زخموں سے بہتے خون کو فوری روکنے والی سرنج تیار


bloodتحقیق کے مطابق مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے افراد ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں اس لیے اگر فوری طور پر ان کے جسم سے بہتے خون کو روک دیا جائے تو ان کی زندگی بچائی جا سکتی ہے۔
امریکی ماہرین نے زخموں سے بہتے خون کو روکنے کے لیے جدید ترین تکنیک ایکس سٹیٹ سرنج تیار کی ہے۔ ایکس سٹیٹ اسپنج سے بھری سرنج ہے جو گہرے زخموں سے بہتے خون کو چند سیکنڈز میں روک سکتی ہے۔ یہ سرنج زخم میں فوری طور پر اپنے اندر بھرے اسپنج کو منتقل کرتی ہے جو 20 سیکنڈ کے اندر اندر پھول کر زخم کو مکمل طور پر بند کر دیتے ہیں جس سے خون بہنا بند ہو جاتا ہے۔
یہ اسپنج خون سے ملتے ہی پھول کر اپنے اصل حجم سے 20 فیصد بڑے ہوسکتے ہیں تاکہ خون زخم سے باہر نہ نکل سکے۔ گاڑیوں کے پنکچر ٹائروں کو ٹھیک کرنے کے لیے جو طریقہ استعمال ہوتا ہے اس سے متاثر ہو کر اس سرنج کو بنایا گیا ہے۔ تاہم یہ سرنج صرف خون کو فوری طور پر روکنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے یہ زخموں کو ٹھیک نہیں کر سکتی۔ اس کے علاوہ اس میں موجود اسپنجز پر خاص نشان بھی موجود ہوتا ہے جس کی ایکسرے نشاندہی کر سکتے ہیں تاکہ بعد میں انہیں باآسانی جسم سے نکالا جا سکے۔
ایکس سٹیٹ سرنج کو امریکی آرمی نے اپنے سپاہیوں کے لیے تیار کیا تھا تاکہ دوران جنگ گولی لگنے سے زخموں سے بہتے خون کو فوری طور پر روک کر جان بچائی جا سکے لیکن اب اس سرنج کا عوامی ورڑن تیار ہو چکا ہے جسے ایکس سٹیٹ تھرٹی کا نام دیا ہے۔ ایف ڈی اے نے بھی اس کے کارآمد ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔


Comments

FB Login Required - comments