باسمتی: انڈیا بین الاقوامی مارکیٹ میں سستا چاول فراہم کر کے پاکستان سمیت باقی ملکوں کے لیے کیسے مشکلات کھڑی کر رہا ہے؟

پاکستان اور انڈیا پہلے ہی باسمتی چاول کی جیوگرافیکل انڈیکشن (جی آٰئی) کی رجسٹریشن کے لیے یورپی یونین میں برسرپیکار ہیں اور ایسے وقت میں چاول کے پاکستانی برآمدکنندگان یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ انڈیا چاول کی بین الاقوامی مارکیٹ پر کنٹرول کے لیے ’غیرقانونی اقدمات‘ اٹھا رہا ہے۔

Read more

سیارے زہرہ کے بادلوں کی ’خشکی‘ نے وہاں زندگی کے آثار کی موجودگی کی امید مبہم کیوں کر دی؟

گذشتہ سال اس حوالے سے ایک نئی امید پیدا ہوئی تھی کہ سیارے زہرہ کے ماحول میں مائیکروآرگنزمز ہو سکتے ہیں کیونکہ وہاں پر فوسفین گیس کی کافی مقدار پائی گئی تھی۔

Read more

توہین مذہب کے جھوٹے الزام میں اپنے ہی بینک مینیجر کو قتل کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو موت کی سزا

پنجاب کے شہر خوشاب میں توہین مذہب کا الزام لگا کر اپنے ہی بینک کے مینیجر کو قتل کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو انسداد دشت گردی کی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

Read more

جموں ڈرون حملہ: کیا انڈیا نئی ٹیکنالوجی سے ہونے والے حملوں کے لیے تیار ہے؟

انڈین فضائیہ نے سرکاری طور پر صرف اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جموں ایئر فورس سٹیشن کے تکنیکی علاقے میں دو کم شدت والے دھماکے ہوئے تھے تاہم یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا تھا۔

Read more

ڈیرہ غازی خان: ٹیکس نادہندگان سے وصولی کے لیے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کر لی گئیں

صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں محکمہ ایکسائز نے ٹیکس نادہندہ افراد سے وصولی کے لیے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کی ہیں اور کہا ہے کہ ابتدائی تجربہ کامیاب رہا ہے۔

Read more

'استاد جی نہ مارو، ہائے نہ مارو': لاہور کی ورکشاپ میں بچے پر تشدد کرنے والے کو سزا مل پائے گی؟

ایک بھاری بھرکم شخص کے ہاتھ میں لوہے کی تار ہےجس کے تین چار وار وہ سامنے جھکے ہوئے بچے کی کمر پر کرتا ہے۔ بچے کی چیخیں بلند ہوتی ہیں اور وہ روتے ہوئے اس شخص سے رکنے کی التجا کرتا ہے۔ وہ نہیں رکتا۔ ایک لمحے کے تؤقف سے ایک بار پھر بچے کو دبوچ لیتا ہے اور مرتبہ زیادہ شدت سے اس کی کمر پر ضربیں لگاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اس شخص کو سزا کیا ملنی چاہیے؟

Read more

چین کے وہ کون سے ’چار تاریخی ادوار‘ ہیں جو وہ سب کو پڑھانا چاہتا ہے؟

چین کے صدر شی جی پنگ نے سنہ 2013 میں خدشات کا اظہار کیا تھا کہ دشمن قوتیں ملک کے اندر اور ملک کے باہر سی سی پی اور جدید چین کی تاریخ پر حملہ آور ہیں جس کا بنیادی مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا اور انھیں چین کی موجودہ قیادت اور چین کے شوشلسٹ نظام کو ختم کرنے پر اکسانا ہے۔ چین کی قیادت چاہتی ہے کہ ’چار تواریخ‘ کے پرچار سے چین کی تاریخ پر چین کی گرفت مضبوط رہے۔

Read more

رانی بھٹیانی: سندھ کا ’کالی داس‘ ڈیم ’بھٹیانی‘ ڈیم ہو گیا، مگر ستی کی رسم ادا کرنے والی رانی کون تھیں؟

پاکستان میں صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر میں بعض مقامی لوگوں کی جانب سے کیے گئے اعتراض کے بعد ننگرپارکر کی ندی پر بنائے گئے ’کالی داس‘ نامی ڈیم کا نام تبدیل کر کے ’بھٹیانی ڈیم‘ رکھ دیا گیا ہے۔

Read more

افغانستان کا مستقبل: ’مجھے معلوم ہے طالبان لڑکیوں کو سکول میں پڑھنے نہیں دیں گے‘

افغانستان میں ٹیچر شہلا فرید نے مستقبل کے خدشات کے پیش نظر کتابیں چھپانا شروع کر دی ہیں اور وہ لڑکیوں کے لیے ایک خفیہ سکول شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔

Read more

انڈیا میں اکثر لوگ کسی دوسرے مذہب میں شادی کی مخالفت کرتے ہیں: پیو سروے

انڈیا میں 30 ہزار لوگوں کے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ مذہبی رواداری کو انڈین معاشرے کا بنیادی ستون تصور کیا جاتا ہے لیکن بات جب شادیوں کی آتی تو غیر مذہب میں شادی کے خیال کو اکثر لوگ پسند نہیں کرتے۔

Read more

کینیڈا اور امریکہ میں گرمی کے نئے ریکارڈ: درجنوں ہلاکتیں، واشنگٹن میں بھی لوڈ شیڈنگ

پولیس کے مطابق ان کا ماننا ہے کہ وینکوور کے نواحی علاقوں برنابی اور سرے میں ہونے والی 69 ہلاکتوں کی بڑی وجہ موسم کی شدت ہے۔ زیادہ تر افراد بزرگ تھے یا مختلف طبی مسائل کا شکار تھے۔

Read more

چیتن سکاریہ: بھائی کی خودکشی اور والد کی کورونا سے ہلاکت، غربت سے نکل کر انڈین ٹیم میں جگہ بنانے والے نوجوان کی کہانی

چھوٹے بھائی کی خود کشی، ماں باپ کی غربت اور اپنی سخت محنت اور جدوجہد کے دوران گجرات کے چیتن سکاریہ کو انڈین پریمئیر لیگ کے بعد اب انڈین ٹیم میں بھی جگہ مل گئی ہے

Read more

الیکشن اصلاحات ترمیمی بل: اپوزیشن انتخابات میں ’شفافیت سے خوفزدہ‘ یا حکومت ’منظم دھاندلی‘ کی راہ پر گامزن

آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا معاملہ ہو یا بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق، بظاہر ان معاملات پر حکومت اور بڑی اپوزیشن جماعتوں کی رائے شدید منقسم ہے۔ سوال یہ ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2020 کیا ’شفافیت پر مبنی اقدامات‘ کا مجموعہ ہے یا ’منظم دھاندلی‘ کی ایک کوشش؟

Read more

پاکستان میں گرمیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ: گیس تنصیبات کی بحالی کا کام یا حکومتی بد انتظامی کا نتیجہ؟

پاکستان میں عموماً موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ دیکھنے میں آتی ہے تاہم اس مرتبہ موسم گرما میں بھی یہ کمی بحران کی سی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے اور اس کی وجہ سے جہاں گھریلو صارفین کو گیس کے کم پریشر کا سامنا ہے وہیں صنعتی صارفین بھی متاثر ہوئے ہیں۔

Read more

جاپان کی ’بلیک وِڈو‘ سیریل کلر کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد

جاپان کی سپریم کورٹ نے سزا یافتہ سیریل کلر کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔ اس 74 برس کی چساکو کاکہی نے اپنے تین ساتھیوں کو قتل کر دیا تھا، جس میں ان کے اپنے خاوند بھی شامل ہیں۔

Read more

اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات: ’ڈاکوؤں کو جانے دیتا تو سات گولیوں سے بچ جاتا جو مجھے قبول نہیں تھا‘

اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں اتوار کو پولیس نے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنایا اور پولیس اہلکار محمد ثقلین بلوچ نے جان پر کھیل کر ڈاکوؤں کے بھاگنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

Read more

اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے سے ’ایک ہزار شینگن ویزا سٹِیکرز‘ چوری، پاکستانی ایئرپورٹس کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع اٹلی کے سفارت خانے نے حال ہی میں پاکستانی وزارتِ خارجہ کو آگاہ کیا ہے کہ سفارت خانے کے لاکر سے ایک ہزار شینگن ویزا سٹِیکرز چوری کر لیے گئے ہیں۔

Read more

حریم شاہ اور میک اپ آرٹسٹس کے ’نکاح‘ کی تصاویر سے متعلق دعووں میں تضاد

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اکثر اپنی وائرل ویڈیوز کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں مگر اب ان کی جانب سے کسی مشہور سیاسی شخصیت سے شادی کرنے کے دعوے نے ہلچل مچا رکھی ہے۔

Read more

کووڈ 19: پاکستانی شہریوں کو روزگار اور سیاحت کے مقصد سے کن ممالک میں داخلے کی اجازت ہے؟

پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والی تمام پروازوں پر 21 جولائی 2021 تک پابندی ہے لیکن مخصوص شرائط پر پورا اترنے والے پاکستانی شہری اِن ڈائریکٹ فلائٹس سے عرب میں داخل ہو سکتے ہیں۔ جانیے کہ پاکستانی شہریوں کو مختلف ممالک میں داخلے کے لیے کن شرائط کا سامنا ہے۔

Read more

اسرائیلی وزیر کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، کیا دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلقات کا اشارہ ہے؟

اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کے بعد سے معاشی شراکت داری عروج پر پہنچی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان صحت عامہ، مصنوعی ذہانت، دفاع اور سفر سمیت متعدد شعبوں میں کاروباری معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

Read more

عمران خان اور نصرت فتح علی خان: موسیقی اور کرکٹ کے خان آپس میں کیسے دوست تھے؟

’شہنشاہِ قوالی‘ نصرت فتح علی خان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دوستی کتنی پرانی ہے اور دونوں کا ایک دوسرے کی زندگی پر کیا اثر رہا، اس بارے میں جاننے کے لیے بی بی سی نے نصرت کے موسیقی کے سفر میں ان کے ساتھ کئی دہائیاں گزارنے والے ان کے دو ساتھیوں سے بات کی ہے۔

Read more

کووڈ 19: انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں خواجہ سرا برادری کن مشکلات کا سامنا کر رہی ہے؟

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد لوگ معاشی نقصانات سے باہر نکلنے کے لیے کوشاں تھے مگر اسی دوران کورونا کے وبائی مرض نے اس خطے میں بسنے والے لوگوں، خاص طور پر خواجہ سرا برادری کے لیے معاشی صورتحال کو مزید ابتر کر دیا ہے۔

Read more

دیپیکا کماری: وہ لڑکی جس نے غربت سے لڑنے کے لیے تیر کمان سنبھالی اور دنیا کی نمبرون تیرانداز بن گئی

دیپیکا کماری چلتے ہوئے رکشہ میں پیدا ہونے والی وہ غریب لڑکی ہے جس نے غربت سے لڑنے کے لیے تیر کمان سنبھالی اور پھر دنیا کی نمبر ون تیر انداز بن گئی۔

Read more

حافظ سعید کی رہائش کے قریب دھماکہ:’بارود سے بھری گاڑی‘ کھڑی کرنے والے ملزم کو پولیس نے کیسے پکڑا؟

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش دعویٰ کیا ہے کہ وہ ماضی میں مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان کے لیے دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث رہا ہے لیکن گذشتہ چند برسوں سے وہ اس دہشت گرد گروپ سے علیحدہ ہو چکا ہے۔

Read more

عبدالستار ایدھی: دوسری عالمی جنگ کی ’کھٹارا وین‘ سے پاکستان کی بڑی فلاحی ایمبولینس سروس کے قیام تک کا سفر

عبدالستار ایدھی کے جھولا پراجیکٹ پر بلقیس ایدھی کہتی ہیں ’ہمارے اس اقدام کی علما نے بہت مخالفت کی اور ہمیں جہنمی تک قرار دیا۔ وہ کہتے تھے کہ تم دوزخ میں جاؤ گے، ہمیں کافر قرار دینے کے فتوے دیے۔ اس پر ایدھی صاحب نے کہا کہ مجھے تمہاری والی جنت میں نہیں جانا۔‘

Read more

معید یوسف کی اسرائیلی حکام سے ملاقات کی تردید: ’کبھی کسی اسرائیلی اہلکار سے ملاقات نہیں ہوئی، نہ ہی کبھی اسرائیل کا دورہ کیا‘

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے اسرائیلی اہلکاروں سے ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‘انھیں افسوس ہے کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے رہنما نے یہ اشارہ دیا کہ میں نے خفیہ طور پر اسرائیلی اہلکاروں سے ملاقات کی تھی۔’

Read more

کِم جونگ اُن کے وزن کم ہونے پر شمالی کوریا کے عوام پریشان

شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا پر شمالی کوریا کے ایک شہری ک سپریم لیڈر کِم جونگ اٌن کے وزن کم پر تشویش کا اظہار کرتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ شمالی کوریا میں یہ بہت غیر معمولی بات ہے۔

Read more

چائے یا کافی، آپ کے لیے کیا بہتر ہے؟

کافی یا چائے ،بعض اوقات ہم ان میں سے کسی ایک کو یہ سوچ کر ترجیح دیتے ہیں کہ کون زیادہ صحت مند ہے، لیکن ذاتی پسند یا نا پسند کے علاوہ کافی اور چائے کے درمیان انتخاب کرنے کے کچھ حقیقی اسباب بھی ہیں۔

Read more

ٹک ٹاک: سندھ ہائی کورٹ کا ٹک ٹاک پر 8 جولائی تک پابندی لگانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کو آٹھ جولائی کو طلب کیا ہے اور پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ اس وقت تک ٹک ٹاک ایپ کو معطل کیا جائے۔

Read more

نرسمہا راؤ کے وہ اقدامات جنھوں نے انڈیا کے معاشی مستقبل کا رخ طے کیا

انڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر کی حالت ایسی تھی کہ اگست 1990 تک یہ کم ہو کر صرف تین ارب ڈالر سے کچھ تھوڑا زیادہ رہ گئے تھے۔ جبکہ جنوری 1991 میں انڈیا کے پاس صرف 89 ملین ڈالر کا زرمبادلہ رہ گیا تھا۔

Read more

برطانیہ: بس سٹاپ پر ملنے والے ’ایچ ایم ایس ڈیفنڈر‘ اور برطانوی فوج سے متعلق وزارت دفاع کے خفیہ دستاویزات میں کیا ہے؟

فی الحال اس واقعے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ منگل کی صبح بس سٹاپ پر سڑک کنارے بارش کے دوران یہ کاغذات وہاں کیسے پہنچے۔

Read more

جوہر ٹاؤن دھماکہ: لاہور دھماکہ کیس میں پولیس کا ایک اور ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ

پولیس کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے اس واقعے میں ملوث ایک ملزم کو راولپنڈی کے نواحی علاقے روات سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے یہ وہی شخص ہے جس نے مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی اس مقام پر کھڑی کی تھی جہاں دھماکہ ہوا۔

Read more

نہر پانامہ: وہ آبی گزر گاہ جس نے جہاز رانی کی صنعت کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا

یہ نہر اتنی اہمیت کے حامل تجارتی راستے پر واقع ہے کہ تجارتی بحری جہازوں کو بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ جہاز کا سائز اتنا ہی ہو کہ وہ نہرِ پانامہ سے گزر سکے۔ انجینیئرنگ کی شاہکار اس نہر کو جدید دنیا کے عجائبات میں سے بھی قرار دیا جاتا ہے۔

Read more

امریکہ کے عراق اور شام میں فضائی حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کو نشانہ بنایا گیا

ینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے عراق اور شام میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج پر اس ملیشیا کے ڈرون حملوں کے جواب میں ’آپریشنل اور ہتھیار ذخیرہ کرنے والی سہولیات‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Read more

ہوپ: پاکستان کا وہ ریچھ جو تمام ستم زدہ جنگلی جانوروں کے لیے اُمید کا باعث

پنجاب کے ایک بحالی مرکز میں وہیل چیئر کی مدد سے چلنے والا یہ بہادر ریچھ اپنی دونوں ٹانگوں سے مفلوج ہے اور اس کا ایک ہاتھ بھی نہیں ہے۔ مگر اس کے باوجود یہ اپنی ہمت سے سب کے لیے مثال بنا ہے۔

Read more

1976 ایئر فرانس ہائی جیکنگ: جب اسرائیل نے ہائی جیکروں کو مذاکرات کا جھانسہ دے کر ’خفیہ‘ کارروائی کی

27 جون 1974 کو اسرائیل سے پیرس کے لیے روانہ ہونے والے ایک مسافر طیارے کو چار ہائی جیکروں نے اغوا کر لیا اور اسے یوگینڈا لے گئے۔ ایئر فرانس کی پرواز 139 میں کل 250 افراد سوار تھے جن میں سے 100 سے زیادہ افراد اسرائیلی یا یہودی تھے۔

Read more

استنبول کینال پراجیکٹ: صدر اردوغان نے 15 ارب ڈالر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوغان کا کہنا تھا کہ ’ہم اس پراجیکٹ کو استنبول کے مستقبل کو بچانے کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ہم ترکی کی ترقی کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کر رہے ہیں۔‘

Read more

ایک جھوٹی شادی اور ڈھائی لاکھ ڈالر کا دھوکہ، ’میں کتنا بے وقوف تھا‘

جیمز نے فیصلہ کیا کہ وہ خود یوکرین منتقل ہو جائیں اور نئی زندگی کی شروعات کریں۔ انھوں نے اپنی نوکری چھوڑ دی اور اپنا گھر بیچ دیا۔ پھر ارینا کی جانب سے حوصلہ افزائی پر دونوں نے اوڈیشہ میں ہی ایک ایسی جگہ دیکھنا شروع کر دی جہاں وہ دونوں رہ سکیں۔ لیکن یہ سب ایک دھوکا ثابت ہوا۔

Read more

انڈین فضائیہ کے زیر انتظام جموں ايئرپورٹ میں دو بم دھماکے، ڈرونز کے استعمال کی خبریں

انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جموں ایئرفورس کے ٹیکنیکل حصے میں ایک زوردار پراسرار دھماکہ ہوا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دھماکے کسی ڈرون کے ذریعے کیا گئے ہیں لیکن انڈین فضائیہ نے اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔

Read more

برطانیہ کے نئے وزیرِ صحت پاکستانی نژاد ساجد اقبال کون ہیں؟

برطانیہ کے سیکریٹری برائے صحت میٹ ہین کوک کے استعفی کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو اس عہدے کے لیے چن لیا ہے۔ اپریل 2018 میں اس وقت کی وزیر اعظم تھیریسا مے کے دور میں بھی اس وقت کی سیکریٹری داخلہ امبر رڈ کے استعفے کے بعد ساجد جاوید کو وہ عہدہ سونپا گیا تھا جس پر وہ بورس جانسن کے وزیر اعظم منتخب ہونے تک فائز رہے۔

Read more

افغانستان میں انڈیا تذبذب کا شکار: طالبان سے بات کرے یا نہ کرے؟

سنہ 1999 کے بعد انڈین حکومت اور طالبان کے مابین کسی قسم کا باضابطہ سفارتی رابطہ نہیں ہوا۔ انڈیا ہمیشہ سے ہی افغانستان کی حکومت کے ساتھ رہا ہے۔ مگر آئندہ انڈیا کی پالیسی کیا ہوگی؟

Read more

امریکہ کا مجسمہ آزادی، جسے جانا تو مصر تھا مگر پہنچ نیو یارک گیا

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ یہ مجسمہ فرانس نے امریکہ کو تحفے میں دیا تھا مگر کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ مجسمہ ساز نے اصل میں یہ مصر کے لیے بنانا چاہا تھا؟

Read more

کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر کو سائبر ہراسانی پر سزا: ’مجھے میری ننگی تصاویر پوسٹ کرنے والے کے خلاف مقدمہ واپس لینے کو کہا گیا‘

کراچی یونیورسٹی میں نفسیات کے پروفیسر کو حال ہی میں ایک خاتون پروفیسر کی جعلی تصاویر انٹرنیٹ پر پھیلانے کے جرم میں سزا ہوئی ہے لیکن مجرم کو سزا دلوانے کے لیے کتنی اذیت سے گزرنا پڑا؟

Read more

پاکستان سپر لیگ 6: شاہنواز دھانی کا لاڑکانہ واپسی پر شاندرا استقبال، سوشل میڈیا پر بھی مبارکباد کے پیغامات

پاکستان سپر لیگ کے ہر سیزن میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر ہمیشہ گہری نظر رکھی جاتی ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ ان میں سے کون ایسا ہے جو قومی کرکٹ ٹیم کی مستقبل میں نمائندگی کر سکتا ہے لیکن جو مقبولیت چھٹے ایڈیشن میں ملتان کی جانب سے کھیلنے والے شاہنواز دھانی کے نصیب میں آئی وہ کسی اور کو نہیں ملی۔

Read more

میٹ ہینکوک: کووڈ 19 ضوابط کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیرِ صحت نے استعفیٰ دے دیا

وزیرِ اعظم بورس جانسن کو اپنے خط میں اُنھوں نے لکھا کہ حکومت ‘کی اس وبا میں بہت کچھ قربان کرنے والے عوام کی طرف ذمہ داری ہے کہ اُن کا بھروسہ توڑنے پر اُن کے ساتھ سچ بولے۔’

Read more

سونے کے متلاشی کن کنوں کی ایمازون کے جنگلوں پر نظر

داریو کوپیناوا برازیل میں ایمازون کے جنگلات میں قائم ایک دور دراز کے گاؤں میں مقامی افراد کے رہنما ہیں جہاں قریب ایک ہزار افراد رہائش پزید ہیں اور وہاں تک پہنچنے کے لیے یا تو جہاز سے جایا جا سکتا ہے، یا ایک چھوٹی کشتی پر بہت طویل سفر کے بعد۔

Read more

نامعلوم اڑن طشتریوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں: پیٹاگون

جمعے کے روز جاری ہونے والی پینٹاگون کی ایک رپورٹ میں سنہ 2004 کے بعد سے جاری مظاہر کی 144 اطلاعات کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ان میں سے سوائے ایک کے کسی اور کے بارے میں وضاحت نہیں کر سکتے۔

Read more

غیرت کے نام پر اپنے تین بچوں سمیت سات افراد کو قتل کرنے والے شخص کا ’اعتراف جرم ‘

سی سی پی او پشاور عباس احسن کا کہنا ہے کہ دو خواتین اور چار بچوں سمیت سات افراد کو نہایت بیدردی کے ساتھ قتل کرنے کے بعد ملزم گھر کو تالا لگا کر چلا گیا اور پھر رات گئے خود پولیس میں رپورٹ درج کروائی۔

Read more

کاسمیٹک سرجری کے غیر منظم کورس جو صرف چند گھنٹوں پر مشتمل ہوتے ہیں

پچھلے کچھ برسوں میں جمالیاتی یا غیر جراحی دار بیوٹی ٹریٹمنٹ جیسے بوٹوکس، مائیکرو نیڈلنگ اور تھریڈ لفٹ کی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے لیکن جمالیاتی تربیت کے یہ کورسز تقریباً غیرمنظم ہیں۔

Read more

انڈیا میں نئے آئی ٹی قوانین: انڈین حکومت ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کمپنیوں کے پیچھے کیوں پڑی ہے؟

ٹوئٹر وہ واحد کمپنی نہیں جس کا انڈین حکومت سے اختلاف چل رہا ہے۔ گذشتہ ماہ واٹس ایپ نے حکومتی قوانین پر مقدمہ دائر کیا اور کہا کہ اس سے صارفین کی رازداری متاثر ہوسکتی ہے۔

Read more

ایران میں پانی کا بحران، نصف صدی میں بدترین خشک سالی

ایران کے کئی علاقے اس وقت بدترین خشک سالی کا شکار ہیں جہاں گزشتہ پچاس برس میں اتنی کم بارشیں نہیں ہوئیں ہیں جتنی اس سال ہوئی ہیں اور یوں وہاں پانی کی کمی کے علاوہ بجلی کی پیداوار بھی کم ہو گئی ہے۔

Read more

جسٹس منیر: پاکستان کے ایک ’لائق‘ مگر متنازع چیف جسٹس

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور ملک کے ممتاز قانون دان حامد خان نے پاکستان کی آئینی اور سیاسی تاریخ کے بارے میں اپنی ضخیم اور مقبول کتاب ’کانسٹی ٹیوشنل اینڈ پولیٹیکل ہسٹری آف پاکستان‘ میں لکھا: ’بطور جج جسٹس منیر کی قابلیت اور علمی حیثیت شک و شبہے سے بالا ہے لیکن کاش ان کے ارادے بھی نیک ہوتے۔‘

Read more

افغانستان سے انخلا کے بعد پاکستان کے امریکہ کے ساتھ کیسے تعلقات ہوں گے؟

وزیر اعظم نے افغانستان سے امریکی افواج کے نکل جانے کے بعد امریکہ کے ساتھ ایک نیا تعلق قائم کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘اب امریکہ کے افغانستان سے چلے جانے کے بعد بنیادی طور پر پاکستان ایک مہذب تعلقات کی خواہش کرے گا، جو آپ کے دیگر ممالک کے مابین ہیں اور ہم امریکہ کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔‘

Read more

لیزارس ڈکیتی: شمالی کوریا کی بنگلہ دیش کے سینٹرل بینک سے ایک ارب ڈالر تقریباً اڑانے کی کہانی

سنہ 2016 میں شمالی کوریائی ہیکرز نے بنگلہ دیش کے سنٹرل بینک سے ایک ارب ڈالر چوری کرنے کی کوشش کی اور وہ اس میں تقریباً کامیاب بھی ہو گئے تھے۔ تاہم قسمت یا اتفاق سے یہ چوری ناکام رہی اور سوائے 81 ملین ڈالر کے، باقی تمام ٹرانزشیکشنز روک دی گئیں۔

Read more

عاصمہ رانی قتل کیس: پشاور کی عدالت نے 2018 میں کوہاٹ میں قتل ہونے والی طالبہ کے ایک مجرم کو سزائے موت سنا دی

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت نے جمعے کو سنٹرل جیل پشاور میں اس قتل کے مقدمے کا فیصلے سناتے ہوئے ایک مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت جبکہ دو کو ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں میڈیکل تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو سال 2018 میں کوہاٹ کے علاقے میانخیل میں رشتے سے انکار پر قتل کیا گیا تھا۔

Read more

انڈین نژاد برطانوی خاتون کا ’وائرس کے خوف‘ میں اپنی پانچ سالہ بیٹی کے قتل کا اعتراف

برطانوی عدالت کو بتایا گیا کہ سوتھا لاک ڈاؤن کے دوران اس قدر گھبرا گئی تھیں کہ انھیں لگا کہ وہ بہت جلد مرنے والی ہیں۔ بیٹی کے قتل سے ایک رات قبل انھوں نے اپنے خاوند سے پوچھا تھا کہ ان کے مرنے کی صورت میں کیا وہ بچوں کی دیکھ بھال کریں گے۔

Read more

’الٹرا پروسسڈ‘ کھانوں کو ہم کیوں اتنا پسند کرتے ہیں اور وہ ہمارے جسموں کے ساتھ کیا کرتے ہیں؟

الٹرا پروسسڈ کھانے آپ کے جسم کے ساتھ کیا کرتے ہیں یہ ایک لمبی بحث ہے۔ لیکن کیا آپ چٹ پٹے چپس کے پیکٹ کو آسانی سے نظر انداز کر سکتے ہیں؟

Read more

بیٹے کی آس میں آٹھویں زچگی کے دوران زندگی اور موت کی جنگ: ’ڈاکٹر صاحبہ میری بیوی کی جان ضرور بچا لینا‘

صوابی کے رہنےوالے محبت خان کے ہاں جب سات بیٹیوں کی پیدائش کے بعد بیٹے کی پیدائش کی امید ہوئی تو زچگی کے دوران ماں اور بچے دونوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

Read more

لاہور دھماکے میں زخمی 'بہادر' پولیس کانسٹیبل: 'کسی نے ہسپتال پہنچانے کے لیے گاڑی نہیں روکی'

زخمی کندھے، گال میں سوراخ اور خون سے لت پت قمیض کے ساتھ دھماکے کے مقام سے دو کلو میٹر دور ہسپتال کی ایمرجنسی میں خود چل کر جانے والا پولیس اہلکار کی بہادری کی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین خوبتعریف کر رہے ہیں۔

Read more

جارج فلائیڈ کی ہلاکت: سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین کو ساڑھے 22 سال قید کی سزا

مئی 2020 میں مینیپولیس میں افریقی نژاد امریکی شخص جارج فلائیڈ کے قتل کے لیے مجرم قرار دیے جانے والے سابق امریکی پولیس افسر ڈیرک شاوین کو امریکی عدالت نے 22 سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

Read more

سر میجر جیمز ایبٹ: ایبٹ آباد شہر کی بنیاد رکھنے والے فوجی ڈپٹی کمشنر جو بھیس بدل کر عام لوگوں میں گھل مل جاتے

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنے ہی بانی اور ایبٹ آباد شہر کی بنیاد رکھنے والے سر میجر جیمز ایبٹ کے پرانے اور تاریخی دفتر کو مسمار کر دیا ہے۔ اس اقدام کی مقامی طور پر شدید تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ’تاریخی عمارت کو مسمار کر کے شہر کی خدمت نہیں بلکہ شہر کو تباہ کیا گیا۔’

Read more

انڈیا کے اخبارات میں مختصر بالوں والی لڑکی کے رشتے کا اشتہار وائرل

گذشتہ ہفتے انڈیا کے بڑے پیمانے پر فروخت ہونے والے اخبارات میں ایک صاحب رائے ’فیمینسٹ‘ لڑکی کے لیے خوبصورت نوجوان کے رشتے کا اشتہار شائع ہوا جو وائرل ہو گیا۔

Read more

ایف اے ٹی ایف: پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے گا، منی لاڈرنگ کا رسک ابھی بھی موجود ہے

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان ابھی گرے لسٹ میں ہی رہے گا اور اس سے باہر نکلنے کے لیے اسے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Read more

پاکستان میں گیس کے بحران اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خدشات کی کیا وجہ ہے؟

توانائی کے شعبے کے ماہرین اور اس شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق اس صورت حال میں جہاں ایک طرف حکومتی اداروں کی نااہلی اور بدانتظامی کا دخل ہے تو دوسری جانب پالیسی اور وژن کا قفدان بھی ہے جس کی وجہ سے ہر کچھ عرصے بعد اس قسم کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Read more

عثمان کاکڑ کی موت ایک معمہ کیسی بن گئی اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ زور کیوں پکڑ رہا ہے؟

ڈاکٹروں نے موت کی وجوہات کے بارے میں تاحال اپنی رائے نہیں دی ہے اور انھوں نے اپنی رائے کو کیمیکل اور ہسٹوپیتھالوجی رپورٹ آنے تک محفوظ کر لیا ہے تاہم ان کے خاندان اور سیاسی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ’عثمان کاکڑ کی موت طبعی نہیں ہے۔‘

Read more

سبی میں شدت پسندوں کے حملے میں پانچ ایف سی اہلکار ہلاک، بلوچستان میں ایف سی پر بڑھتے حملوں کی وجوہات کیا ہیں؟

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق سبی کے علاقے سنگن میں دہشت گردوں نے ایف سی کی پیٹرولنگ پارٹی کو نشانہ بنایا جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے پانچ جوان بھی مارے گئے۔

Read more

حافظ سعید کے گھر کے قریب بم حملہ: ایف اے ٹی ایف اجلاس کے موقع پر ’ہائی ویلیو ٹارگٹ‘ پر حملے کی کوشش، معاملہ کیا ہے؟

تفتیشی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے میں مبینہ طور پر ملوث شخص کو لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس بھی جاری ہے جہاں ماضی میں حافظ سعید کا کئی بار ذکر کیا جا چکا ہے۔ تو کیا ان دونوں معاملات کا آپس میں کوئی تعلق ہے؟

Read more

کیا پاکستانی مدارس میں جنسی جرائم کی تحقیقات کے لیے کوئی باقاعدہ نظام موجود ہے؟

پاکستان کی یونیورسٹیوں میں جنسی جرائم کی شکایت اور اس کے خلاف کارروائی کے لیے اساتذہ اور انتظامیہ پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی ہوتی ہے تاہم وفاق المدارس میں ایسی شکایت کی تحقیقات کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے۔

Read more

ملتان سلطانز پی ایس ایل 6 کی فاتح: زلمی پر صہیب مقصود کا پریشر ابھی باقی تھا، سمیع چوہدری کا کالم

میچ سے پہلے صہیب مقصود نے کہا تھا کہ وہ جانتے ہیں زلمی ان کے خلاف کیا پلان لائے گی۔ اور یہ بھی کہا کہ وہ اس پلان کے خلاف کاؤنٹر اٹیک کا پورا منصوبہ لے کر میدان میں اتریں گے۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم۔

Read more

اندرون لاہور کے کوتوال: پولیس کا وہ نظام جو دلی سلطنت سے لے کر انگریز دور تک جاری رہا

اندرون لاہور میں ’شاہی گزرگاہ‘ کہلائے جانے والی ڈیڑھ کلومیٹر طویل سڑک پر چند افراد خاکی رنگ کی وردی اور اونچے شملے والی پگڑی پہنے، ہاتھ میں ڈنڈا اٹھائے اور گھٹنوں تک لمبی پتلون کی بیلٹ کے ساتھ پانی کی بوتل لٹکائے گذشتہ چند روز سے گھوم رہے ہیں۔

Read more

شوبز ڈائری: ’صنفی تعصب مردوں میں ہی نہیں عورتوں میں بھی ہوتا ہے‘

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کو کس نے صنفی تعصب کا نشانہ بنایا، پریانکا چوپڑا نے ہندی فلم کا نیا فارمولا کیا دیا اور اداکار سونو سود اب لوگوں کی مدد کیسے کر رہے ہیں؟ یہ سب جانیے اس ہفتے کی شوبز ڈائری میں۔

Read more

جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی نریندر مودی سے ملاقات: ’کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا فیصلہ اسمبلی انتخابات کے بعد ہو گا‘

ملاقات میں علیحدگی پسند رہنماؤں کو نہيں بلایا گیا تھا کیونکہ بیشتر علیحدگی پسند رہنما یا تو جیل میں ہیں یا نظربند ہیں۔

Read more

طالبان کی پیش قدمی میں تیزی، صدر اشرف غنی واشنگٹن میں

افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جمعرات کو امریکہ کے دو روزہ دور پر واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں وہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔ دریں اثنا افغانستان میں طالبان کی طرف سے نئے علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ کیاجا رہا ہے۔

Read more

دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے کراچی ائیرپورٹ پر 21 گھنٹے کیوں گزارے؟

تین سال کے بعد دنیا کا سب سے بڑا طیارہ انٹونوف اے این 225 ایک بار پھر کراچی کے جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر بدھ کی صبح کو اترا جہاں تقریباً 21 گھنٹے گزارنے کے بعد جمعرات کی صبح ساڑھے آٹھ بجے اس نے برطانیہ کی رائل ائیر فورس (آر اے ایف) کے اڈے کی طرف جانے کے لیے اڑان بھری۔

Read more

خواتین کا ٹافی سے موازنہ کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید: ’اب سمجھ آئی نئے پاکستان میں مرد کی شناخت روبوٹ اور عورت کی بطور ٹافی ہو گی‘

سوشل میڈیا پر جہاں وزیراعظم کے بیان کے بعد خواتین نے اپنے تجربات بیان کیے کہ کیسے وہ مکمل لباس میں ہوتے ہوئے بھی ہراسانی کا سامنا کرتی ہیں، وہیں عورت کا موازنہ ٹافی سے کرنے پر صارفین شدید تنقید کر رہے ہیں۔

Read more

کورونا وائرس کی وبا کے دوران بچوں کے ساتھ آن لائن جنسی ہراس کے واقعات: ’میری بیٹی کو کہا گیا کہ وہ انڈروئیر میں پوز کرے‘

بچوں کے تحفظ کے لیے قائم خیراتی تنظیموں کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران بچوں کے ساتھ آن لائن جنسی ہراس کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بی بی سی نے اس حوالے سے ایک بچے کی والدہ سے گفتگو کی جن کی بیٹی صرف 12 برس کی تھیں جب ان کے ساتھ اس نوعیت کا واقعہ پیش آیا۔

Read more

عمران طاہر: ’وکٹ کا جشن منانا میرے جوش کی عکاسی کرتا ہے‘

شائقین کا بس چلے تو وہ ہرگیند پر جنوبی افریقی لیگ اسپن بولر عمران طاہرکو وکٹ حاصل کرتے دیکھنا چاہیں گے کیونکہ اس طرح انھیں جشن منانے کا وہ منفرد اور جوشیلا انداز دیکھنے کو مل جائے گا جو عمران طاہر کی خاصیت ہے اور شائقین اس کے گرویدہ بن چکے ہیں۔

Read more

چین کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ: چین کے وہ قرضے جنھوں نے مشرقی یورپ کے بالکان ممالک تک کو جکڑ رکھا ہے

بالکان کا خطہ تاریخی طور پر یورپ اور امریکہ کے زیرِ اثر رہا ہے مگر اب چینی منصوبے اور اس کے قرض نے ان ممالک کو چین کے زیر نگیں کر دیا ہے۔ سنہ 2019 میں 22 ممالک نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو خط لکھا اور چین کی جانب سے اویغور برادری پر مبینہ تشدد کے الزامات عائد کیے، مگر اس خط پر بالکان خطے کے کسی رکن ملک نے دستخط نہیں کیے۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: نیوزی لینڈ نے بدقسمتی کے لیے بھی کوئی جواز نہیں چھوڑا

پچھلے دو ون ڈے ورلڈ کپ مقابلوں میں جو بدقسمتی اچانک ان کے آڑے آئی اس کو دیکھتے ہوئے کیویز نے یہ تہیہ کر رکھا تھا کہ اپنی جرات اور محنت کی شدت سے ہر بدقسمتی کا توڑ کر کے چھوڑیں گے۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم۔

Read more

جونی بوفرحت کی کمپنی ہوپ ان: وہ اچھوتا خیال جس نے 27 سالہ نوجوان کو دو سال میں ارب پتی بنا دیا

جونی بوفرحت نے صرف دو برس میں’ہوپن ان‘ نامی اپنے آن لائن کانفرنس ہوسٹنگ پلیٹ فارم کو ایک ایسی کمپنی میں بدل دیا ہے جس کی قدر چار ارب پاونڈ تک پہنچ گئی ہے۔

Read more