عوامی خدمت کی نگرانی کو ڈیجیٹل پورٹل سے فعال بنایا جائے

نظام کی خرابی کے محض تذکرے کرنے سے کچھ نہیں ہوتا اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے اسے فعال کرنا پڑتا ہے۔ نظام بذات خود کچھ نہیں کر سکتا اس کی بہتری کے لئے کوئی نگرانی کا عمل ضروری ہوتا ہے تاکہ نظام کو چلانے والوں کے اندر جوابدہی کے احساس کو اجاگر کر کے ان کو ذمہ دار بنایا جا سکے۔ اور جو بات دلچسپ، قابل غور اور خوش فہم ہے وہ یہ کہ اس کے لئے کہیں بھی

Read more

مذاکرات سے ”قومی مفاہمتی معاہدے“ کی صورت میں پائیدار مستقبل کا حل ڈھونڈنا ہو گا

مذاکرات میں تیسرے مرحلے کے اندر پی ٹی آئی کی طرف سے تحریری مطالبات بھی دیے جا چکے ہیں لیکن اب پھر سے خدشات سر اٹھانے لگے ہیں اور عمران خان نے مذاکرات کو ختم کرنے کی دھمکی بھی دی ہے جو تشویشناک عمل ہے۔ مذاکرات اب رکنے نہیں چاہئیں بلکہ سنجیدگی سے کسی بہتری کے حل کو تلاش کرنا ہو گا۔ جمہوری نظام میں بہتری کی گنجائش ہر مرحلے پر موجود ہوتی ہے۔ اس میں عوامی نمائندوں کے چناؤ

Read more

معلوم اور نامعلوم کے بیچ میں لٹکتا انصاف

کہا جاتا ہے کہ ظلم اور نا انصافی کو مٹانے کے لئے قانون اور انصاف کی تعلیم اور اس کی آگاہی دی جائے۔ آج حکومتی سطح پر قانون سازیاں بھی ہوتی ہیں سوسائٹی کی سطح پر اس کی آگاہی کے پروگرام بھی ترتیب دیے جاتے ہیں۔ حقائق کو بیان کرتے ہوئے حل دیے جاتے ہیں لیکن جب انصاف کا نظام ہی پسماندہ ہو چکا ہو تو آئین، قانون، ان کی تعلیم و آگاہی اور انصاف مہیا کرنے والے ادارے سب

Read more

سیاسی استحکام کے لئے سیاسی آزادی کی حدود کا تعین اور وضاحت ضروری ہے

اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی باتیں چل رہی ہیں جو خوش آئند ہیں لیکن ساتھ ہی سول نافرمانی کی خبریں اور تیاریاں بھی جاری ہیں اس لئے اگر مذاکرات ہوں تو ان کے نتائج کو پائیدار بنانے اور مستقبل کے لئے احتجاج اور مطالبات کا کوئی پیمانہ ترتیب دیتے ہوئے سیاسی حدود کا تعین اور اس کی وضاحت کو بھی ان مذاکرات کا حصہ بنانا ہو گا تاکہ ماضی جیسے غیر مستحکم کرنے والے

Read more

تحریک انصاف کی مقبولیت مصنوعی اور سوشل میڈیا تک محدود؟

تحریک انصاف کو سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا کی بدولت ہی مقبولیت ملی تھی اور لگتا یوں ہے کہ اب وہاں تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی مقبولیت کو آئینی، قانونی، سیاسی، عوامی، قومی اور جمہوری طور پر قائم نہیں رکھ پائے جس کی بنیاد ان کی سیاسی حکمت عملیاں ہیں جو آئین، قانون اور جمہوریت کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی بجائے اس سے متصادم تھیں جس کی

Read more

اسرائیل کو عجلت میں نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا ہوں گے

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ جنگ کے شروع میں دونوں اطراف کے لئے ہمدردیاں موجود تھیں مگر اسرائیل کی طرف سے غزہ پر حملہ کرنے اور انسانی جانوں کا نقصان ہونے سے اب دنیا کے ہر ملک میں ریلیاں نکلنی شروع ہو گئی ہیں جس سے اسرائیل کی ہمدردیاں کم ہوتی جا رہی ہیں جو اس بات کی طرف اشارہ ہیں کہ ان کی حکمت عملیوں پر عدم اعتماد کیا جا رہا ہے۔ امریکہ کے صدر جو اب تک

Read more

انتہا پسند اسلام اور ریاست کی نمائندگی کرنے سے باز آ جائیں

جڑانوالہ فیصل آباد میں عیسائی برادری پر ظلم اور ان کی عبادت گاہوں کی توڑ پھوڑ ایک انتہائی قابل مذمت فعل ہے اور اس سے ابھرنے والا تاثر ہمارے معاشرے کے اندر جہالت، عدم برداشت اور قانون کی خلاف ورزی کی سوچ کی نشاندہی کر رہا ہے۔ اور یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس طرح کے سینکڑوں واقعات ہوچکے ہیں اور دن بدن ان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ معاملہ لاقانونیت سے زیادہ معاشرت کی خرابی کی

Read more

سیاسی ادل بدل کے ہاتھوں معاشی قتل

پاکستان کی سیاست پچھلے کئی سالوں سے جمہوری اقدار کی بجائے ادل بدل کے گرد گھوم رہی ہے۔ بظاہر انتخابات بھی ہوئے اور عوامی نمائندوں کے ذریعے سے حکومتیں بھی بنتی رہیں مگر جمہوریت کی اصل روح رواں جمہور نہیں، جمود رہا ہے جس نے ہماری معیشت کو بھی جمود کا شکار کر دیا ہے۔ اور اب آسیب زدہ جمہوریت ہی بے سدھ نہیں پڑی بلکہ روح بھی بدحال دکھائی دے رہی ہے جن کو معاشی تقویت کے بغیر کھڑا

Read more

میثاق جمہوریت کی روح شرمندہ دکھائی دے رہی ہے

  میثاق جمہوریت محترمہ بے نظیر اور نواز شریف کے درمیاں ہوا تھا اور لگتا یوں ہے کہ اس کی اہمیت اور اس کو سمجھنے کی صلاحیت بھی صرف ان دو شخصیات کے پاس ہی تھی جن میں سے ایک لقمہ اجل بن گئیں اور دوسرا اقتدار سے زبردستی نکال دیا گیا۔ لیکن اب لگتا یوں ہے کہ نواز شریف بھی کچھ کچھ بھولتے جارہے ہیں۔ شائد بے نظیر زندہ ہوتیں تو ایک دوسرے کو یاد دہانی کرواتے رہتے مگر

Read more

عدالت عظمیٰ کی آبادی اور وسائل بارے فکر مندی

لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان جس کا چئیرمیں چیف جسٹس آف پاکستان ہوتا ہے، کی طرف سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جسے مختلف حلقوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کانفرنس کا عنوان ہے Resilient Pakistan: Calibrating Population and Resources اگراس کو میں اپنی قومی زبان میں بتانے کی کوشش کروں تو میرے نزدیک اسے "ابھرتےپاکستان میں آبادی اور وسائل میں تناسب کا تعین” کہا جاسکتا ہے ۔ ہماری قوم کو خواہ مخواہ ہی

Read more

پوری قوم کی صلاحیتیں ضائع ہورہی ہیں

پاکستان کی تاریخ کے آئینے میں اگر دیکھا جائے تو اس ملک کے نام نہاد پڑھے لکھوں اور ریاست کی طاقت و اختیار کے ایوانوں میں براجمان شخصیات نے ہی اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیے ہیں۔ بد عنوانی سے لے کر آئین کی دھجیاں اڑانے تک کے کارنامے سارے کے سارے انہی کے نامہ اعمال میں جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ تعلیم سے قوموں کی تقدیریں بدل جاتی ہیں مگر یہاں معاملہ ہی الٹا ہے۔ یہاں ساری بد

Read more

کیا یہ آڈیو لیکس محض تفریح کا ذریعہ ہی رہیں گی؟

یہ آڈیو لیکس کا معاملہ نیا ہے، نہ تھمنے کا نام لے رہا ہے اور نہ ہی اس کے کوئی خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔ آڈیو لیکس کے دو پہلو ہیں ایک تو یہ انسانی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور دوسرا پہلو اس کا کسی جرم کے خلاف شہادت کے طور پر استعمال ہے اور موجودہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں یہ ایک بہت ہی مضبوط ثبوت کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔ جہاں تک

Read more

سیاسی مقبولیت کے دعوے اور قومی تقاضے

عمران خان کا دعویٰ ہے کہ عوامی مقبولیت کا گھوڑا ان کے پاس ہے اور وہ انتخابی دوڑ کے لئے تیار مخالف گھڑ سواروں کو للکار رہے ہیں اگر دم ہے تو آؤ میدان میں۔ اس مقبولیت کے گھوڑے کو سدھارنے والوں کی تھپکیاں بھی ان کے ساتھ ہیں اور ریس کورس کی انتظامیہ بھی با امر مجبوری تیاری میں لگی ہوئی ہے۔ ریفری بھی عمران خاں کی جیت کے اشارے دے رہے ہیں اس طرح ایک لحاظ سے ان

Read more

حکمرانو کچھ تو خیال کرو

اگر غربت کا حل آپ کے پاس نہیں تو کم از کم عوام کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کو تو کم کر دیں۔ خزانے سے تنخواہیں اور مراعات لینے والوں کے اندر ظالمانہ تفریق کو ہی ختم کر دیں۔ غریب کے نام پر لئے گئے قرضوں میں اس کا جائز حصہ ہی مختص کر دیں۔ ابھی چند دن قبل آپ کی اپنی بنائی ہوئی کفائت شعاری بارے کمیٹی نے جو سفارشات پیش کی ہیں، جن کے ساتھ خبروں کے

Read more

عاصمہ جہانگیر کانفرنس آزادی اظہار رائے کا ایک سمبل بن گئی ہے

یہ کانفرنس عاصمہ جہانگیر کی وفات سے جاری ہے اور ہر سال اس کانفرنس میں انسانی حقوق کی آوازیں پہلے سے زیادہ بلند ہوتی جا رہی ہیں۔ اور مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ عاصمہ جہانگیر کا مقصد زندگی ان کی موت کے بعد اور بھی زیادہ سرعت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ کانفرنس کے دنوں کا ماحول دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے پاکستان میں انسانی حقوق کے علم بردار آواز حق کو بلند کرنے کے لئے اس

Read more

علم نجوم کی سائنسی اور قانونی حیثیت

قسمت اور مستقبل کا حال بتانے کو کچھ لوگ علم کہتے ہیں اور بہت سے لوگ اس پر یقین بھی رکھتے ہیں۔ جن میں سیاستدان اور مشہور شخصیات بھی شامل ہیں اور آج کل پاکستان کی سیاست میں اس کی بنیاد پر بڑے بڑے مشہور ٹی وی چینلز پر نام نہاد نجومیوں کو بلا کر پروگرام کیے جاتے ہیں اور پھر ان کی تشہیر بھی کی جاتی ہے اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ان کی سچائی کے بھی خود

Read more

تحریک انصاف کی شوکت بے نقاب

آج کل پاکستان ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ایک تو پاکستان کی معاشی صورتحال بہت خراب تھی اور اوپر سے سیلاب کی صورت میں آزمائش قوم کے کاندھوں پر آن پڑی جس سے بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہو چکا ہے اور کروڑوں لوگ خوراک اور بنیادی ضروریات کی انتظار میں ہیں۔ پوری قوم اس مشکل گھڑی میں اپنی اپنی استعداد کے مطابق حصہ لے رہی ہے مگر ایسے میں تحریک انصاف سے شکوہ کیا جا

Read more

تحقیقات کے بغیر الزامات سے چھٹکارا ممکن نہیں

ہماری سیاست میں الزامات کی ثقافت عروج پکڑتی جا رہی ہے۔ ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے جاتے ہیں اور بعد میں کہہ دیا جاتا ہے وہ سیاسی بیان تھا۔ کیا سیاست جھوٹ کا نام ہے یا جھوٹ کو نالائق سیاستدانوں نے سیاست بنا دیا ہے۔ کسی بھی شعبہ کی عزت اس شعبہ سے منسلک لوگوں کے کردار سے ہوتی ہے۔ اگر ہماری سیاست میں اس طرح کے کردار کو پروان چڑھایا جائے گا جس میں سچ جھوٹ کی کوئی

Read more

بھولے سیاستدان اور سادہ عوام

تحریک انصاف کی طرف سے اب یہ تاثر پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پہلے وہ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہوئے ہیں اب موجودہ حکمرانوں کو ان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ واہ کیا بھولا پن اور سادگی کا امتزاج ہے اعتراف بھی کرتے ہیں اور داد کے بھی طلب گار ہیں۔ اتنے بھولے ہیں کہ آدھا سچ بولتے ہیں جو اپنے فائدے اور دوسرے کی بدنامی کا حصہ ہوتا ہے۔ اقتدار میں پہنچنے

Read more

کیا انتخابات ہی سیاسی بحران کا حل ہیں؟

سیاسی بحران اور استحکام کی ضرورت سے کوئی بھی انکاری نہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں اس کا حل ضروری سمجھتی ہیں اور اپنے اپنے انداز میں کوشش بھی کر رہی ہیں۔ موجودہ معاشی بحران بھی اسی کے ساتھ جڑا ہے۔ اس کا پائیدار حل کیا ہے آئیے اس پر تفصیلی بات کرتے ہیں۔ پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج سے یہ بات بخوبی واضح ہو گئی ہے کہ پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف کے بیانیے کو قبول کر لیا ہے

Read more

کیا پی ڈی ایم کے پاس حکومت کا جواز یا حق ابھی باقی ہے؟

پنجاب کے ضمنی الیکشن کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ظاہراً تو مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان مقابلہ تھا اور پنجاب میں اگلے الیکشن کی ایک ریہرسل تھی لیکن در اصل یہ موجودہ حکومت اور سابقہ حکومت کے درمیان انتخابات تھے۔ دونوں طرف سے بیانیوں کی ایک جنگ تھی دونوں ہی عوامی مینڈیٹ کے دعویدار تھے۔ اس الیکشن سے پاکستان کے سیاسی مستقبل پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ کوئی سمجھے یا نہ سمجھے نتائج سے

Read more

تحریک انصاف جیت گئی تو بھلا وگرنہ گلہ، مگر معززین کا کیا بنے گا

پنجاب کے ضمنی الیکشن بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ ظاہراً تو مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان مقابلہ ہے اور پنجاب میں اگلے الیکشن کی ایک ریہرسل ہے لیکن در اصل یہ موجودہ حکومت اور سابقہ حکومت کے درمیاں انتخابات ہیں۔ دونوں طرف سے بیانیوں کی ایک جنگ ہے دونوں ہی عوامی مینڈیٹ کے دعویدار ہیں۔ اس الیکشن سے پاکستان کے سیاسی مستقبل پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے ۔ اس کے نتائج سے مستقبل کے راستے متعین ہوں

Read more

آئین کی عزت سے ہی قوم کی عزت ہے

آئینی اداروں کو اپنی حدود میں رہنے کی ترغیب دینے والے سیاستدانوں نے ملک کے سب سے بڑے آئینی، عوامی نمائندہ اور انتظامی ادارے پارلیمنٹ اور ملکی انتظام و انصرام کے اعلیٰ عہدوں کی تضحیک کی حدیں پار کر دیں۔ آئینی کا مذاق اڑایا اور پارلیمان کی رکھوالی کے منصب پر مامور سپیکر کو استعمال کرتے ہوئے حکومت کو بچانے کے لئے ایک ایسا کھیل کھیلا جس کی جمہوری ادوار میں مثال نہیں ملتی۔ اور پھر صرف یہ ہی نہیں

Read more

آگے بڑھنا ہے تو قومی بیوقوفیوں کو سدھارنا ہوگا

کچھ قومی سطح کی ایسی غلطیاں ہیں جو دہائیوں سے دھرائی جا رہی ہیں مگر ہم نے ان کی اصلاح کے لئے کوئی کوشش نہیں کی اور اگر کی بھی ہے تو اس میں ذاتی مفادات کا عنصر حاوی رہا ہے۔ ان اصلاحات کو ریاست، آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لئے نہیں کیا گیا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جن ریاستوں میں انصاف کا نظام غیر جانبدار اور شفاف تھا ان کا اندرونی یا بیرونی خطرات

Read more

کیا ہم آزاد ہیں؟

یہ وہ سوال ہے جو اکثر میں اپنے آپ سے کرتا رہتا ہوں۔ دل کو تسلیاں دیتا ہوں کہ میں ایک آزاد ریاست میں رہتا ہوں جس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ جس کا نام بھی اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کا نظام اسلامی اور جمہوری ہو گا۔ جس میں تمام انسانوں کو ان کے نظریات اور آزاد سوچ کے ساتھ آئینی حدود کے اندر رہ کر بنیادی حقوق حاصل ہوں گے ۔ پھر میرے خیالوں

Read more

حکمرانوں کا توشہ خانہ عوام کا خالی خزانہ

بات سوچ، نیت اور عمل کی ہے ہمیں دیکھنا ہو گا کہ ہمارے نام نہاد سیاستدان جن کو ہم حکومت چلانے کی اہم ذمہ داری سونپتے ہیں ان کی ذہنی حالت کا کیا حال ہے۔ وہ قوم، ملک اور آئین کو کیا درجہ دیتے ہیں۔ ان کے نزدیک اس منصب کی حیثیت کیا ہے۔ یہ کوئی نیا معاملہ نہیں اگر پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اکثریت کا

Read more

معاشی مسائل حل اور خوشحالی شروع کرنے کے چند طریقے

میری خادم پاکستان سے گزارش ہے کہ اگر وہ قوم، ملک اور اپنی سیاست کو بچانا چاہتے ہیں تو تین کام کردیجئے آپ پر شکوے ختم ہوجائیں گے اور ہم انتہائی سنگین مسائل سے نکل آئیں گے۔ پہلے تو یہ ہے کہ ملک کو سولر حب بنا دیا جائے۔ فوری اس کی مینوفیکچرنگ، انڈسٹری اور درآمد پر ٹیکسز کو مکمل چھوٹ دے دی جائے تاکہ جتنی جلد ہو سکے اس کی قلت کو ختم کر کے عوام کو زندگی کی

Read more

جو ڈر گیا وہ مرگیا

آزادی پریس بارے ایک سیمینار میں فواد چوہدری نے مفتاح اسماعیل سے مطالبہ کیا کہ ججز کی تنخواہیں سب سے زیادہ ہیں وہ پنشن پر ٹیکس بھی نہیں دیتے اور فل بنچ کے فیصلے کے ذریعے مراعات بھی لیتے ہیں۔ ان کو ٹیکس لگائیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ گئے کہ آپ کہیں گے ہم نے کیوں نہیں لگایا۔ پھر خود ہی اعتراف کیا کہ شیریں مزاری نے کابینہ میں سوال اٹھایا تھا کہ ججز کو پلاٹ نہیں ملنے

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایک اور خط لمحہ فکریہ ہے

قاضی صاحب کے چیف جسٹس کے نام خطوط ایک سلسلے کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ لگتا ہے کہ ان کی خطوط کو سنجیدہ نہیں لیا گیا وگرنہ ان کو یہ خط لکھنے کی ضرورت محسوس نہ ہوتی جو ہمارے نظام عدل اور اس سے جڑے دوسرے عوامل کی بے توجہی کی طرف اشارہ ہے۔ اس میں انہوں نے ججز کی ریٹائرمنٹ کے بعد مراعات کی مخالفت کی ہے جو سپریم کورٹ فل بنچ کے فیصلے سے حاصل کرنے

Read more

کیا فوج واقعی نیوٹرل ہو گئی ہے؟

پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات میں عوام کے ذہنوں میں سب سے زیادہ گردش کرنے والا سوال بن کر رہ گیا ہے جس کی وجوہات پچھلے چند سالوں میں رونما ہونے والے واقعاتی شواہد ہیں جن کو دہرانے کی ضرورت نہیں اور ان کو تاریخ کے واقعات سے بھی تقویت ملتی ہے جن میں جنرل ایوب خاں، جنرل ضیاءالحق اور پرویز مشرف کا اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز ہے جن کا انکار کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے

Read more

حضور ایک ایٹمی طاقت کی سربراہی کا معاملہ ہے

پاکستان کی سیاسی قیادت، سیاست دانوں اور عوام سے گزارش ہے کہ آپ سب کو یہ یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ آپ ایک ایٹمی قوت رکھنے والی ریاست کے شہری ہیں اور یہ اسلامی دنیا کی واحد ریاست ہے جو ایٹمی طاقت کی اہلیت رکھتی ہے۔ یہ اہلیت نہ صرف ذمہ دارانہ رویے کا تقاضا کرتی ہے بلکہ یہ دنیا کے ایوانوں میں توجہ کا مرکز ہونے کی وجہ سے اپنے ساتھ بہت ساری امیدیں، تحفظات، مفادات، خدشات اور

Read more

عوام پریشان، احتجاج ناکام اور سیاستدان خوشحال

پاکستان کی سیاست میں احتجاج، دھرنے اور انقلاب کے نعرے معمول کا حصہ بن کر رہ گئے ہیں۔ ہر آئے روز کسی نہ کسی سیاسی جماعت نے احتجاج کی کال دی ہوئی ہوتی ہے۔ مگر مشاہدے میں یہ آ رہا ہے کہ کال دینے والی سیاسی جماعت کے کارکنوں کے علاوہ عوام میں سے کوئی بھی توجہ نہیں دیتا۔ اس کی دو وجوہات ہیں ایک تو عوام کا سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اعتماد اٹھ چکا ہے اور دوسرا ان

Read more

خان صاحب اب حکمت عملی بدلنا ہوگی

خان صاحب آپ کا حقیقی منصب وزیراعظم نہیں ایک قومی ہیرو کا ہے جس کا سفر کھیل کے میدان سے شروع ہوا اور آپ کی منزل ایک انسان دوست ( فلین تھرپسٹ ) کی ہے۔ آپ کے حقیقی کارنامے ورلڈ کپ، شوکت خاتم کینسر ہسپتال اور نمل یونیورسٹی ہیں۔ جن کے پیچھے آپ کی سوچ، وژن اور فلاح انسانیت کے لئے دیکھے ہوئے خواب ہیں۔ سیاست بھی انہی خوابوں کی ایک کڑی ہے جس میں آپ کا نعرہ بدعنوانی کا خاتمہ تھا اور کوئی بھی اس سے اختلاف نہیں کرتا مگر حکمت عملی کامیاب نہیں ہو سکی۔

Read more

یہ معاشرہ زہرا کی چاہت کو کب قبول کرے گا؟

ایسی خوشیوں کے موقعوں پر شادیانے بجائے جاتے ہیں۔ سہیلیاں مہندی لگاتی ہیں۔ سکھیاں گیت گاتی ہیں۔ لڑکیاں لڑکے اپنے سارے شوق پورے کرتے ہیں۔ شادی کے بعد تو ہنی مون، رشتہ داروں میں دعوتیں، دلہا دلہن خاص مہمان بنتے ہیں۔ سسرال والے دلہنوں کے نخرے اٹھاتے نہیں تھکتے۔ دعا زہرا نے بھی شادی کی ہے کوئی جرم نہیں کیا۔ شادی صرف دعا زہرا کی نہیں ہوئی ساتھ ایک لڑکے کی بھی ہوئی ہے۔ ہماری معاشرت اور ثقافت کے عزت،

Read more

قومی سطح کے مسائل پر مختصر تجاویز (2)

انسان کی پہلی ضرورت صحت ہے جو اس کی تمام تر توانائیوں کی ضامن اور ملکی ترقی کی بنیادی شرط ہے۔ اس بارے کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے اور سب کو مفت اور برابر سہولیات ملنی چاہیے زراعت اور خوراک کے شعبہ جات میں ایمنسٹی سکیم متعارف کروائیں تاکہ سرمایہ کاری کا رخ پاکستان کی خود کفالت کی طرف بڑھے اور پاکستان کی شہری اور دیہی آبادی میں بھی توازن کو قائم کیا جا سکے۔ نظام

Read more

ڈائیلاگ مشکل ہے، ڈیبیٹ کا ماحول پیدا کریں

ڈائیلاگ بہت ہی اچھی چیز ہے۔ ہم وزیراعظم کی سوچ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں مگر موجودہ سیاسی کشیدگی کے حالات میں اس کا امکان انتہائی کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تحریک انصاف نے جب وہ حکومت میں تھے تو اس پیشکش کو سنجیدگی سے نہیں لیا تھا اب تو وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے ان کی حکومت چھینی ہے لہاذا جیسے بھی ہو وہ حکومت کو مشکلات میں ڈال کر فارغ کر

Read more

قومی سطح کے چند مسائل پر مختصر تجاویز

اصلاحات کے لئے تھنک ٹینک بنایا جائے قومی سطح کا ایک تھنک ٹینک بنایا جانا چاہیے جس کے ممبران کو اچھی سوچ، علم، تجربہ، عمل، اخلاق اور شہرت کے حامل غیرجانبدار سیاستدانوں، ریٹائرڈ ججوں، فوجیوں، معاشی ماہرین، مذہبی سکالرز، سوشل ایکٹوسٹس اور بیورو کریٹس میں سے لیا جائے جن کو بذات خود سیاست کے ساتھ رومانس کا شوق نہ ہو اور قومی سطح کا اعتماد رکھتے ہوں پھر انہیں ایک خاص ماحول اور تحفظ مہیا کیا جائے۔ ان تک رسائی

Read more

تحریک انصاف کے پاس قبلہ درست کرنے کا آخری موقع ہے

قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ سے استعفوں کی تصدیق کے لئے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں جس کا عمل چار سے دس جون تک چلے گا اور اس کے بعد جو تصدیق کر دیں گے ان کے استعفے قبول کر کے معلومات الیکشن کمیشن کو بھیج دی جائیں گی۔ اب تحریک انصاف کو سنجیدگی سے سوچنا ہو گا کہ وہ اسمبلی کے اندر سیاست کرنا چاہتے ہیں یا چوک چوراہوں میں۔ سیاست کا صحیح مقام جہاں عوام کی خدمت کی ذمہ

Read more

حقوق و فرائض کی جنگ کے نام پر بہتے لہو کا ذمہ دار کون

پاکستان آج کل اپنی تخلیق کے مقصد کو سیاسی نعروں کی گونج میں کہیں پانے سے قاصر ہے۔ یوں تو ہر کوئی اپنے بیانیے کو قائد کے فرمودات سے جوڑ رہا ہے اور اپنے فعل کو جہاد اکبر کا درجہ دے رہا ہے مگر آئین پاکستان ان کے کارناموں سے شرمسار ہے۔ حقوق اور ذمہ داریاں محض کتابوں کا حصہ بن کر رہ گئی ہیں اور قانون کی تشریح خواہشات کے تابع ہو چکی ہے۔ عدالتیں صرف ریاست کے معاملات

Read more

عمران خان کی مقبولیت، صلاحیتیں اور قومی تقاضے

عمران خان کی مقبولیت یا صلاحیتوں سے کسی کو انکار نہیں اور عوام کی ان سے محبت کی بھی ایک لازوال داستاں رکھتی ہے۔ جس کا آغاز ان کے کرکٹ کے دور سے شروع ہوا اور یہ سفر شوکت خانم، نمل سے ہوتا ہوا ان کو سیاست میں لے آیا۔ عوام نے ان کی ہر بات پر آمین کہی، انہوں نے عالمی سازش کا اشارہ دیا عوام نے من و عن اس پر یقین کر لیا، قومی ادارے کہتے رہے

Read more

عمران خان کا انداز بیان کس معاشرت کا عکاس ہے

اخلاق معاشروں کے تہذیب و تمدن کا پتا دیتا ہے۔ سوچ انسان کی شخصیت، الفاظ انسان کی نمود و نمائش اور عمل ہماری معاشرت کا عکاس ہے۔ کل عمران خان کے مریم کو مخاطب کر کے کہے جانے والے الفاظ ”مریم اتنے جذبے اور جنوں سے میرا نام نہ لیا کرو، تمہارا خاوند ناراض نہ ہو جائے“ کے انداز بیان نے تو حد کردی۔ اس طرح کے بیانات کی نشاندہی اور مذمت کافی نہیں۔ ہمیں اپنی نسلوں کو اس طرح

Read more

حکومت اور حزب اختلاف دونوں عوام کی فلاح کا سوچیں

ملک اس وقت بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہے اور ایسے میں سیاسی عدم استحکام جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے۔ سیاستدانوں کی اپنی اپنی مجبوریاں ہیں اور اسٹیبلشمنٹ چاہتے ہوئے بھی اپنے آپ کو مکمل غیر جانبدار رکھنے سے قاصر ہے۔ ان کا کردار ان کو ایسے موڑ پر لے آیا ہے کہ اب وہ پاکستانی سیاست کا گھنٹہ گھر بن چکے ہیں۔ کوئی ان کی ٹانگوں سے چمٹا ہوا ہے تو کوئی تماشا دیکھ رہا ہے

Read more

خدا سے جنگ اور ترقی کا خواب

خدا کے ساتھ حالت جنگ میں ہونے سے ترقی نہیں ملتی بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی ملتی ہے جسے ہم آج فخر سے بیان کرتے ہیں۔ سود پر قرض لیتے ہیں اور قومی سطح پر اسے کامیابی کا دعویٰ سمجھتے ہیں۔ اب دنیا کا کسی ریاست کو مغلوب کرنے کا انداز بدل چکا ہے۔ اب جنگوں کے ذریعے نہیں بلکہ معاشی بدحالی میں دھکیل کر محکوم اور مغلوب بنا لیا جاتا ہے، جس کی جھلک دنیا میں نظر آ

Read more

کیا مریم حساب برابر کرپائے گی

مریم نے پہلے بھی ایک دفعہ اپنے بیانات میں احتساب نہیں حساب مانگنے کا دعویٰ کیا تھا اور کل کے جلسے میں ایک بار پھر سے بہت سارے حساب برابر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جو بیٹی ماں کو بستر مرگ پر چھوڑ کر باپ کی انگلی تھامے جیل جا سکتی ہے، جو مردانہ وار تمام مشکلات اور بد اخلاقیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے عدالتوں کا سامنا کر سکتی ہے، بے یارو مدد گار عوامی جلسوں کو گرما سکتی ہے،

Read more

عمران خان کی عوامی مقبولیت اور آئینی تقاضے

رات کو لاہور کے جلسہ کے بعد عمران خان کا عوامی مقبولیت کی نمائش کا سلسلہ جو حکومت کے ختم ہونے سے پہلے شروع کیا گیا تھا، ختم ہوا اور عوام کو اسلام آباد کے لئے کال کے انتظار کے ساتھ ایک دفعہ سازشی بیانیہ غیر معینہ مدت کے لئے عوامی اجتماعات کی حد تک اختتام کو پہنچا۔ ان کی مقبولیت کی بحث ایک طرف، سازشی بیان کہاں تک ٹھیک ہے یا غلط ہم اس میں بھی نہیں پڑتے مگر

Read more

حساس سیاسی حالات کا مختصر جائزہ

پاکستانی تاریخ کو پچھلے چند ہفتے انتہائی حساس نوعیت کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا اور ہر لمحے بدلتی صورتحال نے ہر دلچسپی رکھنے والے کو حیراں کیے رکھا اور حالات پچھلے چند سالوں سے یکسر مختلف دکھائی دے رہے تھے خاص کر حکومت کے اداروں کے ساتھ تعلقات کی سطح پر ۔ حکومت میں موجود سیاسی جماعت نے اپنا اقتدار بچانے کے لئے ہر طرح کی تگ دو کی مگر ہر لمحے اس کی امیدیں دم تو رتی چلی

Read more

صدارتی نظام کی بازگشت

آج کل اسلامی صدارتی نظام کے خبریں گردش کر رہی ہیں جن کو کوئی خواب، کوئی ضرورت، تو کوئی افواہوں کا درجہ دے رہا ہے۔ جس کے بارے درباری دانشوروں نے اپنے عقلی مربے بھی بیچنا شروع کر دیے ہیں۔ تاریخ کی روشنی میں اگر دیکھا جائے تو ان افواہوں میں عموماً پچاس فیصد سچ ہوتا ہے اور اس بارے حالات کا اندازہ لگانے اور راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہوتی ہے۔ کہیں نہ کہیں خواہش تو

Read more

یہ دھرتی ہم سے پوچھتی ہے!

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سپوتو یہ دھرتی ہم سے پوچھتی ہے۔ ۔ ۔ لہلہاتے کھیتوں، گرمجوش سنہری ریگستانوں، سفید پوش پہاڑوں، ندیوں، دریاؤں، وادیوں کی جنت نظیر سرزمین، سمندری ساحلوں اور خوبصورت موسمی جذبوں سے لبریز مگر پریشان حال دھرتی ہم سے شکوہ کر رہی ہے۔ میرے نام کی لاج ہی رکھ لی ہوتی! امن، محبت، عدل، بھائی چارہ، رواداری کہاں گیا سب کچھ۔ سلامتی کے مفہوم کو ہی سمجھ لیا ہوتا؟ رحمت العالمین کے نام پر قتل و غارت

Read more

ملکی صورتحال میں بہتری بارے چند گزارشات

ہماری قوم کے اندر بے پناہ خوبیاں اور صلاحیتیں ہیں جن کا استعمال بے جا اور غلط جگہ پر ہو رہا ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ اگر ان کا استعمال ٹھیک ہو جائے تو ہمارا ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کر سکتا ہے۔ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج اقتصادی صورتحال ہے۔ جس کا فی الفور کوئی حل تو ممکن نہیں مگر اس کو سنبھال کر بہتری کی کوشش کا بہترین آغاز ممکن ہے۔ جس

Read more

پدرشاہی! مادر ملکہ کے بغیر ممکن نہیں

مرد اپنے آپ کو گھر کا بادشاہ سمجھے یا شہزادہ مگر ماں کے بغیر کسی کھاتے کا نہیں۔ ماں ایک عورت ہی نہیں گھر کی ملکہ ہے، اس کے کردار سے انکار اور اس کا جائز مقام دیے بغیر دینا و آخرت میں سرخرو ہونا ممکن نہیں۔ اگر مرد اپنی سوچ بدلنے سے غافل ہے تو ماں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کوتاہی ضرور کر رہی ہے۔ ہر مرد کی تربیت کسی ماں نے ہی تو کی ہوتی ہے۔

Read more

ایک فکرمند شہری کی ریاست بارے چند تجاویز

شہری کی ریاست اور اس کو چلانے والے منتخب عوامی نمائندگان جن کی ذمہ داریوں میں حکومتی معاملات کو چلانا ہے بارے فکر اور تجاویز۔ یہ بات میری قوم کے لئے بہت ہی تکلیف دہ ہے کہ جو بھی ہمارا نمائندہ : قومی اسمبلی کا ممبر، سینیٹر، وزیر، مشیر، وزیر اعظم یا صدر بن جاتا ہے اس کی جان کو خطرہ لاحق ہونے لگتا ہے۔ اور اس بارے عوام بہت فکر مند ہیں۔ لہذا ان سب اصحاب کے چناؤ کے

Read more

عمران خان کا نصیب اور سادہ لوح عوام

میرے ایک دوست عمران خان اور کرکٹ کے چاہنے والوں میں سے ہیں، وہ علم نجوم اور علم اعداد (Numerology) پر بھی بہت پکا یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے شوکت خانم کی تعمیر میں بھی چندہ جمع کرنے میں عمران خاں کی مدد کی، عمران خان کے ساتھ کئی اخبارات کی تصویری جھلکیاں اب بھی انہوں نے سنبھال کر رکھی ہوئی ہیں۔ وہ عمراں خاں کے نصیب کے بہت معترف ہیں۔ کہتے ہیں ایک دفعہ میں نے سٹیج پر عمران خان

Read more

حکمرانوں کا جہاں اور ہے عوام کا جہاں اور

پاکستان ایک ایسی سرزمین ہے جو ایک خاص طبقے کے لئے تو معجزے سے کم نہیں اور باقی طبقہ عوام ہے جس کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ کون کیا کر رہا ہے اور یوں یہ بات کس عجوبے سے بھی کم نہیں۔ یہ خاص طبقہ جس میں حکمران، سرمایہ دار، اداروں کے عہدیداران اور محافظاں جہاں رہتے ہیں ان کا جہاں ہی اور ہے۔ ان کے جہاں کے سکول اور ہسپتال بھی علیحدہ ہیں اب تو وہ

Read more

اٹارنی جنرل کچھ نہ کہتے ہوئے بھی بہت کچھ کہہ گئے

جبری گمشدگیوں کے مقدمات میں عدالتی کاروائی بڑی جاندار اور حوصلہ افزا تھی۔ جناب چیف جسٹس صاحب اور اٹارنی جنرل کے سوالات و جوابات میں ہماری تاریخ ، حقائق اور انسانی ہمدردی کے احساسات کی موجودگی اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ہمارے ہاں اچھی سوچ موجود ہے۔ کم از کم اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہنے والے لوگ موجود تو ہیں۔ مگر شائد حالات کے ہاتھوں مجبوریاں آڑے آجاتی ہیں جن کے مبینہ بیانات بھی

Read more

سری لنکا کی مہمان نوازی اور میرا ندامت بھرا دامن

30 نومبر 2007 کو میں کراچی سے لنکا ائیر کے زریعے ممبئی اور پھر کولمبو پہنچا، جہاز کا عملہ تو ملنسار اور خدمتگار تھا ہی مگر مجھے انکی عظمت اور پاکستان سے دوستی کا اندازہ اس وقت ہوا جب امیگریشن انتظامیہ نے مفت میرے پاسپورٹ پر داخلے کی مہر لگائی۔ امیگریشن کے بعد میں نے اپنا بیگ لینا تھا، کافی دیر تک جب میرا بیگ نہ ملا تو میں نے ائیر لائن کے دفتر رابطہ کیا اور ان کو صورتحال

Read more

ملک کو بچانا ہے تو سول بالا دستی کو یقینی بنانا ہوگا!

سول بالا دستی سے مراد عوام کو ان کا حق حکمرانی دینا ہے اور ایک جمہوری ملک کے اندر آئین و قانون کی بالا دستی سے ہی ممکن ہے۔ جمہوریت کو موقع دینا ہو گا کہ وہ پھلے پھولے تب ہی اس کے تمرات سے مستفید ہوا جا سکتا ہے۔ جمہوریت ایک ایسا نظام حکومت ہے جس میں عوام سرچشمہ طاقت ہوتے ہیں اور وہ یہ اختیار اپنے نمائندوں کو سونپتے ہیں۔ عوامی نمائیندے باہمی مشورے سے حکومت کو چلانے

Read more

نواز شریف کی مقبولیت سے انکار کیوں ممکن نہیں؟

نواز شریف پاکستان کے تین دفعہ وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ اور کچھ حقائق ایسے ہیں جو ان کی مقبولیت کی بنیاد ہیں جن میں پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا، پاکستان میں موٹرویز اور مواصلات کا جال، کراچی کا امن، دہشت گردی کا خاتمہ، انرجی کی ضرورت کا پورا ہونا، پاکستان کی معاشی ترقی کے منصوبوں، سی پیک اور کئی اور کئی دوسرے بڑے بڑے منصوبوں کا آغاز، گیس سٹیشنوں پر لگی لائنوں کا ختم ہونا، میثاق جمہوریت اور جمہوری

Read more

چلتے چلتے نیکیاں کمائیں اور ساتھ پیسہ بھی

اچھے لوگ اپنی سوچ سے پہچانے جاتے ہیں۔ آج میری نظروں سے ایسے ہی دو نوجواں وں آدم ران اور گال لاہت کی ایک موبائل ایپ گزری جنہوں نے ماحول کو صاف کرنے کے لئے یہ ایپ بنائی ہے۔ آپ موبائل پر یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں اور جب واک کرنے کو نکلتے ہیں تو ساتھ ایک بیگ بھی اٹھا لیں، چلتے چلتے کچرا اٹھاتے جائیں اور اس کو اکٹھا کر کے اس کی تصویر بنا کر موبائل ایپ

Read more

بدعنوانی کے خاتمے کا نعرہ بھی پسپا ہوا

اگر موجودہ حکومت کے منشور کو ایک فقرے میں بیان کیا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ ”بدعنوانی کا خاتمہ“ ۔ بدعنوانی کے خاتمے کا پرچار اور اس پر عمل کی صورتحال شرمساری کے سوا کچھ بھی نہیں۔ ”Say No to Corruption“ کا ڈھنڈورا ایک بے ضمیر آواز بن کر رہ گیا ہے۔ بدعنوانی کی جو داستانیں آئے دن سامنے آ رہی ہیں انتہائی تشویشناک ہیں۔ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اخلاقی قوت اور باکردار جرات مند قیادت کی

Read more

این آر او میں حرج ہی کیا ہے ؟

قومی مفاہمت سے مراد ایک ایسا معاہدہ ہے جس میں باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مل جل کر سیاسی نظام عمل کو چلائے جانے کی راہ ہموار ہو اور جس کا مقصد محض محبت، امن اور قومی ترقی کا فروغ ہو۔ ہمارے قائدین کے ذاتی مفادات،باہمی اختلافات، تعصبات اور معاملات نے مفاہمت جیسے لفظ کو بھی بدنام کر کے رکھ دیا ہے۔ ہماری قومی سیاست میں ایک دوسرے کو این آر او کے طعنے دئے جاتے ہیں جیسے

Read more

انسانی حقوق کے تناظر میں ہم

جب ہم انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں تو اس کے بہت ہی سادہ اور عام فہم معنی میں وہ حقوق ہیں جن کا تعلق انسان سے ہے اور ہر انسان ان حقوق کا حقدار صرف اس لیے ہے کہ وہ انسان ہے خواہ کوئی بھی ہو جیسا بھی ہو کہیں کا رہنے والا بھی ہو اس کو یہ حقوق حاصل ہیں اور ان حقوق کا مقصد انسان کی عظمت اور برابری ہے۔ 10 دسمبر کو عالمی سطح پر ان

Read more

آنرایبل استاد سڑکوں پر

دنیا میں اگر کسی شعبہ کو سب سے عظیم کہا جاتا ہے تو وہ استاد کا ہے۔ استاد کا احترام ہر کسی پر لازم ہے۔ جتنا کوئی معاشرہ مہذب ہے اتنا ہی اس کے دل میں استاد کا احترام ہوتا ہے۔ کیونکہ معاشرے کی ترقی میں سب سے زیادہ کردار استاد کا ہوتا ہے۔ استاد کو روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے۔ جو کتاب اور استاد کی عزت نہیں کرتا وہ کبھی بھی دنیا میں عزت نہیں پا سکتا۔ آج

Read more

جمہوریت اور اسٹیبلشمنٹ کی کوئی مخصوص تعریف نہیں کی جا سکتی

جمہوریت ایک ایسا نظام حکومت ہے جس میں عوام کو سر چشمہ طاقت اور ریاستی فرائض کی ذمہ داری کے فرائض کا اختیار عوام کی طرف سے اپنے نمائندوں کو سونپا جاتا ہے۔ اس میں ریاست کے دیے ہوئے آئین کے اندر رہ کر تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے لفظی معانی : ادارہ، محکمہ، انتظامیہ یا قیام کے لئے جاتے ہیں، ہمارا ایک اسٹیبلشمنت ڈویژن کے نام سے ایک منسٹری بھی ہے جس کی ذمہ داریاں حکومت

Read more

جسٹس ثاقب نثار کا مقدمہ عوامی عدالت میں

عوامی عدالت کوئی آئینی عدالت نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کے کوئی خاص قواعد و ضوابط مرتب کیے گئے ہیں۔ عوامی عدالت آئینی عدالتوں کے فیصلوں کو کالعدم بھی قرار نہیں دے سکتی مگر پھر بھی اس کے فیصلوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ اس کے فیصلے پاکستان کے قانونی جریدوں پی ایل ڈی یا پی ایل جے وغیرہ میں شائع تو نہیں ہوتے مگر تاریخ کی کتابیں ان کو ضرور محفوظ کیے ہوئے ہوتی ہیں۔ عوامی عدالتوں

Read more

حالات کب بدلیں گے؟

مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، بدعنوانی انکوائریوں کے پیچھے چھپی ہوئی ہے اور حکمران اپنی شفافیت کے طبلے بجا رہے ہیں، وعدے وعید اور حقوق کی پاسداری کا تصور مذاق بن کر رہ گیا ہے، ظلم کی چکی میں پستی عوام ”ہائے“ کرتے ہوئی بھی ارد گرد دیکھتی ہے کہ کہیں ”ہائے“ کہنے کے جرم کی پاداش میں بے رحم قانون کے شکنجے میں نہ آ جائیں۔ عدالتوں بارے تاثرات یہ ہیں گویا غیب کی آواز پہ کان دھرے بیٹھی

Read more