نواز شریف کی ”500 ملین ڈالر کی ڈیل“ ۔

شہباز شریف کے انکشافات تو خیر ان کی غلط فہمیاں تھیں اصل انکشاف تو ہمارے سینئر کالم نگار ہارون الرشید صاحب نے کیا ہے۔ انہوں نے بتا دیا کہ نواز شریف نے لندن جانے کی ڈیل کی۔ اس ڈیل میں بیماری کے سرٹیفکیٹس تیار کروانے اور لوگوں کو مینج کرنے پر جانے کتنے لاکھ ڈالر خرچ ہوئے، انہوں نے صرف باہر جانے کے عوض 500 ملین ڈالر ریاست کو ادا کیے۔ ان میں 450 ملین ڈالر کے لگ بھگ رقم

Read more

حکمرانوں کی خوش اعتقادی

وزیر اعظم عمران خان کی احساس ٹیلی تھون اس لحاظ سے تو کامیاب رہی کہ خان صاحب کی اپیل پر 55 کروڑروپے چندہ جمع ہو گیا۔ اس موقع پر قریباًتمام بڑے بڑے چینلز کے اینکرز کو مدعو کیا گیا تھا۔ لیکن اس سارے نیک مقصد کو مولانا طارق جمیل جنہیں نجیب الطرفین عالم اور مبلغ کہا جا سکتا ہے کی کچھ چینلز پر آمد اور ان کے بعض ریمارکس نے متنازعہ بنا دیا۔ مولانا اپنی خوش گفتاری جسے ناقدین چرب

Read more

زلف تراش کی بپتا۔ نیو ڈیل ضروری

اسلام آباد میں کرونا کی وجہ سے لاگو ہوئے لاک ڈاؤن کو تقریباً دو ہفتے گزر گئے تو ایک صبح مجھے اپنے فون پر ایک مسڈ کال نظر آئی۔ فون اس بال تراش کی جانب سے تھا جس کی دکان میرے گھر کے قریب ہے۔ اس کی دکان پر گئے ہوئے مجھے ایک ماہ سے زیادہ کا وقت گزر جائے تو وہ اکثر مجھے فون پر اپنی فراغت کی اطلاع فراہم کردیتا ہے۔ بسا اوقات اس نے میرے گھر آکر

Read more

کورونا وبا : فرقہ پرستوں کا نیا ہتھیار

پچھلے دنوں جب بھارتی میڈیا نے کرونا وائرس کے پھیلاوٗ کے لئے دہلی میں بستی نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے ہیڈکوارٹر اور اس کے ممبران کو کٹہرے میں لا کر کھڑا کردیا تو جنوبی دہلی میں میری کالونی، جس میں زیادہ تر مڈل کلاس افراد رہتے ہیں، کی ریذیڈنٹ ویلفیر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے واٹس ایپ گروپ پر اطلاع دی، کہ کالونی میں سبزی فروش، پلمبر اور دیگر ایسے افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ گو

Read more

جبل پور کا جیالا

مجھے ایک ایسے شخص کے بارے میں بات کرنی ہے، جس سے میرا کبھی کوئی تعلق نہیں رہا لیکن اسی لاتعلقی نے ایک ایسے تعلق کو جنم دیا، سماجی ربط ضبط میں بالعموم جس کی کوئی مثال شاید ہی ملے۔ کچھ عرصہ ہوا، 1953 کے اخبارات دیکھنے کا موقع ملا۔ اُس سال جنوری میں جامعہ کراچی اور شہر کے دیگر تعلیمی اداروں سے ایک تحریک پھوٹی۔ مسئلہ تو نہایت معمولی تھا، یعنی فیسوں میں اضافہ، طلبہ نے اس فیصلے کے

Read more

کورونا اور رمضان المبارک: حکومت قوت ارادی کا مظاہرہ کرے

دنیا بھر میں کورونا یلغار جاری ہے، ایک غیر مرئی ذرّے نے عالمی طاقتوں تک کو عاجز کر رکھا ہے۔ بائیس لاکھ افراد اس سے متاثر ہو چکے اور ایک لاکھ سے زیادہ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ہسپتال مریضوں کے لیے ناکافی پڑ گئے ہیں، ہنگامی بنیادوں پر نئی سہولتیں تعمیر کی جا رہی ہیں، تاکہ متاثرین کی نگہداشت کی جا سکے۔ کورونا متاثرین میں سے جو جان کی بازی ہار جاتے ہیں، ان کی تدفین کے لیے

Read more

قومی لٹیرے کب انجام کو پہنچیں گے؟

اس ملک پر طویل عرصے تک ایسے افراد کی حکمرانی رہی ہے، جنہوں نے قومی املاک کو گروی رکھا، ملکی مفاد کے بر عکس پالیسیاں بنائیں اور ہمیشہ زیادہ کک بیکس والے منصوبہ سازی کو ترجیح دی۔ یہ قومی لٹیرے اپنے دور اقتدار میں قومی خزانہ دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے، مگر کسی نے لب کشائی نہیں کی، لیکن آج ہر کوئی آئی پی پیز کو سبسڈی دینے پر باتیں کر رہا ہے، 13 برس میں 4802 ارب کے نقصان

Read more

اوور سیز پاکستانیوں کو در پیش مشکلات اور ہمارا رویہ

کرونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو متاثر کیا اور شدید متاثرہ ممالک بد ترین معاشی بحران کا شکار بھی ہو گئے۔ بالخصوص ترقی پذیر ممالک کی صورت حال بد ترین ہے۔ جن ممالک نے عالمی مالیاتی اداروں سے قرضے لئے ہوئے ہیں، ان کی معیشت کا زیادہ تر دار و مدار اوور سیز کی بھیجے جانے والے ترسیلات زر پر ہوتا ہے۔ ان ممالک میں پاکستان بھی ایک ایسی ہی ریاست ہے جس کی بر آمدات انتہائی کم

Read more

عوام کہ ٹھہرے اجنبی اتنی تبدیلیوں کے بعد

سعادت حسن منٹو کا افسانہ ”نیا قانون“ 1938 ء میں شائع ہوا۔ اس افسانے کا پس منظر انڈیا ایکٹ 1935 ء تھا جس میں انگریزوں کی طرف سے ہندوستان کو کچھ خودمختاری اور شہری حقوق دینے کی بات کی گئی تھی لیکن عملی طور پر ایسا نہ تھا۔ کہانی لاہور کے تانگہ چلانے والے منگو کوچوان کے گرد گھومتی ہے جسے حالاتِ حاضرہ اور سیاست میں دلچسپی تھی۔ وہ اپنے تانگے میں بیٹھی سواریوں کی ان موضوعات پر گفتگو کو

Read more

سیاسی مافیا پر مبنی گٹھ جوڑ توڑنا ہوگا

پاکستان کی سیاست، جمہوریت اور معاشرہ کو عملی طور پر طاقت ور طبقوں یا مختلف مفاداتی فریقین کے باہمی گٹھ جوڑ نے قبضہ کیا ہوا ہے یا ہماری سیاست ان طاقت ور لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ سیاسی جماعتیں، سیاسی قیادتیں اور جمہوری عمل کمزور اور طاقت ور مافیاز یا مفادات پر مبنی گروہ زیادہ طاقت حاصل کرچکا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ سیاست اور جمہوریت کے تناظر میں ہونے والے فیصلوں میں ہمیں ان ہی طاقت ور فریقین

Read more

وہ ”مولوی“ بھٹو کی پھانسی نے جسے بدل ڈالا

مولوی سعید اظہر ہمارے کوچۂ صحافت کی ایک منفرد شخصیت تھے۔ بیسویں صدی کے ساتویں عشرے کے آخری سال کراچی سے لاہور منتقل ہوا تو ہفت روزہ ”زندگی“ کے مدیر معاون کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں۔ جناب الطاف حسن قریشی کے زیر نگرانی دھماکہ خیز صحافت کا آغاز ہوا، اور پہلے ہی شمارے سے ہمارے ہفت روزہ نے اپنی دھاک بٹھا دی۔ اس کی 25 ہزار کاپیاں ہاتھوں ہاتھ نکل گئیں، مارکیٹ سے مزید کا تقاضا ہونے لگا۔ دوسرے

Read more

فرانزک آڈٹ: نظریاتی عمران خان کی نظام کہنہ کے خلاف جنگ

کہانی میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔ آٹے اور چینی کے ”بحران“ کی بابت ایف آئی اے کو دیگر ریاستی اداروں کی معاونت سے ایک رپورٹ تیار کرنے کا حکم ہوا تھا۔ بالآخر جو رپورٹ تیار ہوئی اس نے تحریک انصاف کے چند سرکردہ رہ نماؤں کو ”بحران“ کا حقیقی ذمہ دار ٹھہرایا۔ طے یہ ہوا کہ پاکستان میں اجتماعی طلب سے کہیں زیادہ مقدارمیں چینی پیدا ہوئی۔ یہ چینی گوداموں میں پڑی رہتی تو چینی کے کئی کارخانے بند

Read more

گندم چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ کا ابتدائی رائونڈ

جولائی 2018کے انتخابات سے چند ماہ قبل اور ان کے نتائج آجانے کے بعد والے ہفتوں میں جہانگیر ترین اور ان کا نجی طیارہ ٹی وی سکرینوں پر ڈرامائی انداز میں مشہور ہوئے۔ انتخابات سے قبل ’’اپنے حلقوں‘‘ میں Electable تصور ہوتے افراد اس میں سوار ہوکر اسلام آباد آتے۔بنی گالہ پہنچ کر عمران خان صاحب کے آگے سرنگوں کرتے۔گلے میں پی ٹی آئی کے پرچم والے رنگوں کا پٹہ پہنتے اور قومی یا صوبائی اسمبلیوں میں اپنی نشست کو

Read more

مفروضوں پر پالیسیاں بنانا کہاں تک درست ہے؟

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترس نے عالمی سطح پر سیز فائر کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ متحارب ملک اپنی توانیاں اور وسائل جنگی محاذوں پرخرچ کرنے کے بجائے کو روناوائرس جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرنے کے لیے صرف کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی حالات مزید بدتر ہونگے۔ اگرچہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا روئے سخن خانہ جنگی کے شکار شام،لیبیا اور یمن جیسے ملک ہیں لیکن ان کی یہ اپیل باقی دنیا

Read more

ہم وطن جنہیں وبا سے پہلے بیروزگاری لپٹ گئی ہے

دروازہ کھلا تو جیسے زلزلہ آگیا ، اس کے بعد بیٹے کی شکل دکھائی دی۔ آج کل کے بچے اسی طرح آندھی اور طوفان بنے پھرتے ہیں۔ ممکن ہے، ہم لوگ بھی ایسے ہی رہے ہوں لیکن اپنی حماقتیں کسے یاد رہتی ہیں؟ خیر، ذکر اس نوجوان کا تھا ۔اس کی برہمی کا سبب فوراً ہی سمجھ میں آگیا۔ہمارے وقتوں میں تعلیم اتنی مشکل نہ تھی۔ کالج سے یونیورسٹی گئے ،فارغ ہوئے تو اللہ نے روز گار کا بندوبست کردیا۔

Read more

غریبوں کا وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان مسلسل ایسے اقدامات کا اعلان کررہے ہیں جو پاکستان کے غریب اور مفلس طبقات کو ریلیف پہنچانے کا باعث بنیں۔ ان کا ہر خطاب نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے اورروساء ملک کو خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے شہریوں کی مدد پر ابھارنے پر مشتمل ہوتا ہے۔اگر وزیراعظم کے اعلان کردہ پروگراموں پر شفافیت سے عمل درآمد ہوگیا تو بڑی حد تک محروم اور مجبور طبقات کو دووقت کی روٹی دستیاب ہوجائے گی۔ آٹے اورشوگر

Read more

چینی رپورٹ: عمران کے لئے نئی آزمائش

نواز شریف اور عمران خان کے طرز حکومت میں فرق کا باٹ چینی سکینڈل کے ترازو میں آ پڑا ہے۔2019ء کے آخر میں اچانک چینی مہنگی ہو گئی۔ معلوم ہوا برآمد کر دی گئی ہے۔ شوگر ملز کے سارے مالکان بددیانت نہیں ہوں لیکن جو لوگ سیاست میں ہیں ان کا کاروبار کسی نوع کا ہو‘ ہمیشہ مشکوک رہتا ہے۔ اس بار بھی حالات مشکوک تھے۔ عمران خان کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے طعنے دیے کہ بلا امتیاز

Read more

بین الافغان مذاکرات کی راہ میں کھڑی رکاؤٹیں

بین الافغان مذاکرات مسلسل ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔ اس کی بنیادی وجہ، دوحہ معاہدے پر کابل انتظامیہ کی جانب سے عمل درآمد نہ کیے جانا قرار دیا جارہا ہے۔ کابل انتظامیہ نے دوحہ مذاکرات کے معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں اطراف سے قیدیوں کے تبادلے کی شق کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد بین الافغان مذاکرات کا اہم ترین مرحلہ شروع نہیں کیا جاسکا۔ کابل انتظامیہ نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار

Read more

کورونا کے خاتمے کی مدت

مائیکل ہیماٹی وائرولوجی میں پی ایچ ڈی ہیں۔ وائرس کی ہر نسل کا مطالعہ اور تجزیہ کرنا ان کا پیشہ ہے۔ انہوں نے سینما آرٹس میں الگ سے ماسٹر کر رکھا ہے۔ وہ جانوروں، وباؤں اور فنون لطیفہ پر ڈاکو منٹریز بنا کر اپنے پیشے اور شوق کو ساتھ ساتھ وقت دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 وائرس (کورونا) اگلے تین ماہ میں ختم ہو جائے گا۔ کرونا وائرس کی نسل انسانوں کے لئے نئی ہے لیکن جو لوگ ویٹرنری میڈیسن پڑھے ہیں ان کے لئے اس وائرس کا خاندان جانا پہچانا ہے، ماہرین پچاس سال سے کورونا خاندان کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

Read more

کرونا: سب ذمہ دار ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر میں بریفنگ کے دوران کہا ملک کے کسی طبقے کو کورونا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ عوام کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی پاک فوج کے جوان ملک کے ہر کونے میں ضرور پہنچیں۔ ہر شہری تک رسائی کا مقصد وبا سے محفوظ بنانا اور مشکل وقت میں ان کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا قومی کوششوں سے کورونا جیسے چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، بروقت اقدامات سے ہر شہری کا تحفظ ممکن ہے۔ ہم نے ذات، نسل، رنگ اور مذہب سے بالاتر ہو کر چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا مشکل وقت ہے، مگر پہلے بھی مشکل حالات کا سامنا کر چکے ہیں، مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کورونا سے لڑنے کے لئے پرعزم ہیں، کورونا سے نمٹنے کے لئے قومی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Read more

کرونا سے نجات کب؟

کرونا کی وبا نے پاکستان ہی نہیں دُنیا بھر میں جو ہمہ جہتی بحران پیدا کیا ہے اسے سنبھالنے کے لئے نجانے کتنے برس درکار ہوں گے۔ گھروں میں بند ہوئے لوگوں کو ذاتی حوالوں سے چند سوالات پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ٹھوس سوالات پر مرکوز ہوئی توجہ ہی بالآخر ایسے امکانات دریافت کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے جو روزمرہّ زندگی بحال ہوجانے کے بعد ہمیں بھرپور توانائی سے ان کے حصول کی جانب راغب کرسکے۔

Read more

کوروناوائرس ’عبرت اور احتیاط کی ضرورت!

کرہ ارض پر آباد دنیا کے ممالک کو آج اکیسویں صدی کی وبا کورونا وائرس کا سامنا ہے یہ ان دیکھا عجیب و غریب دشمن ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہو کر اژدھا بن کر نگلتا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس عالمی سازش ہے یا پھر قدرتی آفت لیکن دنیا کی میڈیکل سائنس کی درماندگی کا یہ عالم ہے کہ اس وبا کی نہ کوئی ویکسین اور نہ ہی کوئی علاج دریافت ہو سکا کورونا پر نظر رکھنے والے

Read more

غیرمعمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات

پاکستان سمیت دنیا اس وقت بڑی عالمی وبا کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔ وہ ممالک جو بہت زیادہ ترقی اور وسائل رکھتے ہیں ان کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہمارے جیسے ممالک جہاں سماجی اور معاشی ڈھانچے کمزور ہیں وہاں تو حالات اور زیادہ مخدوش دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ بالخصوص حالات سے نمٹنے کے لیے جو بنیادی نوعیت کی سہولیات اور ڈھانچہ ہمیں درکار ہے اس کا فقدان ریاستی و حکومتی سطح پرغالب ہے۔

Read more

وزیراعظم اپنا لہجہ بدلیں

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دُنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد چھ لاکھ کو چھونے والی ہے۔ ان میں سے ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد صحت مند ہو چکے ہیں۔ 27 ہزار سے کچھ زائد لقمہ اجل بن گئے ہیں، چار لاکھ سے زائد روبصحت ہیں جبکہ 23 ہزار کے لگ بھگ کی حالت نازک ہے۔ چین ’جہاں سے اس وبا کا آغاز ہوا تھا، وہاں چین کی بانسری بجائی جا رہی ہے۔ ووہان

Read more

کرونا کو شکست دینے میں ناکام: عوام یا حکمران؟

میڈیکل سائنس کے مطابق کسی بھی وائرس کو ختم نہیں کیا جاسکتا، لیکن انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بڑھا کر وائرس کو کمزور کیا جاسکتا ہے۔ ویکسین کو کسی بھی ایسے مادے کے ذریعے جسم میں داخل کیا جاتا ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو اُس مادے کے خلاف مزاحمت کرنے کے قابل بنادیتا ہے۔ انسانی جسم اپنے ارتقا ئی مراحل میں صدیوں سے انواع و اقسام کی بیماریوں کا شکار ہوتے ہوتے زمانہ حال میں اس نتیجے

Read more

کرونا کا سنگ میل: تاریخ کا بدلتا دھارا

نادیدہ کرونا وائرس نے تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا ماہرین سماجیات ششدر بتا رہے ہیں کہ 2020 انسانی تاریخ کا ایسا سنگ میل بن جائے گا جب تاریخ کا تعین قبل از مسیح یا بعد از مسیح کے سنہ عیسوی کی بجائے کرونا کی آمد سے پہلے کی دنیا اور کرونا تباہی کے بعد کی کائنات سے کیا جایا کرے گا ‏Before Christ یا After Christ کی بجائے قبل از کرونا یا بعد از کرونا کا نیا سنگ میل!

Read more

سیاسی پوائنٹ اسکورنگ مایوس کن رویہ

حزب اختلاف کے قائد میاں شہباز شریف لندن سے پاکستان آگئے، اس کے ممکنہ طور پر دو فائدے متوقع تھے، پہلا یہ کہ اپوزیشن جماعتوں کو متفقہ بیانیہ تیار کرنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا موقع میسر آئے گا، دوم، حکمراں جماعت و حزب اختلاف کے درمیان سیاسی محاذ آرائی و قیاس آرائیاں ختم ہونے سے عوام کو توقعات وابستہ ہوں گی کہ کہ اب ریاست اصل ایشو کی جانب یکسوئی سے متوجہ ہو گی اور ملکی

Read more

لیڈرشپ اور کرونا: ہم اجتماعی خودکشی کی جانب مائل لگتے ہیں

معروف امریکی مصنف جان سی میکسویل کے مطابق حقیقی لیڈر وہ ہوتا ہے جسے راستے کا پتہ ہو، وہ راستہ دکھاتا بھی ہو اور خود اس پر گامزن بھی ہو، مضمون نگار یہ بات گارجین میں لکھے جانے والے اپنے ایک آرٹیکل میں نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کے بارے میں کہہ رہے تھے جو کرونا بحران کے دوران اپنے موجودہ اقدامات کی وجہ سے امریکی قوم کے رہنما کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس کے برعکس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں تیزی سے پھیلنے والی اس وبا پر بریفنگ کے دوران صحافیوں سے لڑائی کرنے اور اپنے میڈیکل ماہرین کی رائے مسترد کرنے میں وقت ضائع کرتے ہیں۔

کچھ اسی قسم کی صورتحال کا پاکستان کو بھی سامنا ہے۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے وزیر اعظم عمران خان ہنوز اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا نہیں منوا سکے، ان کا موقف ہے وہ لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں پچیس فیصد غریبوں کا کیا بنے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی آخری سطح کرفیو ہے اور ہمیں سوچنا پڑے گا کرونا میں کرفیو کیسے کارآمد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے اگر ہمیں کرونا کے لیے کرفیو لگانا ہے تو ہمیں عوام کے گھروں میں کھانا پہنچانا پڑے گا تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہمارے پاس وہ انفرا اسٹرکچر ہے

Read more

شہباز شریف کی کرونا سیاست

کرونا ایک سیاسی بیماری ہوتی تو آل پارٹیز کانفرنس میں بیٹھے مستند ڈاکٹر صاحبان کی مہارت سے ضرور فائدہ اٹھایا جاتا۔ یہ ایک مرض، ایک وبا ہے، جس سے تین فریقوں نے لڑنا ہے۔ حکومت نے وسائل فراہم کرنا ہیں، ڈاکٹروں نے علاج کرنا ہے اور عوام نے حکومت اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر کے خود کو محفوظ بنانا ہے۔ وزیر اعظم، وزراء اور مشیر اپنا کام کر رہے ہیں۔ آئسولیشن وارڈ بن رہے ہیں، سکریننگ ہو رہی ہے، متاثرہ افراد کو گھروں سے منتقل کرنے کا نظام فعال ہو چکا ہے، عوام کے لئے 1000 ارب روپے کا پیکیج دیا جا چکا ہے۔

Read more

کرونا سے نمٹنے کی حکومتی خوداعتمادی

یہ رویہ درست ہے یا نہیں۔ اس کے بارے میں کوئی رائے دینے کی مجھ میں تاب نہیں۔ محض ایک رپورٹر ہوتے ہوئے اگرچہ یہ ”اطلاع“ دینے کو مجبور پاتا ہوں کہ وزیر اعظم کرونا کی وجہ سے اُٹھے بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے اپوزیشن سے ”مشاورت“ کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ اپنے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے وہ یہ طے کرچکے ہیں کہ مسلم لیگ (نون) اور پیپلز پارٹی میں شامل لوگوں کی اکثریت ”چوروں اور لٹیروں“ پر مشتمل ہے۔ وہ جیلوں میں ”عام مجرموں“ کی طرح بند کیے جانے کے مستحق ہیں۔ پاکستان اور اس کے شہریوں کی بھلائی ان لوگوں کا دردِسر نہیں۔ بجائے اپنے ”کرتوتوں“ پر شرمندہ ہونے کے اپوزیشن جماعتوں کے رہنما کسی ”بحران“ کے منتظر رہتے ہیں۔ یہ نمودار ہوجائے تو ”قومی یکجہتی“ وغیرہ کے نام پر خود کو ”معتبر“ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہیں ”بحرانوں“ کے بہانے اپنی ساکھ بحال کرنے کے مواقع فراہم نہیں کر نا چاہئیں۔

Read more

ہندو انتہا پسندی کا سیاسی طوفان

بھارت اور بالخصوص نریندر مودی کی داخلی سیاست بڑی تیزی سے ہندو انتہا پسندی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اس بات کا احساس جہاں عالمی دنیا میں موجود ہے وہیں داخلی محاذ پر بھی سیکولر، لبرل اور اعتدال پسند بھارتیوں میں بھی تشویش کا پہلو نمایاں ہے۔ مسئلہ محض ہندو انتہا پسندی کا ہی نہیں بلکہ مسلمان سمیت دیگر اقلیتوں میں بھی اپنی سیکورٹی اور تحفظ کے تناظر میں ایک بڑا خطرہ موجود ہے۔ نئی دہلی کے حالیہ ہونے والے

Read more

پاکستان میں لاک ڈاؤن لازم ہو چکا تھا

لوگوں کی اکثریت حیران ہے۔ عمران خان صاحب کی اندھی نفرت میں مبتلاخواتین وحضرات اگرچہ اس نوعیت کا اطمینان محسوس کررہے ہیں جسے انگریزی زبان میں Sadisticکہا جاسکتا ہے۔آسان الفاظ میں اسے اپنے مخالف کی بے بسی سے لطف اندوز ہونا یا اس کی ’’محدودات‘‘ عیاں ہونے کی وجہ سے حظ اٹھانا کہا جاسکتا ہے۔ اتوار کے روز وزیر اعظم نے قوم سے خطاب فرمایا۔ اس کے ذریعے بنیادی پیغام انہوں نے یہ دیا کہ پاکستان کے کم از کم

Read more

تشویشناک صورتحال پر سیاست

اس امر کے باوجود کہ ملک میں کرونا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو تقریباً 900 ہو چکی ہے،پنجاب میں کرونا کے شکار افراد کی تعداد بڑھ کر265اور سندھ میں تقریباً 394 ہو گئی ہے لیکن اس تشویشناک صورتحال کے باوجود کرونا کے نام پر بھی سیاست ہو رہی ہے۔ اتوار کو وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے صوبے میں 15دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا جس کے تحت میڈیکل سٹورز

Read more

درد ناک انجام سے بچیں!

الحمدللہ میرے گھرانے کے افراد صحت مند ہیں۔ ہائی سکول میں تھے جب نانی کی والدہ کا انتقال ہوا۔ دادا، دادی اور نانا نانی کی وفات کو چند سال ہوئے ہیں۔ سب نے اپنے حصے کی سانسیں اس گل رنگ زمین پر لیں۔ ان بزرگوں نے زندگی کو کسی بڑی بیماری سے پاک جیا مگر اس وقت شدت سے دکھ کا احساس ہوا جب چھوٹا بھائی 33سال کی عمر میں خالق حقیقی کے حضور پیش ہو گیا۔پھر کچھ سال ہوئے،

Read more

بے شک انسان خسارے میں ہے

عالمی ادارہِ محنت نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومتوں نے مربوط حکمتِ عملی نہ بنائی توآنے والے دنوں میں کورونا وائرس کم ازکم ڈھائی کروڑ ملازمتیں مستقل ختم کر دے گا اور موجودہ طبی بحران کی جگہ طویل المعیاد معاشی بحران لے لے گا۔ ویسے طبل بج چکا ہے۔اب تک کی صورتِ حال کو اگر تخمینے کی کسوٹی بنایا جائے تو اگر آج کورونا کی وبا تھم بھی جائے تب بھی اگلے دو سے تین برس تک عالمی معیشت

Read more

کرونا کے موسم میں کامل لاک ڈائون کا سوال

وزیر اعظم صاحب نے اتوار کے روز قوم سے خطاب کیا۔ میں اسے براہِ راست سن نہیں پایا۔ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو کلپس دیکھی ہیں۔پیر کی صبح اُٹھ کر اخبار میں اس خطاب کا تفصیلی متن پڑھا۔میری دانست میں عمران خان صاحب نے اپنے خطاب کے ذریعے بنیادی طورپر ان وجوہات کو بیان کرنے کی کوشش کی جو انہیں ملک بھرمیں جارحانہ لاک ڈائون کا حکم صادر کرنے سے روک رہی ہیں۔ وزیر اعظم کی بتائی وجوہات کی

Read more

دو وقت کی روٹی

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں مگر پاکستان کے عوام ابھی تک اس کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں ہیں۔ سڑکوں پر اگرٹریفک کو دیکھا جائے تو گاڑیاں کم نظرآتی ہیں البتہ موٹرسائیکلوں پر پورا پورا خاندان سوار ہو کر سفر کرتا دکھائی دیتا ہے۔ سڑکوں پر موجود ٹریفک سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا عام طبقہ جو روزانہ کماتا ہے اور روزانہ کھاتا ہے وہ کورونا سے لڑنے کی بجائے کورونا کو سرعام دعوت موت دیتا

Read more

کرونا‘ شہباز شریف کی واپسی اور افواہیں

مارچ 2020کی 22تاریخ والی اتوار کی صبح یہ کالم لکھنے تک پاکستان بھر میں کرونا وائرس کی زد میں آئے افراد کی تعداد 645 ہوچکی تھی۔تازہ ترین اعداوشمار پر سرسری نگاہ ڈالتے ہوئے میں بلوچستان کے بارے میں بہت فکر مند ہوا۔آبادی کے اعتبار سے وہ ہمارے ملک کا سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔اس صوبے میں لیکن 104لوگ اس مرض میں مبتلا پائے گئے۔ پنجاب میں ایسے مریضوں کی تعداد فقط 152بتائی گئی ہے۔حالانکہ اٹک سے رحیم یار خان تک

Read more

لیڈر شپ کا فقدان

جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا گیا،کرونا وائرس قریباً پوری دنیا کو لپیٹ میں لے چکا ہے اور186ممالک میں اس سے ہلاکتوں کی تعدادبارہ ہزار کے قریب ہوچکی ہے۔پاکستان میں بھی تین اموات سمیت چھ سو سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔بدقسمتی سے اس موذی مرض کے مقابلے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام پوری طر ح یکسو نہیں ہو سکے اور لیڈر شپ کا بھی فقدان نظر آتا ہے۔سندھ میں لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے تین روز

Read more

اگر اٹلی کے انجام سے بچنا ہے!

حضرت خواجہ خضر چلتے چلتے صحرا میں جا پہنچے اور حیران ہوئے۔ سوچا کہ یہاں تو سمندر لہریں لیا کرتا تھا، یہ خشکی کہاں سے آگئی؟ یہی سوچتے ہوئے وہ آگے بڑھے تو ان کا سامنا ایک چرواہے سے ہو ا۔ اس کی بکریاں خاردار جھاڑیوں سے الجھی ہوئی تھی اور وہ خود چیتے کی مانند دائیں سے بائیں دیکھتا تھاکہ مبادا کوئی درندہ اس کے ریوڑ کو نہ آلے۔ حضرت خواجہ نے اسے متوجہ کیا اور پوچھا، اے گلہ

Read more

کالی موت سے کرونا تک

اُس وقت کی دستاویزات بتاتی ہیں کہ چودھویں صدی میں وبا پھوٹی‘ معلوم نہیں وبا کہاں سے شروع ہوئی مگر یہ قدیم سلک روڈ کے ساتھ ساتھ سفر کرتی 1343ء میں کریمیا پہنچ گئی‘ چار سال بعد1347ء میں یہ وبا بحری جہازوں کے مسافروں کے ساتھ سسلی کی بندرگاہ پر آ گئی‘ الیگزنڈریا میں بھی اس نے پنجے گاڑنے شروع کر دیے۔ سسلی سے وینس پھر پیسا‘ فلورنس اور روم۔ اس دوران 1348ء میں متاثرہ افراد کا پہلا جہاز مار

Read more

کرونا وائرس کا پھیلائو اور ہمارے اجتماعی روئیے

بدھ کے روز لکھے کالم کو دفتر بھیج کر طے کرلیا تھا کہ جمعرات کی صبح کرونا کے ذکر سے پرہیز کیا جائے گا۔سونے سے قبل مگر فون پر اپنی ٹویٹر لائن دیکھی تو خیبرپختونخواہ کے وزیر صحت نے نہایت دُکھ مگر جرأت سے ازخود یہ اطلاع دی ہوئی تھی کہ ان کے صوبے میں اس وباء کی بدولت مردان کا ایک باسی اس جہان میں نہیں رہا۔ کرونا کی وجہ سے پاکستان میں پہلی ہلاکت کا شکار ہوا بدنصیب

Read more

کرونا اور حکومت کا اصل امتحان

حیران کن بات ہے اور فی الوقت بہت تسلی بخش بھی۔ خدا کرے کہ یہ صورت حال برقرار بھی رہے۔جس حقیقت نے خوش گوار حیرت میں مبتلا کررکھا ہے وہ یہ ہے کہ چین اور ایران کے ہمسائے میں ہوتے ہوئے بھی جنوبی ایشیاء کے زیادہ تر ملکوں میں کرونا وائرس کی وہ شدت نظر نہیں آرہی جو یورپ کے کئی ممالک میں مسلط ہوچکی ہے۔ کرونا کے پھیلائو کا اصل سبب بڑے شہروں میں نسبتاََ کم رقبے پر کثیر

Read more

کیا پاکستان میں ٹی وی کا عام ہونا بھی ایک امریکی ایجنڈہ ہے؟

ہمارے گھروں میں ٹیلی ویژن ایک اہم فرد کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔ اس کے بغیر گھر اور گھر والے مکمل نہیں ہوتے۔ مَردوں نے خبریں جاننی ہوں، عورتوں نے ڈرامے دیکھنے ہوں، مذہبی تسکین کے لیے علماء کی باتیں سننی ہوں، کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں سے زیادہ چیئرلیڈرز کو حسرت سے تکنا ہویا کمرشلز میں چاند چہروں کی وہ ادائیں مفت دیکھنی ہوں جو من چلے کبھی پیسے خرچ کے وی سی آر پر دیکھا کرتے تھے، ان

Read more

کرونا ! گھبرانا نہیں مگر…

حکم ہم سب کے لئے یہ ہے کہ ’’گھبرانا نہیں‘‘۔ حساب مگر ’’سیدھا‘‘ نہیں ہے۔دورِ حاضر میں Dataیعنی ٹھوس اعدادوشمار ہر مسئلے کا حل ڈھونڈنے کے ضمن میں کلیدی شمار ہوتا ہے۔منگل کی صبح اُٹھ کر اخبارات دیکھے ہیں تو وفاقی حکومت کے کرونا وائرس کے مقابلے کے لئے ’’پوائنٹ پرسن‘‘ بنائے ڈاکٹر ظفر مرزا کی بتائی گنتی کے مطابق 22کروڑ آبادی والے پاکستان میں پیر کی رات تک اس مرض کے 94مریضوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔قومی سطح پر بتائی

Read more

کرونا۔۔۔ٹھوس اقدامات کی ضرورت

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیر کو قائم مقام صدر مملکت کے طور پر منصب سنبھالتے ہی کرونا وائرس کی تباہ کاری سے بچنے کے لیے قوم سے اگلے روز دعا کی اپیل کرد ی۔ اسی روز یہ تشویشناک خبر آئی کہ جب سے پاکستان میں کرونا وائرس پھیلا ہے صرف ایک روز میں129 نئے کیسز سامنے آئے اور ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد قریباً 183ہو گئی ہے جبکہ میوہسپتال میں ایک مریض کے جاں

Read more

کرونا ، حقائق کا اعتراف ضروری ہے

پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے ہولناک تجربات کو ذہن میں رکھتے ہوئے علمِ سماجیات کے ماہرین نے انسانی رویوں کو جاننے کے لئے بے پناہ سوالات کے ساتھ کئی برسوں سے تحقیق جاری رکھی ہوئی ہے۔محض چند سوالات کے جواب مل پائے ہیں۔اس حقیقت کا اگرچہ عمومی اعتراف ہوا ہے کہ آفتوں کے موسم میں خلقِ خدا کی اکثریت انتہائی خلوص سے ایک دوسرے کے دُکھ بانٹنے کو فطری طورپر آمادہ ہوجاتی ہے۔انسانوں میں لیکن ایک خاص نوعیت کی

Read more

کورونا اور اندر کا جانور

ہر انسان میں کوئی نہ کوئی جانور پوشیدہ ہے جو آزمائش کی گھڑی میں اندر سے نکل آتا ہے۔انسان کی اصلیت جاننے کی جو چند کسوٹیاں ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ کسی شخص کے کھانے پینے کے آداب کیا ہیں۔وہ لین دین میں کتنا پکا یا کچا ہے اور آزمائش کی گھڑی میں اس کا کردار اندر سے کیا نکل کے آتا ہے۔ جیسے فسادات کے دوران بہت سے لوگ سامنے والے کو بغیر جانے مارنے پیٹنے

Read more

بے لوث ۔ ۔ ۔ڈاکٹر مبشر حسن

ڈاکٹر مبشر حسن 98برس گزارنے کے بعد ہفتے کی صبح انتقال کر گئے ۔ ڈاکٹر صا حب کچھ لوگوں کے لیے سیاستدان دانشور ،مفکر ،استاد اورسوشلسٹ نظریات کے حامل فلاسفر ہونگے لیکن میرا ان سے گہرا قلبی تعلق تھا ،میرے خاندان سے بھی ان کا تعلق بہت قربت کا تھا ۔ان کا شمار میرے والد حمید نظامی مرحوم کے قریب ترین اور غالباً آخری زندہ دوستوں میں کیا جاتا تھا ۔مجھے بچپن سے یاد ہے کہ جب تک حمید نظامی

Read more

راجہ فاروق حیدر کے خواب

نیلی مسجد کو دیکھا تو جی چاہا، دائیں جانب اس جگہ دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھ جاؤں جہاں کسی بزرگ کی جائے عبادت نشان زد ہے، وقت کم تھا اور ہم سفر جلدی میں، اس لیے بھاگم بھاگ آیا صوفیہ میں جا گھسے۔ ایک گائیڈ اپنے حصے کے زائرین میں گھرا اِس عمارت کے اُن رازوں سے پردہ اٹھا رہا تھاجو مسافروں پر عام طور پر نہیں کھلتے۔ لوگ حیرت سے منہ کھولے گائیڈ کا بولا ہوا ایک ایک

Read more

’’ماموں فوت ہو گئے‘‘

جس پیشے یعنی صحافت کو اوائل عمری ہی میں جنونی لگن کے ساتھ اپنایا تھا ان دنوں شدید نوعیت کے بحران کا شکار ہے۔ اس کی وسعت وگہرائی کو روزانہ کی بنیاد پر بھگتے ہوئے مجھے یہ خوف لاحق ہے کہ صحافت کی جو شکل ہمارے ہاں انگریز کے زمانے میں متعارف ہوکر آج سے چند ہی سال قبل تک تنوع وتوانائی کی بدولت برقرار رہی اپنا وجود قائم نہیں رکھ پائے گی۔ صحافتی ادارے معاشی مشکلات کے سبب بند

Read more

کورونا اور مذہب

کورونا وائرس نے مذہب کا مقدمہ مضبوط کیا ہے یا کمزور؟مذہب کا ایک المیہ یہ ہے کہ لوگ پہلے اس کا ایک خود ساختہ تصور قائم کرتے اور پھر اس کی بنیاد پر اسے ہدفِ تنقید بناتے ہیں۔ ‘نادان دوست‘ بھی اس کارِ خیر میں اُن کی بھرپور معاونت کرتے ہیں‘ جب دنیا کی تقدیر کو کسی مردِ درویش کی ایک نگاہ کے تابع کر دیتے ہیں یا خود تراشیدہ روحانی علاج کو مذہبی رنگ دے کر اسے نسخۂ شفا

Read more

کرونا وائرس ہے یا حیاتیاتی ہتھیار

یورپ اور چین پر ہو کا عالم طاری ہے۔ کرونا وائرس نے ایک عالم کو ہیبت زدہ کردیاہے ۔ہلاکتوں کی تعداد ہزار وں تک پہنچ چکی ہے۔کرونا ایک وائرس نہیں بلکہ ایک ایسی وبا ہے جس کی معلوم انسانی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔شرق سے غرب اور شمال سے جنوب تک جس نے یکساں خلق خدا کو خوف و ہراس کا شکار کیا۔ عام وخاص سب ہی اس کے خوف سے ہلکان ہوئے جاتے ہیں۔ امیر وغریب ، ترقی یافتہ

Read more

ریاستی سطح پر چند بڑے چیلنجز

پاکستان نے اگر ایک درست سمت کو اختیار کرنا ہے اور خود کو داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر ایک مہذب اور ذمہ دار معاشرے سمیت ترقی اور خوشحالی میں تبدیل کرنا ہے تو ہمیں ایک نئے کردار اور فکر کی طرف توجہ دینی ہوگی۔ کیونکہ جو موجودہ ریاستی نظام ہے اس میں کئی سطحوں پر بنیادی نوعیت کی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ انقلاب اور اصلاحات میں سے جمہوری راستہ اصلاحات کی طرف توجہ دیتا ہے اور اسے اگر ہم

Read more

فی الوقت ’’ٹھنڈ پروگرام‘‘ پر اکتفاء کریں

چار برس پہلے کا واقعہ ہے۔پنجاب کے ایک نامور سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک بہت ہی بااثر صاحب اپنے اسلام آباد والے گھر میں تنہا بیٹھے تھے۔ عملی سیاست سے خرابی صحت کی بناء پر لاتعلق ہونے کو سوچ رہے تھے۔ ایوان ہائے اقتدار میں ان کا اثر نہ ہونے کے برابررہ گیا تھا۔ میرا ان سے دیرینہ تعلق ہے۔فون کرکے مجھے دوپہر کے کھانے پر بلالیا۔ ان کے ہاں اس وقت کم از کم دس سے پندرہ

Read more

خوش گمانی پر مبنی سازشی کہانیاں نہ پھیلائیں

نئی سازشی کہانی مارکیٹ میں آگئی ہے۔پھیلایا اسے بھی بہت مہارت سے جارہا ہے۔ اسے بیان کرنے سے قبل اگرچہ یہ اصرار کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میری سوچی سمجھی رائے میں ’’ایہہ کمپنی‘‘ یعنی نئی سازشی کہانی ہرگز چل نہیں پائے گی۔بہرحال اسلام آباد کے طاقت ور ڈرائنگ روموں میں سرگوشیوں کے ذریعے کہانی اب یہ پھیلائی جارہی ہے کہ ’’مقتدر حلقوں‘‘ کو محض نواز شریف سے نجات حاصل کرنا ہی مقصود نہیں تھا۔ ’’مائنس ون‘‘ کی گیم نواز

Read more

ملک پر ’’خداجانے کیوں‘‘ نازل ہوئی مندی

میں جس سے بال ترشواتا ہوں وہ میرا بہت خیال رکھتا ہے۔اس کی دیرینہ خواہش ہے کہ ازخود اس کی دوکان پر اچانک کسی روز پہنچ جانے کے بجائے میں اسے فون کرلیا کروں۔ فارغ ہوتے ہی وہ مجھے فون کردیا کرے گا اور مجھے اس کی دوکان پر بیٹھے ہوئے اپنی باری کا انتظار کرنے کی زحمت اٹھانا نہیں پڑے گی۔اس کی خواہش کا میں نے بارہا اصرار کے باوجود آج تک احترام نہیں کیا۔وجہ اس کی منافقانہ عاجزی

Read more

کرونا اور عالمی معیشت

چین سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے قریباً پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اگرچہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس مہلک وبا سے پاکستان میں 16 افراد متاثر ہوئے ہیں ان میں سے ایک صحت یاب بھی ہو گیا ہے۔ اس کے اثرات بالخصوص پاکستان کی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ امریکہ، کویت، قطر، آسٹریلیا سمیت دنیا کی بڑی بڑی سٹاک مارکیٹس تیزی سے مندے کا شکار ہیں،عالمی

Read more

طالبان امریکہ امن ڈیل: پاکستان کے لیے پالیسی آپشنز

سال 2019 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج نے افغانستان میں داخلی طور پر سیاسی مصالحت کے امکانات کو مزید گہنا دیا ہے۔ ان نتائج کے سبب یہ امید بھی دھندلا گئی ہے کہ نئی قائم ہونیوالی حکومت ایک ایسی اجتماعی مذاکرات کار ٹیم تشکیل دے گی جو افغان طالبان سے بات چیت کرسکے گی۔ صدر اشرف غنی نئی صدارتی مدت میں فاتح ہیں تو انتخابات میں دوسرے نمبر پر آنے والے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے انتخابی نتائج کو

Read more

افغانستان: بل رچرڈسن اور زلمے خیل زاد کے سفارتی مشن (2)

افغانستان کو کٹھ پتلی حکمرانوں کے حوالے کرنے کے بجائے ایک عوامی و وسیع البنیاد حکومت کیوں نہیں بنائی گئی؟ اسلام آباد میں امریکی سفیر ٹام سیمنس کے مطابق رچرڈسن نے افغانستان کی تعمیر نو اور معاہدہ کے عملدرآمد کے صورت میں کابل کی طالبان حکومت کو تسلیم کروانے پر بھی آمادگی ظاہر کی تھی۔ ان کے مطابق طالبان کو جو چیز سب سے زیادہ کھٹک رہ تھی ، وہ یہ تھی کہ کابل پر ان کا کنٹرول ہونے کے

Read more

کھربوں ڈالر کا خرچہ کیا مگر ہاتھ کیا آیا ؟

حضرت علی ابن ابی طالب کا ایک قول یہ بھی ہے کہ غصہ دیوانگی سے شروع ہو کر ندامت پے ختم ہوتا ہے۔اس قول کی صداقت پرکھنے کے لیے اگر کوئی سامنے کی مثال درکار ہو تو افغانستان حاضر ہے۔نائن الیون کے ایک ماہ بعد امریکا نے ٹھنڈے دل سے حکمتِ عملی بنانے اور عمل کرنے کے بجائے عالمِ طیش میں افغانستان پر ہلہ بول دیا اور اپنے القاعدہ دشمنوں کے خفیہ تعاقب کے بارے میں سوچنے کے بجائے پوری

Read more

میرا جسم میری مرضی: ہماری ”اقدار“ خطرے میں ہیں

یہ کالم شروع کرتے ہی خبر آئی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بہت تیزی سے گرکر اس سطح تک پہنچ گئی ہے جو آج سے تیس سال قبل 1991کے آغاز میں نظر آئی تھی۔ وجہ اس بے تحاشہ کمی کی وہ جنگ تھی جسے صدام حسین نے کویت پر قبضے کے ذریعے اپنے خطے پر مسلط کرنے کی کوشش کی تھی۔اس جنگ کو روکنے کے بہانے امریکی افواج متحرک ہوئیں۔کویت کو صدام حسین سے ’’آزاد‘‘ کروالینے کے

Read more

افغانستان: بل رچرڈسن اور زلمے خیل زاد کے سفارتی مشن

17اپریل 1998، کی ایک خنک دار صبح کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائیر پورٹ پر ایک امریکی طیارہ نے لینڈ کیا۔ تقریباًدو دہائیوں کے بعد کسی اعلیٰ امریکی عہدیدار کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ تھا۔ 1996ء میں کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد عالمی برادری نے افغانستان کو تو پوری طرح سے الگ تھلگ کرکے رکھ دیا تھا۔ ائیرپورٹ پر افغانستان میں پاکستانی سفیر عزیر احمد خان اور طالبان کے اعلیٰ راہنما امریکی مہمان کے استقبال کیلئے

Read more

عورتوں کی تحریک۔ ایک نئی فکر کی ضرورت

ہر برس آٹھ مارچ کو دنیا بھر میں عورتوں کا دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کا بنیادی مقصد ریاستی، حکومتی، ادارہ جاتی سمیت معاشرے کے تمام طبقات میں عورتوں سے جڑے مسائل پر آگاہی اور ان کے سیاسی، سماجی شعور کی اہمیت کو پیش کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے تناظر میں بھی اس دن کی بڑی اہمیت ہے۔ کیونکہ پاکستان میں عورتوں کی سیاسی، سماجی، معاشی یا قانونی حیثیت کے زمرے میں لاتعداد مسائل موجود ہیں۔ خاص طور پر

Read more

امریکی انخلا،ہوشیار باش!

ابھی قطر میں طالبان اور امریکہ کے مابین معاہدے کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ افغانستان میں خونریزی کا بازار گرم ہو گیا ۔بدھ کو ہلمند اور قندوز میں فوجی چھاؤنی اور پولیس ہیڈ کوارٹرز پرحملوں میں مجموعی طور پر 20اہلکار ہلاک ہو گئے ۔جمعہ کو کابل میںدھماکے میں عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی بال بال بچے۔ اس حملے میں 32افراد جاںبحق ہوئے ۔اگرچہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم یہ بات روز

Read more

داد اور تحقیق کا مستحق امان اللہ خان

آپ میں سے کئی دوستوں کو بھی فون کے ذریعے کافی لوگوں نے وہ ویڈیو بھیجی ہوگی۔ آغاز اس ویڈیو کا بہت ڈرامائی تھا۔بارش سے پہلے ہوئی تیز ہوا کی وجہ سے بکھرے پتوں سے بھری زمین پر ایک جوتا نمودار ہوتا ہے۔اسے پہنا ہوا شخص بہت تیزی سے کسی جانب غصے سے مغلوب ہوابڑھ رہا ہے۔ بالآخر ’’چوہان صاحب آگئے‘‘ کی آواز بلند ہوتی ہے۔ نظر بظاہر ایک ویران میدان میں کسی قبر کی کھدائی رُکی ہوئی تھی۔پنجاب کے

Read more

ٹی وی جیسا حساس شعبہ شوقیہ فن کاروں کے ہاتھوں میں

جن دنوں حسینہ معین کے ڈراموں کا جادو سر چڑھ کر بول رہا تھا،ہماری نسل کی مسیں بھیگ رہی تھیں ۔ ہم  بڑے انہماک کے ساتھ ان کے نٹ کھٹ ڈرامے دیکھا کرتے۔ دھوپ کنارے، پرچھائیاں اور بہت سے دوسرے ڈراموں کی یاد اب بھی دل میں گھنٹیاں بجا دیتی ہے۔شکیل، ساحرہ کاظمی، مرینا خان اور سب سے بڑھ کر راحت کاظمی۔  اِن ہی دنوں نہ جانے کیسے یہ خیال جڑ پکڑ گیا کہ راحت فقط اداکار نہیں دانش ور

Read more

عورتوں کا دن : سماجی اور فکر ی تبدیلی درکار ہے

کل دنیا بھر میں عورتوں کا دن منایاگیا۔ عورتوں کی عظمت، جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ان کی ترقی او رخوشحالی کے لیے نت نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔اس کے برعکس پاکستان میں اس موضوع پر بہت ہی منفی انداز میں لے دے ہورہی ہے۔دنیا جہاں کے مسائل اور موضوعات چھوڑ کر لکھاری، خطیب اور صحافی سارا زوربیان یہ ثابت کرنے پر صرف کررہے ہیں کہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ ہماری

Read more

ٹڈی دل پر بات کیوں نہیں کرتے

ہمارا مسئلہ یہی ہے کہ ہم بہت جلد کسی کی باتوں میں آ جاتے ہیں‘ اپنا وقت بے کار میں ضائع کرتے ہیں۔ یہی دیکھ لیں ان دنوں گندم اور چنے کی فصل پر ٹڈی دل کا حملہ ہوا۔ حرام ہے جو کسی کو توفیق ہوئی ہو کہ اس معاملے پر لکھے!۔ مستنصر حسین تارڑ صاحب کہتے ہیں:’’لکھنے کا حق اسے ہے جسے اپنے اردگرد کے ماحول کا علم ہو‘ جسے یہاں تک معلوم ہو کہ اس کے علاقے میں

Read more

نعمت اللہ خان۔ ۔ ۔اور تلوار ٹوٹ گئی

نعمت اللہ خان، اہلِ کراچی کے لئے اللہ کی ایک خاص نعمت تھے۔ گزشتہ دِنوں اِس دارِ فانی میں نو عشرے گزار کر وہ یہاں سے رخصت ہوئے تو اُنہیں الوداع کہنے کے لیے ہزاروں لوگ امڈے چلے آئے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بطور خاص کراچی پہنچے اور اُن کی نمازِ جنازہ کی امامت کی۔ کوئی سیاسی جماعت، کوئی مکتبِ فکر اور کوئی شعبۂ زندگی ایسا نہ تھا جس کا نمائندہ یہاں موجود نہ ہو۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ متعدد وزرا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے تھے۔

Read more

کاش تمہارا بھی کوئی مرشد ہوتا

مجھے اس بات پر فخر ہے کہ لوگ مجھے ایک ترقی پسند انقلابی تصور کرتے ہیں، لیکن آج میں کھلی کھلی وضاحت کرنا چاہوں گا کہ میری ترقی پسندیدیت اور میرا انقلاب حدود و قیود کے اندر ہے، میں معاشرے میں مساوات اور انصاف کے لئے جنگیں لڑتا رہا ہوں، معاشرے کو مادر پدر آزادی دینے کے لئے ہرگز ہر گز نہیں، اگر آپ اپنی معاشرتی اور مذہبی حدوں کو پھلانگیں گے تو انقلاب نہیں صرف انتشار پیدا ہوگا۔ مجھے

Read more

’’اسے کہتے ہیں سہرا‘‘

بدھ کی شام پارلیمان کے پریس لائونج میں رکھے ایک صوفے میں دبک کر میں نے مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب کے طویل خطاب کو بہت توجہ سے سنا۔پچاس منٹ تک پھیلی ان کی تقریر کا موضوع افغانستان تھا۔طالبان کا امریکہ کے ساتھ 29فروری کے روز قطر کے شہر دوحہ میں ہوا معاہدہ اس موضوع پر خطاب کا باعث تھا۔ ہمارے وزیر خارجہ کا رویہ اس ضمن میں کافی حیران کن تھا۔خود نمائی ان کے ’’مخدومانہ‘‘ مزاج کا کلیدی پہلو

Read more

’’بدکلامی‘‘ کا شاہکار ٹرمپ کا دورِ حاضر

آنکھ کھلتے ہی فون دیکھنے کی مجبوری لاحق ہوچکی ہے۔بدھ کی صبح بھی اس عمل سے گزرا تو سرچکراگیا۔ صحافی کی حیثیت میں تمام عمر گزارنے کی وجہ سے اتنا کچھ دیکھ چکا ہوں کہ میرے دل ودماغ اب حیران ہونے کی صلاحیت کھو بیٹھے ہیں۔ میرے فون پر بے تحاشہ لوگوں کی جانب سے بھیجی ایک وڈیو کلپ کے سیلاب نے مگر واقعتا پریشان کردیا۔اس کلپ میں حال ہی میں بہت مشہور ہوئے ایک ٹی وی ڈرامہ کے مصنف

Read more

بھارتی جمہوریت اور کورونا وائرس

( کل دو مارچ کو معروف ویب سائٹ اسکرول پر ارون دھتی رائے کا ایک مضمون شائع ہوا۔جب رائے جیسے لکھاری لکھ رہے ہوں تو مجھ جیسوں کو ان کے سامنے با ادب بیٹھ کر صرف دھیان سے سننا چاہیے۔ پیشِ خدمت ہے اس مضمون کی تلخیص )۔ ابھی چند ہی دن پہلے حکمران جماعت کی اشتعال انگیز تقریروں سے مسلح  فاشسٹ ہجوم شمالی مشرقی دہلی کی مسلمان اکثریتی بستیوں پر اس اطمینان کے ساتھ چڑھ دوڑا کہ پولیس خاموش

Read more

ان ہاؤس تبدیلی کے انگور کھٹے ہیں

گزشتہ برس مولانا فضل الرحمن اپنے ’’آزادی مارچ‘‘ کے ساتھ اسلام آباد آئے تو نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے ان کا بھرپور ساتھ نہیں دیا۔عالمی میڈیا کے ذریعے پیغام ان دو جماعتوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ بھی گیا کہ جیسے کوئی ’’سیاسی‘‘ نہیں بلکہ ایک ’’مذہبی‘‘ جماعت اپنے کارکنوں کو ’’اُکسا‘‘ کر اسلام آباد لے آئی ہے۔’’ہجوم کی طاقت‘‘ عمران حکومت کو گرانے کے لئے استعمال ہورہی ہے ۔ایک زیرک

Read more

میڈیا سے گھبرا کر فیصلے؟

معاون خصوصی برائے اطلاعات محترمہ فردوس عاشق اعوان کو داد دینا پڑے گی کہ وہ بڑی محنت سے اپوزیشن کے خلاف فقرے بازی کرنے کا مواد اکٹھا کرتیں اور پھر اپنے پیرائے میں اس کااظہار کرتی ہیں۔ ان کا ٹارگٹ عموماً شریف برادران ہوتے ہیں کبھی کبھار بلاول بھٹو بھی ان کے ریڈار پر آجاتے ہیں البتہ ان کے سابق باس آصف زرداری شاذ ہی ان کا نشانہ بنتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ محترمہ کے اکثر ارشادات سیاق

Read more

بھارت: ہندو مسلم فسادات، وہی قاتل وہی منصف

 میں علاقے میں پہنچا تو مغرب کی اذان ہو رہی تھی۔ پہلوان صاحب وہیں کرسی پر براجمان تھے ، جب ان کو معلوم ہوا کہ میں بس ڈاکومنٹ واپس کرنے آیا ہو توانہوں نے میرے ساتھ آنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ دروازہ پر دستک دی تو معلوم ہوا کہ دستاویزات کا مالک مسجد میں نمار ادا کرنے گیا ہوا ہے۔ میں بھی مسجد میںجاکر نماز میں شامل ہوگیا۔ میں جب نماز مکمل کر رہا تھا ، تو محسوس ہوا

Read more

اشرف غنی کو ’’اسی تنخواہ‘‘ پر گزارا کرنا ہو گا

قطر کے شہر دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے مابین ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تو ہمارے ہاں مبارک سلامت کا شوربرپا ہوگیا۔افغانستان کی تاریخ اور گزشتہ 40برس کے تلخ مگرٹھوس حقائق بھلاتے ہوئے ہم پاکستان کے ’’اصولی مؤقف‘‘ کی کامیابی کی بابت شاداں محسوس کرنا شروع ہوگئے۔ وزیر اعظم عمران خان صاحب کے پرستار اپنے تئیں بہت فخر سے دنیا کو یاد دلانے میں مشغول ہوگئے کہ ان کے ممدوح ہمیشہ افغان مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات پر

Read more

بھارت: ہندو مسلم فسادات، وہی قاتل وہی منصف

بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کا برپا ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 1947ء میں آزادی کے بعد سے پچھلے 73سالوں میں ملک کے طول و عرض میں 58400فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ بڑے فسادات جہاں 50یا اس سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے کی تعداد لگ بھگ 110 کے قریب ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق 2008ء سے 2018ء کے دس سالوں کے وقفہ کے درمیان کم و بیش 8ہزار فسادات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔یعنی

Read more

امریکہ طالبان امن معاہدہ

ہفتے کے روز قطر کے شہر دوحہ میں جو معاہدہ ہوا ہے حتمی ہدف اس کا افغانستان میں دائمی امن کا قیام ٹھہرایا گیا ہے۔معاہدے کا متن مگر اس ضمن میں واضح سنگ میل کی نشان دہی نہیں کرتا۔ اسے غور سے پڑھیں تو حقیقت فقط یہ عیاں ہوتی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے آئندہ 14مہینوں کے دوران افغانستان سے امریکی افواج کی بحفاظت وطن واپسی کی راہ تلاش کرلی ہے۔ افغانستان میں اس کے بعد جو ہونا ہے وہ

Read more

سائبان پاکستان

چنار کے درخت سے ہمارا ایک خاص تعلق ہے ۔ قزاقستان سے ہمارے تعلق کی اپنی بنیادیں ہیں،گہری اور پائیدار۔اس دیس سے ہمارے رنگ و نسل اور خون کے رشتے بھی ہیں، تاریخی مشترکات بھی ہیں اور عقیدے و ایمان کی یک جائی بھی لیکن یہاں ذکر چنار کا ہے۔ اس ملک کی پہچان بھی چنار ہی ہے لیکن بانداز دگر۔ قزاقستان کے دارالحکومت میںBayterek Tower کی حیثیت ایسی ہی ہے جیسے لاہور میں مینار پاکستان کی۔ ہمارا یہ مینار

Read more

صدی کی سب سے بڑی ڈیل

امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کوبلامبالغہ اس صدی کی سب سے بڑی ڈیل قراردیا جاسکتاہے۔نظریاتی ، سیاسی اور مذہبی نقطہ نظر سے متحارب فریقین بالاخر مذاکراتی میزپر بیٹھے۔ دودہائیوں تک سائے کی طرح ایک دوسرے کا تعاقب کرنے والے گروہوں نے لگ بھگ ایک لاکھ شہریوں کا خون بہایا۔ ماضی کے قیدی بننے کے بجائے انہوں نے زمینی حقائق کو تسلیم کیا اور قطر کے درالحکومت دوحہ میں بقائے باہمی کا معاہدہ کرلیا۔ ایک ایسا معاہدہ

Read more

کورونا سے مودی وائرس تک

دنیا بھر میں کورونا وائرس نے اودھم مچا رکھا ہے۔ ہزاروں افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں، لقمہ اجل بن جانے والوں کی تعداد بھی چار ہندسوں کو چھو رہی ہے۔ اگرچہ کہ اس کا ہر بیمار موت کے منہ میں نہیں چلا جاتا، ایسے افراد کی تعداد شاید دو یا تین فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔ بوڑھوں اور بچوں، یا موذی امراض میں مبتلا افراد ہی پر اس کا حملہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے، لیکن اس کا کوئی علاج تاحال دریافت نہ ہونے کے سبب اور ایک انسان کو چھونے یا اس کے قریب بیٹھنے سے وائرس دوسرے انسان تک پہنچ جانے کی وجہ سے خوف و ہراس بہت زیادہ ہے۔

Read more

ڈاکٹر لال خان: جدو جہد کبھی قبر میں نہیں اترتی

میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ آئندہ کالم لکھنے میں کوتا ہی نہیں ہوگی۔ لیکن اتوار کا کالم پھر نہ لکھ سکا۔ میرا یار۔ میرا غمگسار۔ میرا دوست مر گیا تھا۔ لکھنا تو کجا میں سب کچھ ہی بھول گیا تھا۔ غم اتنا شدید تھا کہ ہوش میں آتے آتے بھی چار دن لگے۔ میں تو اس کی جدائی کی خبر سن کر اتنا بد حال ہوا کہ سوائے اپنے کسی اور کے ساتھ تعزیت بھی نہ کر سکا۔ جہاں دکھ ہوں میں وہاں کے در و دیوار سے بھی گریزاں ہوجاتا ہوں۔ لوگ پتہ نہیں ایک دوسرے کا درد کیسے بانٹ لیتے ہیں؟

Read more

شوشہ گلے نہ پڑ جائے

صدر ٹرمپ اپنا بھارتی دورہ مکمل کر کے واپس چلے گئے ہیں اور توقع کے عین مطابق معاملات چلے۔ عام تصور چاہے ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے حوالے سے کچھ بھی ہو۔ لیکن اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہو گا کہ انہوں نے اپنے اس دورے کے ذریعے جنوبی ایشیاء کے دونوں اہم ممالک کو خوش کرنے کی بھی کامیاب کوشش کی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دونوں ممالک سے معاملات کو اسی طرح طے

Read more

ٹرمپ کا شوشہ گلے نہ پڑ جائے

صدر ٹرمپ اپنا بھارتی دورہ مکمل کر کے واپس چلے گئے ہیں اور توقع کے عین مطابق معاملات چلے۔ عام تصور چاہے ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے حوالے سے کچھ بھی ہو۔ لیکن اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہو گا کہ انہوں نے اپنے اس دورے کے ذریعے جنوبی ایشیاء کے دونوں اہم ممالک کو خوش کرنے کی بھی کامیاب کوشش کی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دونوں ممالک سے معاملات کو اسی طرح طے

Read more

کرونا وائرس ‘ پولن الرجی اور ہماری ڈھیٹ ہڈی

اس ہفتے کے آغاز میں ڈونلڈٹرمپ کے دورئہ بھارت کو نظر انداز کرتے ہوئے میں نے اس کالم کے ذریعے ایران میں کورونا وائرس سے متعلق آئی خبروں پر توجہ دلانے کی کوشش کی۔ یاد دلانا ضروری سمجھا کہ ایرانی سرحد سے ملحق ہمارے بلوچستان کے چند اضلاع کی انتظامیہ کا اس ضمن میں چوکس ہوجانا کافی نہیں ہے۔پاکستان کے تقریباََ ہر بڑے شہر سے روزانہ کی تعداد میں سینکڑوں افراد زیارتوں کے لئے ایران جاتے ہیں۔وہاں سے عراق اور

Read more

ٹرمپ کی ’’خوش گفتاری‘‘ کے فریب میں نہ آئیں

فساد اور قتلِ عام میں بہت فرق ہوتا ہے۔اتوار کے دن سے دلی کے شمال مشرقی علاقوں میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ہندومسلم فساد نہیں،جنونی ہندوئوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتلِ عام کی منظم تیاری اور ارادے کا اظہار ہے۔مودی سرکار اس کی راہ میں رکاوٹ بننے کو ہرگز تیار نہیں ہے۔نام نہاد ’’سول سوسائٹی‘‘ بھی بے بس ہوچکی ہے۔ امید کی لو فقط چند صحافیوں نے جگائے رکھی۔ ان کی اکثریت ہندو نوجوانوں پر مشتمل تھی۔بلوائیوں نے ان

Read more

ٹرمپ کی بھارت میں اسلامی دہشت گردی کے تذکرے کے ساتھ پاکستان کی ’’تعریف‘‘

سانپ کاڈسا رسی سے بھی خوف کھاتا ہے۔میری نسل کے پاکستانیوں کا امریکہ کے حوالے سے یہ ہی عالم ہے۔1971میں ملکی اور غیر ملکی اُمور پر غور کی عادت اپنائی تھی۔ اس برس ہمارے مشرقی پاکستان میں علیحدگی کی تحریک چلی۔بھارت اس کی بھرپور فوجی معاونت میں مشغول ہوگیا۔بالآخر ہمارے خلاف باقاعدہ جنگ برپا کردی گئی۔اس جنگ کے آخری ایام میں پاکستانی میڈیا تواتر سے ہمیں یہ امید دلاتا رہا کہ ’’پاکستان کو بچانے‘‘ امریکہ کا جدید ترین اسلحے سے

Read more

ٹرمپ کا دورہ بھارت

نریند رمودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے احمد آباد کے سٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد افراد اکٹھے کرلئے۔ مودی نے جتنی بڑی تعداد میں لوگوںکو جمع کیا وہ ان کے لیے شاید امریکہ میں ممکن نہیں۔ سٹیڈیم ’نمستے ٹرمپ ‘کے نعروں سے گو نجتا رہا۔واضح رہے گزشتہ برس 23ستمبر کومودی نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران ہیوسٹن کے سٹیڈیم میں پچاس ہزاربھارت نژاد امریکیوں کا اجتماع کیا تھا جس سے ٹرمپ نے بھی خطاب کیا تھا۔ اس وقت نعرہ

Read more

پارلیمان سازوں کے لیے ایک توجہ دلاؤ نوٹس

پاکستان اپنے قیام کے بعد نو برس گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ مجریہ انیس سو پینتیس سے اپنی آئینی ضروریات پوری کرتا رہا۔تاآنکہ انیس سو چھپن کا آئین اختیار کیا گیا جس کے تحت طاقت کا سرچشمہ قومی اسمبلی قرار پائی۔مگر یہ آئین ٹھیک طرح سے آزمائے جانے سے پہلے ہی نوزائیدگی میں پہلے مارشل لا کے ہاتھوں محض پونے دو برس کی عمر میں قتل ہوگیا۔ اس کی قبر سے چار برس بعد انیس سو باسٹھ کا صدارتی آئین نمودار

Read more

کشمیری زبان و ثقافت پر یلغار ، یونیسکو سے فریاد

بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے سے قبل یا اسکے فوراً بعد کشمیر، بھارتی مسلمانوں اور پاکستان کے حوالے سے جو خدشات ظاہر کئے جا رہے تھے ، ایک ایک کرکے وہ سبھی درست ثابت ہو رہے ہیں۔ غالباً 2014 ء اور 2015ء میں جب ان خطرات سے آگاہ کرانے کیلئے میں نے مودی کا کشمیر روڑ میپ ، کشمیر میں ڈوگرہ راج کی واپسی وغیرہ جیسے موضوعات پرکالم لکھے توکئی افراد نے قنوطیت پسندی کا

Read more

قومی اور تہذیبی ’’حمیت‘‘ وباؤں کا تدارک نہیں ہوتی

امریکی صدر یہ کالم لکھتے وقت بھارت پہنچ چکا ہے۔ اس ہفتے کے بقیہ کالم شاید مجھے اس کے دورئہ بھارت کی نذر کرنا پڑیں گے۔اس دورے کی جانب توجہ مبذول کرنے سے قبل ضروری ہے کہ ایک اہم ترین مسئلہ کی بابت غور کرلیا جائے۔یہ معاملہ بگڑ گیا تو میرے منہ میں خاک ایک بہت ہی خوفناک مصیبت کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس برس کے آغاز میں چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس پھیلنے کی خبر آئی۔ اطلاعات

Read more

چین اور مسلمان

ہم چنگ ڈاؤ(Qingdao)کے مسافر تھے۔ کچھ دن ہمیں یہاں گزار کر براستہ ارومچی پاکستان لوٹنا تھا اور اس شہر میں ہمارا قیام تھوڑا نہیں پانچ چار روز کا تھا۔ ارومچی، چین کے نیم خود مختار علاقے سنکیانگ کا دارالحکومت اور مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔ کئی برس ہوتے ہیں، سعودی عرب سے واپس آتے ہوئے اس خطے کے لوگوں سے جہاز میں ملاقات ہوئی تھی۔ یہ لوگ اس زمانے میں حج کے لیے پاکستان کا راستہ استعمال کیا کرتے تھے۔ بھاری

Read more

FATF: کیا بھارت اتنا طاقتور ہے!

وطنِ عزیز کو بڑی مشکل سے بالآخر عمران خان صاحب کی صورت وہ ’’دیدہ ور‘‘ نصیب ہوچکا ہے جو پرچی کی مدد کے بغیر فرفرگفتگو کرتا ہے اور مخاطب کو مبہوت بنادیتا ہے۔وزیر اعظم کا منصب انہوں نے فقط ڈیڑھ سال قبل سنبھالا تھا۔ اس مختصر عرصے میں ان کی دُنیا کی واحد سپرطاقت کہلاتے امریکہ کے صدر سے پہ در پہ تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ ان کی کرشماتی شخصیت سے پہلی ہی ملاقات میں بہت متاثر ہوا۔اس

Read more

طُرفہ تما شا ۔۔۔۔۔

موجودہ حکومت کے مخصوص طریقہ کار کے تناظر میں اٹارنی جنرل انور منصور خان کا استعفیٰ بھی قطعاً حیران کن نہیں ہے۔ جس انداز سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا اور بعدازاں اس کی پیروی کی گئی اس سے صاف ظاہر ہوتا تھا کہ قاضی صاحب کی چھٹی کرانا مقصود تھا کیونکہ وہ ایک آزاد منشںجج ہیں اور آئندہ چیف جسٹس بھی بنیں گے۔ لیکن جس نالائقی سے یہ کیس لڑا گیا وہ حکومت

Read more

صدر ٹرمپ ہندو سے محبت کرتے ہیں

2016 ء کی صدراتی الیکشن مہم میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا: میں ہندو سے محبت کرتاہوں۔یہ بیان دراصل بھارت کی ہندو اکثریتی آبادی کا دل لبھانے کی ایک کامیاب کوشش ہی نہیں بلکہ امریکہ میں آباد بھارتی ہندووں کے ووٹ بٹورنے اور سیاسی حمایت یقینی بنانے کی حکمت عملی کا حصہ تھا۔وزیراعظم نریندر مودی اور اورصدر ٹرمپ کے مزاج اور اسٹائل میں کئی ایک مماثلتیں ہیں۔ دونوں اپنی ذات کے سحر میں گرفتارہیں۔ شہرت اور عوامی پذیرائی ان کی کمزوری

Read more

مہاتیر محمد کا استعفے کا اعلان

ملائیشیا کے 95 سالہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر میں استعفا دے سکتے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ ان کے بعد 72 سالہ انور ابراہیم وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ کسی ایک شخص کی سبکدوشی کے بعد کسی دوسرے شخص کا عہدہ سنبھالنا بظاہر ایک معمول کی بات ہے لیکن ڈاکٹر مہاتیر کی جگہ انور ابراہیم کا اقتدار سنبھالنا معمولی واقعہ نہیں ہے۔ ان دونوں کے تعلقات کی کہانی محبت و نفرت اور

Read more

شہ رگ کے لئے ایک بیٹھک

مقبوضہ کشمیر کو پابند سلاسل کیے ہوئے 200 دن ہوچکے ہیں۔ حکومت پاکستان سمیت پاکستان کے عوام اور کشمیر کے جرات مند شہریوں نے اب تک نہ صرف مودی کے مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے بلکہ انہیں بھرپور طریقے سے بے نقاب بھی کیا ہے۔ موجودہ حکومت کو جہاں ایک طرف مہنگائی اور معاشی بدحالی جیسے مشکل ترین چیلنج کا سامنا ہے وہیں اس حکومت کو پاکستان کی شہ رگ کو جبر کے پنجوں سے آزاد کروانے کا

Read more

صدر ٹرمپ کا دورہ بھارت

صدر ٹرمپ فروری کے آخری عشرے میں بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔ امریکی صدر کا دورہ بھارت ہر حال میں ہی اہمیت کا حامل ہونا تھا مگر صدر ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اگر غور کیا جائے تو اس کی اہمیت زیادہ ہو جاتی ہے۔ امریکہ اور بھارت کے مابین پیار کی پینگوں کا آغاز اس غلطی کا نتیجہ ہے جو کارگل کے منصوبہ سازوں نے کوئی 21 برس قبل کی تھی۔ سرد جنگ

Read more