پاکستان میں شنگھائی تعاون کی تنظیم کا اجلاس

شنگھائی تعاون کی تنظیم کا سربراہی اجلاس اپنے شیڈول کے مطابق 15 سے 16 اکتوبر کو پاکستان کے خوبصورت شہر اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کے اغراض و مقاصد اور اس میں زیر بحث آنے والے مختلف پہلوؤں پر بات کرنے سے پہلے ہم اپنے قارئین سے اس تنظیم کا مختصر تعارف کرائے دیتے ہیں۔ شنگھائی تعاون کی تنظیم ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جو یوریشیا (یورپ کا کچھ حصہ اور ایشا) میں اقتصادی، سیاسی، دفاعی

Read more

معیشت میں فوری بہتری کیسے ممکن؟

موجودہ معاشی حالات اور حکومتی کاوشوں کو دیکھا جائے تو لگ بھگ نو سال بعد پاکستانی معیشت دوبارہ بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے۔ پاکستانی معیشت کو یہ وقتی ساز گار حالات کیوں مل رہے ہیں اور ہم ان میں سے بہتر مواقع کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ آج ہم اسی موضوع پر اپنی گزارشات پیش کریں گے۔ قارئین کرام جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ چین، امریکہ اور سعودی عرب پاکستانی معیشت کے لانگ ٹرم پارٹنرز ہیں اور پاکستانی

Read more

غزہ میں جاری اسرائیلی جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی

میں ان فلسطینیوں کے بارے میں بات کر رہا ہوں جو ان دنوں ظالمانہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے وحشیانہ حملے کی زد میں ہیں۔ جن کا قتل عام اسرائیلی ظالم فوج کے ہاتھوں گزشتہ آٹھ دہائیوں سے مسلسل ہو رہا ہے۔ قابض اسرائیلی طاقت اور بین الاقوامی حامیوں خصوصاً امریکہ و برطانیہ کی شہ پر تقریباً پورے فلسطین پر قبضہ جما کر یہاں سے عربوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے درپے ہے۔ قارئین کرام غزہ میں موجودہ صورت

Read more

الیکشن 2024 اور مسلم لیگ نون

الیکشن 2024 گزر چکا ہے اور نتائج کے حوالے سے اپنے پیچھے نا ختم ہونے والی بحث چھوڑ گیا ہے۔ قومی سطح پر کسی بھی پارٹی کو سادہ اکثریت حاصل نہیں ہو سکی۔ موجودہ انتخابی نتائج کو دیکھا جائے تو مسلم لیگ نون اپنے خلاف تمام تر حربوں کے باوجود مرکز میں سب سے زیادہ سیٹیں لے کر سنگل لارجسٹ پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔ مسلم لیگ نون کے ہاتھ پیر باندھنے کی خاطر اس کے مینڈیٹ پر ایک

Read more

پاکستان ایمبیسی ساوتھ کوریا کی کھلی کچہری

پاکستان ایمبیسی ساوتھ کوریا نے اپنے سہ ماہی شیڈول کے مطابق اس بار کمیونٹی کے مسائل، شکایات اور تجاویز سننے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کوریا کے شہر انچھن میں کیا۔ اس کھلی کچہری کا انعقاد پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے تعاون سے کیا گیا۔ پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور اپنے مسائل اور تجاویز سے ایمبیسی کو آگاہ کیا۔ جنوبی کوریا میں پاکستان ایمبیسی کی طرف سے شروع کی گئی کھلی

Read more

امریکہ یا چین؟ فیصلہ کن گھڑی

وطن عزیز میں ریاست کے فیصلہ سازوں اور پینٹاگون کے رومانس کی ایک طویل تاریخ ہے۔ لیکن افسوس امریکی بلاک کی یہ قربت نا ہی تو ملک کو جنوبی کوریا کی طرح ترقی یافتہ بنا سکی اور نا ہی خطے میں اعتماد دلا سکی۔ اس بے یقینی کی واحد وجہ پاکستان کی دو کشتیوں کی سواری تھی۔ ہم امریکہ کے طویل المدتی دوست بھی رہنا چاہتے تھے اور چین کے سنگ بھی چلنا چاہتے تھے۔ جہاں تک پاکستانی عوام کی

Read more

سانحہ 9 مئی

سوال یہ ہے کہ اچانک یہ فساد کیوں برپا ہوا؟ جبکہ بات تو ایک معمول کی گرفتاری کی تھی جس کی کسی قسم کی کوئی پریشانی نا تھی کیونکہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس بندیال ان کے خیر خواہ بیٹھے ہوئے تھے۔ تو پھر کیا آفت آ پڑی کہ 9 مئی کو چند گھنٹوں میں ہی ایک منظم شر پسندی شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کی ایک منظم فوج کے کئی گھروں اور گاڑیوں کو جلا کر خاکستر

Read more

سنہ 1997 میں سپریم کورٹ میں ہوئی ہنگامہ آرائی

استاذی وجاہت مسعود گاہے اس بات کا شکوہ کرتے ہیں کہ آج کا طالب علم جغرافیہ، تاریخ اور سیاسی حرکیات سے عدم واقفیت رکھتا ہے۔ میں نے بھی بطور طالب علم ان کی تحریروں اور تجزیوں سے یہی بات اخذ کی ہے کہ وقت موجود میں جو عدم برداشت اور نفرت آمیز سوچ بڑھی ہے اس کے پیچھے یہی امر کارفرما ہے نوجوان سیاسی ورکر کے پاس صرف مطلوبہ سچ اور جزوی معلومات ہیں۔ اب میں اصل مدعے کی طرف

Read more

کورین تجارتی وفد کی پاکستان آمد

کورین تجارتی وفد کی پاکستان آمد: جنوبی کوریا میں پاکستان کے تعینات ہونے والے نئے اعزازی کونسلر برائے سرمایہ کاری مدثر علی چیمہ کا اوپننگ اسٹروک۔ جنوبی کوریا کے ایک کثیر رکنی تجارتی وفد نے کوریا میں تعینات سرمایہ کاری کے کونسلر مدثر علی چیمہ اور سابق کورین سفیر ڈاکٹر سونگ جونگ ہوان کی سربراہی میں پاکستان کا چھ روزہ دورہ کیا۔ اس تجارتی وفد کا مقصد کورین سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی طرف راغب کرنا

Read more

موجودہ سیاسی گرما گرمی

موجودہ سیاسی ماحول کا تجزیہ کیا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ ‏عمران نیازی صاحب نے جو دنگا فساد سیاسی جنگ کے نام پہ شروع کیا تھا اس میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ اگر اس صورت حال کا تنقیدی جائزہ لیا جائے تو معلوم ہو گا کہ ان سے پہلی غلطی اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے آئینی طریقہ کار کو سیاسی طور پر نا سمجھ کر اور ایک کھلنڈرے اور لا ابالی پن کا مظاہرہ کرنے کے

Read more

سیئول ڈائری

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے سیئول جنوبی کوریا میں پاکستان ایمبیسی نے 14 اگست بروز اتوار کو پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کمیونٹی نے جنوبی کوریا کے مختلف شہروں سے بھرپور شرکت کی۔ اس سلسلے میں سفارت خانے کے کمیونٹی کونسلر محمد عادل خان نے اپنے ایک پیغام میں کوریا میں موجود پاکستانیوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ صبح نو بجے

Read more

مسلم لیگ نون اوورسیز کے زیر اہتمام یوم تکبیر

28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا سنگ میل ہے جب وطن عزیز نے اقوام عالم خصوصاً اسلامی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی۔ 1998 میں 28 مئی کے دن پاکستان نے بھارت کی جانب سے پانچ ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بلوچستان کے علاقے چاغی کے پہاڑوں میں چھ دھماکے کر کے اپنی جوہری طاقت کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ پاکستان ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت

Read more

جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات کا طریقہ کار، مسائل اور عوامی امنگیں

جنوبی کوریا کے 20 ویں صدارتی انتخابات رواں ہفتے 9 مارچ کو بدھ کے روز ہونے جا رہے ہیں۔ ملکی آئین کے مطابق ایک امیدوار صرف ایک بار ہی پانچ سال کی مدت کے لیے صدر بن سکتا ہے اور یہ صدارتی امیدوار ایک ہی بار کثرت رائے سے منتخب ہوتا ہے دوسری بار الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ جنوبی کوریا میں تاریخی طور پر دیکھا جائے تو 2000 کی دہائی تک ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زیادہ تھا۔ 2007 کے

Read more

بیرون پاکستان میاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریبات

سئیول، ساوتھ کوریا پچیس دسمبر اقوام عالم میں نہایت اہمیت کا حامل دن ہے۔ اس دن پوری دنیا کی مسیحی برادری حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش کا دن مذہبی جوش و عقیدت سے مناتی ہے اور اسی دن ہم پاکستانی بحیثیت قوم کے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش بھی نہایت خوشی سے مناتے ہیں۔ قارئین کرام آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے تاحیات قائد محمد میاں نواز شریف کا جنم

Read more

گلاسگو ماحولیاتی معاہدہ COP-26 امیدیں اور تحفظات

معاہدہ کوپ۔ 26 کے سربراہی اجلاس کی تفصیل بتانے سے پہلے ہم قارئین کو اس بین الاقوامی تنظیم کا تاریخی پس منظر بتانا ضروری خیال کرتے ہیں کہ یہ کوپ۔ 26 ہے کیا اور یہ کیوں معرض وجود میں آیا؟ جیسا کہ آپ اس بارے آگاہ ہیں کہ سیارہ زمین کا کلائمیٹ وقت کے ساتھ ساتھ تیزی سے تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ حیاتیاتی ایندھن بیان کی جاتی ہے جس میں تیل، قدرتی گیس

Read more

پنجاب کی سیاسی تقسیم

پنجاب کی سیاسی تقسیم کیوں ضروری ہے؟ کیا واقعی پنجاب کو سیاسی طور پر تقسیم ہونا چاہیے یا پنجاب کی یہ سیاسی تقسیم کیوں مقصود ہے؟ اس سوال کا اگر تنقیدی جائزہ لیا جائے تو پھر پہلا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کا فائدہ کسے ہو گا اور نقصان کسے؟ قارئین کرام اگر گزرے پچاس سالوں کا ہی جائزہ لیا جائے تو یہ بات بالکل واضح ہے کہ ستر کی دہائی میں پنجاب سیاسی طور ہر ذوالفقار علی

Read more

کورین ثقافتی تہوار چوسک

چوسک کوریا کے تہواروں میں سے ایک اہم ترین تہوار ہے۔ چوسک کورین زبان کا لفظ ہے جسے آپ اردو میں ”شکریہ ادا کرنے کا دن“ بھی کہہ سکتے ہیں۔ اس تہوار کو منانے کے لیے تاریخی طور پر تین وجوہات زیادہ معتبر خیال کی جاتی ہیں۔ پہلی وجہ یہ سمجھی جاتی ہے کہ 57 قبل مسیح میں سلطنت شلا کے تیسرے بادشاہ کے دور حکومت میں کپڑے بننے کا ایک مقابلہ ہوا کرتا تھا جسے ”گابے“ کہا جاتا تھا

Read more

اپنے بچوں کو دوست بنائیں

آئے دن یہ بات سننے اور مشاہدے میں آتی ہے کہ بچے غلط صحبت کا شکار ہیں اور زیادہ تر تان اس بات پہ ٹوٹتی ہے کہ جی آج کل زمانہ بہت خراب ہے سوشل میڈیا نے بچوں کو خراب کر دیا ہے وغیرہ وغیرہ۔ اس کے بعد پہلا حکم یا آرڈیننس یہ جاری ہوتا ہے کہ آج سے بچے کا باہر جانا بند، دوستوں سے ملنا ختم، موبائل فون ضبط، انٹر نیٹ بند، غرض اس طرح کی بے پناہ

Read more

پاکستان ایمبیسی سیئول کی ایک الوداعی تقریب

گزشتہ ہفتے سیؤل جنوبی کوریا میں پاکستان سفارت خانے کی جانب سے ایک دعوت نامہ موصول ہوا، جس کے مطابق ایک تقریب کا اہتمام ”لوتے ہوٹل“ میں ”سیفران ریسٹورنٹ“ پہ کیا گیا۔ اس تقریب کا کمیونٹی اتاشی محترم شفیق حیدر ورک کے اعزاز میں اہتمام کیا گیا تھا اور کوریا میں موجود طلبا و طالبات اور پروفیسر مدعو تھے۔ شفیق حیدر ورک صاحب جولائی 2016 ء سے پاکستان کے سیؤل سفارت خانے میں بطور کمیونٹی کونسلر تعینات ہیں۔ یہ تقریب تو اپنی جگہ ایک منفرد اور خوبصورت اکٹھ تھا ہی، جس کی روداد لکھنا ضروری ہے، لیکن اس سے بھی بڑھ کر میں اپنے قارئین کے ساتھ برادر شفیق حیدر ورک کے پاکستان کمیونٹی کوریا سے تعلق، اور ان کی چنیدہ خدمات کو ریکارڈ پر لانا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ دیوار کے پرے بھی پر دیس ہی ہوتا ہے، اور جب آپ کسی دوسرے ملک جا بسیں، تو پھر ایک پر دیسی کے لیے اپنی کمیونٹی اور پاکستانی سفارت خانہ ہی دوست ہوتے ہیں، جہاں آپ کو ہر طرح کی مدد اور اپنائیت ملتی ہے۔ اگر سفارت خانے میں تعینات عملہ و افسران ممد و مدد گار ہوں تو پھر پر دیس میں آپ کے مسائل نا ہونے کے برابر رہ جاتے ہیں۔ اس ضمن میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی یا کمیونٹی ویلفیئر کونسلر اور اس کا اسٹاف بنیادی کردار ادا کرتے ہیں کہ متعلق ملک میں وہاں کی پاکستانی کمیونٹی سفارت خانے سے کس حد تک مطمئن ہے۔ لوگ جب کمیونٹی کونسلر کی خدمات اور کام سے خوش و مطمئن ہوتے ہیں تو سفیر اور سفارت خانہ کمیونٹی کے لیے ہر دل عزیز ہو جاتا ہے۔

Read more

جنوبی کوریا میں ہائیک فار پاکستان

14 اگست کا دن پاکستانی قوم کا محبوب ترین دن ہے، اس دن مملکت خداداد دنیا کے نقشے پہ وجود میں آئی۔ لہذا تمام پاکستانی اس دن کو خوب جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔ سمندر پار پاکستانی بھی اس دن سے اسی طرح عقیدت و محبت رکھتے ہیں جیسے پاکستان میں رہنے والے لوگ۔ بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی اپنے قومی تہواروں خصوصا 14 اگست کے دن کو پاکستان میں موجود لوگوں

Read more

ایک افسانوی و رومانوی شہر روغان

قارئین کرام آج آپ کی خدمت میں ماضی کے ایک افسانوی و رومانوی شہر، شہر روغان کی داستان بیان کریں گے۔ ہو سکتا ہے آپ میں سے کچھ لوگ اس طلسماتی شہر سے واقفیت نا رکھتے ہوں۔ آئیے قدرتی حسن کے اس شاہکار شہر کی سیر کرتے ہیں۔ اس شہر میں ہم آدم خور جنوں کے خوفناک وحشی پن کے ساتھ ساتھ حسین و جمیل شہزادیوں کی قید اور ان کے عشق و محبت کی طلسم ہوش ربا داستانیں دیکھیں گے تو دوسری طرف ماضی کی دھول میں کئی صدیاں قبل غرق کسی قوم کے رہن سہن کو محسوس کریں گے۔

Read more

پنجاب کے ہیروز اور مذہبی منافرت

گزشتہ دنوں وزیر اطلاعات نے ایک بیان جاری کیا کہ برطانیہ سانحہ جیلیانوالہ باغ پہ معافی مانگے اور ساتھ ہی کوہ نور ہیرے کہ واپسی کا مطالبہ بھی کر دیا۔ جہاں تک تو کوہ نور ہیرے کی واپسی کا تعلق ہے اس پہ تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ وہ آئی ایم ایف کی قسط کے ساتھ آئے گا یا پھر برطانیہ کی طرف سے جاری ہونے والے کسی خیراتی فنڈ کے ساتھ۔ میں تو صرف وزیر صاحب کے سانحے جیلیانوالہ باغ پہ برطانیہ سے معافی مانگنے کی دھمکی نما درخواست پہ اپنی معروضات پیش کرنا چاہتا ہوں۔

Read more

صدارتی طرز حکومت کی جاری حالیہ بحث

انسانی تاریخ کے مطابق معاشروں، بستیوں اور ملکوں میں رہنے کے کچھ طور طریقے طے کیے جا چکے تھے۔ ان طور طریقوں کی ضرورت اس وقت پیش آئی جب کمزور انسان کے پاس طاقتور کی بات ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ اس نا انصافی اور طاقت کے بل بوتے پر اپنی دھونس قائم کرنے والوں کے خلاف معاشرے نے برابری اور کمزور کے تحفظ کے لئے کچھ اصول وضع کئیے۔ ہم یہ بھی خیال کر سکتے ہیں کہ

Read more

سوشل میڈیا کا متوازن استعمال

موجودہ دور میں سوشل میڈیا خصوصی طور پر فیس بک اور ٹویٹر نے لوگوں کو آپس میں بہت قریب کر دیا ہے۔ اب آپ کی تعلق داریاں اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کے علاوہ ان لوگوں سے بھی بن جاتیں ہیں جنہیں آپ زندگی میں کبھی نہیں ملے ہوتے۔ یہ باہمی رابطے انگریزی میں سوشل نیٹ ورکنگ کہلاتے ہیں یا ہم انہیں سماجھی میل جول بھی کہہ سکتے ہیں جو موجودہ دور میں خصوصا شہری زندگی کا جز لاینفک بن چکا ہے۔ ان باہم سماجھی روابط کے فوائد و نقصانات اور ان کے مضمرات پہ ان علوم کے فاضل ماہرین کی طرف سے بہت کچھ لکھا جا چکا ہے لہذا ان موضوعات کو احترام سے ایک طرف رکھتے ہوئے ہم سوشل میڈیا کے متوازن استعمال کی فکر کو زیر بحث لائیں گے یا اس رویے پہ بات کریں گے جو ہم ایک دوسرے کے کمینٹس یا خیالات پہ بات کرتے ہوئے اپناتے ہیں۔

Read more

جنوبی کوریا میں پاکستان ایمبیسی کے زیر اہتمام یوم پاکستان

23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے۔ آج سے 80 سال قبل 23 مارچ کو لاہور منٹو پارک (اب اقبال پارک) میں منعقدہ مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں قراداد پاکستان پیش کی گئی۔ اس اجلاس میں باقاعدہ طور پہ مسلم اکثریت پہ مشتمل علاقوں پہ ایک علیحدہ ملک کا مطالبہ کر دیا گیا۔ 23 مارچ 1940 کو پیش کی گئی اور اس قرارداد کے ٹھیک سات سال بعد 14 اگست

Read more

پاکستان مسلم لیگ نون

30 دسمبر 1906 کو نواب سلیم الملک کے گھر مسلم لیگ کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔ سر آغا خان مسلم لیگ کے پہلے صدر منتخب ہوئے اور بعد میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں مملکت خداداد وجود میں آئی۔ قیام پاکستان کے بعد ہر آمر نے اپنی سیاسی بقا کے لئے مسلم لیگ کو توڑنا فرض عین سمجھا اور رفتہ رفتہ اس کے کئی گروپس بنا ڈالے گئے۔ لیکن ماضی قریب سے میاں

Read more

چوڑے کون ہیں؟ ایک مختصر تعارف

لفظ ”چوڑا“ کے بارے میں ایک مغالطہ عام ہے کہ یہ لفظ صرف عیسائیوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ اور نا ہی یہ لفظ کسی بھی مذہب کے بارے میں نفرت انگیز ہے۔ جیسا کہ ہم اپنے معاشرے میں لفظ چوڑے کو حقیر اور نیچ سمجھتے ہیں جو کہ کسی طور مناسب نہیں ہے۔

اس لفظ کی تاریخ کچھ یوں ہے کہ شمالی ہند میں صفائی کرنے والے لوگوں کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا تھا، جن میں چوڑا بھی شامل تھا یہ مختلف نام مندرجہ ذیل ہیں،

Read more

فلسطین، اسرائیل اور پاکستان کا رویہ

کیا زندگی میں ہمہ وقت جمود رہنا چاہیے؟ یا اس طرح کہہ لیجیے کہ کیا دنیا کے معملات ایک ہی رخ پہ چلتے ہیں؟ اوسط درجے کی سوجھ بوجھ رکھنے والا شخص بھی اس بات کا جواب نفی میں دے گا۔ کیونکہ یہ اعجاز اللہ تعالی نے صرف انسان کو ہی ودیعت کیا ہے کہ وہ عقل کو برو کار لا کر مسائل کا حل ڈھونڈ نکالتا ہے۔ اور اگر ان مسائل کا تعلق انسانی جانوں سے متعلق ہو تو پھر ایسے حالات میں سے فہم اور تفہیم سے راستہ نکالنا لازم ہو جاتا ہے۔ ان چند جملوں کی تمہید اپنے موضوع کو سمجھنے کے لئے باندھی گئی ہے۔ اب آتے ہیں اس موضوع کی طرف جہاں بات کرنا قدرے مشکل بنا دیا گیا ہے۔

آسان الفاظ میں بات کرتے ہوئے اگر کہا جائے کہ فلسطین جو کہ دنیا کا ایک گھمبیر اور انسانی المیے سے جڑا ہوا ایک مسئلہ ہے، خصوصا مسلم امہ اسے مذہب کے حوالے سے جذباتی مسئلہ قرار دیتی ہے جبکہ فریق ثانی یعنی ایل یہود بھی ایسے ہی سوچتے ہیں۔ اپنے قیام کے بعد اسرائیل نے اپنی طاقت اور بین الاقوامی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے لاکھوں فلسطینیوں کو ان کی زمین اور وطن سے بے دخل کیا ہے۔ اس قضیے پہ عرب اسرائیل جنگیں بھی ہو چکی ہیں لیکن فلسطین کے حق میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ کئی دہائیوں سے سسکتا اور بلکتا یہ خطہ دنیا کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے لیکن آواز صرف توانا فریق یعنی اسرائیل ہی کی سنی جاتی ہے۔

Read more