ہاروی وائن سٹائن پولیس کو گرفتاری دیں گے: امریکی میڈیا


Harvey Weinstein

66 سالہ وائن سٹائن کا کہنا ہے کہ انھوں نے کسی کے ساتھ جبری سیکس نہیں کیا

امریکہ میڈیا نے خبر دی ہے کہ ہالی وڈ کے پروڈوسر ہاروی وائن سٹائن جنسی سکینڈلز اور الزامات کے بعد جمعے کو پولیس کو گرفتاری دیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ جمعے کو تحقیقات کے دوران وہ پولیس کو مطلوب تھے جس کے بعد وہ نیویارک پولیس کو گرفتاری پیش کریں گے۔

ان پر جنسی حملے، ریپ اور ہراساں کیے جانے کے متعدد گلمامات ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے کسی کے ساتھ بھی بغیر رضامندی کے سیکس نہیں کیا۔

اسی بارے میں

کیریئر تباہ کرنے پر ایشلے جوڈ کا وائن سٹائن پر مقدمہ

وائن سٹین کی آسکر کی رکنیت ختم

جنسی ہراس کا الزام لگانے والی خواتین کون ہیں؟

ان پر لگائے گئے الزامات کے بدع انٹرنیٹ پر می ٹو #MeToo مہم کا آغاز ہوا جس کے دوران لوگوں نے اپنے خلاف ہونے والی جنسی ہراسگی کے واقعات کو بیان کیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق انہیں اداکارہ لوسیا ایون کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کا سامنا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ باقی لوگوں کے الزامات کا بھی سامنا کریں گے یا نہیں۔

ہاروی وائن سٹائن نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ آیا ان کے موکل کا زیرِ حراست ہونا ناگزیر ہے یا نہیں۔

ان جنسی حملوں کے الزامات نے ہاروی وائن سٹائن کے کریئر کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔

ہالی وڈ کے متعدد ستاروں نے جن میں اینجلینا جولی اور گیونتھ پالٹروس میر کئی نامور اداکاراؤں نے بھی سرِ عام وائن سٹائن پر جنسی بدسلوکی کا الزام عائد کیا۔

انہںی ان کی پروڈکشن کمپنی وائن سٹائن کمپنی سے نکال دیا گیا تھا جو بعد میں دیوالیہ ہو گئی۔

فلمی صنعت کی اعلی ہستیوں نے ان کی مذمت کی اور انہیں آسکرز سے بھی نکال دیا گیا۔

ان نے پولیس نے امریکہ اور برطانیہ میں پوچھ گچھ کی ہے تاہم اب تک ان پر فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32732 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp