پنجاب کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں 17 مئی سے کیوں شروع ہو رہی ہیں؟
پنجاب کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں 17 مئی سے 10 اگست تک ہوں گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نجی اور سرکاری اسکول 17 مئی سے 10 اگست تک بند رہیں گے، رمضان المبارک کی وجہ سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان جلد کیا جا رہا ہے جب کہ 17 مئی کے بعد اسکول بند نہ کرنے والے اسکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے اور اگر پھر بھی اسکول بند نہ ہوئے تو بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ تعطیلات کے دوران سمر کیمپ لگایا جاسکتا ہے لیکن اسکی کوئی فیس نہیں ہوگی اور اگر سمر کیمپ کی کوئی اسکول فیس لے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی جب کہ چھٹیوں کی فیس ایک ایک ماہ کی کرکے لی جائے گی۔
Latest posts by ویب ڈیسک (see all)
- حاصل پور میں احمدی شہری طاہر اقبال کا قتل: ایچ آر سی پی کی رپورٹ - 09/05/2024
- موقر صحافی سید حیدر تقی انتقال کر گئے - 21/04/2024
- سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور - 26/03/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).