دبئی کے شاہی خاندان کی سابق بہو کی یو این سے مدد کی اپیل

دبئی کے حکمران شاہی خاندان کے ایک رکن کی سابق اہلیہ کے وکلاء نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں درخواست دائر کر کے ان کے بچوں کی تحویل اور تحفظ کے معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

Read more

’روس کے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے کوئی آثار نہیں‘

برطانیہ کے اہم سکیورٹی امور سے متعلق ادارے جنرل آفس آف کمیونیکیشن (جی سی ایچ کیو) کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس بات کے کوئی آثار نہیں ہیں کہ روس یوکرین کی جنگ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر غور کر رہا ہے۔

Read more

کوئٹہ کی 20 سالہ آمنہ بی بی جن کی پڑھائی کی خواہش جان لیوا ثابت ہوئی

آمنہ بی بی کوئٹہ شہر کی رہائشی اور سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں بی ایس ایجوکیشن کے پہلی سمسٹر کی طالبہ تھیں۔ ایس پی صدر نوید عالم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں یہ سفاکانہ قتل کا ایک واقعہ نظر آتا ہے جس میں مقتولہ کو نماز پڑھنے کے موقع پر ملزم نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

Read more

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: واہموں میں الجھی بیٹنگ لائن، سمیع چوہدری کا کالم

پاکستان کی اس ٹیم کی بنیادی قوت اس کا بولنگ اٹیک ہے اور اس کی بیشتر کامیابیاں بھی اسی بولنگ اٹیک اور ٹاپ آرڈر بیٹنگ کی مرہونِ منت رہی ہیں۔ اور اگر بابر اعظم یہاں اپنے بولنگ وسائل کا درست استعمال کر پاتے تو میچ بھلے پاکستان کے حق میں نہ جاتا، مارجن بہرحال کم ہو سکتا تھا۔

Read more

امیتابھ بچن: لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار 80 برس کے ہو گئے، فلم انڈسٹری میں مسٹر بچن کے 53 برس کی جھلک

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے انڈیا کے بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن آج 80 سال کے ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر انڈیا کے سپرسٹار کی ابتدائی فلموں اور ان کی نایاب تصویروں کی ایک نمائش منعقد کی گئی ہے۔

Read more

جب ڈنمارک نے ہندوستانی کالونیاں برطانیہ کو ساڑھے بارہ لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دیں

ڈینز آئے تو تھے تجارت کرنے مگر پھر ہندوستان کے ایک حصے پر 200 سال سے زیادہ حکومت بھی کی۔ یہاں تک کہ مغلوں کے ساتھ لڑائیوں سے بھی باز نہ آئے جو تب دنیا کی بڑی طاقت تھے۔

Read more

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستانی بلے باز سپن کے جال میں پھنس گئے، نیوزی لینڈ 9 وکٹوں سے فاتح

یہ چوتھا موقع ہے کہ نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 9 وکٹوں سے جیتا ہے۔ ان چار میں سے دو کامیابیاں پاکستان کے خلاف ہیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2020 میں ہملٹن میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Read more

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی دوری کا روس سے کیا تعلق ہے؟

امریکہ کی طرف سے مسلسل کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کا جھکاؤ روس کی طرف بڑھ گیا ہے لیکن کیا سعودی عرب واقعی روس کی جانب مائل ہو رہا ہے یا پھر اس کی خارجہ پالیسی میں خود مختاری نظر آ رہی ہے؟

Read more

شادیوں کے انتظام کا کاروبار، جس کا آغاز ایک جوڑے نے اپنی شادی سے کیا

انڈین فلم ’بینڈ باجا بارات‘ کے بٹو اور شروتی کی طرح فہد اور عائشہ نے ویٹنگ پلینگ کے شعبے میں اپنی جوڑی بنائی جو ایک ہی وقت میں کاروبار اور زندگی میں شراکت کی اچھی مثال بن گئی ہے۔

Read more

کزن سے شادی کرنے کے جینیاتی مسائل: حقیقت کیا ہے اور فسانہ کیا

مغرب میں اکثر کزنز میرج کے نقصانات کے بارے میں باتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ اب بھی بہت سے ممالک میں ایسا کرنا قانونی ہے۔ کیا واقعی کزنز سے میرج سے جینیاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں کہ یہ بس ایک فسانہ ہی ہے۔

Read more

مہسا امینی کے گھر والوں کو دھمکیاں’ اس ملک میں رہنے سے ڈرتے ہیں‘

پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والی 22 سالہ کرد خاتون مہسا امینی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں اور انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مظاہروں میں شامل نہ ہوں۔ مہسا امینی کی موت کے بعد پورے ایران میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

Read more

سندھ کے نئے گورنر: ’آج کامران ٹیسوری جیت گیا اور ایم کیو ایم ہار گئی‘

کراچی میں سونے کے کاروبار سے وابستہ کامران ٹیسوری سندھ کے 34 وین گورنر بن گئے ہیں۔ اب یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ کیا کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے مختلف دھڑوں کو قریب لا سکیں گے یا پھر وہ مزید تقسیم کا باعث بنیں گے؟

Read more

گیمبیا میں کھانسی کے شربت کا سکینڈل: پولیس نے بچوں کی اموات اور اس کے انڈیا میں بنائی گئی ادویات سے تعلق پر تحقیقات شروع کر دیں

گیمبیا میں گردوں میں شدید خرابی کی وجہ سے چھیاسٹھ بچوں کی موت کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ بچے مشتبہ طور پر چار انڈین کمپنیوں کے بنائے ہوئے کھانسی کے شربت پینے کے بعد بیمار ہوئے تھے۔

Read more

یوکرین کے متعدد شہروں پر روس کے میزائل حملے، ’یہ کرائمیا پل پر حملے کا جواب ہے‘

روس نے جزیرہ نما کرائمیا کو روس سے ملانے والے پل پر حملے کے ایک روز بعد یوکرین کے دارالحکومت کیئو سمیت متعدد شہروں پر میزائل حملے کیے ہیں جس سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

Read more

’اگر ان کا دماغ درست کرنا ہے تو ان کا بائیکاٹ کریں‘

انڈیا میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی یعنی بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش ورما نے گزشتہ اتوار کو دہلی میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں ایک مخصوص’ کمیونٹی’ کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Read more

افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر قدغنیں: خواتین یونیورسٹی میں معاشیات، صحافت، انجنیئرنگ نہیں پڑھ سکتیں

لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے ایک سال بعد طالبان، جنھوں نے 2021 میں ملک پر قبضے کے بعد اقتدار حاصل کر لیا تھا، جامعات میں خواتین کی پڑھائی پر نئی پابندیاں عائد کر رہے ہیں جن کے تحت پڑھائے جانے والے مضامین کو محدود کیا جا رہا ہے۔

Read more

ملائم سنگھ یادو جنھوں نے انڈیا میں اعلی ذات کی سیاست کا ڈھانچہ بکھیر دیا

نومبر 1990 میں جب ہندو کارسیوکوں نے بابری مسجد پر یلغار کی کال دی تو اس وقت ملائم سنگھ یادوکا یہ فقرہ بہت مقبول ہوا تھا کہ ’بابری مسجد پر پرندہ بھی پر نہیں مار سکے گا۔‘

Read more

عمران خان لانگ مارچ کے لیے اس قدر بےچین کیوں؟

آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ یا پھر عام انتخابات کا جلد سے جلد انعقاد ممکن بنانا؟ عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ پر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی ایک واضح اشارہ تھا کہ عمران خان کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے اندر جگہ سکڑ چکی ہے اور میاں نواز شریف کے وطن واپس آنے کی راہیں آسان ہوتی جا رہی ہیں۔

Read more

یوکرین، روس جنگ: کیا کریمیا کا پُل تباہ کرنے کے لیے کسی خفیہ سمندری ڈرون کا استعمال کیا گیا؟

روس کا دعویٰ ہے کہ کریمیا کے پُل پر ٹرک کے ذریعے دھماکہ کیا گیا مگر ویڈیو کے جائزے اور دھماکہ خیز مواد کے ماہرین نے اس کی نفی کی ہے اور کسی اور چیز کی طرف اشارہ کیا ہے۔

Read more

آفتاب اقبال کی بابر اعظم پر تنقید اور سوشل میڈیا پر بحث: ’کچھ لوگ بابر سے اتنا جلتے کیوں ہیں؟‘

ٹی وی اینکر آفتاب اقبال کی جانب سے اپنے شو کے دوران جب بابر اعظم کو سٹار ماننے سے انکار کیا گیا تو سوشل میڈیا پر جیسے بھونچال آ گیا۔

Read more

کارگل کا منقسم گاؤں اور اپنوں سے ملنے کا انتظار: ’آدھے تو بوڑھے ہو کر مر گئے لیکن اپنوں سے مل نہ سکے‘

ہندرمن کارگل سے 13 کلومیٹر دور انڈیا اور پاکستان کی سرحد پر اونچے اونچے پہاڑوں کے درمیان بسا ہوا ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔ سنہ 1971 کی جنگ میں انڈیا نے اس پر قبضہ کر لیا اور جنگ کی افراتفری میں گاؤں کے خاندان بچھڑ گئے۔

Read more

سینٹورس مال میں آگ بھڑکنے کا واقعہ: ’رش کی وجہ سے بھاگنے کی جگہ ہی نہیں مل رہی تھی‘

اتوار کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے مرکز میں واقع سینٹورس مال میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے عمارت کے کئی حصوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں عمارت سے دھواں اور شعلے نکلتے ہوئے نظر آئے۔

Read more

سوات میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مبینہ مقابلے میں دو افراد کی ہلاکت، اہلخانہ کا بے گناہی کا دعویٰ

سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں افراد افغانستان میں دہشتگردوں سے رابطے میں تھے تاہم اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف لین دین کا تھا۔

Read more

کرتارپور: جہاں لوگ مسائل اور سرحدوں کی فکر چھوڑ کر اپنوں سے ملنے آتے ہیں

یہ جگہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک ایسے جزیرے جیسے لگتی ہے جہاں لوگ صرف ایک دوسرے کی سننے آتے ہیں اور وقت ختم ہونے پر واپس چلے جاتے ہیں۔

Read more

جرمنی اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کشمیر پر بیان پر انڈیا برہم کیوں؟

جرمن وزیرِ خارجہ نے اپنے بیان میں مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے جس پر انڈیا میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔ کیا کشمیر پر عالمی برادری کا مؤقف تبدیل ہو رہا ہے؟

Read more

خالصہ گروہ کے ہاتھوں انڈیا میں رومانیہ کے سفیر کا اغوا جن کی رہائی کے لیے پاکستان سے بھی مدد مانگی گئی

آواز سن کر ربیرو چوکنا ہو گئے۔ انھوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو چار افراد جن کے ہاتھوں میں ہتھیار تھے گاڑی سے نیچے اتر رہے تھے۔ ان میں سے ایک نے ریبیرو کی سمت فائرنگ کی۔

Read more

خلا کا محاذ روس جنگ میں یوکرین کو کیسے مدد فراہم کر رہا ہے؟

خلا میں پہلے ہی 5000 سے زیادہ مصنوعی سیارے (سیٹلائٹس) موجود ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر تجارتی مقاصد کے لیے چلائے جاتے ہیں۔ لیکن ان میں سینکڑوں سیٹلائٹس کے عسکری مقاصد بھی ہیں، تعداد کے لحاظ سے امریکہ، روس اور چین کے سب سے زیادہ سیٹلائٹس ہیں۔

Read more

زر سانگہ: خیمے میں رہنے پر مجبور پشتو گلوکارہ کے لیے عالمی ایوارڈ

زر سانگہ کو جب بتایا گیا کہ انھیں ایوارڈ کے لیے دنیا کے مختلف ممالک کے گلوکاروں میں سے منتخب کیا گیا ہے تو انھوں نے بڑی سادگی سے کہا کہ ’نہیں مجھے تو کچھ معلوم نہیں ہے۔‘

Read more

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر: کیا مودی حکومت محبوبہ مفتی کو علیحدگی پسند رہنما سمجھتی ہے؟

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں تین سال سے علیحدگی پسندوں کا قافیہ تنگ ہے لیکن سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھی علیحدگی پسندوں کی طرح ہر اہم موقع پر نظربند کیا جاتا ہے۔ دلّی میں بی جے پی کے حامی حلقے انھیں ’سافٹ سیپریٹسٹ‘ یعنی نیم علیحدگی پسند کہتے ہیں۔

Read more

جعفر آباد کے سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران فائرنگ سے ہلاکت: ’امداد کے بدلے بیٹے کی لاش گھر آئی‘

صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے وسندخان مستوئی کا نوجوان بیٹا نوریز علی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے راشن کی تقسیم کے دوران فائرنگ کے باعث گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔

Read more

ایران میں مہسا امینی کی موت کے بعد مظاہرے: سرکاری چینل خبروں کی نشریات کے دوران ہیک، رہبر اعلیٰ کے خلاف پیغامات

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کو سنیچر کے روز بظاہر اس وقت ہیک کر لیا گیا جب براہِ راست نیوز بلیٹن روک کر رہبر اعلیٰ کے خلاف پیغامات نشر کیے گئے۔ ایران میں مہسا امینی کی موت کے بعد احتجاجی مظاہروں کی ایک نئی لہر میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں کم از کم تین مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں۔

Read more

تیل کی پیداوار میں کمی، سعودی عرب اور امریکہ میں خلیج

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے واشنگٹن اور خلیج میں تقریباً ایک درجن سرکاری عہدیداروں اور ماہرین کے انٹرویوز کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اس وقت امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی سرد مہری کا شکار ہیں۔

Read more

پوتن کا یوکرین میں فتح کا خواب جو اب چکنا چور ہو رہا ہے

صدر پوتن نے اپنے تازہ ترین خطاب میں، جو کریملن کے سنہرے فانوسوں تلے دیا گیا، میں ایک نئے عالمی نظام کا تصور دوبارہ پیش کیا جس میں روس کو انتہائی طاقت ور اور مغربی دنیا کو بزدل دیکھا جاتا ہے جسے روس کی عزت کرنا اور یوکرین کو ماسکو کی اطاعت کرنا سکھایا جائے گا۔

Read more

سہ فریقی سیریز: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف چھ وکٹوں سے جیت، حارث، شاداب اور بابر میچ ونرز

سنیچر کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل کی طرف قدم بڑھا دیے ہیں۔

Read more

آڈیو لیکس: کیا مبینہ آڈیو لیکس عمران خان کی مقبولیت پر اثر انداز ہوں گی؟

حالیہ دنوں میں یکے بعد دیگرے کئی آڈیو لیکس منظرِ عام پر آنے کے بعد سے پاکستان کے سیاسی حلقوں میں تہلکہ مچ چکا ہے۔ وزیرِ اعظم ہاؤس سے مبینہ طور پر لیک ہونے والی اس آڈیو بات چیت کو ہر سیاسی جماعت اپنے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہ رہی ہے۔ تاہم ان آڈیو لیک سے کیا عمران خان کی مقبولیت پر اثر پڑے گا؟

Read more

بالی وڈ ڈائری: پرینکا کی ایرانی خواتین کی حمایت، ساجد خان کا تنازع اور آرین خان کی انٹری

بالی ووڈ ڈائری: ایرانی خواتین کے احتجاج پر پرینکا کی حمایت، بگ باس میں ساجد خان کی شمولیت پر ہنگامہ اور کنگ خان کے بیٹے آرین خان کی بالی وڈ میں باقاعدہ انٹری کی تیاری۔ یہ سب پڑھیے بالی وڈ ڈائری میں۔

Read more

پنجاب میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے واقعات میں کتنی صداقت ہے؟

حال ہی میں پنجاب میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کی خبریں سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ پھیلی ہوئی ہیں جس کے باعث والدین سمیت تقریباً ہر دوسرے شخص کو یہ تشویش لاحق ہے کہ کیا واقعی ہی ہمارے بچے غیر محفوظ ہیں۔

Read more

کیا پاکستانی بینک ملک میں ڈالر کی قدر میں ’مصنوعی‘ اضافے کا باعث بنے؟

پاکستان میں بینکوں کی جانب سے ڈالر کے ریٹ کو مبینہ طور پر مصنوعی طریقے سے اوپر لے جانے کا انکشاف سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کیا تھا اور اس کے بعد اس پر پارلیمان کی کمیٹی میں بینکوں کے نمائندوں کو بلا کر ان سے اس سلسلے میں جانچ پڑتال بھی کی گئی تھی۔

Read more

جان ہینری: قتل کا مجرم جسے سزائے موت کے دوران مذہبی رہنما کی موجودگی کی اجازت ملی

جان ہینری کے کیس کو اس وقت شہرت ملی جب انھوں نے امریکی سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ ان کی سزائے موت کے وقت ان کی چرچ کے پادری ڈانا مور کو موجود رہنے کی اجازت دی جائے جو ان کے لیے دعا کر سکیں اور ان کو چھو سکیں۔

Read more

یوکرین: 1962 کے ’کیوبا میزائیل بحران‘ کے بعد ایٹمی جنگ کا سب سے زیادہ خطرہ اب ہے – بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جب مسٹر پوتن ٹیکٹیکل نیوکلیئر بمب کے بات کرتے ہیں تو وہ ’مذاق نہیں‘ کر رہے ہیں۔ امریکی صدر کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ 1962 کے کیوبا کے میزائل بحران کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔

Read more

’میری بیٹی نیکا شکارامی کا قتل کیا گیا، بیان تبدیلی کے لیے ایرانی حکام نے دباؤ ڈالا‘

امریکی امداد سے چلنے والے ریڈیو فردا کو بھیجی گئی ایک ویڈیو میں نسرین شکارامی نے کہا کہ انھوں نے اپنی بیٹی کے جسم پر زخم دیکھے ہیں جو سرکاری بیان کے برعکس ہیں کہ ان کی موت گرنے سے ہوئی ہے۔

Read more

امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس جرائم کے تحت مقدمہ دائر ہو سکتا ہے

بی بی سی کے امریکی پارٹنر سی بی ایس نیوز کے مطابق ایف بی آئی نے ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس جرائم کا الزام عائد کرنے اور بندوق خریدنے کے لیے جھوٹا بیان دینے کے لیے کافی شواہد اکٹھے کیے ہیں۔

Read more

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر کیسے پہنچا اور دوسرے ممالک پر اس کے اثرات کیا ہوں گے؟

امریکی کرنسی دنیا کی کچھ مضبوط کرنسیوں کے مقابلے میں 20 سالوں میں اپنی بلند ترین قیمت پر پہنچ گئی ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے اور باقی ممالک پر اس کے اثرات کیا ہو رہے ہیں۔

Read more

1958 کا مارشل لا: پاکستانی تاریخ کی ’تاریک ترین‘ رات

60 سال پہلے آٹھ اکتوبر کو پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا نے ملک میں مارشل لا لگایا اور مبصرین کے مطابق پاکستان اس فیصلے کے اثرات سے آج تک باہر نہیں نکل سکا۔

Read more

ایشوریہ رائے کی واپسی اور ’پونین سیلون 1‘: ایک عظیم شہنشاہ کی زندگی پر مبنی فلم جو نئے ریکارڈ بنا رہی ہے

‘دل سے’، ‘روجا’ اور بامبے’ جیسی سپر ہٹ فلمیں بنانے والے انڈین ہدایت کار منی رتنم کی نئی فلم پونین سیلون نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔

Read more

پاکستان کی بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست: مڈل آرڈر پھر ناکام، رضوان اکیلے کب تک؟

بنگلہ دیش کے خلاف بھی پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ گرجی نہ برسی لیکن محمد رضوان ایک بار پھر ٹیم کے کام آئے۔ باقی کسر بولنگ نے پوری کر کے پاکستان کو 21 رنز کی جیت سے ہمکنار کر دیا۔

Read more

امریکہ تیل کے کھیل میں پیچھے، کیا سعودی عرب اس محاذ پر روس کے ساتھ ہے؟

گذشتہ چند ماہ میں صدر بائیڈن نے وینزویلا سے رابطہ کیا، سعودی عرب کا دورہ کیا اور تیل کے متبادل کی تلاش میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود اوپیک پلس نے تیل کی پیدوار میں 20 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

Read more

’مقدر کا پتھر‘: برطانوی تاریخ کی ’دلیرانہ چوری‘ جس میں ملوث افراد کو کبھی سزا نہیں دی گئی

اس پتھر کو برسوں تک سکاٹ لینڈ میں بادشاہوں کی تاج پوشی میں استعمال کیا جاتا رہا جب تک آزادی کی جنگوں کے دوران اسے لوٹ کر بادشاہ ایڈورڈ اول کے تخت میں نصب نہیں کر دیا گیا۔

Read more

پوتن کی 70ویں سالگرہ: سات ایسے لمحات جو پوتن کی کردار سازی میں اہم ثابت ہوئے س

روسی صدر ولادیمیر پوتن آج 70 برس کے ہو چکے ہیں اور اس موقع پر یہ جانتے ہیں کہ وہ اچانک ایسے خود پرست رہنما کیسے بن گئے کہ انھوں نے یوکرین پر ایک تباہ کن حملہ کر ڈالا۔

Read more

دی لیجنڈ آف مولا جٹ: ’دن میں تین، چار گنڈاسے ٹوٹنا عام بات تھی، ایک دن میں آٹھ بھی ٹوٹے‘

فلم ‘دی لیجینڈ آف مولا جٹ’ بلاشبہ آج کل سوشل میڈیا، پاکستانی اخبارات، ٹی وی حتیٰ کہ بہت سے لوگوں کے پرسنل چیٹ باکسز یا نجی محفلوں میں بھی گفتگو کا محور بنی ہوئی ہے۔

Read more

بلوچستان: ضلع ہرنائی سے اغوا ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکار کے بدلے کالعدم بی ایل اے کی قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش

بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے 25 ستمبر کو اغوا ہونے والے سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار سمیت دو افراد کی تاحال بازیابی ممکن نہیں ہوئی ہے تاہم ان دونوں افراد کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے ان کی رہائی کے بدلے میں قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کی ہے۔

Read more

ایران احتجاج: نیکا شکارامی کے خاندان کو ان کی ’موت کے بارے میں جھوٹ بولنے پر مجبور کیا گیا‘

سرکاری ٹی وی دکھایا گیا کہ نیکا شکارامی کے چچا مظاہروں کی مذمت کر رہے ہیں۔ اسی دوران ایک اہلکار یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’بدمعاش یہ کہو۔‘

Read more

وہ پانچ وجوہات جو چین جیسی معیشت سے سرمایہ کاروں کو ہاتھ کھینچنے پر مجبور کر رہی ہیں

چین کی معیشت کی رفتار سست ہو رہی ہے۔ حکومت کی زیرو کووڈ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد اور عالمی طلب میں کمی کی وجہ سے چینی معیشت سست روی کا شکار نظر آتی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آخر وہ کون سی وجوہات ہیں جنھوں نے چینی معیشت میں اس قدر تنزلی کو ہوا دی ہے؟

Read more

نوبیل انعام آخر ہے کیا اور اس کی کیا اہمیت ہے؟

عالمی سطح پر سب سے معتبر اعزازات میں سے ایک سمجھے جانے والے نوبیل انعام کے فاتحین کے نام رواں ہفتے بتائے جا رہے ہیں۔ مگر ہم آپ کو بتائیں گے کہ نوبیل انعام جیتنے والوں کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے اور عالمی شہرت کے علاوہ وہ دراصل کیا حاصل کرتے ہیں۔

Read more

سیاحت کا فروغ: ہانگ کانگ کی حکومت سیاحوں میں 5 لاکھ ایئر ٹکٹ مفت بانٹے گی

ہانگ کانگ کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے دنیا بھر کے شہریوں میں پانچ لاکھ ایئرلائن ٹکٹس مفت بانٹے گی۔ ان ٹکٹوں کی مالیت 254.8 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

Read more

پٹرول کی قیمت میں کمی پر ڈار، مفتاح اختلاف: کیا پاکستان نے آئی ایم ایف شرائط کی خلاف ورزی کی؟

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ مفتاح صاحب لوگوں پر بوجھ ڈالنے پر مطمئن ہو سکتے ہیں تاہم انہیں پتا ہے کہ کیسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے ڈیل کرنا ہے کیونکہ وہ گذشتہ پچیس سال سے آئی ایم ایف سے معاملات طے کرتے آ رہے ہیں۔

Read more

تھائی لینڈ: ڈے کیئر سینٹر پر سابق پولیس افسر کے حملے میں 23 بچوں سمیت 34 ہلاک

تھائی لینڈ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک چائلڈ ڈے کیئر سینٹر پر سابق پولیس افسر کے حملے میں 23 بچوں سمیت کم از کم 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور نے اپنے اہلخانہ کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔

Read more

برطانیہ کے ادارہ صحت کی تاریخ کا بدترین واقعہ جب 175 بچے ایچ آئی وی وائرس سے متاثر کیا گیا؟

بی بی سی نیوز کو حاصل ہونے والے قومی آرکائیوز کی دستاویزات کے مطابق، 1980 کی دہائی میں خون کے مرض ہیموفیلیا کا شکار 150 سے زیادہ برطانوی بچے ایچ آئی وی وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

Read more

’چین پلس ون‘ حکمت عملی جو انڈیا کو دنیا میں مصنوعات کی تیاری کا مرکز بنا سکتی ہے

ایشیا کی تیسری بڑی معیشت کے طور پر انڈیا ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے خود کو مینوفکچرنگ اور برآمدی مرکز کے طور پر پیش کرنے کے لیے کافی محنت کر رہا ہے۔

Read more

جنرل باجوہ کا دورہ امریکہ: الوداعی دورہ یا تعلقات میں بہتری کی کوشش؟

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ چار روز سے امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس سرکاری دورے کے دوران گذشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے سفارتخانے میں ایک ظہرانے کے دوران آرمی چیف نے شرکا سے غیر رسمی بات بھی کی۔

Read more

فواد چوہدری: تحریک انصاف کے رہنما کے ’نسل پرستانہ‘ بیان کی سوشل میڈیا پر مذمت

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا ایک جملہ گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق سربراہ بشیر میمن نے وزیر اعظم ہاؤس میں ’پٹھان کے ساتھ باتھ روم جانے کا رسک لیا۔‘

Read more

روس، یوکرین جنگ: صدر پوتن کیا ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتے ہیں؟

نیٹو کے اندازے کے مطابق یوکرین جنگ میں اب تک روس کے 7 ہزار سے 15 ہزار فوجی اور 10 سے زیادہ جرنیل مارے جا چکے ہیں۔ اس جنگ کی بڑی معاشی قیمت ادا کرنے کے علاوہ روس کے 1300 سے زیادہ ٹینک بھی تباہ ہوئے ہیں۔ اس صورتحال میں کیا روس امریکہ کے بعد جوہری ہتھیار استعمال کرنے والا دوسرا ملک بن سکتا ہے؟

Read more

روکیٹانسکی سنڈروم: وہ بیماری جس میں خواتین رحمِ مادر کے بغیر پیدا ہوتی ہیں مگر اب اس کا کچھ حد تک علاج ممکن ہے

عام طور پر لڑکیوں کو اپنی پہلی ماہواری نو سے 13 برس کی عمر میں ہوتی ہے جو نہ آنے کی صورت میں اس مرض کا پتا چلتا ہے۔

Read more

متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی میں نرمی: مگر پاکستانیوں کو اس سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟

متحدہ عرب امارات نے گذشتہ ماہ اپنی ویزا پالیسیوں میں جن تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا اُن کا اطلاق تین اکتوبر سے ہو گیا ہے جس کے تحت گرین اور گولڈ ویزہ کیٹیگریز میں کچھ آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ مگر نئی ویزہ پالیسی ہے کیا اور اس سے کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

Read more

موہوزی کینروگابا: بیٹے کی ’کینیا فتح کرنے‘ کی ٹویٹ پر یوگینڈا کے صدر کی معافی، عہدے سے برطرف کر دیا

یوگینڈا کے صدر یوویری موسیوینی کے بیٹے اور ایک سینیئر فوجی افسر کی جانب سے کینیا پر حملہ کرنے کی ٹویٹس کے بعد صدر نے کینیا کی عوام سے انھیں ‘درگزر کرنے’ کی درخواست کی ہے۔

Read more

ایران احتجاج: سکول کی طالبات نے سرکاری اہلکار کو تقریر نہیں کرنے دی اور اسے ’نکل جانے‘ کا کہا

ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہرے اب کلاس رومز تک پھیل گئے ہیں۔ایران سے آنے والی ایک نئی ویڈیو میں سکول کی طالبات ایک سینیئر اہلکار پر چیخ چیخ کر اسے سکول سے نکل جانے کا کہہ رہی ہیں۔

Read more

صومالیہ میں قحط: بھوک کے باعث کمزوری کی وجہ سے وہ اپنے بچے کو دفنا بھی نہیں سکی۔

فاطمہ کا دس سالہ بیٹا دو ہفتے قبل بھوک کے باعث ہلاک ہو گیا تھا۔ ’میں اپنے بیٹے کا غم نہیں منا سکتی، میرے پاس اس کے لیے وقت نہیں ہے کیونکہ مجھے زندہ بچ جانے والے بچوں کے لیے خوراک کا بندوبست کرنا ہوتا ہے۔

Read more

انڈین سیاستدان کی وائرل ویڈیو: ’ایک شراب کی بوتل اور مرغی میں بکتی ہے جمہوریت‘

انڈیا میں ووٹروں کو لبھانے کے لیے طرح طرح کے وعدے کیے جاتے ہیں اور اس کی مخالفت بھی ہوتی رہی ہے لیکن مصبرین کا کہنا ہے کہ پہلی بار ایسا دیکھا جا رہا ہے کہ کھلے عام شراب اور مرغی تقسیم کی جا رہی ہے۔

Read more

کرتارپور ملاقات: جب انتخاب عالم کے چٹکلے سن کر بشن سنگھ بیدی کھل ُاٹھے س

جب اس راہداری میں ہم ایک دوسرے کو الوداع کہہ کر واپس ہورہے تھے اسوقت بشن سنگھ بیدی بہت جذباتی دکھائی دیے اور کہنے لگے خوشی ہے کہ ہم مل لیے پتہ نہیں اب دوبارہ مل بھی پائیں یا نہیں؟

Read more

امریکی سفارتخانے کی ٹویٹس میں ’آزاد‘ جموں کشمیر: ’یہ جان کر اچھا لگا کہ امریکہ کہاں کھڑا ہے‘

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے ٹوئٹر اور ویب سائٹ پر اپنی پریس ریلیز میں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کو ’اے جے کے‘ یعنی آزاد جموں و کشمیر لکھا ہے۔

Read more

پنجاب میں مبینہ پولیس مقابلے: ’پولیس انکاؤنٹر ہمیشہ آخری آپشن ہوتا تھا لیکن اب پہلی آپشن بن چکا ہے‘

سالہا سال سے جاری ان مبینہ پولیس مقابلوں کی ایف آئی آرز کا متن بھی آج تک تبدیل نہیں ہوا اور عام طور پرایک طرح کی کہانی بیان کی جاتی ہے کہ پولیس مال مسروقہ یا آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے زیر حراست ملزمان کو لے جا رہی تھی جب ملزمان کے ساتھیوں نے اچانک پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے وہ ہلاک ہو گئے۔

Read more

آدم خور شیروں کے جزیرے: جہاں شکار بننے کے باوجود لوگ شیر کی پوجا کرتے ہیں

سندر بن کے جنگلات میں ہر سال 30 کے قریب لوگ شیروں کا شکار بن جاتے ہیں مگر پھر بھی مقامی لوگ ان قاتل شیروں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اُن کی پوجا کیوں کرتے ہیں؟

Read more

جسپریت بمرا: فاسٹ بولر کی کمر کی انجری کے باعث انڈیا کی ٹی ٹوئنٹی کپ ورلڈ کی تیاری مشکل میں

انڈین کرکٹ بورڈ کے حوالے سے یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ جسپریت بھمرا کی مکمل صحت یابی میں کم از کم چھ ماہ لگ سکتے ہیں ۔ انڈیا تاحال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اپنا مکمل بولنگ اٹیک تشکیل نہیں دے پایا ہے۔

Read more

نوراتری کا تہوار: درگا پوجا کے پنڈال میں گاندھی کو بدروح کے طور پر کس نے پیش کیا؟

کولکتہ میں ہندو نظریاتی تنظیم آل انڈیا ہندو مہاسبھا کی جانب سے لگائے جانے والے درگا پوجا کے ایک پنڈال میں مہاتما گاندھی کو بدروح کے طور پر پیش کیے جانے پر تنازعہ، معاملے کی تفتیش جاری۔

Read more

عمران خان کی تحریک انصاف کا ’ممکنہ لانگ مارچ‘: تحریک انصاف میں پس پردہ کیا چل رہا ہے؟

عمران خان گذشتہ کچھ ہفتوں سے حتمی احتجاجی تحریک کی کال دینے سے احتراز کر رہے تھے تاہم ٹیکسلا جلسے میں انھوں نے ناصرف اپنی تیاری کا اعلان کیا بلکہ اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں اور ضلعی عہدیداروں سے میٹنگز کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔ ’فائنل کال‘ کی تیاریوں کے حوالے سے پس پردہ تحریک انصاف میں کیا چل رہا ہے؟

Read more

ایران: مظاہروں میں ہلاک ہونے والی نوجوان خواتین جو اب اس مہم کا محور بن گئی ہیں

حالیہ برسوں میں ایران میں متعدد مظاہرے ہو چکے ہیں لیکن حالیے مظاہروں میں فرق یہ ہے کہ ان میں نوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے خاص طور پر نوجوان لڑکیوں کی جو ان مظاہروں کا محور بن چکی ہیں۔ ایک ایسا ملک جہاں خواتین پر عوامی مقامات میں حجاب پہننے کے سخت قوانین نافذ کیے جاتے ہیں وہاں اس وقت سکول جانے والی لڑکیاں بھی ’آزادی‘ کے نعرے لگا رہی ہیں

Read more