’’لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے‘‘

ایچ کے برکی صاحب ہمارے ایک بہت ہی دبنگ بزرگ تھے۔ برسوں ’’’پاکستان ٹائمز‘‘ کے سٹار رپورٹر اور تبصرہ نگار رہے۔ ذوالفقار علی بھٹوکے دوستوں میں شمار ہوتے تھے۔ ان کی جانب سے ہوئے ہر فیصلے کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہوجاتے۔ جنرل ضیاء نے اقتدار سنبھالتے ہی انہیں نوکری سے فارغ کردیا تھا۔اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ ’’پاکستان ٹائمز‘‘سے فراغت کے بعد انہیں کوئی اور ادارہ اپنے ہاں ملازم نہ رکھے۔برکی صاحب نے بہت آن سے

Read more

میں اس تقریب میں کیوں نہ گیا؟

بہت خیال بہت خواب سو گئے تھک کر خدا کرے! تری یادیں کہیں نہ سو جائیں اس وقت تخلیق اردو زبان کا واحد ادبی جریدہ ہے جو آٹھ سال پہلے اپنے بانی مدیر کی رحلت کے باوجود پوری آب و تاب اور تسلسل کے ساتھ شائع ہو رہا ہے، اس کا سارا کریڈٹ اظہر جاوید کے ہونہار فرزند سونان کو جاتا ہے، سونان کا ادب و فن کی جانب کوئی رحجان نہ تھا مگر باپ کی وفات کے بعد اس

Read more

چین کا ہیرو ڈاکٹر

منگل کے روز سوشل میڈیا پر جمائمہ خان کی ایک ٹویٹ نے بہت رونق لگائی ہوئی تھی۔ اسے بے تحاشہ لوگوں نے ری ٹویٹ کیا۔ اس کے حوالے سے جو بحث چھڑی وہ کئی حوالوں سے ہمارے معاشرے پر چھائی منافقت اور چسکہ فروشی کو پریشان کن حد تک عیاں کرگئی۔ میں نے اس بحث کو سماجیات کے طالب علم کی نگاہ سے دیکھنے کی کوشش کی۔ چند نتائج اخذ کئے۔ارادہ باندھا تھا کہ بدھ کی صبح اُٹھ کر پھکڑپن

Read more

آئی ایم ایف کے تحفظات برقرار؟

عمران حکومت کےIMFکے ساتھ ہوئے بندوبست کے مطابق پاکستان کو اس ادارے سے 45کروڑ20 لاکھ ڈالر کی قسط درکار ہے۔اس رقم کو ادا کرنے سے قبل آئی ایم ایف کا ایک وفد چند روز قبل پاکستان آیا تھا۔اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران وہ ان وعدوں پر ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیتا رہا جو پاکستان نے ہماری معیشت کے عالمی نگہبان سے کررکھے ہیں۔اس وفد نے واشنگٹن لوٹنے سے قبل ’’خاطرخواہ‘‘ پیش رفت کا اقرار کیا۔ سرکاری پریس

Read more

غداری کے لیبل؟

چونکہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کے ذریعے میری حکومت گرانے کی کوشش کی تھی لہٰذا ان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت سنگین غداری کے الزام میں مقدمہ چلنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ تازہ واکھیان سمجھ سے بالاتر ہے کہ کوئی جمہوری حکمران اپنے سیاسی مخالف کومحض اس لیے غدار قرار دے کہ اس نے حکومت گرانے کے لیے پرامن تحریک چلائی۔ ادھر مولانا کے مطابق چونکہ خان صاحب دھاندلی کی پیداوار ہیں لہٰذا نئے عام انتخابات

Read more

دہلی انتخابات : عمران خان کیلئے بھی پیغام

انتخابی مہم کے دوران عآپ کے کارکنان محلوں و بستیوں میں گھوم گھوم کر یہی عوام کو بتاتے پھر رہے تھے کہ اگر واپس دس ہزار روپے بجلی کا بل دینا ہے تو بے شک بی جے پی کو ووٹ دینا۔عآ پ کا ایک اور بڑا کارنامہ سرکاری اسکولوں کی بہتری تھی۔ کہاں وہ پانچ سال پہلے کے سرکاری اسکول، جہاں ٹاٹ پر بچے پڑھتے تھے اور کئی اسکولوں میں تو ٹاٹ اور بلیک بورڈ تک ناپید تھے۔ اب ہر

Read more

ان پر نہیں، خود پر ترس کھائیے

تھرپارکر کے ایک گاؤں میں دونوں بازؤں سے محروم ایک مڈل پاس لڑکی اپنی جھونپڑی میں تیس بچوں اور تیس بچیوں کا اسکول تنِ تنہا چلا رہی ہے۔اس کا نام حسینہ ہے۔واقعی یہ کام کرنے والی حسینہ سے بڑھ کے دنیا میں اور کون حسین ہوسکتا ہے۔ ہم سے بیشتر افراد جسمانی معذوروں کے لیے ایک لمحاتی ہمدردی محسوس کرتے ہوئے آگے نکل جاتے ہیں، یہ جانے بغیر کہ ان نارمل دماغ و دل کے لوگوں کو ہماری ہمدردی سے

Read more

گرے لسٹ میں شامل رہنے کا دھڑکا

پیر 17فروری 2020سے جو ہفتہ شروع ہوا ہے وہ کئی اعتبار سے ’’تاریخ ساز‘‘‘ شمار ہوسکتا ہے۔ اس کے دوران جو معاملات طے ہوں گے ان کے اثرات دور رس ہوں گے۔کاش ان کی اہمیت کو ہم صحافی کماحقہ اجاگر کرپاتے۔ اس ہفتے کی ابتداء میں فنانشل ٹاسک فورس (FATF)کا پیرس میں اجلاس شروع ہوجائے گا۔’’دہشت گردوں‘‘ کو ’’منی لانڈرنگ‘‘ وغیرہ کے ذریعے جو رقوم ملتی ہیں ان کی ترسیل ناممکن بنانے کے لئے یہ ادارہ قائم ہوا تھا۔اس ادارے

Read more

’’بجلی کے نرخ ‘‘ حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین رسہ کشی

مارچ 2020کے ختم ہونے تک پاکستان کو آئی ایم ایف سے 45کروڑ 20لاکھ ڈالر درکار ہیں۔اپنے تئیں یہ بہت بڑی رقم نہیں ہے۔ یہ مگر 6ارب ڈالر پر مشتمل اس مجموعی رقم کی ایک قسط ہے جو عالمی معیشت کے نگہبان ادارے نے ستمبر2022تک پاکستان کو فراہم کرنے کا وعدہ کررکھا ہے۔اس رقم کی مکمل ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں چند اقدامات لینا ہوں گے۔ان اقدامات پر مرحلہ وار پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔حال ہی میں

Read more

سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون یا؟

جب سے موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی ہے میڈیا کی طنابیں مسلسل کَسی جا رہی ہیں اور اب سوشل میڈیا کی باری بھی آ گئی ہے ۔کابینہ کے حالیہ اجلاس میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس مجوزہ قانون کے تحت یو ٹیوب ،فیس بک ،ٹویٹر ،ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا کمپنیوںکے لئے تین ماہ میں پاکستان میں دفاتر کھولنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں قانون توکافی عرصے سے تیار

Read more

مرے کام کچھ نہ آیا یہ کمال نے نوازی

عمران خان ملایشیا نہیں گئے پھر چلے گئے، اس کے بعد رجب طیب ایردوآن اسلام آباد چلے آئے۔  بس اس سے کڑیاں خود بخود ملتی چلی گئیں اور سوچنے والوں نے سوچا کہ گاڑی جس مقام سے پٹری سے اتری تھی، لگ بھگ اسی جگہ سے واپس اپنے راستے پر آن چڑھی ہے۔عالم اسلام کے مقبول ترین رہنما کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب نے اس تاثر کو مزید قوی کیا ہے لیکن سنتے ہیں، اصل کہانی کچھ اور

Read more

رجب طیب اردوان جو سوال چھوڑ گئے

ترک ، جو عالمِ اسلام کے سب سے مقبول حکمران سمجھے جاتے ہیں، اور جنہیں مسلمان عوام میں ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھا جاتا ہے، اسلام آباد کے دو روزہ سیاسی، جذباتی اور نفسیاتی دورے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ ان کی اہلیہ اپنے سر کو پوری شدت سے ڈھانپے ہوئے ان کے ہمراہ تھیں۔ ان کے شوہر کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے اِس بات کا تصور تک نہیں کیا جا سکتا تھا کہ جمہوریہ ترکیہ کی

Read more

خان صاحب کی حکومت میں ہر شعبے میں زوال

ڈیڑھ سال میں تحریک انصاف کی حکومت کا واحد طرہ امتیاز یہ ہے کہ قومی زندگی کا قریباً ہر شعبہ رجعت قہقری کا شکار ہے بالخصوص اس عرصے کے دوران بندہ مزدور کے اوقات تلخ سے تلخ ترین ہوتے گئے اورامید کی کوئی کرن بھی نظر نہیں آ رہی۔ ایسا لگتا ہے کہ چھ ارب ڈالر کے پیکج کے عوض ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھ گروی رکھ دیا گیا ہے۔ ہمارے پالیسی ساز جمود کا شکار نظر آتے

Read more

حکومتی ’’رولز آف بزنس‘‘ کی زد میں آئے یوٹیوبز

بدھ کی رات سے اکیلا بیٹھا دیوانوں کی طرح ہنسے چلاجارہا ہوں۔بہت دنوں سے میرے چند بہت ہی پُرخلوص چاہنے والے اصرار کئے چلے جارہے تھے کہ دیگر کئی صحافیوں کی طرح میں بھی اپنا یوٹیوب چینل شروع کردوں۔میں بڑھاپے کی وجہ سے شدید تر ہوئی اپنی کاہلی کو اس ضمن میں پیش قدمی نہ لینے کا جواز بتاتا رہا۔کئی مہینوں سے میرے دل میں بسی اداسی نے منیر نیازی کے اٹھائے ’’مل بھی گیا تو پھر کیا ہوگا‘‘ والے

Read more

نیشنل ازم اور ترقی کے نئے رجحانات

ملک بھر کی شاہراہوں کے کنارے مساجد، مدارس اور دیگر چھوٹی بڑی عمارتیں نظر آنا معمول کی بات ہے۔کراچی سے طورخم، اسلام آباد سے گلگت اور پشاور سے کوٹری تک پھیلے ہوئے مختلف مذہبی ادارے ملک کے اندر مذہبی تمدن کی موجودگی کا واضح مظہر ہیں۔ ان مساجد و مدارس اور مذہبی مراکز کا طرز تعمیر ایسی مذہبی قوتوں کی موجودگی کی نشاندہی کرتاہے جو ایک طرح سے قومی ہم آہنگی پیداکرنا چاہتی ہیں۔ مذہبی اداروں کی باقاعدہ تشکیل کے

Read more

’’توہین عمران‘‘ کا ’’توہین بلاول‘‘ سے بدلہ

بنا کسی بحث کے مراد سعید صاحب کی کہی تمام باتیں مان لیتے ہیں۔منگل کے روز قومی اسمبلی میں ایک دھواں دھار خطاب کے ذریعے جواں سال وزیر مواصلات نے ہمیں یہ بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین درحقیقت ’’جانشینِ زرداری‘‘ ہیں۔ ’’حادثاتی سیاست دان ‘‘ہیں۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ایک ’’وصیت‘‘ دریافت کرلی گئی تھی۔ اس کی بدولت وہ اپنے نانا کی بنائی جماعت کے سربراہ بنادئیے گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مراد سعید جیسے

Read more

اسکے بعد ’’رقص میں سارا‘‘ ملک ہوگا

پیر کے روز بازار کھلتے ہی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی چھاگئی۔ دو مہینے سے نظر آنے والا نسبتاََ ’’استحکام‘‘ ہچکولوں کی زد میں آگیا۔ کراچی میں کئی برسوں سے مقیم ان دوستوں سے رجوع کرنے کومجبور ہوا جو ’’سیٹھوں‘‘ کے ذہن آشنا ہیں۔انہوں نے مطلع کیا کہ بازار میں یہ افواہیں گرم ہیں کہ وزیر اعظم صاحب نے ڈاکٹر حفیظ شیخ اور رضاباقر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ’’سیٹھوں‘‘ نے نجانے کیوں ان افواہوں پر اعتبار

Read more

اکانومی کا پہیہ نہ چلا تو سب بیکار جائے گا

تازہ خبر آئی ہے ،خضر ہمارا بھائی ہے۔ عمران خان اور چودھری برادران بھائی بھائی ہو گئے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی جو کل تک چودھری محمد سرور ،عثمان بزدار اور شفقت محمود پر مشتمل کمیٹی سے مذاکرات کرنا تو کجا اسے تسلیم کرنے کو بھی تیار نہیں تھے ،اچانک جھاگ کی طرح بیٹھ گئے ،نئی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے دور میں ہی سب کچھ طے ہو گیا۔اب مذاکرات کے مابعد چودھری صاحب کا لہجہ یکسر تبدیل ہو گیا ہے

Read more

اپنے ہی احساسِ جرم کو پھانسی دینے والی قرارداد

قومی اسمبلی نے جذباتی اکثریت کے ساتھ بچوں سے جنسی زیادتی کے بعد انھیں قتل کرنے والے مجرموں کو برسرِ عام پھانسی دینے کی قرار داد منظور کر لی۔اس مردانگی پر تالیاں تو بنتی ہیں۔ یہ جو بچے ہم نے پیدا کیے ہیں واقعی ہمارے ہیں؟عجیب سا سوال ہے نا؟ غصہ بھی آنا چاہیے ایسے سوالوں پر۔ چلیے میں آپ سے یہ بات کسی اور طرح سے پوچھتا ہوں۔ یہ جو بچے ہم نے پیدا کیے ہیں آخر ہم ان

Read more

’’دال دلیہ‘‘ چلانے کی حقیقت

اسلام آباد وطنِ عزیز کے لئے ’’ماڈل‘‘ شہر تسلیم ہوتا ہے۔ 1960کی دہائی سے آباد ہونا شروع ہوا تھا۔ میں اس شہر میں 1975کے برس وارد ہوا تھا۔لاہور کی تنگ وتاریک گلیوں کے مقابلے میں یہ شہر بے پناہ اُجلادکھائی دیا۔یہاں کی ہوا میں ہمیشہ صبح کی ہوا کی تازگی برقرار رہتی تھی۔ بارش کی روح سے گفتگو کرنے کی صلاحیت کا ادراک بھی اسی شہر میں ہوا۔چند ماہ بعد یہ دریافت کرتے ہوئے مزید حیرت ہوئی کہ اسلام آباد

Read more

تخلیقی تحقیق کی مستحق لکھاری۔ نثار عزیز بٹ

کچھ لوگوں سے زندگی بھر ایک ملاقات بھی نہیں ہوئی ہوتی۔ رسمی تعارف کا موقعہ بھی میسر نہیں ہوتا۔ بے شمار حوالوں سے مگر ان کے ساتھ شناسائی کا رشتہ گہرا ہوتا چلاجاتا ہے۔ محترمہ نثار عزیز بٹ صاحبہ کے ساتھ بھی میرا ایسا ہی معاملہ رہا۔تین روز قبل ان کے انتقال کی خبر آئی تو بہت کچھ یاد آگیا۔ لاہور کی دیال سنگھ لائبریری اور مال روڈ پر بی این آر کی لائبریری میں رکھے ادبی جریدے’’فنون‘‘ اور ’’نقوش‘‘

Read more

پی ٹی آئی کی اپنے اتحادیوں سے محاذ آرائی

92 نیوزکی سالگرہ پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا انٹرویو کرنے کا موقع ملا۔یہ دعوے کہ معاملات روبہ اصلاح ہیں اور جلد صلح ہو جائے گی،چودھری صاحب کی خاصی محتاط گفتگوکے باوجود یہی اندازہ ہوا معاملات ٹھیک نہیں ہیں اور برف ہنوز نہیں پگھلی۔چودھری صاحب نے اپنا موقف دہرایا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان باقاعدہ ایک تحریری معاہدہ ہوا تھا جس پر ابھی عملدرآمد نہیں ہوا۔پرویز خٹک،جہانگیر ترین اور ارباب شہزاد پر مشتمل کمیٹی

Read more

شیریں مزاری اور دفتر خارجہ

ارون دھتی رائے ہوں یا نو م چومسکی، اس طرح کے لوگ ہمیں کیوں پسند ہیں؟ شاید اس لیے کہ یہ لوگ لگی لپٹی رکھے بغیر بات کرتے ہیں۔ گرد و پیش کے ادنیٰ مفادات کو خاطر میں نہیں لاتے، اعلیٰ اقدار کو پیش نظر رکھتے ہیں اور جس بات کو سچ سمجھتے ہیں، دھڑ سے کہہ دیتے ہیں۔ اپنے ہاں عاصمہ جہانگیر ہوا کرتی تھیں، ان سے پہلے حبیب جالبؔ تھے۔ اُس عہد میں بھی جب ایوب خان کے

Read more

اوآئی سی کا خاتمہ بالخیر

اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں نائجر میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ایک ایسااجلاس برپا ہونے کوہے جو اس تنظیم کے عملاً خاتمہ بالخیر پر بھی منتج ہوسکتاہے۔افسوس! اس کا سبب کشمیر بننے جارہاہے۔گزشتہ برس پانچ اگست کو کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان نے بھرپورکوشش کی کہ اوآئی سی وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس طلب کرکے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور بھارتی اقدامات کی مذمت کی جائے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے

Read more

کاشانہ سکینڈل کی بے بس کائنات ختم کر دی گئی

یتیم خانوں میں پلنے والی بچیوں کے خلاف جرائم کی گواہ اقراء کائنات کو بالآخر زندگی سے محروم کر دیا گیا۔ کاشانہ اسکینڈل کی اہم ترین کردار کی آواز ہمیشہ کے لئے دبا دی گئی۔ کیا اب یتیم خانوں میں جوان ہونے والی درجنوں نہیں سینکڑوں لڑکیوں کی پراسرار اموات کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ یہاں کچھ بھی بعید نہیں۔ کاشانہ کی سابق سپرینٹنڈنٹ افشاں لطیف کی زندگی بھی محفوظ نہیں دکھائی دے رہی۔ افشاں لطیف نے ہی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے آواز بلند کی تھی کہ سیاستدان اور اعلی افسران یتیم خانوں سے جوان اور نو عمر لڑکیوں کو زبردستی ساتھ لے جاتے ہیں۔

Read more

مریم نواز کی آزادی: ڈکٹیٹر مشرف اور موجودہ حکومت کا تقابل

چودھری پرویز الٰہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے، اور جاوید ہاشمی کوٹ لکھپت جیل میں جرمِ بغاوت کی سزا بھگت رہے تھے۔ نواز شریف اور ان کے خاندان کے کئی افراد جیل کی سلاخیں توڑ کر جدہ جا چکے تھے۔ جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر بنائے گئے۔ راجہ ظفرالحق کو چیئرمین کا منصب سونپا گیا، دونوں اپنے اپنے رنگ میں اپنا اپنا نقش جمانے لگے۔ جاوید ہاشمی جلد ہی گرفتارِ بلا ہو گئے۔ وہ براہِ راست

Read more

برٹرینڈ رسل: ایک بڑا جنگ دشمن

رسل انیسویں صدی میں پیدا ہوا اور بیسویں صدی کے 70 ویں برس جان سے گزرا۔ ایک امیر اور بارسوخ خاندان کا بیٹا رسل ریاضی کو اپنی زندگی کا بنیادی شوق اور مسرت کا سرچشمہ کہتا تھا۔ اس کے بڑے بھائی نے اسے اقلیدس کے Elements پڑھنے کے لیے دیے۔ وہ چار برس کی عمر میں یتیم و یسیر ہوا اور اپنے دادا، دادی کے سایہ عاطفت میں آیا۔ اس کے والدین کی وصیت تھی کہ اسے دو آزاد خیال افراد کی سر پرستی میں دیا جائے لیکن اس کے دادا اور دادی کا خیال کچھ اور تھا۔

Read more

جنگ ان دیکھی ’’بلائوں‘‘ کے خلاف نہیں ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف لڑیں

اپنی تمام عمر صحافت کی نذر کردینے والوں کی اکثریت کو عمران خان صاحب اور ان کی جماعت عرصہ ہوا ’’لفافہ‘‘ثابت کرچکے ہیں۔اگست 2018میں اقتدارسنبھالنے کے بعد عمران حکومت نے ٹی وی سکرینوں کو ’’لفافوں‘‘ سے آزاد کروالیا۔مبینہ طورپر ’’ملک دشمن‘‘ بیانیے کو فروغ دینے والوں کی فراغت بھی ہوگئی۔بات مگر اب تک بن نہیں پائی ہے۔یہ شکوہ اپنی جگہ برقرار ہے کہ عمران حکومت کے بارے میں ’’منفی‘‘ خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ مہنگائی،بے روزگاری اور کسادبازاری کا ذکر کرتے

Read more

مائیں نی میں کینوں آکھاں

آپ پچھلے دو کالم پڑھنے سے محروم رہے، بعض مخلص دوستوں نے سمجھ لیا شاید میں نے لکھنا چھوڑ دیا ہے، لکھنا ہی تو میری زندگی ہے، پچاس سال سے لکھنے کے سوا اور کچھ کیا ہی نہیں، لیکن اب حقیقت یہ ہے کہ جب بھی کچھ لکھنا شروع کرتا ہوں، عام عوام کی محرومیاں میرے قلم کو جکڑ لیتی ہیں اور سوچ میں پڑ جاتا ہوں کہ کیا لکھوں اور کیسے لکھوں؟ دکھ درد کی کہانیاں بیان کرنا کوئی

Read more

کشمیر پرامریکی تعاون کے حصول کا سنہری موقع

ہماری پارلیمان میں جب بھی کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آئے تو اس موضوع پر تقاریر کرنے والے اراکین کی اکثریت حکومت کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتی ہے کہ ہماری وزارتِ خارجہ کے افسران اس معاملے کے بارے میں ’’عالمی ضمیر‘‘ کو جگانے میں ناکام رہے۔وقت آگیا ہے کہ ’’عوام کے منتخب نمائندوں‘‘ پر مشتمل وفود بنائے جائیں۔ وہ دُنیا بھر کے ممالک میں پھیل کر وہاں کے میڈیا اور سیاسی رہ نمائوں کو مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک

Read more

1985’’ان ہائوس تبدیلی‘‘ کے خواب دیکھنے والوں کو ’’تھپکی‘‘؟

1985 سے 1997کے درمیان ہوئے انتخابات کے ذریعے قائم ہوئی کسی بھی قومی اسمبلی نے اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل نہیں کی۔ صدر کو آئین کی آٹھویں ترمیم کے تحت ملے اختیارات کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔نواز شریف ’’ہیوی مینڈیٹ‘‘ کے ساتھ 1997میں دوبارہ وزیر اعظم بنے تو انہوں نے اس اختیار کو ختم کردیا۔ اس کے باوجود آئینی مدت مکمل نہ کر پائے۔ جنرل مشرف کو براہِ راست مداخلت کرنا پڑی اور نئے انتخابات کے لئے

Read more

عوام کے سڑکوں پر نکلنے کا انتظار؟

حکومت کے ان دعووں کے باوجود کہ مشکل فیصلے کر لئے اب2020 ء اقتصادی ترقی کا سال ہو گا، معاملات رجعت قہقہری کی طرف ہی گامزن ہیں۔یہ خبر قطعاً حیران کن نہیں کہ ماہ جنوری میں افراط زر کی شرح ریکارڈ 14.56 تک پہنچ گئی ۔یہ شرح گزشتہ بارہ برسوں میں سب سے زیادہ ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ 23.6 فیصد اضافہ ہوا۔گندم اور چینی کے نرخوں میں اضافے کی بنا پر اعدادوشمار قطعاً غیر متوقع نہیں

Read more

لوگ سچ مچ کا ہی مہتاب اٹھا کر لے آئے

یہودی پچھلے تین ہزار برس میں کب کے فنا ہو کر دیگر نسلوں اور قوموں اور جغرافیوں میں گھل مل کے خلط ملط ہو کر کتابِ تاریخ کا حاشیہ ہو چکے ہوتے مگر صرف ایک جملے نے نسل در نسل انھیں بچائے رکھا۔یہ وہ جملہ تھا جو بخت نصر کے قیدی یہودیوں کی زبان پر تھا اور پھر نسل در نسل زبان در زبان یہود در یہود منتقل ہوتا چلا گیا۔ جملہ تھا ’’ یروشلم اگلے برس گر خدا نے

Read more

نام نہاد ’’عرب سٹریٹ‘‘ کی خاموشی

ماضی کو بھلانا ممکن نہیں۔ کچھ یادیں آپ کو ہمیشہ توانا اور بے چین رکھتی ہیں۔ کچھ کہنے یا کرنے کو مجبور۔چند واقعات مگر ایسے بھی ہوجاتے ہیں جو آپ کو گزری عمررائیگاں کے سفر کی صورت دیکھنے کو مجبور کردیتے ہیں۔ امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم کو دائیں ہاتھ بٹھاکر اپنے تئیں فلسطین کا مسئلہ ’’حل‘‘ کردیا ہے۔جو نقشہ اس حل کے لئے اس نے تیار کیا اسے Deal of the Century یعنی اس صدی کا سب

Read more

کورونا وائرس : حقائق خدشات اور کرنے کا کام

ایک بار پھر بہت شدت سے یہ خیال ستاناشروع ہوگیاہے کہ انٹرنیٹ علم کو فروغ دینے کے بجائے Fake Newsکے ذریعے ہیجان پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ اس کی بدولت علم کے خزانوں تک جو رسائی میسر ہے اس سے استفادہ کرنے کی زحمت محض چند لوگ ہی اٹھاتے ہیں۔ ٹویٹر اور فیس بک کے ذریعے ’’دوست‘‘ بنانے کے جو ذرائع موجود ہیں انہیں ہم اپنے دلوں میں موجود تعصبات کا اثبات کرنے والے افراد کی تلاش پرمرکوز

Read more

میں صدقے جاواں وچلی توں

سی پی این ای کی قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم، وزیراعلیٰ، سپیکر ،گورنر اور لیڈر آف اپوزیشن سے ملاقاتوں کی روایت عرصہ دراز سے چلی آ رہی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی اپنی خاندانی وضع داری نبھاتے ہوئے میڈیا سے دوستانہ انٹر ایکشن اور ان کی میزبانی کرتے رہتے ہیں ۔بدھ کو ان کا فون آیا کہ جمعہ کو ساڑھے بارہ بجے میرے ساتھ گپ شپ کے لیے آئیںجس پر میں نے کہا ساتھیوں سے مشورہ کر

Read more

ششی تھرور کی مہربانی

بہاؤ کے خلاف تیرنے والے بڑے لوگ ہوتے ہیں لیکن جو لوگ ٹریفک کے بہاؤ کے خلاف چلتے ہیں، زیادہ بڑے ہوتے ہیں کیونکہ یہ لوگ آسانی کے ساتھ کسی کے ہاتھ پاؤں توڑ سکتے ہیں، دل چاہے تو جان بھی لے سکتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر خوبی یہ ہے کہ اپنی جان کی فکر بھی انھیں کچھ کم ہی ہوتی ہے چونکہ یہ بڑے لوگ ہیں، اس لیے انھیں مفت کے وکیل بھی مل جاتے ہیں۔ کراچی والے

Read more

وزیراعظم کے منصب کا وقار برقرار رکھنے کی ضرورت

وزیر اعظم خواہ کوئی بھی ہو۔ اس کی شخصیت اور پالیسیوں کے بارے میںآپ کو چاہے ہزاورں تحفظات ہوںمگر وزیر اعظم کے دفتر اور منصب کا ایک وقار ہوتا ہے۔پارلیمانی نظام حکومت میںاس وقار کا استحکام اور احترام انتہائی ضروری ہے۔ یہ برقرار نہ رہے تو معاملات فقط ابتری اور انتشار کی جانب ہی بڑھتے ہیں۔ کئی برس گزرچکے ہیں لیکن آج بھی ایک واقعہ بھول نہیں پایا۔غالباََ 1998کا آغاز تھا۔پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف تھے۔بھارت میںاس منصب پر

Read more

شیخ رشید احمد: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

محاورے بارہا دہرانے کے لئے ہی ایجاد ہوئے ہیں۔اسی باعث ہاتھ سے لگائی گرہوں کو دانتوں سے کھولنے والے محاورے کا تذکرہ کرتا رہتا ہوں۔راولپنڈی کی لال حویلی سے اُٹھے بقراطِ عصر منگل کے روز جب سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہوئے تو یہ محاورہ ایک بار پھر یاد آگیا۔شنیدہے کہ سپریم کورٹ میں پیشی کے دوران اپنی ’’تضحیک‘‘ پر موصوف بہت رنجیدہ ہوئے۔ ان کی اداسی مجھے منگل کی شام سینٹ کا اجلاس دیکھتے ہوئے بھی واضح طورپر نظر

Read more

پہلا میئر تھا، پھر کراچی کا بادشاہ کہلایا

ان دنوں ہم بڑے بڑے عہدیداروں سے یہ دعوے سنتے ہیں کہ وہ پروٹوکول نہیں لیں گے، پھر یہ دیکھا ہے کہ وہ بیس بائیس گاڑیوں کے پروٹوکول میں چلتے ہیں اور انھیں اپنے دعوے یاد نہیں آتے۔ ایسے میں وہ شخص نگاہوں میں گھوم جاتا ہے جو کراچی کا پہلا میئر تھا۔ پروٹوکول لینا تو دورکی بات ہے، یہ بھی اسی کا کمال تھا کہ وہ اپنے دفتر جاتے ہوئے ایک زخمی گدھے کو دیکھتا ہے تو اپنی گاڑی

Read more

’’میرے پاس تم ہو‘‘ بدستور زیر بحث

’’جنگ ‘‘ اخبار کے سینئر ترین رپورٹر صالح ظافر صاحب عمر میں مجھ سے کچھ بڑے ہیں۔1985میں جب ہمارے ملک میں غیر جماعتی انتخابات کے ذریعے ’’جمہوریت کی بحالی‘‘ کا سماں باندھا گیا تو ہم دونوں رات گئے تک خبروں کی تلاش میں خجل خوار ہوا کرتے تھے۔ ’’بازی لے جانے‘‘ کامجھے کبھی شوق نہیں رہا۔ہم دونوں کے مابین مگر اکثر ’’اصل خبر‘‘ ڈھونڈنے کے معرکے برپا ہوجاتے۔ہمارے تعلقات میں تلخی بھی آئی۔ بالآخر دونوں نے طے کرلیا کہ ایک

Read more

ترقیاتی فنڈز کی سیاست؟

وزیراعظم عمران خان کو غالبا ً یہ احساس ہو گیا تھا کہ ان کی جماعت کا اندرونی خلفشار بڑھتا جا رہا ہے اور خطرات اپوزیشن اور اتحادیوں کی طرف سے نہیں بلکہ اپنوں سے ہی پیدا ہو رہے تھے نیز ان کے محرکات اتنے خطرناک ہو سکتے ہیںکہ پنجاب اور بلوچستان کی حکومتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ خیبر پختونخوا جہاں تحریک انصاف کو دوتہائی اکثریت حاصل ہے بھی انتشار سے نہ بچ سکا۔اسی

Read more

ان جانوروں کی جگہ اگر آپ ہوتے تو ؟

سولہویں صدی کے مشہور فرانسیسی فلسفی رینے ڈیکارت کا بھی یہ خیال تھا کہ جانور بالکل گھڑی کی طرح مکینکل ہوتے ہیں، انھیں دکھ درد کا احساس نہیں ہوتا۔ ہر مذہب نے کچھ جانوروں کے گوشت کے استعمال کی اجازت دی اور کچھ کا گوشت ممنوع قرار دیا۔ہر مذہب نے ضرورت کے سوا جانوروں کو خوامخواہ قید کرنے اور بغرضِ تفریح تکلیف و ہلاکت میں ڈالنے سے منع کیا اور پالتو جانوروں سے مہربانی کا سلوک اختیار کرنے کی تاکید

Read more

عثمان بزدار کا کلہ مضبوط

عثمان بزدار کی ’’فراغت‘‘‘ کی کہانیاں کئی مہینوں سے سن رہا ہوں۔اخباروں میں لکھے اور ٹی وی سکرینوں پر اس ضمن میں بہت اعتماد سے کئے دعوے ٹھنڈے دل سے سنے ہیں۔’’مقتدر حلقوں‘‘ اور بنی گالہ تک یکساں طورپر مؤثر رسائی رکھنے والے کئی نامور صحافیوں سے اس ضمن میں نجی ملاقاتوں کی بدولت ’’تفصیلی وجوہات‘‘ سے آگہی کا اعزاز بھی نصیب ہوا۔ ’’دل ہے کہ مانتا نہیں‘‘ والی کیفیت مگر دل ودماغ پرحاوی رہی۔ بزدار صاحب سے تعارف کی

Read more

حکومت عملی اقدامات کرے ورنہ کہانی ختم ہے

تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے حوالے سے رپورٹ پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پر خاصی برہم ہے ۔اس رپورٹ کے مطابق 2019 ء میں کرپشن کے تاثر میں تین پوائنٹس اضافہ ہوا۔ اس لحاظ سے غصہ بجا ہے کہ خان صاحب کی حکومت کا تو بنیادی نکتہ ہی یہ ہے کہ ہم کرپشن کا خاتمہ کرنے آئے ہیں۔ وہ قریباً بلا ناغہ اپنی تقاریر میں دہراتے رہتے ہیں کہ وہ کرپٹ سیاستدانوں جن سے ان کی مراد پیپلز پارٹی اور مسلم

Read more

کرپشن مہنگائی ، زبان خلق نقارہ خدا

میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان کی حکومت دنوں کے اندر اندر فارغ ہونے والی ہے،دوسری جانب مہنگائی سے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی کرپشن رپورٹ تک کسی چیز کی تردید بھی نہیں کی جا سکتی، سوائے خود وزیر اعظم کے ان کے کسی وزیر، مشیریا پارٹی لیڈر نے بھی مہنگائی اور کرپشن کے الزامات مسترد نہیں کئے، ہاں فردوس عاشق اعوان نے غیر منتخب مشیر اطلاعات ہونے کے حوالے سے ضرور وزیر اعظم کی زبان بولی، ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی

Read more

ملالہ ، گل مکئی سے زندگی تماشا تک

وہ جب اسے اپنے تئیں ہلاک کر رہے تھے اور یہ سمجھ رہے تھے کہ بارود بھری جن گولیوں کو اس کے بدن میں اتار رہے ہیں تو دراصل بدی کو ختم کر رہے ہیں۔ انھیں معلوم نہیں تھا کہ جسے وہ بدی کا نمایندہ سمجھ رہے ہیں، وہ دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کا استعارہ بن کر ابھرے گی۔ اپنے حسابوں انھوں نے جسے قتل کر دیا ہے  وہ لڑکیوں کی تعلیم اور ان کی خود مختاری کے لیے

Read more

وزیراعظم کی ڈیووس میں دھوم اور جھومتے مداح

وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اندر اور باہر اپنی قادرالکلامی کی دھوم مچا کر واپس اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ یہاں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھی جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اِس رپورٹ پر پہلے دن تو وزیروں اور مشیروں نے محتاط انداز میں اظہارِ خیال کیا۔ لگی لپٹی رکھے بغیر گفتگو کرنے والے گورنر پنجاب

Read more

ڈیووس میں ٹرمپ کے عمران خان سے وعدے

ورلڈ اکنامک فورم ایسا ادارہ ہے جو سوئٹرز لینڈ کی سکی ریزورٹ ڈیووس میں ہر سال دنیا کی چوٹی کی لیڈر شپ کو اکٹھا کرتا ہے۔ اس فورم کے بانیKlaus Schwab کے ویژن پر مبنی یہ اجتماع جنوری 1988 ء سے ہر سال منعقد ہو رہا ہے۔ رواں برس اس کا ایجنڈا ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں تھا، اس کی افادیت اپنی جگہ لیکن ڈیووس کا اصل میلہ وہاں آنے والے مہمان سجاتے ہیں، اس کی سائیڈ لائن پر سربراہان

Read more

”میڈم سیکرٹری“ میڈلین البرائٹ کی یادداشتیں

یہ امریکہ کی ممتاز دانشور، استاد، سفارت کار اور سابق وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ کی خود نوشت ہے۔ پہلی بار 2003 ء میں شائع ہوئی۔ مجھے عمومی پیرائے میں بیان واقعات متوجہ نہیں کرتے۔ انداز بیان میں علمی روشنی پھوٹتی دکھائی نہ دے تو دل اوبھ جاتا ہے۔ میڈلین البرائٹ کمیونسٹ ریاست چیکو سلواکیہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ اور والد ہائی سکول میں ملے اور چند برسوں بعد 1935 میں شادی کر لی۔ والدہ کی تعلیم سکول تک

Read more

وطن عزیز میں فی الوقت ’’ستّے خیراں‘‘ ہیں

ہمارے وزیر اعظم یہ کالم لکھنے تک سوئیٹزرلینڈ کے شہر Davosمیں تھے۔ کئی برسوں سے وہاں ہر سال ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوتی ہے۔ بنیادی طور پر یہ عالمی منڈی کی اجارہ دار کمپنیوں کے پردھانوں کا اجتماع ہوتا ہے۔مختلف حکومتوں کے سربراہ وہاں جاکر انہیں اپنے ملکوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہیں۔ "Davos”اگرچہ اب استحصالی نظام کا استعارہ بھی بن چکا ہے۔لطیفہ یہ بھی ہے کہ اسے ’’بدنام‘‘ کرنے میں سرمایہ دارانہ نظام کے حتمی علمبردار

Read more

’’اے خانہ براندازِ چمن، کچھ تو ادھر بھی‘‘

وزیر اعظم عمران خان صاحب کو اپنے دائیں ہاتھ بٹھا کر ڈونلڈٹرمپ نے منگل کے روز سوئٹزرلینڈ کے Davos میں کشمیر کے بارے میں ہمیں خوش کرنے کو جو کلمات ادا کئے،انہیں سنتے ہی دل سے فوراََ ’’اللہ خیر کرے‘‘ کی دُعا نکلی۔ گزشتہ برس 22جولائی کے دن بھی امریکی صدر اور ہمارے وزیر اعظم کے مابین ایک ملاقات ہوئی تھی۔ ٹرمپ نے باقاعدہ ملاقات سے قبل صحافیوں کے سامنے یہ حیران کن انکشاف کیا کہ نریندر مودی نے اس

Read more

ٹرمپ کا دورہ ٔ پاکستان و افغانستان مؤخر ہونے کا امکان

انور بیگ صاحب اپنے ”جگر“ ہیں۔ پیپلز پارٹی کی محبت میں کراچی چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہوگئے۔ جنرل مشرف کے دور میں اپنے گھر کو اس شہر میں مقیم صحافیوں اور سفارت کاروں کے لئے ایک ہمہ وقت ”اوپن ہاؤس“ بنادیا۔ سینیٹر منتخب ہوئے تو مزید متحرک ہوگئے۔ محترمہ کی شہادت کے بعد مگر آصف علی زرداری نے ان کی قدر نہ کی۔ ان دنوں اسلام آباد کے مضافات میں مری کی جانب جاتی شاہراہ پر بنائے ایک بہت

Read more

ٹرمپ کی متوقع دورۂ پاکستان میں ”ون ون“ بنانے کی خواہش

پروٹوکول کے اعتبار سے امریکی وزارتِ خارجہ کی ایلس ویلز کا مرتبہ ہماری وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کے برابر ہے۔ وہ مگر ایک سپرطاقت کی نمائندہ ہیں۔ امریکی وزارتِ خارجہ کی کیرئیرافسر ہیں۔ سیاسی بنیادوں پر تعینات نہیں ہوئیں۔ نواز شریف کے دوسرے دورِ حکومت میں بہت متحرک سفارت کار تھیں۔ ان کی تعیناتی کے دوران جنرل مشرف نے نواز شریف حکومت کا تختہ اُلٹا تھا۔ وہ 12 اکتوبر 1999 سے کئی ہفتے قبل ہی اپنی ”معصومانہ“ گفتگو سے

Read more

لیڈی ڈیانا کے بعد شاہی خاندان میں ایک اور بغاوت

آنجہانی لیڈی ڈیانا کا بیٹا شہزادہ ہیری جس طرح اپنی بیوی میگھن مارکل کے ساتھ شاہی محل سے فرار ہوا اس نے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا۔ گھر سے فرار اور وہ بھی بیوی کے ساتھ ایسا تو جھونپڑیوں میں بھی شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ ملکہ نے پوتے کے اس اقدام کا برا منایا ۔ بہت غصے میں آئیں پورے شاہی خاندان کا اجلاس طلب کر لیا لیکن بالآخر اپنے پوتے کو معاف کر دیا اور

Read more

نواز شریف کے لندن پلان کی کچھ جھلکیاں

معاشرے میں جس طرح کا نظام زر ہو گا اس کا سیاسی ڈھانچہ بھی ویسا ہو گا۔ گندم، چاول اور گڑ صدیوں تک ہماری کرنسی رہے ہیں آج بھی دور دراز کے کسان اجناس کے بدلے ضروریات زندگی خریدتے ہیں۔ اس عہد کے نظام میں جاگیردار کی مدد کے لئے کئی طرح کے عمال حکومت تھے۔ انگریز نے تھوڑا سا نظام بدلا۔ جاگیر دار کی بادشاہت برقرار رکھی بلکہ اسے موروثی اور قابل انتقال بنا کر مزید طاقتور کر دیا۔

Read more

مسئلہ کشمیر۔ جرأت رندانہ کی کمی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پانچ ماہ میں دوسری بار کشمیر کامسئلہ اٹھایا جانا کسی حد تک پاکستان کی سفارتی فتح قرار دی جا سکتی ہے لیکن ہمیں اس پر بغلیں بجانے کی ضرورت نہیں۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کا کوئی نمائندہ شریک نہیں تھا، ہمیں چین کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ یہ مسئلہ کشمیری عوام کی اپنی جدوجہد، عظیم قربانیوں اور بین الاقوامی سطح پر چین کے طفیل زندہ ہے ورنہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان

Read more

’’سب‘‘ نے اب ٹھیک ہونا ہی نہیں

پنجابی کا ایک محاورہ یہ سمجھانے کی کوشش کرتا ہے کہ اگر آپ گدھے سے گر جائیں تو اپنی خفت اس کے مالک کمہار پر غصہ بگھارنے کے ذریعے مٹانے کی کوشش نہ کریں۔قصور اس ضمن میں شاید گدھے کا بھی نہیں ہوتا۔حقیقت بسااوقات بلکہ یہ ہوتی ہے کہ آپ گھوڑے یا گدھے پر سواری کے ہنر سے آگاہ نہیں۔ میڈیا کے ذریعے پیغام رسانی ایک بہت ہی دشوار ودقیق ہنر ہے۔محض چند لوگوں کو پیدا ہونے کے ساتھ ہی

Read more

حکومتی اتحادی جماعتوں کا مسئلہ

عمران خان کی حکومت کا ایک مسئلہ یقینی طور پر اتحادی جماعتیں ہیں۔ ان میں ایم کیوایم، مسلم لیگ ق، بلوچستان میں مینگل گروپ اور سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ہے۔ یہ جماعتیں وقتا فوقتا حکومت کے لیے اپنی شرائط کو سامنے رکھ کر نئی سے نئی مشکلات پیدا کرتی ہیں اور پھر کچھ لو او رکچھ دو کی بنیاد پر یا مستقبل کے وعدوں کو بنیاد بنا کر مسائل سے نمٹنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایک بار پھر

Read more

حتمی معرکے کا انتظار کریں

منگل کی شب رات گئے تک عمران حکومت کے چند اہم وزیر ومشیر اسلام آباد کے ان صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو یا ملاقاتوں میں مصروف رہے جو ان کی دانست میں خلقِ خدا کی ذہن سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مجھ دو ٹکے کے رپورٹر سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔دوستوں کی مہربانی سے مگر معلوم ہوا ہے کہ رات گئے تک جاری رہے ان رابطوں کا مقصد Damage Controlتھا۔ حکومتی مشیروں کو فکریہ لاحق تھی کہ

Read more

آئیے! اپنی محدودات کو پہچانیں

’’صحافت‘‘ میں ہمیشہ یہ سمجھتا رہا کہ فقط اخبارات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ٹیلی وژن بنیادی طورپر ’’شوبز‘‘ ہے۔ یہاں ’’ڈرامہ‘‘ درکار ہے۔مکالمے کے بجائے مباحثہ۔ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش۔ چسکہ فروشی کی تمنا۔ Ratingsکی ہوس۔اپنے تعصبات کی وجہ سے پرنٹ سے الیکٹرانک میڈیا کی جانب منتقل ہونے سے کئی برس گھبراتا رہا۔مالی اعتبار سے فقط تنخواہ پر گزارہ کرنے والے مجھ ایسے صحافی کے لئے ٹی وی صحافت کے خلاف میرے ذہن میں جمع ہوئے تحفظات

Read more

’’کڑے احتساب‘‘ کے سفر کو پڑائو کی تلاش‘‘

باسی کڑی میں بہت عرصے بعد پھر اُبال آیا ہے۔ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی ہے۔شکایت ہے کہ عمران حکومت کراچی کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی۔ اس ضمن میں بار ہا کئے وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ صدیقی صاحب نے اعلان فرمایا تو ریگولر اور سوشل میڈیا میں ’’تھرتھلی‘‘ مچ گئی۔ لوگوں کو یاد آنا شروع ہوگیا کہ عمران خان صاحب کی تحریک انصاف کو قومی اسمبلی

Read more

پاکستانی شہری کا 2050 ء میں تہذیبی و اخلاقی معیار کیا ہوگا؟

تین ہزار برس پہلے کی بات ہے کہ جنوب مشرقی یورپ کے ملک یونان میں ایک شہر ایتھنز آباد تھا۔ یہ وہی شہر تھا جہاں سقراط پیدا ہوا جسے ماڈرن فلاسفی کا باپ کہا جاتا ہے۔ یہ وہی شہر تھا جہاں جمہوریت نے جنم لیا جو آج ماڈرن مہذب دنیا کی دلربا لاڈلی ہے۔ یہ وہی شہر تھا جو موجودہ یورپ کی آسمان چھو لینے والی ترقی کی بنیاد ہے۔ یہ وہی شہر تھا جس کی تنظیم اور بہادری سے

Read more

ٹرمپ کا ’’ستے خیراں‘‘ والا حوصلہ

اس ہفتے کے آغاز میں اس کالم کے ذریعے ’’تیسری عالمی جنگ شروع ہوگئی‘‘ کا دعویٰ کرنے والوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ فی الحال ’’بنکاک کے شعلے‘‘ مارکہ کسی فلم کا انتظار نہ کریں۔امریکہ اور ایران دونوں ہی کو اپنی محدودات کا بخوبی ادراک ہے۔وہ ایک دوسرے کے ساتھ براہِ راست جنگ سے گریز کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ Posturingکا کھیل البتہ جاری رہے گا اور کئی حوالوں سے یہ کھیل براہِ راست جنگ سے

Read more

دنیا کا نقشہ بدلنے جا رہا ہے

دنیا بدلنے جا رہی ہے، دنیا کا نقشہ بدلنے جا رہا ہے اور اس ہونی کو کوئی نہیں ٹال سکتا، آج ہمیشہ ماضی کا حصہ بنتا چلا آیا ہے، یہ قانون فطرت ہے، ہماری پچھلی تین نسلیں تاریخ پڑھتی چلی آئی ہیں اب وہ خود تاریخ کا حصہ بن جائیں گی، الحمد للہ پاکستان قائم و دائم رہے گا، سبز ہلالی پرچم لہلہاتا رہے گا لیکن یہ پاکستان نئے دور کا حصہ ہوگا جو معرض وجود میں آ رہا ہے،

Read more

مسلم لیگ (نون) کے دوست فی الوقت خاموش رہنے کو ہی ترجیح دیں

ذات کارپورٹر ہوں۔خبروں کی تلاش میں سیاست دانوں سے مسلسل رابطے میں رہنا پڑتا ہے۔یہ رابطے ذاتی دوستیوں تک بھی لے جاتے ہیں اور بسااوقات یہ دوستیاں اتنی گہری ہوجاتی ہیں کہ ’’آنکھ کا لحاظ‘‘ والی مروت صحافتی اصولوں پر کاربند نہیں رہنے دیتی۔ کئی اہم باتوں کو درگزر کرنا پڑتا ہے۔ سیاست دان اگرچہ بہت ڈھیٹ ہڈی ہوتے ہیں۔مجھ جیسے مڈل کلاسیوں کی طرح ہر بات کو ’’عزت/بے عزتی‘‘ والا معاملہ نہیں بناتے۔ درگزر کو ترجیح دیتے ہیں۔ویسے بھی

Read more

امریکہ ایران تنازع اور پاکستان!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایران نے درست کہا ہے کہ یہ سوٹ میں ملبوس دہشت گرد ہے ۔ٹرمپ نے مواخذ ے سے بچنے اور آئندہ سال الیکشن جیتنے کے لیے دنیا کے امن سمیت سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے ۔ موجودہ بین الاقوامی بحران جو ایرانی کمانڈو فورس القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی بغداد ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے ، ٹرمپ نے اس

Read more

’’کچھ‘‘ دینے کو تیار ہوئی مسلم لیگ نون

سیاست بنیادی طورپر ممکنات کا کھیل ہے۔اقتدار کا حصول اس کا حتمی ہدف ہوتا ہے اور اقتدار کے حصول کے بعد اسے ہرصورت برقرار رکھنے کی خواہش۔شاعری اور اساطیری داستانوں میں گرجتے برستے الفاظ کے ساتھ بیان کردہ ’’اولعزمی اورثابت قدمی‘‘ وغیرہ کے ساتھ عملی سیاست کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ پانامہ دستاویزات کے اپریل 2016میں انکشاف کے بعد نواز شریف کی تیسری حکومت کے خلاف ایک فیصلہ کن مہم برپا ہوئی۔نون کے حامیوں کی جانب سے اس ضمن میں

Read more

پاکستان کیلئے ایک مشکل ترین دور

سوشل میڈیا نے ہمیں ’’چٹ منگنی پٹ بیاہ‘‘ کا عادی بنادیا ہے۔شدید تنائو کے عالم میں کہیں کوئی چنگاری بھڑکتی ہے تو ہم فکرمندی کے بجائے تماش بینوں والے اشتیاق کے ساتھ ’’بنکاک کے شعلے‘‘ مارکہ فلم کا انتظار کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ امریکی ڈرون طیاروں کے ذریعے عراق میں قاسم سلیمانی کا قتل یقینا ایک سنگین واقعہ ہے۔اس قتل کے بعد مگر یہ فرض کرلینا بھی بچگانہ تھا کہ ایران اپنے اساطیری اہمیت رکھنے والے کمانڈر کی ہلاکت کا

Read more

سانڈوں کی لڑائی سے بچنے کا زمانہ

ایک امریکی محاورہ ہے ’’مسخرے کی حمایت کے عوض سرکس ہی ملے گا‘‘۔( سمجھ تو آپ گئے ہوں گے ) ایک عراقی کنٹریکٹر کی ایران نواز ملیشیا کے ہاتھوں ہلاکت کے بدلے امریکا نے ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے پچیس چھاپہ مار ہلاک کر دیے۔اس کے ردِ عمل میں ایران نواز مظاہرین نے بغداد کے امریکی سفارت خانے پر ہلا بول دیا جس کا بدلہ لینے کے لیے ایک امریکی ڈرون نے بغداد ایئرپورٹ کے علاقے میں اس

Read more

تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھتا امریکہ، ایران تنائو

نئے سال کے پہلے دن جو کالم چھپا تھا اس میں خیرکی دُعا مانگتے ہوئے میں نے مشرق وسطیٰ میں ایک نیا فسادبرپا ہونے کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہارکیا تھا۔مجھے ہرگز اندازہ نہیں تھا کہ سنگین واقعات کی ایک ڈرامائی سریز اتنی تیزی سے رونما ہوجائے گی۔ریگولر اور سوشل میڈیا میں بے تحاشہ لوگ ان واقعات کے بعد ہمیں تیسری عالمی جنگ کے لئے تیار کرنا شروع ہوگئے ہیں۔میں اگرچہ خود کو ’’اجے قیامت نئی آئی‘‘ والے تحفظات

Read more

کب تک گتھیاں سلجھیں گی؟

آرمی چیف ،نیول چیف اور ائر فورس کے سربراہ کی تقرری، مدت اور توسیع ملازمت کے حوالے سے پارلیمنٹ کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آرمی ایکٹ کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا اور اب توسیع کا قانون عمومی اتفاق رائے سے لیکن پارلیمانی طریقہ کار کو مد نظر رکھتے ہوئے منظور ہو جائے گا ۔عمومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کا جمہوریت اور جمہوری اداروں کے بارے

Read more

ایران تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی افسوسناک ہلاکت نے خطے پر جنگ کے سائے لہرا دیئے ہیں۔ایرانی لیڈرشپ دکھی ہے اور سخت غصے میں بھی۔ انہوں نے بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے ۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا عندیہ دیاہے۔تازہ امریکی فوجی کمک کویت پہنچ چکی ہے۔ دونوں ممالک بتدریج جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ ایک غیر معمولی جنگ ہوگی جو ضروری نہیں کہ صرف ایران اور امریکہ

Read more

ایران کس سے بدلہ لے گا؟

امریکہ نے بغداد میں ایران کی دوسری طاقتور ترین شخصیت جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرکے مشرق وسطی میں اپنی تھانیداری کو تسلیم کرانے کی جو سعی کی ہے وہ تیسری عالمی جنگ کی بنیاد رکھنے کا الارم ہے، مشرق وسطی میں لگی ہوئی آگ کو بھڑکنے سے اب روکنا ممکن نہیں رہا، بے شک اس وقت ایران معاشی زبوں حالی کا شکار ہے لیکن آیت اللہ خامنہ ای کا یہ بیان کہ ”بدلہ لیا جائے گا“ محض دھمکی کے

Read more

قانون سازی کے ضمن میں اپنا یا حکومتی رویہ

عمران خان صاحب کے اندازِ حکومت کو دیکھتے ہوئے اکثر غالبؔ کا ’’کھیل بچوں کا ہوا…‘‘یاد آنا شروع ہوجاتا ہے۔بدھ کے دن تو مگر حد ہی ہوگئی۔ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس طلب کرنے سے عمران حکومت اکثر خائف رہتی ہے۔وہاں ہوئے شور شرابے کو وقت کا زیاں سمجھتی ہے اور ہمہ وقت اس خواہش میں مبتلا کہ نئے قوانین صدارتی آرڈیننس کے ذریعے متعارف کروادئیے جائیں۔حکومتی امور چلانے کے لئے فقط وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو متحرک رکھا جائے۔

Read more

2020ء کا پہلا دن! مہنگائی میں شدید ترین اضافے کی نوید

’’نئے سال‘‘ کے حوالے سے میرا رویہ ڈھٹائی کی حد تک لاتعلقی والا ہے۔ کسی بھی سال کی یکم جنوری کو کیلنڈر کی ایک اور تاریخ ہی سمجھتا ہوں۔ برسوں کے معمول کے مطابق صبح اُٹھا ہوں۔ اخبار میں چھپے کالم کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے اور یہ کالم لکھنا شروع ہوگیا ہوں۔ ’’رسم دُنیا،موقع اور دستور‘‘ کی اہمیت کو مگر نظرانداز نہیں کر سکتا۔ آپ میں سے جو لوگ بھی نئے سال کی آمد کو سنجیدگی سے

Read more

دہشتگردی کا چیلنج ابھی باقی ہے

سال 2019ء کے دوران پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں مزید کمی ہوئی اور اس وجہ سے جانی نقصان بھی کم ہوا۔ اگرچہ اس کی ایک توجیہ یہ بھی ہے کہ دہشتگرد عناصر کی عملی صلاحیتیں کمزور ہوگئی ہیں تاہم دہشتگردی کے خلاف جنگ ابھی بھی جاری ہے۔ دہشتگرد عناصر تتر بتر تو ہوگئے ہیں تاہم ابھی بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے اور سماج میں وقوع پذیرانتہاپسندانہ افکار تاحال ان کے لیے انسانی، مالی اور نظریاتی کمک

Read more

مکالمہ کا کلچر آگے بڑھانا ہوگا

پاکستانی قوم کا ایک بڑا مسئلہ مکالمہ کے کلچر کا فقدان ہے۔ اگرچہ یہ تسلیم کیا جاتاہے کہ ہمیں بند دروازوں کی بجائے کھلے دروازوں یا ذہن کے ساتھ مکالمہ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس ملک میں مکالمہ کا کلچر کمزور ہورہا ہے اور سب ہی فریقین انفرادی یا اجتماعی سطح پر مکالمہ کی بجائے اپنے خیالات، سوچ اور فکر سمیت اظہار میں تنگ نظری پیدا کرکے مکالمہ کے کلچر کو بند کرنے کا سبب

Read more

آئی ایم ایف کا تجویز کردہ نیا قانون

سیاسی عمل کا علمی اندازمیں بغور مشاہدہ کرتے ہوئے ماہرین کی ایک بہت بڑی تعداد نے Elite Capture کی اصطلاح متعارف کروائی ہے۔ میں اس کا اُردو متبادل تلاش نہیں کرپایا۔ سادہ الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ ان ماہرین کا اصرار ہے کہ جمہوری نظام خلقِ خدا کا نمائندہ نہیں رہا۔ اشرافیہ کے طاقت ور گروہوں نے اس نظام کو دکھاوے کی حد تک برقرار رکھنے کے مگر سو طریقے ایجاد کرلئے ہیں جن کی وجہ سے امریکہ

Read more

آرمی چیف مزار قائدپر۔۔۔۔

یوم قائد اعظم کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے درست کہا کہ دو قومی نظریہ آج پہلے سے بڑھ کر حقیقت بن چکا ہے ،اس کے لیے قائداعظم کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے ۔ انھوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ قائداعظم کو اپنا رول ماڈ ل بنائیں ۔آرمی چیف نے مزار قائد پر حاضری دے کر پاکستان کے اساسی نظریے کے حوالے سے باتیں کر کے بہت اچھا کیا ۔کاش

Read more

’’وسیع تر قومی مفاد‘‘

گزشتہ کئی دنوں سے عمران خان صاحب کی بے پناہ چاہت میں مبتلا تحریک انصاف کے چند سرکردہ رہ نما اس خدشے میں مبتلا نظر آرہے تھے کہ ان کی جماعت وحکومت کا ’’کرپشن کے خلاف جنگ‘‘ والا بیانیہ کمزور ہورہا ہے۔نواز شریف ’’سزا یافتہ مجرم‘‘ ٹھہرائے جانے کے باوجود عدالتی مداخلت کی بدولت بیرون ملک علاج کے لئے روانہ ہوگئے۔اب ان کی دُختر کے لئے وطن سے باہر جانے کی راہ ڈھونڈی جارہی ہے۔ دریں اثناء ’’توسیع‘‘ کے حوالے

Read more

کہاں ہے قائدؒ کا پاکستان؟

قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 144واں یوم ولادت آج تزک و احتشام سے منایا جا رہا ہے۔ محمد علی جناحؒ کا پاکستان کے لیے جو ویژن تھا شومئی قسمت ہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس سے دور ہی ہوتے چلے گئے۔ قائدؒ کے نزدیک وطن عزیز کواسلامی، فلاحی اور جمہوری مملکت بنانا تھا جس میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں اور خارجہ تعلقات کے حوالے سے پاکستان ایک آزاد،خوددار اور خود مختار ملک ہو لیکن ہوا

Read more

جب کچھ سمجھ میں نہ آئے تو ؟

بچہ بچہ جانتا ہے کہ سب نظامِ حیات توازن پر قائم ہے۔نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں۔ہر چیز توازنِ زندگی برقرار رکھنے کے لیے لازم ہے ورنہ زندگی لنگڑانے لگے۔ میر صاحب کا یہ شعر بیشتر اصحاب جانتے ہیں مگر مفہوم کتنے جانتے ہیں۔ مگس کو باغ میں جانے نہ دیجو  کہ ناحق خون پروانے کا ہوگا یعنی کیچوا مٹی کھاتا ہے اور زرخیز بناتا ہے۔ پرندے کیچوا کھاتے ہیں، پرندوں کو شکاری کھا جاتے ہیں۔ چھوٹے شکاریوں کو

Read more

اقتدار کے کھیل میں چانکیہ اور میکاولی کے کرتب

جذبہ اگر سچا ہو اور اس کے اظہار کے لئے آپ ہر نوعیت کی قربانی کے لئے تیار ہوجائیں تو نریندر مودی جیسا فرعون صفت انسان بھی جھکنے کو مجبور ہوجاتا ہے۔2002میں گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کی وجہ سے ہندوانتہا پسندوں کے ہیرو بنے مودی نے چند ہی روز قبل جھاڑ کھنڈ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا تھا۔بھارتی شہریت کے بارے میں بنائے نئے قوانین کی وجہ سے پھوٹے ہنگاموں کو اس نے آمرانہ رعونت کے

Read more

بھارت اور پاکستان کا نظام: احتساب، استحکام و انتقام

بھارت کی آئین ساز اسمبلی میں آئین کا مسودہ پیش کرتے ہوئے معروف دلت لیڈر اور دستورساز کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر بھیم راو ٗ امبیڈکر نے کہا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی آئین کامل نہیں ہوسکتا ہے۔ اسکو موثر اور قابل استعداد بنانا، روبہ عمل لانے والے افراد اور اداروں کی نیت اور ہیئت پر منحصر ہے۔ اسی تقریر میں انہوں نے مزید کہا کہ ایک اچھے سے اچھا آئین بھی اگر نااہل اور بے ایمان افراد کے ہتھے

Read more

ناکامیاں : مودی سرکار آمادۂ جنگ

چند دن قبل اس کالم کے ذریعے یاد دلانے کی کوشش کی تھی کہ بھارت کا ہر چھٹا شہری پیدائشی مسلمان ہے۔ سرکاری طورپر مسلمانوں کی تعداد 20کروڑ تسلیم کی گئی ہے۔ ایک ارب سے زائد والے ملک میں مسلمان یقینا اقلیت میں ہیں۔اقلیت کی اتنی بڑی تعداد کو جن کی بھارت کے ساتھ تعلق کی تاریخ کم از کم ایک ہزار سال پرانی ہے دوسرے درجے کا شہری بنایا ہی نہیں جاسکتا۔ مودی سرکار کی ’’نظریاتی گرو‘‘ RSS نے

Read more

عدلیہ اپوزیشن نہیں ہوتی !

ایسے وقت میں جب عدلیہ ،حکومت ،فوج اورمیڈیا رائے عامہ کے فوکس پر ہے، پاکستان کے 27ویں چیف جسٹس گلزار احمد نے حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس جن کا تعلق سندھ سے ہے ،یکم فروری2022 ء تک اس منصب پر فائز رہیں گے وہ بڑے اطمینان سے اپنا ایجنڈا طے کرسکتے ہیں جیسا کہ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں ان کے یہ ریمارکس کہ کرپشن کے ساتھ

Read more

بھارتی شہریت کا نیا قانون اور پاکستان

بھارت میں شہریت کے نئے قانون نے کہرام مچا دیا ہے۔ ملک گیر سطح پر مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ مسلسل دراز ہوتاجارہاہے۔ مسلمان‘ جو اس قانون سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں نہ صرف سراپہ احتجاج ہیں بلکہ انصاف پسند ہندو اور سکھ بھی ان کے ہم آواز ہیں۔ پولیس نے جامعہ ملیہ کے طلبہ پر تشدد کیا تو بھارت کے طول وعرض میں صدائے احتجاج بلند ہوئی۔بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے لاکھوں افراد کے ایک

Read more

’’تاریخ‘‘ بنانے سے فی الحال گریز ہی کریں

اسلام آباد کے سیکٹرF-8/2میں رہتا ہوں۔ اسے ’’خوش حال‘‘ لوگوں کا علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ہفتے کا مگر دوسرا دن ہے کہ صبح سے چولہا جلانے کے لئے گیس نہیں ہے۔نوکر نے مائیکرو ویو اوون میںپانی گرم کرکے اس میں ٹی بیگ ڈالا ہے۔چائے اتنی ’’کڑک‘‘ نہیں جو میرے ذہن کو کک سٹارٹ کرنے کے لئے لازمی ہے۔یہ کالم لکھتے ہوئے مگر دانشوری بگھارنا بھی ضروری ہے۔ پنجابی میں جھلاکربسا اوقات ’’انج اے تے انج ای سئی‘‘بھی کہا جاتا ہے۔خود کو

Read more

’’تاریخ ‘‘ بناتا مشرف کیس کا فیصلہ اور خطِ غربت کو چھوتے ہم بدنصیب

اس کالم کے باقاعدہ قاری جس خلوص سے مجھے چاہتے ہیں اس کا میں ہرگز حقدار نہیں۔احسان مندی کے بوجھ تلے دبارہتا ہوں۔مجھے سو فیصد یقین ہے کہ آج کے لکھے کالم کے توسط سے وہ یہ جاننا چاہیں گے کہ پرویز مشرف کی بابت آئے فیصلے کے بارے میں کیا محسوس کررہا ہوں۔’’حساب دوستاں‘‘ چکانا لہٰذا لازم ہے۔ آغاز ہی میں اعتراف کئے دیتا ہوں کہ میں اس ضمن میں ہرگز حیران وشاداں نہیں ہوا۔میری آنکھیں ’’تاریخ‘‘کو بنتاہوا دیکھنے

Read more

آئین و قانون میں سقم اور مرغیوں کی آگ نما کلغی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے ایک حالیہ فیصلے میں لکھا ہے کہ ”متعدد فیصلوں میں کہا جاچکا ہے کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے“۔ اِس فیصلے کے آخر میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ ”قواعد بنانے سے عوام کے منتخب نمائندوں کا اقتدار اعلیٰ مضبوط ہوگا“۔ مندرجہ بالا فیصلے کو پڑھنے اور دیگر کئی قوانین پر غور کرنے سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون

Read more

زبانی کلامی ’’اصول پسندی‘‘

منگل کی شام قومی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریر نہ سن سکا۔ مسئلہ یہ ہے کہ قومی اسمبلی یا سینٹ کا اجلاس سہ پہر کے کسی وقت شروع ہو تو The Nation کے لئے پریس گیلری والا کالم لکھنے اور اسے بروقت دفتر پہنچانے کے لئے ساڑھے سات بجے کے بعد پارلیمان میں موجود رہنا میرے لئے ناممکن ہوجاتا ہے۔ گھر پہنچ کر کمپیوٹر کھولنے کی فکر لاحق ہوجاتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کو کئی

Read more

اب توبیٹھ جائیں!

اس وقت ملکی سیاست نام نہاد مائنس ون فارمولے کے اردگرد گھوم رہی ہے۔ حکومتی ترجمان منڈیر پر آکر چیخ چنگاڑ رہے ہیں کہ کونسا مائنس ون فارمولہ؟۔ مائنس ون تو نوازشریف، شہبازشریف سمیت مسلم لیگ(ن) کی لیڈر شپ ہوچکی جولندن جا کر بیٹھ گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے لندن سے یہ مطالبہ کردیا ہے کہ اتفاق رائے سے ان ہاؤس تبدیلی لا کر نیا وزیر اعظم بنایا جائے جو دو تین ماہ میں انتخابی

Read more

مان لیں بھائی کہ آپ یہیں کے ہی ہیں

یہودی بھلے کسی بھی ملک میں رہتا ہو پہلے یہودی ہے پھر کچھ اور۔اس لیے دنیا کے کسی کونے سے جو بھی یہودی چاہے اپنی غیر اسرائیلی شناخت سمیت اسرائیل میں آباد ہوسکتا ہے۔آ کے پھر جا سکتا ہے اور پھر آسکتا ہے۔ کم وبیش یہی حال عربوں کا بھی ہے۔ جتنا عرب ایک مسلمان ہے اتنا ہی عرب ایک فلسطینی و لبنانی عیسائی بھی ہے اور جتنا عرب ایک کویتی سنی ہے اتنا ہی عرب ایک عراقی شیعہ بھی۔

Read more

حقانی نیٹ ورک کے ’’دہشت گردوں‘‘ سے اب مذاکرات ؟

انگریزی کا ایک محاورہ وقت بدلنے کے ساتھ اقدار بدل جانے کی حقیقت پر توجہ دلاتا ہے۔ سیاست میں نام نہاد ’’اصول‘‘ ویسے بھی مستقل نہیں ہوتے۔ اپنی سہولت کے لئے سیاست دان جو لچک دکھاتے ہیں ہم عاجزوبے بس لوگ اسے ’’یوٹرن‘‘ پکارتے ہوئے جی کا بوجھ ہلکا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اتوار کی رات سے میرا ذہن مگر ایک حیران کن ’’یوٹرن‘‘ پر اٹکا ہوا ہے جو دورِ حاضر کے واحد سپرطاقت تصورہوتے ملک امریکہ نے ان دنوں

Read more

نازی آنٹی بھی خلد آشیانی

دماغ میں یادوں کا ہجوم ہے مگر اس کالم کے ابتدائی کلمات بھی لکھے نہیں جا رہے۔ اخباروں میں ’’نازنین عابد علی‘‘ کے انتقال کی خبر آپ میں سے اکثر لوگوں نے بھی دیکھ لی ہوگی۔ وہ APNS کے جنرل سیکرٹری اور جنگ گروپ سے کئی برسوں سے وابستہ سرمد علی کی والدہ تھیں۔ میرے لئے مگر نازی آنٹی تھیں۔ ان کے دو بیٹے عزاد اور سید اسلام آباد میں ہوتے ہیں۔ عزاد میرا پنجابی زبان میں ’’جگر‘‘ ہے۔ ایک

Read more

خان صاحب نوشتہ دیوار پڑ ھنے سے عاری ہیں !

آج کل میاںشہباز شریف اور ان کے اہل خا نہ کی اربوں روپے کی مبینہ کرپشن حکومت کے اعصاب پر سوار ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا میڈیا ٹرائل تو خاصے عرصے سے شدومد سے جاری ہے لیکن موجودہ ٹائمنگ اس لحاظ سے قابل غور ہے کہ اب میاں شہبازشریف دوبارہ بلکہ سہ بارہ ٹارگٹ کیوں؟۔ٹی وی چینلز اور پریس کانفرنسوں میں ان پر تابڑ توڑ حملے ہو رہے ہیں۔ مبصرین اس نئی حکمت عملی کا ناتا ملک کی تیزی سے بدلتی

Read more

ایف آئی اے میں اکھاڑ پچھاڑ کا پس منظر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کو جوکسی تعارف کے محتاج نہیں، حسن کارکردگی کی بنیاد پر ایک اور ٹوپی پہنا دی گئی ہے۔ وہ احتساب، ایسٹس ریکوری یونٹ کے سربراہ ہونے کے علاوہ اب ایف آئی اے پر بھی نظر رکھیں گے۔ لگتا ہے کہ انھیں یہ اعزازات اپوزیشن کا مکو ٹھپنے کے انعام کے طور پر دیے گئے ہیں۔ موصوف کے بظاہر منتقمانہ عزائم غالباً وزیراعظم کو پسند آ گئے ہیں۔ نیب کی بوالعجبیوں کے باعث سیاسی مخالفین کے خلاف تابڑ توڑ مقدمات کے باوجود نواز شریف فیملی اور زرداری و بھٹو فیملی سے ابھی تک ایک پائی بھی ریکور نہیں ہو سکی۔

Read more

الیکشن کمشن میں تعیناتیوں کے لئے پیدا ہوتی الجھنیں

حکومت اور اپوزیشن کو اتفاق رائے سے الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور اس کے اراکین کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ ان دو فریقین کے مابین اس ضمن میں ’’اتفاق رائے‘‘ کا حصول ہمارے آئین میں لازمی ٹھہرایا گیا ہے۔اس کا مقصد الیکشن کمیشن کی غیر جانب داری اور وقار کو یقینی بنانا ہے۔فروری 2019میں سندھ اور بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے اراکینِ الیکشن کمیشن کی معیادِ ملازمت ختم ہوگئی تھی۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے دس مہینے گزر جانے کے بعد

Read more

اپوزیشن کی ’’مجبوریوں‘‘ سے لطف اندوز ہوتی عمران حکومت

بدھ کی سہ پہر سے قومی اسمبلی کا ایک اور سیشن شروع ہوگیا ہے۔سیاسی معاملات پر تبصرہ آرائی کرنے والوں کی اکثریت کا اصرار ہے کہ یہ سیشن بہت ’’دھواں دھار‘‘ ہوگا۔ ایک اہم اور حساس ترین منصب کی بابت سپریم کورٹ نے پارلیمان کو واضح ترین الفاظ میں قواعد تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔عمران حکومت سے نالاں افراد کو گماں ہے کہ وہ اپنے تئیں یہ قواعد وضوابط تیار نہیں کر پائے گی۔اتحادی جماعتوں کی دلجوئی کو مجبور

Read more