قانون کشش کا ایک پہلو

Thoughts turn into words and words become actions that come with likly results. یعنی خیالات الفاظ بن جاتے ہیں اور الفاظ اعمال جو اپنے مطابق نتائج لاتے ہیں۔ ادھر ارشاد ہے کہ بے شک عملوں کا دار و مدار نیتوں پر ہے۔ مگر ہم نے اس بات کو نہایت محدود کینوس پر پرکھا ہے۔ آئیے آج کینوس کو تھوڑا سا پھیلاتے ہیں۔ قانون کشش یا law of attraction ویسے تو ایک بہت ہی قدیم موضوع ہے اور اس پر بے

Read more

اتنے پیدا کرو، جتنے پال سکو

ہمارے گھر ایک ملازمہ کام کرتی تھی گی الوقت رانی نام سمجھ لیں۔ اکثر اس کے ساتھ اس کی بیٹی بھی ہوتی تھی جس عمر ہوگی یہی کوئی تیرہ چودہ سال۔ جس نے کبھی سات آٹھ ماہ کا بچہ اٹھایا ہوتا تھا۔ اور کبھی بچہ اٹھانے کے لیے ساتھ اس کی چھوٹی بیٹی بھی آ جاتی اور وہ ماں بیٹیاں بھاگم بھاگ کام نبٹا لیتی۔ رانی اول تو کبھی ٹائم سے کام پر نہیں آئی اوپر سے ہفتے میں دو

Read more

کیا ریپ کے واقعات کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین فیمنسٹ فسطائی ہیں؟

بھائی لوگوں کا فرمانا ہے کہ حقوق نسواں پر بات کرنے والی بیبیاں انتہا پسند ہیں۔ اور فیمینزم (مجھے تو ہتا بھی نہیں کہ یہ ہے کیا) دراصل عورتوں کی فسطائیت ہے۔ اور خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث مردوں کے خلاف بات کرنا تمام مردوں کے خلاف تعصب ہے۔ یعنی کہ اگر میں موٹروے ریپ کیس، نور مقدم کے سر کاٹ دیے جانے، قرۃ العین کے اس کے خاوند کے ہاتھوں سر میں ڈنڈے کھا کھا کے مر جانے، چھوٹی چھوٹی بچیوں اور بچوں کی ساتھ درندگی کے بعد مسخ شدہ لاشیں ملنے، بکریوں بلیوں گدھیوں، مرغیوں غرض ہر وہ جانور جس پر کچھ مرد نما انسانوں نے حیوانیت دکھائی، جہیز کی بے جا مانگ اور لعنت، پھول جیسے چہروں پر تیزاب پھینکے جانے، غیرت کے نام پر قتل، روز سامنے آنے والے ریپ کیسز، گھریلو تشدد اور آزادانہ حق رائے دہی و حق وراثت پر آواز اٹھاؤں اور حوالہ دوں قرآن حدیث، قانون اور مہذب معاشرت اقدار کا تو میں ایک متعصب اور انتہا پسند وومن فسطائی ہوں۔

Read more

ماڈل ٹاؤن کچہری اور وکیل صاحب

پہلے تو ہم کبھی تاویلیں دیا کرتے تھے، کبھی شرمندہ ہو کر کھسیانی ہنسی ہنس دیا کرتے تھے اور کبھی چپ ہو جایا کرتے تھے۔ لیکن یقین کریں جب کچھ نام نہاد وکلا اپنے کارنامے دکھاتے ہیں تو اب ہمیں منہ چھپانے کو جگہ نہیں ملتی۔ پچھلے کچھ سالوں میں کچھ انپڑھ لوگوں نے اپنے کالے اعمال اور طرز عمل سے کالے کوٹ کے تقدس کی وہ بھد اڑائی ہے کہ اگر اس کوٹ کی زبان ہوتی تو ہم سب

Read more

اچھا تو تمہاری عزت لٹی ہے…؟

ایک عورت کا ریپ تو چند بھیانک لمحے ہیں جو گزر جاتے ہیں۔۔۔ اصل کہانی تو اس کے بعد شروع ہوتی ہے۔ جس میں ایک طرف آدم کے بیٹے کی کھال میں موجود بھیڑیا ابن آدم کی پوری جاتی کو رسوا کرتا ہے۔ ایک ایسے غیر انسانی اور کریہ فعل کے لیے جو ان بیچاروں نے کیا ہی نہیں ہوتا۔ اور اس دوران جو جملے زبان زد عام ہوتے ہیں اس کی چند مثالیں یہ ہیں۔ سبھی مرد ایسے ہوتے

Read more

بھولستان کا باجا

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بھولستان نام کا گاؤں ہوا کرتا تھا۔ جہاں ایک باجا نام کا مکھیا حکومت کرتا تھا۔ مکھیا انتہائی کاہل، نالائق اور بیوقوف ہونے کا ساتھ ساتھ گھمنڈی و کینہ پرور بھی تھا۔ گاؤں کے کچھ با اثر افراد نے (اپنے فائدے کے لیے ) اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے اسے مکھیا تو بنا دیا مگر حال یہ تھا کہ گاؤں کو چلانے کے لیے اس کے پاس کوئی پلان نہیں تھا۔

اس کے پاس واحد ایک ہی کام تھا اور وہ تھا شریکوں کی منجی (چارپائی) ٹھوکنا۔ وہ سارا دن ہتھوڑا اور چھینی لیے شریکوں کی چارپائیاں اور پیڑھیاں ٹھوکتا رہتا۔ گاؤں والے خوش رہتے کہ باجا جی جان لگا کر محنت کر رہا ہے۔

Read more

بادشاہوں کے مذہب نہیں ہوتے

ہمارا مسئلہ پتا کیا ہے؟ ہم آج تک مسلمان حملہ آور اور اسلام کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کر پائے، ہمیں لگتا ہے مسلمان حملہ آور اور لٹریرے کا مخالف اسلام کا مخالف ہے۔ یعنی جس کو محمد بن قاسم، غزنوی، غوری یا دیگر وغیرہ پسند نہیں وہ خدانخواستہ اسلام سے ہی بیزار ہے۔ ادھر ہم مولوی اور اسلام کو لازم وملزوم سمجھ کے ایک ہی تصویر کے دو رخ سمجھتے ہے۔ لہذا کسی مولوی کا مخالف اسلام کا

Read more

ملا کا خدا بہت چھوٹا ہے

ملا کا خدا بہت چھوٹا ہے۔ ذرا ذرا سی بات پر عذاب نازل کرتا ہے۔ پوری انسانیت کے خلاف غیر منصفانہ فیصلے کرتاہے۔ میں نہیں مانتی ایسے خدا کو۔ میرا رب وہ ہے جو عدل و انصاف کا سر چشمہ ہے۔ جو ایک کے جرم کی سزا دوسرے کو نہیں دیتا۔ جو انصاف کرنے میں رتی برابر فرق نہیں ڈالتا۔ جو سزا دینے میں رتی برابر کمی یا بیشی نہیں کرتا۔ جس کا ”کن“ جب ”فیکون“ کی سند حاصل کرتا

Read more

نہ چین بتائے گا کہ ووہان میں کیا ہوا ، نہ ہم سے بارڈر بند ہونگے

1.دنیا انسانوں کا موت کدہ بنتی جا رہی ہے۔۔۔۔اور چین احتجاج کرتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کو چائینا وائرس کیوں کہا؟ میں کہتی ہوں صدر ٹرمپ نے بلکل ٹھیک کہا؟ یہ وائرس چین سے پھیلا ہے اور اس نے پوری دنیا کو حشر کا میدان بنا دیا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ چین دنیا کو اس وائرس کی وجوہات و حقائق سے آگاہ کرے وگرنہ یہ چائنا وائرس ہی کہلائے گا۔ اگر تو یہ

Read more

یقیناً سب مرد ویسے نہیں ہیں مگر بہت سے ہیں

دیکھیے اکا دکا کیسز تو ہر جگہ ہوتے رہتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا اتنا واویلا کیا جائے۔

کیا کہا اکا دکا کیسز؟ جو معاملات آپ کے ہاں نہیں ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہیں ہی نہیں۔ ریپ، ہانر کلنگ، ونی، زبردستی یا مجبور کر کے کی گئی شادی، چھوٹی عمر کی شادی، وراثت سے محرومی، جیہز، ڈومیسٹک وایولینس، پری برتھ ابارشن، ایسڈ اٹیک، بلیک میلنگ، ہیراسمنٹ، کردار کشی۔ تعلیم و تربیت سے لے کر زندگی کے ہر فیصلے میں ڈسکریمینیشن۔ ذرا آکڑے نکال کے دیکھیے میرے محترم۔ آپ جیسے بھی اور مجھ جیسے بھی سب بیٹھ کے روئیں گے۔

Read more

میرا جسم میری مرضی کا مطلب۔۔۔۔۔اور خلیل الرحمٰن قمر کا اخلاقیات پاٹھ

ماروی سرمد سے ہزار اختلافات ہیں ہمیں اور اس کے کام اور طرز عمل پہ شدید اعتراضات بھی ہیں۔ مجھ سمیت بہت سی لڑکیوں کو اس کے بیانیے پہ شدید تحفظات ہیں۔ اس کے نظریات سے لاتعلقی سہی مگر جو زبان خلیل الرحمٰن قمر نے مین سٹریم میڈیا پر ایک لائیو شو میں اس کے خلاف استعمال کی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کس قماش کا شخص ہے اور کس بیک گراونڈ سے آیا ہے۔ اور جو مرد

Read more

ہاں میں ایک وکیل ہوں، کیا سارا قصور ہمارا ہے؟

جی ہاں! یہ وہ وکیل صاحب ہیں جن کے بارے میں تین دن سے بیوقوف بندروں کا ایک لشکر جگت بازی کر رہا ہے کہ یہ اندر ٹھیک ٹھاک گئے مگر پھر وہیل چئیر پر مریض بن کر بیٹھ گئے تاکہ گرفتاری سے بچ سکیں۔

اطلاعات یہ ہیں کہ ان کو پولیس اور میڈیکل سٹاف نے آہنی راڈز سے مارا اور جب ان کی حالت غیر ہو گئی تو ان کو وہیل چیئر پر بٹھا کر کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ابھی تک یہ لا پتہ ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت ہو چکی ہے (اللہ نہ کرے )

Read more

تین سو ارب کی معافی۔۔۔ذرا ٹھہریے!

کرپشن کے خلاف مہم کو ڈھال بنا کر غریب مار مہنگائی کو جسٹیفائی کرنے والو کیا آپ کے علم میں ہے کہ آپ کی صاف شفاف چلنے والی حکومت نے ایک ہی جست میں صنعت کاروں کو تین سو ارب کے قرضے معاف کر کے اب تک کی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا لیگل ڈاکا ڈالا ہے؟

کیا آپ کو علم ہے کہ اس معاف شدہ قرض کا حجم اب تک کی ہمار ی مجموعی سیاسی بنیادوں پر مبنی قرضہ معافی تاریخ سے بھی بڑا ہے؟
کیا آپ کے علم میں ہے کہ اس لیگل کرپشن کے حمام میں اشنان کر کے پوتر ہونے والے تمام کے تمام وہ لوگ ہیں جن سے آپ کی لاڈلہ پارٹی کو ماضی میں، حال میں یا مستقبل میں فائدہ ہوگا؟

Read more

ہم خود اپنے ساتھ دشمنی کرتے رہے؟

جس امت مسلمہ کی پونچھ پکڑ کے ہم نے اپنی دھرتی ماں کے ہیروز کو دروغ گوئی پر مبنی تاریخ کے کفن لپیٹ کر غداری کی قبروں میں دھکیل دیا، بیرونی لٹیروں کو سر متھے بٹھایا اور اپنے کلچر، ثقافت غرض اپنے مفادات تک کی منجی ٹھوک دی، جن کے پیچھے ہم چالیس سال سے اسرائیل سے دشمنی اور ایران سے شریکا لگائے بیٹھے ہیں ان سے ہم  کشمیر پر پولی سی حمایت نہیں لے سکے (اور دوسری طرف کافر

Read more

آصف علی زرداری کی گرفتاری۔۔۔۔کاہے کی لڈیاں کاہے کا افسوس

بلوچ سردار آصف علی زرداری کی گرفتاری کو اگر جمہوری اور موجودہ سیاسی تناظر میں دیکھا جائے تو یہ انصاف و احتساب کے نظام کا ایک خود مختار اور جرت مندانہ قدم ہونے سے زیادہ انتقامی کارروائی اور نا ہنجار لونڈوں کو سبق سکھانے اور سیاسی مخالفین کی سرکوبی کے جذبات پر مبنی قدم زیادہ لگتا ہے۔ اگر یہ واقعی ایک مضبوط و آزاد نظام انصاف کا ایک غیر جانبدارانہ اور good intention پر مبنی عمل ہوتا جس کا مقصد اس ملک کے غریب عوام کے ساتھ کی گئی سالہا سال کی نا انصافیوں کا ازالہ ہوتا یا پھر جس کا مقصد اس ملک کے عوام کو ان کے خون پسینے سے ادا شدہ ٹیکسز اور ان کے غریب ملک کی لوٹی دولت ان کو واپس دلانا ہوتا تو مجھے بہت خوشی ہوتی۔ یقین کیجیے مجھے بہت خوشی ہوتی، مگر میں جانتی ہوں یہ وقتی قدم ہے، جس کا مقصد کسی شہر یار کی ذاتی دلچسپی و مفاد کی حفاظت تو ہو سکتا ہے مگر اس ملک کے غریب عوام کی بھلائی ہر گز نہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو یہ عمل بلا امتیاز و بلا تفریق دائیں و بائیں جانب یکساں طور پو لاگو نظر آتا۔

Read more

عافیہ اس قوم کی بیٹی نہیں ہے

عافیہ صدیقی کو قوم کی بیٹی اور پاکستان کی بیٹی کہنے والے اتنا جان لیں کہ وہ امریکن شہری ہے، وہیں کی پڑھی ہوئی ہے، وہیں اس نے شادی کی۔ دہشت گرد تنظیموں سے اس کے روابط اور ان کی سہولت کاری ثابت شدہ ہے۔ وہ افغانستان سے پکڑی گئی اور اس کی معصومیت کا ایک ثبوت ایک بے حد وزنی فوجی رائفل چھین کر ”دھائیں دھائیں“ گولیاں چلانا ہے۔

عافیہ طالبان کی بہت بڑی مددگار رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مذاکرات میں طالبان کی طرف سے دوسری بڑی شرط عافیہ صدیقی کی رہائی ہے۔ انکار کرنے والے تحقیق کر لیں۔

جہاں تک تعلق ہے مذہبی جماعتوں کا توں وہ ”عافیہ قوم کی بیٹی“ اور اس پر مذہب کارڈ استعمال کر کے صرف اور صرف ووٹ بٹورنے اور سیاست چمکانے کی کوشش کرتی رہی ہیں جو وہ ہمیشہ سے کرتی آئی ہیں۔

Read more

ہم نئی تہذیب کے ادھ ابلے انڈے ہیں

پچھلے کُچھ سالوں میں انسانی رویوں میں انتہاپسندی، عدم برداشت، جنسی بھوک اور ڈپریشن نے جتنی تیزی سے اپنا زہر گھولا ہے اس کا عملی مظاہرہ نہ صرف ہمارے سامنے ہے بلکہ ایک حساس ذہن رکھنے والے نفیس انسان کے لیے یہ سب کسی سوہان ِ روح سے کم نہیں۔ ویسے تو ہر عمر کا انسان ہی اس قسم کی دماغی اور نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہے پر ہماری نوجوان نسل میں اس قسم کے رویہ کے مظاہرے کی شرح

Read more

I object My lord

کیا ایک حاضر سروس چیف جسٹس کا کورٹ پروسیڈنگز کے درمیان بغیر کسی جھجھک کے یہ کہنا کہ 500 ارب جمع کروا دو میں کیس خود یا بنچ سے کہہ کر نمبٹا دوں گا ، قانون کے ساتھ مذاق نہیں ہے؟ مطلب پیسے دے دو تو جرم معاف؟ کیا یہ equal protection and equal treatment of law کے خلاف نہیں ہے؟ مطلب اس ملک کا غریب ملزم یا مجرم تو ظاہر ہے پیسے دینے سے قاصر ہے تو گویا اس

Read more

سنجیدہ قسم کے چٹکلے اور گناہ ٹیکس

ہمارے ملک کی بہت سی خاص باتوں میں ایک بات یہ بھی ہے کہ یہاں آئے روز کوئی نہ کوئی سنجیدہ چٹکلہ چھوٹتا رہتا ہے۔ کبھی سیاسی و مذہبی ممبروں پر تو کبھی قانون انصاف کے ترازو پر۔ اور پھر ترسے عوام کے اگلے سات دن ایسے سنجیدہ چٹکلوں پر بات چیت اور میمیز بنانے میں گزر جاتے ہیں۔ اس طرح حالات کی ماری اس عوام کا وقت نان ایشوز پر مذید چٹکلے چھوڑتے اچھا کٹ جاتا ہے۔ اس لحاظ سے ایسے سنجیدہ چٹکلوں کے جہاں نقصانات ہیں وہاں فائدے بھی ہیں۔

آج کل جو سنجیدہ چٹکلے مارکیٹ میں زیادہ ہٹ ہیں ان میں اکثریت کے جملہِ حقوق بحق سرکار مولانا خادم حسین رضوی صاحب کے آستانہ آلیہ محفوظ ہیں۔ (اللہ مولانا کی مشکلیں آسان فرمائے ) ۔ حضرت عالی مرتبت کے ان غیر سیاسی مگر روحانی قسم کے سنجیدہ چٹکلوں میں سے کچھ تو اس قوم کے زیرو میٹر حافظے (جو کبھی استعمال نہیں ہوتا) میں سنہرے حروف کے ساتھ لوح سرخ پر محفوظ کیے جا چکے ہیں۔

Read more

آسیہ گنہگار ہے تو معافی کیسی اور معصوم ہے تو سزا کیوں؟

آسیہ مسیح کو کورٹ نے بری کر دیا۔ اگر وہ بے گناہ تھی تو یہ بہت ہی جی دار فیصلہ ہے اور میں اس کی تائید کرتی ہوں۔ آواز یہ بھی اٹھی ہے کہ اگر آسیہ کو چھوڑنا ہی تھا تو پھر اس کی معافی والی درخواست قبول کرتے بری کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ کیونکہ معاف کرنے سے اسلام کا اور ہمارا سافٹ امیج بن جاتا۔ تو بات یہ ہے کہ یہ سننے میں ہی کافی مضحکہ خیز لگتا

Read more

کیا تبادلوں پر فواد چوہدری کا بیان واقعی ذاتی ایجنڈے کا شاخسانہ ہے؟

غیر قانونی اور تجاوزات پر مبنی تعمیرات کے خلاف پی ٹی آئی کا ایکشن خوش آئند ہے مگر اس کی لپیٹ میں جہاں بہت سے مجبور اور پہلے سے پسے ہوئے طبقے آ رہے ہیں اور بہت سی بڑی بڑی غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو چھوٹ مل رہی ہے وہیں کچھ لوگ ذاتی اختلافات کی وجہ سے اس ایکشن کا نشانہ بن رہے ہیں اور سیاسی انتقام کے لئے بھی اسے ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔ جس میں سے

Read more

امریکی وفاق اور ریاستی حکومتیں کس طرح کام کرتی ہیں؟

خود مختاری بذات خود لفظ حکومت کی تعریف کا ایک لازم ملزوم جزو ہے۔ اور کوئی بھی ایسی حکومت جو اپنے کارہائے حکومت سرانجام دینے کے لئے خود مختار نہیں ہے وہ باجگزاری کی تعریف میں تو آ سکتی ہے مگر کسی بھی طرح سے لفظ حکومت کی تعریف کے معیار پہ پورا نہیں اترتی۔ یہی وجہ ہے جب بھی کوئی ملک یا قوم کسی معاہدے کا حصہ بنتے ہیں تو اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ

Read more

اپنے بچوں پر فوکس کیجیے

پچھلے دس دن سے میں انٹرنیشنل وزٹر لیڈرشپ پروگرام کے تحت امریکہ کے دورے پر ہوں جس کا مقصد پاکستان میں مقامی حکومتوں کی استعاد کار اور کارکردگی کو بہتر اور لوکل باڈیز کو مضبوط کرنا ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے ہمسر لوگوں اور مختلف متعلقہ فلاحی و غیر سرکاری اور کچھ سرکاری اداروں سے ایک دوسرے کے تجربات پر تبادلہ خیال اور سیکھ کا عمل جاری ہے۔ ہمارا یہ دورہ واشنگٹن، لاس انجلس، سپرنگ فیلڈ اور

Read more

لیڈی ڈاکٹر پر مجرمانہ حملہ اور ہماری کریہہ معاشرتی سوچ

یہ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا ایک وارڈ ہے جہاں نصف سے زیادہ رات بیت چکی ہے اور ایک تازہ تازہ فارغ التحصیل لیڈی ڈاکٹر ہاؤس ڈیوٹی پر ہے۔ وہ بری طرح تھکی ہوئی ہے اور اس کے اعصاب جواب دینے کے قریب ہیں کیونکہ وہ پچھلے چھتیس گھنٹے سے مسلسل ڈیوٹی پر ہے۔ اتنی ڈیوٹی یہاں عام روٹین ہے۔ پچھلی رات بھی وہ سو نہیں پائی تھی اور اب تھکن سے برا حال ہے۔ لہذا اس کو

Read more

افغانیوں کو پاکستانی بنانے کا دیالو فیصلہ

پنجابی، سندھی، بلوچ، پاکستانی پختون اور دیگر پاکستانی۔ ان سب کو تو آپ آج تک پورے پاکستانی کے حقوق دے نہیں سکے۔ پاکستانی تو کیا آپ لوگوں کو پچھلے ستر سالوں میں انسانی حقوق نہیں دے پائے۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ لاکھوں لوگ ڈگریاں لے کر سڑکوں پر رل رہے ہیں۔ لوگ بچے بیچنے پر مجبور ہیں چولہے چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ بھوک نفرت کو ہوا دیتی ہے اور آج یہ بھوکے ننگے لوگ ایک دوسرے کی

Read more

ضمیر دی عدالت۔

کدے کدے مینوں سمجھ نہی آندی کے لوکاں نوں کی ہو گیا اے کہ اوہ نکی نکی گل پاروں انسانیت دی معراج توں وی تھلے لتھدیاں جھٹ نہی لاندے۔ میری کسے پوسٹ تے کسے بھرا نے مینوں کیہا سی کے تسی فضول چہ ٹیم ضائع کر رہے اوہ ایہناں لوکاں نوں ایہہ پاٹ پڑھا پڑھا کے۔ میں کیہہ پاٹ پڑھونے میں تے آپ انسان دی اصل معراج توں ڈھیر پرے ہاں اجے۔ میں اوہنوں کیہا سی کہ کوئی نہی بھرا

Read more

ہارنے والی پارٹیاں کیا کر سکتی ہیں؟

خان کو جیت مبارک مگر حقیقت یہ ہے کہ (جیسا کہ میں نے کل بھی کہا تھا) یہ ایسا الیکشن ہے کہ جس کی شروع ہونے سے پہلے ہی دھاندلی دھاندلی کا رولا تھا اور اتفاق یہ ہے کہ ہوا بھی سب کچھ اسی پلاٹ کے مطابق۔ یہ بات ملکی مفاد کے لئے انتہائی تشویشناک ہے۔ کیونکہ اگر باقی جماعتوں نے بھی اگلے پانچ سال (اللہ کرے پورے ہو جائیں) وہی کیا جو خان صاحب کرتے رہے ہیں (جو بیجا

Read more

میں اک پنجابی پینڈو ہاں

پچھلے ہفتے مینوں پنجابی مطلب کہ ماں بولی دی پیڑ اٹھی تے میں اک مضمون ”پنجاب دی کانی تے سیاسی ونڈ“ دے ناں نال لکھ کڈھیا جس دی اشاعت ”ہم سب“ بلاگ والیاں نے ممکن بنائی اس لئی اوہناں دا بہت بہت شکریہ۔ پرنٹ میڈیا چوں ایہہ مہربانی جناب ضیا شاہد ہوراں نے اپنے روزنامہ خبریں، تے مدثر اقبال بٹ ہوراں نے روزنامہ بھلیکھا تے چھاپ کے کیتی۔ کہن دی گل ایہہ ہے کہ کجھ اردو اخباراں نے میرا ایہہ

Read more

نئے صوبے ایک سیاسی شوشہ

1۔ صوبہ کراچی 2۔ صوبہ قبائلستان 3۔ صوبہ گلگت بلتتستان 4۔ بلوچستان 5۔ صوبہ مکران و قلات 6۔ صوبہ سندھ 7۔ صوبہ پختونخوا 8۔ صوبہ ہزارہ 9۔ صوبہ پنجاب تے 10۔ صوبہ بہاولپور لیں جی دس صوبے بن گئے ہیں۔ اب آپ ان کے لئے اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم و دستیابی کی مانگ کرو۔ ہر شہر میں صوبہ بنا لو جب تک وسائل نہیں ملنے اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم ممکن نہیں ہونی کوئی فائدہ نہیں۔ تو

Read more

اگر طارق مسیح گِل چُوہڑا ہے تو پھر ہم سب چوہڑے ہیں

پنجاب اسمبلی کے رکن طارق مسیح گل پنجابی ہیں، پنجاب کا بیٹا ہیں، پنجابی خون ہیں، پنجاب کا مان ہیں، پاکستانی ہیں۔ اور سب سے بڑھ کے انسان ہیں۔ گزشتہ روز انہیں رکن پنجاب اسمبلی عارف عباسی کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں چوہڑہ کہنے پر دلی تکلیف ہوئی۔ عارف عباسی کے اس فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس طرح کے حرکتوں سے ہم کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے

Read more

پنجاب دی سیاسی ونڈ

ن لیگ دی پالیسی وی تے صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں والی اے۔ ن لیگ اینٹی تے پرو پنجاب ونڈ دوہنواں دھڑیاں دی حمایت نہیں گواناں چاہندی۔ پئی اے غلط گل اے تے ایس دا سدھا سدھا مطلب اے ہے کہ ن لیگ پنجاب توں ودھ سیاست بچاون دے چکر وچ اے۔ پر ن لیگ نوں جان لینا چاہی دا ک جے پنجاب ای نا رہیا تے ن لیگ کتھے ہوسی۔ لہذا ن لیگ نوں پنجاب دی

Read more

کس نے دے دیے تمہیں یہ موت کے فتوے جاری کرنے کے ٹھیکے؟

اللہ کی مخلوق کو محض الیکشن جیتنے کے لئے اپنے اقتدار کی آگ میں بطور ایندھن جھونکنے والو ڈرو اس وقت سے جب یہ آگ تمہارے گھروں تک پہنچ جائے۔ یہ پاگل پن کی حد تک مذہبی جنون کا طوفان جو تم نے برپا کیا ہے دیکھنا اس میں ایک دن تمہارا گھر نہ بہہ جائے۔ میرے پیارے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی ناموس پر میری جان مال اور میری سات نسلیں قربان ان کو تمہارے اس بیمار

Read more

پنجاب اور پنجابی کے خلاف نفرتوں کو ہوا دینے کی مہم

کیا یہ سچ نہیں ہے کہ پنجاب اور پنجابی قوم کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے طور پر احساس عدم تحفظ اور تنہائی کا شکار کیا جا رہا ہے؟ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ پنجاب اور پنجابی کے خلاف نفرتوں کو ہوا دینا سالوں سے جاری ہے وہ بھی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت۔ پنجابی وہ مظلوم ہے جو اس ملک کی پیداوار کا سب سے بڑا حصہ ڈالتا ہے اور پھر بدلے میں بلوچی سے اس کی

Read more

شاہ صدر دین کی ننگی قندیل بلوچ سے مٹ گرہ کی ننگی شریفاں تک (1)

اگر آپ یہ کالم اس لئے پڑھ رہے ہیں کہ اس کا عنوان انتہائی ہیجان خیز ہے تو یقین کییجے آپ کو اس میں ایسا کچھ بھی نہ ملے گا۔ لہذٰا ایسے تمام حضرات جو کالم کے عنوان کی وجہ سے ایسی کوئی توقع لگائے بیٹھے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے ارمانوں پر ایک بالٹی ٹھنڈا پانی ڈال لیں۔ تو میں بات کرنے جا رہی ہو حوا کی دو ننگی بیٹیوں کی اور ان سے جڑے آدم کے بیٹوں کی

Read more

شاہ صدر دین کی ننگی قندیل بلوچ سے مٹ گرہ کی ننگی شریفاں تک (2)

(پہلا حصہ اس لنک پر) آج سے ڈیڑھ سال قبل سیہار خاندان کی لڑکی کے پاس اس کے گھر والوں کو موبائل ملا جس پر شک تھا کہ یہ ساجد یعنی شریفاں کے بھائی نے دیا ہے۔ لڑکی کو بہت مارا پیٹا گیا، اس کے بازو توڑ دیے گئے۔ مطالبہ یہ تھا کہ ساجد کے خلاف تھانے میں بھگتو تب جا کر خاندان کی وہ غیرت جس کوموبائل پر بات چیت سے ٹھیس پہنچی تھی اس کو سہارا ملتا۔ ساجد

Read more

آگے ترقیاتی کام ہو رہا ہے

”بے روزگار نوجوان نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی“ ”ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر نہ ہونے کی وجہ سے بچی کی موت ہوگئی“ ”ادویات اور ڈاکٹڑ نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کھنڈر بن گیا“ ”سکول کی عمارت میں مویشی“ ”سرکاری اداروں میں ہزاروں آسامایاں خالی پڑی ہیں“ ”غریب آدمی ”بچے برائے فروخت“ کا بورڈ لے کر سڑک پر“ ”ہسپتال میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے سڑک پر بچی کی پیدائش“ ”زمیندار طبقہ مہنگی کھاد، تیل ادویات

Read more

اراکین اسمبلی عوام کی نمائندگی کریں یا پارٹی کی غلامی؟

پچھلے 68 سال میں پاکستانی قوم کے سا تھ آئینی و قانونی بنیادی حقوق کی فر اہمی کے نا م پر جتنے کھلواڑ کیے گئے ہیں شاید ہی کسی اور جمہوری ملک میں ہوئے ہوں اور اس کی آڑ میں جتنی بھی آ ئینی تر میم آئیں ان کی ملکہ اگر اٹھارہویں ترمیم کو کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ اسے لے کر مجھے ہمیشہ استا د منگو ٹانگے والا اور گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1935 یا د آجاتا

Read more

قانون بے توقیر کیوں؟ 

دنیا میں قانون کی خلاف ورزی کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ ہر ملک میں ہوتی ہے اور بکثرت ہوتی ہے۔ اگر قانون کی خلاف ورزی کا ریٹ صفر ہو جائے تو پھر قانون سازی کا مقصد ہی فوت ہو جائے۔ بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ قانون بنایاہی اس لئے جاتا ہے۔ ۔ ۔ کہ ایک خاص قانون پر عمل درآمد کروایا جا سکے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ کون سا قانون ہے جس کی پیروی

Read more