اسرائیل سے ہندوستانی مسلمان کیا سیکھ سکتے ہیں؟
فلسطین سے متعلق خبروں پر اسرائیل اور خصوصاً مغربی میڈیا جس قسم کا رویہ اپنا رہا ہے، وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔ چند ویب سائٹ جنہیں برطانیہ، ترکی، ایران، ہندوستان، پاکستان یا دوسری جگہوں پر مقیم کچھ فلسطینی نوجوان چلا رہے ہیں کو چھوڑ دیں تو جس انداز سے ان کی خبریں میڈیا میں آنی چاہیے نہیں آ رہی ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود اور نہایت نامساعد حالات میں میڈیا کے میدان میں ان کی اپنی سی سعی کو سلام پیش کرنے کے بعد یہ کہنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس نہ تو کوئی بڑا بین الاقوامی سطح کا اخبار ہے، نہ کوئی ویب سائٹ یا ٹیلی ویژن چینل۔
Read more











