کرونا وائرس کی پاکستان سمیت پوری دنیا میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔ قیمتی انسانی جانوں کی اموات سے معاشی خساروں تک کرونا سے اس وقت کوئی چیز محفوظ نہیں ہے۔ یہ شاید انسانی تاریخ میں ان چند وباوں میں سے ایک ہے جس نے اس شدت کہ ساتھ انسان پر حملہ کیا ہے۔ اور اسے اب صدیوں تک یاد بھی رکھا جائے گا۔
اس سے پہلے بھی کئی وباوں نے انسان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی ہے جن میں، 250 قبل مسیح یونان میں پھیلا طاعون، 1346 سے 1353 تک ایشیاء سے یورپ تک تباہی مچاتی وبا جسے بلیک ڈیتھ کا نام دیا گیا، امریکہ، برطانیہ، چین، روس اور مختلف خطوں میں مختلف وقتوں میں پھیلے طاعون، پولیو، خسرہ، اور 1918 سے 1920 تک کا سپینش فلو جس سے دنیا میں 500 ملین لوگ متاثر ہوئے اور 1 / 5 لوگ اس فلو سے لقمہ اجل بنے۔ اس کے علاوہ ایشین فلو، سارس، ایبولا، برڈ فلو، ایڈز، زیکا اور سینکڑوں دیگر وباوں نے انسانوں پر حملہ کیا ہے۔
کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے انسان کے پاس صرف ویکسین ہی ایک ہتھیار ہو سکتا ہے۔ دنیا کو دوبارہ پہلے کی طرح معمول پر لانے کے
Read more