جان پہچان، عذاب یا سہولت

ایک مرتبہ بس میں سفر کرنے کے دوران مجھے بڑی مشکل در پیش ہوئی کہ موبائل کی ہینڈز فری کہیں گما بیٹھا۔ مجھ سے سفر کے دوران بات چیت نہیں ہو پاتی۔ کوشش کرتا ہوں کہ سوتا رہوں لیکن مجھے اکثر باتونی ہم سفروں سے پالا پڑتا ہے۔ وہ انکل بھی ایسے ہی تھے۔ بس ڈرائیور کے پہلا گیئر لگاتے ہی انھوں نے سوال داغ دیا کہ بیٹا آپ کیا کرتے ہیں؟ اس وقت میں فضائی میزبانی کے پیشے سے

Read more

واٹس ایپ سٹیٹس کی نفسیات

اگلے وقتوں میں جب آبادی کم تھی، لوگ آس پاس رہتے تھے۔ عزیز رشتہ دار زیادہ سے زیادہ کچھ کلومیٹر دور ہوتے تھے تو خوشی یا غم کی خبریں جلد ایک دوسرے تک پہنچ جاتی تھیں۔ لوگ فوراً مقررہ جگہ پر پہنچ جاتے تھے اور خوشی یا غم بانٹ لیا جاتا تھا۔ پھر وقت کے ساتھ ساتھ خط و کتابت کا سلسلہ شروع ہوا اور بات آج کے دور تک جا پہنچی جہاں ایک سیکنڈ میں کسی کو بھی کوئی

Read more

جب تیز ہوا کا جھکڑ جہاز ہی پلٹا جائے

ایوی ایشن پر آج کل برا وقت چل رہا ہے۔ ایک کے بعد ایک جہاز کے کریش ہونے کی خبریں آ رہی ہیں اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان واقعات کی نوعیت بھی عجیب ہے۔ مثال کے طور پر لینڈنگ بہترین ہو جاتی ہے لیکن آگے سیسہ پلائی دیوار آ جاتی ہے جس سے ٹکرا کر جہاز پاش پاش ہو جاتا ہے۔ پھر امریکہ جیسے ملک میں جہاں ترقی پذیر ممالک کے برعکس سیفٹی اور سیکیورٹی کے اعلیٰ

Read more

مالک کی بیٹی اور کرخت شکل آدمی

میرا جنم کوڑے کے ڈھیر پر ہوا تھا۔ ماں باپ کا کچھ پتہ نہ تھا، مر گئے کہ زندہ ہیں۔ شاید کسی نے ترس کھا کر مجھے کبھی گود لے لیا ہو گا لیکن گھر میں اس نے بھی نہیں رکھا۔ میں نے ہوش سنبھالا تو اپنے آپ کو گلیوں میں آوارہ گھومتے ہوئے ہی پایا۔ کہیں سے کچھ کھانے کو مل جاتا تو ٹھیک ورنہ کچھ دن پانی پی کر بھی نکل جاتے تھے۔ رات گزارنے کے لیے میں

Read more

زوالِ صبح: دفتر جاتے ہوئے صبح کا منظر

گلی کے نکڑ پر کوڑے کے ڈھیر کو ٹائروں تلے روندتی وین اب سیدھے ہاتھ مڑنا چاہتی ہے لیکن سرعت انزال سے جنم لینے والی مخلوق مین گلی میں اتنی سرعت سے گزر رہی ہے کہ ڈرائیور کو کمانڈو ایکشن کر کے وین کو ایک دم آگے بڑھانا پڑ رہا ہے۔ لیکن آگے کھمبا ہے جس پر ایک نیلے پوسٹر میں ”زبر ناف“ تک برہنہ مرد اپنے پیٹ پر ابھری ہوئی چھ عدد بوٹیوں سمیت کسرتی جسم کی نمائش کرتے

Read more

ملتان میں گاڑی چلانے کے چند اصول

اگر آپ ملتان شہر میں گاڑی چلاتے ہیں تو سب سے پہلے میری طرف سے تعزیت قبول کریں۔ بس جی اللّٰہ کی مرضی ہے بندہ کیا کر سکتا ہے۔ یہ پرسہ آپ مجھے بھی دے سکتے ہیں کیوں کہ میں بھی ایسے ہی لاچار لوگوں میں شامل ہوں۔ ملتان شہر کی تاریخ بہت پرانی ہے اور اپنی تاریخ کی طرح ہر دور میں ملتان ”پرانا“ ہی رہا ہے۔ ماشاء اللّٰہ جو ترقی ہوتی ہے وہی ملتان کے گاٹے فٹ ہو

Read more

اسبابِ بغاوت اردو

کچھ عرصہ پہلے ضیاء محی الدین صاحب کا پی ٹی وی پر آنے والا پرانا شو دیکھ رہا تھا جو انہیں کے نام سے منسوب ہے۔ میں نے غور کیا کہ جب ضیاء صاحب اردو میں بات کرتے ہیں تو مکمل اردو بولتے ہیں اور جب انگریزی میں بات کرتے ہیں تو ان جملوں میں اردو کے الفاظ نہیں ہوتے۔ پھر ان کی کچھ اور ویڈیوز دیکھیں تو معلوم ہوا کہ ایک ہی زبان میں مکمل بات کی جا سکتی

Read more

سر سلیم اور سر خالد سعید، باقی سب خیریت

ملتان میں میرا پہلا سکول گھر سے دو گلیاں چھوڑ کر تھا۔ نام تھا لٹل سکالرز سکول۔ گھر کی شفٹنگ کے دوران ایک مرتبہ پرانے ڈبے کھولے تو نرسری پریپ کے رزلٹ کارڈ نکلے۔ بچوں کی تعداد لکھی تھی 35۔ نیچے اپنی پوزیشن کے ڈبے میں دیکھا تو الحمدللہ وہاں بھی 35 ویں ہی لکھا پایا۔ مجھے خوشی ہوئی کہ شکر ہے میں بچپن سے ہی مستقل مزاج تھا۔ اس کے بعد بس پانچویں کلاس اور پھر فضائی میزبانی کا

Read more

آپ کا پیکج ہے؟

میرے پاس تقریباً 20 سال سے ایک ہی یو فون کا نمبر ہے۔ بہت سال پہلے یہ نمبر میں نے پوسٹ پیڈ سروس پر تبدیل کروا لیا تھا لہٰذا اب مجھے ”پیکج“ کروانے کی کوئی خاص ضرورت نہیں پڑتی کہ ہر جگہ مثلاً گھر اور آفس میں وائی فائی موجود ہوتا ہے۔ لیکن ہمارے یہاں ہر اگلا بندہ ”پیکج“ کا ضرور ذکر کرتا ہے اگر اس کے پاس کسی اور کمپنی کا نمبر ہو۔ بہت سے لوگوں نے دو نمبر

Read more

ہمارے ملک کے پیدل لوگ۔

ارے غلط مت سمجھیں میں بات کر رہا ہوں ہمارے ملک میں پیدل چلنے والے لوگوں کے بارے میں۔ میری رائے میں اپنے ملک کی گلیوں اور سڑکوں پر پیدل چلنا ایک آرٹ اور ”گیان“ افروز تجربہ ہے۔ جس طرح سواری پر سوار لوگ پیدل چلنے والوں کا خیال نہیں کرتے بالکل اسی طرح پیدل چلنے والوں پر یہ واجب ہے کہ وہ گاڑیوں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو بھی خاطر میں نہ لائیں بلکہ ٹکر ہو جانے کی

Read more

رابرٹ چانڈیو کا پہلا مس فائر

”اے سالک، اب کیسٹ کو اندر ڈال کے دیکھ بابا، ایسی ظالم گراری سیٹ کی ہے اب مکھی نہیں آئے گی فلم میں“ ۔ دینو نے نیشنل کمپنی کے وی سی آر کے ہیڈ کو دس روپے کے کرارے نوٹ اور سپرٹ سے صاف کرتے ہی سالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ سالک نے کیسٹ اندر ڈالی اور تھوڑی سی گھوں گھوں کرنے کے بعد ٹی وی کی اسکرین پر بناکا گیت مالا کا پہلا گانا شروع ہوا اور مادھوری

Read more

میرا الو سیدھا کیوں نہیں ہوتا؟

معلوم نہیں لوگ کیسے خوشامد اور چکنی چپڑی باتیں کر کے اپنا الو سیدھا کر لیتے ہیں۔ میرا الو کبھی سیدھا نہیں ہوتا، ٹیڑھا ہی رہتا ہے۔ یہ بات میں نے اپنے دوست کو بتائی تو کہنے لگا رہنے دے ٹیڑھا، تو نے اپنے الو سے کوں سا حاشیے لگانے ہیں۔ میں نے سوچا بات تو ٹھیک کر رہا ہے یہ۔ لیکن پھر بھی، بات وہی ہے کہ آج کل کے دور میں اپنا الو کیسے سیدھا کیا جائے تا

Read more

ساجن پور کی رادھیکا

اس نے اب دن گننا چھوڑ دیے تھے۔ ایسا نہیں کہ کبھی حساب نہیں رکھا۔ کچھ مہینے تک وہ گنتی رہی۔ شاید چھ یا سات مہینے لیکن اب اسے مکمل یقین تھا کہ وہ مر چکی ہے اور سزا کے طور پر وہ مسلسل ایک ہی دن کو بار بار جیئے جا رہی ہے۔ ہر صبح اٹھ کر وہی دن اس کے سامنے ہوتا جس کو وہ کئی عرصے سے روز گزارتی تھی۔ اس دن ہونے والے تمام واقعات اسے

Read more

ملتان کے عظیم فٹ پاتھ

شکر ہے ہمارے ملک میں فٹ پاتھ کم ہیں اور ویسے بھی خواہ مخواہ یہ روڈ کی جگہ گھیر لیتے ہیں۔ شاید انتظامیہ کے مطابق فٹ پاتھ نہ ہونے سے روڈ کشادہ رہتی ہے اور ٹریفک کی رفتار تیز رہتی ہے۔ لوگ بھی روڈ کے اوپر چلنا فخر محسوس کرتے ہیں اور انسان کی شان میں اضافہ ہوتا ہے۔ تارکول والی سڑک پر چلنے سے انسان ”کوول“ ( انگریزی والا) بھی لگتا ہے۔ پاکستان میں ٹریفک سڑک کے بائیں ہاتھ

Read more

379 جاپانی مسافر جلتے جہاز سے زندہ کیسے نکل آئے؟

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر بالکل سامنے موت نظر آ رہی ہو تو آپ کیا کریں گے؟ اس موقع پر آپ صرف چیخیں چلائیں گے، بالکل منجمد ہو کر رہ جائیں گے یا دماغ استعمال کر کے بچنے کی کوئی ترکیب بھی نکالیں گے؟ اگر آپ ایسی صورت حال سے ابھی تک نہیں گزرے تو خدا کا شکر ادا کریں لیکن یاد رکھیں کہ ایسے موقع پر ہوش و حواس قائم رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے

Read more

مہدی صاحب کے لڑکے کی شادی

ہمارے عزیز مہدی صاحب کے لڑکے کی شادی خانہ آبادی اس مہینے ہونا قرار پائی ہے جس کی وجہ سے مسلسل دس روز سے ”شبانہ“ اور ”روز“ کے ساتھ جشن جاری ہے۔ ٹھیک رات 11 بجے نصف گھنٹے کے لیے ”پٹاخہ چلائی“ کی رسم بطریق احسن انجام پاتی ہے جو گہری نیند کے نتھنوں میں ”باد لہسن“ کی طرح در آتی ہے۔ اس لیے اب میں ”شرلی سنگیت“ سن کر ہی سونا بہتر پاتا ہوں۔ کل ان کے لڑکے کی

Read more

غصہ: وقفہ بہت ضروری ہے

چوہدری صاحب کے یہاں نیا ملازم دینو بھرتی ہوا۔ کھانے کے وقت چنا کشمش پلاؤ کی بھری قاب اسے پکڑا کر ہیڈ خانساماں نے کہا کہ جب تک چوہدری کھانا کھائے آس پاس ہی رہنا۔ دینو نے مزید چست کاری دکھاتے ہوئے پلاؤ چوہدری صاحب کے سامنے رکھ کر ان کی پنڈلیوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ چوہدری صاحب نے پلیٹ میں پلاؤ نکالا، ایک چمچ کھایا اور ادھر ادھر کچھ ڈھونڈنے لگے۔ پھر گویا ہوئے ”دینو ریتا (رائتہ)

Read more

عید، مومنین اور مادھوری کا دوپٹہ

جس نے بھی یہ بات کہی ہے سو فیصد صحیح کہی ہے کہ عید تو بچوں کی ہوتی ہے۔ بڑوں کے لیے تو بس یہ خرچے کی وعید ہوتی ہے اور وعید شدید ہوتی ہے۔ بچپن میں بڑے شوق سے بڑوں کے گھٹنوں اور ٹانگوں پر احتراماً ہاتھ لگا کر اپنے سلیقہ مند ہونے کا ثبوت دے کر سب بچے عیدی وصول کرنے پہنچ جاتے تھے بھلے پورے محلے میں سکہ بند بدمعاش ہی کیوں نہ ہوں۔ خیر اب تو

Read more

ناروے: یہاں کپڑے پہننا منع ہے

ایتھنز (یونان) کے بازاروں میں گھومتے ہوئے مجھے ایک شخص ملا جو دیکھنے میں میرا ہم عمر ہی لگتا تھا۔ میں نے اس سے ایک جگہ پہنچنے کے لیے راستہ پوچھا۔ وہ کہنے لگا میں بھی اسی طرف جا رہا ہوں اور میرے ساتھ چل پڑا۔ باتیں کرتا رہا کہ کس ملک سے آئے ہو کیا کرتے ہو وغیرہ۔ میں ان دنوں کافی چالاک تھا لہٰذا اسے سب کچھ غلط بتاتا گیا۔ راستے میں ایک مشروب غیر طہورا کی چھوٹی

Read more

پانچ سو میں ٹانگ تڑوائی اور جان بچائی

باس کا فون آیا کہ ملتان میں کلائنٹ سے میٹنگ ہے۔ کل کی فلائیٹ سے چلے جانا۔ ضروری کام نمٹائے، ٹکٹ کمپنی نے کروا دیا تھا لہٰذا اگلے دن ملتان روانہ ہو گیا۔ ہوٹل اچھا اور نیا بنا ہوا تھا۔ سڑکوں کی حالت بھی اچھی تھی۔ ہم کراچی والے تو ملتان کا نام سنتے ہی گاؤں کا تصور لاتے ہیں ذہن میں۔ فلائیٹ صبح کی تھی چناں چہ پورا دن فارغ تھا میرے پاس۔ ملتان کے ایک ساتھی کو فون

Read more

موت کے بعد داور پر کیا گزری

موت کا منظر۔ حماد بھائی کو دفنانے کا وقت ہو گیا تھا۔ نماز جنازہ میں اچھے خاصے لوگ تھے۔ چوں کہ قبرستان خاندانی تھا اس لیے کمال صاحب داور کے ساتھ اپنے عزیزوں، رشتہ داروں اور برادری کے کچھ لوگوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کر کے اب اپنے والد اور والدہ کی قبر تک پہنچ چکے تھے۔ پڑھ پڑھا کر قبر کے ساتھ بنے چبوترے پر ہی بیٹھ گئے۔ داور نے ہاتھ میں پکڑی پانی کی بوتل والد کو

Read more

شہریار سے شیریں بن جانے والی کا رشتہ کیوں نہ ہو سکا

اپنے ناپ سے دو گنا چھوٹا زیر جامہ پہن کر شیریں نے اوپر بڑے گھیر کی شلوار ڈال کر سوچا اب تو کوئی نہ جانچ پائے گا۔ پھر بقیہ کپڑے پہن کر آئینے میں اپنا تنقیدی جائزہ لیا اور کمرے سے باہر نکل آئی۔ ثانیہ اس کو کالج چھوڑنے کے لیے روز کی طرح انتظار کر رہی تھی۔ اسے معلوم تھا شیریں کو تھوڑا وقت لگتا ہے، سب کچھ ڈھانپنے اور چھپانے میں۔ حاجرہ بیگم کو کوئی پرواہ نہیں تھی

Read more

خدا کی رضا اور روتا ہوا مرد

داور بھاگتا ہوا جب نو ہزار روپے کی ایمرجنسی آپریشن کٹ کا تھیلا اٹھائے زنانہ وارڈ کے دروازے پر پہنچا تو وہاں وارڈ میں داخل دوسری عورتوں کے لواحقین نے اسے بتایا کہ آپ کے مریض کو اوپر لے گئے ہیں اس کی حالت خراب ہے۔ دو تین لوگوں نے بائیں طرف کو اوپر جاتی ریڑھ کی طرف اشارہ بھی کیا۔ داور نے بائیں طرف دیکھا تو چار لوگ اس کی بیوی کشف کا بیڈ دھکیلتے ہوئے اوپر کو لے

Read more

شہزادی ثریا جہاں بخت

لشکروں نے اس بار جہاں پڑاؤ ڈالا تھا اس میدان کے ایک طرف گھنا جنگل تھا۔ دشمن تمام حدوں کو توڑتا اور رکاوٹوں کو عبور کرتا ہوا یہاں تک پہنچا تھا۔ شہر کی فصیل سے کچھ میل دور دستگیر عالم شاہ کے لشکر نے ڈیرہ ڈال رکھا تھا۔ اس بار مقابلہ چپٹی ناک اور سوجی ہوئی آنکھوں والی مخلوق سے تھا۔ ان کے بارے میں خلق خدا نے عجیب و غریب باتیں مشہور کر رکھی تھیں کہ یہ بہت ظالم

Read more

ابو نے گاڑی کی چھت میں اندر سے کٹ کیوں لگایا؟

ابو جی کے بارے میں میری پہلی یادداشت ابو کا چہرہ نہیں ہے۔ سر کے پچھلی طرف کا حصہ ہے اور گردن پر بال ہیں (جو کہ حیرت ہے کہ کیوں کر ہیں)۔ ابو وہ نیلا ویسپا چلا رہے ہیں جس نے بڑا عرصہ ہماری خدمت کی۔ میں امی کی گود میں موجود ہوں اور بھیا ہینڈل اور ابو کے درمیان والی جگہ پر کھڑا ہے۔ ہم ملتان کینٹ کی کسی سڑک پر ہیں اور کمپنی باغ کی طرف جا

Read more

مغرب کے مقامات گناہ کی کشش

ابھی روف کلاسرا صاحب کا لندن کے کلچرل شاکس والا کالم پڑھ رہا تھا۔ ساتھ ساتھ وہ سب شاکس یاد آ رہے تھے جو کہ مختلف ممالک میں قیام کے دوران مجھے لگے۔ لندن میں کسی روڈ کی زیبرا کراسنگ پر اگر سگنل نہیں ہے تو اطراف میں دو دو پیلی بتیاں لگی ہوتی ہیں۔ آپ کا پاوں رکھنے کی دیر ہوتی ہے، دونوں طرف کا سارا ٹریفک رک جاتا ہے۔ پہلی بار سڑک کراس کرنے لگا تو دائیں بائیں

Read more

داور اور محلے کی شیرنی

بیچ رات میں وہ پھر وہی خواب دیکھ کر اٹھ بیٹھا۔ گھپ اندھیرے میں اس نے نظریں دوڑائیں، ماں باپ اور بھائی تینوں گہری نیند سو رہے تھے۔ اس نے کلمہ پڑھا، سانس درست ہوئی تو پھر سونے کے لئے لیٹ گیا۔

ہر بچے کی ماں کی طرح داور کی ماں نے بھی اسے ایک بلا سے ڈرایا ہوا تھا۔ جن بابا۔ کھانا کھاو ورنہ جن بابا آ جائے گا۔ سو جاو ورنہ جن بابا آ جائے گا۔ کہنا مانو ورنہ جن بابا آ جائے گا۔ یہ سب سن سن کر جن بابا کا خیال اس کے ذہن میں مستقل پنجے گاڑ چکا تھا۔ پہلے وہ خواب میں اس کی کوئی واضح شکل نہیں دیکھ پاتا تھا۔ مگر آج جن بابا ایک شکل اختیار کر گیا تھا۔ بھلا کس کی شکل؟ اس کے کلاس فیلو راشد کی۔

Read more

جھومر سائیں اور چودھویں کا چاند

آج پھر بہت دنوں کے بعد لوگوں نے جھومر سائیں کو شام نگر کی گلیوں میں گھومتے دیکھا۔ اس مرتبہ وہ کافی مہینوں بعد اپنی جھونپڑی سے باہر نظر آیا تھا۔ لوگ تو سمجھے شاید وہ مر گیا ہے۔ لیکن جب وہ کچھ دن پہلے جنگل کی طرف اس کی جھونپڑی کے پاس گئے تو وہ وہاں موجود نہیں تھا۔ وہ اکثر آس پاس کے علاقوں میں بھی چلا جاتا تھا بلکہ لوگ بتاتے تھے کہ انہوں نے اسے دوسرے

Read more

مردہ چور (کہانی)۔

ولی پور میں مردہ چوری ہونے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں تھا۔ چھ ماہ میں یہ تیسری مرتبہ تھا۔ چور نے بھی ولی پور کے قبرستان سے ایک مردہ ہر دو مہینے بعد کی ایوریج سیٹ کی ہوئی تھی۔ اور صرف ولی پور ہی نہیں، آس پاس کے علاقوں، مراد آباد، دنیا پور اور قصبہ گنج کے علاقوں سے بھی ایسی ہی وارداتوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ لوگوں نے بڑی کوششیں کیں۔ کہیں دیوار چڑھائی، کسی جگہ بندہ چوکیداری کو بٹھایا، کہیں رکھوالی کے لیے کتے رکھے لیکن مردے چوری ہونے نہ رکے۔

Read more

ڈیزی جانسن کا ریڈیو

لکڑیوں کا ساتواں گٹھا اپنے بوسیدہ فورڈ ٹرک میں لاد کر ڈیزی نے سوچا کہ کیا آج بھی یہ اسے صحیح سلامت گھر پہنچا دے گا۔ خوامخواہ کی خودداری اگر اس کے آڑے نہ آئے تو اس کا امیر باپ اس کو نیا ٹرک لے کر دینے کو تیار تھا۔ مگر اسے یہ بالکل پسند نہ تھا کہ کوئی اس سے ننھی شہزادی کی طرح لاڈ کرے، خواہ وہ اس کا باپ ہی کیوں نہ ہو۔ اسے جنگل کے مغربی

Read more

عمرہ زائرین کی چند غلطیاں

جدہ کی پرواز پر دو طرح کے لوگ سفر کرتے ہیں۔ ایک وہ جو کہ زائرین ہوتے ہیں اور دوسرے وہ جو وہاں پر نوکری کرتے ہیں اور ان کے پاس اقامہ ہوتا ہے۔ جہاز رکنے کے بعد اکثر اقامہ کے حامل افراد کو جہاز سے پہلے اتارا جاتا ہے اور اس کے بعد زائرین کی باری آتی ہے۔ ایک بابا جی کو دیکھا جو کہ زائرین کی قطار میں شامل تھے لیکن انہوں نے احرام نہیں باندھا ہوا تھا

Read more

ہمارا کریش کرتا ہوا ہوائی جہاز اور معصوم حاجی

اپنا سامان چھوڑ دیں
دروازے کی طرف آئیں
جہاز سے باہر نکلیں
جہاز سے نکل کر دور چلے جائیں

یہ وہ سارے جملے تھے جو میں اپنے ذہن میں اس وقت دہرا رہا تھا جب جہاز نقطہ پرواز پر پہنچ کر پوری قوت سے رکنا شروع ہو گیا۔ جہاز کا انجن نمبر 1 کسی غریب پرندے کا قیمہ بنانے میں مصروف عمل تھا اور جہاز کے تین ٹائر اسے روکنے کی کوشش میں جان ہار چکے تھے۔ ہنگامی حالات سے بچ نکلنے اور مسافروں کو ان سے نکالنے کی ساری تربیت دماغ میں گھومنے لگی اور اچھا خاصا چکرا گئی۔ ایک کونے سے یہ آواز بھی آئی کہ بیٹا آج تو لگ پتہ جائے گا۔

اگر یہ کوئی فلم ہوتی تو دس پندرہ فٹ دور سے کیمرہ تیزی سے حرکت کرتا ہوا سیدھا میری پھٹی ہوئی۔ آنکھوں کا کلوز اپ لیتا اور پھر میرے وحشیانہ صوتی اثرات کو فلم بند کرتا یعنی وہ کمانڈ جو اس حالت میں مسافروں کو دی جاتی ہے کہ ”آگے کی طرف جھک جائیں، آگے کی طرف جھک جائیں“۔ میری نشست بالکل مسافروں کے منہ کے سامنے تھی یعنی کے فیسنگ پیسنجرز۔ میں اور دوسری طرف بیٹھا ہوا میرا ساتھی پوری قوت سے چلا رہے تھے ”آگے کی طرف جھک جائیں، آگے کی طرف جھک جائیں“۔

Read more

خوشبو کی ٹائم مشین

آج ایک پرانا اشتہار نظر سے گذرا جس میں ایک خاتون کالے لباس میں ملبوس فرما رہی ہوتی ہیں کہ“ لوگ مجھ سے ہمیشہ پوچھتے ہیں کون سا پرفیوم لگایا ہے“۔ پھر نہایت رازداری سے ماحول بنا کر گویا ہوتی ہیں، ”میرا جواب ہر دفعہ یہی ہوتا ہے، پرفیوم نہیں بلیک کیٹ ٹیلکم پاوڈر“۔ سننے میں تو نہیں آیا لیکن مجھے امید ہے ادارہ تحفظ بلیات نے یقینا اس پر خوشی کا اظہار کیا ہو گا کہ کسی نے ہمارے

Read more

انشا جی اٹھو، پھر چین چلو

چلتے ہو تو چین کو چلیئے سفرنامہ بچپن میں پڑھا تھا۔ پھر اس سر زمین پر کہ جہاں مارکوپولو اور ابن بطوطہ کے بعد انشا جی نے قدم رنجہ فرمایا، جانے کا موقع ملا۔ کچھ عرصہ پہلے ایک ریسرچ آرٹیکل میں پڑھا تھا کہ محتاط اندازے کے مطابق دنیا میں ہر پانچ میں سے ایک شخص چنگیز خان کی اولاد ہے کیونکہ خان صاحب کو شادیاں کرنے کا بہت شوق تھا، اور نا کرنے کا بھی۔ چنانچہ بیجنگ میں ایک

Read more

برفانی طوفان میں فضائی میزبان

دسمبر 2010 کی ایک صُبح، گھر سے لندن جانے کے لیے نِکلا ۔ فلائیٹ کا پیٹرن تو لاہور سے لندن تھا لیکن قسمت کا پیٹرن معلوم نہ تھا۔ سب کُچھ معمول کے مُطابق تھا۔ لندن کی فِضائی حدود میں پہنچنے سے پہلے ہی ہمیں اے ٹی سی ( ائیر ٹریفک کنٹرول) ٹاور نے یہ خبر سُنا دی کہ لندن میں اِس وقت طوفانِ باد و برفاں نے تہلکہ مچایا ہوا ہے لہٰذا آپ پیرس کی طرف چلے جائیں۔ اُن دِنوں

Read more

جہاز کا پہلا سفر یا آخری؟

ایک شخص کو پہلی مرتبہ جہاز میں سفر کرنے کا موقع ملا۔ اُس نے سُن رکھا تھا کہ جہاز میں بیٹھ کر کھڑکی سے نیچے دیکھیں تو لوگ کیڑے مکوڑوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ اور اُس کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کو کہنے لگا، بھائی صاحب ! لوگ سچ ہی کہتے ہیں، سب لوگ زمین پر مکوڑوں کی طرح ہی نظر آ رہے ہیں۔ وہ شخص پہلے تو کچھ لمحے اُسے دیکھتا رہا، پھر

Read more