شوبز ڈائری: ’بالی ووڈ میں لوگوں کی انا ان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے‘

سشمیتا کے مطابق بالی ووڈ میں لوگوں کی انا ان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے کسی ایسے کردار سے انکار کر دیا جو آپ کو مناسب نہیں لگا تو پھر آپ کے بارے میں رائے بنا دی جاتی ہے کہ آپ کام ہی نہیں کرنا چاہتے۔

Read more

شرحِ تولید: دنیا بھر میں بچوں کی پیدائش میں ’حیرت انگیز‘ کمی متوقع

عالمی سطح پر بچوں کی پیدائش کی کمی کے سبب دنیا میں تقریباً ہر ملک کی آبادی کم ہونے کی توقع ہے۔ اس کا تعلق مردوں میں سپرم یا نطفوں کی کمی سے نہیں ہے بلکہ اس کا سبب خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا اور ملازمت اختیار کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مانع حمل طریقوں نے بھی عورتوں کو کم بچے جننے کے انتخاب کی سہولت فراہم کی ہے۔

Read more

تحریکِ طالبان کے سربراہ مفتی نور ولی پر اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے موجودہ سربراہ مفتی نور ولی محسود کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ اور القاعدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

Read more

خیر پور سندھ: استاد پر بچوں کا ریپ کرنے اور ویڈیو بنانے کا الزام، مقدمہ درج

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں ایک ریٹائرڈ استاد پر بچوں کا ریپ کرنے، ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے کرنے کے الزام کے تحت مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

Read more

کورونا وائرس: ایسے پاکستانی جنھوں نے لاک ڈاؤن کو اپنے لیے ایک موقع میں بدلا

لاک ڈاؤن کے دوران کسی نے اپنی گلی میں کوڑے کے ڈھیر صاف کر دیے تو کسی کی طرف سے ہسپتالوں اور گھروں میں مریضوں کے لیے کھانا پہنچانے کا کام شروع کر دیا۔ شاید یہی کچھ مثالیں تھیں جنھوں نے انسانیت اور جذبہ ایثار کو باقی رکھا۔

Read more

محی الدین طخوت: ایک سبزی فروش کا ارب پتی بننے اور پھر جیل جانے تک کا سفر

الجیریا کے ارب پتی کاروباری شخص محی الدین طخوت کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت عدالت کی جانب سے 16 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ اُن پر 62 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

Read more

کورونا وائرس: بولیویا کی سیکس ورکرز کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے برساتی کا استعمال کریں گی

لاطینی امریکہ کے ملک بولیویا میں سیکس ورکرز نے کہا ہے کہ وہ اپنے کام کو دوبارہ شروع کر رہی ہیں اور اپنی حفاظت کے لیے بلیچ، دستانے اور نیم شفاف برساتی کا استعمال کریں گی۔

Read more

اسلامی نظریاتی کونسل: ’دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کی شرط ختم کرنے کی سفارش سات سال پہلے کی تھی‘

چند مقامی ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پر نظر آنے والی خبروں سے یہ تاثر سامنے آیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کو یہ تجویز حال ہی میں دی ہے تاہم کونسل کا کہنا ہے کہ اس نے یہ تجاویز 2013 میں بھجوائی تھیں۔

Read more

انڈین فوجیوں پر سوشل میڈیا استعمال کرنے کی پابندی: ’اگر آپ فیس بک کو زیادہ پسند کرتے ہیں تو آپ کے پاس استعفیٰ دینے کا اختیار ہے‘

سائبر سیکیورٹی ماہرین کا بھی یہ مؤقف ہے کہ جدید موبائل فون اور ان میں موجود ایپس حساس معلومات افشا ہونے کا سبب بن سکتی ہیں۔

Read more

عابد حسین ’انکاؤنٹر سپیشلسٹ‘ عابد باکسر کیسے بنا؟

انسپکٹر عابد حسین وہ نام ہے جو شاید آپ کو پہلی دفعہ میں بہت عام سا نام لگے لیکن لاہور پولیس کے اس انسپکٹر کو اس کی عرفیت اور پولیس مقابلوں نے وہ شناخت دلوائی جو آج تک اس کا پیچھا نہیں چھوڑ سکی۔

Read more

سونے کی قیمتوں میں اضافہ: عالمی کساد بازاری کے دوران سرمایہ کار سونے میں سرمایہ کاری کو محفوظ کیوں سمجھتے ہیں؟

پاکستان اور عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ایسے وقت میں دیکھنے میں آ رہا ہے جب کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات آخر ہیں کیا؟

Read more

سات کروڑ ستر لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے لی گئی تصاویر میں سورج کیسا نظر آتا ہے؟

‎یورپین سولر آربٹر کیمرے نے سورج کی سطح سے صرف سات کروڑ ستر لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے تصاویر لی ہیں جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے اور اس سے سورج کی رویے اور حرکات و سکنات کو سمجھنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔ ‎‎

Read more

عامر لیاقت کا استعفے کا عندیہ اور سوشل میڈیا پر بحث: ’خان صاحب کا ساتھ چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘

ٹیلی وژن شوز یا اپنے متنازع بیانات کے ساتھ وقتاً فوقتاً شہ سرخیوں میں رہنے والے عامر لیاقت حسین نے کے الیکٹرک کے سامنے ہار مانتے ہوئے استعفے کی پیشکش کیا کی سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

Read more

کورونا وائرس: چین کی معیشت کے شرح نمو میں اضافہ

بدھ کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اپریل سے جون کے مہینوں کے دوران چین کے جی ڈی پی کی شرح نمو میں بہتری آئی ہے۔ مئی میں چین نے کہا تھا کہ وہ سنہ 2020 کے لیے معاشی ترقی کا کوئی ہدف طے نہیں کرے گا کیونکہ اس برس کورونا وائرس کے وبائی مرض سے نمٹا گیا ہے۔

Read more

کلبھوشن جادھو کی اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے ارکان سے ملاقات

پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق انڈین حکام نے جمعرات کو ملک میں زیر حراست مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن جادھو سے ملاقات کی ہے اور یہ دوسرا موقع ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی دی گئی ہے۔

Read more

اسامہ بن لادن کی تلاش میں مبینہ طور امریکہ کی مدد کرنے والے شکیل آفریدی کس حال میں ہیں؟

القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش میں مبینہ طور پر امریکہ کی مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اپنی اس سزا کا ابتدائی عرصہ پشاور کی سینٹرل جیل اور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں گزارا اور اب وہ پنجاب کے شہر ساہیوال کی اس ہائی سکیورٹی جیل میں قید ہیں جسے ملک میں انتہائی خطرناک قیدیوں کو رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

Read more

سارہ خان، فلک شبیر کی منگنی: ’یہ ہم بھی ہو سکتے تھے لیکن آپ تو میری طرف دیکھتے ہی نہیں‘

ویسے تو سیلیبرٹیز کی شادی بیاہ اور منگنی کی خبر سن کر مبارکباد اور نیک تمنائیں بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو ہی جاتا ہے مگر سارہ خان، فلک شبیر کی منگنی کی خبر سے پاکستان کی سوشل میڈیا فیملی کو کچھ زیادہ ہی خوشی ہوئی ہے۔

Read more

کویت کا تارکین وطن کا مجوزہ قانون انڈین شہریوں کی پریشانی کا سبب کیوں؟

اس بل کو کویت کی قومی اسملبی کی قانون ساز کمیٹی نے منظور کیا ہے لیکن اس کو قانون بننے کے لیے حکومت کی منظوری درکار ہے۔ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو آٹھ لاکھ انڈین شہریوں کو کویت چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔

Read more

ایران: سوشل میڈیا مہم کے بعد حکومت مخالف مظاہرین کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا

ملک کے سوشل میڈیا ہر ہیش ٹیگ ’ڈو ناٹ ایگزیکیوٹ‘ یعنی ’پھانسی مت دو‘ کے تحت 75 لاکھ سے زائد ٹویٹس کی گئیں۔ ملک کی بہت سی معروف شخصیات نے بھی اس مہم کی حمایت کی ہے۔

Read more

جنرل عبدالرشید دوستم: افغانستان میں ایک مزدور سے وار لارڈ اور پھر مارشل تک کا سفر

بدھ کو افغانستان کے نئے مارشل جنرل عبدالرشید دوستم نے فوجی اعزاز سے نوازنے کی تقریب میں افغان حکومت اور امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ اگر وہ ’مارشل‘ کا تجربہ دیکھنا چاہتے ہیں تو اُنھیں چھ مہینے کا وقت دیں اور اس دوران وہ طالبان کا صفایا کرسکتے ہیں۔

Read more

دور حاضر کے ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں سیکس کے مناظر کیسے فلمائے جاتے ہیں؟

ٹی وی پر سیکس دکھانے کا طریقہ تبدیل ہو رہا ہے۔ پردے کے پیچھے کیا ہوتا ہے اور سماجی دوری کے لحاظ سے بنائے گئے سیٹس پر سیکس کے مناظر کی فلم بندی کیسے ہو سکتی ہے؟ جاننے کے لیے پڑھیے یہ رپورٹ۔

Read more

سلطنت عثمانیہ کا توپ خانہ جس نے اسے سُپر پاور بنا دیا، ترکوں کی جنگی تاریخ کے عروج و زوال کی کہانی

عثمانیوں کا قسطنطنیہ فتح کرنا ایک مثال ہے کہ سنہ 1450 تک توپیں محاصروں پر مبنی جنگوں کے لیے فیصلہ کُن ہتھیار بن چکی تھیں۔ سلطنتِ عثمانیہ نے اس زمانے کی جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر اپنے یورپی مخالفین پر برتری حاصل کر لی تھی۔

Read more

ہاکی اولمپیئن سمیع اللہ: چار ورلڈ کپس میں پاکستانی کی نمائندگی کرنے والے سمیع اللہ کو ’فلائنگ ہارس‘ کا خطاب کس نے دیا؟

سنہ 1975 میں ملائشیا میں منعقدہ تیسرے عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا جس پر جرمن ٹیم کے کوچ پال لیزیک نے ایک بیان دیا کہ سمیع اللہ فلائنگ ہارس نے ہماری ٹیم کو تباہ کر کے رکھ دیا۔

Read more

کورونا وائرس اور کیلاش: معدومیت کے خطرات کا شکار قبائل سیاحوں سے نالاں کیوں ہیں؟

خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کی تین وادیوں میں رہنے والے کیلاشی قبائل کورونا کی وبا کے دوران غیرمقامی افراد اور سیاحوں کی اپنے علاقوں میں آمد پر خوش نہیں بلکہ نالاں ہیں۔ ایک ایسا علاقہ جہاں روزگار کا دارومدار سیاحت پر ہے وہاں کے لوگ سیاحوں سے خوش کیوں نہیں ہیں، پڑھیے اس رپورٹ میں۔

Read more

چین امریکہ کشیدگی: بحیرۂ جنوبی چین کے مصنوعی جزیرے آباد، امریکی جواب کیا ہو گا؟

بحیرۂ جنوبی چین کا علاقہ اس وقت امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کی ایک بڑی وجہ ہے لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ سمندری خطہ چین کا مستقل حصہ بنتا جا رہا ہے اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امریکہ چین کو کس حد تک چیلنج کر سکتا ہے؟

Read more

بٹ کوائن ٹوئٹر فراڈ: ارب پتی بل گیٹس، ایلون مسک سمیت متعدد معروف شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق امریکی صدر براک اوباما، ایلون مسک اور بل گیٹس سمیت متعدد ارب پتی افراد اور کئی معروف کمپنیوں کے اکاؤنٹس کو ہیکرز نے نشانہ بنایا اور ان اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغامات سے بٹ کوائن کے ذریعے رقم مانگی۔

Read more

حدیقہ کیانی کا کشمیریوں سے یکجہتی پر مبنی گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ترک گلوکار ترگے ایورن کے ساتھ مل کر ایک گانا گایا جسے یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔

Read more

ایڈورڈ کولسٹن کے مجسمے کی جگہ بلیک لائیوز میٹر کے مظاہرین میں شامل ’جین ریڈ‘ کا مجسمہ لگا دیا گیا

برطانیہ کے شہر برسٹل میں غلامی کے دور سے منسلک تاجر ایڈورڈ کولسٹن کا مجسمہ جس مقام سے مظاہرین نے ہٹایا تھا وہاں اب بلیک لائیوز میٹر مہم میں شامل ایک خاتون جین ریڈ کا مجسمہ لگا دیا گیا ہے۔

Read more

ایرن میں پرسرار دھماکے اور آگ: تازہ واقعے میں سات کشتیوں میں آگ لگ گئی

ایران کے جنوب میں بوشہر کی بندرگاہ میں کھڑی کم از کم سات کشتیوں میں پراسرار طور پر آگ بڑھک اٹھی اور آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں ایران کی کئی حساس اور دفاعی نوعیت کی تنصیبات میں اس طرح کی آگ لگنے کے پراسرار واقعات ہیش آچکے ہیں۔

Read more

ہانگ کانگ: چین نے امریکہ کی طرف سے ہانگ کانگ کی خصوصی تجارتی حیثیت ختم کرنے پر جوابی اقدام کرنے کی دھمکی دی ہے

چین نے امریکہ کی طرف سے ہانگ کانگ کو حاصل خصوصی تجارتی حیثیت ختم کرنے اور شہری حقوق کو مبینہ طو پر سلب کرنے والے چینی حکام کے خلاف پابندیوں کے اعلان پر کہا ہے کہ وہ اس کا جواب ضرور دیں گے

Read more

کورونا وائرس: انڈیا میں امیر لوگ گھروں میں ہی ’منی آئی سی یو‘ کا انتظام کروا رہے ہیں

انڈیا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور ہسپتالوں کو بستروں کی کمی کا سامنا ہے۔ ایسے میں امیر افراد اپنے ہی گھروں میں منی آئی سی یو قائم کرروا کے اپنا علاج کرا رہے ہیں۔

Read more

صحافی مطیع اللہ جان پر ججز کے خلاف ’توہین آمیز ٹویٹس‘ کا الزام، سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کے بعد صحافی کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیئر صحافی و اینکر پرسن مطیع اللہ جان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ’توہین آمیز‘ الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں نوٹس جاری کیا ہے۔

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیو: سپریم کورٹ نے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی، غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد

پاکستان کی سپریم کورٹ نے عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف توہین اور دھمکی آمیز ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم مرزا افتخار الدین کی طرف سے غیر مشروط معاف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی ہے۔

Read more

سپرنووا بننے کے دوران ستارے میں ایٹمی دھماکہ، گولی کی طرح اڑتا ہوا دور نکل گیا

سائنسدانوں کے مطابق یہ ایک ’وائٹ ڈوارف‘ یعنی سفید بونا ستارہ تھا جوکہ ایک اور ستارے کے گرد گردش کر رہا تھا۔ ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ اگرچہ دھماکہ اتنا طاقتور نہیں تھا کہ ستارے کو تباہ کر سکے تاہم اتنا طاقتور ضرور تھا کہ اس نے ستارے کو خلا میں نو لاکھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر دھکیل دیا۔

Read more

‘رام نیپالی تھے، ایودھیا نیپال میں ہے’: نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے بیان پر تنازع

نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے انڈیا کے شہر ایودھیا اور ہندوؤں کے بھگوان رام کے بارے میں جو بیان دیا تھا اس پر نیپالی وزارت خارجہ نے وضاحت دی ہے۔

Read more

لاہور ہائی کورٹ کا راولپنڈی میں شادی کرنے والی دو ’لڑکیوں‘ کی جنس معلوم کروانے کا حکم

درخواست گزار کی بیٹی نے عدالت کو بتایا کہ اُنھوں نے اپنی مرضی سے دوسری لڑکی، جو اب لڑکا بن چکی ہے، سے شادی کی ہے اور وہ اس شادی سے مطمئن ہیں تاہم درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے اس دعوے کو چیلنج کیا گیا جس پر عدالت نے میڈیکل کروانے کا حکم دیا۔

Read more

انٹرنیٹ کمپنیاں اور کیبل آپریٹرز کے الیکٹرک کے خلاف سراپا احتجاج کیوں؟

کیبل آپریٹرز اور انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ان کی تاروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے جس کے باعث وہ اپنی خدمات احتجاجاً چند گھنٹوں کے لیے بند کر رہے ہیں۔

Read more

فائیو جی: ہواوے کی کِٹ 2027 تک لازماً برطانیہ سے ہٹا دی جائے گی

برطانیہ میں موبائل کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیاں 31 دسمبر کے بعد چینی کمپنی ہواوے کے فائیو جی آلات نہیں خرید سکیں گی اور انھیں 2027 تک اپنے نیٹ ورک سے فائیو جی کی تمام کِٹس بھی مکمل طور پر ہٹانا ہوں گی۔

Read more

ایران اور چین کی گہری دوستی سے انڈیا کیوں پریشان ہے؟

چونکہ ایران نے چین کے ساتھ حالیہ معاہدہ امریکہ کی پابندیوں اور دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کیا ہے اس لیے اس کے دوررس اثرات کی توقع کی جا رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس کا اثر نہ صرف امریکہ بلکہ انڈیا سمیت پوری دنیا پر پڑے گا۔

Read more

پاکستان کی خواتین پولیس افسران سنگین مقدمات میں تفتیشی ذمہ داریوں کی منتظر

پاکستان میں اب اس حوالے سے یہ شعور زور پکڑتا جا رہا ہے کہ ریپ اور دیگر جنسی نوعیت کے جرائم کے مقدمات کی تفتیش کرنے والی ٹیم کے ارکان میں خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی شامل کیا جائے تاہم اس مطالبے کے برعکس ابھی بھی ایسے بیشتر مقدمات کی تفتیش مرد پولیس اہلکار ہی کرتے ہیں۔

Read more

امریکہ: آن لائن کلاسیں لینے والے غیر ملکی طلبہ کو ملک بدر کرنے کی پالیسی واپس

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی طلبہ کے لیے گذشتہ ہفتے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ہارورڈ اور ایم آئی ٹی سمیت کئی دیگر یونیورسٹیوں کی جانب سے مقدمات کے بعد اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

Read more

شان مسعود : ’یہ سوچ کر بیٹنگ کے لیے نہیں جانا کہ پہلے کیا ہوا تھا‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جب چار سال قبل انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی تو اوپنر شان مسعود پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں محض 71 رنز بنانے کے بعد اگلے دو ٹیسٹ میچوں سے باہر کردیے گئے تھے لیکن اب وہ ایک بار پھر انگلینڈ کے دورے پر ہیں تو خود میں ایک مثبت تبدیلی محسوس کررہے۔

Read more

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، تین اہلکار ہلاک، آٹھ زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاک جبکہ ایک افسر سمیت آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

Read more

پنجاب پولیس نے ڈکیتی کے ملزم کے گھر کا کرایہ کیوں ادا کیا؟

وبا کے دنوں میں اگر کوئی آپ کے مکان کا کرائے کی ادائیگی اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے مالی مدد کر دے تو یہ کسی معجزے سے کم تو نہیں مگر یہاں معاملہ ایک منفرد ڈکیتی اور پولیس تحقیقات کا ہے۔

Read more

جانی واکر اور شراب کی کاغذی بوتلیں: اگر شراب کی بوتلیں شیشے کے بجائے کاغذ کی بننے لگیں تو بالی وڈ کا کیا ہو گا؟

دنیا کی سب سے پرانی شراب کشید کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ کاغذ کی بوتلوں میں شراب فروخت کرے گی مگر سوال یہ ہے کہ کاغذ کی بوتلوں سے فلمی سین کیسے فلمائے جائیں گے۔

Read more

پاکستان نیوی اور سی ڈی اے میں جگہ کا تنازع: ’راول ڈیم پر نیوی کا کلب غیر قانونی نہیں، منظوری نواز شریف نے دی تھی‘

ترجمان پاکستان نیوی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ کلب اسلام آباد کے راول ڈیم پر سنہ 1992 سے قائم ہے اور اب اس میں تفریحی مقاصد کے لیے کچھ تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں اور سی ڈی اے سے تعمیرات پر مذاکرات جاری ہیں۔

Read more

ایران، انڈیا تجارتی تعلقات: ایران نے چاہ بہار کو ریل کے ذریعے زاہدان سے جوڑنے کے منصوبے سے انڈیا کو الگ کر دیا

ایران نے چاہ بہار بندرگاہ سے افغانستان کی سرحد کے نزدیک زاہدان تک ریلوے لائن انڈیا کی مدد کے بغیر خود تعیمر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ریل کے اس منصوبے کی تعیمر کے لیے انڈیا کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی اور اسے شروع کرنے میں تاخیر کے سبب کیا گیا ہے۔

Read more

سِگ 716 اسالٹ رائفلز کی خریداری کا معاملہ: انڈیا ہتھیاروں کے معاملے میں خود کفیل کیوں نہیں ہے؟

چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعے کے درمیان کی جانے والی اس خریداری کو اہم سمجھا جا رہا ہے لیکن جنرل ایچ ایس پناگ کا کہنا ہے کہ اسے موجودہ بحران سے جوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ فوج کی جدید کاری کا صرف ایک حصہ ہے۔

Read more

متحدہ عرب امارات کا ’ہوپ مشن‘ مریخ روانگی کے لیے تیار، خاتون وزیر بھی سائنسی ٹیم میں شامل

اماراتی انجینیئرز نے امریکی ماہرین کی زیرِ تربیت صرف چھ سال کے عرصے میں یہ جدید سیٹلائٹ بنائی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس سے مریخ کی فضا کے بارے میں تازہ معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

Read more

کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹر کی ڈائری: کورونا: بیمار ہونے کے کئی ماہ بعد بھی تھکاوٹ، سانس پھولنے کی شکایت، آخر ایسا کیوں؟

ہمیں آہستہ آہستہ معلوم ہو رہا ہے کہ یہ بیماری مریضوں میں طویل مدتی اثرات چھوڑ جاتی ہے۔ خواہ وہ ہسپتال میں زیر علاج رہے ہوں یا گھر پر صحتیاب ہوچکے ہوں۔ ان افراد میں بیماری کی علامات کافی دیر تک رہتی ہیں یا دوبارہ ظاہر ہوتی ہیں۔

Read more

پاکستان کے سیاہ فام شہری: شیدی برادری کی تاریخی داستان

جنوبی ایشیا میں افریقی نژاد افراد کی ایک بہت بڑی آبادی سندھ کے شہروں میں آباد ہے جنھیں زیادہ تر شیدی کے عرف عام سے جانا جاتا ہے۔ تو پاکستان کے یہ سیاہ فام شہری کہاں سے آئے ہیں اور ان کا طرز بود و باش اور روایات کیا ہیں؟

Read more

محمد علی جناح کی زندگی کے آخری 60 دن: بانیِ پاکستان کو زیارت منتقل ہونے کا مشورہ کس نے دیا؟

یہ 14 جولائی 1946 کا دن تھا جب اس وقت کے گورنر جنرل محمد علی جناح کو ان کی علالت کے پیش نظر کوئٹہ سے زیارت منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ فقط 60 دن زندہ رہے اور 11 ستمبر 1948 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ بابائے پاکستان کے یہی آخری 60 دن اس تحریر کا موضوع ہیں۔

Read more

کومیٹ نیو وائز: زمین کے پاس سے گزرتا ’دُم دار ستارہ‘ پاکستان انڈیا سے کیسے دیکھا جائے؟

اگر آپ یہ کومیٹ اس مرتبہ نہ دیکھ سکے، تو آپ کو اس کے لیے سات ہزار سال تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے، جو کہ شاید تھوڑا مشکل ہو۔ اس لیے فوراً کیمرا اور دوربین نکالیں اور اس منظر کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیں۔

Read more

راولپنڈی میں دو لڑکیوں کی ’شادی‘ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر، 15 جولائی کو سماعت

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں دو لڑکیوں کی آپس میں ’شادی‘ کا انکشاف ہوا ہے اور عدالت نے دونوں لڑکیوں کو 15 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

Read more

فرانسیسی پہاڑوں سے ملنے والے ’انڈین اخبار 1966 میں تباہ ہونے والے طیارے سے گرے تھے‘

انڈیا کے 1966 کے اخبار فرانسیسی پہاڑی سلسلے ایلپس کے پگھلنے والے گلیشیئر سے ملے ہیں اور خیال یہ ہے کہ یہ اخبارات اس جہاز سے گرے ہوں گے جو 24 جنوری 1966 میں اسی پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Read more

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سپریم کورٹ میں جواب: ’مشکوک لائسنس والے پائلٹس نے امتحانات کے کمپیوٹرائزڈ نظام تک غیر مستند طریقے سے رسائی حاصل کی‘

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ’مشکوک‘ لائسنسز کے حامل درجنوں پائلٹس نے مبینہ طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے امتحانات کے کمپیوٹرائزڈ نظام تک ’بلا اجازت‘ اور غیر مستند طریقے سے رسائی حاصل کی تھی۔

Read more

انڈیا چین سرحدی تنازع: چین اور انڈیا کے درمیان فوجی مذاکرات کا چوتھا دور منگل کو

چین اور انڈیا کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے درمیان منگل کو مشرقی لداخ کے علاقے چسول میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مذاکرات کا چوتھا دور ہو رہا ہے۔

Read more

ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ پر فتح، سمیع چوہدری کا تجزیہ: بین سٹوکس کی احتیاط، خوف اور مایوسی

ویسٹ انڈیز کی یہ فتح ایک نہیں، کئی اعتبار سے تاریخی ہے۔ کورونا کے بعد منعقد ہوئے پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح ہی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے عملی طور پر ’بلیک لائیوز میٹر‘ کے خیال کو میدان میں ثابت کر دکھایا۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا تجزیہ

Read more

اجیت ڈوبھال: کشمیر اور دلی فسادات سے لے کر چین تک مودی سرکار کو اپنے ہر مسئلے کا حل اجیت ڈوبھال کی شکل میں ہی کیوں ملتا ہے؟

اجیت ڈوبھال کو پسند نہیں کرنے والے لوگ انھیں غائبانہ طور پر ‘داروغہ’ کے نام سے یاد کرتے ہیں جبکہ وزارت خارجہ میں ان کے ناقد انھیں این ایس اے یعنی قومی سلامتی کے مشیر (پاکستان) کہہ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Read more

کشمیر میں یوم شہدا: انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت کو ’مُردوں‘ سے کیا اختلاف ہے؟

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں لائی گئی تبدیلیوں میں درجنوں دیگر قوانین کے ساتھ ساتھ مقامی قانون کے مطابق 13 جولائی کی تعطیل کو ختم کر دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی یوم شہدا منانے کی 70 سالہ سرکاری روایت کا بھی خاتمہ ہوا۔

Read more

پلوشہ بشیر: قدامت پسند گھرانے کی ’آل راؤنڈر لڑکی‘ جس نے بیڈمنٹن میں بین الاقوامی کامیابیاں حاصل کیں

آٹھ سال تک بیڈمنٹن کی قومی سنگلز چیمپئن اور تین مرتبہ قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں ٹرپل کراؤن حاصل کرنے والی پاکستانی کھلاڑی پلوشہ بشیر کا قدامت پسند گھرانے سے بین الاقوامی کامیابیوں تک کا سفر۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: سلیم ملک کے آٹھ لاکھ اور پی سی بی کی ’کالی بھیڑیں‘

سلیم ملک کا المیہ یہ ہے کہ وہ پی سی بی سے محاذ آرائی بھی نہیں چاہتے اور پی سی بی کی اس ’حرکت‘ سے دل گرفتہ بھی بہت ہیں۔ اس لیے وہ پورے کرکٹ بورڈ کو موردِ الزام ٹھہرانے کی بجائے صرف چند ’کالی بھیڑوں‘ کا ذکر کرتے ہیں۔ سمیع چوہدری کا کالم۔

Read more

جنسی تعلق سے محروم، شرابی مکھیاں

 سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جنسی تعلق سے محروم نر مکھیاں بڑی مقدار میں شراب کا استعمال کرتی ہیں۔  ایک تحقیق کے مطابق ایسی مکھیاں الكوحل کا استعمال زیادہ کرتی ہیں جن سے اُن کی مادہ ساتھی جنسی تعلق قائم نہیں کرتیں۔  سائنس میگزین میں شائع ایک مضمون میں محققین کا کہنا ہے کہ شراب ان مکھیوں کے دماغ میں ویسی ہی تحریک پیدا کرتی ہے جیسی کے جنسی تعلق پیدا کرتا ہے۔  سائنسدانوں کے مطابق اس کے لیے دماغ

Read more

رومن سلطنت کو ٹکر دینے والی کلوپیٹرا کی جانشین ’جنگجو ملکہ‘ زنوبیا کون تھیں؟

پیلمائرا کی ملکہ زنوبیا خوبصورت ہونے کے علاوہ ایک بہترین فوجی رہنما بھی تھیں۔ دوسری صدی میں رومن سلطنت کو بہت وسعت ملی اور وہ یورپ، مشرق وسطیٰ اور شمالی امریکہ کے بہت بڑے حصوں تک پھیل گئی۔

Read more

میریم مینکن: وہ خاتون سائنسدان جس نے انسان کی تولیدی زرخیزی کو بدل کر رکھ دیا

مینکن کے کارنامے نے عمل تولید کی ٹیکنالوجی کے لیے ایک نئے عہد کا آغاز کیا۔ جس میں بانجھ خواتین حاملہ ہونے لگیں، بچے ٹیسٹ ٹیوب میں ٹھہرنے لگے اور سائنسدانوں نے انسانی زندگی کے انتہائی ابتدائی مدارج میں دیکھنا شروع کر دیا۔

Read more

امریکی اداکارہ و گلوکارہ جاڈا پنکیٹ کا ول سمتھ سے علیحدگی کے دوران ایک ریپر سے تعلقات کا انکشاف

امریکی اداکارہ، گلوکارہ اور نغمہ نگار جاڈا پنکیٹ سمتھ نے اپنے شوہر اور معروف ہالی وڈ اداکار ول سمتھ کے ساتھ ایک چیٹ شو ’دل سے دل کی بات‘ کے دوران یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کا گلوکار آگسٹ السینا کے ساتھ رشتہ قائم رہا ہے۔

Read more

اس تاریخ سے کب جان چھوٹے گی ؟

مائیکل ہولڈنگ نے تعصبات کے جالے صاف کرنے کے لیے فاتح و مفتوح کی اصطلاحات سے نجات پانے کا جو نسخہ پیش کیا، وہ میری آپ کی زندگی میں تو موثر دکھائی نہیں دے رہا۔ آگے کیا ہو یہ آگے والے جانیں۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان کا اینکر ندیم ملک کے یوٹیوب چینل پر انڈیا کے زیر انتظام کشمیر سے متعلق ویڈیو پیغام ڈیلیٹ اور پھر بحال

یوٹیوب نے ندیم ملک کو ایک ای میل کے ذریعے بتایا کہ ’یوٹیوب کمیونٹی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اس ویڈیو کو حذف کیا جا رہا ہے۔‘ تاہم حذف ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد اس ویڈیو کو بحال کر دیا گیا۔

Read more

کرکٹ میں سلیجنگ: کھیل کے میدان میں فقرے بازی کے چند دلچسپ واقعات

دنیا کے کئی بڑے کرکٹرز اس بات پر متفق ہیں کہ حریف کھلاڑی پر فقرے بازی اگر اخلاقی حد میں ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ لیکن کسی کی فیملی یا رنگ و نسل سے متعلق غیر اخلاقی زبان اور اشاروں کا استعمال کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔

Read more

’شہروں میں زیرِ زمین کھیتوں کا رواج، خوراک کی کمی کا حل ہے‘

جدید سائنسی آلات کی مدد سے صنعتی پیمانے پر کاشتکاری نے خوراک کی قیمتوں میں کمی کی ہے اور لوگوں کی خوراک تک با آسانی رسائی ممکن ہو پائی ہے لیکن ایسے بڑے فارمز بنانے کے لیے بڑی زمینوں اور بڑی مشینوں کی ضرورت ہوتی ہے جو صارفین کے قریب ممکن نہیں ہے۔

Read more

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن میں محبت اور ندامت، اپنی سابقہ محبت سے تعلق بحال کرنے کی کہانیاں

ہماری ایک تحریر ’لاک ڈاؤن میں میرے سابق محبوب کی جانب سے موصول ہونے والا معذرت نامہ‘ کے بعد ہمیں لوگوں نے اپنی اسی نوعیت کی کہانیاں بھیجی ہیں جو اب آپ بھی پڑھ سکتے ہیں۔

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں کووڈ 19 مرض کی جانچ کے لیے جمع کیے گئے اعداد و شمار پر شکوک کیوں ہیں؟

پاکستان میں گذشتہ چار ماہ سے جاری کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انھوں نے درست اعداد و شمار جمع کرنے پر بہت توجہ دی ہے لیکن اس کے باوجود یہ سوالات بار بار لوگوں کے ذہنوں میں اٹھ رہے ہیں کہ کیا وبا کے پھیلاؤ کے بارے میں دیے گئے اعداد و شمار قابل بھروسہ ہیں یا نہیں۔

Read more

انڈیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کو زندہ رکھنے کی جدوجہد

آنے والے ہفتوں میں جب یہ وبائی مرض انڈیا کے کونے کونے میں پھیل جائے گا، اس وقت یہ یقینی بنانا کہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں ہائی فلو آکسیجن تک رسائی والے کافی بستر موجود ہیں، ایک بڑا چیلنج ہو گا۔

Read more

مسجد ،مندر، گرجا گھر، میوزیم

مسجد، مندر، گردوارہ سب اس وقت تک ہی آباد رہتے ہیں جب تک ان میں عبادت کرنے والے موجود ہوتے ہیں۔ اس کے بعد یہ ایسی املاک بن جاتی ہیں جن پر قبضہ کرنے کو ہر شخص للچاتا ہے۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

Read more

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور بیٹے ابھیشیک میں کورونا وائرس کی تشخیص، سوشل میڈیا پر جلد صحت یابی کے پیغامات

بالی ووڈ کے مقبول اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد دونوں کو ممبئی کے ناناوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ فیملی کے باقی لوگوں کے ٹیسٹ کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔

Read more

کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستانی سیکس ورکرز کِس حال میں ہیں؟

عالمی وبا کورونا وائرس نے جہاں زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے اور انسانوں کو انسانوں سے دوری بنائے رکھنے پر مجبور کر دیا ہے وہیں سیکس ورکرز بھی اس کا شکار ہیں جن کے پیشے میں سماجی دوری معاشی موت کے مترادف ہے۔

Read more

خاموشیوں کا شہر: وُوہان میں سوالات کے جوابات کی تلاش جہاں سے کورونا وائرس کی وبا کا آغاز ہوا

متاثرہ افراد اور صحافیوں، دونوں کے لیے یہ معلوم کرنا کہ ووہان میں یہ وائرس کیسے پھیلا اور کیا اس کو بہتر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکتا تھا، کوئی آسان کام نہیں ہے۔

Read more

وائس آف امریکہ کے غیر ملکی صحافیوں کے ویزوں میں توسیع نہ ہونے پر وطن واپسی کا خدشہ

اطلاعات کے مطابق وائس آف امریکہ سے منسلک بیرون ملک سے آئے صحافیوں کے ویزوں کی مدت ختم ہونے کے بعد ان میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ اپنے ملک واپسی پر انھیں ’سخت امتیازی سلوک‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Read more

ہندوستان، شادی اور جنسی تعلق

تحریر: صلاح الدین ہندوستان میں جنسی تعلقات کے بارے میں رویے بہت تبدیل ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں شادی کے کچھ عرصے بعد زیادہ تر مردوں کی اپنی بیویوں میں جنسی دلچسپی کم ہوجاتی ہے۔ انگریزی میگزین ’انڈیا ٹوڈے‘ کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ جسمانی خواہشات کے بارے میں لوگوں کے رویے میں کافی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ جائزے کے مطابق اس دور میں مرد اپنی بیویوں

Read more

صوبہ خیبر پختونخوا کے ترجمان اجمل وزیر عہدے سے برطرف

اجمل وزیر کی جگہ کامران بنگش کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جو کہ پہلے ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیاتی حکومت، انتخابات اور دیہی ترقی ہیں۔ کامران بنگش کے پاس فلحال دونوں قلمدان رہیں گے۔

Read more

اینڈی گاٹس: شوبز کے ستاروں کی تصاویر بنانے والے فوٹوگرافر کے 30 سالہ کیریئر کی یادیں

اینڈی گاٹس کا فوٹوگرافی میں کیریئر 30 سال پہلے شروع ہوا اور اب تک وہ دنیائے شوبز کے درجنوں بڑے سٹارز کی تصاویر بنا چکے ہیں جن میں سے کچھ یہاں ان کی یادوں کے ساتھ پیش کی جا رہی ہیں۔

Read more

چینل 24 نیوز کا معاملہ: پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ جانبدار تھا؟

پاکستان میں ایک نجی نیوز چینل کا لائسنس معطل ہونے پر ادارے سے منسلک صحافیوں نے مظاہرے کیے۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے چینل کا لائسنس بحال کر دیا۔ لیکن کیا پیمرا کا فیصلہ جانبدار تھا؟

Read more

25 سال پہلے 8000 بوسنیائی مسلمانوں کو کیسے قتل کیا گیا؟

آج سے 25 سال قبل 11 جولائی سنہ 1995 کو بوسنیائی سرب فوجیوں نے بوسنیا ہرزیگووینا میں سربرینیکا کے قصبے پر قبضہ کر لیا اور دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں منظم انداز میں 8000 سے زائد بوسنیائی مسلمانوں کو قتل کر ڈالا۔

Read more

فوجی عدالتیں اور حراستی مراکز: فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف تفصیلی فیصلے میں کیا ہے؟

عدالت میں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے کوئی 300 سے زیادہ افراد کی اپیلیں زیرِ سماعت تھیں لیکن پشاور ہائی کورٹ نے ان اپیلوں پر فیصلہ سنایا جن کے مکمل ریکارڈ عدالت کو فراہم کیے گئے تھے۔

Read more

فلبرائیٹ سکالرشپ کی درخواست میں مدد کے عوض معاوضہ لینے پر سوشل میڈیا ہر بحث

سنہ 1945 میں امریکی سینیٹر جے ولیم فلبرائیٹ نے امریکی کانگریس میں ایک بل متعارف کروایا جس کے تحت اضافی جنگی املاک کا استعمال کر کے عالمی سطح پر خیر سگالی کے لیے تعلیم، ثقافت اور سائنس کے شعبوں میں طلبہ کو تعلیمی وظیفے دیے جانے تھے۔

Read more

ایف بی آئی نے انسٹاگرامر’ہشپپی’ کو دبئی سے ’اغوا‘ کیا: وکیل

نائجیریا کے 37 سالہ شہری رامون اولورنوا عباس کے وکیل نے الزام عائد کیا ہے کہ ایف بی آئی نے انھیں غیر قانونی طور پر دبئی سے گرفتار کیا ہے۔ انھیں وائر فراڈ کرنے کی منصوبہ بندی اور لاکھوں ڈالر لانڈرنگ کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

Read more

امریکہ کی سپریم کورٹ نے ریاست اوکلاہوما کے نصف علاقے کو قدیم باشندوں کی ملکیت قرار دیا ہے

امریکہ کی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ امریکی ریاست اوکلاہوما کا نصف سے زیادہ علاقہ ’نیٹیو امریکنز‘ یعنی ایسے افراد کی ملکیت ہے جن کی آبائی سرزمین امریکہ ہے۔

Read more