تاریخ سے مکالمہ، خود کفالت کی کہانی اور دخترانِ مشقت
میرے گزشتہ دو نثر پارے کئی رقیق القلب شہری احباب کو اپنے پُرکھوں کی بُھولی یاد دلانے میں مقبول و معاون رہے اور یہ چند دن سُرعت سے معدوم ہوتی گاؤں کی مٹی، خالص گیہوں، دیسی گھی میں پکے کالے حلوے کی سوندھی مہکار کے ہجر کے نوحوں سے بھر گئے۔ نصف صدی عمر کے بھائی لوگوں کو لُو بھرے موسم میں نانی اور دادی ویہڑوں کی ٹھنڈک کے فراق نے تڑپا دیا، گرم راتوں میں صحن میں بچھی چارپائیوں
Read more







