پی ٹی آئی کا چائے والا کروڑ پتی نکل آیا


تحریک انصاف کا چائے والا نو منتخب رکن قومی اسمبلی ظفر خان کروڑ پتی نکل آیا۔ الیکشن کمیشن میں 3 کروڑ سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر باجوڑ سے منتخب گل ظفر نے الیکشن کمیشن میں 3 کروڑ سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔

گل ظفرخان کے پاس 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے 2 گھر اور زرعی زمین ہے۔ اس کے علاوہ گل ظفر کے اثاثوں میں 1 نان کسٹم پیڈ گاڑی اور 10 تولے سونا بھی شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق نومنتخب رکن قومی اسمبلی گل ظفرخان گارمنٹس کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان کےبینک اکاؤنٹ میں20 لاکھ روپے اور 10 لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان ہے۔

گل ظفر خان کے کل اثاثے 3 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار روپے ہیں، جبکہ ان کے اثاثوں میں 1 سال کے دوران 14لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں