فیصل موورز اور ادائیگی نماز

الحمدللہ پاکستان بننے والوں سے بڑھ کر کوئی ویژنری نہیں تھا، بابائے قوم نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پاکستان اسلام کی لیبارٹری ہو گا۔ اسی لئے ہر اگلا دن لنچنگ ہو یا نماز کی ادائیگی، مومنین کے جذبہ ایمانی کی ایک الگ، مگر نئی تعبیر پیش کرتا ہے جس کی تجلیاں پچھلی تمام باتیں بھلا دیتی ہیں۔

اب فیصل موورز والے معاملے ہی کو دیکھ لیں یار لوگوں کا اعتراض ہے کہ مالکان مسافروں کو نماز کی ادائیگی جیسی نعمت سے محروم رکھتے ہیں۔ لوگوں نے اپنے اپنے کام پر جانا ہوتا، کسی کی کوئی طے شدہ ملاقات ہوتی جس کے وقت کی پابندی ضروری ہے۔ کسی کا ایمبیسی، یا جاب انٹرویو ہوتا، کسی نے علاج کی غرض سے ہسپتال پہنچنا ہوتا۔ کسی نے کام سے چھتی کے بعد اپنے گھر والوں، ماں باپ، بیوی بچوں سے ملنا، اب وقت کی پابندی کے نام پر فیصل موورز والے ان دنیاوی کاموں کو تو اہمیت دیتے ہیں مگر دین کے بنیادی تقاضے یعنی باجماعت نماز سے صرف نظر برت جاتے ہیں۔ آخر انہیں ایسا کرنے کی جرات کیسے ہوتی ہے۔

Read more

حل نا ہونے والا چھتیس کا آکڑہ اور نواز شریف

بات کو سمجھنا اب آسان ہے اگر سمجھنے کی نیت ہو! شہباز شریف کی حکمرانی کا جب نواز شریف سے موازنہ کیا جاتا ہے تو وہ عقل، نظر اور نیت کے اندھے بھی جو ہر قسم کی کارکردگی کے منکر ہیں اور جنہیں صرف لوٹ مار ہی نظر آتی ہے، مجبور ہو کر بھی منمناتے ہیں کہ شہباز شریف تو بالکل ہی پھس نکلا، یہ تو اپنے بھائی سے بھی زیادہ نکما تھا۔ میں نے عرض کیا نا، اگر نیت

Read more

لیجنڈ آف مولا جٹ، فلم تو اچھی تھی مگر کہانی نہیں

کیسی تھی فلم؟ گھر آتے ہی وائفی نے شرارتی لہجے میں پوچھا؟ کہانی کے علاوہ سب اچھا تھا۔ میں نے بھی ہوشیاری سے جواب دیا کیا مطلب کہانی کے علاوہ سب اچھا تھا، کیا کوئی ایسی فلم بھی ہوتی جس میں کہانی نا ہو مگر وہ پھر بھی اچھی ہو؟ بالکل ہوتی ہے، کیوں نہیں ہوتی۔ میں نے جواب دیا۔ یقین نا آئے تو لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھ لو۔ ایسا نہیں کہ فلم پر تقریر کرنے کے لئے میرے

Read more

ذوالفقار علی بھٹو اور ہمارے سات سوالات

جب ذوالفقار علی بھٹو نے بیس دسمبر انیس سو اکہتر کو بطور صدر پاکستان حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تو ان حالات میں کون سے چیلنجز کا پاکستان کو سامنا تھا۔ تاریخ سے جڑے وہ چیلنج ایسے سوال ہیں جن کا جواب میرے اور میرے بعد کی نسل کے لئے جاننا بے حد ضروری ہے کیونکہ مغربی یا موجودہ پاکستان کی بنیادیں اصل میں بھٹو نے رکھی تھیں اور آج کی تمام سیاسی، معاشی اور سماجی سچائیوں کا براہ راست

Read more

کیا پی ڈیم ایم کا عمران حکومت کو فارغ کرنا ایک معقول فیصلہ تھا؟

جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ سے پہلے تک میرے نزدیک پی ڈی ایم نے عدم اعتماد کے ووٹ میں جلد بازی کی تھی۔ عمران حکومت اپنی ہی بیڈ گورننس اور نالائقی کے بوجھ تلے دبنے کو تھی۔ تبدیلی اور ایمانداری کا پورا بیانیہ بس ماضی کی ایک یاد سے چند فرلانگ دور تھا کہ پی ڈی ایم کی جلد بازی نے تیروں، تلواروں، دشنام اور بد دعاؤں کا سارا رخ نون لیگ کی طرف موڑ دیا۔ تین ہفتے پہلے، جنرل باجوہ

Read more

بہتان کی سیاسی فصل اور ہم

بہتان، دشنام، غداری اور سازش کے جس بیانیے کو اس وقت وطن عزیز میں مقبولیت حاصل ہے، کیا اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے؟ سادہ ذہن شاید اس کا جواب ہاں میں دے مگر سچ یہ ہے کہ نفرت، بہتان اور حقائق کی توڑ مروڑ پر مبنی موجودہ بیانئے کا تعلق عمران خان سے صرف اتنا ہے جتنا تھریشر کے فصل کاٹنے سے ہوتا۔ ورنہ نفرت اور سازش کی یہ فصل بونے والے، اس کی نشوونما کرنے والے،

Read more

بتیس ہزار لاہوریوں کا نون لیگ کو جواب

این اے ایک سو تینتیس میں بتیس ہزار سے بھی زیادہ لاہوریوں نے ’ووٹ کو عزت‘ نہیں دی۔ مخالف امیدوار کو پڑنے والے یہ ووٹ نون لیگ کے بیانئے یا سیاسی حکمت علمی کی ناکامی نہیں تو پھر کیا ہے؟ کیا نون لیگ کی قیادت اور خصوصاً مریم نواز کے پاس اس ناکامی کا کوئی جواب ہے؟ عین ممکن ہے کچھ لوگ اسے مبینہ دھاندلی کے کھاتے ڈالیں یا کچھ ان میں سے دیگر جماعتوں کی جانب سے نون لیگ

Read more

ووٹنگ مشینیں اور بلاوجہ کا شور

کیا بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہونا چاہیے؟ اس سوال کے دو جواب ہیں۔ ایک اصولی دوسرا عملی۔ اصولی جواب جاننا ہو تو یہ جاننے کی کوشش کریں کہ بھارت بیرون ملک سکونت پذیر بھارتیوں کو ”این آر آئی“ کیوں کہتا؟ یعنی کہ ”نان ریزیڈنٹ انڈین“ ۔ اگر آپ تھوری سی زحمت کریں اور پالیسی مباحثے کو پڑھ لیں تو اصول سمجھ آ جائے گا۔ عملی جواب جاننا ہو تو جواب بہت ہی سادہ سا ہے۔ یعنی یہ

Read more

عرفان صدیقی صاحب کا معصوم انکشاف یا نون لیگ کی سیاست کے خلاف چارج شیٹ

اپنے بیس اگست کے کالم میں عرفان صدیقی صاحب فرماتے ہیں، ”یہ 25 مئی 1997 کا ذکر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اپنی اقامت گاہ کے ایک کمرے میں بیٹھے پی۔ ٹی۔ وی پر رات 9 بجے کا خبرنامہ دیکھ رہے تھے۔ شہ سرخی تھی کہ پاکستان نے امارات اسلامی افغانستان (طالبان) کی حکومت کو تسلیم کر لیا ہے۔ میاں صاحب کو دھچکا لگا کہ یہ کب، کیسے، کیوں کر، کس کے حکم سے ہو گیا ہے؟“ میں پاکستان کا وزیراعظم

Read more

اسلامیہ یونیورسٹی کے بحران کا نوحہ

خورشید ندیم صاحب نے اپنے مضمون ”اسلامی یونیورسٹی کا بحران“ میں بڑی عمدہ بات کہی کہ ”علم کی تخلیق بند ماحول میں نہیں ہو سکتی۔ یہ خوف کی فضا میں بھی نہیں ہو سکتی۔ اس کے لئے آزادی رائے کا احترام پہلی شرط ہے۔“ جس وقت خؤرشید صاحب یہ بات لکھ رہے تھے کیا ان کے ذہن نے یہ سوال نہیں کیا کہ پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی کا آزادیٔ رائے سے کیا تعلق۔ آزادی رائے کا تصور تو جدیدیت

Read more

مبشر علی زیدی کے معصومانہ سوال اور تنقیدی شعور

مبشر علی زیدی نے آج دو مختلف پوسٹس میں ایک ہی معاملے کے دو پہلوؤں پر بحث چھیڑی۔ پہلی پوسٹ میں ان کا کہنا یہ تھا کہ کوئی روشن خیال جرنیل سخت مارشل لاء لگائے، آئی ایس آئی کو لگام ڈالے، جہادی تنظیموں کو جڑ سے اکھاڑے، مدرسے بند کرے، دہشت گردوں کو لٹکائے، لاپتہ افراد کو رہا کرے، فوج کو کراچی اور بلوچستان سے واپس بلائے، دفاعی بجٹ کم کرے، فوج کے کاروبار بند کرے، اور جرنیلوں کو زمین

Read more

میں نے شادی نہیں کرنی!

اکیسویں صدی سے تعلق رکھنے والی نوجوان نسل کا یہ ایک مرغوب جملہ ہے۔ اگر ہم اس کا انیس سو اسی یا انیس سو ساٹھ کی دہائی سے تعلق رکھنے والی نسل سے موازنہ کریں تو یہ ”میں نے شادی کرنی ہے“ سے ”میری شادی کرو“ میں تبدیل ہوتا چلا جائے گا۔ تین نسلوں کے درمیان ایک ہی سماجی عمل پر تین متضاد رویے بدلتی اقدار، تقاضوں اور خواہشات کی نشاندہی کرتے ہیں جن میں قرآن کریم کے حکم غور

Read more

دانشوری کی باسی کڑھی میں قاضی فائز عیسیٰ کیس فیصلے کا ابال

پہلا سوال: اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ افتخار چوہدری یا ثاقب نثار ثابت نہیں ہوں گے؟

یہ سوال قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں آنے والے فیصلے کے بعد بار بار مختلف حلقوں کی جانب سے اٹھایا جا رہا ہے۔ افتخار چوہدری اور ثاقب نثار دونوں ہماری عدالتی تاریخ کے وہ کردار ہیں جن کے فیصلوں اور اقدامات نے نہ صرف عدلیہ کے وقار کو کمپرومائز کیا بلکہ لوگوں کے عدلیہ پر اعتماد کو بھی متزلزل کیا۔ افتخار چوہدری کے سوموٹو فیصلوں نے ملک کو اربوں ڈالر کے نقصانات پہنچائے، غیر ملکی سرمایہ کار کو بد ظن کیا۔ اسی طرح ثاقب نثار نے مبینہ طور پر اپنے بھائی کے کاروباری مفادات کے تخفظ کے لئے جس طرح صحت کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں کو تباہ کیا وہ افسوس ناک ہے۔

Read more

میاں نواز شریف صاحب کے نام کھلا خط

میاں صاحب، آپ چالیس سال سے سیاست میں ہیں۔ آپ کو تین مرتبہ حکومت بنانے کا موقعہ ملا، پانچ مرتبہ اپوزیشن سیاست کا۔ مگر آپ ایک ایسا الیکشن کمیشن تشکیل نہ دے سکے جو الیکشن کے عمل کو آزاد اور شفاف بنا پاتا۔ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں عملے اور بیلٹ باکسز کے غائب ہونے کا واقعہ ابھی کل ہی کا ہے۔ اتنے موقعے آپ کو ملے، دو تہائی اکثریت بھی عوام نے تفویض کی پھر بھی اتنی بنیادی اہمیت کا معاملہ حل طلب ہے۔ طرفہ تماشا یہ کہ نہ صرف حل طلب ہے بلکہ یہ تک معلوم نہیں کہ اسے حل کیسے کرنا ہے۔ کیا یہ آپ کی سیاسی بصیرت اور انتظامی سوجھ بوجھ پر سوالیہ نشان نہیں؟

Read more

ہارڈ ٹاک: اسحاق ڈار کے تباہ کن جوابات اور تاریخ کا سبق

اسحاق ڈار کا بی بی سی کے ساتھ انٹرویو ایک یاد دہانی ہے، جس کی مخاطب مسلم لیگ نون ہے۔ یاد دہانی کس بات کی؟ ہارڈ ٹاک کے میزبان نے سوال پوچھا کہ نواز شریف ایک مستند مجرم ہے جسے پاکستان کی عدالت نے اپنے فیصلے میں سات سال کی سزا سنائی ہے۔ اسحاق ڈار فرماتے ہیں کہ اس فیصلے میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ نواز شریف نے کرپشن کی، کک بیکس لیں۔ اسحاق ڈار کو یہ جواب

Read more

نواز شریف کے پاس کھونے کے لئے کیا ہے؟

1۔ مریم نواز کی سیاست؟

مگر مریم کو تو فوج شروع دن سے انتہائی نا پسند کرتی ہے۔ ڈان لیکس کا سارا ملبہ اسی پر تو ڈالا گیا تھا۔ تیسری بار وزیر اعظم ہاؤس سے جیل جانے کی ذمہ داری بھی مریم پر ڈالی جاتی ہے۔ چودھری نثار سے نواز شریف کی ناراضی کی ایک بہت بڑی وجہ، مریم ہی تو تھی۔ شہباز شریف اور حمزہ سے اختلاف کی کہانیاں بھی ابھی اتنی پرانی نہیں ہوئیں۔ مریم تو پہلے ہی مقتدر حلقوں کی نا پسندیدہ ہے۔ سول ملٹری تعلقات پر اس کی رائے کسی سے ڈھکی چھپی تو ہے نہیں۔ اس کے بعد اور کیا باقی ہے، جسے کھونے کا ڈر ہو؟ ہیں جی۔

Read more

سہیل وڑائچ کے ساتھ انٹرویو میں فواد چوہدری نے آدھا سچ بولا

ہر سیاسی اور غیر سیاسی تنظیم میں اندرونی اختلافات ہوا کرتے ہیں۔ ہر آرگنائزیشن ان اختلافات کو پنپنے، بیان کرنے، مان لینے یا مسترد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سیاسی جماعتوں میں یہ صلاحیت دیگر اداروں کی نسبت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اگر پی ٹی آئی میں کچھ بڑے لوگوں کے اختلافات تھے تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ اس سے حکومت کو نقصان پہنچا۔ حکومت کو نقصان کارکردگی نا دکھانے پر پہنچا، پارٹی کے اندرونی اختلافات سے نہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاشی ترقی ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق دو ادوار میں ہوئی۔ ایک ایوب خان اور دوسری ن لیگ کی آخری حکومت۔ دونوں ادوار میں حکومت کے اندر بہت سے لوگوں کے طاقتور لوگوں کے شدید اختلافات ہے۔ پچھلی حکومت میں خواجہ آصف اور چوہدری نثار ایک دوسرے سے سلام کے روا دار نہیں تھے مگر، ان اختلافات کا ہر گز مطلب معاشی ترقی یا گورننس کی رکاوٹ نہیں تھا۔

Read more

کیا انٹر نیٹ کو وعظِ جمعہ اور باجماعت نماز کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

پوپ فرانسس کرونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر مذہبی اجتماعات پر لگنے والی پابندی سے مایوس نہیں۔ وہ اپنے معمول کی دُعا اور عبادت کو اب انٹر نیٹ کی مدد سے گھر بیٹھے لوگوں تک براہ راست پہنچاتے ہیں۔ کیا مسلمان اس طریقہ کار سے کچھ سیکھ سکتے ہیں؟ ہر سال رمضان المبارک کے مہینے میں مسلمان حرمِ پاک اور مسجد نبوی ﷺ اداء ہونے والی نماز تراویخ ذوق اور شوق سے دیکھتے ہیں۔ صرف رمضان المبارک ہی نہیں بلکہ

Read more

کرونا وائرس اور سیاسی فلسفے سے متعلقہ سوالات

چین نے 76 دنوں میں کرونا پر قابو کیسے پایا۔ اس کا جواب کچھ ایسا مشکل نہیں ہے۔ جس شہر میں کرونا کے مریض تھے وہاں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ لوگوں کو سختی سے ایک دوسرے سے ملنے سے روک دیا گیا جس سے فوری طور پر کرونا کا پھیلاؤ رک گیا۔ اس کے بعد وہ لوگ جنہیں یہ مرض لاحق تھا ہر چودہ دن کے وقفے سے خود بخود سامنے آنا شروع ہو گئے۔ ان میں سے وہ

Read more

مولانا کا پیش کردہ شارٹ کٹ اور جمہوریت کے نادان عاشق

دیکھنے میں فارمولا تو بہت سادہ ہے۔ نواز لیگ جمہوری قوتوں اور عمل کی نمائندہ ہے۔ اگر مولانا کے ساتھ یہ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملائے تو بیڑے پار۔ گمان سے بھی زیادہ فوائد اور کامیابی بالکل صاف سامنے دھری ہے۔ پانامہ کے کیس کے بعد سے آج مریم نواز کی ضمانت تک ، شریف فیملی اور وابستگان کے خلاف کوئی ایک بھی کیس شفاف اور آزاد ٹرائل کے سامنے ٹک نہیں سکا۔ خنیف عباسی کو رات

Read more

آخر کار خدا تعالی نے عمران خان کی شکل میں ہماری سُن لی

اللہ تعالی کی خاص الخاص رحمت نے آخر کار وطن عزیز کا راستہ دیکھ ہی لیا۔ دہائیوں سے پاکستانی جس خواب کو آنکھوں میں سجائے بیٹھے تھے وہ پورا ہو ہی گیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جس گھن گرج، جس تمکنت، جس جذبے، جس وقار اور برابری کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر وزیر اعظم پاکستان نے گفتگو گی اس ہونی کی امید ہی نے ملک خُدادار میں تبدیلی کی بنیاد رکھی تھی۔ اس وقت عالمی طاقت کے ایوانوں میں زلزلے کی سی کیفیت ہے۔ چہار سو ایک چرچا ہے، امید ہے، جن آنکھوں کے دیے برسوں ہوئے بجھنے کو تھے ایک دم سے ان میں روشنی کی جوالا مُکھی نمودار ہو چکی ہے۔

Read more

اگر تاجر ٹیکس چور ہیں تو سالانہ پانچ ہزار ارب کے ٹیکسز کون دیتا ہے؟

اگر پاکستانی تاجر ٹیکس نہیں دیتے تو سال دوہزار سترہ کو جو پانچ ہزار ارب ٹیکس اکٹھا ہوا وہ کس نے دیا تھا؟ یاد رہے کہ یہی ٹیکس دوہزار بارہ میں صرف ڈھائی ہزار ارب تھا۔ پچھلے چھ سال میں ہر سال ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والی رقم میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اگر تاجر ٹیکس نہیں دیتا تو یہ رقم کہاں سے آتی رہی؟ مختلف سوشل میڈیا ویب سائیٹس پر لاہور کی مختلف مارکیٹس جیسے لبرٹی، ہال

Read more

عمران خان غلط ہیں یا عوام غلطی پر تھے؟

اصل میں عمران حکومت کی پالیسیاں نہیں، ہماری اجتماعی سوچ غلط تھی۔۔۔ ذرا سوچیئے! اگر ہم یہ مان لیں کہ یہی وہ تبدیلی ہے جس کی ہمیں آرزو تھی ، جس کا خواب ہم نے آنکھوں میں سجایا اور جس کی خواہش میں ہم "ایک چانس تو ملنا چاہیئے” کی دہائیاں دیتے رہے۔ اگر یہ سچائی ہم مان لیں تو سانس لینا آسان ہو جائے گا مگر صرف اتنا ہی نہیں، سبق سیکھنا بھی آسان ہو جائے گا۔ ایسا نہیں

Read more

نظام مصطفی سے ریاست مدینہ تک

عمران خان کے خطاب پر پُرمغز بحث جاری ہے۔ ہمارے ہاں کے سیاسی کلچر کے مطابق اس بحث میں طنز، طعنے اور گالی گلوچ سمیت ہر قسم کا منطقی اورجذباتی انداز حاوی ہے۔ جن لوگوں کے نزدیک عمران کی تقریر فنِ تقریر کے بنیادی اصولوں پر بھی پورا نہیں اُترتی اور کہی گئی باتیں عقل سلیم کے تقاضے بھی نبھاتی نظر نہیں آتی۔۔وہ لوگ ایک گروہ کے نمائندہ ہیں۔ دوسری جانب وہ لوگ ہیں جنکے نزدیک فن تقریر یا عقل

Read more

الیکشن کے بعد کا منظر نامہ: لمحہ فکریہ

چلیئے ہم حقیقت کومان لیتے ہیں کہ نواز شریف اگلا وزیر اعظم نہیں۔ اپنی کردہ اور نا کردہ غلطیوں کی بنیاد پر اسے ایوان میں مطلوبہ نشستیں حاصل نہیں ہوئیں۔ کوئی خفیہ قوت اسکے پیچھے تھی یا عوام نے خالیہ دنوں کے انٹرویوز میں ہوئی گفتگو کو سراسر مسترد کردیا۔ مان لیتے ہیں ن لیگ کو ووٹ نہیں ملا۔ مگر دو سوال اسکے باوجود اپنی جگہ باقی رہیں گے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ اگلے جمہوری سیٹ اپ میں ن

Read more

عمران خان کے چودہ نکات: نشانِ منزل یا اک سراب

فاٹا ، جنوبی پنجاب، میئر کا براہ راست الیکشن اور بلدیاتی نظام عمران خان صاحب نے فرمایا کہ وہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے اور فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کریں گے ۔ چونکہ یہ پی ٹی آئی کے بارہ سینٹرز کے ساتھ ممکن نہیں۔ اس لئے اس خواب کو بیچنے کا مقصد کیا ہے۔ اگر تو اس کا مقصد پنجاب کے اُس حصے کے ووٹ کھینچنا ہیں جہاں کئی دہائیوں سے ن لیگ کی حکمرانی ہے۔

Read more