اداکار عامر خان کا انٹرویو اور ہندوستانی مسلمان کا مستقبل

بھارت میں رہنے والے مسلمان کس حد تک مجبور اور بے بس ہو چکے ہیں اس کا اندازہ مشہور اداکار عامر خان کے ٹی وی انٹرویو سے لگایا جا سکتا ہے۔ یہ انٹرویو ’حال میں آپ کی عدالت‘ نامی ٹی وی شو میں لیا گیا۔ انٹرویو میں سپر سٹار عامر خان کو دیش بھگت نہ ہونے، لالچ اور آدھا ہندو آدھا مسلمان ہونے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ حتّی کہ اپنے بچوں کے مسلم ناموں کی وضاحت کرنا پڑی۔

Read more

سحر خیزی کے فوائد

چند روز قبل ایک عزیز کی بیرون ملک سے آمد متوقع تھی تو انھیں سڈنی ائرپورٹ سے لینے کے لیے میں علی الصبح پانچ بجے گھر سے روانہ ہوا۔ ابھی سپیدہ سحر نمودار نہیں ہوا تھا لیکن سڈنی کی سڑکیں ایسے مصروف تھیں جیسے دوپہر کے بارہ بجے ہوں۔ یہ میرے لیے اچنبھے کی بات نہیں تھی کیونکہ یہاں لوگ رات جلد سونے اور صبح جلد اُٹھنے کے عادی ہیں۔ خیر سڈنی میں تو پھر بھی رات دیر تک قدرے

Read more

نیکی کسی کی میراث نہیں ہے۔ ( آپ بیتی)

میں اور میری اہلیہ 2013 میں آسٹریلیا سے فریضہِ حج ادا کرنے کے لئے گئے۔ اس غرض سے ہمیں پاسپورٹ، تصاویر، حفاظتی ٹیکے لگوانے کا میڈیکل سرٹیفکیٹ، نکاح نامے کی تصدیق اور کسی امام مسجد سے مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری تھا۔ اس سلسلے میں ایک ہندو لیڈی ڈاکٹر، ایک عیسائی پولیس افسر اور ایک امام مسجد کا ذکر دلچسپی سے خالی نہ ہو گا۔ ڈاکٹر شیلا برسوں سے ہماری فیملی ڈاکٹر ہے۔ ڈاکٹر شیلا اور اس کے

Read more

آج انساں کو محبت کی ضرورت ہے بہت

استنبول میں میرا ہوٹل شہر کے مرکزی علاقے فتیح میں واقع تھا۔ ائرپورٹ سے ہوٹل تک کا سفر تقریباً ایک گھنٹے کا تھا جس میں برق رفتار موٹروے، عام سڑکیں اور گنجان آبادی اور بازار تھے۔ اس دوران ہم بحیرہ فاسفورس کے اوپر بنے طویل پل پر سے گزرے اور پھر ایک بلند فصیل کے اندر بنے محرابی راستے سے گزرے۔ صدیوں پرانی سرخ اینٹوں سے بنی یہ دیوار حدّ نظر تک چلی جاتی ہے۔ میرے ہوٹل سے یہ صرف

Read more

خوشبو کی شاعرہ، پروین شاکر کی یادیں

تیس دسمبر کی شام جب نیا سال صرف ایک دن کے فاصلے پر تھا اور پوری دُنیا کی توجہ سڈنی میں منعقد ہونے والی شاندار آتش بازی کی طرف تھی، ہم اسی سنہرے ساحلوں والے شہر سڈنی میں ایک خوبصورت ادبی محفل سجائے بیٹھے تھے۔ اس تقریب کا مہمان ِخاص اُردو کی معروف ترین شاعرہ جسے خوشبو کی شاعرہ بھی کہا جاتا ہے، پروین شاکر کا فرزند سید مراد علی تھا۔ مُراد علی پچھلے بیس برس سے اہلیہ اور دو

Read more

ہماری سڑکیں میدانِ کارزار اور بے گناہوں کی مقتل گاہ ہیں

میں ٹوکیو کے علاقے کوشی گایا میں اپنے ہوٹل کے سامنے فٹ پاتھ پر کھڑا ارد گرد کے مناظر دیکھ رہا تھا کہ ایک کار میرے سامنے آ کر رک گئی۔ ڈرائیور نے میری طرف دیکھا اور اشارہ کیا کہ میں سڑک کراس کر لوں۔ میں نے اشارے سے اُسے بتایا کہ میں کہیں نہیں جا رہا ۔ اس نے میری طرف ہاتھ لہرایا اور آگے بڑھ گیا۔ تھوڑی دیر بعد دوسری کار بھی میرے سامنے رُکی تو اس کا

Read more

سید توصیف کی کتاب ”دوستی کی زنجیر“ بہترین خراجِ عقیدت ہے

میں اس معاملے میں خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں کہ دُنیا کے متعدد ممالک میں میرے احباب موجود ہیں۔ میں جب بھی ان ملکوں میں بغرض سیاحت جاتا ہوں ان دوستوں کی مہمان نوازی اور محبت سے راحت قلب و جاں حاصل ہوتی ہے۔ میرے حالیہ دورہ امریکہ اور کینیڈا میں بھی بہت سارے دوستوں نے اپنی محبت اور مہمان نوازی سے میرے خانہِ دل میں جگہ بنائی۔ ایسے ہی ایک میرے ایک بہت اچھے دوست کینیڈا کے

Read more

ہمارے ہیرو ہماری پہچان ہیں

یہ 2000 ء کی بات ہے سڈنی میں اولمپک گیمز کی گہما گہمی بام عروج پر تھی۔ کیونکہ دنیا بھر سے تیس لاکھ سے زائد کھلاڑی اور تماشائی سڈنی میں موجود تھے۔ مرکزی شہر کی گلیاں غیر ملکیوں سے بھری نظر آتی تھیں شہر کے اسی مرکزی علاقے میں ان دنوں میرا سٹور تھا جہاں اکثر مقامی گاہکوں کے ساتھ غیر ملکی بھی نظر آتے۔ انہی میں سے ایک غیر ملکی سے ایک دن میں نے سوال کیا ”آپ کا

Read more

ہم بدلیں گے تو معاشرہ بدلے گا

حال ہی میں معروف ٹی وی اینکر آفتاب اقبال اور کامیڈین سہیل احمد کے درمیان میڈیا پر جو تو تو میں میں ہوئی اس میں آفتاب اقبال نے بتایا کہ ان کے پروگرام میں جو کامیڈین کام کرتے ہیں ان کی ماہانہ تنخواہ 35 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام ہفتے میں صرف دو یا تین دن ہوتا ہے۔ یہ کامیڈین سٹیج ڈرامے اور ملک اور بیرون ملک شوز بھی کرتے ہیں جہاں سے انہیں معقول

Read more

آسٹریلیا میں مہمان نوازی

آسٹریلیا میں کوئی تقریب منعقد کرنی ہو تو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس میں مدعوئین کا انتخاب اور مہمانوں کی درست تعداد کا اندازہ لگانا سب سے مشکل کام ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر تقریب کا اپنا مزاج ہوتا ہے ۔ ہر شخص ہر تقریب کے لئے موزوں نہیں ہوتا یا ہر تقریب ہر شخص کے لئے ایک جیسی دلچسپی کی حامل نہیں ہوتی ۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ہر تقریب کی اپنی

Read more

قیامِ یورپ اور علامہ اقبالؒ کی ماہیت قلبی

علامہ اقبال ؒ 1905 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے یورپ تشریف لے گئے۔ اگرچہ ہندوستان سے ایم اے پاس کر کے گئے تھے پھر بھی یورپی درس گاہوں کی ضرورت کے مطابق انھوں نے ٹرنٹی کالج سے 1906ء میں بی اے کا امتحان پاس کیا۔ 1908 میں انھوں نے مڈل ٹمپل ( Middle Temple) سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ اس دوران میں میونخ یونیورسٹی جرمنی سے پی ایچ ڈی کا امتحان پاس کیا۔ یوں انھوں نے تین برسوں میں

Read more

کیا نوجوانوں کو طالب علمی کے دور میں جاب کرنی چاہیے؟

میں چھٹیوں پر پاکستان میں تھا ایک روز ایک دوست سے ملنے اس کے ہاں گیا۔ میں دوست سے محو گفتگو تھا کہ اس کا نوجوان بیٹا گھر میں داخل ہوا جو شاید کالج سے لوٹا تھا۔ نوجوان نے بیگ اٹھا کر چارپائی پر پھینکا جوتے اتار کر ایک طرف پھینکے اور چارپائی پر بیٹھ کر آواز لگائی ”دادی پانی لے آؤ“ میں حیران ہو رہا تھا کہ یہ کیسا رویہ ہے۔ اتنی دیر میں دادی واقعی پانی لے آئی

Read more

اقبال کے فلسفہ خودی کا ماحصل

اقبالؒ کے فلسفہ خودی اور اس سے متعلقہ بحث کا ماحصل یہ ہے کہ اقبالؒ عام آدمی کو مکمل انسان، انسان کو مرد مومن اور مرد مومن کو مرد کامل دیکھنے کے متمنی تھے۔ وہ انسان جو نیابت الٰہی کے قرآنی تصور کے عین مطابق ہو۔ اس کی ہمت، طاقت اور ارادے کی قوت ایمان سے مشروط ہو۔ اس ایمان سے جو ایک اللہ کے سوا کسی اور معبود کی طرف نہ دیکھتا ہو۔ جس میں اللہ تمام جہانوں کا

Read more

پاکستانیوں کو ویزے کے مسائل اور گرتی برآمدات

آسٹریلیا میں پڑھنے کے خواہش مند پاکستانی طالب علموں کے ویزے کی درخواستیں پہلے کبھی اس تعداد میں رد نہیں کی گئیں جتنی پچھلے کچھ عرصے میں ہو رہی ہیں۔ یہی صورتحال دوسرے اقسام کے ویزے کی بھی ہے۔ اس کے مقابلے میں بھارتی طلبا اور دیگر شہریوں کے ویزے منظور ہونے کی مدت میں کمی آئی ہے اور کامیاب درخواستوں کی شرح بھی بڑھی ہے۔ دیگر شعبہ جات میں بھی پاکستان کی تنزلی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

Read more

علامہ اقبال کا نظریہ خودی

حکیم الامت حضرت علامہ اقبال ؒکے فکر و فلسفے کا مرکزی نکتہ اور جوہر کلام ان کا نظر یہ خودی ہے۔ ان کی فکر اور فلسفے کے دیگر مباحث اس نظریے کے گرد گھومتے ہیں۔ ان کا فلسفہ حیات بھی یہی ہے۔ علامہ اقبالؒ کے فلسفہ خودی کی تشریح اور توضیح آسان نہیں ہے۔ جس فکر اور فلسفے کو بیان کرنے اور اس کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے خود علامہ ؒنے کئی کتابیں لکھ ڈالیں، اسے چند سطور میں

Read more

سکوت لالہ و گل سے کلام پیدا کر

میں استنبول میں سلطنت عثمانیہ کے سب سے آخری حکمران عبدالحمید ثانی کے محل دولمہ باغچہ ( Dolmabahçe Palace) کی صدر گزر گاہ جو بذات خود فن تعمیر کا شاہکار ہے، سے گزر کر اندر داخل ہوا تو رنگوں بھرا باغیچہ دیکھ کر جیسے میری آنکھیں چندھیا سی گئیں۔ مختلف شوخ رنگوں کے پھولوں کے پودے تزئین و ترتیب سے لگے تھے۔ ایسے لگا کہ کسی نے سبزے کی چادر پر بہت سارے شوخ رنگ انڈیل دیے ہوں۔ چمکتے رنگ،

Read more

شاہد آفریدی اور جہانگیر خان کا دورہ آسٹریلیا اور عوامی رد عمل

گزشتہ دنوں پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی اور سکواش کے سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیے چندہ جمع کرنے آسٹریلیا تشریف لائے۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن آسٹریلیا کے چیرمین سید عاطف فہیم نے نہایت منظم انداز میں پانچ بڑے شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے فراخ دلی سے چندہ دیا۔ ان تقاریب سے قبل سڈنی میں شاہد آفریدی

Read more

سلام اے فخر پاکستان

آج سے سات برس قبل میری محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم سے اسلام آباد میں ان کے گھر میں ملاقات ہوئی۔ ڈیڑھ گھنٹے کی گفتگو میں ادب، معاشرت، سیاست سمیت مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔ ہر موضوع پر ڈاکٹر صاحب کی مدبرانہ دسترس تھی۔ تاہم ڈاکٹر صاحب کا ادبی ذوق عنایت عمدہ تھا اور انہیں کلاسیکی شاعری سے بہت لگاؤ تھا۔ ان کا ذوق سخن تھا کہ اپنے پسندیدہ شعرا کا کلام منتخب کر کے ”نوادرات“ کے نام سے

Read more

پیرس کی فضاؤں میں گھلی شفق کی سرخی

سات بجے شام ہماری کوچ ہمیں لے کر پیرس کی خوبصورت گلیوں میں کہیں سست خرامی اور کہیں سبک رفتاری سے سوئے منزل روانہ ہو گئی۔ سنہری کرنوں والی روپہلی دھوپ پیرس کی خوبصورت عمارتوں، جاذب نظر دریچوں اور دروازوں کے باہر سجے رنگ برنگے پھولوں پر پھیلی تھی۔ پیرس کی شام! یہ تین رومانٹک لفظ میں نے بے شمار دفعہ سنے اور پڑھے تھے۔ پیرس کی شام کا ایک رنگین تصور ذہن کے پردے پر ہمیشہ سے موجود تھا۔

Read more

اقبال کا فکری ارتقا

اقبال کی شاعری اور فکری ارتقا کے تین ادوار ہیں۔ پہلا دور 1905ء تک کا ہے، جب وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے یورپ تشریف نہیں لے گئے تھے۔ دوسرا دور قیام یورپ کا ہے جو 1905ء سے 1908ء تک تین برسوں پر محیط ہے۔ ان کی شاعری کا تیسرا اور سب سے اہم دور یورپ سے واپسی کے بعد شروع ہوتا ہے۔ جس میں وہ محمد اقبال سے علامہ محمد اقبال، شاعر مشرق اور ترجمان حقیقت بنے۔ سر کا خطاب

Read more

غصہ اور اشتعال کمزوری کی علامت ہے

چند روز قبل ٹی وی پر ایک خبر پڑھی جا رہی تھی اس کے مطابق لاہور میں دو پڑوسیوں کے درمیان گاڑی پارک کرنے کی جگہ پر جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے کے نتیجے میں ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور قاتل وہاں سے فرار ہو گیا۔ پولیس اسے تلاش کر رہی ہے امید ہے اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اسی دن خبروں میں یہ بھی دکھایا گیا ایک ٹی وی ٹاک شو کے

Read more

ایک فلاحی ریاست کیسے کام کرتی ہے

فلاحی ریاست سے مراد ریاست کا وہ تصور ہے جس میں ایک ریاست تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور شہریوں کی بہتری کی ذمہ داری لیتی ہے۔ ایک فلاحی ریاست اپنے شہریوں کے جانی و مالی تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتی ہے اور اس کے لیے ٹھوس اقدامات کرتی ہے۔ ایک ریاست اپنے شہریوں میں کسی قسم کا امتیاز نہیں کرتی خواہ وہ لسانی، مذہبی، علاقائی امتیاز ہو یا اقتصادی و معاشرتی امتیاز ہو۔ پرانے زمانے میں

Read more

کتاب، میاں چنوں سے ملائیشیا تک

چند ماہ قبل میں ملائشیا کے دورے پر گیا تو وہاں قابل دید مقامات اور خیرہ کن عمارات کے علاوہ کئی باغ و بہار شخصیات سے بھی شرف ملاقات حاصل ہوا۔ ایسی ہی ایک پر بہار ادبی شخصیت کا نام محمد بوٹا انجم ہے جو 2013 سے فیملی سمیت ملائیشیا کے سے بڑے شہر کوالالمپور میں مقیم ہیں۔ میں جتنے دن بھی کوالالمپور میں رہا انجم صاحب کی پر رونق صحبت حاصل رہی۔ محمد بوٹا انجم کوالالمپور کی پاکستانی اور

Read more

زبان یار من ترکی ( حصہ دوئم)

ہم ایک بڑی اور پر تعیش کشتی پر سوار آبنائے فاسفورس کے نیلے پانیوں پر استنبول کے بیچوں بیچ محو سفر تھے۔ دنیا کے مختلف خطوں سے آئے سیاح کشتی کی چھت پر ایستادہ رنگین کرسیوں پر براجمان تھے اور استنبول کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ میرے سامنے والی سیٹ پر ایک خوش لباس سیاہ فام جوڑا موجود تھا۔ میں نے آدمی کو کیمرا دے کر تصویر بنانے کے لیے کہا تو اس نے بخوشی میری

Read more

علامہ اقبالؒ کا تصور پاکستان

پہلی جنگ عظیم کے بعد مسلمان قوم کا شیرازہ بکھر گیا تھا۔ خلافت عثمانیہ بزور ختم کر دی گئی۔ برطانوی اور دیگر یورپی استعمار عالم اسلام پر مسلط ہو گیا۔ مسلمان ممالک یا تو غلام بن گئے یا یورپی اقوام کے اشارہ ابرو کے محتاج بن گئے تھے۔ پورے عالم اسلام پر ظلمت شب ایسے چھائی تھی کہ کہیں سے روشنی کی کرن دکھائی نہیں دیتی تھی۔ ان حالات میں شاعر مشرق حضرت علامہ اقبالؒ احیائے فکر اسلامی اور تجدید

Read more

زبان یار من ترکی

میں استنبول کے معروف تاریخی مقام تقسیم چوک پر کافی دیر سے کھڑا خالی ٹیکسی کا منتظر تھا۔ سیاحوں سے اٹے اس علاقے میں خالی ٹیکسی ملنا ناممکن نہیں تو خاصا مشکل تھا۔ شام کے مصروف اوقات میں ایک ٹیکسی خالی ہوتی تو کئی مسافر اس کی جانب لپکتے۔ استنبول کے ٹیکسی ڈائیور یوں تو انگریزی کو زبان غیر سمجھتے ہوئے اس سے ایسے احتراز برتتے ہیں جیسے ہمارے ہاں نوبیاہتا دلھن اپنے دولھا کا نام لینے سے شرماتی ہے

Read more

جنوب مشرقی ایشیا کا ٹائیگر: ملائیشیا

جون 2023 کے سیاحتی دورے میں، میں نے ایشیا کے تیز ترین ترقی کرنے والے ملک ملائیشیا کے رنگ ڈھنگ اپنی آنکھوں سے دیکھے تو دنگ رہ گیا۔ یہ چند دہائیوں قبل والا غربت میں لپٹا ملائیشیا نہیں تھا بلکہ اپنی شان و شوکت سے یورپ کی آنکھیں خیرہ کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہو چکا ہے۔ ملائشیا وطن عزیز پاکستان سے دس برس بعد 31 اگست 1957 کو انگریزوں کے پنجہ استبداد سے آزاد ہوا تھا۔ 1511 سے

Read more

مرزا غالب کا سفر کلکتہ

برصغیر کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب ہمہ گیر شخصیت کے حامل تھے، اس دور کے مروجہ علوم پر انھیں مکمل عبور حاصل تھا۔ تاہم ان کی وجہ شہرت شاعری تھی جو دو صدیاں گزرنے کے بعد بھی کم نہیں ہوئی۔ شاعری کے لیے انھوں نے اردو اور فارسی دونوں کو ذریعہ اظہار بنایا اور نظم اور نثر دونوں میں ایسے جوہر دکھائے جس کی مثال نہیں ملتی۔ غالب نے شاعری کو ایسا رنگ و آہنگ عطا کیا

Read more

نثار تری گلیوں کے

سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما جناب آصف زرداری نے فرمایا ہے کہ عمران خان کی قومی اداروں پر تنقید ناقابل برداشت ہے اور پر اس سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اگرچہ آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ مانا جاتا ہے اور مشہور ہے کہ وہ اقتدار بچانے کے لیے ہر حد تک جا سکتے ہیں لیکن یہ بیان پیپلز پارٹی کی عمومی پالیسی اور اینٹی اسٹبلشمنٹ سیاست کے خلاف ہے۔ ضرور اس کے پیچھے کوئی خاص

Read more

جن پہ تکیہ تھا۔

سر سبز و شاداب خطہ پوٹھوہار میں آباد دلکش شہر اسلام آباد میں ماہ اکتوبر کی خنک صبح تھی۔ روات کی جانب سے بلند ہوتا سورج ہوا میں موجود خنکی اور گھاس پر چمکتی اوس کا وجود مٹانے کے درپے تھا۔ اس وقت میں صبح کی سیر پر نکلا ہوا تھا۔ مقامی پارک میں پہنچا تو اوس میں بھیگے اشجار، رنگ برنگے پھولوں اور چمکتی گھاس نے استقبال کیا۔ میرے علاوہ کئی اور لوگ بھی صبح کی سیر پر نکلے تھے۔ اسلام آباد کی جس ہاؤسنگ سوسائٹی میں میرا قیام تھا وہاں کافی حد تک وہ سہولیات زندگی میسر تھیں جو کہ یورپ، امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کے شہریوں کو حاصل ہیں۔

سوسائٹی کے مالکان کی اچھی کوشش ہے لیکن کچھ چیزیں ان کے بس میں نہیں تھیں۔ مثلاً اس وقت جو صاحب میرے آگے چلے جا رہے تھے، ایک گن مین ان کے آگے تھا اور دوسرا ان کے پیچھے۔ انھیں اس حالت میں دیکھ کر مجھے یوں لگا کہ میں محاذ جنگ پر ہوں جہاں کسی وقت بھی گولہ باری کا آغاز ہو سکتا ہے۔ قریب پہنچا تووہ صاحب مجھے دیکھ کر مسکرائے۔ میں نے بھی مسکرا کر اور گن مینوں کی جانب اشارہ کر کے پوچھا۔ ”آپ ان کی بھی ورزش کرا رہے ہیں“ اس دوران ہم ساتھ ساتھ چلنے لگے ”فرمانے لگے“ ان کو اس کام کی تنخواہ ملتی ہے ”“ وہ تو ٹھیک ہے لیکن اس محفوظ مقام پر ان کی کیا ضرورت ہے ”وہ صاحب فوراً بولے“ لگتا ہے آپ بیرون ملک سے تشریف لائے ہیں ”“ جی آپ کا اندازہ درست ہے میں آسٹریلیا سے آیا ہوں لیکن میں یہیں پیدا ہوا ہوں ”وہ تاسف سے بولے“ وہ زمانہ اور تھا اب تو کوئی ضمانت نہیں کہ آپ گھر سے نکلیں تو خیریت سے لوٹ بھی آئیں ”۔

Read more

ہندوستانی مسلمانوں کو در پیش مشکلات

آج کے ہندوستان میں مسلم معاشرے کو سماجی، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی ہر سطح پر متعدد مسائل اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔ یہ مسائل مسلمانوں کی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں پر بری طرح اثر انداز ہو رہے ہیں۔ بحیثیت شہری اور بحیثیت قوم مسلمانوں کا حال اور مستقبل دونوں شدید خطرے میں ہیں۔ آغاز میں ان کے سیاسی، قانونی اور معاشرتی حقوق کے مسائل درپیش تھے لیکن اب ان کی بقا ہی خطرے میں نظر آ رہی ہے۔ جبکہ مسلم

Read more

میں فکر اقبال سے کیسے روشناس ہوا

کلام قبال سے میرے ربط و ضبط کا آغاز لڑکپن سے ہو گیا تھا۔ بلکہ شعر و سخن کی جانب میری رغبت میں کلام اقبال کا اہم کردار تھا۔ ابتدائی جماعتوں میں دعا، لب پہ آتی ہے دعا، ایک گائے اور بکری، ہمدردی اور پہاڑ اور گلہری، جیسی نظموں سے یہ شوق پروان چڑھا اور سیکنڈری جماعتوں میں پہنچ کر ، شکوہ، جواب شکوہ، ایک آرزو اور طلوع اسلام جیسی شہرہ آفاق نظمیں پڑھ کریہ شوق جوان ہوا۔ اس دور

Read more

ثمینہ سید کی کتاب: کہانی سفر میں ہے

گزشتہ اکتوبر کی ایک شام اکیڈمی ادبیات لاہور میں میرے سفرنامہ۔ ”ملکوں ملکوں دیکھا چاند“ کی تقریب رونمائی میں متعدد ادبی شخصیات نے اظہار خیال کیا جس میں محترمہ سلمیٰ اعوان، حسین شیرازی، ڈاکٹر نجیب جمال، پروفیسر علی محمد خان، پروفیسر غفور قاسم، ڈاکٹر اشفاق ورک، ڈاکٹر محمد کامران، گل نوخیز اختر اور ثمینہ سید شامل تھیں۔ اس موقع پر ثمینہ سید نے مجھے اپنے افسانوں کا مجموعہ ”کہانی سفر میں ہے“ عنایت کیا جسے اب چند ماہ بعد پڑھنے

Read more

نیوزی لینڈ کا منفرد شہر، کروم ویل

نیوزی لینڈ کا شہر کروم ویل (Cromwell) ان تاریخی قصبوں میں شامل ہے جنہیں اس کی ابتدائی ہیئت میں دوبارہ بنایا اور بسایا گیا۔ یہاں کشادہ سڑکیں، فٹ پاتھوں کے کناروں پر گھاس کے قطعات اور پھولوں کے پودے، جگہ جگہ دلکش وسیع و عریض پارک اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ سبزہ، رنگا رنگ پھول، درختوں کی قطاریں اور فاصلے پر بنے مکانات۔ نہ یہاں جدید دور کی بڑی بڑی عمارتیں ہیں نہ گاڑیوں کا شور

Read more

آسٹریلیا میں ادارے کیسے کام کرتے ہیں

آسٹریلیا سے اہل خانہ کے ہمراہ حج پر جانے کا پروگرام بنا تو ہمیں بتایا گیا کہ پاسپورٹ، تصاویر، حفاظتی ٹیکے لگوانے کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ، نکاح نامے کی تصدیق اور کسی امام مسجد سے مسلمان ہونے کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں ایک ہندو لیڈی ڈاکٹر، ایک عیسائی پولیس افسر اور ایک پاکستانی امام مسجد سے سامنا ہوا۔ بھارتی نژاد ڈاکٹر شیلا برسوں سے ہماری فیملی ڈاکٹر ہے۔ ان کا کلینک ہمارے گھر سے زیادہ دور نہیں

Read more

قطر کا قدیم اور روایتی بازار سوق الوقف

سوق الوقف دوحہ کا قدیم ترین اور روایتی تاریخی بازار ہے۔ سوق کے معنی بازار اور وقف کا مطلب رکنا ہے۔ اس بازار کا ذکر قطر کی تاریخ میں بھی ملتا ہے۔ سوق الوقف میں داخل ہوئے تو جیسے قدیم دور میں آ گئے۔ تنگ گلیاں، چھوٹی چھوٹی دکانیں، انواع و اقسام کی اشیائے فروخت، ریستوران، قہوہ خانے، گاؤ تکیہ والے چائے خانے جس میں حقہ، کھجوریں اور روایتی عربی قہوے کے ساتھ دیگر اشیائے خورد و نوش دستیاب تھیں۔

Read more

قطر ایک ابھرتی عالمی طاقت

2019 ء میں سیاحتی دورے پر قطر گیا تو مجھے اندازہ ہوا کہ قطر میں یورپ اور آسٹریلیا کی نسبت کہیں ارزانی ہے۔ حالانکہ قطر اس وقت پڑوسی عرب اور مسلمان ملکوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے سخت معاشی پابندیوں کا شکار تھا۔ آغاز میں جب یہ پابندیاں لگیں تو اس کے اثرات شدید تھے۔ ایک دو ماہ قطریوں پر بہت بھاری گزرے۔ دراصل انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب

Read more

بیرون ملک پاکستانیوں سے سوتیلوں والا سلوک کیوں!

بیرون ملک پاکستانیوں نے پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کے لیے میدان عمل میں اترنے کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں آسٹریلیا میں پاکستانیوں نے ایک بین الاقوامی تنظیم کی بنیاد رکھی ہے جو پوری دنیا میں پھیلے پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور ان کے ذریعے پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس تنظیم کا حال ہی میں سڈنی میں باقاعدہ اجرا ہوا ہے۔ پاکستان مشن انٹرنیشنل نامی تنظیم کے

Read more

تیزی سے ترقی کرنے والا ملک قطر

فٹ بال کے عالمی کپ کی وجہ سے قطر اس وقت پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ میں نے 2019 میں قطر کی سیاحت کی اور اپنے مشاہدات کو قلم بند کیا تھا۔ میرے ان سفری مشاہدات کا پہلا حصہ نذر قارئین ہے۔ اس کا آغاز دوحہ ائر پورٹ سے ہوتا۔ دوحہ آراستہ پیراستہ، جدید اور صحیح معنوں میں بین الاقوامی ائرپورٹ ہے۔ اس میں بین الاقوامی فضائی اڈوں والی تمام خصوصیات اور خواص موجود ہیں۔ قطر

Read more

ان کہی محبت

اپنے وطن سے دور دیار غیر میں بسنے والوں کو ایک مسئلہ یہ بھی درپیش رہتا ہے کہ انھیں اپنے عزیزوں، دوستوں اور اہل وطن کی محبت کا اندازہ نہیں ہو پاتا اور نہ ان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کر پاتے ہیں یوں دونوں اطراف کی یہ محبت اپنی منزل مقصود تک پہنچے بغیر دلوں میں مقید رہ جاتی ہے اور بالآخر دوریوں اور فاصلوں کی بھینٹ چڑھ جاتی ہے۔ ان کی جگہ غلط فہمیاں جنم لے لیتی

Read more

دنیا کا آخری کنارا

اوسلو سے تین گھنٹے کے مسلسل سفر کے بعد ہم تقریباً بارہ بجے Tjome نامی گاؤں کے قریب واقع ساحل سمندر پر پہنچے جسے دنیا کا آخری کنارا قرار دیا گیا ہے۔ کار سے باہر نکلتے ہی یخ بستہ سمندری ہواؤں نے استقبال کیا۔ ایک کھلے میدان میں گاڑی پارک کر کے ہم ’پانچ نوجوان‘ ہنستے کھیلتے سمندر کی کھاڑی کے کنارے پہنچ گئے۔ ایک بورڈ پر اس مقام کی تاریخی اور جغرافیائی حیثیت درج تھی۔ سمندر کے کنارے پتھریلے

Read more

نیوزی لینڈ کی ارضی جنت گلینورکی (Glenorchy)

اگلی صبح ہم گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے کوئنز ٹاؤن کے شمال مغرب میں تقریباً پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک انتہائی دلکش گاؤں، گلینورکی، جا رہے تھے۔ گلینورکی نیوزی لینڈ کے حسین ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ اس سے زیادہ حسین وہ راستہ ہے جو اس گاؤں کی طرف جاتا ہے۔ گلینورکی جانے والے اس راستے کے بارے میں میں نے کہیں پڑھا تھا، گلینورکی کے راستے سے حسین صرف جنت ہو سکتی ہے۔ آپ کا کیمرہ اتنی

Read more

سڈنی اور میلبورن کے بعد ”ملکوں ملکوں دیکھا چاند“ کی کینبرا میں تقریب پذیرائی

بزم ادب کینبرا کے زیراہتمام آسٹریلیا کے نامور ادیب طارق محمود مرزا کے نئے سفر نامے ”ملکوں ملکوں دیکھا چاند“ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس کی صدارت ہائی کمشنر زاہد حفیظ چودھری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض صدر بزم ادب ذیشان حیدر نے سرانجام دیے۔ شاعر، ناول نگار اور براڈ کاسٹر ریحان علوی نے ان کے سفر نامے کے بارے میں بتایا کہ ٹیکنالوجی کے باوجود لوگ کتابیں پڑھتے ہیں اور طارق محمود مرزا کا سفر نامہ ان

Read more

مسجد نبوی ﷺ میں پہلی نماز

صبح کے تین بجے ہم مسجد نبوی ﷺ میں داخل ہوئے تو وہاں نور کی فضا تھی۔ نمازی جوق در جوق مختلف دروازوں سے صحن میں داخل ہو رہے تھے۔ ٹھنڈی ٹھنڈی روشنیاں آنکھوں، دل اور دماغ کو فرحت بخش رہی تھیں۔ ہم مسجد کی پشت اور دائیں جانب کے دروازے سے داخل ہوئے۔ جب صحن میں آگے بڑھے تو دیکھا کہ مسجد کے آخری حصے میں خواتین داخل ہو رہی تھیں۔ وہ اس حصے کے سامنے صحن میں بھی

Read more

سیاست اور عوامی مسائل: اپنی دنیا آپ پیدا کر

پنجاب اسمبلی کی بیس سیٹوں کے انتخاب کے لیے پاکستان میں سیاسی مہم زوروں پر ہے۔ جلسے، جلوس، ریلیاں اور کارنر میٹنگ اس طرح زور و شور سے جاری ہیں جیسے یہ صوبائی اسمبلی کی چند سیٹوں کے نہیں بلکہ قومی انتخابات ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ اور اس کے اتحادیوں اور تحریک انصاف کے درمیان اس انتخابی معرکے کی شدت کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ کے چار وزیر اپنی وزارت سے استعفٰی

Read more

سڈنی سے مدینہ منورہ کا سفر

2؍کتوبر2013ء کی صبح چھ بجے سڈنی سے ہماری روانگی تھی۔ امارات ائرلائن کی یہ سولہ گھنٹے کی فلائٹ اس وقت تک میری زندگی کی طویل ترین فلائٹ تھی۔ دبئی میں چند گھنٹے رک کر دبئی ائر لائن کی فلائٹ سے ہم مدینہ منورہ جا رہے تھے۔ صبح تین بجے میرے ایک دوست نے ہمیں ائر پورٹ ڈراپ کیا۔ اتنی صبح سڈنی ائرپورٹ آنے کا بھی میرا یہ پہلا تجربہ تھا۔ اس وقت بین الاقوامی ائرپورٹ کا وسیع و عریض لاؤنج

Read more

عہد یوسفی تمام ہوا

ہم عہد یوسفی میں جی رہے ہیں۔ یوسفی صاحب کے بارے میں یہ بات آج سے تقریباً نصف صدی قبل کہی گئی تھی۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس عہد کا حصہ ہیں۔ اگرچہ آج یہ عہد تمام ہوا۔ مگر اس عہد ساز شخصیت کے قلم سے نکلے رنگ ہمیشہ جگمگاتے رہیں گے۔ اردو ادب کا یہ انتہائی تابناک ستارہ اگرچہ ڈوب گیا ہے لیکن اس کی روشنی تا ابد قائم رہے گی۔ یوسفی صاحب اردو ادب کا ایسا روشن

Read more

قانون کی بالا دستی خوشحالی کی ضمانت ہے

یہاں آسٹریلیا میں ہمارے ایک دوست کا اپنی بیگم سے جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑا بڑھا تو معاملہ خاندانی تنازعات (family dispute) کے ادارے تک جا پہنچا۔ انھوں نے خاتون کو اپنی حفاظت میں لے لیا۔ اس وقت تک ان صاحب کو اپنی غلطی کا احساس ہو چکا تھا۔ وہ چاہتے تھے کہ معاملہ رفع دفع ہو جائے اور وہ بیگم کو منا کر گھر لے آئیں جو اس وقت حکومت کی فراہم کردہ عارضی رہائش گاہ میں رہائش پذیر تھیں۔

Read more

دنیا کا آخری کنارا

  اوسلو سے تین گھنٹے کے مسلسل سفر کے بعد ہم تقریباً بارہ بجے Tjome نامی گاؤں کے قریب واقع ساحل سمندر پر پہنچے جسے دنیا کا آخری کنارا قرار دیا گیا ہے۔ کار سے باہر نکلتے ہی یخ بستہ سمندری ہواؤں نے استقبال کیا۔ ایک کھلے میدان میں گاڑی پارک کر کے ہم ’پانچ نوجوان‘ ہنستے کھیلتے سمندر کی کھاڑی کے کنارے پہنچ گئے۔ ایک بورڈ پر اس مقام کی تاریخی اور جغرافیائی حیثیت درج تھی۔ سمندر کے کنارے

Read more

سانپ کی دم، جس نے بلاؤں کو روک رکھا ہے

کار تک پہنچنے میں آدھا گھنٹہ لگ گیا۔ ایک مرتبہ پھر ہم کوپن ہیگن کی ایک جیسی قدیم عمارتوں کے درمیان چلے جا رہے تھے۔ کوپن ہیگن میں جدید اور ماڈرن عمارتیں بہت کم ہیں۔ جس جانب نظر اٹھاؤ، سرخ اینٹوں سے بنی مخصوص طرز تعمیر کی حامل چار پانچ منزلہ اپارٹمنٹ بلڈنگ کا راج ہے۔ جو ڈیڑھ دو سو برس قبل تعمیر ہوئی تھیں۔ ان کے آبا و اجداد نے اتنی تعمیرات کر دی تھیں کہ موجودہ نسلوں کو

Read more

کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک

اس سال بھی آسٹریلیا میں مسلمانوں نے دو مختلف دنوں میں آغاز رمضان کیا ہے۔ ان حالات میں قیاس یہی ہے کہ عید بھی دو مختلف دنوں میں منائی جائے گی۔ برسوں سے یہی ہو رہا ہے اور شاید آئندہ بھی ایسا ہی ہوتا رہے جب تک کہ ہمارے علما اور ائمہ مساجد اکٹھے بیٹھ کر کوئی متفقہ لائحہ عمل اختیار نہیں کر لیتے۔ عید الفطر مسلمانوں کے لیے سال کا سب سے پر مسرت دن ہوتا ہے۔ یہ مسرت

Read more

مجھے میرے معالجوں سے بچاؤ

زمانہ طالب علمی میں ہم نے اردو ادب کے مشہور انشاء نگار سجاد حیدر یلدرم کا ایک دلچسپ انشائیہ پڑھا تھا جس کا عنوان تھا ’مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ۔ سجاد حیدر کو اپنے ان دوستوں سے گلہ تھا جو وقت بے وقت ان کے گھر آ جاتے، فضول گفتگو سے ان کا وقت ضائع کرتے اور بے مقصد باتوں سے انہیں ذہنی کوفت پہنچاتے۔ ان کے دوست محدود ہوں گے اور کبھی کبھار ان کے گھر آتے ہوں گے۔

Read more

ہم کو معلوم ہے ”جمہوریت“ کی حقیقت لیکن

یوں تو پاکستان کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے مگر اسے جمہوریت کبھی بھی راس نہیں آئی اور نہ کبھی عوام نے حقیقی جمہوریت کی شکل دیکھی ہے۔ جمہوریت کے نام پر عوام کو بے وقوف ضرور بنایا گیا ہے۔ خصوصاً گزشتہ تیس برس سے تو جمہوریت کے نام پر ملک اور عوام پر باقاعدہ ڈاکا ڈالا گیا۔ ( جنرل مشرف کے دور میں بھی یہ تماشا جاری رہا) ۔ ان تیس برسوں میں خطے کے کئی ملکوں نے انتہائی

Read more

ادبی گستاخیاں

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح آسٹریلیا میں بھی اردو زبان و ادب کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوتی رہتی ہیں۔ ان تقریبات میں زیادہ تر مشاعرے ہوتے ہیں۔ کیونکہ اردو بولنے والوں نے اور کسی حوالے سے ترقی کی ہو یا نہیں، کم از کم شاعری کے حوالے سے خود کفیل ہو چکے ہیں۔ نہ صرف خود کفیل ہوچکے ہیں بلکہ اپنی زائد از ضرورت شاعری برآمد کرنے کی بھی استطاعت رکھتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ یہ

Read more

صرف پچیس تیس برس قبل چین غربت کی چکی میں پس رہا تھا

چینی مزدور نیوزی لینڈ کے تاریخی اور دلکش قصبے ایرو ٹاؤن کی سونے کی کانوں میں مزدوری کرنے 1860 ء میں آئے تھے۔ 1930ء تک وہ وہاں موجود رہے۔ اس وقت تک سونے کی تلاش کا کام ختم ہو چکا تھا۔ اس لیے ایک حکم کے ذریعے تمام چینیوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔ 1984ء میں ایروٹاؤن کو خالی کر کے اس کا آرکیالوجی آپریشن کیا گیا۔ کئی تاریخی عمارتیں منہدم ہو گئیں مگر انہیں اسی مواد کے ساتھ

Read more

آسٹریلیا ڈے

26 جنوری آسٹریلیا کا قومی دن ہے۔ آسٹریلیا میں ہر سال یہ دن بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ اس دن آسٹریلیا بھر میں تعطیل ہوتی ہے اس دن کی تاریخی اہمیت اور اس کے اثرات کے حوالے سے سیمینار اور مذاکرے ہوتے ہیں۔ سال بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آسٹریلین کو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔ ملک بھر میں سب سے نمایاں کارکردگی کرنے والے شہری کو آسٹریلین آف دی ائر کا ایوارڈ دیا جاتا

Read more

چراغ رخ زیبا، اردو ادب میں گراں قدر اضافہ ہے

تحریر : طارق محمود مرزا۔ سڈنی، آسٹریلیا قریباً دس برس قبل گرما کی ایک شام تھی۔ میں اپنے گھر کے عقبی صحن کی ہری بھری گھاس کے فرش پر کرسی ڈالے، ہاتھ میں خوشبودار چائے کا مگ تھامے سبزہ و گل سے محظوظ ہو رہا تھا کہ میرا موبائل گنگنا اٹھا۔ میں نے اسکرین پر دیکھا تو یہ نمبر میرے احباب کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔ یہ پروفیسر ڈاکٹر علی محمد خان تھے جو بتا رہے تھے کہ کسی

Read more

وہ آئیں گھر میں ہمارے

آسٹریلیا میں کوئی تقریب منعقد کرنی ہو تو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس میں مدعوین کا انتخاب اور مہمانوں کی درست تعداد کا اندازہ لگانا سب سے مشکل کام ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر تقریب کا اپنا مزاج ہوتا ہے۔ ہر شخص ہر تقریب کے لئے موزوں نہیں ہوتا یا ہر تقریب ہر شخص کے لئے ایک جیسی دلچسپی کی حامل نہیں ہوتی۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ہر تقریب کی اپنی گنجائش ہوتی

Read more

آہ! پروفیسر رئیس علوی بھی چل بسے

سڈنی آسٹریلیا کا اس لحاظ سے منفرد شہر ہے کہ یہاں تین دہائیوں سے اردو شعر و ادب کا گلستاں آباد ہے۔ مقامی ادباء اور شعرا ء کا ایک گلدستہ سجا ہے جن کی درجنوں کتابیں چھپ چکی ہیں۔ ادبی محافل منعقد ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں علاوہ پاکستان اور ہندوستان سے بھی اہم ادبی شخصیات تشریف لاتی رہتی ہیں جن کی وجہ سے ادبی رونقیں جاری و ساری رہتی ہیں۔ قریباً دس برس قبل پاکستان کے شہر کراچی سے مشہور

Read more

کب کریں گے ہم قانون کا احترام

میں ٹوکیو کے علاقے کوشی گایا میں اپنے ہوٹل کے سامنے فٹ پاتھ پر کھڑا ارد گرد کے مناظر دیکھ رہا تھا کہ ایک کار میرے سامنے آ کر رک گئی۔ ڈرائیور نے میری طرف دیکھا اور اشارہ کیا کہ میں سڑک کراس کر لوں۔ میں نے اشارے سے اسے بتایا کہ میں کہیں نہیں جا رہا ۔ اس نے میری طرف ہاتھ لہرایا اور آگے بڑھ گیا۔ تھوڑی دیر بعد دوسری کار بھی میرے سامنے رکی تو اس کا

Read more

اقبالؒ اور احیائے ملت اسلامی

علامہ اقبال ؒ کو مسلمانوں کی عظمت رفتہ کا گہرا ادراک و احساس تھا اور اس عظمت کے کھو جانے کا شدید ملال تھا۔ مگر وہ اس پر ماتم نہیں کرتے بلکہ مسلمانوں کو ان کا کھویا ہوا مقام یاد کراتے ہیں اور انہیں یہ مقام پھر سے حاصل کرنے کا ولولہ اور حوصلہ دیتے ہیں۔ علامہ اقبالؒ کے کلام کا بیشتر حصہ ملت اسلامیہ کی عظمت کی بحالی کے عزم سے مزین ہے۔ علامہ نے ملت اسلامیہ کو خواب

Read more

ڈاکٹر عبد القدیر خان سے ایک ملاقات

دس اکتوبر 2021 کی صبح پاکستان کے ہیرو، پاکستان کے محسن، ڈاکٹر عبد القدیر خان جو پاکستانیوں کے دلوں میں بستے تھے راہی ملک عدم ہوئے۔ ان کی رحلت پر ہر پاکستانی مغموم ہے۔ ہر آنکھ اشکبار ہے۔ وہ پاکستان کے ہیرو، اسے ناقابل تسخیر بنانے والے قومی سپوت تھے۔ عجیب اتفاق ہے کہ اس عظیم شخصیت سے میری ملاقات ٹھیک پانچ برس قبل 2016 میں اسی تاریخ یعنی دس اکتوبر کو ہی ہوئی تھی۔ ڈاکٹر قدیر صاحب سے میرا

Read more

علامہ اقبالؒ مصور پاکستان یا معمار پاکستان!

ہمارے تعلیم یافتہ طبقے میں یہ عمومی تاثر پایا جاتا ہے کہ شاعر مشرق حضرت علامہ اقبالؒ نے اسلامیان ہند کے لیے آزاد وطن کا ”صرف تصور“ پیش کیا اور باقی کا کام دوسروں کے لیے چھوڑ دیا اور خود شعر و شاعری میں مگن رہے۔ اسی طرح کچھ لوگوں کے خیال میں علامہ اقبال ؒ نے پاکستان کا خواب دیکھا اور پھر کروٹ بدل کر سو گئے۔ یہ تاثر عام پاکستانی سے لے کر اہل علم و دانش تک

Read more