیا’ سے نمٹنے کے لیے متحد ہو سکتے ہیں؟

اسلام آباد —  پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلامی دنیا کے رہنماؤں کے نام ایک خط میں ان سے کہا ہے کہ ہم سب کو غیر مسلم ممالک، خاص طور یورپی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے رجحان کے تدارک کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

خط میں وزیرِ اعظم عمران خان نے مغربی دنیا کو بھی باور کرایا ہے کہ اسلام اور پیغمبرِ اسلام پر بعض حلقوں کے حملوں کے نتیجے میں بنیاد پرست اور انتہائی دائیں بازو کے گروہوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

Read more

ابھی نندن کے معاملے پر منفی بیان سے تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی: آئی ایس پی آر

اسلام آباد — بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھی نندن کی بھارت حوالگی کے معاملے پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس بیان کے ذریعے ملکی سلامتی سے منسلک تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔

جمعرات کو راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتحار نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو دن کو روشنی میں جواب دیا تھا. ہم نے نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ دُشمن کے دو جنگی جہاز بھی مار گرائے۔

Read more

بھارت: حکومت کی فرانسیسی صدر کی حمایت پر مسلم تنظیموں کا شدید ردِ عمل

نئی دہلی —  بھارتی حکومت کی جانب سے پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کے معاملے پر فرانسیسی صدر کی حمایت پر بھارت کی متعدد مسلم مذہبی جماعتوں نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

مسلم جماعتوں کا مؤقف ہے کہ اظہارِ رائے کی آزادی کا یہ مطلب نہیں کہ دوسروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی جائے۔ ان جماعتوں نے پیغمبرِ اسلام کے توہین آمیز خاکوں کے سلسلے میں فرانسیسی صدر کے مؤقف کی بھی مذمت کی۔

Read more

اقوامِ متحدہ کا پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے بعد کی صورتِ حال پر اظہارِ تشویش

ویب ڈیسک —  اقوامِ متحدہ کے ‘تہذیبوں کے اتحاد’ سے متعلق یونٹ کے سربراہ میگول اینجل موراٹینوز نے پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فرانس میں اسکول ٹیچر کا سرِ قلم کیے جانے کے بعد فرانسیسی حکومت کے ردِ عمل اور اس پر مسلم ملکوں میں غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Read more

آئی سی سی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرانے کے لیے پھر سرگرم

ویب ڈیسک — انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اولمپک مقابلوں میں کرکٹ کو شامل کرنے کے لیے رُکن ممالک سے اس کے معاشی فوائد سمیت دیگر تجاویز طلب کر لی ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے تمام رُکن ممالک کو ایک سوالنامہ بھیجا گیا ہے جس میں تجاویز طلب کی گئی ہیں کہ اگر کرکٹ، اولمپک مقابلوں میں شامل ہوتا ہے تو اُنہیں اپنے ممالک اور اولمپک منتظمین کی جانب سے کتنی آمدنی کی توقع ہے۔

Read more

کرونا وائرس میں مبتلا تھی؛ کلوئی کارڈیشیئن کا ’اعتراف‘

ویب ڈیسک —  امریکی ریئلٹی ٹی وی شوز کی اسٹار کلوئی کارڈیشیئن نے تصدیق کی ہے کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا تھیں۔ گزشتہ ماہ ان کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔

کلوئی کارڈیشیئن نے اس بات کی تصدیق بدھ کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں کی۔ یہ ویڈیو انہوں نے ایک ماہ قبل ریکارڈ کی تھی۔

Read more

پرتشدد مظاہروں کے بعد امریکی شہر فلاڈیلفیا میں کرفیو نافذ

ویب ڈیسک — امریکہ کی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں دو روز سے جاری پرتشدد مظاہروں اور لوٹ مار کے بعد حکام نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

فلاڈیلفیا کے میئر جم کینی نے پرتشدد مظاہروں کی روک تھام کے لیے بدھ کو شہر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ کرفیو کا دورانیہ رات نو بجے سے شام چھ بجے تک ہو گا۔

Read more

عمران خان چھ سال بعد پارلیمنٹ حملہ کیس میں باعزت بری

اسلام آباد — پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعظم عمران خان کو چھ سال بعد پارلیمنٹ حملہ کیس میں باعزت بری کر دیا ہے۔ اس دوران تصادم میں ہلاکتوں پر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ بھی محفوظ کر لیا گیا ہے۔

عدالت نے منگل کو جاری کردہ اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ صدر عارف علوی کا کیس صدارتی استثنیٰ کے باعث داخل دفتر ہی رہے گا جب کہ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، پرویز خٹک اور اسد عمر پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 12 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔

Read more

فرانس: کرونا سے ہلاکتوں میں اضافے کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ

ویب ڈیسک —  فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے ملک میں کرونا سے اموات میں اضافے کے بعد ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

​بدھ کو سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ جمعے سے یکم دسمبر تک ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا مقصد کووڈ 19 کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے جس کے ایک بار پھر قابو سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

Read more

دہشتگردی اور جاسوسی میں سزا مکمل کرنے والے پانچ بھارتی پاکستان کی جیلوں سے رہا

اسلام آباد —  پاکستان نے دہشت گردی اور جاسوسی کے جرم میں سزا پوری کرنے والے پانچ مجرمان کو رہا کر کے بھارت واپس بھیج دیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ہائی کمشن نے سزا پوری ہونے کے باوجود پاکستانی جیلوں میں قید اپنے شہریوں کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رُجوع کیا تھا۔

بدھ کو سماعت کے دوران پاکستانی وزارتِ داخلہ نے تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور تصدیق کی 26 اکتوبر کو چار بھارتی قیدیوں کو رہا کر کے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔

Read more

بھارت، امریکہ دفاعی معاہدے پر چین اور پاکستان کا اظہارِ تشویش

نئی دہلی — چین اور پاکستان نے بھارت اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ سکتا ہے۔ جب کہ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ، چین کے خلاف محاذ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بدھ کو پاکستان کے دفترِ خارجہ نے بھارت اور امریکہ کے درمیان ہونے والے ‘بیسک ایکسچینج اینڈ کو آپریشن ایگری منٹ’ (بیکا) معاہدے پر اپنے ردِ عمل میں کہا کہ پاکستان کو اس معاہدے کا علم ہے۔

Read more

امریکہ: کونی بیرٹ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک —  ایمی کونی بیرٹ نے باضابطہ طور پر سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد امریکہ کی اعلیٰ عدالت میں نو ججز کا کورم مکمل ہو گیا ہے۔

چیف جسٹس جان رابرٹ نے منگل کو سپریم کورٹ میں ایک تقریب کے دوران کونی بیرٹ سے عہدے کا حلف لیا۔

Read more

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان

ویب ڈیسک —  آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے وینیوز اور تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بدھ کو جارہ کردہ شیڈول کے مطابق بھارت کے دورۂ آسٹریلیا کا باقاعدہ آغاز 27 نومبر کو ون ڈے سیریز سے ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی اور چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

Read more

کرونا ویکسین آنے پر حفاظتی اقدامات ترک کرنا عقل مندی نہیں ہو گی: ماہرین

ویب ڈیسک —  ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے اٹھائے جانے والے حفاظتی انتظامات جیسے ماسک پہننا، سماجی دوری اور ہاتھوں کو دھونے جیسے اقدامات ویکسین آنے کے بعد بھی برقرار رہیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین 100 فی صد مفید نہیں ہو گی۔

وانڈربلٹ یونی ورسٹی میڈیکل سینٹر میں وبائی امراض کے پروفیسر ولیم شافنر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ "ویکسین وائرس کے خلاف زرہ بکتر نہیں ہو گی۔”

Read more

الیکشن 2020 کے نتائج میں سوئنگ ریاستوں کا کردار فیصلہ کن ہو گا

واشنگٹن ڈی سی — پینسلوانیا کا شمار ایسی ریاستوں میں ہو رہا ہے جہاں 2020 کے صدارتی انتخاب کے دوران کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ریاست کے ووٹرز کسی بھی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈال کر انتخابات کے نتائج پر فیصلہ کن طریقے سے اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

اس ریاست کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف جو بائیڈن نے پیر کو ایک دوسرے کے مقابلے میں جلسوں سے خطاب کیا۔

الیکشن سے ایک ہفتہ قبل دونوں امیدواروں نے ایسے ووٹرز پر توجہ دی جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس امیدوار کے حق میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

Read more

جزائر کی ملکیت کا تنازع: کیا وفاق اور سندھ کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

کراچی — پاکستان میں وفاق میں برسرِ اقتدار جماعت تحریک انصاف کی حکومت نے یہ تسلیم کیا ہے کہ بنڈل اور بڈو جزائر صوبہ سندھ کی ملکیت ہیں۔

اس بات کا اظہار وفاقی حکومت کی نمائندگی کرنے والے اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان نے چند روز قبل سندھ ہائی کورٹ میں اُس دو رکنی بینچ کے سامنے کیا جو ان جزائر کی ملکیت اور وہاں وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔

Read more

بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدے

نئی دہلی — امریکہ اور بھارت نے دفاع سمیت دیگر معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکہ بھارت کو حساس سیٹلائٹ ڈیٹا فراہم کرے گا جو اہداف کو نشانہ بنانے میں درست رہنمائی کرے گا۔

منگل کو امریکہ کے خارجہ اور دفاع کے وزرا نے اپنے بھارتی ہم منصب وزرا کے ہمراہ نئی دہلی میں معاہدوں پر دستخط کیے۔ دونوں امریکی وزرا ‘ٹو پلس ٹو’ یا بین الوزارتی مذاکرات میں شرکت کے لیے پیر کو بھارت پہنچے تھے۔

Read more

افغانستان: پرتشدد واقعات میں نو ماہ کے دوران دو ہزار سے زائد عام شہری ہلاک

اسلام آباد — اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی نو ماہ میں افغانستان میں ہلاک و زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے ابتدائی نو مہنیوں کے مقابلے میں 30 فی صد کمی ہوئی ہے۔ البتہ بین الافغان مذاکرات شروع ہونے کے بعد تشدد میں کمی واقع نہیں ہوئی۔

اقوامِ متحدہ کے افغانستان کے لیے معاون مشن نے منگل کو جاری کی گئی رپورٹ میں تشدد کی بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Read more

ترقی پذیر ممالک تباہ حال گاڑیوں کا ’کباڑ خانہ‘۔

ویب ڈیسک — اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں غیر معیاری گاڑیاں جو غیر معیاری حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ صحت اور آب و ہوا کے لیے نقصان دہ ہیں ہر برس ترقی پذیر ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ایسی غیر معیاری گاڑیاں افریقہ کے ممالک میں برآمد کی جاتی ہیں۔

Read more

’پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے‘

اسلام آباد — اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کہتے ہیں کہ بعض عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنا ان کی خارجی و داخلی مجبوریوں کے سبب ہے۔ تاہم پاکستان فلسطین کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کے اصولی مؤقف سے انحراف نہیں کر سکتا۔

اُن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا بنیادی اُصول کے خلاف ہو گا اور پاکستان اس قدر کمزور ریاست نہیں ہے کہ اسے بنیادی اُصول سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جا سکے۔

Read more

چاند کے روشن حصوں میں بھی پانی موجود ہے: ناسا کی تصدیق

یب ڈیسک — امریکی خلائی ادارے ‘ناسا’ نے تصدیق کی ہے کہ چاند کے وہ حصے جو سورج کی جانب ہیں وہاں پانی کی دریافت ہوئی ہے جس سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ چاند پر پانی کی موجودگی پہلے خیال کی گئی مقدار سے کہیں زیادہ ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ایئر کرافٹ 747 پر قائم صوفیہ نامی ٹیلی اسکوپ کے ذریعے کی گئی یہ طیارہ کافی بلندی پر پرواز کرتا ہے اور اسے خلائی تحقیق کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ پانی کے مالیکیول صرف چاند کے اندھیرے اور ٹھنڈے علاقوں پر ہی مل سکتے ہیں۔

Read more

گلگت بلتستان کے انتخابات: نئی حکومت کون بنائے گا؟

اسلام آباد — پاکستان کے زیرِ انتظام گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 23 حلقوں پر 330 امیدواروں کے درمیان 15 نومبر کو انتخابات ہوں گے جس کے لیے سیاسی جماعتیں بھرپور مہم چلا رہی ہیں۔

گلگت بلتستان میں ایک عام تاثر ہے کہ جس سیاسی جماعت کی وفاق میں حکومت ہوتی ہے وہی جماعت عمومی طور پر حکومت بناتی ہے تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مرکز میں برسرِ اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے انتخابات میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔

Read more

سعودی عرب کی پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کی مذمت

ویب ڈیسک —  سعودی عرب نے فرانس کی جانب سے پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت اور اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ آزادیٔ اظہار، ثقافت کا احترام، رواداری اور امن کو ایک دائرے میں رہنا چاہیے۔

Read more

امریکی سینیٹ نے ایمی کونی بیرٹ کی بطور سپریم کورٹ جج نامزدگی کی توثیق کر دی

ویب ڈیسک — امریکہ کی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کی خالی نشست کے لیے ایمی کونی بیرٹ کی نامزدگی کی توثیق کر دی ہے۔

پیر کی شب سینیٹ میں ایمی کونی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری سے متعلق ووٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر 52 ارکان نے کونی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 48 نے اس کی مخالفت کی۔

Read more

پشاور: مسجد کے احاطے میں دھماکے میں 7 افراد ہلاک، 70 سے زیادہ زخمی

پشاور کے رنگ روڈ پر واقع دیر کالونی میں ایک مسجد کے احاطے میں اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں موجود افراد درس و تدریس کے عمل میں مشغول تھے۔

دھماکے کے بعد مسجد کو شدید نقصان پہنچا جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read more

کرونا پر قابو پانے سے زیادہ توجہ ویکسین اور ادویات کی تیاری پر ہے: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صدر ٹرمپ کی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ وبا پر قابو پانے کے بجائے ویکسین اور ادویات کی تیاری پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔

مارک میڈوز کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں کرونا وائرس کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور وبا کے حوالے سے حکومت کی حکمتِ عملی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

Read more

بالی وڈ میں منشیات کے استعمال کی تحقیقات، ایک اور اداکارہ گرفتار

بالی وڈ انڈسٹری میں فن کاروں کے منشیات استعمال کرنے کی تحقیقات کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک اداکارہ کو رنگے ہاتھوں منشیات خریدتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

بالی وڈ نگری میں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد اداکاروں کے منشیات استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جو موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

Read more

خواتین مسافروں کی زبردستی تلاشی لینے پر آسٹریلیا کا قطر سے احتجاج

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایئر پورٹ سے ایک لاوارث نومولود بچہ ملنے پر خواتین مسافروں کی تلاشی اور تفصیلی معائنے پر آسٹریلوی حکام نے اس اقدام کو پریشان کن اور جارحانہ قرار دیا ہے۔

قطری حکام کے مطابق دوحہ کے شیخ حماد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے بیت الخلا سے دو اکتوبر کو ایک نومولود بچہ ملا تھا جسے بظاہر لاوارث چھوڑ دیا گیا تھا۔

Read more

عمران خان کا مارک زکربرگ کو خط، اسلام مخالف مواد پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ‘اسلام فوبیا’ پر مبنی مواد پر پابندی لگائیں۔ پاکستان نے فرانس میں پیغمر اسلام کے خاکوں کی تشہیر اس کی حمایت پر ملک میں تعینات فرانسیسی سفیر کو بھی دفترِ خارجہ طلب کر لیا ہے۔

Read more

عالمی شہرت یافتہ سابق فٹ بالر رونالڈینو بھی کرونا وائرس کا شکار

برازیل کے سابق فٹ بالر رونالڈینیو کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ بیماری کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو سب سے الگ تھلگ کر لیا ہے اور وہ ان دنوں ایک ہوٹل میں مقیم ہیں۔

Read more

پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ: اپوزیشن رہنماؤں کی اداروں اور حکومت پر تنقید

ویب ڈیسک —  پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں نے ایک بار پھر حکومت اور مقتدر اداروں پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف اپنے الزامات دوہراتے ہوئے کہا کہ اُنہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرانے اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے سے متعلق جواب دہ ہونا پڑے گا۔

اتوار کو ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ہونے والے جلسے سے اتحاد کے صدر مولانا فضل الرحمٰن، سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی اور عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتحار حسین، امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب احمد شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، شاہ اویس نورانی، اختر مینگل سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

Read more

فرانسیسی صدر کے خلاف ایردوان کے بیان پر فرانس برہم، اپنا سفیر واپس بلا لیا

ویب ڈیسک — فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں کے اسلام سے متعلق مبینہ بیان پر ترک صدر کی جانب سے اُنہیں دماغ کا علاج کرانے کے مشورے کے بعد فرانس نے احتجاجاً اپنا سفیر انقرہ سے واپس بلا لیا ہے۔

فرانس نے ترکی کے صدر کے بیانات کو ناقابل قبول اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔

Read more

ٹرمپ کا تین ریاستوں میں خطاب، بائیڈن کی پینسلوینیا میں انتخابی مہم

تین نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اُمیدواروں کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو تین ریاستوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا جب کہ ڈیمو کریٹک اُمیدوار جو بائیڈن نے ریاست پینسلوینیا میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

انتخابی ریلیوں سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس کو زیادہ موضوع بحث بنانے پر جو بائیڈن اور میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ صدر نے کہا کہ میڈیا جو بائیڈن اور اُن کے بیٹے کے مبینہ کرپشن اسکینڈلز سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Read more

امریکہ کو انتہائی مطلوب القاعدہ رہنما افغانستان میں ہلاک

افغان فورسز نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے امریکہ کے وفاقی تفتیشی ادارے ‘ایف بی آئی’ کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل دہشت گرد تنظیم ‘القاعدہ’ کے سینئر لیڈر ابو محسن المصری کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read more

جدید ‘سام سنگ’ کے معمار لی کن ہی 78 برس کی عمر میں چل بسے

جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی ‘سام سنگ’ کو ٹیلی ویژن بنانے والی کمپنی سے بین الاقوامی صارفین کے لیے ایک جدید الیکٹرونکس کمپنی میں بدلنے والے اس کے چیئرمین لی کن ہی 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

Read more

‘اولمپکس کو مظاہروں کا بازار بننے سے بچانا ہو گا’

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باخ نے کہا ہے کہ اولمپک گیمز سیاست کے بارے میں نہیں ہیں اور اسے مظاہروں کا بازار بننے سے بچانا ہوگا۔

باخ نے برطانوی ‘اخبار گارجین’ میں ایک تحریر میں کہا ہے کہ اولمپک گیمز بنیادی طور پر کھیلوں کے بارے میں ہیں۔ کھلاڑی کھیل میں یکجہتی اور امن کا اظہار کرتے ہیں۔

Read more

کابل میں تعلیمی ادارے پر خود کش حملہ، 13 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکے میں ایک تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Read more

سوڈان اور اسرائیل نے تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق کر لیا ہے: صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل نے تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

جمعے کو اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور سوڈان نے ایک دوسرے کے ساتھ امن قائم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

Read more

پشاور: حادثات کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بی آر ٹی سروس بحال

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بس رپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کو رواں سال اگست اور ستمبر میں ہونے والے حادثات کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی کی بسوں کو روٹ پر آئے ابھی صرف ایک ماہ ہی ہوا تھا کہ ان میں آتش زدگی اور دیگر خرابیوں کے واقعات سامنے آنے لگے تھے جس کے بعد بس سروس کو پچھلے مہینے ستمبر کی 16 تاریخ کو معطل کر دیا گیا تھا۔

Read more

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کی بادشاہ کو ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز

ملائیشیا کے شاہی محل کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم محی الدین یاسین نے ملک میں ایمر جنسی کے نفاذ کی تجویز دی ہے جس پر بادشاہ سلطان عبداللہ نو شاہی خاندانوں کے سربراہان سے مشاورت کریں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق وزیرِ اعظم محی الدین یاسین نے جمعے کو بادشاہ سے ہونے والی ملاقات میں ملک میں ایمر جنسی نافذ کرنے کی تجویز دی تھی۔ جس میں پارلیمنٹ کی معطلی بھی شامل تھی۔

Read more

کراچی کے لاپتا ہونے والے صحافی کی 22 گھنٹے بعد واپسی

پاکستان کے ایک بڑے نشریاتی ادارے ‘جیو نیوز’ کے لاپتا ہونے والے رپورٹر علی عمران سید 22 گھنٹے بعد کراچی میں گھر پہنچ گئے ہیں۔

‘جیو نیوز’ کی رپورٹ کے مطابق علی عمران سید نے 22 گھنٹے لاپتا رہنے کے بعد اپنی اہلیہ سے رابطہ کیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

Read more

ماہر معاشیات عاطف میاں کا آئی بی اے کراچی میں آن لائن لیکچر کیوں منسوخ ہوا؟

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع انتہائی معتبر سمجھے جانے والے تعلیمی ادارے ‘آئی بی اے’ نے عالمی شہرت یافتہ ماہر معاشیات عاطف رحمٰن میاں کا طلبہ کے لیے آن لائن لیکچر اعلان کے چند روز بعد ہی منسوخ کیا۔

آئی بی اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ میں اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔

Read more

ہمیں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے مستقبل میں اچھے تعلقات کی توقع ہے، سابق افغان صدر حامد کرزئی سے خصوصی انٹرویو

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے قیامِ امن ایک چیز ہے۔ جب کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان ہمارے متعلق سمجھوتہ ایک دوسرا معاملہ ہے۔

حامد کرزئی کے مطابق پاکستانی بھائی اور بہنوں کے لیے ہمارے دل میں پیار ہے۔ لیکن پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے میں امید کروں گا کہ وہ مستقبل میں اچھے تعلقات قائم کریں۔ ہمارے ملک کے خلاف شدت پسندی کو استعمال نہ کریں۔

Read more

کشمیر کے بھارت سے الحاق کی حامی سیاسی جماعتیں اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے کوشاں

نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر کی وہ سیاسی جماعتیں جو اس کے بھارت کے ساتھ الحاق کی حمایت کرتی رہی ہیں پانچ اگست 2019 کے بعد ایک مشکل صورتِ حال سے دوچار ہیں اور ان جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کے لیے نئے حالات میں سیاسی خلا سکڑ کر رہ گیا ہے۔

بھارت سے الحاق کی حامی جماعتوں نے جو ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقوں میں قومی دھارے میں شامل جماعتیں کہلاتی ہیں حال ہی میں ‘پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن’ کے نام سے ایک اتحاد قائم کیا ہے۔

Read more

‘جیل جانے کی منتظر ہوں’

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت مسلسل مختلف تنازعات میں گھری رہتی ہیں۔ ان دنوں بھی وہ شہ سرخیوں میں ہیں۔

گزشتہ بدھ کو ان کے خلاف ممبئی کی ایک عدالت میں شکایت درج کرائی گئی کہ ان کے بیانات سے بعض مذہبی حلقوں میں نفرت پھیل رہی ہے۔

Read more

بھارت: مفت کرونا ویکسین دینے کے بی جے پی کے انتخابی وعدے پر تنازع

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بہار میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے دوران اپنا منشور جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ برسرِ اقتدار آتی ہے تو بہار میں شہریوں کو مفت کرونا ویکسین دی جائے گی۔ بی جے پی کے اس اعلان پر ایک بڑا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔

Read more

جاپان: خود کشی کے رحجان کو کم کرنے کے لیے نوجوان کی رضاکارانہ آن لائن کونسلنگ

جاپان میں کم عمر افراد میں خود کشی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں ایک 21 سالہ نوجوان کوکی اوزورا نے آن لائن ٹیکسٹ میسج کے ذریعے کونسلنگ شروع کی ہے۔

کوکی اوزورا خود بھی تنہا بڑے ہوئے ہیں جس کے باعث وہ بھی اداسی کا شکار رہتے تھے۔

Read more

شام میں امریکہ کا ڈرون حملہ، 17 مبینہ عسکریت پسند ہلاک

شام میں امریکہ کے ڈرون حملے میں مبینہ طور پر 17 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی فوج نے عسکریت پسندوں کو ترکی کی سرحد کے قریب شام میں نشانہ بنایا ہے۔

شام کے حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم ‘سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ کے مطابق حملے میں پانچ عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

Read more

امریکہ کا خطے میں اسرائیل کی عسکری برتری کا عزم

امریکہ کے محکمۂ دفاع پینٹاگون نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کی عسکری برتری قائم رکھے گا۔

اسرائیل کے وزیرِ دفاع بینی گینتز نے جمعرات کو پینٹاگون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب مارک ایسپر سے ملاقات کی۔

Read more

سنگاپور: ریسلنگ مقابلوں میں محدود تماشائیوں کو داخلے کی اجازت

سنگاپور میں آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) کے مقابلے دیکھنے کے لیے تماشائیوں کو محدود تعداد میں ہال میں داخلے کی اجازت ہو گی جہاں وہ بیٹھ کر یہ مقابلے براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

Read more

آخری صدارتی مباحثہ: ٹرمپ اور بائیڈن کا شائستہ انداز؛ کرونا، ماحولیاتی تبدیلی گفتگو کا محور

امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کے درمیان آخری صدارتی مباحثے میں کرونا وائرس، ماحولیات اور نسلی امتیاز کے مسائل گفتگو کا محور رہے۔

Read more

سوشل میڈیا پر کراچی میں خانہ جنگی کی جھوٹی خبروں کی مہم کیوں روکی نہیں جا سکی؟

19 اکتوبر کو کراچی میں پولیس کے ہاتھوں کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور اس کے پیچھے ملک کی طاقتور فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے مبینہ دباؤ کی خبریں سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا ہاؤسز اور ان کے سوشل میڈیا پیجز پر ایسی کئی خبریں شائع ہوئیں جن میں ان واقعات کو بنیاد بنا کر ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں خانہ جنگی کی من گھڑت خبریں شائع کی گئیں۔

Read more

امریکی خفیہ ادارے کا ایران اور روس پر ووٹرز کے ڈیٹا تک رسائی کا الزام

امریکہ کے ایک خفیہ ادارے نے الزام عائد کیا ہے کہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ایران اور روس نے امریکی ووٹروں کا ڈیٹا حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے بدھ کی شب ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "ہم تصدیق کرتے ہیں کہ ایران نے بعض ووٹرز کی معلومات تک رسائی حاصل کر لی ہے جب کہ روس نے بھی ایک الگ کارروائی میں ووٹرز کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔”

Read more