نابغۂ روزگار کتے

جون 2010 میں ماسکو آمد کے بعد جانداروں کی جن دو اقسام کی از حد کمی محسوس ہوئی وہ بچے اور پرندے ہیں۔ ماسکو درختوں میں ڈوبا ہوا شہر ہے۔ شہر کے عین وسط میں بھی درختوں کی بہتات ہے کیونکہ قانون کے مطابق شہر کا تیسرا حصہ درختوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔ لیکن عجیب بات ہے کہ پرندے نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سب سے زیادہ تو کبوتر ہیں اور چڑیاں بھی۔ اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں

Read more

نواز رضا اور روداد سیاست

محترم نواز رضا صاحب جن کا شمار ملک کے سینئر ترین اور اہم ترین صحافیوں میں ہوتا ہے انہوں نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے ) کی بنیاد رکھی اور انہیں اس کے پہلے جنرل سیکریٹری ہونے کے علاوہ مسلسل تین بار اس کا صدر منتخب ہونے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔ علاوہ ازیں وہ پنڈی اسلام آباد پریس کلب کے صدر بھی رہے صرف یہی نہیں وہ طویل مدت بلکہ اپنے مستعفی ہونے تک روز

Read more

بے وفائی

تحریر: او سنگ ون/مترجم راجہ عبدالقیوم اگلے دن وہ گھر پر ہی رہا اور ملنے کی مقررہ جگہ نہیں گیا۔ تقریباً دوپہر کا وقت تھا۔ ایک کار کی چیختی ہوئی بریکوں کے ساتھ گھر کے باہر رکنے کی آواز آئی۔ ”من، کیا بات ہے؟“ انجمن کے ایک ساتھی کی احتجاج بھری آواز آئی۔ من، نوجوان شخص نے اپنے ساتھی کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا اور اسے باہر لے آیا۔ جب وہ صورت حال کی مکمل وضاحت کر چکا تو

Read more

بے وفائی: تحریر او سنگ ون

تحریر: او سنگ ون ترجمہ: راجہ عبدالقیوم لوگوں کا ہجوم جلدی جلدی اس خبر کو پڑھتا اور یک دم ان کے چہروں کا رنگ زرد ہو جاتا اور وہ فوراً شک بھری اور پریشان نظروں کا ایک دوسرے سے تبادلہ کرتے۔ ضمیمے۔ ضمیمے، چھوٹے چھوٹے دستی بلوں پر بہت بڑے حروف میں چھپی ہوئی یہ خبر نا قابل یقین سرعت کے ساتھ گلیوں میں گشت کر رہی تھی۔ یہ سیول کی عقبی گلیوں میں سے ایک میں پینے پلانے کی

Read more

موجین کا سفر

کم سی انگ اوک جب بس نے پہاڑ کے گرد موڑ کاٹا تو میں نے ایک سائن بورڈ دیکھا جس پر لکھا تھا ”موجین 10 کلو میٹر“ ہمیشہ کی طرح یہ سائن بورڈ سڑک کے کنارے بلند جھاڑیوں کے درمیان نمایاں نظر آتا تھا۔ میری توجہ نشست پر براجمان لوگوں کی ایک بار پھر شروع ہو جانے والی گفتگو پر مبذول ہو گئی۔ (a) ”اب بھی دس کلو میٹر باقی ہیں“ (b) ”ہاں، ہم تقریباً آدھے گھنٹے بعد وہاں ہوں

Read more

بورس پیسٹرنک

مجھے 12 دسمبر 2011ء کا دن بھلائے نہیں بھولتا۔ بھولے بھی تو کیسے کہ برسوں بعد بھی اس دن کا شمار میری زندگی کے ان دنوں میں ہوتا ہے جن کے بارے میں میں ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پایا کہ اگر مجھے عمر عزیز میں کوئی دن شامل رکھنے یا نکال باہر کر نے کا اختیار حاصل ہو جائے تو کیا میں اس دن کو اپنی زندگی میں شامل ر کھوں گا یا اسے نکال باہر کروں گا؟

Read more

بحیرۂ کیسپیئن پر روس کا ایک طلسماتی شہر

جب 12 اگست 2010 میں سفارت خانے کی ٹیم جو تقریباً پورے سفارت خانے پر مشتمل تھی، ماسکو سے سوچی کے لیے روانہ ہوئی تو شاید کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ کس طرح کے شہر جا رہے ہیں؟ اس کے خدوخال، موسم اور لوگ کس طرح کے ہیں؟ لیکن جب جہاز نے رن وے کو چھوا تو مجھے ایک جھٹکا سا لگا۔ میں نے بار بار آنکھیں ملیں کہ کہیں خواب تو نہیں دیکھ

Read more

سوویت جبر کا شکار ہونے والا ”ماسٹر اور مارگریتا“ کا مصنف میخائل بلگاکوف

یہ ایک حسن اتفاق ہی ہے کہ ماسکو آنے کے تین ماہ بعد جو فلیٹ میں نے کرائے پر لیا۔ وہ ماسکو کے عین درمیان میں ہے۔ روسی شہروں کی طرز تعمیر میں ایک خاص بات یہ ہے کہ عین درمیان سے شہر دائروں ( Rings ) کی شکل میں باہر کی طرف پھیلتے جاتے ہیں۔ ایک دائرے کے بعد دوسرا اور پھر تیسرا۔ میری خوش قسمتی کہ میرے گھر سے صرف چند قدم کے فاصلے پر چیخوف کا گھر

Read more

ترک رکن اسمبلی نے پوچھا بے نظیر تسبیح پر کن وظائف کا ورد کر رہی ہیں

آج صبح سے ہی بادلوں کے ساتھ ساتھ سرما کی سرد ہواؤں کی آمد آمد تھی۔ چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے ایک طبعی کسلمندی نے گھیرا ہوا تھا۔ مگر کہاں تک ٹی وی پر حادثوں، جنگوں، تباہیوں، سیلابوں اور اشتہاروں کو دیکھتا۔ سوچا تھوڑی سی چہل قدمی کر لوں۔ میں گھر سے نکل کر چند گز آگے کریملن کو مڑنے والی سڑک پر مڑ گیا۔ چرچ کے ساتھ پشکن اور پشکینا کے مجسموں کے پاس سے گزرا اور

Read more

لینن کا مقبرہ

وطن عزیز میں سوشلزم، کمیونزم وغیرہ کے بارے میں اتنا متواتر، موثر اور شدید پروپیگنڈا کیا گیا کہ کسی بھی عام پاکستانی کو ان نظاموں کے اکابر یا ان سے متعلق کسی بھی چیز کا محض نام لینے سے ہی دنیا اور عقبٰی سے محرومی کا خطرہ نظر آنے لگتا تھا۔ اس موثر پروپیگنڈے کی بڑی وجہ ملک کے بالادست طبقات میں شخصیات اور اداروں کی امریکہ پرستی اور مغرب کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کے بارے میں عمومی اتفاق

Read more

روس کے ادارہ برائے مشرقی علوم میں اردو کا بیش بہا خزانہ

روسی اکیڈمی آف سائنسز 1724 عیسوی میں پیٹر دی گریٹ کے حکم سے قائم ہوئی۔ اس اکیڈمی کے تحت چلنے والا ادارہ برائے مشرقی علوم ( انسٹیٹیوٹ آف اورینٹل سٹڈیز) 1818 میں قائم ہوا۔ یہ ادارہ ان اہم اداروں میں شامل ہے جن میں علم و فن اور ثقافت کے شعبوں میں انتہائی قابل قدر کام ہوا۔ اس ادارے میں کام کرنے والے روسی، پاکستانی نژاد اور بھارتی دانشوروں اور عالموں نے جہاں روس اور اس کی ریاستوں میں تخلیق

Read more

صدائے روس کی یادیں اور باتیں

ریڈیو صدائے روس کی عمارت میں پہلی بار داخل ہونے سے پہلے میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ میں کتنے منفرد تجربے سے دوچار ہونے جا رہا ہوں۔ یہ عمارت تو پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی عمارت سے کچھ کم ہی ہو گی مگر جگہ کو بڑے سائنسی انداز سے استعمال کیا گیا ہے اور دفاتر اور اسٹوڈیو اس طرح ترتیب دیے گئے ہیں کہ کہیں بھی جانے کے لئے زیادہ فاصلے طے نہیں کرنا پڑتے اور

Read more

اوفا ہی اوفا

جب 7 جولائی 2015 میں وزیراعظم نواز شریف کے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے انتظامات کے لئے سفارت خانے کا عملہ اوفا پہنچا تو کسی کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا کہ یہی وہ اوفا ہے جہاں ابھی پچھلے ماہ ہم سب آئے تھے۔ روسی وزارت خارجہ نے ان تمام ممالک کے سفارتی عملے کو یہاں کا دورہ کرایا تھا اور تفصیل سے سمجھایا تھا کہ کانفرنس کے دوران کون کون سی سہولیات کہاں کہاں

Read more

روس کا مسلم اکثریتی شہر اوفا

اوفا روس کی جمہوریہ بشکورتستان کا دارالحکومت اور بشکوریا ریجن (علاقے ) کا ایک اہم شہر ہے۔ اس شہر کی تاریخ متضاد اور مخالف نظریات، اساطیر اور روایتوں کی دھند میں لپٹی ہوئی ہے۔ یہاں سے نکالے جانے والے آثار قدیمہ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں ساتویں اور آٹھویں صدی قبل مسیح میں بھی انسانی آبادیاں، قلعے اور قبرستان موجود تھے۔ پانچویں سے دسویں صدی عیسوی کے آثار جدید کر یوسکی کے علاقے میں اشرافیہ کے قبرستانوں کے نشانات

Read more

بیلاروس کا شہر منسک

جون 2010 میں ماسکو جانے کے بعد معلوم ہوا کہ ماسکو کے پاکستانی سفارتخانے کے ذمہ بیلا روس کے ساتھ سفارت کاری کی اضافی ذمہ داریاں بھی ہیں۔ یک نہ شد دو شد۔ روس کے ساتھ بیلا روس، ماسکوکے ساتھ منسک۔ سچ پوچھیے تو اس اطلاع سے مسرت کے ساتھ ساتھ پریشانی بھی ہوئی۔ یوں کہہ لیجیے کہ مسرت ملی پریشانی یا پریشانی ملی مسرت ہوئی۔ مسرت یوں کہ یورپ کا ایک اور پلا پوسا ملک دیکھنے اور سمجھنے کا

Read more

روس میں بینک کھاتے سے رقم نکلوانا آسان نہیں

میڈیا کی برق رفتار ترقی کے علاوہ جس دوسرے شعبے میں پاکستان روس سے کافی آگے ہے وہ بینکنگ کا شعبہ ہے۔ روس میں بینکنگ کے نظام پر بات کرتے ہوئے میرے ذہن میں سٹیفن لی کاک کا کم از کم پاکستان کی حد تک مشہور زمانہ مزاحیہ مضمون ’میرا مالیاتی سفر حیات۔‘ My Financial Career) ) بار بار گھوم جاتا ہے۔ اس لیے بھی کہ یہ مضمون پاکستان میں ایف اے ؍ایف ایس سی کی سطح پر ٹیکسٹ بک

Read more

بیلا روس سے پاکستان کے تعلقات

اپنے قیام روس کے دوران مجھے کوئی تین بار بیلا روس جانے کا اتفاق ہوا کیونکہ بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کی عدم موجودگی کی وجہ سے بیلا روس میں پاکستانی مفادات اور وہاں مقیم پاکستانیوں کے معاملات کی نگرانی بھی ماسکو ہی سے کی جاتی ہے۔ پہلی بار جنوری 2014ء میں وہاں کی بڑی نیوز ایجنسیوں، ریڈیو، ٹی وی چینلوں اور فلمی صنعت کے نمائندوں سے ملاقات کے لئے منسک جانا ہوا اور بہت سے شعبوں میں بیلا روس کی

Read more

نتالیا پارگارینا

ہمارے بچپن اور لڑکپن میں سوویت یونین کے خلاف مغربی پروپیگینڈا اتنا موثر تھا کہ زیادہ تر لوگوں کے ذہنوں میں یہ نام سنتے ہی بڑی بڑی مہیب تصاویر ابھرنے لگتیں۔ ذہن کے پردۂ سیمیں پر آہن و فولاد کے بنے ہوئے قوی ہیکل پیکر پورے کرہ ارض کو نگلنے کے لئے چاروں اور بڑھتے نظر آتے۔ یہاں تک کہ زیادہ تر لوگوں کے ذہنوں میں یہ تصور پوری قوت سے جاگزیں تھا کہ اس آہنی پردے کے پیچھے جسے

Read more

قصہ ماسکو میں قلم خریدنے کا

نہ جانے کیوں ماسکو میں رہتے رہتے ہمیں یہ خیال آیا کہ یہاں جہاں نابغۂ روزگار ادیبوں نے زندگی بسر کی اور اپنی تحریروں کے لوح عالم پر انمٹ نشان چھوڑ گئے۔ وہاں ہم بھی کیوں نہ انگلی کٹوا کر شہیدوں میں شامل ہو جائیں۔ اس اچھوتے خیال کی آمد سے جو پہلا مسئلہ درپیش ہوا وہ یہ تھا کہ تحریر کیا جائے تو کیا تحریر کیا جائے؟ یعنی کس صنف سخن کو اعزاز تحریر سے نوازا جائے۔ جن اصناف

Read more

ماسکو کے نابغۂ روزگار کتے

جون 2010 میں ماسکو آمد کے بعد جانداروں کی جن دو اقسام کی از حد کمی محسوس ہوئی وہ بچے اور پرندے ہیں۔ ماسکو درختوں میں ڈوبا ہوا شہر ہے۔ شہر کے عین وسط میں بھی درختوں کی بہتات ہے کیونکہ قانون کے مطابق شہر کا تیسرا حصہ درختوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔ لیکن عجیب بات ہے کہ پرندے نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سب سے زیادہ تو کبوتر ہیں اور چڑیاں بھی۔ اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں

Read more

یوکرین

یوکرین، بیلا روس اور روس کو روسی سلطنت میں ہمیشہ بنیادی اکائیوں کی حیثیت حاصل رہی۔ روسی تہذیب کی ابتدا ہی یوکرین کے علاقے سے ہوئی۔ سوویت دور میں ان تین علاقوں کے علاوہ 11 سوویت جمہوریتیں بھی روسی سلطنت میں شامل تھیں۔ حقیقتاً تاریخی اعتبار سے زاروں کے دور میں بھی اس علاقے کی مرکزی حیثیت برقرار رہی۔ سٹالن کا بذات خود تعلق ہی کریمیا کے علاقے سے تھا۔ اور آخری سوویت صدر گورباچوف جن کی صدارت میں سوویت

Read more

ڈاکٹر لدمیلا ویسیلیوا: روس میں اردو زبان و ادب کی سفیر

24 ستمبر 2013 کا دن بھی کمال تھا۔ محترمہ لدمیلا ویسیلیوا گیارہ بجے آفس تشریف لائیں۔ انہوں نے چند روز پہلے آ نے کا ذکر تو کیا تھا مگر مجھے امید نہیں تھی کہ وہ اتنی گوناگوں مصروفیات سے وقت نکال سکیں گی۔ مگر انہیں عالمی اردو کانفرنس منعقدہ لاہور میں شرکت کے لیے ویزا درکار تھا۔ چنانچہ اسی بہانے ان سے یہ یادگار ملاقات ہوئی۔ یوں تو ان سے ملنا ہر بار حیرتوں کے نئے باب وا کر دیتا

Read more

روسی ادب اور الیگزینڈر پشکن

روس خصوصاً ماسکو میں داخل ہوتے ہی جس نام سے بار بار واسطہ پڑتا ہے۔ وہ الیگزنڈر پشکن کا نام ہے۔ وہ نہ صرف یہ کہ روس کے قومی شاعر ہیں بلکہ 37 سال کی جواں عمری میں ایک ڈوئیل میں ان کی دلیرانہ موت نے انہیں ایک ایسے رومانوی ہیرو کے کردار میں تبدیل کر دیا ہے جسے روسی اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں۔ مجھے اپنی علمی کم مائیگی کے اعتراف میں یہ کہتے ہوئے کوئی عار نہیں کہ روس

Read more