بائیڈن، مودی ٹیلی فونک رابطہ: دونوں رہنماؤں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے منگل کی شب [غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق] امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فون پر گفتگو کر کے اُنہیں اور کاملا ہیرس کا مبارک باد دی ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن اور کاملا ہیرس کی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی کے بعد دونوں رہنماؤں کا یہ پہلا رابطہ تھا۔

Read more

پاکستان کو آئی ایم ایف کا معطل شدہ پروگرام جلد بحال ہونے کی اُمید

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے امید ظاہر کی ہے کہ کرونا وائرس کے باعث پاکستان کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا معطل شدہ مالیاتی پروگرام جلد بحال ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری گفت و شنید کو باضابطہ شکل دینے کے لیے وفد چند ہفتوں میں پاکستان آئے گا۔

منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن ٹیکس اصلاحات، وصولی اور بجلی کے شعبے میں بہتری کے بارے حکومتی اقدامات کا جائزہ لے گا۔

Read more

اپوزیشن جماعتوں کا کرونا کے باوجود جلسے کرنے پر اصرار، حکومت کی تنقید

پاکستان کی حکومت نے کرونا وبا کی دوسری لہر کے باعث ملک بھر میں 300 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تاہم اپوزیشن جماعتیں اسے حکومت کی جانب سے اُن کے جلسے ختم کرانے کی کوشش قرار دے رہی ہیں۔

پیر کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر اپنے جلسے ختم کر رہے ہیں اور دوسروں سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کریں گے۔

Read more

فیس بک کی طرح ٹوئٹر کا بھی ‘اسٹوریز’ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے فیس بک، انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ کی طرز پر ‘اسٹوریز’ کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ٹوئٹر نے اس نئے فیچر کا نام ‘ٹوئٹر فلیٹس’ رکھا ہے جس کی آزمائش برازیل، اٹلی، بھارت اور جنوبی کوریا میں میں کی گئی۔

Read more

‘ٹام اینڈ جیری’ اب بڑے پردے پر دھوم مچائیں گے

بچوں، نوجوانوں اور ہر عمر کے افراد کے بے حد پسندیدہ کارٹون کریکٹرز ‘ٹام اینڈ جیری’ اب بڑے پردے پر دھوم مچائیں گے۔

وارنر برادرز پکچرز نے ‘ٹام اینڈ جیری’ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا ہے اور یہ فلم آئندہ برس مارچ میں ریلیز کی جائے گی۔

Read more

ٹرمپ انتظامیہ کا عدم تعاون: بائیڈن کی اپنے طور پر سیکیورٹی بریفنگ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ کے لیے تعاون نہ ملنے پر نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اپنے طور پر سفارت کاروں، انٹیلی جنس اور دفاعی ماہرین سے سیکیورٹی اُمور بریفنگ لینا شروع کر دیا ہے۔

منگل کو بریفنگ کے آغاز پر بائیڈن نے کہا کہ "میں تنقید نہیں کر رہا، لیکن میں تاحال وہ بریفنگ نہیں لے سکا جو عموماً اب تک نو منتخب صدر کو دی جاتی ہے۔”

Read more

امریکہ کا افغانستان اور عراق سے مزید فوجیوں کی واپسی کا اعلان

امریکہ کے قائم مقام سیکرٹری دفاع کرس ملر نے منگل کو پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ 15 جنوری تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 کر دی جائے گی اور عراق میں بھی اسی عرصے تک امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 ہو گی۔

Read more

امریکہ: بوائے اسکاؤٹس کے خلاف جنسی زیادتی کے 90 ہزار مقدمات دائر

پیر کے روز مقررہ تاریخ ختم ہونے سے پہلے، تقریباً 90 ہزار مردوں نے بوائے اسکاؤٹس آف امریکہ کے خلاف جنسی زیادتی کے دعوے دائر کیے ہیں۔

ان مردوں نے اسکاؤٹ ماسٹرز اور اور دیگر لیڈروں پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ان میں سے اکثر کیسزکا تعلق 60، 70 اور 80 کے عشروں سے ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ نے ڈائریکٹر سائبر سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹا دیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کو شفاف قرار دینے کے بیان پر امریکی انتخابات کی سائبر سیکیورٹی کے ذمے دار ادارے کے سربراہ کو عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔

منگل کو ایک ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ "وہ سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کو امریکی صدارتی انتخاب سے متعلق ان کے حالیہ بیان کی بنیاد پر فارغ کر رہے ہیں۔”

Read more

بابر اعظم: ‘یہ شخص اور اس کی بیٹنگ، اُف تیری ہر ادا’

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم نے اپنی کارکردگی کے تسلسل سے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ قابلِ اعتماد بلے باز ہیں۔

منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائیو کے فائنل میں انہوں نے لاہور قلندرز کے خلاف نہ صرف ناقابلِ شکست اننگز کھیلی بلکہ وہ میچ اور ٹورنامنٹ کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Read more

ایل او سی پر پاک بھارت جھڑپیں: سرحدی دیہات تباہی اور بربادی کی تصویر

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سب سے زیادہ ضلع بارہ مولہ میں واقع اوڑی اور ضلع بانڈی پور کے دیہات میں نقصان ہوا۔ مکانوں کو نقصان پہنچنے سے کئی افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔

جھڑپوں کے بعد اتوار کو سیز فائر کے باوجود اب بھی مقامی آبادی خوف زدہ ہے جب کہ جانی نقصان اُٹھانے والے گھرانوں میں فضا سوگوار ہے۔ گولہ باری اور ہلکے اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں کی فائرنگ میں جو سرحدی دیہات متاثر ہوئے وہ آج بھی تباہی اور اداسی کی تصویر پیش کر رہے ہیں۔

Read more

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں: دفترِ خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم پر امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم واضح کر چکے ہیں کہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

Read more

بھارت: اسلامیات کے داخلہ امتحان میں اول آنے والا پہلا ہندو طالبِ علم

بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر الور سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ شبھم یادو اسلامیات کے داخلہ امتحان میں اول آنے والے پہلے غیر مسلم طالبِ علم بن گئے ہیں۔

شبھم یادو دہلی یونیورسٹی سے فلسفے میں گریجویشن کرنے کے بعد مذہب کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہتے تھے۔

Read more

فائزر کی آزمائشی ویکسین امریکہ کی چار ریاستوں میں تقسیم

امریکہ کی دوا ساز کمپنی فائزر نے آزمائشی بنیاد پر اپنی تیار کردہ ویکسین کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ ویکسین امریکہ کی چار ریاستوں میں تقسیم کی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق کرونا وائرس کی ویکسین ریاست ٹیکساس، نیو میکسیکو، رہوڈ آئی لینڈ اور ٹینیسی میں آزمائشی بنیاد پر مریضوں کو دی جائے گی۔

Read more

کرونا بحران میں ٹرمپ کے تعاون نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے: بائیڈن

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتقالِ اقتدار سے مسلسل انکار کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

Read more

اسپیس ایکس کی دوسری انسان بردار پرواز سے چار خلاباز روانہ

ایک پرائیویٹ کمپنی اسپیس ایکس کے خلائی جہاز کے ذریعے امریکہ سے چار خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ اسپیس ایکس کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب دوسری انسان بردار پرواز ہے۔

Read more

حکومت سے معاہدے کے بعد تحریک لبیک کا فیض آباد میں دھرنا ختم

پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے حکومت سے معاہدے کے بعد فیض آباد میں دھرنا ختم کر دیا ہے۔

ٹی ایل پی کی جانب سے فرانس میں پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے خلاف دارالحکومت اسلام کے مرکزی داخلی راستے فیض آباد پر دھرنا اتوار سے جاری تھا۔

Read more

91 سالہ آسٹریلوی بزرگ پیرا گلائیڈنگ کریش میں بال بال بچ گئے

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 91 سالہ آسٹریلوی بزرگ پیرا گلائیڈنگ کے دوران کریش لینڈنگ کرنے پر بال بال بچے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کریش کے دوران وہ سمندر میں گر گئے جس کی وجہ سے انہیں معمولی زخم ہی آئے ہیں۔

Read more

دنیا بھر میں ایک ہی روز چھ لاکھ 60 ہزار سے زائد کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ ہفتے کو دنیا بھر میں کرونا وائرس کے ایک ہی روز میں ریکارڈ چھ لاکھ 60 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ ادارے کے مطابق گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں شروع ہونے والی اس وبا کے بعد دنیا بھر میں ایک روز کے دوران رپورٹ ہونے والے یہ سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

Read more

میانمار الیکشن: آنگ سان سوچی کی جماعت کامیاب، روہنگیا انتخابی عمل سے باہر

میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی اور ان کی برسر اقتدار پارٹی نیشنل لیگ فار ڈیمو کریسی نے ملک کے قومی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انتخابات میں روہنگیا اقلیت کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مبصرین کے مطابق انتخابات کے باوجود تنازعات اور بدامنی سے دوچار ملک میں جمہوری اصلاحات اور امن مذاکرات کا عمل بدستور سست روی کا شکار رہے گا۔

Read more

بھارت اور افغانستان نے دہشت گردوں کی معاونت کے پاکستان کے الزامات مسترد کر دیے

بھارت اور افغانستان نے پاکستان کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت دہشت گرد گروہوں کو تربیت دیے رہا ہے جس کے لیے افغان سرزمین استعمال کی جا رہی ہے۔ پاکستان نے ہفتے کو الزام عائد کیا تھا کہ بھارت افغانستان میں دہشت گردوں کے 66 ٹریننگ کیمپوں میں انہیں تربیت دے رہا ہے تاکہ پاکستان کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے فوج کے ترجمان

Read more

اپوزیشن نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج مسترد کر دیے

گلگت بلتستان اسمبلی کی 23 نشستوں پر اتوار کو ہونے والی پولنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق وفاق میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کی آٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جب کہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار آگے ہیں جن کی تعداد سات ہے۔

Read more

تحریک لبیک کا فیض آباد میں دھرنا، فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے فرانس میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت پر ایک بار پھر ملک کے دارالحکومت اسلام آباد کے مرکزی داخلی راستے فیض آباد پر دھرنا دے دیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کے حکومتِ پاکستان فوری طور پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے۔

Read more

چین سمیت ایشیا کے 15 ممالک کے مابین آزادانہ تجارت کا نیا معاہدہ

ایشیا اور بحرالکاہل کے خطوں میں واقع 15 ملکوں نے ایک نیا علاقائی اقتصادی معاہدہ کیا ہے جسے چین کی حمایت میں بننے والا سب سے بڑا تجارتی ‘بلاک’ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے میں امریکہ شامل نہیں ہے۔

Read more

واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کا احتجاج

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے صدارتی انتخابات میں صدر کی جانب سے عائد کیے گئے دھاندلی کے الزامات کے حق میں احتجاج کیا ہے۔

ہفتے کو صدر کی حامی لگ بھگ ایک درجن تنظیموں اور گروپس نے دارالحکومت میں احتجاج کی کال دی تھی جس میں شرکت کے لیے صدر کے حامی ملک کے مختلف علاقوں سے دارالحکومت پہنچے۔

Read more

پاکستان میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ، ملکی ترقی کی علامت؟

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں ملکی تاریخ میں سیمنٹ کی سب سے زیادہ فروخت ریکارڈ کی گئی جو 57 لاکھ 35 ہزار ٹن کے لگ بھگ تھی۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق مقامی سطح پر گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں سیمنٹ کی کھپت 15.83 فی صد زیادہ رہی۔ اسی عرصے کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں بھی 19 فی صد اضافہ دیکھا گیا ہے جو ایک ماہ میں 32.86 ملین ڈالرز رہیں۔

Read more

بھارت دہشت گردوں کو فنڈنگ، تربیت اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے: پاکستان کا الزام

اسلام آباد — پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ہفتے کو نیوز کانفرنس میں بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی سے متعلق شواہد موجود ہیں اور بھارت انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ کر رہا ہے۔​

پریس کانفرنس میں فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے دعویٰ کیا کہ رواں برس نومبر اور دسمبر میں کراچی، لاہور اور پشاور میں بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے بڑے واقعات کا خطرہ ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ نارتھ کیرولائنا میں کامیاب، جارجیا کے نتائج کا انتظار

ویب ڈیسک —  امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاست نارتھ کیرولائنا میں فاتح قرار پائے ہیں۔

نارتھ کیرولائنا ان ریاستوں میں شامل تھی جہاں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔

Read more

بھارت: ارنب گوسوامی کی ضمانت منظور، دیگر صحافیوں کی رہائی کے مطالبے میں شدت

نئی دہلی — بھارت کی سپریم کورٹ سے ‘ری پبلک ٹی وی’ کے مالک اور ایڈیٹر انچارج ارنب گوسوامی کی ضمانت پر رہائی کے بعد دیگر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

ممبئی کی پولیس نے 2018 کے خود کشی کے ایک معاملے میں ارنب گوسوامی کو رواں ماہ چار نومبر کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر ایک انٹیریئر ڈیزائنر اور اس کی والدہ کو خود کشی پر اکسانے کا الزام ہے۔

Read more

پنجاب: جنسی زیادتی کا شکار خواتین کے طبی معائنے کا طریقہ کار تبدیل

لاہور — پنجاب کی صوبائی حکومت نے جنسی تشدد اور زیادتی کی شکار خواتین کے طبی معائنے کے طریقۂ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا طریقہ وضع کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق زیادتی سے متاثرہ خواتین کی طبی جانچ کے لیے ورجنیٹی ٹیسٹ (کنوارہ پن جانچنے) کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد پنجاب حکومت نے 50 سال بعد متاثرہ خواتین کی طبی جانچ کا نیا طریقہ کار وضع کیا ہے۔

Read more

گلگت بلتستان انتخابات: 23 نشستوں کے لیے 327 امیدوار، 199 آزاد حیثیت سے میدان میں موجود

گلگت — گلگت بلتستان کی اسمبلی کی 24 میں سے 23 نشستوں پر اتوار کو انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو ضروری سامان روانہ کر دیا ہے۔

پاکستان کے چاروں صوبوں اور دارالحکومت اسلام آباد میں جولائی 2018 کے عام انتخابات کے برعکس گلگت بلتستان کی اسمبلی کے انتخابات میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔ انتخابات میں سیکیورٹی کے فرائض پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار سر انجام دیں گے۔

Read more

گلگت بلتستان کے انتخابات میں صرف چار خواتین امیدوار

اسلام آباد — ‘بچپن میں جب میں تعلیم کے لیے اپنے گاؤں سے دوسرے گاؤں جایا کرتی تھی تو علاقے کے افراد میرے خاندان کے حوالے سے طرح طرح کی باتیں کیا کرتے تھے۔ تعلیم کی خاطر میرا گاؤں سے نکلنا، لوگوں کے لیے قابل قبول نہیں تھا’۔

یہ الفاظ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون شہناز بھٹو کے ہیں۔ جو اتوار کو ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہی ہیں۔

Read more

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات: ‘بحران سے نکلنے کے لیے مریم نواز نے آگے کا راستہ بتا دیا ہے’

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے آغاز کے بیان پر سیکرٹری جنرل پی ایم ایل این احسن اقبال کہتے ہیں کہ مریم نواز نے بحران سے نکلنے کے لیے آگے کا راستہ بتا دیا ہے۔

Read more

مصر میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں سات امن کار ہلاک

مصر میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں سات امن کار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیل اور مصر کے درمیان 1979 میں طے پانے والے معاہدے کی نگرانی کرنے والی کثیر ملکی فوج اور مبصروں نے تصدیق کی ہے کہ مصر کے جزیرہ نما سینائی میں ایک معمول کی کارروائی میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں سات امن کار ہلاک ہوئے جن میں پانچ امریکی شامل تھے۔

Read more

عالمی وبا کے دوران، آن لائن انسانی اسمگلنگ میں اضافہ

خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے انسداد کیلئے اقوام متحدہ کی’ کمیٹی آن دی ایلیمی نیشن آف ڈسکرمینیشن اگینسٹ وومن’ یعنی” سی ڈا” نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیاں مسلسل انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بن رہی ہیں۔

Read more

گلگت بلتستان کے انتخابات اس بار اتنی اہمیت کیوں اختیار کر گئے ہیں؟

دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں کے مرکز گلگت بلتستان میں سرد موسم کے باوجود آج کل سیاسی گہماگہمی اور گرما گرمی اپنے عروج پر ہے جہاں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین زور و شور سے مقامی انتخابات کی مہم چلا رہے ہیں۔

Read more

الطاف حسین کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

پاکستان میں دہشت گردی سمیت مختلف واقعات میں ملوث افراد سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں ایک ہزار 210 ملزمان کے نام شامل ہیں۔

Read more

جو بائیڈن کے دور میں امیگریشن پالیسی تبدیل ہونے کا امکان

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق برتری حاصل کرنے والے امیدوار جو بائیڈن کے ممکنہ دورِ صدارت کے دوران امید کی جا رہی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کی امیگریشن پالیسیوں کو تبدیل کیا جائے گا۔

Read more

فوج سے مذاکرات کا فیصلہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے بیان پر ​پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ فوج سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کا فیصلہ حزب اختلاف کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا۔

Read more

صدارتی انتخاب میں ووٹنگ فراڈ یا سسٹم کی خرابی کے کوئی شواہد نہیں ملے: امریکی حکام

امریکہ کی سائبر سیکیورٹی ایجنسی نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ صدارتی انتخابات 2020 میں ووٹنگ سسٹم میں خرابی یا بیلٹس کو چھپائے جانے سے متعلق الیکشن سیکیورٹی حکام کو کوئی شواہد نہیں ملے۔

Read more

بالی وڈ کے ایک اور معروف اداکار آصف بسرا کی مبینہ خود کشی

بھارت کے خبر رساں ادارے ‘اے این آئی’ کے مطابق آصف بسرا کی لاش ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا کے شہر دھرم شالہ میں ایک پرائیوٹ کمپلیکس میں چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

Read more

وقار احمد سیٹھ: انتہائی اہم فیصلوں کے منصف

اپنے کریئر کے دوران انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے سے لے کر انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ادریس خٹک کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے خلاف حکم امتناع جاری کرنے تک متعدد مقدمات کی سماعت کی۔

Read more

بھارت میں ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی طالبہ اینیمیٹڈ سیریز بنانے کی خواہاں

بھارت میں گزشتہ ماہ ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ جیتنے والی طالبہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اینیمیٹڈ سیریز بنانے کی خواہاں ہیں۔

Read more

معاشی بہتری کے دعووں کے باوجود پاکستان میں مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے؟

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتیں مہنگائی اور دیگر معاملات پر حکومتی کارکردگی کے خلاف جلسے کر رہی ہیں تو وہیں پاکستان کی حکومت کا یہ دعویٰ ہے کہ بہتر اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی صورتِ حال بہتر ہو رہی ہے۔

Read more

افغانستان میں آسٹریلوی فوج کے مبینہ ‘جنگی جرائم’ پر کارروائی کا آغاز

آسٹریلیا نے فوجی اہلکاروں کی افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم پر قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔ جنگ کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام شہریوں اور قیدیوں کی ہلاکتوں کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔

Read more

ایسپر کی برطرفی، صدر ٹرمپ کے حامی پینٹاگون میں اعلٰی عہدوں پر تعینات

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر دفاع مارک ایسپر کو برطرف کیے جانے کے ایک روز بعد صدر کے قریب سمجھی جانے والی تین شخصیات کو پینٹاگون کے کلیدی عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

Read more

علی بابا کا ایک دن میں آن لائن 56 ارب ڈالر کی فروخت کا نیا ریکارڈ

چین کی ایک آن لائن خرید و فروخت کمپنی علی بابا کا کہنا ہے اُس نے ذیلی اداروں کی 16 لاکھ اشیا کی قمیتوں پر رعایت دی تھی جس کی وجہ سے بدھ کے روز تک اس نے صرف ایک دن میں آن لائن خریداری میں 56 ارب ڈالر سے زیادہ کمائے ہیں۔

Read more

یونس خان دو سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

پی سی بی نے جمعرات کو یونس خان کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ یونس خان آسٹریلیا میں 2022 میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہیں گے۔

Read more

بائیڈن نے رون کلین کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے رون کلین کو وائٹ ہاؤس کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے۔ بائیڈن نے عبوری عرصے کے دوران مقرر کیے گئے اپنے مشیروں سے بھی ملاقات کی ہے۔

Read more

گلگت بلتستان انتخابات: انتخابی معرکے کی تیاریاں کہاں تک پہنچیں؟

گلگت بلتستان کی صوبائی اسمبلی کے تیسرے انتخابات کے لیے میدان سج گیا ہے اور پولنگ میں محض تین روز باقی ہیں۔ تاہم اس سے قبل تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما جلسوں میں مصروف ہیں۔

Read more

ڈبلیو ایچ او کرونا وائرس کی تحقیقات کی معلومات کا تبادلہ نہیں کر رہا: امریکہ کا شکوہ

امریکی محکمۂ صحت کے اہلکار گیرٹ گرسبی نے منگل کو ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کے دوران کہا کہ کرونا وائرس کی تحقیقات کے سلسلے میں قائم ڈبلیو ایچ او کے مشن نے چین میں اپنی تحقیقات کے بارے میں معلومات کا تبادلہ دیگر اقوام سے نہیں کیا۔

Read more

امریکہ: انتقالِ اقتدار کے ادارے کو بائیڈن کے باضابطہ صدر تسلیم کیے جانے کا انتظار

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں قائم انتقالِ اقتدار کے عمل میں معاونت کرنے والے ادارے نے اب تک غیر حتمی نتائج کے مطابق نو منتخب صدر جو بائیڈن کی جیت کو تسلیم نہیں کیا جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں فراڈ کے الزامات لگاتے ہوئے اپنی شکست ماننے سے انکار کر دیا ہے اور اس سلسلے میں قانونی چارہ جوئی بھی کی ہے۔

Read more

ملائیشیا: ملازمت سے برطرف پائلٹ نوڈلز فروخت کرنے لگا، راتوں رات مقبول

ملائیشیا کے ایک سابق پائلٹ آذرن محمد زواوی ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اس وقت اُن کی وجۂ شہرت وہ اسٹال ہے جہاں وہ پائلٹ کی وردی میں ملبوس نوڈلز فروخت کرتے ہیں۔

Read more

احسن اقبال کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرنے پر امریکی سفارت خانے کی معذرت

احسن اقبال نے امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ کے ایک مضمون کی سرخی ٹوئٹ کی تھی جسے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کیا گیا۔

Read more

جواد ظریف کی پاکستان آمد، کیا ایران خارجہ پالیسی میں نئی سمت کا تعین کر رہا ہے؟

ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف پاکستان کے دو روزہ دورے پر منگل کو پاکستان پہنچے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے اور عالمی سطح پر کئی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

Read more

بائیڈن کو اپنے دورِ صدارت میں کن چیلنجز کا سامنا ہو گا؟

امریکہ میں اس سال تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جو بائیڈن امریکہ کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ تاہم اُن کا انتخاب ایسے موقع پر ہوا ہے جب امریکہ کو کرونا کی عالمگیر وبا، معاشی مسائل اور خارجہ پالیسی کے معاملات پر کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

Read more

ٹوئٹر کا دورِ صدارت کے بعد ٹرمپ کو حاصل مراعات ختم کرنے کا عندیہ

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ غیر حتمی نتائج کے مطابق نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حاصل خصوصی مراعات ختم کی جا سکتی ہیں۔

Read more

وراٹ کوہلی کو چھٹی مل گئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے پیشِ نظر کرکٹ بورڈ نے اُنہیں چھٹیاں دے دی ہیں جس کے بعد اُن کی غیر موجودگی میں دورۂ آسٹریلیا کے دوران ٹیم کی قیادت اجنکایا ریہانے کریں گے۔

Read more

ناگورنو کاراباخ تنازع: آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی معاہدہ

آذر بائیجان اور آرمینیا نے روس کی ثالثی میں ناگورنو کاراباخ کے تنازع پر چھ ہفتوں تک لڑائی کے بعد جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی اس لڑائی کے دوران 1300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read more

بائیڈن کا کرونا حکمتِ عملی کا اعلان، ٹرمپ کا انتخابی شکست تسلیم کرنے سے انکار

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ملک کے 46ویں نومنتخب صدر جو بائیڈن نے کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں کام شروع کر دیا ہے جب کہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Read more

امریکی انتخابات کے بعد غیر ملکی طلبہ ویزا پالیسی کے حوالے سے پراُمید

امریکہ میں مختلف ممالک سے تعلیم کے حصول کے لیے آئے طلبہ پرامید ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں طلبہ اور امیگریشن پالیسی میں جو بائیڈن کے صدر بننے کی صورت میں تبدیلیاں آئیں گی۔

Read more

جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اُن کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔

میر شکیل الرحمٰن کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سرکاری زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرانے کے الزام میں رواں سال 12 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

Read more

پشاور میں احمدیہ جماعت کا ایک اور شخص قتل

پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر کے گاؤں شیخ محمدی میں اتوار کی شام محبوب خان نامی شخص کو نامعلوم افراد نے اُس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ شہر سے باہر جانے کے لیے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے۔

Read more

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کیا کچھ پہلی بار ہوا؟

ایک جانب ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے خطاب کیا ہے۔ تو دوسری جانب ری پبلکن پارٹی کے امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

Read more

بائیڈن نے حکومت سازی کی تیاری شروع کر دی، ترجیحات کا اعلان

امریکہ کے صدارتی انتخابات 2020 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس نے انتقالِ اقتدار کے بعد کی ترجیحات واضح کر دی ہیں جن میں صدر ٹرمپ کی بعض پالیسیوں پر نظرثانی بھی شامل ہے۔ دوسری جانب انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت پیر سے ہو گی۔

Read more

امید ہے جو بائیڈن افغان امن معاہدے کو برقرار رکھیں گے: طالبان

طالبان کے دوحہ میں سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ رواں برس فروری میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والا معاہدہ افغانستان اور امریکہ دونوں ہی کے مفاد میں ہے۔ ان کے بقول اس معاہدے پر اسی طرح عمل درآمد ہونا چاہیے جس پر فریقین نے اتفاق کیا تھا۔

Read more

الیکشن ابھی ختم نہیں ہوا، فتح حق دار کو ہی ملنی چاہیے: صدر ٹرمپ

ہفتے کو صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں صدر نے کہا کہ ابھی کسی ریاست نے بائیڈن کی کامیابی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی۔ بہت سی ریاستوں میں لازمی دوبارہ گنتی ہو گی جب کہ بعض ریاستوں میں ہم نے قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت سے رُجوع کر رکھا ہے۔

Read more

متوقع بائیڈن انتظامیہ کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپس آ نا جائے: حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کے متوقع نئے صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے ایران کے ساتھ 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے میں واپس آ جائیں۔

Read more

بائیڈن اور ٹرمپ کے حمایتی ہالی وڈ ستاروں کا غیر حتمی نتائج پر ردِ عمل

ہالی وڈ اور امریکہ کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی ستاروں اور نمایاں شخصیات نے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کی کامیابی کی خبروں پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ہالی وڈ کی قدامت پسند سیاست کی پیروکار شخصیات نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں ردعمل کا اظہارکیا اور بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Read more

امریکی صدور جو دوسری بار منتخب نہ ہو سکے

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی فتح کے غیر حتمی اور غیر سرکاری اعلان کے بعد ان کے ری پبلکن حریف اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے ان صدور میں شامل ہو گئے ہیں جو اپنی پہلی مدت کے خاتمے کے بعد دوبارہ صدر منتخب ہونے میں ناکام رہے۔

Read more

کاملا ہیرس کے سیاسی سفر پر ایک نظر

سینیٹر کاملا ہیرس کے اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق بطور نائب صدر منتخب ہونے کے ساتھ ہی امریکہ میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے وہ اتنے بڑے عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی امریکی خاتون بن گئی ہیں۔

کاملا ہیرس ریاست کیلی فورنیا میں بطور وکیل استغاثہ سنگین جرائم کے ملزمان کا سامنا کرنے اور بطور سینیٹر سپریم کورٹ کے نامزد ججز سے تند و تیز سوالات کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔

Read more

جو بائیڈن کا نصف صدی پر محیط سیاسی کریئر

ستتر سالہ بائیڈن قومی سیاست میں کئی دہائیوں سے سرگرم ہیں۔ وہ سینیٹر اور پھر آٹھ سال تک سابق صدر براک اوباما کے ساتھ بطور نائب صدر کام کر چکے ہیں۔ 20 جنوری 2021 کو اپنی متوقع حلف برداری کے وقت اُن کی عمر 78 برس ہو گی اور یوں وہ امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہوں گے۔

Read more

لوگوں کو تقسیم نہیں متحد کروں گا: نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا قوم سے خطاب

امریکہ کے نو منتخب ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن نے ہفتے کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو تقسیم نہیں بلکہ متحد کریں گے۔

امریکہ کے بیشتر ذرائع ابلاغ کی جانب سے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے تحت بائیڈن کی فتح کے اعلان کے بعد نو منتخب صدر نے ہفتے کی شب ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں واقع اپنی انتخابی مہم کے ہیڈکوارٹر کے باہر قوم سے خطاب کیا۔

Read more

جو بائیڈن اور کاملا ہیرس کی کامیابی پر عالمی رہنماؤں کی مبارک باد

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن امریکی انتخابات 2020 میں سخت مقابلے کے بعد غیر سرکاری نتائج کے مطابق امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

ہفتے کو بائیڈن کی فتح کی خبر نشر ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں اور امریکہ کے اتحادی ممالک کی جانب سے جو بائیڈن اور نو منتخب نائب صدر کاملا ہیرس کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Read more

وائٹ ہاؤس: امریکہ کے صدر کا گھر کیسا ہے؟

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کو دُنیا میں طاقت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ خوب صورت سبزہ زاروں سے گھری اور درجنوں کمروں پر مشتمل یہ تاریخی عمارت ماضی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھ چکی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق 1791 میں پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن نے امریکی صدر کی رہائش گاہ کے لیے جگہ کا انتخاب کیا تھا جہاں بعد میں وائٹ ہاؤس کی پرشکوہ عمارت تعمیر کی گئی۔

Read more

امریکہ کی ‘سوئنگ ریاستوں’ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا طریقۂ کار

امریکہ میں دیگر قوانین کی طرح مختلف ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا طریقۂ کار بھی الگ الگ ہے۔

آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ امریکی انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی ریاستیں جنہیں ‘سوئنگ اسٹیٹس’ بھی کہا جاتا ہے، وہاں دوبارہ گنتی کے لیے کیا طریقۂ کار رائج ہے۔

Read more

کوہاٹ یونیورسٹی: توہینِ مذہب کے مبینہ ملزم طالبِ علم کا داخلہ معطل

انسانی حقوق کمشن آف پاکستان کے مرکزی ممبر کامران عارف ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب تک ٹھوس ثبوت نہ ہو، باقاعدہ مقدمہ درج نہ کیا گیا ہو، تب تک یونیورسٹی انتظامیہ کو اس قسم کے اقدامات نہیں کرنے چاہیئں۔

Read more

‘عمران خان اتحادیوں کو راضی رکھیں یا مڈٹرم الیکشن کی طرف جائیں’

وزیرِ اعظم نے بدھ کو اتحادی رہنماؤں کو ظہرانے پر بلایا تھا جس میں اتحادی جماعتوں نے وزیرِ اعظم کو مشورہ دیا کہ حزبِ اختلاف کی تحریک کے سدِباب کے لیے اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Read more

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، معاشی ترقی یا کچھ اور؟

26 اگست کو ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں تاریخی گراوٹ ہوئی اور انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 168.30 روپے ہو گئی تھی، تاہم دو ماہ کے دوران اس کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے اور اب یہ شرح 160 روپے سے نیچے گر چکی ہے۔

Read more

ٹرمپ کی مہم کا ‘ہار نہ ماننے’ کا اعلان، عدالتی جنگ میں شدت

صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے جمعے کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جن ریاستوں میں ووٹوں کا فرق بہت کم ہے، وہاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور عدالتی کارروائی کے بعد بالآخر صدر ٹرمپ ہی جیتیں گے۔

صدر ٹرمپ نے بھی انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق اپنے الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتخابی نتائج کے خلاف اپنی مزاحمت کبھی ترک نہیں کریں گے۔

Read more

ووٹوں کی گنتی آخری مراحل میں، بائیڈن کی برتری میں اضافہ

امریکہ میں منگل کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں باقی ماندہ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی بدستور جاری ہے اور چھ میں سے چار ریاستوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جو بائیڈن کی برتری میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت جن چھ ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں ان میں سے نارتھ کیرولائنا اور الاسکا میں صدر ٹرمپ کو اپنے ڈیموکریٹ حریف پر سبقت حاصل ہے۔

Read more

‘ووٹ کو عزت دو’: امریکی انتخابات پر پاکستانیوں کے دلچسپ تبصرے

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر سے متعلق ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دلچسپ میمز گردش کر رہی ہیں۔ کوئی نتائج میں تاخیر پر اپنا حال میمز کے ذریعے بیان کر رہا ہے تو کوئی بازی جو بائیڈن کے حق میں دیکھ کر صدر ٹرمپ پر میمز بنا رہا ہے۔

Read more

امریکی انتخابات: ووٹوں کی گنتی میں مصروف عملے کی سیکیورٹی مزید سخت

ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن کے حامیوں کی زیادہ تر توجہ ریاست پینسلوینیا، نیواڈا اور ایریزونا پر مرکوز ہے جہاں دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ کسی بھی امیدوار کی انتخابات میں جیت یا ہار کا دارومدار ان ریاستوں پر ہے۔

Read more

ٹوئٹر آؤٹ آف کنٹرول ہو گیا: ٹرمپ کا شکوہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن میں کامیابی کے دعوؤں یا دھاندلی پر مبنی ٹوئٹس پر خصوصی لیبل لگا رہا ہے یا اُنہیں ہائیڈ کر رہا ہے۔ اس پر صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر سے شکوہ بھی کیا ہے۔

​امریکہ میں منگل کو صدارتی انتخابات کے دن سے اب تک ٹوئٹر ری پبلکن امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کئی ٹوئٹس پر لیبل لگا چکا ہے کہ اس ٹوئٹ میں موجود معلومات گمراہ کن یا حقائق کے خلاف ہو سکتی ہیں۔

Read more

فلم ‘ڈیتھ آن دی نیل’ کی ریلیز بھی ملتوی، سنیما بحالی کی کوششیں متاثر

عمومی طور پر دسمبر میں کئی مغربی ممالک میں کرسمس کی تعطیلات ہوتی ہیں اس لیے اس سیزن میں ہر ہفتے میگا بجٹ اور میگا کاسٹ والی فلمیں ریلیز کی جاتی ہے۔ حتیٰ کہ جن فلموں کو سال بھر نمائش کی تاریخ نہیں ملتی وہ بھی چھٹیوں کے سیزن میں نمائش کے لیے پیش کر دی جاتی ہیں۔ مگر اس بار وبا نے تمام معاملات درہم برہم کر دیے ہیں۔

Read more

صدارتی انتخاب میں کامیابی کے لیے چھ ریاستیں اور اگر مگر

امریکہ کا صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ منگل کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے اب تک سامنے آنے والے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن 253 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جب کہ ری پبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک 214 ووٹ لیے ہیں۔

Read more

صدر ٹرمپ کا ڈیموکریٹس پر صدارتی انتخاب ‘چوری’ کرنے کا الزام

ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈیموکریٹس غیر قانونی ووٹوں کے ذریعے صدارتی الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں نیوز بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جو بائیڈن کے مقابلے میں آسانی سے صدارتی انتخاب جیت جائیں گے لیکن انتخابی عمل کو چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Read more

بائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے صدارتی امیدوار بن گئے

امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ لیکن ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ پاپولر ووٹ حاصل کرنے کا سابق ڈیموکریٹ صدر براک اوباما کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Read more

ٹرمپ بمقابلہ بائیڈن: کون فتح سے کتنا دور ہے؟

اب تک امریکہ کی 50 میں سے 44 ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آچکے ہیں۔ اب تک جو بائیڈن نے 253 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے ہیں جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ 213 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Read more

ترکی: نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جرمانے عائد

ترکی میں سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے تحت فیس بک اور ٹوئٹر سمیت دیگر تین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 12، 12 لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ترک حکومت نے بدھ کو ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جرمانہ سوشل میڈیا کے نئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کیا ہے جن کے تحت ان پلیٹ فارمز کو ملک میں اپنے نمائندے مقرر کرنے تھے۔

Read more

سینیٹ میں برتری کے لیے ڈیمو کریٹس اور ری پبلکنز کے درمیان سخت مقابلہ

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے علاوہ کانگریس کے ایوانِ بالا سینیٹ میں بھی ڈیمو کریٹس اور ری پبلکنز اُمیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ دونوں جماعتوں کی یہ کوشش ہے کہ وہ سینیٹ پر کنٹرول حاصل کریں تاکہ منتخب صدر کو فیصلہ سازی میں آسانی ہو سکے۔

Read more

ووٹوں کی گنتی میں فراڈ کا الزام، ری پبلکنز کا تین ریاستوں میں عدالت سے رُجوع

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی پر تحفظات کا اظہار کرنے والے صدر ٹرمپ کی جماعت نے تین ریاستوں پینسلوینیا، مشی گن اور جارجیا میں گنتی رکوانے کے لیے عدالت سے رُجوع کر لیا ہے۔

Read more